Baaghi TV

Author: +9251

  • ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے ماہرہ خان کیا سوچتی ہیں؟

    ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے ماہرہ خان کیا سوچتی ہیں؟

    نامور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ کی فلمیں ریلیز ہونے سے پاکستانی سینما کو بالکل بھی فرق نہیں‌ پڑتا بلکہ ہر طرح‌کی فلمیں ریلیز ہونی چاہیں تاکہ شائقین گھروں سے نکلیں اور اپنے اپنے مزاج کے مطابق فلمیں دیکھیں اور لطف اندوز ہوں. جتنی زیادہ موویز ہوں گی چاہے وہ پاکستانی ہوں یا ہالی وڈ کی، اتنا ہی شائقین کےلئے بہتر ہے وہ کم از کم سینما گھروں کا رخ تو کریں گے. انہوں نے مزید کہاکہ ہالی وڈ کی فلموں‌کی ریلیز سے پاکستانی فلموں کو کوئی خطرہ نہیں ہے.ماہرہ خان پر اکثر ان کے ساتھی تنقید کرتے نظر آتے ہیں جیسا کہ اداکار فردوس جمال نے

    ان کو اداکاری کے حوالے سے آڑھے ہاتھوں لیا تھا اور ان کو ماں کے کردار کرنے کی تجویز دی تھی اسی طرح سے رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ماہرہ خان کی اداکاری پر اکثر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں اپنے لکھے ہوئے ڈراموں میں ماہرہ کو کام دینے پر خود کو کوستے رہتے ہیں ماہرہ خان کسی بھی تنقید کرنے والے کو جواب نہیں دیتیں، اس حوالے سے جب ماہرہ سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو تنقید کرنے کا حق ہے کریں تنقید لیکن سوشل میڈیا پر اپنی اصلی شناخت کے ساتھ ایسا کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جو اپنی شناخت تک ظاہر نہیں‌کرتے جب وہ ایسا کرتے ہیں تو عجیب ضرور لگتا ہے.

  • پاکستانی ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی حیران کُن تفصیلات آگئیں

    پاکستانی ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی حیران کُن تفصیلات آگئیں

    کراچی: پاکستان میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات نے بہت سے سوالات پیدا کردیئے ہیں ، یہ واقعات کیوں ہوتے ہیں اوران کا تدارک کیسے ممکن ہے، اس حوالےسے بھی بہت سے تجاویز سامنے آچکی ہیں ، اسی سلسے میں ایک تازہ رپوٹ منظرعام پرآئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث بڑے ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اسی سلسلے میں ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے،جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق جنوری سن 2018 سے مئی سن 2022 تک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے 4 سالوں میں ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رونما ہوئے، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئر پورٹ پرہوئے جہاں 198 واقعات رپورٹ کیے گئے، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اسی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیاہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر 53، پشاور ایئر پورٹ پر 40، ملتان ایئر پورٹ پر 26 حادثات، فیصل آباد ایئر پورٹ پر 22 اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر 17 حادثات رپورٹ ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

    یادر ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں 142 حادثات رپورٹ ہوئے، جنوری 2022 سے مئی 2022 تک 48 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، سی اے اے کے مطابق حادثات کے باعث ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

  • عامر خان بنے سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا

    عامر خان بنے سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا

    بالی وڈ کے بڑے سٹار عامر خان جن کی بہت زیادہ فین فالونگ ہے وہ نہ صرف اچھے انسان ہیں بلکہ درد دل رکھنے والے ایک انسان ہیں. وہ بھارت میں آنے والے سیلاب سے ہوئے پریشان اور اس سے بھی زیادہ پریشان سیلاب کے ہاتھوں مچی تباہی پر ہوئے . انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ دیا. یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی صوبے آسام میں سیلاب آیا ہے اور اس سیلاب نے بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے پچیس لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے. یہ رقم عامر خان نے آسام کے وزیراعلی کی طرف سے قائم کئے گئے ریلیف فنڈ میں جمع

    کروائی.وزیراعلی ہیمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔ میڈیا نے اس خبر کو بہت چلایا.دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی چھا گئی اور عامر خان کے پرستار ان کے نرم دل اور انسانیت کا جذبہ رکھنے کو سراہتے رہے.
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لگان کے حال ہی میں اکیس سال پورے ہوئے ہیں اور اس فلم کو نئے انداز سے برطانیہ میں ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے.اس کے علاوہ ان کی لعل سنگھ چڈھا بھی ریلیز کے لئے تیار ہے اس کے لئے عامر خان کافی پر امید ہیں.

  • دس سال سے اپنی بچیوں سے نہیں ملی صوفیہ مرزا

    دس سال سے اپنی بچیوں سے نہیں ملی صوفیہ مرزا

    ماڈل صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ میں پچھلے دس سال سے اپنی بچیوں سے نہیں مل سکی ان سے دور رہنا بہت ہی زیادہ تکلیف دہ ہے. میرا شوہر مجھ پر جھوٹے اور غلط کیسسز بنوا رہا ہے وہ بہت زیادہ بااثر ہے. صوفیہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر مجھ پہ دبئی میں بیٹھ کر جھوٹے پرچے درج کروا رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے. انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ میری مدد کی جائے اور میری بچیاں مجھے واپس دلانے کا انتظام کیا جائے. انہوں نے یہ بھی کہا میری بیٹیاں میرا شوہر دبئی لیکر چلا گیا ہے میں بہت پریشان ہوں مجھے ان سے ملنے نہیں‌ دیا جا رہا. قانون اور حکومت میری مدد کرے. یاد رہے کہ صوفیہ مرزا نے اپنے دوست سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ساتھ مل کر اپنے سابق شوہر کے خلاف انتقامی مہم چلائی۔دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجین شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف جو مہم چلائی گئی وہ سچ ثابت نہ ہو سکی اور عدالت نے وہ مہم رد کر دی. تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کر دئیے۔
    داکارہ صوفیہ مرزا کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے اور ان کا شمار شہزاد اکبر کی بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔صوفیہ مرزا کی ان کے شوہر کے ساتھ 2008 میں طلاق ہو گئی تھی اس کے بعد سے اب تک بیٹیاں اپنی مرضی سے والد کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں.

  • ہمارے دورمیں مہنگائی کا شور مچانے والوں نے آتے ہی مہنگائی کردی. عمران خان

    ہمارے دورمیں مہنگائی کا شور مچانے والوں نے آتے ہی مہنگائی کردی. عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے اسلام آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمارے دور میں مہنگائی کا شور کررہے تھے خود اقتدار میں آتے ہی مہنگائی کردی ہے.

    عمران خان نے دعوی کیا کہ دو جولائی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں، اور ساتھ ہی کارکنان کو کہا کہ آپ نے ڈور ٹو ڈور جانا ہے اور جلسہ میں شرکت کیلئے عوام سے درخواست کرنی ہے انہوں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ملزم ہے وہ کبھی قاضی نہیں بن سکتا کیونکہ چور کبھی بھی اپنا احتساب نہیں کرسکتا ہے اور امریکہ نے یہ جو لوگ ہم پر سازش کے ذریعے نازل کیئے یہ مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہیں اور ان غداروں نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک متخب حکومت کوختم کیا تاکہ یہ لوگ جو مسلسل تیس سال سے چوری کررہے ہیں اس کو جاری رکھ سکیں.

    انہوں نے ورکز کو بتایا کہ امریکہ کے غلاموں کی اس حکومت نے آتے ہی ناصرف مہنگائی کی بلکہ نیب کو ختم کیا، ایف آئی اے کو اپنے ماتحت کیا اور اپنے اوپر بنائے گئے سارے کیسز ختم کروائے، گیارہ سو ارب کے کرپشن کے کیسز انہوں نے ختم کیئے نیب ترامیم کرکے تاکہ یہ اپنی کرپشن کا تحفظ کرسکیں.

    عمران خان نے کہا کہ: پاکستان کی تاریخ میں کبھی محض دو ماہ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان کے دور میں ہوئی ہے. اور اس سے عام آدمی کے اوپر شدید ترین بوجھ پڑا کیونکہ پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس سب مہنگا کردیا، اور پھر ضروری اشیاء خوردونوش آٹا، گھی، حتکہ چاول کو بھی دگنا مہنگا کردیا.

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی، اور ہمارا روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے تیس روپے اور گر گیا ہے، لیکن بات صرف اتنی نہیں بلکہ اور مہنگائی آنی ابھی باقی ہے.

    سابق وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ پاکستان کی معاشی سروے کہتی ہے کہ سترہ سال میں جو بہترین پرفامنس تھی وہ ہمارے آخری دو سالوں میں تھی.

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم پر بھی آئی ایم ایف کاپریشر تھالیکن ڈھائی سال مہنگائی روکے رکھی، امپورٹڈ حکومت نے ایک طرف مہنگائی مسلط کردی،وہ بوجھ ڈالا،بجلی ،گیس،پیٹرول ،ڈیزل سب مہنگا ہوگیا، ڈالر30روپےاور مہنگا ہوگیا،ڈیزل، پیٹرول،گیس اور مہنگی ہونگی۔

    جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب مشکل وقت آتاہے توڈیزل عمرہ کرنےچلا جاتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہر دور میں یزید آتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرتا ہے، کوفے والوں کو پتہ تھا کہ امام حسین ؑ حق پر تھے مگر یزیدی خوف کے باعث انہوں نے مدد نہ کی ہمارے ملک کےساتھ جو ظلم ہورہاہےاس کےخلاف سارےپاکستانی آواز بلند کریں۔

  • رہبرا کو کچھ سینما گھروں سے اتار دیا گیا جبکہ چوہدری کچھ سینما گھروں میں‌ چل رہی

    رہبرا کو کچھ سینما گھروں سے اتار دیا گیا جبکہ چوہدری کچھ سینما گھروں میں‌ چل رہی

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا اور نیہا لاج کی فلم چوہدری چوبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنیں دونوں کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ سے زائد ہو چلا ہے لیکن ابھی تک دونوں نے خاطر خواہ بزنس نہیں‌کیا. رپورٹس کے مطابق فلم رہبرا نے ابھی تک چالیس لاکھ تک کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم چوہدری نے ابھی تک پینتیس لاکھ تک کا بزنس کیا ہے. دونوں فلمیں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں. چوہدری فلم کراچی کے کچھ سینما گھروں میں ابھی تک چل رہی ہے لیکن رہبرا کو تو بہت سارے سینما مالکان نے اتار دیا ہے یہی صورتحال لاہور میں بھی ہے.
    اگر دیکھیں تو ان دونوں کی پرموشن اس طرح سے نہیں کی گئی جس طرح سے باقی فلموں کی جاتی ہے. رہبرا فلم کی پرموشن میں اس کی کاسٹ نے خصوصی طور پر عائشہ عمر نے تعاون نہیں کیا، رہبرا کی پرموشنز کے دنوں میں عائشہ عمر بیرون ملک میں تھیں اور احسن خان لندن میں تھے فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر

    سائرہ افضل کو کراچی میں‌ فلم کی ریلیز سے قبل عائشہ عمر کی عدم دستیابی کے باعث میڈیا میٹ اپ کینسل کرنا پڑا. اسی طرح سے فلم چوہدری کی پرموشن بھی بہت ڈھیلی رہی لاہور میں جو اسکا فنکشن ہوا اس میں شمون عباسی ، یاسر حسین و دیگر غائب تھے صرف ارباز خان اور ڈی ایس پی طارق اسلام موجود تھے یہاں تک کہ فلم کے ڈائریکٹر عظیم سجاد بھی تقریب میں موجود نہیں تھے،صحافیوں نے جب سوالات کئے کہ کاسٹ کہاں ہے فلم کی ،پرڈیوسر نیہا لاج کے پاس کوئی مناسب جواب نہیں تھا.اگر یہ کہا جائے کہ چوہدری فلم کو اسکی اپنی کاسٹ نے ہی اون نہیں کیا تو بے جا نہ ہوگا.

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،

    کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،

    کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جرم کی ایک واردات سامنے آئی ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اس فائرنگ سے ایک شہری جس کا نام احمد ریاض تھا۔اس کے قتل کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا گیا۔ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ احمد ریاض ہوٹل پر چاۓ اور کولڈ ڈرنک فروخت کرتا تھا۔ اور اس کی عمر چالیس سال تھی۔

    مزید برآں یہ کہ کراچی میں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ اور آجکل تو کراچی میں سمندر کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں بھی بند ہو چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ گرمی ہے۔ یہ چالیس سالہ احمد ریاض جب اپنی دکان پر کام کرتا تھا تو یہ قمیض اتار کر کام کر رہا تھا۔ یہ اپنے کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک سے دو ڈاکو آۓ اور انہوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔اب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کر لی تھی۔

    لیکن جاتے ہوۓ ڈاکوؤں نے ایک انتہائی نا زیبا حرکت کی۔ ڈاکوؤں نے جاتے ہوۓ احمد ریاض نے جو قمیض اتاری ہوئی تھی۔ کام کرنے کے دوران ڈاکو اس کی قمیض لے کر جانے ہی لگے کہ احمد ریاض نے اس پر غصے کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں اور احمد ریاض کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔ اسی لڑائی کی وجہ سے ڈاکوؤں نے طیش میں آ کر احمد ریاض کو گولی مار دی۔ جو کہ اس کے سینے میں جا لگی۔ اور اس کے بعد فوری طور پر ڈاکو فرار ہو گے۔

    جب مقتول کے گھر والوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چچا 6 بجے کے قریب دکان پر تھے۔ جب ہمیں اس حادثے کے بارے میں پتا چلا تھا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر موجود لوگوں نے لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید یہ کہ مقتول کے گھر والوں نے ان ڈاکوؤں کو فوری طور پر پکڑنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قومی اسمبلی نے مرحلہ وار  پیٹرولیم قیمت میں 50 روپے اضافے کی منظوری دے دی

    قومی اسمبلی نے مرحلہ وار پیٹرولیم قیمت میں 50 روپے اضافے کی منظوری دے دی

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022- 23 کی منظوری کی تحریک پیش کی گئی جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگی.

    ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے،ہم نے یہ اس لیےکیا کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، ہم نےجوتبدیلیاں کیں وہ پچھلی حکومت نےآئی ایم ایف سےطےکی تھیں، ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی صفر ہے، پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائےگی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانےکا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔

  • باکس آفس کوئین مہوش حیات لیکن پھر بھی نمرون ہیروئین ماہرہ خان کیوں؟

    باکس آفس کوئین مہوش حیات لیکن پھر بھی نمرون ہیروئین ماہرہ خان کیوں؟

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پہنچی. یہاں تک کہ بالی وڈ کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے خود ان کو اپنے ساتھ فلم کرنے کی آفر کی اور ماہرہ خان نے رئیس نامی فلم کی بھی، ماہرہ خان کے کیرئیر اور زندگی کا یہ وہ موڑ تھا جس نے انہیں بڑی ہیروئین بنا دیا کیونکہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا کوئی چھوٹی بات نہ تھی. ماہرہ خان کے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو ان کی ایک آدھ فلم سپر ہٹ ہوئی اس کے علاوہ ان کی ہر دوسری فلم نے باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں‌کیا دوسری طرف مہوش حیات کو دیکھیں تو

    ان کی تقریبا سبہی فلموں نے اچھا بزنس کیا ان کی اب تک کی فلموں‌کا بزنس اگر کل ملا کر دیکھیں تو دو ارب کے قریب بنتا ہے اور ماہرہ خان کی اب تک کی تمام فلموں‌کا بزنس مشکل سے ایک ارب بھی نہیں بنتا.اس کے باوجود ماہرہ خان کو نمبر ون ہیروئین کہا جاتا ہے اور ان کو ہر دوسرے پراجیکٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے. جتنے بھی بڑے بینرز ہیں وہ ماہرہ خان کو لیکر نہ صرف ڈرامہ،کمرشل ،فلم بنانے میں دلچپسی رکھتے ہیں بلکہ فلاپ فلمیں دینے کے باوجود وہ زیادہ چارج کرنے والے فنکاروں میں ماہرہ شامل ہیں. سمجھ سے بالا تر ہے کہ مہوش حیات جیسی اداکارہ جو باکس آفس کوئین ہے اس کی برابری میں فلاپ فلمیں دینے والی ماہرہ خان کو کھڑا کیوں کیا جاتا ہے.

  • پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی:سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں کشمیر

    پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی:سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں کشمیر

    مظفرآباد:سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور پاک افغان کارپوریشن فورم کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شرکت کی۔

    صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مقیم لوگ کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، افغانستان میں شدید قسم کا زلزلہ آیا، کافی نقصان ہوا، متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم کشمیر میں اس طرح زلزلے کے حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔

    سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ امدادی سامان بھیج رہا ہے، کاوشیں قابل تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی، اب بھارت سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو رہا ہے۔

    ادھرافغانستان میں آنے والے شدید زلزے سے ہونے والے نقصان پرامداد کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ امداد کا اعلان وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس نے کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مشکل گھڑی میں افغان عوام کےساتھ ہیں

    اس حوالے سے مظفرآباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے افغانستان کے متاثرین زلزلے کیلئے 10 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔یہ امداد کسی بھی وقت افغان طالبان حکومت کو پہنچائی جاسکتی ہے

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی امداد کے لئے آزاد کشمیر کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان یک جان دو قالب ہیں، آزاد کشمیر پاکستان کی ایک اکائی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت افغان بھائیوں کی مدد کے لئے 10 کروڑ روپے کی امداد افغانستان بھیجے گی، امداد بھیجنے کا طریقہ کار دفتر خارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے مشاورت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کا نمائندہ وفد امداد لیکر افغانستان جائے گا، افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں خوفناک زلزلے نے قیامت برپا کر دی جہاں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹکے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔