Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نے جگلوٹ سکردو روڈ بلاک ہونے کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے جگلوٹ سکردو روڈ بلاک ہونے کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی لینڈسلائیڈنگ سے تورمک کے مقام پر بند شاہراہ فوری کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیراعظم کی ڈی جی ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی کہ: اضافی مشینری اور افرادی قوت استعمال کرکے جلد از جلد راستہ کھولا جانا چاہئے۔

    علاوہ ازیں : وزیراعظم شہباز شریف کی ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی دیکھ بھال اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

    شدید بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 6 دن شاہراہ بند تھی، جگلوٹ سکردو روڈ گلگت بلتستان کو تیل اور کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی اور آمدورفت کا واحد زمینی راستہ ہے ۔

    سوزیر اعظم نے ہدایت کی کہ: سیاحوں کی آمد سے گلگت بلتستان میں اشیائے ضروریہ کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے لہذااشیاءکی قلت نہ ہونے دی جائے۔
    واضح رہے کہ: گلگت بلتستان کے ہوٹلز انتظامیہ اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد نے وزیراعظم شہباز شریف سے شاہراہ کی طویل بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

    جس پر وزیراعظم نے علاقے کے کاروباری حضرات، آبادی اور سیاحوں کو درپیش مشکلات فوری دور کرنے کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

    وزیر اعظم نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ: عیدالالضحیٰ کی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں کو بھی لوٹنا ہے لہذا اس لئے کام کی رفتار تیز کی جائے۔

  • سوزین نے اپنے بوائے فرینڈ اور سابق شوہر ہرتیک روشن کیساتھ کی پارٹی

    سوزین نے اپنے بوائے فرینڈ اور سابق شوہر ہرتیک روشن کیساتھ کی پارٹی

    ہرتیک روشن اور سوزین خان کی خوبصورت جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، ہرتیک کی جب پہلی فلم آئی اُس وقت اس رومینٹک جوڑے کے بہت چرچے تھے.دونوں نے سال 2000 میں شادی کر لی. لیکن 2014 میں ان دونوں نے اپنے راستے الگ کر لئے دونوں کے دو بیٹے ہیں. دونوں اب اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں.ہرتیک روشن صبا آزاد کے جبکہ سوزین اپنے بوائے فرینڈ ارسلان کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں. ہرتیک روشن اور سوزین خان اکثر ایکدوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور دونوں اپنے پارٹنرز کے ساتھ ہوتے ہیں. گزشتہ رات سوزین خان نے ایک پارٹی میں‌ شرکت کی اس پارٹی میں سوزین کا بوائے فرینڈ ارسلان اور سابق شوہر ہرتیک روشن بھی موجود ہے. سوزین نے پارٹی کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر

    کی ،تصویر میں سونالی باندرے بھی کھڑی نظر آرہی ہیں. اس سے قبل یہ دونوں اپنے پارٹنرز کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منانے بھی گئے تھے. سوزین خان ہرتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کی خوبصورتی کی اکثر تعریف کرتی بھی نظر آتی ہیں گزشتہ دنوں صبا آزاد نے اپنی ایک تصویر سوشل میٍڈیا پر جاری کی تو سوزین نے کمنٹ کے زریعے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی . یاد رہے کہ سوزین خان اور ہرتیک روشن کے درمیان علیحدگی کی کئی وجوہات سامنے آئیں ایک وجہ ماڈل و اداکار ارجن رامپال بھی بتائے گئے. کہا جاتا رہا کہ سوزین جلد ہی ارجن کے ساتھ شادی کر لیں گی لیکن ایسا نہ ہوا اور دونوں کبھی بھی ایکساتھ دکھائی نہیں‌دئیے.

  • عمران مجرموں کا سرغنہ ہے لہذا انکے خلاف مقدمہ بنایا جائے گا. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    عمران مجرموں کا سرغنہ ہے لہذا انکے خلاف مقدمہ بنایا جائے گا. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی نامی خاتون سابق وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: فرح گوگی کے ہر جگہ سے پلاٹ نکل رہے ہیں لہذا کیا ان سے نہیں پوچھنا جاناچاہئے کہ یہ سب کہاں سے آپ نے لیئے ہیں؟ اور یہ عمران خان کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں، افسران کی تعیناتی اور تبادلے تک میں انہوں نے بے پناہ پیسہ اکٹھا کیا ہے اور اسکی شہادتیں موجود ہیں۔

    وزیر داخلہ کے مطابق: فرح گوگی نے مختلف جگہوں سے بڑے بڑے کمیشن لیئے ہیں، اور پورے ملک میں سے انہوں نے عربوں روپے کمائے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی کا باقاعدہ تعلق اور پشت پناہی بنگلہ سے ثابت ہوچکی ہے۔ کیونکہ یہ بنگلہ میں ایک فیملی ممبر کی طرح رہتی تھی۔

    رانا ثناءاللہ کہتے ہیں: ایسے مجرموں اور ان کے سرغنہ عمران خان پر ہاتھ نہیں ڈالنا ہے تو پھر یہ لوگ ایسے ہی کی گئی چوری چکاری ہڑپ کرکے لوگوں کو گالیاں دیتے رہیں گے۔

     وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ: عمران خان نے تاحال فرح گوگی کے باہر جانے پر کوئی جواب دیا ہے اور نہ ہی ان کے نام جو پلاٹ اور زمینیں نکلی ہیں اس پر کوئی جواب دیا لیکن وہ ہر روز مخالفین پر دن رات چوری کے الزامات لگاتے رہتے ہیں اور خود کو صادق و آمین کہتے ہیں حالانکہ خود چوروں اور مجرموں کے سرغنہ ہیں۔

    رانا ثناءاللہ نے بتایا: جب عمران خان نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تھی تو اس وقت میں نے کابینہ سے تحریری طور پر اجازت لی تھی کہ ان کے خلاف مقدمہ بنایا جائے جس کے بعد کابینہ نے ایک سب کمیٹی بنائی اور اسے حکم دیا کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے اور اب اس کا ایک اجلاس ہوچکا لیکن ابھی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ: قانون اپنا راستہ نکالے گا اور چونکہ یہ حکومت تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں کے اتحاد سے مل کر بنائی گئی ہے اور کابینہ میں تمام جماعتوں کے لوگ موجودہ ہیں جس میں سب کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے تو ہمیں سب کی رائے کا احترام کرنا ہے .

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا: عمران خان بارے بہت سارے معاملات زیر غور ہیں جیسے آج کل یہ اداروں کیخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اس پر بھی مشاورت جاری  ہے اور کابینہ کی بنائی گئی سب کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے و تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ بنایا جائے گا۔

  • نیل نتن مکیش فلمسازوں کے ری میک بنانے کے رجحان پر برس پڑے

    نیل نتن مکیش فلمسازوں کے ری میک بنانے کے رجحان پر برس پڑے

    معروف بھارتی اداکار نیل نتین مکیش نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، انٹرویو میں وہ برس پڑے بھارتی فلمسازوں پر کہنے لگے کہ تخلیقی کام کرنے کی بجائے پرانی فلموں کے ری میک بنانے پر کیوں اتنی توجہ دی جا رہی ہے. اوریجنل آئیڈیاز پر کام کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے .انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت سارے ایسے موضوعات ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے لیکن نہیں‌ کیا جا رہا.نیل نے مزید کہا کہ کسی بھی اداکار کی مقبولیت کا اندازہ باکس آفس سے لگایا جا سکتا ہے.باکس آفس کے فیگرز ہی بتاتے ہیں کہ کون سا اداکار اداکاری اور مشہوری کے ھوالے سے کہاں کھڑا ہے. نتن مکیش نے مزید کہا کہ جہاں مجھے

    ”جیل“ جیسی فلم کا حصہ بننا پسند ہے، وہیں میں ”پلیئرز“ اور”پریم رتن دھن پایو“ جیسے موضوعات پر بھی کام کرنا چاہوں گا. یاد رہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔ جو کہ15جنوری 1982ء میں پیدا ہوئے۔ 1988ء میں انہوں بطور چائلڈ اداکار کیریئر کا آغام کیا۔ اور اب تک وہ درجنوں فلموں میں زبردست اداکاری کر چکے ہیں۔ جانی غدار، آ دیکھیں ذرا، نیو یارک، جیل، لفنگے پرندے، تیرا کیا ہو گا جانی، 7خون معاف، پلیئرز، ڈیوڈ، 3G، وزیر“ وغیرہ نیل کی فلمیں ہیں۔نتن نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل فلموں میں بھی کام کیا.

  • عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا. تحریک انصاف

    عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا. تحریک انصاف

    تحریک انصاف کی خاتون رہنماء اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی حالیہ لیک ہونے والی آڈیو پر شیری مزاری کا کہنا تھا کہ فون ٹیپ کرنا ایک جرم ہے اور فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے جبکہ عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے.

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا. فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے اور 1997کی ججمنٹ پڑھیں تو معلوم ہوگا جہ جب بے نظیر کی حکومت فون ٹیپنگ پر گرائی گئ تھی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: پی ٹی چئیرمین عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی عمل ہے، عمران خان کے خلاف جب کوئی کرپشن کیس نہیں ملا تو اب اس کے خاندان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے.

    شیریں مزاری کے مطابق: اب جلد الیکشن کی تاریخ دے دی جائے اور زیادہ وقت نہ لی جائے.

    سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے اور لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی جبکہ لوڈشیڈنگ کا باعث بننے والے بیس پلانٹس بند ہونے کی فہرست ابھی تک نہیں دی گئی ہے.

  • مدھو بالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کے معاشقوں کا زکر نہیں ہوگا

    مدھو بالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کے معاشقوں کا زکر نہیں ہوگا

    ملکوتی حسن کی مالک مدھوبالا کو دنیا سے رخصت ہوئے بھی پانچ دہائیاں ہو چکی ہیں لیکن ان کی اداکاری اور حسن کے سحر میں دنیا آج تک مبتلا ہیں. ان کے گانے فلمیں آج بھی مقبول ہیں. محض 35 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں ان کے دل میں سوراخ تھا علاج کی غرض سے لندن بھی گئیں لیکن خدا کو جو منظور تھا وہی ہوا. ان کی بہن مدھر بھوشن نے 2018 میں اپنی بہن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تاحال وہ فلم سیٹ پر تو نہیں آ سکی لیکن ان کی بہن نے کہا ہے کہ ہم اس فلم میں ان کے دلیپ کمار کے ساتھ عدالت میں ہوئی تلخی کا زکر نہیں کریں گی. صرف وہی قصہ تو دلیپ کمار اور مدھوبالا کے درمیان نہیں تھا بلکہ اس

    سے پہلے بھی دونوں کے درمیان کئی برس تک اچھے تعلقات رہے. مدھوبالا نے کشور کمار سے شادی کی اور اس حوالے سے بہت غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں کہ ان کے شوہر نے ان کا آخری دنوں میں خیال نہیں رکھا بالکل غلط ہے ہم اس فلم میں ایسی چیزیں نہیں دکھائیں. ہم اس فلم کو صرف اس لئے بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی یادوں‌ کو محفوظ کیا جائے اور ان کی یادوں کو دل کے قریب رکھا جائے. یاد رہے کہ مدھوبالا دلیپ کمار کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں‌ لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ان کے والد عطاااللہ. مدھوبالا کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کی .

  • سعود اور جویریا حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ

    سعود اور جویریا حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ

    نوے کی دہائی کے سپر سٹار سعود اور انکی اہلیہ جویریا جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں. دونوں میاں بیوی نے جانے سے قبل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور خدا کا ڈھیروں شکر ادا کیا. جو تصویر دونوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہےاس میں سعود کو احرام اور جویریا کو سفید لباس میں‌دیکھا جا سکتا ہے. ان دونوں سے قبل نرگس بھی حج کی ادائیگی کےلئے روانہ ہوئی ہیں انہوں نے بھی سعویہ روانگی سے قبل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور جانے سے قبل انہوں نے ایک بڑے پیمانے پر میلاد کا بھی انعقاد کیا اور دعائیں کیں.

    یاد رہے کہ اداکار سعود اور جویریا دونوں مختلف حوالوں سے خبروں میں‌رہتے ہیں، ان کے پرستار ان دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں دونوں نے ماضی میں بہت اچھے ڈرامے بنائے اور ان کے ڈرامے کئی کئی سال تک چلتے رہے. دوسری طرف نرگس جنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہوا ہے وہ گھر پر ہی ہوتی ہیں اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر آنا تو دور کی بات ہے وہ کسی ایسی محفل میں بھی نظر نہیں‌آتیں. انہوں نے جب سے شوبز سے علیحدگی اخیتار کی ہے وہ کسی بھی فلمی تقریب میں نظر نہیں آتیں اور ہمیشہ لپیٹے ہوئے سر میں‌ ہی نظر آتی ہیں.

  • عید تعطیلات پر گھروں سے بغیر ضرورت مت نکلیں. وزیر صحت

    عید تعطیلات پر گھروں سے بغیر ضرورت مت نکلیں. وزیر صحت

    ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو عید کی چھٹیوں پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
    وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل کہتے ہیں کہ کورونا کے حوالے سے لوگ احتیاط کریں اور بازاروں میں جاتے وقت احتیاط کریں، لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آرہے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں مریض بڑھے ہیں۔ پچھلے ہفتے 3 اعشاریہ سے بڑھ کر آج چار اعشاریہ تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کی ایس او پیز وہی رہیں گے جبکہ سرکاری دفاتر کے لیے بھی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں، صوبوں کو ایمرجنسی صورتحال پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    وزیراعظم اعظم کی ہدایات پر ہم لوگ صوبوں سے مشاورت کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے سے بھی رابطے کیے ہیں کیونکہ دو مذہبی اجتماع آ رہے ہیں، عید اور محرم بھی قریب ہے، بوسٹر ویکسین مہم دس لاکھ تک لے جائیں گے۔

  • رنبیر کپور کا سنجے لیلا بھنسالی سے مار کھانے کا انکشاف

    رنبیر کپور کا سنجے لیلا بھنسالی سے مار کھانے کا انکشاف

    اداکاررنبیر کپور جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا سے کیا تھا اس میں ان کے ساتھ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور تھیں ، فلم تو باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں‌ کر سکی تھی لیکن فلم کا میوزک خاصا پسند کیا گیا تھا.فلم میں رنیبر کپور کی اداکاری کو نوٹس کیا گیا بعد ازاں انہیں بڑے بینر کی فلمیں آفرز ہوئیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. رنبیر کپور فلم بلیک میں سنجے لیلا بھنسالی کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں، انہوں نے ہدایتکار کے ساتھ کام کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے ان

    کے ساتھ کام کیا بہت کچھ سیکھا لیکن میں نے سیٹ پر بہت مار کھائی وہ مجھے بہت مارتے تھے، مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے.وہ مجھے کام کے دوران مارتے تھے. مارتے بھی یقینا تب تھے جب ان کی مرضی کے مطابق کام نہیں‌ہو رہا ہوتا تھا. ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ میں نے ارادہ کر لیا کہ فلم ہی چھوڑ دوں کیونکہ میں اتنی سختی برداشت کر سکتا ہوں‌ نہ ہی اتنی مار کھا سکتا ہوں. رنبیر کپور نے کہا کہ اب سمجھ آتی ہے کہ اس وقت کی مار نے کتنا کچھ سکھایا ہے اور وہ مار بعد میں میرے کتنی کام آئی ہے.یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہےاس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی دکھائی دے رہے ہیں.

  • کپل شرما پر نیویارک کی عدالت میں‌ مقدمہ درج

    کپل شرما پر نیویارک کی عدالت میں‌ مقدمہ درج

    بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما پھنس گئے ہیں مشکل میں، ان کے خلاف امریکی ریاست نیویارک میں مقدمہ درج ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق کپل شرما نے 2015 میں شمالی امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں انہیں چھ شہروں‌ میں فارم کرنا تھا لیکن انہوں نے صرف پانچ شہروں کا دورہ کیا اور واپسی کی راہ لے لی جبکہ انہیں جو رقم کی ادائیگی کی گئی تھی وہ چھ شہروں میں‌ پرفارم کرنے کی گئی تھی. کمپنی کی مالکہ جیٹلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپل شرما سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی قسم کے رابطے کا کوئی جواب نہیں دیا اور ہی اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے. اس لئے ان کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے.جیٹلی نے کہا کہ کپل شرما نے اپنے معاہدے کی خلاف

    ورزی کی ہے اور یہ مقدمہ ان پر درج ہو چکا ہے اور امریکہ کی ریاست نیویارک کی ایک عدالت میں زیر التوا ہے جیسے ہی اس کی باری آئی یقینا کپل شرما کے خلاف کاروائی ہوگی اور انہیں‌ جوابدہ ہونا پڑے گا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا.
    جیٹلی کے اس بیان کے حوالے سے تاوقت کپل شرما کی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے ایک بہت بڑے کامیڈین اور میزبان ہیں جو کپل شرما شو کے نام سے ایک پروگرام کرتےہیں ان کے اس شو میں نامور شوبز ستارے آتے ہیں اور شو میں کپل کے ہنسی مذاق سے خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں.