Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم شہباز کی حج کی سعادت کرنے والوں سے دعا کی درخواست

    وزیر اعظم شہباز کی حج کی سعادت کرنے والوں سے دعا کی درخواست

    وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عالم اسلام کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔


    وزیر اعظم کا کہنا تھا: اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

  • غداری کے فتوؤں سے کوئی غدار نہیں ہوجاتا. الیکشن کمیشن

    غداری کے فتوؤں سے کوئی غدار نہیں ہوجاتا. الیکشن کمیشن

    ترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اورقانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔


    واضح رہے کہ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیا.

    ان کا کہنا تھا کہ: ای سی پی حکومتی لوگوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک انتخابی نشان خود کوبھی الاٹ کردے،الیکشن کمیشن پہلے بھی سیاسی بیانات دیتا رہا ہے،عمران خان غلط کوغلط کہیں گے،الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ نہ کرے، جوکچھ ہورہاہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے،پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے انہوں نے عجیب و غریب تماشے لگائے ہیں ،یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں ،زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں سیاسی طورپرقوم یکجا ہوتی نظرآ رہی ہے وزیراعلیٰ کا انتخاب پہلے دن سےغیرقانونی تھا اب عدالتی فیصلہ بھی آ گیا،پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کیے جا رہے ہیں 2 جون کوالیکٹورل رولز جاری کیے گئےجس میں نئے ووٹ بھی آ گئے،

  • چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن اور نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الفور استعفی دیں

    چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن اور نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الفور استعفی دیں

    مسنگ پرسنز کمیشن کے سربراہ اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے سول سوسائٹی اور صحافیوں سمیت مختلف متحرک سماجی کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بطور چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن اور نیب جلد از جلد مستعفی ہوجائیں۔

    صحافی مبشر زیدی نے جاوید اقبال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ: انہیں ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد فورا مستعفی ہوجانا چاہئے.

    سینئر صحافی جاوید نصرت نے ہیش ٹیک "جسٹس اقبال شڈ ریزائن” کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ: صرف استعفیٰ کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ اگر ہم اسلامی جمہوریہ میں رہتے ہیں تو الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور اگر یہ جاوید اقبال مجرم قرار پاتے ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہیے۔


    شفیق احمد ایڈوکیٹ مطالبہ کرتے ہیں کہ: جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف شواہد سامنے آنے کے بعد انکوائری اور مقدمات لازمی بنانے چاہئے البتہ فوری طور پر اسکو Missing Person Commission کی سربراہی سے ہٹایا جائے اور اسکے ساتھ ساتھ جی-6 اسلام آباد والے علاقہ میں اسکا خفیہ اپارٹمنٹ ہے وہ بھی بند کروایا جائے.


    واضح رہے کہ چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن اور نیب جاوید اقبال پرسینئر صحافی حامد میر کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گزشتہ دنوں سماجی کارکن آمنہ مسعود جنجوعہ نے دعوی کیا تھا کہ جاوید اقبال نے مسنگ پرسنز کی فیملیز کو ہراساں کیا ہے.

    علاوہ ازیں طیبہ گل نامی خاتون نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ جاوید اقبال نے انہیں بھی ہراساں کیا تھا.

    طیبہ گل نے بتایا کہ: جب پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی اور جو ویڈیوز ثبوت کے طور پر دی تھی اس وقت کی حکومت نے بجائے مجھے انصاف فراہم کرنے کے چئیرمین نیب کو بلیک میل کرکے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں ان سے فائدہ اٹھایا.

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اںصاف کی یقین دہابی کرائی تھی مگر انصاف نہیں ملا بلکہ الٹا ہمیں ایک ماہ نظر بند رکھ کر ہم سے فون تک لے لئے گئے تھے.

    سماجی کارکن نگہت داد کہتی ہے کہ: جاوید اقبال اتنے ڈھیٹ اور زورآور ہیں کہ کمیٹی کی طلبی کے باوجود بھی پیش نہی ہوئے – بے بس اور مظلوم عورتوں کو انھوں نے کیا ہی انصاف دینا ہے جوانھیں تنہا دیکھ کے خود ہراساں کرنے پہ اتر آئیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: جن کو انصاف کے منصب پہ بٹھایا ہے وہ کب چاہیں گے کہ ان عورتوں کے خاوند، بھائی، والد واپس آئیں.
    https://twitter.com/nighatdad/status/1545077511905808386

  • کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد بڑھ گئی

    کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد بڑھ گئی

    ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

    قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ روز اگرچہ کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔


    کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

  • صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

    صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،صادق سنجرانی نے منی میں غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل کو دیکھا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں خود بھی کام کیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینا سعادت کا مقام ہے، پاک سعودی تعلقات اسلامی رشتوں پر محیط ہیں ، چیئرمین سینیٹ حج کی سعادت کے بعد روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے ،چیرمین سینٹ ملک ،قوم کی ترقی اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرینگے.

    دوسری طرف سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے عازمین کو سروس فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عازمین کو مناسب سروس فراہم کرنے میں ناکامی پر کمپنی کے عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

    وزارت برائے حج و عمرہ کی موقع پر موجود ٹیموں نے مذکورہ کمپنی کی جانب سے ناقص سروس کی فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطرف ہونے والے عہدیداروں کی تحقیقات کی جائیں گی۔وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سروسز کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ معیاری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

    وزارت کی جانب سے تمام خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے اور فوری طور پر ان سے نمٹا جاتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو فراہم کردہ سروس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مناسک حج کا آغاز جمعرات سے ہو گیا ہے۔

  • مارننگ شو کی اینکر کو حکومت مخالف ٹویٹ کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا

    مارننگ شو کی اینکر کو حکومت مخالف ٹویٹ کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا

    اسلام آباد :پی ٹی وی نیوز پر مارننگ شو کرنے والی اینکر زریاب راجپوت حکومت مخالف ٹویٹ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔زریاب راجپوت کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ماہ قبل اچھی پرفارمنس پر مزید ڈیڑھ سال کام کرنے کنٹریکٹ ملا تھا،میں نے ٹویٹ میں
    صرف ” اتحادیوں کے گلے شکوے ہائے ہائے لکھا تھا”،مجھے میرے کولیگز نے بتایا کہ مریم اورنگزیب آپکی ٹویٹ پر ناراض ہیں،
    زریاب راجپوت کی ٹویٹ

  • کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے واپس آنے والے پاکستانیوں‌ کو آن لائن رجسٹریشن کا پیغام

    کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے واپس آنے والے پاکستانیوں‌ کو آن لائن رجسٹریشن کا پیغام

    اسلام آباد:کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے واپس آنے والے پاکستانیوں‌ کو آن لائن رجسٹریشن کا پیغام،اطلاعات کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیاہے کہ جوپاکستانی طالب علم چین میں زیرتعلیم تھے اورکووڈ کے دنوں میں وہ پاکستان واپس آگئے تھے وہ دوبارہ سے چینی تعلیمی اداروں سے منسلک ہونے کےلیے آن لائن رجسٹرین کرلیں ،

    پاکستانی طلباکے لیے مشکلات کیوں ؟ زلفی بخاری نے چینی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا

    ہائیرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ وہ پاکستانی طالب علم چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی پہلی کھیپ، جو COVID-19 کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے، 20 جون 2022 کو کامیابی کے ساتھ واپس چین پہنچ گئے ہیں‌، اور لازمی قرنطینہ مدت مکمل کرنے کے بعد اپنے اداروں میں شامل ہوئے۔

    مگر وہ طالب علم جوکہ ابھی تک پاکستان میں‌ ہیں‌ وہ باقی طلباء جو اپنی تعلیم دوبارہ شروع کرنے کے لیے چین واپس جانا چاہتے ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی انفارمیشن اوربائیوڈیٹا درج کریں:

    چینی تعلیمی اداروں کے پاکستانی طلبا کی مشکلات، شیخ رشید میدان میں آ گئے

    ہائیرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مزیدکہا گیا ہے کہ مزید برآں، طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 21 جولائی 2022 تک درست، قابل اعتماد اور درست معلومات پُر کریں۔ جمع کرائی گئی معلومات کی مزید طریقہ کار اور تصدیق کے لیے معلومات چینی حکام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

     

    وزیرخارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل…

    یاد رہے کہ چین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی پاکستان واپسی اورپھرپاکستان سے واپس چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم کا معاملہ باغی ٹی وی نے حکام کے سامنے کئی بار پیش کیا ہے اوراس سارے معاملے کوحل کرنے کے لیے مسلسل اداروں سے رابطے میں رہے‌ہیں ، اس موقع پرباغی ٹی وی اپنے ان پاکستانی طلبا کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے جوواپس چین پہنچ چکے ہیں اورجو ابھی پاکستان میں موجود ہیں ان کی واپسی کے لیے کوششوں کے ساتھ دُعا گو بھی ہے

    وہان میں‌پھنسے پاکستانی طلبا کی جان میں جان آگئی ، کپتان کی بات بھی یاد آگئی

  • پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان معاہدہ،پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان معاہدہ،پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان معاہدہ
    معاہدے کے تحت پنجاب کے 15 کرکٹ گراؤنڈز کے انتظامی امور پی سی بی سنبھالے گا،معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں، پی سی بی لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پرعزم ہے.

    پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پی سی بی اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے
    ایڈیشنل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے فرسٹ بورڈ کے سربراہ بھی ہیں
    سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اب تک پنجاب میں کلب کرکٹ کی سطح پر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہے.

    دوسری طرف پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے.قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری ہے اس موقع پر گول کیپر، کوچ باب ویلڈیف, فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئر بیری ,کوچ اولمپیئن سمیر حسین کے علاوہ دیگر آفیشلز و کھلاڑیوں نے بھی کیمپ میں حصہ لیا.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کیا۔زیر اعلی نے ہاکی سے گیند کو شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اور ہاکی لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ کے ٹرائل میں 1100 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 180 کھلاڑی میرٹ پر منتخب ہوئے۔امید ہے کہ اس ینگ ٹیلنٹ ہی میں سے کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈر 13 ہاکی لیگ کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کیلنڈر میں شامل کر دیا گیا ہے اور ہر سال منعقد ہونے والے اس ہاکی لیگ کا یہ سلسلہ پورے پنجاب تک وسیع کیا جائے گا۔

  • پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے ، نیوکاسل، گلاسگو ،برمنگھم اور لٹن کے بعد ویلز میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے ،اگلے مرحلے میں لندن اور بریڈفورڈ میں ٹرائلز ہوں گے ۔

    یوکے کے بعد پشاور زلمی یورپ میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کریگا ،یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی.

    پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے

  • نانگا پربت میں پھسنے ہوئے کوہ پیماؤں کوپاک آرمی ایوی ایشن نے ریسکیو کرلیا گیا

    نانگا پربت میں پھسنے ہوئے کوہ پیماؤں کوپاک آرمی ایوی ایشن نے ریسکیو کرلیا گیا

    راولپنڈی:نانگا پربت میں پھنسے دونوں کوہ پیماؤں کوپاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے نانگا پربت میں پھنسے ہوئے دونوں کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

    اس سے قبل ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نانگا پربت پر پھنسے 2 کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں خراب موسم کے باوجود آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 2 پروازیں کیں۔

    ریسکیو آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے دستے کے علاوہ انتہائی بلندی پر موجود پورٹرز اور ریسکیورز نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیما 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ 3 میں موجود تھے۔

     

    واضح رہے کہ شہروز کاشف اور فراز علی نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے۔ جس کے بعد دونوں کوہ پیماؤں کی لوکیشن ٹیلی اسکوپ پر ٹریس کی گئی۔ اس وقت دونوں کیمپ نمبر چار سے تین کی طرف گامزن تھے۔ دونوں کوہ پیما اپنی مدد آپ کے تحت رات گزارنے کے بعد کیمپ تھری پر پہنچ رہے تھے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہروز کاشف اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں آرمی ایوی سے بھی مدد طلب کی جائے۔ محکمہ داخلہ گلگت کو کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت بھی کی۔

    شہروز کاشف نے منگل کی صبح ہی نانگا پربت کی چوٹی سر کی تھی اور ان کے والد کے مطابق واپسی کے سفر کے دوران وہ کیمپ فور سے ذرا آگے راستہ بھول جانے کے سبب پھنس گئے تھے، شہروز کاشف کے والد نے اپنے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    ویڈیو پیغام میں ان کے والد نے مزید کہا تھا کہ شہروز نے کنچن جنگا دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد یہ کامیابی فوج کے شہدا کے نام کی تھی۔ وہ صرف 20 سال کی عمر میں اتنے بڑے بڑے کارنامے سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکا ہے، آپ لوگ پلیز اسے ریسکیو کرنے کا آپریشن کریں۔

     

    لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز جنھیں زیادہ تر لوگ ‘براڈ بوائے’ کے نام سے جاتے ہیں، 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے آٹھ کو سر کر چکے ہیں اور ان کے والد کے مطابق اب شہروز کا مشن باقی چوٹیوں کو ڈیڑھ سال کے اندر اندر سر کرنا ہے۔

    وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے صرف 23 دنوں میں 8000 میٹر کی تین چوٹیوں پانچ مئی 2022 کو دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا (8586 میٹر)، 16 مئی 2022 کو چوتھی بلند ترین لوتسے (8516) اور پانچویں بلند ترین مکالو (8463) کو سر کیا ہے۔

    اس سے قبل شہروز نے دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر)، ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کر رکھا ہے۔

    اسی سال مئی میں شہروز دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو 23 دنوں کے اندر سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے تھے۔

    دنیا کی پہلی اور دوسری بلند ترین چوٹیوں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے کے بعد شہروز نے تیسری، چوتھی اور پانچویں بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے اس مشن کو ‘پروجیکٹ 345’ کا نام دیا تھا۔