Baaghi TV

Author: +9251

  • عید پربارشوں کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    عید پربارشوں کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا.

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل ہفتہ کے دن سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی۔09 سے 12 جولائی کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال،فیصل آباد لاہور ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 09 اور 10 جولائی کو اسلام آباد/راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران محتاط رہیں،عید کی تعطیلات کے دوران پی ڈی ایم اے کے پراونشیل ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔

     

    کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں، شہری دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے پرہیز کریں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری جانوروں کی آلائشوں کو گٹروں اور نالیوں میں پھینکنے سے پرہیز کریں، سیوریج سسٹم بند ہونے سے ناگہانی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    عید کے موقع پر بس مالکان مقرر کردہ کرایوں سے ذائد کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نےزائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ،سیکرٹری آر ٹی اے نے02 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا.01 لاکھ 45 ہزار کے جرمانے اب تک کئے جا چکے ہیں.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اوورچارجنگ پر کارروائیاں کی گئیں ہیں.

    عید قربان کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم کا مویشی منڈی رکھ چھبیل کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف ماڈل ٹاؤن نے کاہنہ انٹرچینج، کاہنہ فروٹ منڈی مویشی منڈی اور ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی کا دورہ کیا.مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا.مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی، بیٹھنے کے انتظامات، صاف پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا.مویشی میں لائیو سٹاک کیمپس کا بھی جائزہ لیا گیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر مویشی منڈیوں کے دورے کئے جا رہے ہیں.

    محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پنجاب بھر میں لمپی سکن بیماری بارے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب بھر میں اب تک لمپی سکن بیماری کے 10982 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 9362 جانور صحتیاب ہو چکے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں اب تک ویسکین کی 1.662 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ لمپی سکن بیماری بارے محکمہ کا کنٹرول سیل 24 گھنٹے فعال ہے.

    نیز عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر میں 312 مویشی منڈیوں میں 24 گھنٹے مفت ویٹرنری کیمپس اور 191 بین الاضلاعی و بین الصوبائی لائیو سٹاک چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ 196 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے تفویض کی گئی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے تحت قائم ویٹرنری کیمپس اور چیک پوسٹوں پر اب تک 642195 جانوروں کو چیچڑ مار سپرے جبکہ 26287 جانوروں کو علاج معالجہ فراہم کیا جاچکاہے۔

    لاہور میں قائم 2 قرنطینہ مراکز میں اب تک لمپی سکن سے متاثرہ 72 جانوروں کو داخل کیا گیا جن میں سے 63 جانور صحتیاب ہو چکے ہیں اور 9 جانور ابھی زیر علاج ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کی چیک پوسٹوں اور کیمپس کی مدد سے لمپی سکن بیماری بارے 10686 آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران فیلڈ عملہ کی مانیٹرنگ کیلئے بھی سرگرم عمل ہیں۔

  • اسد عمر نے پریس کانفرنس میں  اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا،عطاء اللہ تارڑ

    اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا،عطاء اللہ تارڑ

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں،

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں .

    پنجاب ضمنی انتخابات: پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا. الیکشن کمیشن

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے، اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے،یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے، الیکشن سے فرار اختیار کرنے کےلئے بہانے بنائے جارہے ہیں.

    عطا اللہ تارڑنے کہا کہ اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں، یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے، آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے،اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں.

    قبل ازیں ی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پنجاب حکومت پر ضمنی انتخابات سے قبل دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے کہ وہ خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔ سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں قبل از الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ: صوبے میں ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے اور واضح طور پر پی ٹی آئی کی برتری نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ: ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ: الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ووٹ کے غیر قانونی طور پر اندراج جاری ہیں اور ہمارے نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹوں کو آگے پیچھے نہیں کیا جاسکتا ۔ ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ووٹوں کے اندراج کا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر قانونی ووٹ درج کروائے گئے.

    ان کے مطابق: عدالت کا احترام صرف یہ نہیں کہ آئین کے اندر لکھا ہوا ہے تو احترام مل جاتا ہے۔ احترام عدالتوں کو تب ملتا ہے جب عوام کو نظر آتا ہے کہ انصاف ہوا ہے۔

  • روس نے نئی منڈیاں تلاش کرلیں:بھارت اورچین کی چاندی ہوگئی

    روس نے نئی منڈیاں تلاش کرلیں:بھارت اورچین کی چاندی ہوگئی

    ماسکو:روس نے نئی منڈیاں تلاش کرلیں:بھارت اورچین کی چاندی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق روسی کمپنیوں نے چین اور بھارت کو انتہائی ضروری اشیا جیسے خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ چارٹرڈ جہازوں کا اہتمام کیا۔ذرائع کے مطابق مغربی پابندیوں کی وجہ سے مسلسل رکاوٹوں کی وجہ سے روس نے یہ اقدام اٹھایا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روسی مال بردار جہاز انٹیکو اور چین میں مقیم سوئفٹ ٹرانسپورٹ گروپ نے روس کے مشرق بعید میں ووسٹوچنی اور چین کے بندرگاہی شہروں کے درمیان کنٹینر شپنگ خدمات پیش کرنے کے لیے لائنر آپریٹنگ ذیلی کمپنیاں مشترکہ طور پر بنائی ہیں۔

    بیجنگ اور نئی دہلی نے ماسکو پر مغربی پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ معمول کے مطابق اقتصادی اور تجارتی تعاون جاری رکھیں گے۔اس سال تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، دونوں ممالک نے رعایتی روسی توانائی کی درآمدات میں اضافہ کیا۔

    کسٹمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے مئی کے آخر تک تین مہینوں میں روسی تیل، گیس اور کوئلے پر تقریباً 19 بلین ڈالر خرچ کیے، جو ایک سال پہلے کی رقم سے تقریباً دوگنا ہے۔ ہندوستان نے اسی مدت میں 5.1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جو کہ ایک سال پہلے کی قیمت سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

  • جاپان کوامریکی حمایت پرپیغام یا کچھ اورسہی:روسی بحریہ نے جاپانی سمندری حدود پامال کردیں

    جاپان کوامریکی حمایت پرپیغام یا کچھ اورسہی:روسی بحریہ نے جاپانی سمندری حدود پامال کردیں

    ٹوکیو: جاپان کوامریکی حمایت پرپیغام یا کچھ اورسہی:روسی بحریہ نے جاپانی سمندری حدود پامال کردیں ،اطلاعات کے مطابق یوکرین سے نبردآزما روس نے جاپان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرڈالی۔

    جاپان کی وزارت دفاع کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو بتایا گیا کہ روسی بحری جہاز جاپانی سمندری حدود کے عین باہر جنوبی جزیرے اوکینوتوری شیما کے قریبی پانیوں میں داخل ہوا۔

    جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس نے تصدیق کی کہ بدھ کی صبح پانچ بجے کے قریب خفیہ معلومات جمع کرنے والے روسی بحری جہاز تقریباً پینتالیس کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع جزیرے سے متصل زون میں داخل ہوا اور بعد ازاں مغرب کی جانب روانہ ہوگیا۔جاپانی وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ بحری جہاز کتنی دیر تک اس زون میں رہا؟

    اس سے قبل وزارت نے بحری سیلف ڈیفنس فورس نے انکشاف کیا کہ تین روسی بحری جہاز بحیرۂ مشرقی چین سے بحیرۂ جاپان میں داخل ہونے کے لیے منگل سے بدھ کے روز آبنائے تسُوشیما سے گزرے تھے، یہ آبنائے جاپان کے مرکزی جنوب مغربی جزیرے کیُوشُو اور جزیرہ نما کوریا کے درمیان واقع ہے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ ان بحری جہازوں میں ایک تباہ کن اور ایک فریگیٹ شامل تھا، وہ پیر کی شام کو بحیرۂ مشرقی چین میں سینکاکُو جزائر سے متصل زون میں بھی داخل ہوئے جبکہ ایک پیر کو پہلے ہی زون میں تھا۔

    وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ جنگی بحری جہازوں کا اس زون سے گزرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے تاہم حکام روسی بحری جہازوں یہاں آنے کے مقصد کا تجزیہ کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں، چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں، جاپانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی خود مختاری کا کوئی حل طلب معاملہ وجود نہیں رکھتا۔

  • الیکشن کمیشن خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔ تحریک انصاف

    الیکشن کمیشن خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔ تحریک انصاف

    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پنجاب حکومت پر ضمنی انتخابات سے قبل دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے کہ وہ خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔

    سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں قبل از الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ: صوبے میں ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے اور واضح طور پر پی ٹی آئی کی برتری نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ: ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ: الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ووٹ کے غیر قانونی طور پر اندراج جاری ہیں اور ہمارے نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹوں کو آگے پیچھے نہیں کیا جاسکتا ۔ ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ووٹوں کے اندراج کا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر قانونی ووٹ درج کروائے گئے.

    ان کے مطابق: عدالت کا احترام صرف یہ نہیں کہ آئین کے اندر لکھا ہوا ہے تو احترام مل جاتا ہے۔ احترام عدالتوں کو تب ملتا ہے جب عوام کو نظر آتا ہے کہ انصاف ہوا ہے۔

    ان کہنا تھا کہ: اب الیکشن کمیشن اور پاکستانی عدالتوں کا امتحان ہے۔ پنجاب ضمنی انتخابات میں 17 جولائی کو اگر الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ملک مشکل کی جانب چلا جائے گا۔

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ اپنے آپ کو بھی ایک سیاسی نشان الاٹ کر دیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہوں گے۔ شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرست منجمد کر دی جاتی ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹ میں تب تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی جب تک متعلقہ حلقے میں الیکشن کا انعقاد نہ ہو جائے۔ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والے ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں۔

  • راولپنڈی: سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    کلر سیداں راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے.

    متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر کلر سیداں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بچی کے والد کی طرف سے درج مقدمہ میں دعوی کیا کہ محمد علی نے میری معصوم بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے.

    کلر سیداں پولیس کے مطابق: متاثرہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ: بچی کا باپ تھانہ رپورٹ کرانے آیا کہ میری سات سالہ بچی کے ساتھ محمد علی نامی ملزم نے زیادتی کی ہےجس پر پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو فورا گرفتار کرلیا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ: ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.

  • چین اور روس نے معمول کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے، چینی وزیر خا رجہ

    چین اور روس نے معمول کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے، چینی وزیر خا رجہ

    بیجنگ:چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے باوجود، چین اور روس نے دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں معمول کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو منظم انداز میں فروغ دیا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات کے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ چین برکس سمٹ میں روس کی فعال شرکت اور عالمی ترقی کو فروغ دینے میں اس کی خدمات کو سراہتا ہے۔ ہم سمٹ کے اہم نتائج کو نافذ کرنے، پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے فروغ کو تیز کرنے، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے روس سمیت تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں کیا۔

    لاوروف نے چین کو برکس سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ روس دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے دوطرفہ تعاون کے شعبوں اور پیمانے کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ روس گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو سمیت اہم تصورات کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

    چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین سب سے پہلے سرد جنگ کے تصور کو بھڑکانے، کیمپ کے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے، اور “نئی سرد جنگ” پیدا کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

    جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نےبھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔ اس مو قع پر وانگ ای نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تین نکات نظر پر روشنی ڈالی ۔

    انہوں نے کہا کہ چین دوہرے معیارات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین یوکرینی بحران کا تائیوان کے مسئلے سے موازنہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور اپنے بنیادی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

    چین دوسرے ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتا ہے۔ کچھ ممالک نے یوکرین کے بحران کے بہانے کے طور پر چین اور دیگر ممالک پر اندھا دھند یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔ جو غیر قانونی ہیں، جس سے ملکوں کے درمیان معمول کے تبادلے کو نقصان پہنچایا گیا، بین الاقوامی تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، اور یوکرین کے بحران کو پیچیدہ بنایا گیا۔

    چین کے بارے میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے نامناسب بیان کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ متعلقہ امریکی سیاست دانوں نے ہمیشہ "چین کے خطرے” کو ہوا دی ہے اور چین کو بدنام کیا ہے ۔ درحقیقت، اپنی بالادستی اور مفادات کے تحفظ کے لیے، امریکہ نے بارہا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی، مختلف ممالک میں جنگیں شروع کیں، اور غیر معقول طور پر دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبایا، یہ ثابت کرتا ہے کہ امریکہ عالمی امن اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ہم اس امریکی اہلکار کو کہتے ہیں کہ وہ چین کی ترقی کو دیکھیں، جھوٹ اور افواہیں پھیلانا اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کریں۔

    جمعہ کے روز چینی میڈیا کےمطا بق ”برطانوی اہلکار کے بیان کے حوالے سے چاؤ لی جیان نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس سروسز خاص طور پر "جاسوسی کرنے” میں اچھی ہیں۔ برطانیہ نے خطرناک رپورٹیں شائع کیں جن کا مقصد "چین کے خطرے کے نظریہ” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا اور تصادم کو ہوا دینا ہے۔ چین نے کئی بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چین کی ترقی کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا یا کسی کی جگہ لینا نہیں، بلکہ چینی عوام کو خوشحال اور خوبصورت زندگی دینا ہے۔

    دوسری طرف چین نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا یا جا ئے گا: چین کی فوجی مشق کا مقصد تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے،کسی دوسرے ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں

    چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد فضائی اور سمندری علاقوں میں کثیر خدماتی مشترکہ جنگی تیاری کے گشت اور حقیقی جنگی مشقیں کیں ۔

    جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاؤ لی جیان نے کہا کہ آبنائے تائیوان کی مرکزی لائن پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے اور اس حوالے سے تائیوان حکام کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ کامیاب نہیں ہو گا۔

    چیاؤ لی جیان نے کہا کہ چین کی فوجی مشق کا مقصد بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔چین مضبوطی کے ساتھ ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرے گا اور "تائیوان کی علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائے گا۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات: پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا. الیکشن کمیشن

    پنجاب ضمنی انتخابات: پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا. الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا ہے۔


    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ میں الیکشن کے انعقاد تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں، پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اداروں کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، شفاف اور پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • امریکہ نےایران پرمزید پابندیاں عائد کیں توچین نےمذمت کردی

    امریکہ نےایران پرمزید پابندیاں عائد کیں توچین نےمذمت کردی

    واشنگٹن:امریکہ نے بدھ کے روز ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔دوسری طرف چین نے بھی اس امریکی رویے کی شدید مذمت کی ہے پارس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کی شدید مخالفت کی ہے۔

     

     

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہمیشہ ہی امریکہ کے یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کا مخالف رہا ہے اور واشنگٹن سے ہم نے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اپنی غلط روش اور پالیسی کو ترک کر کے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل در آمد کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے دائرے میں بیجنگ کے تہران کے ساتھ تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات مثبت اور قانونی ہیں اور اس سے کسی بھی فریق کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ہے۔

     

     

    واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 2 ایرانی شخصیات ،13 ایرانی اداروں اور 2 تیز رفتار بحری جہاز(ships) کو اپنی غیر قانونی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

    امریکہ کے اس اقدام کو 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے دوران تہران پر دباؤ ڈال کر اپنے مطالبات کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

     

     

    بائیڈن انتظامیہ نے یہ پابندیاں ایسے میں عائد کی ہیں جب کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کی ناکامی کا بار بار اعتراف کر چکے ہیں۔ لیکن امریکی سیاستدان، ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں، پابندیوں کے اتنے عادی ہیں کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہمیشہ دباؤ اور پابندیوں کا سہارا لیتے رہنے پر مجبور ہیں۔

     

     

    امریکی محکمۂ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے افراد اور اداروں کے ایک ایسے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے جس نے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی ترسیل اور فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فرنٹ کمپنیوں کے ویب کا استعمال کیا ہے۔

  • بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

    بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک اںصاف ٹائیگر فورس کے اہلکار مثل خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے.

    بنی گالا میں پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار کی جانب سے فائرنگ کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سہیل تھہیم نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

    تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم مثل خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،اور پولیس نے عدالت سے ملزم مثل خان کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 21 جولائی کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    ملزم مثل خان کو 6 جولائی کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پس منظر

    گزشتہ دنوں چیئرمین عمران خان کے گھر بنگلہ کے قریب فائرنگ کا ایک واقع پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں عمران کے محافظوں کی شہری پر فائرنگ میں ایک شخص ولید عباسی زخمی ہوگیا تھا .

    تاہم بعد ازاں عمران خان کے محافظ گاڑی سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ میں داخل ہوگئے تھے