Baaghi TV

Author: +9251

  • شگفتہ اعجاز کی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں‌ پر مزاحیہ وڈیو

    شگفتہ اعجاز کی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں‌ پر مزاحیہ وڈیو

    شگفتہ اعجاز جو کہ آج کل ٹک ٹاک پر بھی آ چکی ہیں ان کی وڈیوز خاصی وائرل ہورہی ہیں. شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر سبق آموز وڈیوز کے ساتھ سامنے آرہی ہیں.ان کی ہر وڈیوز موجودہ حالاات کی عکاسی کرر ہی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی وڈیوز کو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. آج کل جیسا کہ ہر کوئی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں‌ پر بے حد پریشان ہے یقینا شگفتہ اعجاز بھی ہیں. ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کررہی ہیں اور بات بھی وہ ایک بھینس سے کررہی ہیں. وڈیو

    میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بھینس سے مخاطب ہو کر کہتی ہیں کہ اگر تم دودھ کی جگہ پیٹرول دے رہی ہوتی تو ہمارے تو وارے نیارے ہوجاتے اور وہ بھینس شگفتہ سے کہتی ہے کہ اگر ہم چارے کی بجائے ڈیزل پی کر زندہ رہتیں تو پھر کیا ہوتا یہ بات سن کر اداکارہ شگفتہ اعجاز لاجواب ہوجاتی ہیں. سینئر اداکارہ کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے اور لوگوں‌ کی ایک بڑی تعداد جہاں اس وڈیو سے محظوظ ہورہی ہے وہیں اس میں‌جو سوال اٹھائے گئے ہیں اس کو بھی سراہ رہی ہے. یاد رہے کہ پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے ہر کسی کو پریشان کررکھا ہے ہر کوئی اپنی پریشانی کا اظہار مختلف انداز سے کررہا ہے.

  • فلم لفنگے پرپنجاب سنسر بورڈ کے شدید تحفظات

    فلم لفنگے پرپنجاب سنسر بورڈ کے شدید تحفظات

    فلم لفنگے جو کہ لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کے ساتھ ہی عید الاضحی ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے یہ فلم اپنے ڈائیلاگز اور کہانی کی وجہ سے سنسر بورڈز کے نشانے پر نظر آرہی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم میں خاصے ولگر ڈائیلاگز اور سینز ہیں جن کو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں‌دیکھا جا سکتا. خبریں ہیں‌ کہ پنجاب سنسر بورڈ نے فلم دیکھنے کےلئے بعد اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فلم لگانی ہے تو کچھ ڈائیلاگز اور سینز کاٹنے ہوں گے. جس طرح‌سے پنجاب سنسر بورڈ کے اعتراضات سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کافی زیادہ ڈائیلاگز اور سینز کاٹنے پڑیں گے. فلم سے

    جڑے لوگ فی الحال تو اس ھوالے سے بات ہی نہیں‌ کررہے. ایک آدھ دن میں فلم کا فائنل سنسر ہونے والا ہے جس میں چیزیں کھل کر سامنے آئیں گی لیکن ابھی تک تو یہی کہا جا رہا ہے جتنے بھی بورڈز نے فلم دیکھی ہے انہوں‌ نے اپنی اپنی جگہ فلم پر اعتراضات کئے ہیں اور سب کے اعتراضات میں کامن چیز ڈائیلاگز اور کچھ سینز ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا کہ ان کو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا نہیں‌جا سکتا. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں مانی ، نازش جہانگیر،سمیع خان اور سلیم معراج و دیگر کے نام شامل ہیں. یہ فلم سائوتھ انڈین فلم آنندو براہما کا چربہ ہے فلم کا پلاٹ اس سے کافی متاثر ہے. اگر دیکھا جائے تو فلم لفنگے ریلیز سے قبل ہی خاصے تنازعات کا شکار ہے.

  • آج لاہور میں لندن نہیں‌ جائونگا کی پریس میٹ ہوگی

    آج لاہور میں لندن نہیں‌ جائونگا کی پریس میٹ ہوگی

    ندم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لندن نہیں جائونگا کی آج کل زورو شور سے پرموشنز جاری ہیں. فلم کی مرکزی کاسٹ اور ڈائریکٹر پنجاب کے مختلف شہروں میں جا کر پرموشنز کررہے ہیں. گزشتہ روز گوجرانولا میں پرموشن کی گئی وہاں ہمایوں سیعد ، مہوش حیات اور کبری خان موجود تھے. اسی طرح‌ سے لاہور کے مختلف مالز میں فلم کی مرکزی کاسٹ جا رہی ہے. آج لاہور میں اس فلم کی پریس میٹ رکھی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں‌ مہوش حیات موجود نہیں ہوں گی وہ کیوں‌موجود نہیں‌ہوں گی اس ھوالے سے اطلاعات

    سامنے نہیں آ سکیں حالانکہ وہ لاہور میں‌ ہی موجود ہیں اور مختلف شاپنگ مالز میں بھی جا رہی ہیں گزشتہ روز گوجرانوالا میں بھی موجود تھیں لیکن آج کی لاہور میں‌ ہونے والے پریس کانفرنس میں‌ وہ کیوں‌ نہیں‌ہوں گی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکیں.فلم میں‌ہمایوں سعید نے ایک پنجابی کا کردار کیا ہے وہ دھوتی اور کُرتا پہنے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کافی عرصے کے بعد گوہر رشید بھی نظر آرہے ہیں.گوہر رشید ایک منجھے ہوئے فنکار ہیں جبکہ کبری خان کی صلاحیتوں سے کسی کو بھی انکار نہیں‌ ہے انہوں‌ نے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں نیگیٹیو شیڈ کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی فلم لوگوں‌ کے دلوں میں‌گھر کرنے میں‌ کامیابی ہوتی یا نہیں.

  • ماہرہ خان کی سید نور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    ماہرہ خان کی سید نور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    سپرسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں سید نور کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسرآئیگا تو وہ یقینا کریں گی اور ان کے لئے یہ باعث فخر ہو گا کہ وہ سید نور کے ساتھ کام کریں. ماہرہ خان نے کہا کہ سید نور ہمارے ملک کے بہت بڑے ڈائریکٹر ہیں ان کے کریڈٹ پر بہت بڑی بڑی اور خوبصورت فلمیں ہیں ، میں نے ان کی بہت ساری فلمیں دیکھیں لیکن ان کی فلم مجاجن اور چوڑیاں مجھے آج تک یاد ہے کیا کمال کی انہوں‌ نے فلمیں‌ بنائیں تھیں. ماہرہ خان سے ایک سوال ہوا تو اس کے جواب میں بولیں کہ مجھے پنجابی بہت زیادہ اچھی نہیں بولنی آتی لیکن

    میں‌کوشش ہی کر سکتی ہوں. فلم مولا جٹ میں بھی جو پنجابی بولی وہ بہت کوشش کے بعد بولی تھی لیکن اگر سید نور کے ساتھ اردو یا پنجابی فلم میں‌کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے، وہ ہماری انڈسٹری کا سرمایہ ہیں. ماہرہ خان نے کہا کہ اگر سید نور کے پاس کوئی میرے لئے پراجیکٹ ہوا تو کیوں نہیں‌کروں گی میں ؟ اگر پنجابی پراجیکٹ ہوا تو میں کر لوں گی لیکن میں جس طرح کی پنجابی بولتی ہوں اس پہ پہلے ہی معذرت کرلیتی ہوں. ماہرہ خان نے اسی انٹرویو میں اپنی فلم مولا جٹ کا ڈائیلاگ وے مولیا سب نوں دسدے میں تیری پکی پکی مشوق آں بھی سنایا.

  • وزیراعظم پاکستان کی امریکہ کو یوم آزادی پر مبارک باد

    وزیراعظم پاکستان کی امریکہ کو یوم آزادی پر مبارک باد

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے امریکی عوام اورحکومت کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی پرامریکی عوام اورحکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا میری حکومت تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں امریکہ سے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے امریکن صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہرسطح پر روابط قائم کرنے کی خواہاں ہے۔

  • تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کو عدالت میں  چیلنج کردیا

    تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کو عدالت میں چیلنج کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا ہے۔

    درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم (ای وی ایم) ووٹنگ سسٹم نافذ کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے سکتی ہے۔

    دریں اثنا نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملے میں بھی عمران خان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بلاجواز ہیں، رجسٹرار آفس کے پاس دائرہ اختیار کے فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ ترامیم سے عوام کے کون سے حقوق متاثر ہوئے ، درخواست گزار نے مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا اور درخواست کے ہمراہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں لگایا گیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض میں مزید کہا کہ کن وجوہات کی بنا پر عدالت اپنا اختیار استعمال کرے۔

  • شاہ رخ خان کو دیکھ کر اداکاری شروع کی فہد مصطفی

    شاہ رخ خان کو دیکھ کر اداکاری شروع کی فہد مصطفی

    ورسٹائل اداکار فہد مصطفی کہتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری شاہ ر خ خان کو دیکھ کر شروع کی. شاہ رخ خان ایک بڑے اداکار ہیں اور ہم بچپن سے ان کو دیکھتے آرہے ہیں ہم سب کی خواہش رہی ہے کہ ان جیسا کام کریں اور جو انہوں نے کام کیا ہے اس کا ہم ایک فیصد بھی کر لیں تو بڑی بات ہوگی. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں نے تو اداکاری ہی ان کو دیکھ کر شروع کی. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ کسی کو پسند کرنا اچھی بات ہوتی ہے لیکن اپنے انداز سےکام کرنا اس سے بھی زیادہ اچھی بات ہوتی ہے شاہ رخ خان شاہ رخ ہیں اور میں فہد مصطفی ہوں اسلئے مقابلہ نہ کیا کریں نہ ایسا سوال کیا کریں جس سے مقابلے کا تاثر ابھرے. فہد مصطفی نے گزشتہ

    روزلاہور میں قائداعظم زندہ باد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے جو فلم بنائی ہے وہ یقینا شائقین کو بہت پنسد آئیگی. ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں‌ نے بہت محنت سے کام کیا ہے. میں ان کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں. نہایت ہی پروفیشنل اداکارہ ہیں ہم دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر آرہے ہیں اور مزید بھی آپ ہمیں‌ ایک ساتھ دیکھتے ہی رہیں گے.اگر میں‌ یہ کہوں کہ یہ فلم میرے کیرئیر کی بہترین فلم تو بے جا نہ ہوگا. یہ فلم بہت سے حوالوں سے یادگار ہے.یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے اس سلسلے میں فلم کی کاسٹ‌ شہر شہر جا کر فلم کی پرموشن کررہی ہے.

  • انٹرنیٹ کمپنیوں کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

    انٹرنیٹ کمپنیوں کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

    ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سروس معطلی کا عندیہ دے دیا۔

    ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بحران کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    طویل لوڈ شیڈنگ اور بیک اپ آلات کی درآمد میں رکاوٹ کی وجہ سے ٹاور اور تنصیبات کے لیے بیک اپ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں رہی، جس کے باعث ملک میں ٹیلی کام سروسز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سروس معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

    نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق: ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا ہے کہ طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے لیے سروس کے معیار اور نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق لائسنس کی شرائط پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب ان کمپنیوں کو ٹیلی کام آلات اور بیک اپ بیٹریاں درآمد کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دوران سیلولر ٹاورز کو مہنگے ایندھن پر کئی کئی گھنٹے بیک اپ فراہم کرنا مشکل ہے۔

    ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ اور آلات کی درآمد پر کیش مارجن کا معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھایا جائے اور اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

  • ضیاء الدین  یوسفزئی  کی  کتاب  اسے  پرواز کرنے  دو کا پشتو ترجمہ  شائع  ہوگیا

    ضیاء الدین یوسفزئی کی کتاب اسے پرواز کرنے دو کا پشتو ترجمہ شائع ہوگیا

    ماہر تعلیم اور ملالہ فنڈ کے شریک بانی ضیاء الدین یوسف زئی کی کتاب "اسے پرواز کرنے دو” اب آپ پشتو ترجمہ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ حال ہی میں پشتو زبان میں شائع ہونے والی ضیاء الدین یوسف زئی کی کتاب کا پشتو عنوان ہے "ھغہ الوت تہ پریردی” اس کا ترجمہ کیا ہے مصنف ہمدرد یوسفزئی نے اور تدوین و ترمیم کی ہے معروف لکھاری فضل ربی راہی نے جبکہ اس سے قبل بھی راہی انگریزی کتاب "لٹ ہر فلائی” کا اردو ترجمہ "اسے پرواز کرنے دو’ میں کرچکے ہیں۔ واضح رہے انگریزی کتاب میں شریک مصنف معروف مصنف لوئس کارپینٹر تھی۔

    اس حوالے سے ضیاء الدین یوسف زئی نے ان کی کتاب کا پشتو میں ترجمہ کرنے پر مصنف ہمدرد یوسفزئی اور تدوین و ترمیم کیلئے مصنف فضل ربی راہی کا شکریہ ادا کیا۔

    ضیاء الدین یوسفزئی کی اردو کتاب کے مترجم  فضل ربی راہی
    ضیاء الدین یوسفزئی کی اردو کتاب کے مترجم فضل ربی راہی

    ضیاء الدین لکھتے ہیں: "یہ کتاب میری زندگی کے مسلسل اتار چڑھاو کی کہانی ہے جو زندگی میں پہلی بار شائع ہوئی تھی” 

    یہ کتاب شائع کی ہے شعیب سنز پبلیکیشن والوں نے اور اس کتاب کو سوات شعیب سنز پبلشرز اینڈ بک سیلرز سوات مارکیٹ مینگورہ سے جبکہ پشاور میں یونیورسٹی بک ایجنسی (خیبر بازار) بک ہاؤس (شیخ یاسین ٹاور، ارباب روڈ) اور اسلام آباد سے سعید بک بینک جناح سپر مارکیٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے.


    یہ کتاب اب تین زبانوں اردو، پشتو اور انگریزی ترجمہ میں موجود ہے۔ 

    ضیاء الدین یوسفزئی کی پشتو کتاب کے مترجم  ہمدرد یوسفزئی
    ضیاء الدین یوسفزئی کی پشتو کتاب کے مترجم ہمدرد یوسفزئی

    سوشل میڈیا پر "اسے پرواز کرنے دو” کا پشتو ترجمہ آنے کے بعد صارفین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضیاء الدین یوسف زئی کو مبارک باد دے رہے ہیں اور اس کتاب کو پڑھنے کیلئے بے تاب بھی دکھائی دیتے ہیں۔


    سینئر صحافی رحمان بونیری ضیاء الدین یوسف زئی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: "اس کتاب کا مترجم ہمدرد یوسفزئی بہت باصلاحیت اور ذہین لکھاری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ترجمہ بھی بہت خوبصورت ہوگا۔

    اگرچہ میں نے یہ کتاب انگریزی میں پڑھی ہے لیکن پشتو میں بھی پڑھوں گا۔”

  • کورونا سے 2 اموات، شرح ساڑھے 4 فیصد سے بڑھ گئی

    کورونا سے 2 اموات، شرح ساڑھے 4 فیصد سے بڑھ گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں24گھنٹوں میں کورونا کے14ہزار 632 ٹیسٹ کیےگئے،جن میں سے 675 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
    این آئی ایچ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔

    اس کے علاوہ ملک میں کورونامیں مبتلا153مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔