Baaghi TV

Author: +9251

  • آزادی رائے کا احترام کیا جائے ورنہ نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے شگفتہ اعجاز

    آزادی رائے کا احترام کیا جائے ورنہ نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے شگفتہ اعجاز

    اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ آج کل ٹک ٹاک پر کافی متحرک نظر آتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کافی سنجیدہ باتیں کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج کل جو کچھ ہو رہا ہے وہ کل کو ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا اور ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔جب ہم محنت کرتے ہیں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس کے پس منظر میں ہمارے بچے اور ہمارا خاندان ہوتا ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور آسودگی کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ،جب یہ اجتماعی طور پر ہوتا ہے تو اس سے آنے والی نسلیں جڑتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔انہوں نے

    کہا کہ آزادی رائے سب کا حق ہے اور یہ حق کسی سے بھی نہیں چھینا جانا چاہیے اگر ایسا کرنا شروع کر دیا تو بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے اور ان مسائل پر پھر قابو پانا ہمارے بس میں نہیں ہو گا۔ کیوں ہم اپنے معاشرے کو اتنا گھٹن زدہ کررہے ہیں کہ یہاں بولنا تو درکنار سانس لینا بھی مشکل ہوجائے۔ شگفتہ اعجاز نے اپنی اس وڈیو کے زریعے بہت سارے سوال اٹھائے جن پر سوشل میڈیا پر لوگ دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں۔سب کا یہی ہنا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے.

  • فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

    سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. فلم تین جون کو سینما گھروں میں لگی تھی تب سے اب تک فلم کا بزنس پانچ کروڑ ہو گیا ہے. اور یہ بزنس کوئی معمولی بزنس نہیں ہے کیونکہ کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی فلمیں نمائش پذیر ہوئی ہیں ان میں سے کملی کا بزنس سب سے زیادہ ہے. فلم کو ابھی بھی لوگ جا کر دیکھ رہے ہیں. فلم کو نوجوان نسل کے ساتھ ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں. فلم میں کوئی آئٹم نمبر نہیں ہے نہ ہی دھوم

    دھڑکے والا میوزک ہے اس کے باوجود فلم کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے.فلم میں صبا قمر کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے .کہا جا رہا کہ شاید یہ صبا قمر کی زندگی کا یادگار اور بہترین کردار ہے جو انہوں نے اس انداز سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں‌کو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. فلم میں جس سماجی ایشو کو اٹھایا گیا ہے اس پر لوگ عموما بات کرنا پسند نہیں کرتے.فلم کسی بہت بڑے ہیرو کو لیکر نہیں بنائی گئی بلکہ اس میں ایک نئے لڑکے کو متعارف کروایا گیا ہے.اس کے علاوہ جو میوزک اور گانے ہیں ان پر کوئی ڈانس نہیں‌دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود فلم شائقین نے بہت زیادہ پسند کی ہے . اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر کسی بھی ایشو کو فلم کے زریعے طریقے سے ہائی لائٹ کیا جائے تو لوگ ضرور دیکھتے ہیں.

  • سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی فلموں میں اینٹری

    سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی فلموں میں اینٹری

    یہ سال لگتا ہے بالی وڈ کے سٹار سنز کا ہے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا بیٹا آریا، امیتابھ بچن کا نواسا ہو یا سری دیوی کی بیٹی بہت سارے نئے بچے بچیاں بالی وڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں ۔ اب خبر آرہی ہے کہ سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بھی فلموں میں اینٹری دے رہی ہیں ۔ اکیس سالہ علیزے اگنی ہوتری بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کے لئے تیار ہیں ۔فلم رومینٹک ڈرامہ ہے جسے سلمان خان خود اور ان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ،نکھیل نامت پرڈیوس کررہے ہیں۔فلم کو ڈائریکٹ سومیندرا پاڈی کررہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ علیزکے ساتھ فلم کی کاسٹ میں دیگر بھی نیو کمرز ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کاسٹ فائنل ہو گی ہم شوٹنگ سے کچھ وقت پہلے فلم کا اعلان کر دیں گے۔علیزے پچھلے دو سال سے اداکاری اور ڈانس کی

    کلاسز لے رہی ہیں اب ان کی ماں، ان کے باپ اور سلمان خان کو لگتا ہے کہ وہ فلم کے لئے تیار ہیں اور اب ایکٹنگ میں آسکتی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ سلما ن خان علیزے کی بالی وڈ میں اس اینٹری کو لیکر کافی سنجیدہ ہیں اور وہ قدم قدم پر علیزے کا خیال کررہے ہیں ۔علیزے سے قبل سلمان خان نے جس کو بھی متعارف کروایا ہے اسے بالی وڈمیں خاصی پہچان ملی اب دیکھنا یہ ہے کہ علیزے بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا پاتی ہیں یا نہیں۔علیزے کافی خوبصورت ہیں پر اعتماد ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ اپنی بہترین پرفارمنس دینے کےلئے تیار ہیں۔

  • میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں سائرہ بانو

    میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں سائرہ بانو

    ماضی کی نامور اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے گھر میں دعا کا اہتمام کیا. اس موقع پر سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں . ایک طرف ساری دنیا کی دولت رکھ دی جائے اور ایک طرف دلیپ کمار ہوں میں ساری دنیا کو ٹھوکر مار کر دلیپ کمار کو چُن لوں گی. دلیپ کمار میرا عشق تھے. انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن بہت مشکل لگتا ہے ایسا کرنا .ایک سال گزر چکا ہے ان کے بغیر رہتے ہوئے لیکن میں آگے نہیں بڑھ پا رہی. ان کی ہر دم یاد ستاتی ہے اس قدر یاد ستاتی ہے

    کہ میں جذباتی ہوجاتی ہوں اور یہ ساری صورتحال میری صحت پر اثرانداز ہو رہی ہے.سائرہ بانو کہتی ہیں کہ میرے جینے کا مقصد دلیپ کمار کی خدمت تھا اب وہ نہیں رہے تو میں کیا کروں؟ صبح کو اٹھتی ہوں تو میری آنکھیں ان کو تلاشتی ہیں .
    یاد رہے کہ گزشتہ برس سات جولائی کو دلیپ کمار اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ان کے انتقال کے بعد سائرہ بانو انہیں بہت یاد کرتی ہیں ان کی خود کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی کہا جاتا ہے کہ سائرہ بانو نے لوگوں سے ملنا ملانا چھوڑ دیا ہے. یہاں تک کہ وہ فون پر بھی کسی سے بات نہی کرتیں. سائرہ بانو کا ان کے قریبی رشتہ دار کافی خیال کرتے ہیں.

  • فلم لفنگے کی پرموشنز دھری کی دھری رہ گئیں

    فلم لفنگے کی پرموشنز دھری کی دھری رہ گئیں

    عموما یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی فلم ریلیز کی جانی ہوتی ہے اس کی بھرپور انداز میں‌پرموشن کی جاتی ہے جیسے اس عید پر جو دو بڑی فلمیں آرہی ہیں ان کی شہر شہر جم کر پرموشن کی گئی.لیکن فلم لفنگے کی پرموشنز دھری کی دھری رہ گئی ہیں. پرموشنز دھری کی دھری رہ جانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت عین ٹائم پر ملنا ہے اور اس وقت فلم کی آدھی کاسٹ اسلام آباد ہے آدھی کراچی اور کچھ لاہور میں موجود ہیں. لاہور میں‌فلم کی پریس میٹ سات جولائی کو رکھی گئی تھی لیکن فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے سرٹیکفیٹ ہی اتنی تاخیر سے ملا ہے کہ اب وقت ہی نہیں ہے کہ فلم

    کی پرموشنز کرنے کےلئے شہر شہر جایا جائے. فلم سے جڑے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم تو لاہور میں بھی پرموشن کی غرض سے گئے تھے لیکن فلم پر پنجاب سنسر بورڈ کی طرف سے جب پابندی لگی تو پھر مایوسی کی حالت میں‌ہم واپس اپنے اپنے شہروں میں لوٹ گئے. فلم کی پی آر کمپنی کا بھی کہنا ہے کہ اب تو وقت ہے ہی نہیں‌کہ فلم کی پرموشن کرنے کے لئے کسی شہر میں جایا جائے یا کسی بھی شہر میں اس کی سکریننگ کی جائے، بھاری دل کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب شاید فلم کی سکریننگ کراچی میں‌ ہی ہوگی. ہم نے پرموشنز اور سکریننگ کے حوالے سے پلان بنا رکھا تھا جو سب چوپٹ ہو گیا.

  • لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

    لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

    ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لندن نہیں‌جائوں گا جو کہ فلم پنجاب نہیں‌جائونگا کا ری بوٹ ہے اس کی آج لاہور میں سکریننگ ہے. گزشتہ روز دبئی میں اسکی سکریننگ کی جا چکی ہے. فلم کی کاسٹ خاصی خوش ہے ان سب کا کہنا ہے کہ فلم لوگوں‌کو پسند آئیگی. فلم میں سہیل احمد بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں. واسع چوہدری اس فلم میں‌مہوش حیات کے مقابلے میں نظر آئیں گے، واسع نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا ہے کہ مہوش کی شادی مجھ سے ہو گی یا نہیں یہ

    چیز دیکھنے کےلئے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی. ٹریلر سے یہی لگ رہا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں اور مہوش حیات کسی اور کو یعنی واسع چوہدری کو. اس ٹرائی اینگل کو کس طرح سے فلمایا گیا ہے یہ دیکھنے کےلئے ہم سب کو دیکھنی ہوگی لندن نہیں جائونگا. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید ، مہوش حیات ،کبری خان ،واسع چوہدری اور عفت رحیم و دیگر شامل ہیں. ہدایتکار ندیم بیگ جنہوں نے یہ فلم ڈائریکٹ کی ان کی ڈائریکشن میں بنا ہوا ڈرامہ صنف آہن حال ہی میں ختم ہوا ہے اس میں بھی کبری خان تھیں . ندیم بیگ کا شمار ہمارے ملک کے بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے وہ جب بھی کوئی پراجیکٹ بناتے ہیں چاہے وہ بڑی سکرین کا ہو یا چھوٹی کا لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ندیم سمجھ چکے ہیں کہ لوگ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور کیا نہیں.

  • رومینٹک فلمیں تو بنتی ہیں ہارر کامیڈی نہیں بنائی جاتیں مانی

    رومینٹک فلمیں تو بنتی ہیں ہارر کامیڈی نہیں بنائی جاتیں مانی

    اداکار مانی جو اپنی کامیڈی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک ہارر کامیڈی فلم میں دکھائی دے رہے ہیں ان کی فلم لفنگے عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے.مانی نے اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رومینٹک فلمیں‌تو بنتی آرہی ہیں بچپن سے ہم ایسی ہی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں لیکن ہارر کامیڈی فلم کوئی نہیں لیکر آتا اس عید پر ہم ہارر کامیڈی فلم لیکر آئے ہیں.ہم نے فلم پر خاصی محنت کی ہے بنیادی طور پر یہ چار دوستوں کی کہانی ہے ان کی وجہ سے کچھ مسئلے مسائل بھی ہوں گے اور بھوتوں کو بھی ان سے کچھ مسئلے ہوں گے اور یہ سب دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے.سب

    سے اہم بات یہ ہے کہ چار یا تین کا جو کمبینشن ہو تا ہے اسکو لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں بچے بھی بڑے بھی دلچپسیی رکھتے ہیں اس قسم کے کمبینشن میں‌. اس فلم سے سنسر بورڈ نے جو کہا ہم نے وہ کاٹ دیا حالانکہ ایسی کوئی چیز اعتراض والی نہیں تھیں اس سے پہلے بھی بہت ساری فلمیں آئیں جن میں بولڈ ڈائیلاگز تھے لیکن ا نکو چلایا گیا لیکن ہماری فلم پر اعتراضات لگا دئیے گئے تاہم اچھی بات ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی ہے. اس فلم سے بہت کچھ کاٹنے کے بعد پیور کامیڈی رہ گئی ہے یقینا دیکھنے والوں‌کو بہت پسند آئیگی.جہاں فلم فلج کامیڈی ہے وہیں اس میں ایموشنز بھی دکھائے گئے ہیں وہ ایموشنز دیکھنے والوں کے دل کو چھوئیں گے.

  • اپنی فلم کے ساتھ نمائش پذیر ہونے والی فلموں سے خائف نہیں ہوں فضا علی مرزا

    اپنی فلم کے ساتھ نمائش پذیر ہونے والی فلموں سے خائف نہیں ہوں فضا علی مرزا

    فلم قائداعظم زندہ باد کی رائٹر اور پرڈیوسر فضا علی مرزا کہتی ہیں کہ انہیں بالکل ڈر خوف نہیں ہے نہ ہی کوئی پریشانی ہے کہ انکی فلم کے ساتھ انگریزی فلم تھور لگ رہی ہے یا لندن نہیں جائونگا لگ رہی ہے. اگر فلم اچھی ہو اور اچھی بنائی ہو تو پھر بالکل نہیں ڈرنا چاہیے. ہم نے فلم قائداعظم زندہ باد پر بہت محنت کی ہے میں تو چاہتی ہوں کہ ہماری فلم بھی ہٹ ہو اور لندن نہیں جائونگا بھی ہٹ ہو .رہی بات انگریزی فلم تھور کی تو اگر ہماری فلمیں شائقین کو اچھی لگیں تو تھور

    ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی. بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ مقابلےکی فضا ہونی چاہیے اور عید ایک خوشی کا موقع ہے اس میں شائقین کے پاس مختلف چوائس ہونی چاہیے لیکن ایک ساتھ اتنی بھی فلمیں نہیں لگائی جانی چاہیے کیونکہ سینما شوز ملنے کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے. فضا علی مرزا نے کہا کہ میں قطعا نروس نہیں ہوں.
    یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد کی لاہور اور دبئی میں سکریننگ ہو چکی ہے اب کراچی میں سکریننگ ہونا باقی ہے. محدود آڈینز کو فلم دکھائی گئی ہے جنہوں نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہے ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم مجموعی طور پر شائقین کے دل جیتنے میں‌کتنا کامیابی ہوتی ہے.فلم کی مرکزی کاسٹ میں‌ ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہیں. اس فلم کی لاہور میں ہونے والی سکریننگ میں فواد خان نے بھی شرکت کی تھی.

  • عمران خان کے پسندیدہ آفیسر طارق ہودا نے کوئٹہ کسٹم میں کیسے اربوں کمائے؟

    عمران خان کے پسندیدہ آفیسر طارق ہودا نے کوئٹہ کسٹم میں کیسے اربوں کمائے؟


    صحافی سید کوثرکاظمی نے دعوی کرتے ہوئے طارق ہودا پر الزام عائد کیا کہ چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پسندیدہ آفیسر نےدرج ذیل ذرائع سے اربوں روپےکمائے ہیں۔

    نمبر ایک خشک میوہ جات کو بغیر کم قیمت درخواست دیئے صاف کیا گیا تاکہ قیمت کے قوانین کا اطلاق نہ ہو۔

    نمبر دو اسمگلنگ کی سہولت فراہم کی گئی اورکسٹمز کی تاریخ کا سب سے بڑا سمگلنگ ریکیٹ کسٹمز چلایا۔

    انہوں مزید دعوی کیا کہ عمران خان کے فرنٹ مین طارق ہدہ کے صرف یہی کارنامے نہیں بلکہ ویلیوایشن رولنگ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو 854 ملین روپے کا ریونیو میں نقصان ہوا۔

    ان کے مطابق: ایرانی پستہ کو 2021 میں 3.5 ڈالر کی بجائے 1.32 ڈالر میں کلیئر کیا گیا تھا جس کا تعین قیمت کے فیصلے سے کیا گیا تھا۔
    کاظمی کہتے ہیں کولیکٹرکوئٹہ نے ویلیویشن رولنگ 1031/2017 کا اطلاق نہیں کیا۔ اور انہوں نے طارق ہودا (ممبر کسٹم) کے کہنے پر غیر قانونی طور پر کم قیمت کا تعین کیا۔

    سید مزید دعوی کرتے ہیں کہ دھوکہ دہی صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ درآمد کنندہ نے کسٹم اپریزمنٹ عملے کی ملی بھگت سے اپریزمنٹ سٹاف ایم سی سی کوئٹہ نے رٹ پٹیشن کے ذریعے اپنے حق میں معزز ہائی کورٹ سے فیصلہ بھی لے لیا۔

    اس طرح کسٹم ایکٹ 1969 کے مقاصد اور روح کو شکست دے کر ریونیو ضائع ہو گیا۔


    کاظمی کہتے ہیں کہ: ممبر کسٹمز طارق ہودا، عمران خان اور اعظم خان کے لیے کسٹمز کارٹل چلاتے تھے۔ اور وہ بلوچستان اور کے پی میں مقیم سمگلروں کے نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتا تھا۔

    کوثر کہتے ہیں کہ: ان کا فرنٹ مین سعید جدون سابق ممبر پالیسی تھا جو کوئٹہ اور پشاور سے پیسے اکٹھا کرتا تھا۔ اس لیے جدون کو وزیر اعظم ہاؤس نے 8 ارب روپے کی جاری انکوائری کے باوجود ترقی دی تھی۔

    عمران خان کے آلہ کار ممبرکسٹمز ایف بی آر طارق ہودا نے انڈر انوائسنگ اور اسمگلنگ کے ذریعے ملک کو لوٹا۔اور یوں کسٹمز کی 70 سالہ تاریخ میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

    کاظمی کے انکشاف کے بعد اویس گھمن نے یاد دلایا کہ طارق ہودا وہی شخص ہے جو ایم جی اسکینڈل میں جاوید آفریدی کےساتھ تعاون کررہے تھے۔

    دراصل سال 2021 میں ایم جی آٹو موبائلز نے دس ہزار سے زیادہ گاڑیاں درآمد کیں تھیں اور طارق ہدا ممبر کسٹم کی مدد سے اربوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی کا فراڈ کیا۔ گاڑی کی قیمت CKD Kits سے بھی کم ظاہر کی گئی۔ CKD Kit 16000 ڈالر میں اور پوری گاڑی 11000 سے 13000ڈالر میں کلیئر کی گئی تھی۔
    یوں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ،ممبر کسٹم طارق ہدا اور ایم جی آٹو موبائلز کے مالک جاوید آفریدی نے اربوں روپے کی لوٹ مار کی تھی۔

    علاوہ ازیں سید کوثر کاظمی نے سپریم کورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے کوئٹہ پستہ کیس میں دائر کیا گیا دعوی بھی شیئر کیا۔

  • فلم لفنگے کو سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم لفنگے کو سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم لفنگے کو اسلام آباد سنسر بورڈ میں فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس مل گئی ہے لہذا اب یہ فلم عید پر سینما گھروں میں لگائی جائیگی. اس فلم کو پہلے سندھ بورڈ نے دیکھا اور کہا کہ فلم سے کچھ ڈائیلاگز اور سینز نکال دئیے جائیں لہذا جن ڈائیلاگز اور سینز پر اعتراض کیا گیا ان کو نکال دیا گیا.اس کے بعد پنجاب سنسر بورڈ نے دیکھی تو اس نے پابندی لگا دی، اس کے بعد اسلام آباد سنسر بورڈ میں فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس مل گئی جس کے بعد ٹیم لفنگے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . لفنگے کی کاسٹ میں مانی، سمیع خان، سلیم معراج اور بہروز سبزواری ، نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول اور اختر حسنین بھی شامل ہیں۔

    سنسر بورڈ پر اداکار مانی برس پڑے تھے ان کا کہنا تھا کہ فلم کو پوری طرح سے دیکھا بھی نہیں اور پابندی عائد کر دی گئی ہے مانی کا اس وقت بھی یہی کہنا تھا کہ جو کہا گیا ہے وہ کاٹ دیا گیا ہے پھر فلم کو نمائش سے روکنا غلط بات ہے. فلم کو کلئیرنس ملنے کے بعد مانی نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اس فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ جس پر اتنا اعتراض لگایا جائے کہ فلم کو ہی شائقین کےلئے غیر موزوں قرار دے دیا جائے.اسی طر‌ح سمیع خان کا یہی کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی ہے.