Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم کا بارش متاثرین سے یکجہتی کا اظہار

    وزیر اعظم کا بارش متاثرین سے یکجہتی کا اظہار

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے ان شاءاللہ تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
    وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، اس موقع پر وہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے ان شاءاللہ تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
    بارش متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی اموات پر بہت دکھ ہے اور وہ متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کریں۔
    وزیراعظم نے ہدایت کی وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
    متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے، بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے اور اسپرے کروایا جائے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے۔

  • پی آئی اے: عید کی خوشیاں 33 ہزار فٹ بلندی پر مسافروں کے ہمراہ منائی گئیں

    پی آئی اے: عید کی خوشیاں 33 ہزار فٹ بلندی پر مسافروں کے ہمراہ منائی گئیں

    پی ائی اے کی طرف سے پرواز کے دوران عید الضحی کی خوشیاں بانٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

    پی ائی اے نے عید کی خوشیاں 33 ہزار فٹ بلندیوں پر اپنے مسافروں کیساتھ منائیں جس میں عملہ نے مسافروں کو مختلف چیزیں پیش کی۔

    اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کیلئے عید کا کیک، بریانی اور شیر خورما خصوصی طور پر دوران پرواز مسافروں کو پیش کیا گیا 

    پاکستان آئیر لائن کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ: ہم سے جتنا ممکن ہوتا ہے اپنے سفر کو گھر جیسا بنانا چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: پی آئی اے پاکستان کی ایک حقیقی ائرلائن ہے اور ہمیں اپنے مسافروں کا ہر طرح سے خیال ہے کہ انہیں کیسے خوش اور محفوظ رکھنا ہے۔

    پی آئی اے نے میکرو ویب بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک ویڈیو جو دوران پرواز بنائی گئی تھی شیئر کرتے ہوئے اپنے صارفین کو پہاڑوں کا خوبصورت منظر دکھاتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی۔

  • اداکارہ سارہ خان نے نیا ہئیر کٹ کروا لیا

    اداکارہ سارہ خان نے نیا ہئیر کٹ کروا لیا

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سارہ خان جو کہ گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ ہیں انہوں نے حال ہی میں‌ ایک نیا ہئیر کٹ کروایا ہے. انہوں نے عید کے موقع پر نیو ہئیر کروا‌کے‌اپنی کچھ تصاویر اپنے شوہر کیساتھ سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں. سارہ خان نیو ہئیر کٹ میں نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں. سارہ خان کا ماضی قریب میں ڈرامہ سیریل رقص بسمل اختتام پذیر ہوا تھا اس میں وہ اداکار عمران اشرف کے ساتھ دکھائی دیں. سارہ خان ابھی فی الحال کسی بھی پراجیکٹ کے لئے شوٹنگ نہیں کررہی ہیں وہ زیادہ وقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارتی ہیں. سارہ اور فلک ایک

    دوسرے کے کیساتھ کافی خوش ہیں اور اکثر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میًڈیا پر جاری کرتے رہتے ہیں. رومینٹک یہ جوڑا عید کے موقع پر بھی تصاویر شئیر کرنا نہیں
    بھولا. سارہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر فلک شبیر ان سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسکا اظہار پھول یا کوئی میٹھی چیز دے کر کرتے ہیں .سارہ کہتی ہیں کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ انہیں فلک جیسا شوہر ملا. سارہ خان فی الحال تو میڈیا سے دوری رکھے ہوئے ہیں ایک آدھ ٹی وی انٹرویو کے علاوہ وہ کسی سے بات چیت کرتے دکھائی نہیں دے رہیں. ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اپنے گھر کو وقت دے رہی ہیں ان کی بیٹی کو ان کی ضرورت ہے لہذا وہ کوالٹی ٹائم اسکے ساتھ گزار رہی ہیں.

  • یاسر حسین کن شخصیات کے کردار کرنے کے خواہشمند ہیں؟‌

    یاسر حسین کن شخصیات کے کردار کرنے کے خواہشمند ہیں؟‌

    اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت ساری شخصیات کے کردار کرنے کی خواہش ہے. جن شخصیات کے کردار وہ کرنا چاہتے ہیں ان میں سابق صدر آصف علی زرداری ، سماجی کارکن عبدالستار ایدھی ، معروف شاعر جون ایلیا کا نام قابل زکر ہے. یاسر حسین نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ان پر جب کوئی فلم بنے تو مجھے ان کا کردار کرنے کی آفر ہو. یاسر حسین نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری کا کردار کرنے کا مطلب یہ نہیں‌ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت پسند کرتے ہیں. ان سے جب سوال ہوا تو انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی سیاسی پارٹی نہیں‌پسند بلکہ صرف ڈانس پارٹی پسند ہے. یاسر نے

    اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ کھانا اچھا بنا لیتے ہیں. یاد رہے کہ یاسر حسین نے اقراء عزیز سے شادی کی ہے اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے.یاسر حسین کڑوی طبیعت کے ہیں وہ اکثر کچھ ایسا بول دیتے ہیں کہ جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے.یاسر اس حوالے سے کہتے ہیں کہ میں لگی لپٹی نہیں رکھتا بلکہ جو دل میں‌ ہو بول دیتا ہوں کسی کو برا لگتا ہے تو لگے. یاسر حسین کو حال ہی میں ان کی فلم جاوید اقبال پر یوکے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا ہے یاسر حسین اس ایوارڈ کو پا کر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ محنت کی جائے تو ضرور رنگ لاتی ہے.

  • شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں‌ کو عید کے موقع پر دکھائی ایک جھلک

    شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں‌ کو عید کے موقع پر دکھائی ایک جھلک

    بالی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان جو کہ ہر عید پر اپنے گھر منت کی بالکونی میں آکر اپنے پرستاروں کو اپنی جھلک دکھاتے ہیں اس بار بھی انہوں‌ نے روایت کو برقرار رکھا اور اپنے پرستاروں کو دکھائی اپنی ایک جھلک. ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے کافی بے تاب تھے.جیسے ہی شاہ رخ خآن اپنے گھر کی بالکونی میں آئے تو باہر کھڑے سینکڑوں کی تعداد میں‌پرستاروں نے شاہ رخ خان کے نام کے نعرے لگانے شروع کر دئیے . اس موقع پر شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے بیٹے ابراہیم بھی تھے ابراہیم نے سرخ قمیض اور کالی پینٹ جبکہ شاہ رخ خان نے سفید ٹی شرٹ ، نیلی پینٹ اور ڈارک سن گلاسسز لگا رکھے تھے. انہوں نے اپنے گھر کی بالکونی میں‌ آکر اپنے پرستاروں‌کو ہاتھ ہلایا.ان کے پرستار اس

    لئے بھی زیادہ خوش ہوئے کیونکہ انکے ساتھ ان کا بیٹا ابراہیم بھی تھا. شاہ رخ خان نے عید الفطر پر بھی اسی طرح سے اپنے پرستاروں کو اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر اپنی جھلک دکھائی تھی. شاہ رخ خان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے ہر دم بے تاب رہتے ہیں‌یہی وجہ ہے کہ وہ سارا سال عید آنے کے منتظر رہتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں اور شاہ رخ بھی ان کو مایوس نہیں کرتے اور اپنے گھر کی بالکونی میں‌آکر ان سے ملاقات کرتے ہیں.

  • عید کے موقع پر اس بار سلمان خان نے اپنے پرستاروں‌ کو اپنی جھلک کیوں نہ دکھائی

    عید کے موقع پر اس بار سلمان خان نے اپنے پرستاروں‌ کو اپنی جھلک کیوں نہ دکھائی

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان جو کہ ہر عید پر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر آکر اپنے پرستاروں‌ کو اپنی ایک جھلک دکھاتے ہیں. ان کو دیکھنے کےلئے ان کے اپارٹمنٹ کے باہر لوگوں کا ایک ہجوم ہوتا ہے تا حد نگاہ ان کے پرستار وہاں موجود ہوتے ہیں اور کئی کئی گھنٹوں پہلے آکر وہ وہاں جمع ہوجاتے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ سٹارکی ایک جھلک دیکھ سکیں. لیکن اس بار سلمان خان نے اپنے پرستاروں کو اپنی ایک جھلک نہ دکھائی اور صرف سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی. رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اداکار سلمان خان کو بسنوئی گینگ کی طرف سے قتل کرنے کی دھمکی

    دی گئی تھی نہ صرف ان کو بلکہ ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی. سلیم خان کو ایک خط موصول ہوا جس میں دونوں‌کو قتل کر دینے کی دھمکی تھی. سلمان خان نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا کہ میری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں‌ہے. اس دھمکی کے بعد اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اب پولیس فورس کے دس آدمی ان کی حفاظت پر معمور ہیں اور سلمان خان انہی کے حصار میں نکلتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے اس بار اپنے پرستاروں‌ کو اپنی جھلک نہیں‌ دکھائی. بلکہ ان سے کہا گیا ہے کہ آپ زرا ایسی جگہوں پر جانے سے احتیاط کریں جہاں‌عوامی رش بہت زیادہ ہو.

  • بارشوں کے پیش نظر وزیراعظم کی وزیر اعلی سندھ کو تعاون کی پیش کش

    بارشوں کے پیش نظر وزیراعظم کی وزیر اعلی سندھ کو تعاون کی پیش کش

    کراچی  میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔


    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے، یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

    جیو کے مطابق:وزیراعظم نے این ڈی ایم اےکو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ہدایت  کی۔

    وزیراعظم  نے کہا کہ موسلادھاربارشوں سےعوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کردی ہے، عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں،  وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    شہباز شریف  کا  کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنےجیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات  کیے جائیں۔

  • بالی وڈ سٹار کی طرف سے مسلمان پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد

    بالی وڈ سٹار کی طرف سے مسلمان پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد

    بالی وڈ سٹارز نے اپنے مسلمان پرستاروں کو دی عید الاضحی کی مبارکباد. جنہوں نے مبارکباد دی میں ان میں مادھوری ڈکشٹ ، ہماقریشی ، ارجن رامپال ، سنجے دت ، حنا خان، سدھارتھ ملہوترا ، ریچا چڈھا ، سلمان خان ، انوپم کھیر ، درمیندرا ، دیویا دتا ، رضا مراد ، کرینہ کپور، کیرتی ، مہیش بابو ، چرن جی ، عامر خان ، اجے دیوگن اور ہرتیک روشن و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. کسی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پہ تو کسی نے ٹویٹر اکائونٹ سے عید الاضحی کی مبارکباد دی. سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے عید الاضحی کے موقع پر ایک ایسی تصویر شئیر کی جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں اور نیلےرنگ کی چادر سر پر اوڑھے ہوئے ہیں انہوں‌

    نے یہ تصویر لگا کر اپنے پرستاروں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی. اسی طرح سے سنجے دت نے بھی اپنے ٹویٹراکائونٹ پر عید الاضحی کی مبارکباد کا میسج لکھا. اداکارہ دیویا دتہ نے بھی عید کی مبارک دی. جبکہ سپر سٹار عامر خان کے پروڈکشن ہائوس نے سب کے لئے تندرستی اور نیک تمنائوں کا پیغام جاری کیا. کچھ اداکاروں‌نے تو عید کے موقع پر تیار ہو کر عید الاضحی پر اپنی تصاویر شئیر کرکے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا. یوں بالی وڈ سٹارز بھرپور انداز میں نہ صرف عید منائی بلکہ عید مبارکباد کے پیغامات دئیے.

  • رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسائے بن گئے

    رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسائے بن گئے

    اداکار رنویر سنگھ شاہ رخ کے ہمسائے بن گئے ہیں، رنویر نے حال ہی میں‌ممبئی میں‌ایک لگثری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو بلڈنگ کے سولہ ستراں اٹھاراں اور انیس فلور تک پھیلا ہوا ہے . کہا جاتا ہے کہ ممبئی باندرا میں خریدے جانے والے اس فلیٹ کی مالیت ایک سو انیس کروڑ ہے.ممبئی باندرا کی اس مہنگی ترین جگہ پر پہلے سے ہی کافی بالی وڈ سٹارز رہتے ہیں جن میں‌شاہ رخ خان کا نام قابل زکر ہے. رنویر سنگھ کا اپارٹمنٹ شاہ رخ خان کے بنگلہ منت کے کافی قریب ہے اس حساب سے رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے ہمسایہ بن گئے ہیں.رنویر سنگھ

    صرف شاہ رخ خان کے ہمسایہ نہیں بنے سلمان خان کے ہمسایہ بھی بن گئے ہیں کیونکہ اس بیلٹ میں سلمان خان کا بھی بنگلہ ہے. شادی سے قبل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی یہیں ایک اپارٹمنٹ خریدا تھا. یہ جگہ بالی وڈ سٹارز کی فیورٹ دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہر دوسرا بالی وڈ سٹار دیر سویر سے اسی جگہ پر گھر بناتا ہے یا خریدتا ہے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ سے دیپیکا پاڈوون کے ساتھ شادی کی ہے دونوں‌ آپس میں کافی خوش ہیں اور دونوں ہی شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی مانے جاتے ہیں. شاہ رخ خان دیپکا پاڈوکون کے ساتھ تو کام کر چکے ہیں لیکن ابھی تک رنویر سنگھ کے ساتھ سکرین شئیر نہیں‌کی. دیپیکا کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ ہی کی تھی اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا.

  • پاکستانی فلم اچھی ہو تو ہالی وڈ بلاک بسٹر اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہمایوں سعید

    پاکستانی فلم اچھی ہو تو ہالی وڈ بلاک بسٹر اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہمایوں سعید

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ اگر پاکستانی فلم اچھی ہو تو ہالی وڈ فلم اسکا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتی. ہمایوں‌ سعید نے لندن نہیں‌ جائونگا کی پرموشنز کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے بالکل خوف نہیں ہے کہ ہماری فلموں کے ساتھ ہالی وڈ فلم تھور لگ رہی ہے کیونکہ میرا اس بات پر بہت یقین ہے کہ اگر پاکستانی فلم اچھی ہو تو کوئی بھی فلم چاہے وہ ہالی وڈ کی ہو یا بالی وڈ کی اسکا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتی. ہمایوں سعید کی یہ بات سچ ہو گئی کیونکہ اس وقت تھور فلم قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں‌جائونگا کے ساتھ چل رہی ہے لیکن پاکستانی فلمیں

    اچھا بزنس کررہی ہیں لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد پاکستانی فلموں‌کو دیکھنے کےلئے سینما کا رخ کررہی ہیں. فیملیز ایڈوانس بکنگ بھی کروا رہی ہیں. ہمایوں سعید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ میری عزت رکھی ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اچھا کام کروں اور ایسا کام کروں‌جو شائقین کو پسند آئے. ہم سب نے مل کر بہت محنت کی تھی اور خوشی یہ ہے کہ یہ محنت رنگ لا رہی ہے. ہم آگے بھی جو کام کریں گے وہ شائقین کی پسند نہ پسند کو مد نظر رکھ کر ہی کریں‌گے. ہمایوں سعید فلم کی کامیابی سے نمائش پر بہت خوش ہیں اور اپنے پرستاروں کے بہت زیادہ شکر گزار بھی ہیں.