Baaghi TV

Author: +9251

  • تُو چاچا بن گیا اور تُو ماما بن گیا رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    تُو چاچا بن گیا اور تُو ماما بن گیا رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    اداکار رنبیر کپور آج کل جہاں بھی جاتے ہیں ان کو والد بننے کی مبارکباد دی جاتی ہے ان کے مداح ان کو روک کر مبارکبادیں دیتے ہیں. گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا وہ تیزی سے واک کرکے کہیں جارہے تھے تو ان کو ان کے مداحوں نے والد بننے پر مبارکباد ی جس پر رنبیر کپور بولے تُو چاچا بن گیا اور تُو ماما بن گیا. اس واقعہ کی وڈیو دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے رنبیر کپور نے غصے سے جواب دیاہے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شئیر کی اور اس کا کیپشن لکھا کہ ہمارا بے بی بہت جلد آرہا ہے. اس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

    کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں.یہاں تک کہ نیتو کپور اور سونی رازدان مہیش بھٹ سب ہی بہت خوش ہیں اور وہ اپنی خوشی کا اظہار اپنے انٹرویوز میں کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کی تصاویر لگا کر رہے ہیں. مہیش بھٹ تو کہتے ہیں کہ میں زندگی میں ایک نیا کردار کرنے کےلئے تیار ہوں. نیتو کہتی ہیں کہ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں عالیہ ہمارے گھر کی بہو بنی ہیں. جبکہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں بھی بہت خوش ہوں.رنبیر کی خوشی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے تو اپنے بے بی کے لئے شاپنگ بھی شروع کر دی ہے.

  • اپنے جسم کی نمائش پسند نہیں کرتی نمرہ خان

    اپنے جسم کی نمائش پسند نہیں کرتی نمرہ خان

    اداکارہ نمرہ خان جو کہ ٹی وی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جسم کی نمائش کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے. میں ایسا کوئی لباس نہیں پہنتی جس سےمیرا جسم نمایاں ہو اور میں ایسا کوئی کام بھی قبول نہیں کرتی جس میں مجھے ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے کہ جس کو میرے بھائی اور باپ نہ دیکھ سکیں . جب میرے باپ بھائی نہ دیکھ سکیں گے تو پرستار کیسے دیکھ سکیں گے.اس لئے میں ضروری سمجھتی ہوں کہ

    لباس مناسب انداز میں پہنوں‌کے کل کو کسی کے سامنے بھی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے. نمرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس سےکوئی فرق نہیں‌پڑتا کہ میری ساتھی اداکارائیں کیسے لباس پہن رہی ہیں نہ ہی میں‌کسی کے پہننے اوڑھنے پر تنقید کرتی ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے، ہر کوئی جو چاہے مرضی پہنے ہم اپنے لئے تو کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ایسا نہ کریں یا ویسا نہ کریں. نمرہ خان نے مزید کہا کہ کسی کی کیا رپیوٹ ہے مجھے اس سے فرق نہیں‌پڑتا اگر کوئی میرے ساتھ اچھا ہے تو بس میرے لئے وہ اچھا ہے میں اسکو اچھا ہی کہوں گی. یاد رہے کہ نمرہ خان کا پہلے بہت زیادہ وزن تھا انہوں نے زبردست قسم کی ڈائیٹ کرکے اپنا وزن کم کیا.

  • خوش قسمت ہوں میرے پاس یوسف 56 سال تک رہے سائرہ بانو

    خوش قسمت ہوں میرے پاس یوسف 56 سال تک رہے سائرہ بانو

    ماضی کی خوبصورت اداکارہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر بھارتی میڈیا کے لئے ایک نوٹ تحریر کیا. سائرہ بانو نے لکھا ہے کہ میں دلیپ کمار کی یادوں کے سہارے جی رہی ہوں اور میرے جینے کی وجہ ان کی یادیں ہیں. میں آج بھی جب نیند سے جاگتی ہوں تو دوبارہ اپنا چہرہ تکیے میں رکھ کر اس خیال سے آنکھیں بند کرلیتی ہوں اگر آنکھیں دوبارہ کھولوں گی تو میرا شوہر میرے سامنے ہوگا. سائرہ بانو نے اس نوٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ یوسف میرے پاس چھپن برس تک رہے میں باراں سال کی تھی جب سے ان کی محبت میں گرفتار ہوں وہ میری زندگی میں

    واحد مرد تھے جو میرے لئے سب سے بہترین تھے. سائرہ بانو نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں جب دلیپ میری آنکھوں میں نہ ہوں.یاد رہے کہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر دلیپ کمار کی بہت خدمت کی.دیکھنے والے بتاتے ہیں‌کہ سائرہ نے دلیپ کمار کی دیکھ بھال ایسے کی جیسے کسی چھوٹے بچے کی، کی جاتی ہے. سائرہ بانو کو جب ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں بتایا تو وہ یقین ہی نہیں‌کر پا رہی تھیں کہہ رہی تھیں کہ کہہ دیں جھوٹ ہے غلط ہے. سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی 1966 میں ہوئی تھی. دونوں نے آئیڈیل زندگی گزاری دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے ایک ساتھ فلموں میں کام بھی کیا ان کی حقیقی جوڑی کو سکرین پر بھی بہت سراہا جاتا تھا.

  • پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعارف کرائی گئی پیپلز بس سروس کے تیسرے اور نئے روٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن کے مطابق نئے اور تیسرے روٹ میں بس میٹروپول ہوٹل سے سی ویو روڈ تک چلے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تیسرے روٹ پر بسیں میٹروپول سے براستہ تین تلوار، عبداللہ شاہ غازی مزار سے ہو تے ہوئے سی ویو روڈ پہنچیں گی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 جون کو پہلے اور بعد ازاں 30 جون کو دوسرے روٹ پر پیپلز بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔پہلا روٹ ماڈل کالونی سے ٹاور تک، جب کہ دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال لانڈھی روڈ تک جاتا ہے۔ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا یک طرفہ کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس کے نام سے پبلک ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔

    پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔اس کے تحت شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلیں گی۔ ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔

  • نیلم منیر عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم بھرت بکرا کے لئے خوش

    نیلم منیر عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم بھرت بکرا کے لئے خوش

    نیلم منیر جو ہمیں اکثر سنجیدہ کرداروں میں نظر آتی ہیں وہ اب کامیڈی کرتی دکھائی دیں گی. عید الاضحی کے موقع پر ان کی ٹیلی فلم بھوت بکرا ریلیز ہو رہی ہے.اس ٹیلی فلم میں ان کے ساتھ سید جبران ہیں . سید جبران اور نیلم منیر پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سید جبران بھی اکثر سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ تو ہنستے ہی نہیں لیکن عید الفطر پر ان کی فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی اس نے اس تاثر کو زائل کیا. اس فلم میں سید جبران

    ہلکی پھلکی کامیڈی کرتے دکھائی دے رہے تھے. اب ان کے پرستار ایکبار پھر انہیں مزاحیہ کردار میں دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. نیلم منیر کہتی ہیں کہ ایک ہی طرح سے کردار کرتےکرتے کبھی کبھی بوریت ہونے لگتی ہے ایسے میں بھوت بکرا جیسی ٹیلی فلمیں آرٹسٹ کا مزاج اچھا کر دیتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھوت بکرا ، بھوت بکرے اور خاندان کے گرد گھومتی ہے. نیلم نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بامقصد کردار کروں اور ایسے کردار جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں. یہی وجہ ہے کہ میں ایک دم سے کسی بھی سکرپٹ کے لئے ہاں نہیں کر دیتی میں مکمل سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہاں یا نہ کرتی ہوں. آرٹسٹ بہت مشکل سے اپنا اچھا امیج بناتا ہے اسکو کوئی بے ڈھنگا پراجیکٹ سائن کرکے خراب کرنے سے بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے.

  • والدین کی آپس کی لڑائی اولاد کا مستقبل تباہ کردیتی ہے:مبشرلقمان

    والدین کی آپس کی لڑائی اولاد کا مستقبل تباہ کردیتی ہے:مبشرلقمان

    لاہور:والدین کی لڑائی اولاد کا مستقبل تباہ کردیتی ہے:صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی مبشرلقمان سے دُکھ بھری گفتگو،اطلاعات کے مطابق سینئرصحافی مبشرلقمان سے اداکارہ ماڈل صوفیہ مرزا کی بیٹیوں نے اپنے والدین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے پرگفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ والدین کی لڑائی نے ہماری زندگی اجیرن کردی ہے، ہم نے بہت دُکھ سہے ہیں لیکن اب برداشت سے معاملات باہرہوتے جارہے ہیں‌

    اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ بحیثیت باپ بچیوں کی اپنی والدہ سے دوری پربہت دُکھی تھے ، ایک وقت وہ بھی تھا جب میں نے صوفیہ مرزا کے کہنے پریہ معاملہ اٹھایا اوراس سارے معاملے کا ذمہ داربچیوں کے باپ کوٹھہرا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ صوفیہ مرزا نے بہرکیف مجھے غلط گائیڈ کیا جو کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا

     

    https://www.youtube.com/watch?v=ZgLrw94oEuI

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب معاملات مختلف اندازسے سامنے آرہے ہیں ، سابق حکومت کے اہم رُکن شہزاد اکبر نے بھی اس معاملے کو صوفیہ جس طرح بیان کرتی رہی ہیں حل کرنے کی کوشش کی لیکن اس وقت آیف آئی اے کو بھی غلط معلومات دی گئی تھیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب بہتر یہی ہے کہ صوفیہ مرزا اورسابق شوہر کی باتوں کوبنیاد بنانے کی بجائے بچیوں سے ہی بات کرلیں کہ اس سارے معاملے کا کون ذمہ دارہے تو صوفیہ کی بچیوں زینب اورزنیرہ نے اس سارے واقعہ اورحادثے میں اپنی والدہ محترمہ صوفیہ مرزا کو قصورٹھہرایا اور کہا کہ بہرکیف صوفیہ انکی والدہ محترمہ ہیں لیکن والدہ کوایسا نہیں کرنا چاہیے تھا جو وہ کررہی ہیں یا کچھ عرصے سے کرتی چلی آرہی ہیں

    اس سلسلے میں مبشرلقمان نے جب صوفیہ مرزا کی بیٹیوں سے بات چیت کی توان کا کہنا تھاکہ ان کی والدہ نے سوشل میڈیا پرآکرمسلسل غلط بیانی کررہی ہیں ، ہم اپنی مرضی سے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔

    ماڈل صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ والد نے ہمیں ہماری مرضی کے خلاف زبردستی اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے، ہم سے صرف والد نے ہی نہیں عدالت نے بھی کئی بار پوچھا کہ ہم اپنے والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں یا نہیں؟ ہم نے ہمیشہ اپنی مرضی سے والد کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی والدہ کو بھی کئی بار بتا چکی ہیں کہ ہم ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ہیں لیکن انہوں نے ہمیں مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر جھوٹا ڈرامہ بنایا ہوا ہے، وہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے لڑ رہی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ نہیں رہتے۔

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں زینب اورزنیرہ کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کافی مرتبہ بات چیت ہوئی ہے لیکن کبھی خوشگوار بات چیت نہیں ہو پائی، وہ ہمیشہ ہمیں انفلوئنس کرکے والد کے خلاف کرنا چاہتی ہیں، اُن کی اس بات میں کبھی کوئی دلچسپی نہیں رہی کہ ہم کیا ہیں اور ہم کیا چاہتی ہیں۔

    بچیوں سے گفتگو کرنے کے بعد مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پرخود بہت پریشان ہیں کہ والدین کی باہمی لڑائی کس طرح اولاد کوتباہ کردیتی ہے ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ‌سب کے والدین کے درمیان محبت اورایک دوسرے کے احترام کی توفیق دے تاکہ اولاد اپنے والدین کے حُسن سلوک سے تربیت پاکرایک بہترانسان بن سکیں

  • فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

    فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

    ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان کو ان کے پرستار دیکھنےکےلئے بے تاب رہتے ہیں. حال ہی میں جب وہ مس مارول میں نظر آئے ہیں تو شائقین کافی خوش ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کو سراہ رہے ہیں. س مارول کے 5 ویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے اس سے قبل چوتھی قسط میں فواد خان کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان نئی قسط میں فواد خان کا کردار دیکھنے کیلئے بے چین تھے. فواد خان کافی سال کے بعدان کے پرستاروں کو نظر آئے ہیں اس لئے ان کی خوشی کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں ہے. سوشل میڈیا پر فواد پر دلچپسپ تبصرے ہورہے ہیں. کوئی ان کو دیکھ کر خوش ہے تو کوئی ان کی اداکاری کے گن گا رہاہے. ٹویٹر پر تو فواد خان

    کو اتنا ڈسکس کیا گیا کہ وہ ٹاپ ٹرینڈ ہی بن گئے. یاد رہے کہ فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ٹویٹر پر ان کا اکائونٹ ضرور ہے لیکن اسے وہ استعمال نہیں رتے. فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پائے جاتے ہیں. بھارتی فلمساز ان کے اور ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی فواد کی بہت بڑی مداح ہیں.فواد بھارت میں کرن جوہر جیسے ڈائریکٹروں‌کے ساتھ کام کر چکے ہیں. فواد خان کی دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں ایک نیلوفر اور دوسری مولا جٹ. ان کے مداح اس خوشخبری کو سننے کے لئے بےتاب ہیں کہ فلاں تاریخ یا فلاں مہینے میں فواد کی فلم ریلیز ہو رہی ہے. فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان دونوں فلموں‌ میں ماہرہ خان اور فواد دونوں ایکساتھ نظر آئیں گے.

  • میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

    میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

    فلمسٹار ثناء نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں‌ ان کے الگ انداز نے شائقین کو بہت متاثر کیا.ثناء نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں کام کیا ان کے مداحوں نے ان کو اردو بولتے بھی پسند کیا اور پنجابی بولتے بھی سراہا. ثناء کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ فٹنس اور یوگا کے بارے میں بتاتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے اس کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں تو جہاں بہت سارے لوگوں نے

    ان تصاویر اور ثناء کے انداز کو سراہا وہیں کئی صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے. جنہوں نے تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ثناء کو اس طرح کا لباس پہننا زیب نہیں دیتا انکو چاہیے کہ وہ کم از کم اتنا ہی خیال کر لیں کہ وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں. جب ثناء پر حد سے زیادہ تنقید ہوئی تو وہ چپ نہ رہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں اور جو کام مجھے ملتا ہے اس کے جو بھی تقاضے ہوتے ہیں وہ میرے لئے پورا کرنا ضروری ہے. اور جو میں نے فوٹو شوٹ کروایا ہے اس میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس کو دیکھنے کےبعد مجھے گالیاں دی جائیں.انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس کرنے کو کچھ ہوتا نہیں وہ صرف تنقید ہی کرتے ہیں وہ کرتے رہیں میں تو اپنا کام کرتی رہوں گی.

  • اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری

    اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری

    نامور اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے.دونوں نے یہ خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کا شکریہ ادا کیا.اقراء سے قبل اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے بھی ایک پوسٹ شئیر کرکے اپنے پرستاروں‌کو بتایا تھا کہ ان کو گولڈ ویزہ جاری ہوا ہے. ان سے پہلے فخر عالم ، علی ظفر و دیگر کو بھی گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے.اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنے پر دونوں بے حد خوش ہیں. یاد

    رہے کہ گولڈن ویزہ جن کو جاری ہوتا ہے وہ دس سال تک یو اے ای میں نہ صرف رہ سکتے ہیں بلکہ تعلیم ھاصل کرنے کے ساتھ ملازمت بھی کر سکتے ہیں. .پاکستانی فنکاروں کے علاوہ بھارتی کئی فنکاروں‌کو بھی یہ ویزہ جا ری ہو چکاہے، حال ہی میں بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کو گولڈن ویزہ جاری ہوا ہے. یاد رہے کہ اقراء عزیز چھوٹی سکرین کی ایک بڑی اداکارہ ہیں ان کا شمار چھوٹی سکرین کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے جبکہ یاسرحسین نہ صرف اداکار ہیں بلکہ ہوسٹ بھی ہیں رائٹر بھی ہیں. یاسر اکثر اپنی باتوں کی وجہ سے لوگوں‌کی تنقید کا شکار ہوجاتے ہیں. اقراء اور یاسر حسین کا ایک بیٹا بھی ہے دونوں نے محبت کی شادی کی تھی اور یاسر نے جس طرح سے اقراء کو پرپوز کیا تھا اس پر خاصی تنقید کی گئی تھی.

  • یکم اگست سے قومی سولرانرجی پالیسی،وزیراعظم ہاؤس بھی سولرپر منتقل کرنیکا فیصلہ

    یکم اگست سے قومی سولرانرجی پالیسی،وزیراعظم ہاؤس بھی سولرپر منتقل کرنیکا فیصلہ

    یکم اگست سے قومی سولرانرجی پالیسی،وزیراعظم ہاؤس بھی سولرپر منتقل کرنیکا فیصلہ

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ سولر انرجی پالیسی اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا.

    ‏انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس میں سولراورگرین انرجی پرمنتقلی سے متعلق غورکیا گیا جس میں کہا گیا سولر انرجی پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا.

    ‏اس جلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کے سولر انرجی اور گرین انرجی پر منتقلی ویژن سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک وقوم کو توانائی کے شعبہ میں خود کفیل کرنے کا عزم کیا ہے اور انشاء اللہ اس میں ہم سب کامیاب ہونگے.اجلاس میں مزید کہا گیا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج شمسی توانائی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ لی، حکومت سی سی آئی کی منظوری کے بعد جلد پہلی جامع سولر پالیسی دے گی، شمسی توانائی کے استعمال سے تیل کی درآمد پر بہت فرق پڑیگا،شمسی توانائی ماحول دوست توانائی فراہمی کے ساتھ بجلی کی قیمت میں کمی لائے گی،حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنائے ، شمسی توانائی سے پیداکی گئی بجلی سستی ہوگی،پاکستان کی پہلی جامع سولرانرجی پالیسی سامنے لارہے ہیں پالیسی کا نفاذصوبوں کی باہمی مشاورت سے ہوگا،

    وزیراعظم شہباز شریف نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کی تعریف کی ،وزیراعظم نے تمام صوبوں کو تجاویز سے آگاہ اوران کی رائے لینے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ متبادل توانائی کے منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان بالخصوص گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا