Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان مہم چلا رہے کہ ادارے نیوٹرل نہیں بلکہ ٹائگرفورس بن جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان مہم چلا رہے کہ ادارے نیوٹرل نہیں بلکہ ٹائگرفورس بن جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری

    آج اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زارداری نے اسپیکر پرویز اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس انداز سے یہ اجلاس چلا رہے ہیں، مجھے اس کا اندازہ ہی نہ تھا کہ اجلاس اس طرح بھی چل سکتا ہے کیوں کہ آپ ناصرف حکومتی ارکان بلکہ حزب اختلاف کو بھی بھرپور موقع فراہم کررہے ہیں. انہوں نے یاد دلایا کہ ابھی ہی بات ہے پچھلے چار سالوں میں ہمیں بڑی مشکل سے مائیک ملتا تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ: جب بھی ادارے نیوٹرل رہے ہیں تو پیپلزپارٹی جیتی ہے اور اب بھی ادارے اسی طرح غیرجانبدار رہتے ہیں تو آئیندہ بھی پیپلزپارٹی جیتے گی، اور پاکستان پیپلزپارٹی اس ملک میں جمہوریت کیلئے، صاف و شفاف الیکشن کیلئے اور اس ملک کے باشندوں کے معاشی حقوق کیلئے جو جدوجہد کی ہے وہ ہم آج سے نہیں بلکہ تین نسلوں سے کرتے چلے آرہے ہیں.

    انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ: ہم ہر فرعون اور ہر آمر اور ظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے آرہے ہیں پھر وہ چاہے جنرل ضیاء الحق کی آمریت ہو جسکے سامنے پیپلزپارٹی کے جیالے ڈٹ کر کھڑے رہے حتکہ کہ ان کو پھانسی کے پھندہ پر لٹکا دیا گیا اور بے شمار تشدد ہوا جس میں ہم نے ضیاء کا دور دیکھا ہے، اور ان سے مقابلہ کرکے ظلم سے پاکستان کو نجات دلوائی ہے.

    ان کہنا تھا کہ اس ملک میں جب کبھی بھی دھاندلی ہوئی ہے وہ صرف اور صرف پیلزپارٹی کیخلاف ہوئی ہے، تاکہ وہ اس جماعت کو روک سکیں، شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا راستہ روکنے کیلئے دھاندلی جیسے ہتھکنڈے اپنائے گئے، اور یہ دھاندلی کرنے والا نظام انہی کے خلاف کھڑا کیا گیا تھا، جو اس ملک شفاف انتخابات کی تحریک ہمیشہ ہماری جماعت نے لیڈ کی ہے اور آج تک کرتی چلی آرہی ہے،

    بلاول نے پی ٹی آئی طرف اشارہ کیا کہ یہ دھاندلی پیداوار کبھی جیت نہیں سکتے ہیں، عمران خان کو اب شکایت ہے کہ ہمارے ادارے نیوٹرل کیسے ہیں؟ عمران خان مہم چلا رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل کیوں ہیں ؟ کیونکہ یہ لوگ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر اقتدار میں آئے تھے۔ اداروں کوغیرجانبدار ہونا چاہئے کیونکہ اگر ادارے نیوٹرل رہتے ہیں تو غیر جمہوری جماعتیں جیسے عمران خان کی جماعت ہے کبھی بھی نہیں جیت سکتے ہیں، اور ان کو یہ معلوم ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ آج وہ مہم چلا رہے ہیں کہ ہمارے ادارے نیوٹرل نہیں، آئینی نہیں، بلکہ متنازع کردار ادا کریں، اور خان صاحب کی ٹائگر فورس بن کر کام کریں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: خان کی طرح سندھ میں بھی کچھ ایسی جماعتیں، سیاستدان، اورکٹھ پتلیاں ہیں کہ جب بھی ہیں کہ جب بھی آمرانہ دور آتا ہے تو ان کوکھڑا کردیا جاتا ہے، اور اب ان کی امید انہی کی طرح اس بات پر تھی کہ ہمارے ادارے غیرجانبدار کیوں ہیں، کیونکہ ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے غیر سیاسی نہیں بلکہ فریق بن کر سیاست میں پسند نہ پسند کا کردار ادا کریں، اور جب یہ ادارے غیرجانبدار ہونا شروع ہوئے چاہے الیکشن کمیشن ہو، عدالت ہو، یا پھر دوسرے ادارے جو انتخابات میں دلچسپی لیتے تھے، اور اس لوکل باڈی الیکشن میں ان کا دلچسپی نہ تھا. تو ان لوگوں کو پریشانی لاحق ہوگئی کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ ادارے غیرمتنازع رہے تو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، اور وہی ہوا ہے.

    وزیرخزانہ نے دعوی کیا کہ: ان کو 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کرکے یہاں لایا گیا، اور الیکشن کے دور میں انہوں نے ہمارے عابد کے بھائی کو قید میں رکھا تھا تاکہ ان کا بندہ الیکشن لڑسکے، لیکن جب صاف الیکشن ہوں گے ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے ہی نہیں ملے گی۔

  • گھبرانا نہیں  ہے نے 14 کروڑ کا بزنس کر لیا

    گھبرانا نہیں ہے نے 14 کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم گھبرانا نہیں ہے جو عید الطفر پر ریلیز کی گئی تھی ابھی تک سینما گھروں میں چل رہی ہے رپورٹس کے مطابق فلم نے ابھی تک 14 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. گھبرانا نہیں ہے کے ساتھ دیگر جتنی بھی فلمیں لگی تھیں ان میں سے کسی بھی فلم نے قابل زکر بزنس نہیں کیا. فلم گھبرانا نہیں ہے کو شائقین نے خاصا سراہا تھا کیونکہ اس میں کامیڈی ایسی تھی کہ بے ساختہ ہنسی آجائے. یہ فلم اداکار زاہد احمد اور سید جبران کی ڈیبیو تھی دونوں کو کافی سراہا گیا.خصوصی طور پر سید جبران کو تو بہت زیادہ سراہا گیا انہوں نے وکی کے کریکٹر میں اپنی جاندار اداکاری کے زریعے حقیقت کے رنگ بھرے.بہت سارے

    لوگوں نے تو گھبرانا نہیں ہے سید جبران کی فلم قرار دیا. جان ریمبو بھی کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں دکھائی دئیے ان کے کامیڈی سٹائل نے شائقین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا. فلم میں‌صبا قمر کی اداکاری کی بھی خاصی تعریف کی گئی.فلم کو ثاقب خان نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ صبا قمر ، سید جبران، ریمبو اور زاہد احمد کے علاوہ سلیم معراج بھی تھے.صبا قمر اس فلم کے حوالے سے کہتی ہیں کہ جب میں نے یہ سکرپٹ‌پڑھا تو مجھے لگا کہ اگر پڑھ کر اتنا مزہ آرہا ہے تو کام کرکے کتنا مزہ آئیگا لہذا میں نے فورا سائن کر لی.

  • سعودیہ عرب میں آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھا جائے گا۔

    سعودیہ عرب میں آج عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھا جائے گا۔

    سعودیہ عرب میں آج عیدالاضحیٰ کا چاند آج دیکھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: ذوالحج کا چاند سعودی عرب میں آج دیکھا جائے گا۔

    تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذوالحج کا چاند سعودی عرب میں آج دیکھا جائے گا۔جیسے ہی چاند کو دیکھ لیا جائے گا۔ تو اس کے بعد فوری طور پر سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔اس حوالے سے سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اپنے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ آج اپنی چھتوں پر چڑھ کر ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ اور جس کو بھی چاند پہلے نظر آ جائے وہ چاند دیکھنے کے بعد فوری طور پر اپنے قریبی کورٹ میں جاکر گواہی ریکارڈ کروا دے۔

    مزید برآں یہ کہ جیسے ہی چاند نظر آ جائے تو اس کے بعد فوری طور پر ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تاریخوں کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا جاتا ہے۔
    عیدالاضحیٰ 10 ذلحج کو منائی جاتی ہے۔ اس خاص دن مسلمان حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی سنت کو پورا کرتے ہیں۔ ان کی سنت پر عمل کرتے ہوئے مسلمان اللّه پاک کی راہ میں قربانی کرتے ہیں۔

  • فلم لفنگےکے ٹریلرلانچ پر نازش جہانگیر کی بجائے حرامانی رہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز

    فلم لفنگےکے ٹریلرلانچ پر نازش جہانگیر کی بجائے حرامانی رہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز

    فلم لفنگے کا کراچی میں ہوا ٹریلر لانچ..تقریب میں سمیع خان، مانی اور حرامانی ،سلیم معراج ، نازش جہانگیر و دیگر نے شرکت کی. تقریب میں حرامانی رہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز ، نازش جہانگیر جو کہ فلم کی ہیروئین تھیں وہ تقریب میں کافی دیر سے پہنچیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ جیسے کہ اس تقریب کے لئے خصوصی طور پر تیار نہیں ہوئیں، میک اور ہئراسٹائل بلکل بھی تقریب کے حساب سے نہ تھا ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے نازش کسی دوسری مصروفیت کو چھوڑ کر ٹریلر لانچ میں صرف حاضری لگوانے آئی ہیں.نازش جہانگیر کی یہ پہلی فلم ہے اس سے وہ اپنا ڈیبیو کررہی ہیں.یاد رہے کہ فلم کو ڈائریکٹ

    عبد الخالق جبکہ فلم کو طارق حبیب نے پرڈیوس کیاہے. عبدالخالق اس فلم سے قبل سپر ہٹ ڈرامے بنا چکے ہیں جن میں کافر ،گھمنڈی ، بے باک ،محبت تجھے الوداع قابل ذکر ہیں.فلم ہارر کامیڈی ہے اور عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہےاس کے ساتھ دو بڑی فلمیں بھی ریلیز کی جا رہی ہیں جن میں‌قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں‌جائونگا.اب دیکھنا یہ ہے کہ مقابلے کی اس دوڑ میں فلم لفنگے اپنی جگہ بنا پاتی ہیں ہے یا نہیں .باوثوق زرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ فلم لفنگے میں چند ڈائیلاگز کافی بولڈ اور لچر تھے جن کو حذف کرنے کےلئے کہا گیا تھا.

  • موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ،

    موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ،

    موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہم خبر سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جو سواری عوام استعمال کرتی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ شمار موٹر سائیکل کا ہوتا ہے۔ اور ہر انسان کو آج کل اس کی ضرورت در پیش ہے۔ آج کل تو پاکستان میں لڑکیاں بھی کثیر تعداد میں موٹر سائیکل چلاتی ہیں۔ لیکن موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا چکا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ جہاں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہاں اب موٹر سائیکل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ تقریباً موٹر سائیکل کی قیمتوں میں دو سے تین ہزار روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

    مزید برآں یہ کہ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ 70 سی سی اور 100 سی سی بایئکس کی قیمتوں میں 2ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے ،125 سی سی بایئکس کی قیمتیں 3 ہزار تک بڑھائی گی ہیں۔اس حوالے سے کمپنیز نے کہا ہے کہ بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ اس لئے ہوا ہے کیونکہ جہاں ڈالر ،پیٹرول،خام مال ،سٹیل ،کروم،سلور ،دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھیں،یہ اشیا مہنگی ہونے کے باعث موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا پڑا۔اس حوالے سے ,کمپنیز نے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کے سرکلر جاری کردئیے۔ اور اس کا باقاعدہ اضافہ یکم جولائی سے ہو گا۔

  • روس یوکرین تنازعہ ، جرمنی میں بے روزگاری بڑھنے لگی،جرمن نوجوان پریشان

    روس یوکرین تنازعہ ، جرمنی میں بے روزگاری بڑھنے لگی،جرمن نوجوان پریشان

    برلن:روس یوکرین تنازعے نے یورپ کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اوراس وقت جرمنی سخت متاثرین میں شامل ہوگیا ہےجہاں روسی گیس کی فراہمی میں کمی کردی گئی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں بے روزگاری بھی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، اس سلسلے میں‌ مارکیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوکرین کے تنازعے اور اس سے متعلقہ روس مخالف پابندیوں کے ملکی معیشت پر اثرات کی وجہ سے تقریباً ایک چوتھائی جرمن ورکرز اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے سے خوفزدہ ہیں۔

    سروے کے مطابق، انٹرویو کیے گئے 1,830 کام کرنے والے جرمنوں میں سے 23.3% نے کہا کہ وہ "یوکرین میں جنگ کی وجہ سے” اپنی ملازمت کھونے کے بارے میں فکر مند ہیں، جب کہ سروے میں شامل تقریباً نصف (44.8%) زیادہ کی وجہ سے گھر سے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ روس اور مغرب کے درمیان پابندیوں کی جنگ کے نتیجے میں پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھورہی ہیں ، ان حالات میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے

    مزید برآں، 49.2% جواب دہندگان نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگی علاقے سے میڈیا میں آنے والی تصاویر کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، اور ہر دوسرے جواب دہندگان نے کہا کہ ان کے مالک کو یوکرین کے جنگی پناہ گزینوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

    روزنامہ کے مطابق جنگ کے نتائج یونیورسٹیوں میں بھی محسوس کیئے جا رہے ہیں۔ سروے میں شامل 1,777 طلباء میں سے 35 فیصد نے کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔

    روس کے خلاف یوکرین سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے درمیان، سالانہ افراط زر گزشتہ ماہ 50 سال کی بلند ترین سطح پر 7.9 فیصد تک پہنچنے کے ساتھ جرمنی زندگی کی لاگت کے بحران کا شکار ہے۔ روسی توانائی پر ممکنہ پابندی نے جرمن صنعتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے، بہت سے توانائی کی سپلائی کے نقصان کی وجہ سے بند ہونے کا خدشہ ہے۔

    ادھر اس سے پہلے پیوٹن اگر خاتون ہوتےتو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی،،روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے تبصرہ اورطنز کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ اگر روسی صدرپیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی۔ان کے اس بیان سوشل میڈیا صارفین ایک طنزقراردے رہے ہیں

    جرمنی کے شہر برلن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین پر حملہ ہوتا اور نہ پیوٹن اس طرح کی پُرتشدد اور پاگل پن کی مردانہ جنگ کا آغاز کرتے۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی مردانگی کی بہترین مثال ہے۔ بورس جانسن نے دنیا بھرمیں لڑکیوں کے لیے بہتر تعلیم اور اقتدار کے عہدوں پر خواتین کی زیادہ تعداد ہونے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن پیوٹن امن کی کوئی پیش کش نہیں دے رہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کہا کہ نیٹوکے تمام رکن ممالک کا اس بات پراتفاق ہے کہ روس کے جارحانہ عزائم نے یورپ کوفکرمند کردیا ہے کیونکہ روسی اقدامات سے یورپ کی سلامتی کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں

    نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کہا کہ "ہم واضح طور پر بیان کریں گے کہ روس ہماری سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے،” اسٹولٹن برگ نے نیٹو کے نئے اسٹریٹجک بلیو پرنٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا کہ فوجی اتحاد کو دوسری جنگ عظیم کے بعد یوکرائن کی جنگ کے بعد اپنے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

    اسٹولٹن برگ نے یہ بھی کہا کہ نیٹو کے اتحادی "سب سے سنگین سیکیورٹی بحران کے درمیان الجھ کررہ گئے ہیں” جب وہ میڈرڈ میں اتحاد کے سربراہی اجلاس میں پہنچےتوانہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک تاریخی اور تبدیلی کا سمٹ ہو گا۔”

    انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم اجلاس میں سویڈن اور فن لینڈ کو رکن بننے کی دعوت دینے کا فیصلہ کریں گے،” دونوں ممالک نے مئی کے وسط میں اتحاد کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔انہوں نے مزید کہا، "دعوت کے بعد، ہمیں 30 پارلیمانوں میں توثیق کے عمل کی ضرورت ہے۔”

    انہوں نے کہا کہ "اس میں ہمیشہ کچھ وقت لگتا ہے لیکن میں یہ بھی توقع کرتا ہوں کہ اس کی بجائے تیزی سے آگے بڑھے گا کیونکہ اتحادی اس توثیق کے عمل کو جلد از جلد انجام دینے کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد ڈیٹرنس پر متفق ہونے جا رہا ہے تاکہ مشرقی یورپ میں اگلے سال تک مزید جنگی فارمیشنوں کو تعینات کیا جا سکے اور پہلے سے موجود آلات حاصل کر سکیں۔

    دریں اثنا، اس ہفتے کے نیٹو سربراہی اجلاس کے میزبان، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کیڈینا سیر ریڈیو کو بتایا کہ روس کو اس کے نئے اسٹریٹجک تصور میں نیٹو کے "اہم خطرہ” کے طور پر شناخت کیا جائے گا ،نیٹو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اپنی دفاعی اور ڈیٹرنس صلاحیتوں کی سب سے بڑی تبدیلی شروع کرنے والا ہے جس کے ذریعے اس کے مشرقی کنارے پر افواج کو مضبوط بنایا جائے گا اور بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کے ساتھ موجود فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یہ پہلی بار چین کی ابھرتی ہوئی طاقت کی طرف سے درپیش چیلنج کی طرف اپنی توجہ مبذول کروانے کے لیے بھی تیار ہے،اسٹولٹن برگ نے کہا، "چین کوئی مخالف نہیں ہے، لیکن یقیناً، ہمیں اپنی سلامتی کے نتائج کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ چین نئی جدید فوجی صلاحیتوں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں یا جوہری ہتھیاروں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرتا ہے،جس کے بعد حالات کا تقاضا یہ ہے کہ چین کے عزائم سے خبرداررہنے کے لیے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ ضروری ہے

  • شرمین عبید چنائے ہوئیں فواد خان کے کام کی معترف

    شرمین عبید چنائے ہوئیں فواد خان کے کام کی معترف

    آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کہتی ہیں کہ ان کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. فواد خان ناقابل یقین حد تک ورسٹائل ہیں وہ اداکاری ایسی کرتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر آپ متاثر ہوجاتے ہیں. شرمین عبید کہتی ہیں کہ فواد خان اور ان کی اداکاری یقینا لاجواب ہے. یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ مس مارول آج کل بہت چرچا میں ہے. اس سیریز میں مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد، اور فواد خان سمیت کچھ مشہور ایشیائی اداکار بھی شامل ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے سیریز کی قسط نمبر 4 اور 5 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقساط میں آپ سیریز میں کمالہ خان کی طاقتوں کی اصل میں گہرائی میں ڈوب جائیں گے، یہ دونوں اقساط سیریز کی دیگر اقساط سے تھوڑی مختلف ہیں.

    میڈیا نے جب ان سے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ پوچھا تو انہوں نے دل کھول کر اداکار کی تعریف کی. یاد رہے کہ فواد خان ایک عرصے سے اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئے کہا جا رہا ہے کہ رواں برس ان کی مولا جٹ اور نیلوفر ریلیز کی جائیگی.شائقین فواد خان اور ماہرہ خان کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.

  • پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےآرمی چیف

    پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےآرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر مسٹر برنارڈ سٹیفن کی خدمات کو سراہا۔

  • قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ اور مالیاتی بل منظور کرلیا

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ اور مالیاتی بل منظور کرلیا

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور مالیاتی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔

    قومی اسمبلی نے مالیاتی بل 23-2022 بھی ترامیم کے ساتھ مرحلہ وار منظورکیا جبکہ پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری،قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دے دی۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے، ہم نے یہ اس لیےکیا کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، ہم نےجوتبدیلیاں کیں وہ پچھلی حکومت نےآئی ایم ایف سےطےکی تھیں، ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

    تنخواہ دار طبقے کیلئے نئی ٹیکس شرح کی ترامیم بھی منظورکر لی گئی. آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کردیا گیا۔نئی ترامیم کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا، ماہانہ 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5 فیصدکی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔ ماہانہ ایک سے 2 لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 15 ہزار روپےفکس ٹیکس سالانہ جبکہ ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصدکی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

    ماہانہ 2 سے 3لاکھ روپے تنخواہ والوں پر ایک لاکھ 65 ہزار سالانہ جب کہ 2 لاکھ روپے سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔ ماہانہ 5 سے 10لاکھ روپے تنخواہ والوں پر10 لاکھ روپے سالانہ اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ تنخواہ لینے والوں پر 29 لاکھ روپےسالانہ جب کہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں درآمدی موبائل فونز مزید مہنگےکردیےگئے۔ آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے۔ فنانس بل کےمطابق بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فونز پر 100 روپے اور 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

    فنانس بل کے مطابق 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فونز پر 600 روپے، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے، 500 ڈالر کے موبائل فونز پر 4 ہزار روپے، 700 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 8 ہزار روپے اور 701 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 16 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی کےاجلاس میں ملک بھر میں 13 شعبہ جات کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ائیرلائنز، آٹوموبائل سیکٹر، مشروبات اورسیمنٹ سیکٹر، کیمیکل اور سگریٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور اسٹیل سیکٹر، ایل این جی ٹرمینل اور آئل مارکیٹنگ سیکٹر، آئل ریفائننگ اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ شوگر اور ٹیکسٹائل پر 10فیصد سپر ٹیکس جب کہ بینکنگ سیکٹر پر مالی سال 2023 میں 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    ملک میں تمام اداروں اور افراد جن کی آمدن 15 کروڑ روپے سے زائد ہے اس پر بھی سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ سالانہ 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ایک فیصد، 20 کروڑ سے زائد آمدن پر 2 فیصد، 25 کروڑ سے زائد آمدن پر 3 فیصد اور سالانہ 30 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 4 فیصد سپرٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دے دی۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022- 23 کی منظوری کی تحریک پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظورکرلیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ایوان سے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی منظوری مانگی جس پر ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائدکرنےکی ترمیم منظورکرلی۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں گے، حکومت کے اس اقدام کا مقصد عام آدمی پرٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ نے یوان کو بتایا کہ حکومت نےجوتبدیلیاں کیں وہ سابق عمران حکومت نےآئی ایم ایف سےطےکی تھیں، ہم صرف اپنے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی صفر ہے، پچاس روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائےگی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانےکا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے۔

    علاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ایم ای ایف پی، معاشی نظم و ضبط ضروری ہے، یکم جولائی سے مزید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں، یکم جولائی سے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، میمورینڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشنل پالیسیز معاشی نظم و ضبط لازم قرار دیا گیا ہے۔

     

     

    دنیا کے تین چوتھائی سے زیادہ ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان کی نسبت زیادہ

     

     

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی پر بات چیت جاری ہے، یکم جولائی سے پٹرول پر5 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ 10 روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے، توانائی کے نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف ملا ہے، سرکاری اداروں میں نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف بھی ملا ہے، ٹیکس مراعات اور چھوٹ مزید کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی دو قسطیں جاری کرنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف کے رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں بتایا کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی نے استعفے کا مطالبہ کردیا

    چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی نے استعفے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں کیونکہ ان کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے اور وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا لہذا سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے اور چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔
    انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے. کیونکہ آئین کے خلاف فیصلے کیئے جارہے ہیں.

    فواد چودھری نے کہا کہ: بی اے پی رکن نے کہا کہ ٹیلفون کالز پر اجلاس کا بزنس چل رہا ہے، اور یہ ایجنڈا پر نہین بلکہ کالز پر چل رہا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان سپریم کورٹ کو کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنایا جائے مگر کمیشن نہیں بنایا جائے.

    فواد چودھری کے مطابق: 25 مئی سے پاکستان کا آئین معطل ہے اور پاکستان میں تو آمریت نافض ہے.