Baaghi TV

Author: +9251

  • جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی سیکرٹری خارجہ سے الوداعی ملاقات

    جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی سیکرٹری خارجہ سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے الوداعی ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے پاک جرمن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برن ہارڈ کے قابل قدر تعاون کو سراہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مذید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کے الوداع ہونے والے سفیر نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نےکہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر مسٹر برنارڈ سٹیفن کی خدمات کو سراہا

  • چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں :آرمی چیف

    چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں :آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی سینٹرل کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون، سی پیک کی پیش رفت اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے، چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے عالمی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسٹر یانگ چیچی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر تعینات چینی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاکستان نے راجستھان قتل کیس میں بھارتی میڈیاکی رپورٹس مسترد کردی

    پاکستان نے راجستھان قتل کیس میں بھارتی میڈیاکی رپورٹس مسترد کردی

    اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع اودے پور میں قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردی.ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا رپوٹس میں اودے پور قتل کیس کی تحقیقات میں ملزمان کو پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے مگر ہم واضح طور پر اس طرح کے کسی بھی اشارے کو مسترد کرتے ہیں۔

    عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنے اندرونی مسائل کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کرتی رہی ہے مگر اس طرح کی بدنیتی پر مبنی کوششیں عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت کی شمال مغربی ریاست راجستھان میں ایک ہندو شخص کے قتل سے علاقے میں مذہبی کشیدگی پھیل گئی ہے۔

    مقتول کنہیا لال نامی درزی کو منگل کی سہ پہر کو اودے پور ضلع میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں نے قتل کر دیا۔ نوجوانوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بی جے پی کی ایک سیاست دان کی جانب سے گستاخانہ بیان کی مقتول کی جانب سے حمایت کا بدلہ لیا ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں مذہبی بنیادوں پر کشیدگی کی وجہ سے حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے جبکہ پولیس نے ان دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔انڈیا کی تمام مسلم تنظیموں کی جانب سے اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

  • 2018 میں میرے خلاف سازش کی گئی: پی ٹی آئی نے ہی مجھے ہرایا تھا:شاہ محمود قریشی

    2018 میں میرے خلاف سازش کی گئی: پی ٹی آئی نے ہی مجھے ہرایا تھا:شاہ محمود قریشی

    ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے ضمنی الیکشن میں اپنے بیٹے کی مہم چلاتے ہوئے آج کچھ دل کی باتیں کی ہیں ، اطلاعات ہیں کہ حلقہ 217 میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر ان کے خلاف سازش کرکے الیکشن ہروانےکا الزام لگادیا۔

    ملتان کے حلقہ پی پی217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی جاری مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2018 کے جنرل الیکشن میں میری پارٹی نے ہی میرے خلاف سازش کرتے ہوئے مجھے صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ہروایا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا، اس بارے میں عمران خان کو بھی بتایا تھا کہ اگر میں جیت جاتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھےکہا کے ضمنی الیکشن میں مت لڑاؤ زین کو، وائس چئیرمین کا بیٹا ہارگیا تو بے عزتی ہوگی، میں نے ان سےکہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔

    خیال رہےکہ 2018 کے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑا تھا، قومی اسمبلی کی نشست تو وہ جیت گئے تھے تاہم پی پی217 میں انہیں نوجوان آزاد امیدوار محمد سلمان کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    محمد سلمان نے شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    گزشتہ دنوں محمد سلمان منحرف ہو کر ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا اور اب وہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود کے صاحبزادے زین قریشی امیدوار ہیں۔

  • ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی: رویت ہلال کمیٹی

    ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی: رویت ہلال کمیٹی

    کراچی:ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی: رویت ہلال کمیٹی ،اطلاعات ہیں کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت کراچی میں جاری ہے، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ارکان شریک ہیں جبکہ محکمہ موسمیات و دیگر متعلقہ اداروں کے ارکان بھی شریک ہیں۔

    دوسری طرف زونل کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے ہے کہ یکم ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے، چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھ جا سکتا ہے، چاند کی عمر 19گھنٹے سے کم ہو تو ملک کے کسی کونے میں کہیں نظر نہیں آتا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آ سکتا ہے۔

  • صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی :صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک شہزاد کی قیادت میں 70 سے 80 افراد میرے گھر پہنچے، مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ملک شہزاد ہوں گے، انہیں گرفتار کیا جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کیخلاف ہوگئے، صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے ایم پی اے ملک شہزاد کیخلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کرادیا، ایف آئی آر میں حملہ کرنے، بلوہ اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    بلال غفار نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک شہزاد کی قیادت میں گزشتہ رات ایک بج کر 15 منٹ پر میرے گھر 70 سے 80 افراد پہنچے، میرے گارڈ اور دیگر ملازمین کو حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کیا۔صدر پی ٹی آئی کراچی نے مزید کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ملک شہزاد ہوں گے، انہیں گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب ملک شہزاد کا کہنا ہے کہ بلال غفار ہمارے بھائی ہیں، ان سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، بلدیاتی الیکشن پر کچھ کارکنان کو تحفظات تھے، بات کرنے گئے تھے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ کارکنان نے چوکیدار وغیرہ سے بدتمیزی کی ہے، بلال غفار سے رابطے میں ہیں، معاملہ ختم ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2021ء میں کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس میں رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل مارچ 2021ء میں ملک شہزاد اعوان نے این اے 249 پر امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ حلیم عادل شیخ کو جمع کرایا تھا۔

  • ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن نے عطاءتارڑ کو طلب کر لیا

    ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن نے عطاءتارڑ کو طلب کر لیا

    رالیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی کئی ذرائع سے تحریرٰ اطلاعات ملی ہیں.مراسلے کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے یکم جولائی 2022 کو دوپہر 2 بجے ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    مراسلے میں 15 جون کے ضمنی الیکشن کیلئے جاری کئے گئے ضابظہ اخلاق کو بھی دوبارہ دوہرایا گیا.اور بتا کیا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطاباق صدر ،وزیراعظم ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر وفاقی وزراء،وزراء مملکت،گورنرز، وزراء اعلی، وزیراعظم اور وزراء اعلی کے معاونین ، مشیران ،میئرز، چیئرمین، اور ناظم الیکشن کے دوران کمپین میں حصہ نہیں لے سکتے.

    مراسلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے ضمنی الیکشن جھنگ محمد توصیف قادر کے دستخط سے جاری کیا گیا.

  • میرے خاوند نعمان ارشد کے ایما پر مجھ پر تشدد کیا گیاجوآئس کا نشہ کرتے ہیں:ڈاکٹرمریم

    میرے خاوند نعمان ارشد کے ایما پر مجھ پر تشدد کیا گیاجوآئس کا نشہ کرتے ہیں:ڈاکٹرمریم

    بہاولنگر:ڈاکٹر مریم کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نعمان ارشد کے ایما پر مجھ پر تشدد کیا گیا ہے۔خاتون ڈاکٹر نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نعمان ٹی ایچ کیو میں تعینات ہیں اور آئس کا نشہ کرکے مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر مریم حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    پنجاب کے شہر ہارون آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد معاملات بھی کھل کرسامنے آنے لگے ہیں ،ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر ہارون آباد کے تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کے سامنے ڈاکٹر مریم حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مریم ٹی ایچ کیو ہارون آباد میں تعینات تھیں انہیں تھانے میں عدیل نامی شخص نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے جبکہ ایس ایچ او اور دیگر افراد کی جانب سے انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے تھانے میں‌ لیڈی ڈاکٹرپرتشدد؛پنجاب پولیس کی طرف سے وضاحت آگئی،اطلاعات کےمطابق بہاولنگرشہرمیں ایک پولیس اسٹیشن میں ایک لیڈی ڈاکٹرپروحشیانہ تشدد کی ویڈیووائرل ہونےکے بعد پولیس کی طرف سے وضاحت پیش کردی گئی ہے

    اس حوالے سے پولیس ترجمان کی طرف سے اس واقعہ کی وضاحت پیش کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ یہ واقعہ خاتون لیڈی ڈاکٹر اور انکے شوہر کےمابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پردونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا۔شوہرخود نہ آیا تاہم شوہر کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پرلیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔پولیس نےعدیل پر مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتارکرلیا،جو جیل جا چکا ہے

     

    اس واقعہ کے متعلق پولیس کی طرف سے مزید کہا گیاہے کہ ۔ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے یہ واقعہ پیش ہونے پر بہاولنگر پولیس نے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا ہے تاہم مزید کاروائی کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ تھانوں میں تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہورہا ہے،حالانکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین جرم پرمسلسل آوازاٹھارہی ہیں لیکن پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے رویے میں ذرہ بھر بھی مثبت تبدیلی نہیں آرہی ، شاید یہی وجہ ہےکہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے حرکت میں نہ آرنے کی وجہ سے پولیس اہکار نڈرہوگئے ہیں اور ببانگ دہل یہ سنگین جرم کرتے ہیں اوراپنی موجودگی میں کرواتے ہیں

    ایسا ہی ایک واقعہ پچھلے سال قصور میں پیش آیا جہاں قصور میں ڈکیتی و قتل کیس میں گرفتار دو خواتین کو ساجدہ نامی خاتون نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    ذرائع کے مطابق افسوسناک کا واقعہ قصور کے تھانہ صدر میں پیش آیا جہاں دو خواتین پر تفتیشی افسر سے تعلقات کی بنا پر پرائیوٹ خاتون ساجدہ نے تشدد کیا اور تشدد کے دوران خاتون نے لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل فون دے کر تشدد کی ویڈیو بھی بنوائی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دونوں خواتین کو اُلٹا لٹا کر تشدد کر رہی ہے جبکہ خواتین رو رہی ہیں۔

  • برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن  پرکشش انسان قرار

    برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن پرکشش انسان قرار

    برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو 2020میں سائنس کے مطابق دنیا کا پرکشش ترین آدمی قرار دینے کے بعد اب پھر سے دنیا کے سب سے خوبصورت انسان قرار دے دئیے گئے ہیں. یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ برطانوی پبلشر لاڈ بائبل کی رپورٹ کہہ رہی ہے. رابرٹ پیٹنسن کو دنیا کے سب سے پرکشش انسان ہونے کا لقب ریان گوسلنگ، ادریس ایلبا، بریڈ پٹ اور ہنری کیول جیسے اداکاروں کے چہرے کی مختلف خصوصیات کا تجزیہ کرنے کے بعد دیا گیا ہے.کہا جا رہا ہے ہے کہ برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کی خوبصورتی کو سائنسی پیمائش کے حساب سے ماپا گیا ہے. لاڈ بائبل سے بات کرتے ہوئے، سینٹر آف فیشل کاسمیٹک سرجری کے ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے کہا کہ’جب چہرے کے تمام عناصر کو جسمانی کمال کے لیے ناپا گیا تو اداکار رابرٹ پیٹنسن واضح طور پر فاتح تھے.

    برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کی خوبصورتی کا اندازہ قدیم یونانی حساب کے طریقہ کار، بیوٹی فائی کا گولڈن ریشیو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جسے تاریخی طور پر جسمانی کمال کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جدید دور میں بھی اسی فارمولے کو خوبصورتی کے معیار کی پیمائش کرنے اور اس بات کا تعین کرنے کےلئے اپنایا گیا ہے کہ کس شخص کی جسمانی خصوصیات کتنی پرفیکٹ ہیں۔

  • سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک  نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نےبینک چٹھی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک چٹھی کا اعلان کر دیا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
    اس نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ بینک آف پاکستان جمعہ 1 جولائی 2022 کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہے گا جسے بینک چھٹی کے طور پر منایا جائے گا جس سے بینک اپنے اکاؤنٹس کو بند کر سکے گا۔اس لیے تمام بینک DFIS MFBS مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔تاہم، بینکوں DFIS MFBS کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے.