Baaghi TV

Author: +9251

  • آمنہ الیاس آئیں تنقید کی زد میں

    آمنہ الیاس آئیں تنقید کی زد میں

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس جو بہترین اداکاری کے ھوالے سے جانی جاتی ہیں. اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ کررہی تھیں لیکن جب اداکاری کی طرف آئیں تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.آج آمنہ الیاس بہترین اداکارہ و ماڈل ہونے کے ساتھ بہترین ڈانسر بھی مانی جاتی ہیں. ان کا حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم چوہدری میں آتش کے نام سے آئٹم سانگ ہے اس پر انہوں نے ڈانس کیا ہے.فلم کی ٹیم نے آمنہ الیاس کے سانگ کی مختصر سی وڈیو جب سوشل میڈیا پر جاری کی تو دیکھنے

    والوں نے تنقید کا رخ آمنہ الیاس کی طرف کر لیا اور کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے ایسا لباس پہنتے اور اس قسم کے بولڈ ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے. کہا جا رہا ہے کہ اس گانے کے کچھ حصے سنسر بھی کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود آئٹم سانگ لوگوں‌کو ہضم نہیں‌ہو رہا.تاہم آمنہ الیاس اس ھوالے سے بالکل خاموش ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ابھی تک کچھ نہیں‌کہا. یاد رہے کہ یہ فلم سندھ پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی ہے.فلم کی کاسٹ میں طارق اسلام ،ثناء، شمعون عباسی، یاسر حسین، ارباز خان، عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد اور اصفر مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • امریکہ اپنی تیل کی ضروریات شام سے لوٹ مارکےتیل سے پوری کررہا ہے

    امریکہ اپنی تیل کی ضروریات شام سے لوٹ مارکےتیل سے پوری کررہا ہے

    دمشق:امریکی فوجی شام سے تقریبا ہر روز ہزاروں بیرل تیل لوٹ رہے ہیں۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اپنی تیل کی ضروریات شام سے لوٹ مارکے تیل سے پوری کررہا ہے

     

     

    شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز شام کے الجزیرہ کے علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو امریکی دہشتگرد 45 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے امریکی فوج نے شام سے 42 ٹینکروں پر تیل بھر کے عراق پہنچایا۔شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، دہشتگرد امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل چوری کرکے عراق پہنچاتے ہیں۔

     

    غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کی غرض سے تیل سے مالامال شام کےعلاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

     

    شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کا تیل لوٹ رہا ہے۔

  • قطر:فٹبال ورلڈ کپ:12 لاکھ شائقین کی روایتی ٹینٹوں میں میزبانی کرنے کے لیے تیار

    قطر:فٹبال ورلڈ کپ:12 لاکھ شائقین کی روایتی ٹینٹوں میں میزبانی کرنے کے لیے تیار

    دوحہ:فٹبال ورلڈ کپ:12 لاکھ شائقین کی روایتی ٹینٹوں میں میزبانی کرنے کے لیے تیارقطر،اطلاعات کے مطابق رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 12 لاکھ شائقین کی میزبانی کرے گا اور ایک لاکھ روایتی ٹینٹوں میں ان کو ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    قطر میں ٹورنامنٹ کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی میں رہائش کے انتظامات کے ذمے دار عہدیدار عمر الجبر نے بتایا کہ شائقین کو خیموں میں ٹھہرانے کے آپشن کی آئندہ دو ہفتوں میں آزمائش شروع کر دی جائے گی۔

    انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ شائقین کو کیمپنگ کا مزہ دے گی، ہم لوگوں کو روایتی بدوی انداز میں صحرا اور ٹینٹ کے تجربے سے لطف اندوز کرانا چاہتے ہیں، اس ٹینٹ میں پانی، بجلی اور باتھ روم کا انتظام بھی ہوگا البتہ شدید گرم موسم کے حامل اس ملک میں ٹینٹ میں ایئرکنڈیشنر کا کوئی انتظام نہ ہوگا۔

    عالمی کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں منعقد ہوگا اور یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ جون, جولائی کے روایتی سیزن کے بجائے سردیوں کے موسم میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ اکثر کھلاڑی جون اور جولائی میں عرب ملک میں کھیلنے سے انکار کر چکے تھے جہاں اکثر درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے۔عمر الجبر کے مطابق ٹورنامنٹ کے موقع پر رہائش کے لیے ایک لاکھ کمرے دستیاب ہوں گے۔

  • حج سے واپسی پر کورونا منتقلی کا خدشہ ہے. این سی او سی

    حج سے واپسی پر کورونا منتقلی کا خدشہ ہے. این سی او سی

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے حج کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے والوں کے ذریعے کورونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق این سی او سی نے حجاج کرام کی واپسی پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اےرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    ٹیسٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور اور ملتان ائرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام مسافروں کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو گھر میں 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے ائرپورٹ انتظامیہ، ائرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور محکمہ صحت کے عملے کو بلا تعطل ٹیسٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

  • بریڈ پٹ ہوئے ایک مسئلے کا شکار

    بریڈ پٹ ہوئے ایک مسئلے کا شکار

    لاکھوں کروڑوں لوگوں کے پسندیدہ اداکارہ بریڈ پٹ جنہیں ان کی خوبصورتی اور منفرد اداکاری کے حوالے سے خاصا سراہا جاتا ہے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لوگوں‌کے اب چہرے یاد رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے ، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں لوگوں کے چہرے پہچان نہیں‌پاتا اور میں چہرے بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوں. بریڈ پٹ نے کہا کہ مجھے فیس بلائنڈ ڈس آڈر ہو گیا ہے. رپورٹس ہیں کہ ابھی تک برید پٹ کو اس بیماری میں مبتلا شخص قرار نہیں دیا گیا لیکن بریڈ پٹ خاصے پریشان ہیں. وہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی ایسے شخص سے یا لوگوں سے ملیں جنہیں‌چہرے یاد رکھنے میں‌ مسئلہ در پش آتا ہے یا جو اس بیماری میں مبتلا ہیں.

    بریڈ پٹ نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ جب کوئی مجھ سے آکر ملتا ہے تو میں اس سے پوچھتا ہوں‌کہ آپ کون ہیں تو وہ شدید برا مان جاتے ہیں اور اس وجہ سے میرے بہت سارے لوگوں کے ساتھ تعلقات بھی خراب ہو چکے ہیں. میں جب کسی کو بتاتا ہوں‌کہ مجھے لوگوں کے چہرے یاد نہیں رہتے تو وہ سمجھتے ہیں کہ شاید میں مذاق کررہا ہوں یا ان کو ڈی گریڈ کررہا ہوں. میں اسی مسئلے کی وجہ سے اب اکثر گھر پر ہی رہتا ہوں کیونکہ مجھے کوئی آکر ملتا ہے تو میں سوچ میں‌پڑجاتا ہوں کہ اس شخص کو کہاں دیکھا ہے یا یہ ہے کون.پوچھ لوں کہ آپ کون ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے. برید پٹ نے کہا کہ میں جلد ہی اس مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے تفصیلی گفتگو کروں گا اور چیک اپ کروائوں گا .

  • اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کے ایک ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی ہے.

    ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم شہزاد کو چودھ سال قید کے ساتھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے ملزم شہزاد پر ایک لڑکی سے بندوق کے زور پر جبری زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہوا.

    عدالت نے تمام ثبوتوں مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی.

    واضح رہے کہ شہزاد نامی ملزم نے 24 جون کو شریف آباد کے علاقہ میں ایک لڑکی سے زبرستی زیادتی کی تھی۔

  • سنجے دت کو بچپن سے پسند کرتا ہوں رنبیر کپور

    سنجے دت کو بچپن سے پسند کرتا ہوں رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو میں بچپن سے پسند کرتا ہوں اور میری بہت خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ کام کروں. اور میری خوش نصیبی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہو گئی ہے. فلم شمشیرا میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہونے پر میں بہت خوش ہوں. رنبیر کپور نے کہا کہ میں‌جب بہت چھوٹا تھا تو میں‌نے اپنی الماری میں سنجے دت کا پوسٹر رکھا ہوا تھا.سجنے دت اکثر ہمارے گھر آیا کرتے تھے میں ان کو دیکھا کرتا تھا اور ان سے

    بہت زیادہ متاثر ہوا کرتا تھا. میرے پاس یہ بھی اعزاز ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں، میں نے کام کیا. رنبیر کپور نے کہا کہ میں شمیشرا میں سنجے دت کے مخالف نظر آئوں گا امید ہے کہ دیکھنے والوں‌کو یہ فلم بہت پسند آئیگی.
    یاد رہے کہ رنبیر کپور اکثر سنجے دت سے محبت کااظہار کرتے رہتے ہیں جبکہ سنجے دت کہتے ہیں کہ رنیبر کپور انہیں باپ کی طرح سمجھتا ہے اور اسی طرح‌ کی عزت دیتاہے.رنبیر کپور تو یہاں تک کہتے ہیں کہ سنجے دت تو میری فلموں کی چوائس پر بھی مجھے سنا دیا کرتے ہیں ان کو کوئی پراجیکٹ اچھا لگے تو سراہتے ہیں نہ اچھا لگے تو کہہ دیتے ہیں.

  • راج ببر کو سنائی گئی سزا لیکن کیوں ؟

    راج ببر کو سنائی گئی سزا لیکن کیوں ؟

    بالی وڈ کے اداکار راج ببر کو حال ہی میں بھارتی عدالت نے آٹھ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ دو سال کی قید سنائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راج ببر نے انیس سو چھیانوے میں ایک پولنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا بعد میں یہ کیس درج ہوا اور بالاخر چھبیس سال کے بعد اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے دو سال قید کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ راج ببر کا پولنگ آفیسر پر تشدد کی خبر اُن دنوں میں بہت عام ہوئی تھی ،راج ببر سے اس ھوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر سوالات بھی ہوتے رہے لیکن انہوں نے کبھی بھی اس کا جواب نہیں دیا۔ جب یہ واقعہ ہوا اس وقت راج

    ببر ملائم سنگھ یادو کے ساتھ تھے اور لکھنؤ کی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمانی انتخاب لڑ رہے تھے۔الیکشن کے دوران ہی پولنگ افسر اور ان کے درمیان پہلے زبانی تکرار ہوئی اور پھر ہاتھا پائی ہو گئی تھی۔ پولنگ افسر نے اپنیشکایت میں کہا تھا کہ راج ببر نے انہیں ڈیوٹی کے دوران ڈرایا دھمکایا اور فرائض سے روکنے کی کوشش کی۔
    راج ببر کے پرستاروں کے لئے یقینا یہ خبر کوئی اچھی نہیں ہے لیکن عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اداکار کو نہ صرف جرمانہ کیا ہے بلکہ دو سال قید بھی سنائی ہے۔یاد رہے کہ راج ببر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی حصہ لیا.

  • کملی کا کردار پہلے مجھے آفر ہوا تھا ماہرہ خان

    کملی کا کردار پہلے مجھے آفر ہوا تھا ماہرہ خان

    اداکارہ ماہر ہ خان جو اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے لئے بے حد مصروف ہیں انہوں نے انہی پرموشنز کے دوران ہی ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم کملی میں جو صبا قمر کا کردار ہے وہ انہیں پہلے آفر ہوا تھا. لیکن ان کے پاس کام کی مصروفیت اس طرح کی تھیں کہ وہ اس کےلئے ہاں نہیں‌کر سکیں. ماہرہ خان نے صبا قمر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ صبا قمر سے بہتر کوئی بھی یہ کردا نہیں کر سکتا تھا . ماہرہ خان نے صبا قمر کے کام اور ان کی صلاحیتوں کی بے حد تعریف کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کو چھوڑنے کا افسوس اس لئے نہیں‌ہے کیونکہ صبا نے اس کردار کو جس انداز میں کیا ہے اس کا یقینا حق ادا ہو گیاہے. یاد رہے کہ ماہرہ خان اور سرمد کھوسٹ نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ہمسفر کیا تھا.

    ڈرامہ اپنے وقتوں میں‌سپر ہٹ ہوا عوامی سطح پر اتنا پسند کیا گیا کہ اس کی شہرت ملک سے نکل کر ہمسایہ ملک تک بھی جا پہنچی. اس ڈرامے نے اداکارہ ماہرہ خان کی قسمت بدل کر رکھ دی. آج ماہرہ خان پاکستان کی نمبر ون ہیروئین ہیں،. ان کی اداکاری پر بہت سارے بہت بار سوال اٹھ چکے ہیں ان کے کریڈٹ پر بہت زیادہ ہٹ فلمیں نہیں‌ہیں‌لیکن اس کے باوجود ان کے بخت کا ستارہ اتنا بلند ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مانی جاتی ہیں.

  • رانا ثناء کیخلاف منشیات کیس اے این ایف نے بنایا تھا۔ اسد عمر

    رانا ثناء کیخلاف منشیات کیس اے این ایف نے بنایا تھا۔ اسد عمر

    تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی اسد عمر کا کہنا ہےکہ رانا ثنا اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا بلکہ  ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

    اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  پنجاب کے ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے، عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے مطابق پنجاب کی حکومت غیر آئینی ہے، پنجاب حکومت جانے کو تیار نہیں اور سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے۔

    رانا ثنااللہ کیخلاف کیس غلط تھا، یہ پی ٹی آئی نے نہیں بنایا: فواد چوہدری

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے والے ابھی بھی حکومت کا حصہ ہیں، اداروں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرنے والے خواجہ آصف وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے مزید  کہا کہ پی ٹی آئی کی لڑائی کسی کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ نا انصافی اور بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھاکہ رانا ثنا اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا، ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اچھا مشورہ ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان خود کو بھی دے دیں کیونکہ کمیشن انصاف کرتا نظر نہ آیاتو  ملک مشکل کی طرف جائے گا۔

    اسد عمر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خاتون کے الزامات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔