Baaghi TV

Author: +9251

  • میری کامیابیوں کا سہرا میرے استادوں کے سر ہے سید نور

    میری کامیابیوں کا سہرا میرے استادوں کے سر ہے سید نور

    معروف ہدایتکار سید نور کہتے ہیں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے استادوں کی وجہ سے ہوں ان سے جو کچھ سیکھا وہی میرے کام آیا، اگر میں‌ یہ کہوں کہ آج جو کچھ ہوں اپنے استادوں اور سیئنرز کی وجہ سے ہوں تو بے جا نہیں‌ہو گا. اپنے استادوں اور سینئرز سے جو کچھ سیکھا ہوتا ہے وہ ساری زندگی کام آتا ہے اس لئے بہت ضروری ہے کہ ان کی عزت کی جائے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے.جو اپنے سئنیرز کی عزت نہیں کرتے ان کو پھل بھی ویسا ہی ملتاہے. سید نور نے مزید کہا کہ میں‌نے اپنی طرف سے اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی اس میں مجھے میری توقعات سے زیادہ کامیابی ملی میں نے کبھی نہیں

    سوچا تھا کہ اللہ مجھے اتنی عزت سے نوازے گا اور اتنی کامیابیاں دے گا. میں نے اپنے بڑوں سے جو کچھ سیکھا وہ میں آگے منتقل کررہا ہوں ڈائریکشن ہو یا لکھنا لکھانا مجھے جو آتا ہے میں کھلے دل کے ساتھ اپنے سے جونئیرز کو سکھا رہا ہوں اور سیکھنے کےلئےویسے تو کوئی بھی عمر نہیں‌ہوتی کبھی بھی آپ کچھ بھی طے کر سکتے ہیں کہ میں نے کیا کرنا ہے لہذا سیکھنے کے لئے عمر کی قید نہیں. عمر کے کسی بھی حصے میں آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں سیکھ سکتے ہیں. سید نور نے کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کام ہو رہا ہے وہ زبردست ہے جس یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے کبھی بھی رکنا نہیں چاہیے.

  • فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    یاسر نواز کی فلم چکر جو کہ عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی وہ اب عید الاضحی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کی جا رہی ہے. یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی فلم چکر یوٹیوب پر جاری کرنے جا رہے ہیں.ندا یاسر نے کہا کہ ہمارے پرستاروں نے ہم سے بہت بار کہا کہ اس فلم کو یوٹیوب پر جاری کریں تو پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس عید پر اپنے پرستاروں کو فلم چکر ریلیز کرکے تحفہ دیا جائے. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ ، محمود اسلم و دیگر کے نام شامل ہیں. فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی

    زینت بنی تھی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی.چکر کوشائقین کی طرف سے بالکل بھی ریسپانس نہیں دیا گیا پہلے ہی ہفتے بلکہ دو دن کے بعد سے سینما ہالز خالی دکھائی دئیے. ندا یاسر اور یاسر نواز نے کہا تھا کہ ہالی وڈ فلم سینما گھروں میں‌لگنے کی وجہ سے ان کی فلم کو دیکھا نہیں گیا اورانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی وڈ کی فلموں کو نہیں لگایا جانا چاہیے کیونکہ ایک دن میں آدھے سے زیادہ شوزتو وہ فلمیں لے جایا کرتی ہیں. اس عید پر بھی دو بڑی فلموں‌کے ساتھ تھور فلم ریلیز کی جا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ تھور لگنے کے باوجود پاکستانی فلمیں کتنا بزنس کرتی ہیں.

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو طلب کرلیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو طلب کرلیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین نور عالم خان نے کمیٹی ممبران کو بتایا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایک لاپتہ شخص کی بیوی کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں لہذا آپ کو خاوند کی کیا ضرورت ہے اس پر کمیٹی نے آج اس متاثرہ خاتون اور جسٹس جاوید اقبال کو طلب کرلیا ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کارکن انسانی حقوق آمنہ مسعود جنجوعہ نے بتایا کہ: ان کے پاس ایک پٹھان خاتون آئی جو بہت خوبصورت تھی اور وہ رونا شروع ہوگئی.

    آمنہ نے مزید بتایا: جبان سے وجہ پوچھی تو انہوں کہا کہ میں کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہونگی کیونکہ لاپتہ افراد بارے بنائے ایک کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے انہیں ہراساں کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں لہذا آپ کو شہر کی کیا ضروورت ہے.

    علاوہ ازیں چیئرمین پی اے سی نے مبینہ ایک ویڈیو اسکینڈل جس میں طیبہ گل نےدعوی کیا تھا کہ انہیں بھی جاوید اقبال نے ہراساں کیا ہے کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ظاہر کیا.

    ایک سوشل میڈیا صارف غین اللہ نے دو ویڈیو کلپ ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ: حامد میر کے پروگرام میں آمنہ مسعود جنجوعہ نے جو انکشاف کیا. جسٹس جاوید اقبال کے بارے میں وہ تین سال پہلے منظور پاشتین ایک ٹی وی پروگرام میں کر چکے ہے۔
    "تم اتنی خوبصورت ہو تمہیں شوہر کی کیا ضرورت ہے”

  • درآمدات پر پابندی ایک غلط اقدام تھا، وزیر تجارت

    درآمدات پر پابندی ایک غلط اقدام تھا، وزیر تجارت

    فاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ درآمدات پر پابندی لگانا ایک غلط اقدام تھا.

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ: حال ہی میں ہم نے غلط سمت میں جاتے ہوئے درآمدات پر پابندی عائد کردی مگر یہ قدم انتہائی صورتحال میں اٹھایا گیا تھا۔ وزیرتجارت نے کہا کہ پابندی کی مدت 18جولائی کو ختم ہورہی ہے اور وہ اس میں توسیع کی مخالفت کریں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز وزارت تجارت کے اختیار میں نہیں ہے۔

    سیدنوید قمر کا کہنا تھا کہ: درآمدات پر پابندی سے نقصان ہوا ہے اور جلد یا بدیر ہمیں پابندی کو ختم کرنا پڑے گا۔ 19 مئی کو وفاقی کابینہ نے 41 اشیاء کی درآمد پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔

    وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ درآمدات پر پابندی کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا مگر اس کا مقصد درآمدات میں وقتی طور پر کمی لانا تھا۔

    ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل درآمدات پر پابندی کے خلاف تھے اور چاہتے تھے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں اضافہ کردیا جائے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منگل کے روز ان درآمدی اشیاء کی کلیئرنس کی اجازت دے دی تھی جو 30جون تک درآمد کی گئی ہوں۔

  • واسع چوہدری نے پہلا کردار کونسا کیا؟

    واسع چوہدری نے پہلا کردار کونسا کیا؟

    اداکار اور مصنف واسع چوہدری جن کے چہرے پر ہر وقت سمائل رہتی ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اور کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ نشیب و فراز دیکھے.سوچا نہیں تھا کہ اداکار بننا ہے لیکن قسمت کو شاید یہی منظور تھا کسی عزیز کے ساتھ ایک روز تھیٹر گیا وہاں انہوں نے کہا کہ پندرہ سیکنڈ کا ایک سیکیورٹی گارڈ کا کردار ہے کرو گے تو میں نے حامی بھر لی اور کر لیا. وہ دن جائے آج کا آئے بس سفر جاری ہے اور میں چلتا جا رہا ہوں. واسع نے کہا کہ جوانی پھر نہیں آنی کا آئیڈیا ہمایوں سعید کے ساتھ ڈسکس کیا اور میں نے کہا کہ اس پر ڈرامہ بناتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں اس

    پر فلم بناتے ہیں یوں یہ فلم بنی اور بعد میں اس کے سیکوئل بھی بنے جنہیں لوگوں نے بہت سراہا.یاد رہے کہ واسع چوہدری لندن نہیں جائونگا میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں وہ مہوش حیات کے ساتھ نظر آئیں گے. واسع چوہدری کہتے ہیں کہ اس فلم میں میرا کردار کافی الگ اور ہٹ کر ہے یقینا میرے پرستار مجھے اور اس فلم کو ضرور پسند کریں گے. واسع چوہدری ایک چینل پر پروگرام ہوسٹ بھی کرتے ہیں اور اس میں وہ نامور شخصیات کے ہلکے پھلکے سوالوں کے ساتھ انٹرویوز کرتے ہیں. واسع چوہدری بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں لیکن لندن نہیں جائونگا کی پرموشن کے دوران انہوں نے پہلی بار کھل کر میڈیا سے بات چیت کی.

  • عمران کے محافظوں کی شہری پر فائرنگ: علی امین اور انچارج ٹائیگر فورس کیخلاف مقدمہ درج

    عمران کے محافظوں کی شہری پر فائرنگ: علی امین اور انچارج ٹائیگر فورس کیخلاف مقدمہ درج

    گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کے گھر بنگلہ کے قریب فائرنگ کا ایک واقع پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس میں ایک شخص نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے محافظوں نے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ میں داخل ہوگئے.
    https://twitter.com/muhammadzareef_/status/1544689836413652992
    واقع کے بعد زخمی نوجوان کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماء علی آمین گنڈہ پوراور انچارج ٹائگرفورس کرنل (ر) عاصم سمیت چھ افراد کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    ملزمان کیخلاف درج مقدمہ کی گئی
    ایف آئی آر کی نقل

    ایف آئی آر کے مطابق: ‏متاثرہ نوجوان کے کزن کا کہنا ہے کہ  گاڑی کو ٹائیگر فورس کے 4 لوگوں نے روک رکھا تھا، اور ‏ملزمان نے کہا کہ ہم ٹائیگر فورس ہیں لہذا آپ گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے.

    ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ: گفتگو کے دوران ‏اچانک ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کردی اور جس میں ایک نوجوان کو ٹانگ پر گولنے لگنے سے وہ زخمی ہوگیا. انہوں مزید کہا کہ ‏فائرنگ ٹائیگر فورس کے انچارج عاصم کی ایما پر  کی گئی تھی.

    جبکہ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سامنے آنے پر وہ ان کو شناخت کر سکتے ہیں.

    علاوہ ازیں: کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے والے شخص کا نام مثل خان جبکہ پستول سے فائر کرنے والے شخص کا نام عارف مروت ہے.

    انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ: ٹائیگر فورس نے آئے روز مقامی لوگوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور بدمعاشی کرنا ایک معمول بنا رکھا ہے.

  • دلیپ کمار کی آٹھ یادگار ترین فلمیں اور کردار

    دلیپ کمار کی آٹھ یادگار ترین فلمیں اور کردار

    دلیپ کمار نے بہت ساری یادگار فلموں میں کام کیا لیکن آج ہم ان کی برسی کے موقع پر ان کی آٹھ بہترین فلموں کے بہترین کرداروں پر بات کریں گے. ان کے کیرئیر میں مغل اعظم ایک ایسی فلم رہی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے اس میں انہوں نے شہزادہ سلیم کا کردار کیا اور اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرے. دیوداس، اس فلم کی کہانی ایک ناول پر مبنی تھی اس میں ان کا کردار نہ بھولنے والا ہے انہوں نے اس میں ایک ایسے ناکام عاشق کا کردار ادا کیا جو اپنی محبوبہ کے نہ ملنے پر موت کو گلے تو لگا سکتا تھا لیکن جی نہیں سکتا تھا.فلم آن جو

    رومینٹک ڈرامہ تھی اس میں انہوں نے جو کردار کیا اس کے لئے انہیں فلیم فئیر ایوارڈ بھی ملا.گنگا جمنا 1961 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انہوں نے ایک نوکر کا کردار ادا کیا اس میں ان کے ساتھ وجنتی مالا تھیں. فلم نیا دور میں انہوں نے ایک بار پھر وجنتی مالا کے ساتھ کام کیا اس میں دلیپ کمار نے ایک ٹانگے والے کا کردار کیا تھا جو شائقین کو بہت بھایا.رام اور شیام ان کے کیرئیر کی ایک ایسی فلم تھی جس نے ثابت کیا کہ دلیپ کمار بہترین کامیڈی بھی کر سکتے ہیں.فلم انداز میں‌انہوں نے راج کپور اور نرگس کے مقابلے میں کام کرکے خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس میں انہوں نے ایک رومینٹک ہیرو کا کردار نبھایا. یہ وہ آٹھ فلمیں ہیں جو دلیپ کمار کا نام لیتے ہی ذہن میں آتی ہیں.

  • ٹریجڈی کنگ  دلیپ کمار کی پہلی برسی

    ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کی پہلی برسی

    ٹریجڈی کنگ کہلائے جانے والے اداکار دلیپ کمار کی آج پہلی برسی ہے. دلیپ کمار نے 1944 میں جوار بھاٹا سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی اس فلم نے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی اس کے بعد انہوں نے فلم جگنو میں میڈم نور جہاں کے مد مقابل کام کیا یہ فلم سپر ہٹ ہوئی ۔1949میں انہوں نے راج کپور اور نرگس کے ساتھ فلم انداز کی یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوئی اس کے بعد دلیپ کمار نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ دیوداس ،نیا دور ،رام اور شیام ،مدھو متی ،ودھاتا ،کرانتی اور شکتی جیسی فلموں میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کیا کہ ان سے بہتر اداکار کوئی نہیں۔ دلیپ کمار نے سنجیدہ اداکاری کے ساتھ کامیڈی کردار بھی کئے کامیڈی کرداروں کے ساتھ بھی دلیپ کمار نے بھرپور انصاف کیا۔دلیپ کمار نے پینسٹھ سے زائد

    فلموں میں کام کیا۔ مغل اعظم ان کے کیرئیر کی ایسی فلم تھی جو ہر حوالے سے یادگار ہے اس فلم میں ان کے ساتھ مدھوبالا تھیں اور کہا جاتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مدھوبالا اور دلیپ کمار کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی ہو چکی تھی لیکن اس کے باوجود دونوں نے دیکھنے والوں کو گمان تک نہ ہونے دیا ۔دلیپ کمار کو ان کی بہترین اداکاری پر کئی یوارڈز بھی ملے۔1954میں وہ بہترین اداکار کے لئے فلم فئیر جیتنے والے پہلے اداکار تھے ،انہوں نے یہ ایوارڈ آٹھ بار جیتا۔ انہیں دادا صاحب پھالکے اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پاکستان نے 1998 میں دلیپ کمار کو نشان امتیاز سے بھی نوازا۔

  • الیکشن کمیشن نے روشن گھر  پروگرام معطل کردیا

    الیکشن کمیشن نے روشن گھر پروگرام معطل کردیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے روشن گھر پروگرام کو 17 جولائی تک معطل کردیا۔

    جیو نیوز کے مطابق: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں حمزہ شہبا زکے وکیل نے کمیشن میں پیش ہوکر اپنا جواب جمع کرایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ گیپکو میں کوئی الیکشن نہیں ہو رہا اور حمزہ شہباز کا اعلان کردہ روشن گھر پروگرام صرف ان حلقوں کے لیے نہیں جہاں ضمنی الیکشن ہے۔

    جواب میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کے 90 لاکھ صارفین کو اس کا فائدہ ہوگا، اس پروگرام کا اب منصوبہ نہیں بنایا گیا یہ پروگرام منظور شدہ بجٹ میں شامل ہے اور اس پروگرام کے 100 ارب کے پروگرام کی منظوری بجٹ میں شامل ہے۔

    جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ ہمارا مقصد اس وقت ووٹرز کو اپنی جانب کرنا نہیں، اگر 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت کم کرتے ہیں تو کیا یہ بھی سیاسی ہو گا ؟ ایسا نہیں۔

    حمزہ شہباز کے وکیل کے مؤقف پر چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ آپ نے یہ پروگرام بجٹ میں رکھا تو پھر اس کے لیے علیحدہ پریس کانفرنس کیوں کی؟ الیکشن کمیشن نے برابری کے مواقع دینے ہیں، بجٹ میں یہ پروگرام مختص ہونے پر اتنا ردعمل نہیں آیا ، جتنا پریس کانفرنس میں آیا، اگر یہ بجٹ میں مختص تھا تو اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نے کسی بھی ترقیاتی اسکیم کے اعلان کی ممانعت کر رکھی ہے، اعلان کردہ روشن پروگرام نے براہ راست الیکشن متاثر کیا ہے، اگر یہ پروگرام بجٹ میں مختص ہے تو اسے ضمنی الیکشن کے بعد جاری کیا جائے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کو واضح کریں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوئی نئے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کا روشن گھر پروگرام 17 جولائی تک معطل کردیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بے شک پروگرام شروع کرلیا جائے۔

  • کرونا وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے

    کرونا وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے

    عید الاضحیٰ سے پہلے کورونا وبا میں پھرشدت آگئی جس کے پیشِ نظر لوگوں کو احتیاطی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔

    قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا 9 مریض انتقال کرگئے۔


    گزشتہ روز23ہزار125 کووڈکے ٹیسٹ کیےگئے جب کہ کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 872 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی جب کہ 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔