Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے میٹرو بس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے میٹرو بس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح کر دیا ہے.

    جیو نیوز کے مطابق: گرین اور بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے۔

    ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹکٹ لےکر میٹرو بس میں سفر کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ چار سال کی تاخیر کا قوم ہم سے جواب مانگتی ہے، ماضی کی کوتاہیوں اور تاخیر کا ازالہ کریں۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شمسی توانائی کا جال بچھانے کا بھی اعلان کیا اور اس حوالے سے آج اہم اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں شمسی توانائی کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

  • ایکنک کا اجلاس؛ کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

    ایکنک کا اجلاس؛ کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

    اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے منعقدہ اجلاس میں کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے اورنگی نالے کی بحالی کا نظرثانی منصوبہ کر لیا گیا، منصوبے پر 15 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

    اجلاس میں کراچی کے گجر نالے کی بحالی کا نظرثانی منصوبہ بھی منظور ہو گیا جس پر 14 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، دونوں منصوبے 21 ماہ کے عرصے میں مکمل کئے جائیں گے۔

    منعقدہ اجلاس میں سکھر موٹروے کا نظر ثانی منصوبہ جس پر پر 308 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، وہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ موٹروے کا نظر ثانی منصوبے کے ساتھ اربن لین سسٹم سے متعلق منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا جس پر 25 ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان میں منگی ڈیم کا نظرثانی منصوبہ اور وارسک روڈ سے ناصر باغ روڈ پشاور کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا جس پر پر 16 ارب 49 کروڑ

  • یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین کومل گیا

    یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین کومل گیا

    بوسیا:یوگنڈا میں 120 کھرب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت:سونا نکالنے کا ٹھیکہ چین کومل گیا ،اطلاعات کے مطابق یوگنڈا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 120 کھرب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

    یوگنڈا کی وزارت توانائی و معدنیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے مختلف سرویز کے نتیجے میں ملک کے اندر 120 کھرب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو مائننگ کے منتظر ہیں۔

    یوگنڈا حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضلع بوسیا میں سونے کی مائننگ کے حقوق کی نیلامی کے بعد چین کی ویگاگئی گولڈ مائننگ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ضلعے میں مختلف مراحل میں سونا نکالنے کے لیے اپنی گولڈ ریفائنری بنانے کے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

    یوگنڈا کے صدر یووری موسے وینی نے کہا ہے کہ سونے کے ذخائر کی دریافت اور اس کی مقامی سطح پر ریفائننگ سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ علاقائی ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    ادھرپاکستان میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے 122600 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 40 ڈالر کم ہوکر 1763 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ہوائی اڈوں میں پھنسے پاکستانی عازمین حج کو سعودی حکومت نے سفر کی خصوصی اجازت دے دی

    ہوائی اڈوں میں پھنسے پاکستانی عازمین حج کو سعودی حکومت نے سفر کی خصوصی اجازت دے دی

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور، پشاور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں میں پھنسے عازمین حج کو سعودی حکومت نے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔ پھنسے ہوئے عازمین کسی بھی پرواز کے ذریعہ 7 ذوالحج رات 12 بجے تک جدہ کے ہوائی اڈے پر اتر سکیں گے ۔

    ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نےخصوصی اجازت دینے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔مسئلہ کے فوری حل کیلئے سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر اور حج مشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ نجی حج سکیم کے 123 عازمین حج کو ایئر بلیو اور سعودی ایئر کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود 25 سرکاری عازمین حج کو پشاور اور لاہور سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حج ویزہ کے حامل عازمین کو جدہ ایئر پورٹ پر 7 ذی الحج کی رات 12 بجے تک اترنے کی خصوصی اجازت ہے ۔ حج ویزہ کے حامل عازمین حج کسی بھی پرواز کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ کا سفر کر سکیں گے۔ حج ویزہ کے حامل افراد خود بھی پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے متعین وقت سے پہلے جدہ ایئر پورٹ پہنچ سکتے ہیں ۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی و سہولت کیلئے موجود ہے۔پروازوں سے رہ جانے والے سرکاری و نجی عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپ یا ٹور آپریٹر سے فوری رابطہ کریں۔ حاجی کیمپوں کے ذریعے آخری حج پروازوں سے رہ جانے والے عازمین حج سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان حج مشن مکہ نے عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ روانہ کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

    عازمین کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منیٰ پہنچانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان حج مشن کی جانب سے رواں سال مشاعر میں کئے گئے انتظامات کے مطابق منی میں تمام پاکستانی حجاج کو ٹھہرانے کیلئے جمرات کے قریب اولڈ منیٰ میں جگہ حاصل کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں مزدلفہ سے واپسی پر رمی کرنے کیلئے زیادہ مسافت طے نہیں کرنی پڑے گی۔ 9 ذی الحج جمعہ کو حج کے رکن اعظم “وقوف عرفات” کیلئے عازمین میدان عرفات روانہ ہونگے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرینگے۔

    وقوف عرفات کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کرینگے۔ مزدلفہ سے شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے۔ رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دسویں ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فورا بعد منی روانہ ہونگے۔

    جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جمرات جائیں گے اور بڑے شیطان کو کنکر ماریں گے۔ کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے بال منڈوا کر احرام کھول دینگے۔ اسی طرح گیارہ اور بارہ ذوالحج کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو بھی کنکریاں مارنا مناسک کا حصہ ہے۔ پاکستان حج مشن مکہ کے مطابق حجاج کو مشاعر پہنچانے کیلئے مکاتب کی بسیں حاصل کرلی گئی ہیں جو عازمین کو ان کی عمارت سے لے کر منی پہنچائیں گی اسی طرح انہیں بسوں کے ذریعے ہی میدان عرفات تک پہنچانے کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

    اس دوران مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کوموسسہ جنوبی ایشیا کی جانب سے کھانا فراہم کرنے کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔ ان تمام انتظامات کی روشنی میں توقع کی جارہی ہے کہ حج 2022 کے موقع پر حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی تاہم حجاج کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے اپنی سہولت اور آرام کے مطابق وقت کا انتخاب کریں۔واضح رہے کہ احرام کھولنے کے بعد حجاج کرام 10سے ب12 ذی الحج کے درمیان کسی بھی وقت بیعت اللہ شریف آکر طواف زیارت کر سکتے ہیں۔ طواف زیارت میں بیعت اللہ شریف کے 7 چکر اور سعی شامل ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور تیل کی قیمتیں 12 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں.برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق و عالمی مارکیٹ میں برطانوی کروڈ آئل کی قیمت مزید 2.99 ڈالر یعنی 2.29 فیصد کمی کے بعد 99.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

    چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی: مفتاح اسماعیل

    اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.2 فیصد یعنی 3.19 ڈالر کمی کے بعد 96.31 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔11 اپریل 2022 کے بعد سے اب تک کی تیل کی کم ترین قیمتیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کساد بازاری کے خدشات، دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی بلند قدر، چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنا اور ناروے میں ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں متوقع کمی ہیں۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمویم نواز نے لاہور میں ضمنی الیکشن کے حلقے پی پی 158 میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر بھی کم ہوئی تو شہباز شریف اسی دن پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

     

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کردی

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بی ایک پریس کانفرنس کے دوران یقین دلا چکے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو پاکستان میں جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے پہلے دن سے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا لازمی ہے، یہ فیصلے وزیراعظم کے لیے بہت مشکل تھے، ہم ایک ایک چیز کی قیمت کے ذمے دار ہیں چاہے ہماری غلطی ہو یا نہ ہو، ہماری ذمہ داری ہےکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، آج اللہ کی مہربانی سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

  • کارگل معرکے میں دُشمن پردھاک بٹھانے والے ہیرو* حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر)

    کارگل معرکے میں دُشمن پردھاک بٹھانے والے ہیرو* حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر)

    1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان کی ہے جنہوں نے کارگل جنگ میں دُشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جسے وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔

     

    کشمیر کی وادی غزر جسے وادی شہداء بھی کہا جاتا ہے، آج بھی لالک جان کے قصیدوں سے گونج رہی ہے جہاں انہوں نے اپنے خُون سے، وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کی جس کی بہادری کا اعتراف دُشمن نے بھی کیا۔یہاں کے ہر گاؤں اور قصبہ میں شہدا کے مزار کے اوپر سبز ہلالی پرچم نظر آرتاہے۔

    دُنیا کے بُلند ترین محاذِ جنگ کارگل میں دُشمن پر دھاک بٹھانے اور اُس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوت حوالدار لالک جان گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں 01اپریل 1967 کو ایک غریب کسان نیت جان کے گھرپیدا ہوئے۔ لالک جان نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں ہندورسے حاصل کی اور مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ ٹریننگ سنٹر بنجی میں ابتدائی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد آپ نے1985میں 12این ایل آئی میں رپورٹ کیا۔ پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کی بناء پر آپ یونٹ کی بیشتر ٹیموں کا حصہ رہے۔ آپ کی ڈرل، فوجی ٹرن، جسمانی چستی ہمیشہ مثالی رہی۔ آپ نے یونٹ کی کمانڈو ٹیم کو پہلی پوزیشن دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آپ کی ویپن کی مہارت کا یہ ثبوت ہے کہ آپ بطور ویپن ٹریننگ انسٹرکٹر ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ سنٹر بنجی میں تعینات رہے۔

     

     

    معرکہ کارگل کے دوران لالک جان اپنے گھر چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے، جب ان کو کارگل لڑائی کی خبر ملی تو چھٹی ختم ہونے میں چھ دن باقی تھے۔ لالک جان نے اپنے والد محترم سے محاذجنگ کی طرف روانہ ہونے کی اجازت مانگی اور کہا کہ میری چھٹیاں ختم ہونے میں چھ روز باقی ہیں اور یہ دن میں گھر گزارنے کے بجائے محاذجنگ پر گزارناچاہوں گا اور ماں سے کہا کہ میرے لیے دعا کرنا کہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوجاؤں۔ لالک جان کی یہ آرزو پوری ہوئی اور ان کے والد نیت جان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میرے بیٹے نے اپنی جان سے بھی عزیز ملک پاکستان کے گلشن کو سیراب کرنے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

    حوالدار لالک جان ناردن لائٹ انفنٹری کے ایک بے باک نڈراور بہادر فرزند کی مانند ابھر کے سامنے آئے۔ آپ نے اپنے وطن عزیز کی خاطر ایسے دلیرانہ اقدام کیے جس کی مثال تاریخ میں شاذونادر ہی ملتی ہے۔ بحیثیت ایک جونیئر لیڈر آپ نے اپنے جرأت مندانہ اقدام کی بدولت دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ان کے متعددحملے پسپا کئے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں انھوں نے تن من دھن کی بازی لگادی۔مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ لالک جان نے ناصرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔

    12جون 1999ء کولالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔قادر پوسٹ کے زبردست دِفاع کا اعتراف دُشمن نے ان الفاظ میں کیا”کسی بھی سپاہی نے اپنی پوسٹ نہ چھوڑی۔یہ دِفاعی جنگ بہادری کی اعلیٰ مثال ہے جو آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑی گئی“۔

    مئی1999میں جب یہ معلوم ہوا کہ دشمن ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے تو حوالدار لالک جان جو کسی اگلے مورچے پر نہیں بلکہ کمپنی ہیڈکواٹر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہاتھے۔ اس موقع پر لالک جان نے اگلے مورچے پر لڑائی لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ اگلے مورچے دشمن کے حملوں کی زد میں ہیں، حوالدار لالک نے اپنے سینئر افسروں سے اگلے مورچوں پر جانے کے لئے اصرار کیا اورایک انتہائی مشکل پہاڑی چوکی پر دشمن سے نبردآزما ہونے کے لیے کمر باندھ لی۔ جون کے آخری ہفتے کی ایک رات دشمن کی ایک بٹالین کی نفری نے حوالدار لالک جان کی چوکی پر بھر پور حملہ کیا۔ حملے کے دوران حوالدار لالک جان اپنی جان سے بے پروا ہوکر مختلف پوزیشنوں سے فائر کرتے رہے اور ہر مورچے میں جاکر جوانوں کے حوصلے بڑھاتے رہے۔ رات بھر دشمن کا حملہ جاری رہا اور لالک جان نے دشمن کے تمام ارادوں کو ناکام بنادیا اور صبح تک دشمن سپاہ لاشوں کے انبار چھوڑ کے پسپا ہوگئی تھی۔

    دوسری رات مزید کمک حاصل کرنے کے بعد دشمن نے ایک بار پھر مختلف اطراف سے حملہ شروع کردیا لیکن لالک جان نے اس رات بھی بے باکی اور جرأت کا مظاہر کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ 7 جولائی کو دشمن نے لالک جان کی پوسٹ پر توپ خانے کا بھر پور فائرکیا، پورا دن گولیوں کی بارش ہوتی رہی اور رات کو دشمن نے ایک بار پھر لالک جان کی پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کردیا اور حملے کے دوران دشمن کے فائر سے لالک جان شدید زخمی ہوئے لیکن کمپنی کمانڈر کے اصرارکے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں بھی ڈٹے رہے اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھا۔آپ کے جذبے کا عکاس یہ حمہ آج بھی تاریخ کے سنہرے ورقوں میں تحریر ہے کہ جب آپ کے زخموں کی شدت کو دیکھتے ہوئے کیپٹن احمد نے واپس جانے کا حکم دیا تو آپ نے جواب میں کہا کہ”میں ہسپتال میں بستر پر موت کو گلے لگانے سے ہتر میدان جنگ میں دُشمن سے لڑتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے ملنا پسند کرتا ہوں“۔

    آخر کار اس سپوت نے دشمن کے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کواپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔

    کارگل جنگ میں جب دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے حملہ آور ہوا تو منفی30درجہ حرات، یخ بستہ ہوائیں اور جان لیوا زخموں کے باوجود کمال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد ِ مُجاہد نے کئی گھنٹوں تک لائیٹ مشین گن سے دُشمن کو بھاری نقصان پہنچایا لیکن مورچہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور ملک کا دفاع کیا جس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔

    ان کی بے باکی، حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیاگیا۔

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

    میرانشاہ: امن دشمنوں کے خاتمے کے مشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقام میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

    بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے سپاہی وحید خان شہید ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی وحید خان کی عمر 23 سال ہے اور اس کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تھا۔

    بیان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام ارکان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے دو اقلیتی اور تین خواتین اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشست پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

    اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام ارکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

    دوسری طرف منحرفین کےخلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اوریہ کہ اس وقت یہ کیس پاکستان کی عدالت عظمیٰ کےپاس پہنچ چکا ہے،اطلاعات ہیں کہ اس حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی کیخلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

    یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے،عمران خان

    میڈیا رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلیوں پر جسٹس عمرعطابندیال نے 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 جولائی کو پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

     

    پی پی 83خوشاب:10امیدوارمد مقابل:تحریک انصاف اور ن لیگ دو: دو دھڑوں میں تقسیم

     

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا تھا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمشین کے فیصلے کیخلاف ارکان اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائر کی تھی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کو خارج کیا، جو کہ غیر آئینی فیصلہ ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے، پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کے لیے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور راجا ریاض کو فریق بنایا ہے۔

  • چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی: مفتاح اسماعیل

    چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی: مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حالات بہتر ہوں گے اور مہنگائی میں کمی آئےگی، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

    واضح رہے کہ اڑھائی ماہ قبل پٹرول کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 125 ڈالر بیرل سے بڑھ چکی تھی جو اب مسلسل نیچے آرہی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی گر چکی ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ ملک میں پٹرول کی قیمت کم ہوسکے۔

    سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ہماری پہلی ترجیح پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ چند روز میں ہوجائے گی۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے حکومت نے تمام مشکل فیصلے کیے، عمران خان نے اپنی حکومت جاتے دیکھ کر پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا اعلان کیا، گزشتہ حکومت نے نیب قوانین کو سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیا، عمران خان حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی۔

  • عوام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزید فعال بنائیں گے،سلمان رفیق

    عوام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزید فعال بنائیں گے،سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کاانیسواں اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ڈاکٹرمرتضی، ڈاکٹرغیاث الدین طیب، ڈاکٹرشاہدملک، چیئرمین پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پی کے ایل آئی ڈاکٹر فیصل ڈار نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اورادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیرکی ملاقات،زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزیدفعال بنائیں گے۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کیلئے بھی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے اپنے جسم کا حصہ عطیہ کرنابہت بڑا صدقہ جاریہ ہوتاہے۔ پنجاب میں انسانی اعضاء کی خریدوفروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔

    عام آدمی کوریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہیں آیا،عطاء اللہ تارڑ

     

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو عوام کیلئے سود مند بنائیں گے
    ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اصلاحات لائیں گے۔ پنجاب میں انسانی اعضاء کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون سخت کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

    وزیر ریلوے سعد رفیق کا عید الاضحیٰ پر ریل مسافروں کو تحفہ

     

    علاوہ ازیں سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں، ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 508,993ہو چکی ہے، اب تک صوبہ بھر میں493,695 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,575 تعداد ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5553 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    سیکرٹری صحت نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,496,450 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 59 جبکہ راولپنڈی سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان سے 2 جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور ملتان سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.2 فیصد، راولپنڈی میں 0.9 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان میں 2.3، بہاولپور سے 1.2 اور ساہیوال میں 1.1 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ۔

    سیکرٹری صحت نے کہا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں، 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے کوویکسن لگائی گئی ہے، عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔