Baaghi TV

Author: +9251

  • امیر گیلانی اور ماورا حسین ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیں گے

    امیر گیلانی اور ماورا حسین ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیں گے

    اداکار امیر گیلانی اور ماورا حسین کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے ڈرامہ سیریل صبات میں ان دونوں کو ایکساتھ بہت پسند کیا گیا۔سپرہٹ اس ڈرامے کے بعد اب یہ خوبصورت جوڑی ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں دکھائی دیں گے ۔ ڈرامے کو شہزاد کشمیری ڈائریکٹ کریں گے اور لکھیں گے کاشف انور ۔ڈرامے کی کاسٹ میں ان دونوں کے علاوہ کون کون ہو گا ابھی اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیںاور نام بھی فائنل نہیں ہے۔یاد رہے کہ امیر گیلانی اور ماورا حسین کی بہت اچھی دوستی بھی ہے دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہتی ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی

    دونوں طرف سے کچھ بھی نہ کنفرم کیا گیا ہے نہ ہی کسی ایسی خبر کی تردید کی گئی ہے۔ ماضی قریب میں امیر گیلانی نے لندن یونیوسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی اور سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی ۔ماورا حسین کو اسی موقع پر امیر گیلانی نے پوسٹ کے زریعے کہا کہ تمہاری سپورٹ کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے ،تم نے مجھے ہر موڑ پہ سپورٹ کیا ۔ماورا حسین ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنے فن کا جادوجگا چکی ہیں یہاں تک کہ بالی وڈکی فلم میں بطور ہیروئین بھی کام کیا ۔تاہم کافی وقت سے وہ ہمیں بڑی اور چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہیں جبکہ ان کے پرستار ان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • اسپیکر  قومی اسمبلی  کو پی ٹی آئی  کے 8  ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز

    اسپیکر قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے 8 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز

    عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے اور موجودہ حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کردیا تھا۔
    اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفے منظور کرلئے تھے تاہم موجودہ اسپیکر نے ان استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی رولنگ جاری کی ۔
    سما ء ٹی وی کے مطابق: "راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انہیں قانون کے مطابق طلب کیا لیکن کوئی رکن پیش نہ ہوا۔
    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کی تصدیق کے لئے نہ آنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے قانونی رائے مانگی تھی۔
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس معاملے پر اپنی ایڈوائس اسپیکر کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں اعلان کرنے والے ارکان کے استعفے قبول کئے جائیں۔
    صحافی عثمان خان بتاتے ہیں کہ: تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کی ایڈوائس دی گئی ہے ان میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، شیریں مزاری، مراد سعید، علی محمد خان اور فرخ حبیب شامل ہیں۔
    اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ایڈوائس پر حکمران اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
    دوسری جانب صورت حال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی بھی ہیں اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہیں اور مراعات بھی وصول کررہے ہیں۔

  • راحت فتح علی  خان خود کوکیا کہلوانا پسند کرتے ہیں؟

    راحت فتح علی خان خود کوکیا کہلوانا پسند کرتے ہیں؟

    دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے راحت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویود یا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ گلوکار کی بجائے اگر قوال کہا جائے تو انہیں زیادہ اچھا لگے گاکیونکہ بنیادی تو پر وہ ہیں ہی قوال ۔انہوں نے اس موقع پر نصرت فتح علیخان کی بھی بے حد تعریف کی انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نے پوری دنیا کو قوالی کی نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔ان کے انتقال کے بعد ساری ذمہ داری میں نے اپنے کاندھوں پر لی اور میں نہ صرف اپنے ملک کا بلکہ خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کی کوشش کررہا ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ مجھے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کی

    جا رہی ہے ۔راحت کا کہنا ہے کہ انہیں قوال کہا جائے تو زیادہ اچھا محسوس کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ راحت فتح علیخان نے نصرت فتح علیخان کے بعد اس کام کو بخوبی سنبھالا ہے ان کی خوبصورت آواز کا جادو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بالی وڈ پر بھی چھایا ہوا ہے انگریز ان کی دھنوں پر ناچتے ہیں۔ جن کو دنیا پسند کرتی ہے وہ شخصیات راحت فتح علیخان کو سراہتی ہیں جن میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کا نام قابل زکر ہے انکی کوشش ہوتی ہے کہ راحت فتح علی خان کا کم از کم ایک گیت ضرور اپنی فلم میں شامل کریں۔

  • بہروز سبزواری نے تیکھے خلیل الرحمان کے بارے میں کہہ دی تیکھی بات

    بہروز سبزواری نے تیکھے خلیل الرحمان کے بارے میں کہہ دی تیکھی بات

    خلیل الرحمان کا شمار دور حاضر کے بہترین لکھاریوں میں ہوتا ہے ان کا لکھا ہوا ہر پراجیکٹ شائقین کے دل کو چھو لیتا ہے ماضی قریب میں ان کا لکھا ہوا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کہ ڈائیلاگز بہت مشہور ہوئے۔لکھتے تو بہت اچھا ہیں لیکن ان کے بولنے کا انداز بہت تیکھا ہے کسی کو ناپسند کرتے ہیں تو شدید الفاظ میں اس کا اظہار کرتے ہیں اکثر و بیش تر اپنی ہی کہی ہوئی باتوں کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے حوالے سے ہمیشہ ہنستے مسکراتے فنکار بہروز سبزواری سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرخلیل الرحمان قمر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے یقینا پٹ رہے ہوتے ۔انٹرویو میں جو ان سے سوال کئے گئے اس کا پیٹرن یہ تھا کہ جن کے نام لئے

    جائیں گے وہ اگر وہ نہ کررہے ہوتے جو وہ کررہے ہیںتو کیا کرتے ۔بہروز سبزواری کے خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے اس جواب کو بہت پسند کیا جا رہا ہے بلکہ لوگ اس جواب سے محظوظ ہو رہے ہیں ، اس انٹرویو میں بہرو ز کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی اور رشتہ دار جاوید شیخ بھی تھے۔ بہروزسبزاوی کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو وہ سب بول دیتے ہیں جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہ یہ نہیں سوچتے کہ کسی کو ان کی بات کیسی لگے گی۔ بہروز کافی عرصے سے ٹی وی کے پراجیکٹس میں کم کم نظر آرہے ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں لازوال کردار کئے ایسے کردار کہ جو آج تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

  • علی ظفر کی سیاستدانوں کو مشورے پر مبنی پوسٹ سے سبہی خوش اور متفق

    علی ظفر کی سیاستدانوں کو مشورے پر مبنی پوسٹ سے سبہی خوش اور متفق

    ملکی سیاسی حالات پر اس وقت ہر کوئی گفتگو کرتا دکھائی دیتا ہے اور فنکار ہوں یا گلوکار ہو ہر کوئی کسی نہ کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا ہوا دکھا دیتا ہے۔بہت سارے ایسے فنکار اور گلوکار ہیں جو بڑی تعداد میں نہ صرف اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو سپورٹ کررے ہیں بلکہ ان کے جلسے جلوسوں میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان میں شان شاہد کا نام قابل زکر ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں دکھائی دیتے ہیں۔ہر کوئی اس وقت اپنی پسند نہ پسند اور حالات کے مطابق ملکی سیاسی بحث میں نہ صرف حصہ لیتا ہے بلکہ سیاستدانوں اور عوام کو مشورے بھی دیتا ہے۔ایسا ہی مشورہ علی

    ظفر نے دیا دو روز قبل سیاستدانوں کو انہوں نے ایک ٹویٹ کیا اور اس میں لکھا کہ ”سیاسی قائدین کو میرا عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں تاکہ قوم بھی متاثر ہو کر ایسا ہی کرے۔ مثال بنیں“ علی ظفر کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے کمنٹس کئے گئے جہاں ان کے حق میں بات کی گئی وہیں ان سے کہا گیا کہ فنکار کیوں نہ ایسا کریں۔ علی ظفر کی مشورے بھری یہ پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے اور بہت سارے لوگ علی ظفر کی اس پوسٹ کو سراہ رہے ہیں اور گلوکار و اداکار کا ملک کے لئے درد اور جذبے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

  • امیتابھ بچن نے عامر خان کیساتھ اپنی دلچپسپ تصویرکی سوشل میڈیا پر جاری

    امیتابھ بچن نے عامر خان کیساتھ اپنی دلچپسپ تصویرکی سوشل میڈیا پر جاری

    اداکار امیتابھ بچن جن کے پرستار پوری دنیا میں وہاں وہاں پائے جاتے ہیں جو ہندی بولتے اور سمجھتے ہیںان کی ہر فلم نے شائقین کا دل جیتا ۔امیتابھ بچن کو شہنشاہ آف بالی وڈ بھی کہا جاتا ہے ۔صرف ان کے مداح ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھی چاہے وہ سینئر ہیں یا جونئیر انہیں بے حد عزت او ر احترام دیتے ہیں۔امیتابھ سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر کی جا ری ۔ تصویر میں امیتابھ بچن گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں اور گاڑی کے باہر عامر خان کھڑے ہیں جو ہاتھ ملانے کےلئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور امیتابھ بچن نے ان سے ہاتھ ملانے کےلئے بڑھایا ہوا ہے ۔عامر خان امیتابھ بچن سے ہاتھ ملاتے ہوئے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ان کے چہرے کی خوشی دیدنی ہے اور

    جس طرح سے وہ کھڑے ہیں وہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ امیتابھ بچن سے کتنی محبت کرتے ہیں۔امیتابھ بچن نے اس تصویر کا کیپشن لکھا ” جیسے ہی میں جانے کےلئے گاڑی میں بیٹھا،میری گاڑی کے شیشے پر مجھے ایک دستک سنائی دی میں نے دیکھا تو وہ عامر خان تھا ، او گاڈ ، اتنے زیادہ لیجنڈری فنکار ایک ہی شام میں “۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کا شہنشاہ بہت جلد ہمیں رنبیر اور عالیہ کے ساتھ براہمسٹرا میں دکھائی دیں گے اس کے علاوہ وہ سورج برجاتیہ کی فلم اونچائی میں پرینیتی چوپڑا ،بھومن ایرانی ،انوپم کھیر ،ساریکا ،نینا گپتا و دیگر کے ساتھ نظر آئیں گے ۔

  • انوپم کھیر کے کیرئیر کی 526 ویں فلم

    انوپم کھیر کے کیرئیر کی 526 ویں فلم

    اداکار انوپم کھیر بالی وڈ کا ایک بڑا نام ہے انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت اتار چڑھاﺅ دیکھے جو بھی کردار کیا شائقین نے بے حد پسند کیا۔ منفی کرداروں میں بھی دکھائی دئیے اور مثبت کرداروں میں ۔ان کے ہر کردار نے ان کو پہلے سے زیادہ شہرت دی۔ انوپم کھیر نے ایک پروگرام بھی ہوسٹ کیا جس میںانہوں نے بالی وڈ کی نامور شخصیات کا انٹرویو لیا۔ انوپم کامیڈی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان کا کامیڈی میں کوئی ثانی نہیں ،سنجیدہ کردار کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ ان کا سیریس کردار کرنے میں کوئی ثانی نہیں۔ سال ہا سال سے اپنے کام کے زریعے لوگوں کے دلوں

    پر راج کررہے ہیں ۔انوپم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میںانہوں نے اپنے پرستاروں کیساتھ شئیر کیا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کی پانچ سو چھبیوویں فلم کرنے جارہے ہیں ۔فلم کا نام ہے کاغذ ٹو ۔ انوپم نے لکھا کہ دوستو آج میں پانچ سو چھبیسویں فلم میں کام کرنے جا رہا ہوں اس کا نام کاغذ ٹو ہے ،آپ مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیے اور ہمیشہ اسی طرح سے پیار دیتے رہیے۔مجھے آپ کے پیار اور دعاﺅں کی ضرورت زندگی بھر رہے گی ۔ چھوٹے شہروں سے آنے والوں کے لئے ایک پیغام دیا کہ اپنا کام محنت اور لگن کے ساتھ کریں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ۔یاد رہے کہ کاغذ ٹو ملیالم فلم نی رانایاکم ہے جو کہ 2015 میں بنی تھی۔اسکا ہندی میں ری میک بنایا جا رہا ہے اور ستیش کوشک ڈائریکٹ کریں گے ۔انوپم کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ستیش کوشک نے لکھا کہ کھیر صاحب کاغذ ٹو میں آپ کا ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے آپ کی جاندار پرفارمنس اس فلم میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔یاد رہے کہ انوپم کھیر فلم اونچائی میںامیتابھ بچن کیساتھ دکھائی دیں گے اس کے علاوہ وہ ایک فلم ماہیما چوہدری کے ساتھ بھی ایک فلم کرنے جا رہے ہیں ۔

  • گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

    گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

    اداکار و گلوکار جنید خان نے حال ہی میں ایک گانا ریلیز کیا ہے گانے کے بول ہیں یاداں ۔اس گانے کی وڈیو میں جنید خان کے ساتھ اداکارہ حرامانی دکھائی دے رہی ہیں ، وڈیو کے ڈائریکٹر صادق عظیم ہیں اور کمپوزر مدلوک گیلانی ہیں۔اس گانے کی شوٹنگ کراچی اور اورماڑہ میں کی گئی ہے اور اس ویڈیو میں پانی اور زمین کوخوبصورت توازن کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس سے قدرتی دلکش مناظر تخلیق ہوئے ہیں۔نغمے کے بولوں سے لے کر ویڈیو تک یاداں محبت، دھوکہ دہی اور معاف کرنے کی کہانی ہے۔جذبات سے بھرپور اس کہانی کو میوزک ویڈیو کی شکل میں نہایت عمدگی سے پیش کیا گیا ہے۔جنید خان کا کہنا ہے کہ یہ گانا میرے دل کی آواز ہے اور ایسے جذبات کا اظہار ہے جو ہر دل محسوس کرسکتا ہے۔

    میں نے پوری ٹیم کے ساتھ اس پر سخت محنت کی ہے۔جیم فلمز میں ہم ایک فیملی کی طرح کام کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ پورے کام کو خاص بنادیتے ہیں اور یہی جذبہ ہے جو میں اپنے پروڈکشن ہاﺅس میں چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ حرامانی اس سے قبل بھی ٹی وی ڈراموں میں ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں ان کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں ۔یاداں گانا کافی مقبول ہو رہا ہے اور خاص کر اسکی وڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حرامانی اورجنید خان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا ہے ،دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین پر دکھائی دیتے ہیں تو شائقین خوش ہوتے ہیں۔

  • فرحان سعید نے اپنے اور عروہ حسین کے بارے میں کیا کہا؟

    فرحان سعید نے اپنے اور عروہ حسین کے بارے میں کیا کہا؟

    اداکار و گلوکار فرحا ن سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی چلتی رہیں لیکن دونوں نے اس معاملے پرآج تک ایک بھی لفظ نہ کہا ،لیکن ایسا ضرور ہوا کہ دونوں ایک ساتھ بھی نظر نہیں آئے اگر کسی تقریب میں دونوں آئے بھی تو الگ الگ آئے اور ایکدوسرے بات بھی نہ کی اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اس تاثر نے زور پکڑا کے دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق عروہ اور فرحان کے درمیان تعلقات خاصے خراب ہو چکے ہیں عروہ اور فرحان کی جب سے علیحدگی کی خبریں عام ہوئی ہیں دونوں نے انٹرویوز بھی کم ہی دئیے ہیں۔حال ہی میں فرحان سعید نے ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے ایک ہوا سوال اور وہ سوال تھا ان کی اور عروہ کی علیحدگی کی خبروں کے متعلق ۔ فرحان بولے ہم ٹھیک

    ہیں اور عروہ اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کوپبلک نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ہرچیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں۔فرحان سعید کی اس بات کے بعد اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ شاید ان دونوں کے درمیان تعلقات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا خبروں میں بتایا جا تارہا ہے۔یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ ٹی وی کی ایک اداکارہ ہیں لیکن ابھی تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ کہا جائے کہ یہ خاتون اس تعلق کی خرابی کی وجہ ہیں۔

  • پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے لہذا ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہئے تھا. شیخ رشید

    پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے لہذا ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہئے تھا. شیخ رشید

    پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ : میں موجودہ معاشی بدحالی کی صورت حال میں پوری قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں. ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو ٹکٹ دے کر ووٹ کو عزت دو والے بیانیہ کو دفن کیا ہے کیونکہ جن لوگوں نے ووٹ کو عزت دو پر ماریں کھائیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، انکے بجائے ان لوٹوں کو ٹکٹ دیئے گئے جنہوں نے پچیس پچیس کروڑ لیئے ہیں.

    انہوں نے کہا: قومی اسمبلی میں نہ جانے کا عمران خان کا فیصلہ بالکل درست ہے کیونکہ جس اسمبلی کا حزب اختلاف کا رہنماء لوٹا راجہ ریاض ہو اس اسمبلی پر لعنت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ نے جواب دیا کہ : ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہئے تھا یہ ہماری فوج ہے اور یہ عظیم فوج ہے۔ لہذا غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں ہم سے بھی ہوئی ہیں لیکن ہمارا معصوم سا ایک مطالبہ ہے کہ بس جلد از جلد الیکشن کروا دیں۔ انہوں نے کہا بالآخر یہ سارے اسی نتیجہ پر ہی پہنچیں گے، اور پہنچنے کے بالکل قریب ہیں.
    شیخ رشید نے پیشن گوئی کی کہ میں آپ کو اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ دے رہا ہوں اور جولائی ایک اہم مہینہ ہے.

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    انہوں نے دعوی کیا کہ میں میں لاہور کی سیاست کو کافی حد تک بدلتا ہوا دیکھ رہا ہوں حالانکہ مجھے اس کی توقع نہ تھی کیونکہ ان کی سیاست سے لوگوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز مسلم لیگ ن کے کیمپوں اور انہی کی گاڑیوں میں جائیں گے لیکن اندر جاکر ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیں گے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور یونٹ مزید مہنگا ہوریا جبکہ ایک سو روپے فی کلو آٹا ہوگیا ہے. شیخ کے مطابق اب مہنگائی کے سبب غریب آدمی نے پیدل چلنا شروع کردیا ہے.

    سابق وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ: عمران خان کو سامراجی طاقتوں کے ساتھ مل کر اتارا گیا مگر وہ پہلے سے زیادہ مقبول لیڈر بن گیا ہے

    دوسرا شیخ رشید نہیں بننا چاہتا، جمشید دستی دلہن لینے پشاور روانہ