Baaghi TV

Author: +9251

  • گلوکار شہزاد رائے ہوئے پریشان لیکن کیوں ؟

    گلوکار شہزاد رائے ہوئے پریشان لیکن کیوں ؟

    کراچی شہر کی صاف ستھرائی کے حوالے سے ہر کوئی پریشان ہے اور کئی برسوں سے عام لوگ اور فنکار حکومت سے التجاءکرتے آرہے ہیں کہ شہر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے ۔حال ہی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی ہوئے ہیں پریشان اور انہوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کرکے کیپشن لکھا، تصویر میں شہزاد رائے کراچی کے نالے کے پاس کھڑے ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ” میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتاہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرلیا ہے، میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے“۔یاد رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی

    جانب سے ہر سال تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دس بدترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا ہے کراچی اس انڈیکس میں 168 ویں نمبر رہا۔کراچی میں کچھ نہیں تو ایک دہائی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے یہ حکومت دعوے تو کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن شہر کی صفائی ستھرائی کہیں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔گلوکار شہراز رائے اکثر ایسے موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں جو عوام کی بہتری سے جڑے ہوئے ہیں ان کی زیادہ تر پوسٹیں پڑھنے والوں کے لئے سوال چھوڑ دیتی ہیں۔شہزاد رائے نہ صرف گلوکار ہیں بلکہ سماجی کارکن اور اداکار بھی ہیں نوے کی دہائی میں پی ٹی وی کے ڈرامے میں بھی نظر آئے۔

  • راولپنڈی: روات کے کنواں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد جاں بحق

    راولپنڈی: روات کے کنواں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد جاں بحق

    راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں ایک کنویں میں زہریلی گیس کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 افراد کو  بچالیا گیا ہے.

    جیو نیوز کے مطابق: یہ واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں پیش آیا، جہاں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق کنویں میں اترنے والا ایک شخص زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوا، جسے نکالنےکیلئے بار ی باری7 افراد کنویں میں اترے ، ان میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 کو بچالیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن کرکے لاشیں نکال لی گئیں جب کہ  تین افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔

  • مادھوری ڈکشٹ نیٹ فلیکس کی مووی ’ ’دا فیم گیم دِس ائیر“ میں نظر آئیں گی

    مادھوری ڈکشٹ نیٹ فلیکس کی مووی ’ ’دا فیم گیم دِس ائیر“ میں نظر آئیں گی

    ماضی کی نامور اداکارہ و ڈانسر مادھوری ڈکشٹ جن کی مسکراہٹ کے لاکھوں کروڑوں دیوانے ہیں وہ جب بھی سکرین پر آتی ہیں کچھ نئے روپ میں ہی دکھائی دیتی ہیں آج جیسا کہ دور بدل چکا ہے آرٹسٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ایسے میں مادھوری ڈکشٹ کیسے رہ سکتی تھیں پیچھے ۔ اب وہ بھی نیٹ فلیکس کی فلم میں نظر آئیں گے فلم کا نام ہے” دا فیم گیم دِس ائیر“ ۔ مادھوری اپنے کیرئیر میں ایک نیا تجربہ کرنے جا رہی ہیںجس کے لئے وہ بہت خوش ہیں ۔مادھوری کا کہنا ہے کہ میں کچھ وقت کےلئے امریکہ گئی تھی لیکن امریکہ سے وطن واپسی پر اب میں اپنے اداکاری

    کے پراجیکٹس پر توجہ دے رہی ہوں۔مادھوری ڈکشٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کیمرے کے سامنے کام کرنا اچھا لگتا ہے اور میں انجوائے کرتی ہوں اپنے کام کو میرے کام کے زریعے میں اپنے دل کی بات کہہ سکتی ہوں۔ مادھوری ڈکشٹ ٹی وی پر ڈانس کے پروگراموں کی جج بنی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اس کے علاوہ مادھوری آن لائن ڈانس کی کلاسزبھی دیتی ہیں ۔مادھوری کے پرستار ان کو آج بھی سراہتے ہیں ،اب جبکہ وہ نیٹ فلیکس پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ نیٹ فلیکس پر آنے کا انکا تجربہ کیسا رہتا ہے ان کے مداح ان کو کتنی پذیرائی دیتے ہیں کیونکہ ایسا نہیں ہے مادھوری کافی عرصے سے کہیں دکھائی نہیں دے رہیں وہ ٹی وی پر مسلسل کئی برسوں سے نظر آرہی ہیں۔

  • رشی کپور کی بیٹے کو شادی کرکے فیملی بنانے کی نصیحت بھری وڈیو وائرل

    رشی کپور کی بیٹے کو شادی کرکے فیملی بنانے کی نصیحت بھری وڈیو وائرل

    جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے والدین بننے کی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے تب سے جہاں نیتو کپور ،سونی رازدان اور مہیش بھٹ کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی بھی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو نصیحت کررہے ہیں کہ تمہیں اپنی زندگی جینی ہے اپنی زندگی جیواپنے ہمسفر کے ساتھ اور بہت زیادہ محتاط رہو کیونکہ وہ تمہارے بچے کی ماں بنے گی۔اس سے قبل نیتو کپور بھی اپنے حالیہ انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ رشی کپور کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ عالیہ اور رنیبر کی شادی ہوجائے اور وہ ان کو ایکساتھ

    دیکھ کر بہت خوش بھی ہوتے تھے۔نیتو کے مطابق رشی کہا کرتے تھے کہ ” شادی کر بھی لو یار“ ۔ رشی نے رنبیر کو اپنے انتقال سے پہلے بھی کہا تھا کہ شادی کر لو تم دونوں کیونکہ مجھے دادا بننا ہے ۔اُدھر عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے تو رنبیر کپور سے اپنے دماغ میں ہی بہت پہلے شادی کر لی تھی۔یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر اس وقت دونوں اپنی شوٹنگز میں مصروف ہیںحقیقی زندگی کے ساتھی عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ بڑی سکرین پر براہمسٹرا میں نظر آئیں گے۔نو ستمبر کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔رنبیر شمشیرا میں وانیہ کپور اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ عالیہ کی روکی اور رانی کی پریم کہانی اور جی لے زرا میں نظر آئیںگی۔

  • رنبیر کپور نے سپین میں کی اپنے بے بی کے لئے شاپنگ

    رنبیر کپور نے سپین میں کی اپنے بے بی کے لئے شاپنگ

    رنبیر کپور جو کہ آج کل سپین میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں انہو ںنے وہاں اپنے ہونے والے بے بی کے لئے شاپنگ شروع کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بے بی کے لئے کپڑوں کی شاپنگ عالیہ کی انسٹاگرام پوسٹ سے پہلے شروع کر دی ہوئی تھی۔رنبیر کپور اور عالیہ تو فیملی بڑھنے پر خوش ہیں لیکن نیتو کپور ، سونی رازدان اور مہیش بھٹ بہت خوش ہیںان تینوں کی خوشی کی انتہا نہیں ہے ، سب عالیہ اور رنبیر کی خوبصورت تصاویر شئیر کررہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر ہیں

    اور رنبیر کپور ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس کا کیپشن دیا کہ ہمارا بے بی بہت جلد آرہا ہے۔یہ خبر سنتے ہی عالیہ اور رنبیر کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔رنبیر اور عالیہ رواں برس اپریل کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھے اور چند دن کے بعد اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے عالیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہاں وہ اپنی پہلی ہالی وڈ مووی کی شوٹنگ کروا رہی ہیں اس مووی کا نام ہارٹ آف سٹون ہے جبکہ رنبیر سپین میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔عالیہ نے کرن جوہر کی سالگرہ پر بھی ایک دن کے لئے بھارت آنا چاہا لیکن ان کوشوٹنگ چھوڑ کر جانے کی اجازت نہ مل سکی ۔

  • شاہ رخ خان نے کس طرح سے دل جیتا جانی لیور کا

    شاہ رخ خان نے کس طرح سے دل جیتا جانی لیور کا

    جانی لیور کا شمار ہندوستان کے بہترین کامیڈینز میں ہوتا ہے انہوں نے آج سے پینتیس برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔شروع میں ممکری کیا کرتے تھے ،انہوں نے بڑی فلمیں حاصل کیں جن میںاداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلمو ں میں کام کیا ان دونوں نے آخری بار ایک ساتھ کام 2015 میں دل والے میں کیا ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں جانی لیور نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی کی ہوئی فلم بادشاہ کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح سے شاہ رخ خان نے ان کے مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی اسی دوران میرے والد کی حالت بہت سیریس تھی وہ ہسپتال میں تھے اور میں شوٹنگ کررہا تھا جس روز ان کا آپریشن تھا اس

    روز مجھے ایک کامیڈی سین کرنا تھا میں اس سین کے لئے تیار ہو رہا تھا تو دیکھا شاہ رخ خان میرے پاس آئے اور بولے آپ کے والد کی طبیعت کیسی ہے میں حیران رہ گیا کہ میں نے تویہاں کسی کو نہیں بتایا یہاں تک کہ ٹیم کے کسی ممبر کو بھی بھنک نہیں ہے کہ میںکسی ذاتی مسئلے میں پھنسا ہوا ہوں یا میرا دل پریشان ہے ۔شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیے میں ہر وقت آپ کی کسی قسم کی مدد کے لئے تیا ر ہوں۔جانی لیور کہتے ہیں کہ میں شاہ رخ خان کے اس عاجزانہ رویے کی وجہ سے بہت متاثر ہوا۔

  • مادھوری ڈکشٹ نے کل اور آج کے کام کا کیا موازنہ

    مادھوری ڈکشٹ نے کل اور آج کے کام کا کیا موازنہ

    مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج کا کام ہوتا دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے کیونکہ آج کام بہت سسٹم سے ہو رہا ہے۔ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوتا تھا ، ویسے تو آرٹسٹوں کی ہر نسل کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں لیکن ابھی پہلے سے زیادہ آسانیاں ہیں۔ہم جب اس انڈسٹری میں آئے تھے تو فلموں کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی سسٹم نہ تھا،فلم بننے میں سال ڈیڑھ لگ جایا کرتا تھا اور کبھی تو اس سے بھی زیادہ لگ جاتا تھا ۔کچھ بھی پلا ن نہیں ہوتا تھا ہمیں بس اتنا پتہ ہوتا تھا کہ کہانی کیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ ہوتا تھا کہ ہمارے ڈائیلاگز کیا ہیں کب اس کی شوٹنگ شروع ہو گی یہاں تک کہ ہمارے پاس تو وین وغیرہ بھی نہیں ہوتی تھیں لیکن اس کے باوجود ہم اچھی

    فلمیں بنایا کرتے تھے۔اب تو ہر فلم کے لئے بجٹ ہوتا ہے ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ہم نے کتنے دن شوٹنگ کرنی ہے سکرپٹ ریڈی ہوتا ہے لکس ،کپڑے ہر چیز ریڈی ہوتی ہے۔ ایکٹرز کو ایسے سیٹ اپ میں کافی فائدے ہیں ۔ہمارے دور میں میک اپ روم میں ایک عورت میک اپ آرٹسٹ ہوا کرتی تھی ہمارے کو سٹارز یا ہئیر ڈریسر ہوتے تھے اس کے علاوہ سیٹ پر خواتین نہیں دکھائی دیتی تھیں لیکن آج سیٹ پر ہر شعبے میں خواتین دکھائی دیتی ہیں آج خواتین فلم کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ عورتیں اپنا آپ منوا رہی ہیں ۔آج عورتیں رائٹر بھی ہیں ڈائریکٹر بھی ہیں ۔

  • خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی، معاشی آزدی کی ضمانت ہے. وزیر اعظم شہباز

    خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی، معاشی آزدی کی ضمانت ہے. وزیر اعظم شہباز

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ ٹرن آراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں وسائل اور ہنرمند لوگوں کی کمی نہیں ہے، خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی اور معاشی آزدی کی ضمانت ہے.

    ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہورہی ہے جس میں وزارت منصوبہ بندی کے زیر انتظام کانفرنس میں معاشی ماہرین شریک ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اصل منزل خودانحصاری ہے، پوری دنیا اس وقت معاشی بحران کا شکار ہےلہذا درست سمت میں نہ گئے تو تاریخ میں ہمارا ذکر بھی نہیں ملے گا، کسی سے گلہ نہیں کریں گے ، ہمیں ملک کی مستقل ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا.

    وزیراعظم کے مطابق گزشتہ حکومت نے کئی منصوبوں کو زیر التوا رکھا، اور گیس کے سستے، لانگ ٹرم معاہدے نہیں کئے گئے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے 3 بجلی گھر اپنی استطاعت کے مطابق بجلی نہیں بنا سکتے۔ ایک وقت میں گیس 4 یا ساڑھے 4 ڈالر پر گیس مل سکتی تھی لیکن کسی نے اس توجہ ہی نہیں دی۔
    انہوں نے دعوی کیا کہ د پیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انشاءاللہ اس معاشی مشکلات سے نجات حاصل کرلیں گے.

    وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ ہم کوئلہ لائیں گے اور اسے سی پیک میں استعمال کریں گے لیکن یہاں پر انہوں نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں کوئلہ پہلے ہی مہنگا ہوچکا تھا. لیکن ہم افغانستان سے جلد کوئلہ امپورٹ کریں گے، یہ خریداری پاکستانی روپےمیں ہوگی، اس سے 2 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

    تاہم واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان سے اچھی کوالٹی کا کوئلے کی برآمد ڈالر کے بجائے روپیہ میں کرنے پر زور دیا تھا.

    وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلادیش میں 6 ارب ڈالرکی لاگت سے بڑا انفرا اسٹرکچر بنایاگیا، وہاں کی حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے غیر ملکی امداد کے بغیر اسے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے جادو سے اسے نہیں بنایا بلکہ محنت کی اور نتیجہ سامنے آیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں،ریکوڈک میں اربوں روپے کا خزانہ دفن ہے، پولان تک ایران کی حکومت نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی، 5 سال میں ہم گوادر کے لیے 26 کلو میٹر کی لائن نہیں بچھا سکے۔ گوادر میں اسپتال اور ایئرپورٹ بننا تھا اب تک نہیں بن سکا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، ہم پچھلی حکومت پر آسانی سے ملبہ ڈال دیتے اور کام کرتے نہیں، ہمیں ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ہمیں ایسے فیصلےکرنے پڑیں گے جو بھی حکومت آئے وہ تبدیل نہ ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم زراعت پر توجہ دینا چاہتے ہیں کیونکہ یہ شعبہ چند مہینوں میں ہی نتیجہ سامنے لے آتا ہے۔ ہمیں برآمدات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔ 14 ماہ میں کوشش کریں گے کہ معاشی استحکام لائیں لیکن یہ سیاسی استحکام کے ساتھ منسلک ہے۔

  • سخت معاشی حالات میں بھی وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیا. وزیر خزانہ

    سخت معاشی حالات میں بھی وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیا. وزیر خزانہ

    اسلام آباد میں ٹرن آراؤنڈ پاکستان کانفرنس میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز نے سخت معاشی حالات میں بھی غریب پاکستانی عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی ہے.

    انہوں نے مزید کہا ہمیں ٹیکس اکٹھا کرنے کے نظام کو درست کرنا ہے اور وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بہت جلد آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالرز مل جائیں گے. پاکستان کوآئی ایم ایف کی جانب سے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم موصول ہوگیا ہے۔ جولائی کےشروع میں قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    وزیر خزانہ کے مطابق: آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا۔


    واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوشش کررہا ہے.

    گزشتہ شب وزیر خزانہ نے ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں بتایا کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی۔ اور اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم حتمی منظوری دیں گے۔ لیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں۔

    اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنائے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کو عہدے پر رکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ۔ وہ اگر کام سے مطمئن نہیں ہیں تو وزیر خزانہ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

    وزیر خزانہ کی تبدیلی بارے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔ وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کے پلان بنا رہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے ۔

  • اے این ایف کی کاروائی منشیات فراہم کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا گیا

    اے این ایف کی کاروائی منشیات فراہم کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا گیا

    اے این ایف راولپنڈی نے ایک انٹیلجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کر چونگی نمبر 26 بس اسٹاپ کے قریب مشیات سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو خاتون سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
    تاہم تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جس میں حنین خالق، حسنین خالق اور گلشن بی بی نامی خاتون بھی شامل ہے.

    ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔