Baaghi TV

Author: +9251

  • عدالت نے لیڈی کانسٹیبل  قتل کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی

    عدالت نے لیڈی کانسٹیبل قتل کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اقراء نذیر کے مبینہ قتل کیس میں ملوث ملزمان پولیس اہلکار عارف شاہ سمیت باقی تین ملزمان کی بھی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔
    عدالتی ذرائع کے مطابق: پولیس نے عدالت کو بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ: تحقیقات کے دوران پولیس کو اہلکارعارف شاہ اور اقراء نذیر کے مابین طویل پیغامات اور کالز کا ڈیٹاملا ہے۔

    پولیس کامزید کہنا تھا کہ: اقراء نذیر نے خودکشی کی یا پھر ان کا قتل ہوا اس حوالے سے ملزم عارف شاہ کو ابھی تک پولیس تحقیقات کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا ۔
    پولیس نے کہا : ملزم کے خلاف ماتحت لیڈی کانسٹیبل کو سرکاری رہائش گاہ پر ٹھہرانے کی بھی تحقیقات ہونی ہونا چاہئے۔
    پولیس نے عدالت کو بتایا: لیڈی پولیس کانسٹیبل اقراء نذیر کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے ساتھ کسی قسم کا زنا بالجبر ثابت نہیں ہوا ہے۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق پولیس ملازمہ کی موت زہریلی چیز کے سبب ہوئی ہے۔ 

    دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر عباس نے ملزمان ہیڈ کانسٹیبل محمد علی اور افتخار کی عبوری ضمانتیں بھی منسوخ کیں جبکہ پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ایک ملزم کے بیٹے عاطف شاہ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملزمان جن میں عارف، افتخار اور علی تاحال  مفرور ہیں اور ابھی تک عبوری ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔

    یاد رہے ملزمان نے لیڈی کانسٹیبل اقراء نزید کے قتل کے الزام پر عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

  • پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات منظور

    پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات منظور

    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے 278کھرب روپےکے لازمی اخرااجات کی منظوری دے دی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی پرویزاشرف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لازمی اخراجات کی تفصیل کو منظور کیا گیا ہےجس میں مقامی قرضوں کی ادائیگی اور سروسنگ کے لیے 230 کھرب 93 ارب 45 کروڑ روپے رکھے گئے ۔

    نجی چینل کے مطابق: "پنشن کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ کے لازمی اخراجات رکھے گئے ہیں ۔ گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں 22 ارب روپے، سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 9 کروڑ روپے اور الیکشنز کے لیے 6 ارب 28 کروڑ روپے رکھےگئے ۔
    جبکہ قومی اسمبلی کے لیے 2 ارب 70 کروڑ 77 لاکھ 24 ہزار روپے، سینیٹ کے لیے 2 ارب 34 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار روپے، صدر مملکت کے عملے اور خانہ داری اور الاؤنسز پرسنل کی مد میں 64 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
    اسی طرح سال 2023 میں الیکشن کی مد میں 6 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار روپے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 30 جون 2023 تک 1 ارب 12 کروڑ 20 لاکھ روپے،کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی مد میں 10 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی گئی۔
    بیرونی ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز کی مد میں 296 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 44کھرب 46 ارب روپےکے لازمی اخراجات کی منظوری دی گئی۔
    قومی اسمبلی نے 30 وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے لیے 4 ہزار577 ارب روپے سے زائد کے 83 مطالبات زر بھی منظور کرلیے۔”

  • کون کتنی نشستیں لے گا مبشر لقمان کی چڑیل نے کھرا سچ میں سب بتادیا

    کون کتنی نشستیں لے گا مبشر لقمان کی چڑیل نے کھرا سچ میں سب بتادیا

    17 جولائی کو پنجاب میں کانٹے دار ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے نجی چینل پی این این ٹاک شو کھرا سچ کے میزبان اور پاکستان کے نامور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی چڑیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ: ان انتخابات میں کونسی جماعت کتنی نشستیں جیتنے والی ہیں۔ 

    مبشر لقمان کے مطابق: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور تحریک لبیک ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی لیکن پیپلزپارٹی نے یہاں پر ایک کامیاب سیاسی چال کھیل دی ہے۔

    مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کھرا سچ میں بتایا کہ: پنجاب ضمنی انتخابات میں بیس نشستوں میں سے تقریبا تیرہ سے چودہ نشستیں مسلم لیگ نواز جیت جائے گی جبکہ چار نشستیں تحریک انصاف جیتے گی اور باقی دو پر دونوں جماعتوں کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

    مبشر لقمان نے واضح کیا کہ: کچھ نشستیں تو بالکل واضح ہیں جس میں پی پی 168 ہے جس پر مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ ہی ممکن نہیں ہے۔
    https://youtu.be/n-SuZ0Kfy6g
    اینکرپرسن نے دعوی کیا کہ: اس ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف سے ٹکٹوں کی تقسیم میں کافی "بلنڈرز” ہوئے ہیں وہی مسلم لیگ ن سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن راوی کہتا ہے کچھ غلطیاں ہر سیاسی جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں۔

    مبشر لقمان کا تحریک انصاف کے بلنڈرز بارے کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے بیانیہ کے حوالے سے کافی حد تک مبہم اور کافی الجھن کا شکار نظر آرہی ہے۔ کیونکہ تحریک انصاف میں اس وقت دو بڑے دھڑے وجود اختیار کرچکے ہیں جس میں ایک وہ ہے جو مار دھاڑ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور دوسرا دھڑے کی مثال انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ایک بیان حوالہ دیتے ہوئے کہ ان کا یہ یقین ہے کہ ہمارے راستے میں جو کوئی بھی آئے اسے اڑا کر رکھ دینا چاہئے۔

    مبشر لقمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا: ایسا نہیں ہے کہ تحریک انصاف میں سارے کے سارے پہلے اور دوسرے دھڑے کی سوچ سے متفق ہوں اور لڑنے والے ہوں لہذا کچھ لوگ صلح صفائی پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ اور یہ لوگ محاز آرائی بالکل نہیں چاہتے کیونکہ انہیں پتہ ہے ضمنی الیکشن میں اگر دو سیٹیں بھی مل جائیں تو کسی نعمت سے کم نہیں البتہ ان کی نظر آئندہ انتخابات میں جائزہ حصہ ملنے پر ہے۔ 

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے کوشش کی کہ سب سے زیادہ ٹکٹ الیکٹبلز کو دیئے جائیں اور اس وقت مسلم لیگ نواز کے پاس سب سے زیادہ الیکٹبلز ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف نے ابھی تک اٹھارہ ٹکٹ جاری کئے ہیں جس میں رشتہ داروں، سیاسی خاندان اور الیکٹبلز کو آٹھ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ اور حال ہی مسلم لیگ نواز سے آنے والوں کو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا۔

  • مریم نواز بھی ضمنی الیکشن کیلئے متحرک ہو گئیں

    مریم نواز بھی ضمنی الیکشن کیلئے متحرک ہو گئیں

    پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن بھی متحرک ہو گئی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخابا ت والےمختلف حلقوں میں کنونشز کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کئے جانیوالے پاکستان تحریک انصاف کے 25 امیدواروں میں سے 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کوہوں گے.

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن کی بھرپور کمپین کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی ضمنی الیکشن کی بھرپور کمپین کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حلقوں میں کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور کمپین کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ لاہور اور ضمنی الیکشن کے حلقوں میں خطابات کے بعد کیا ہے.

    ذرائع کے مطابق جہاں لیگی امیدروں کی پوزیشن کمزور ہوگی وہاں کے سٹیک ہولڈرز سے مریم نواز ملاقاتیں کریں گی، مریم نواز نے لیگی قائد نوا شریف کی ہداہت کے مطابق ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائین گی اور پارٹی امیدواروں کی الیکشن کمپین کریں گی.

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیل قائم کر دیا، لاہور سمیت مختلف حلقوں میں سینئر رہنماوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئئ ہیں جبکہ حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کریں گئے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضمنی الیکشن کیلئے منعقد کئے جانے والے کنونشن میں نہ جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اگر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی امیدواروں کی کمپین چلائی جائے گی تو یقینی طور پر پاکستان تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وزیراعلی کے خلاف درخواست دی جائے گی ،الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق وزیراعلی اپنی جماعت کے امیدوارون کی الیکشن کمپین نہیں کرسکتا.تاہم حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مقابلہ سخت ہے لیکن جیت ن لیگ کی ہوگی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے 25 اراکین اپنی جماعت سے منحرف ہو گئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں حمزہ شہباز شریف کو منتخب کروایا تھا، اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا.

  • اردو اپنانے سے ہی انگریز کی باقیات سے جان چھوٹے گی. حمزہ شفقات

    اردو اپنانے سے ہی انگریز کی باقیات سے جان چھوٹے گی. حمزہ شفقات

    ‏ماہر لسانیات ٹام مکارتھر کے مطابق پاکستان میں انگلش لکھنے والے لوگ  چار فیصد سے بھی کم ہیں۔ 

    پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 251 کے مطابق سپریم کورٹ اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ لیکن ابھی تک اس کو عملی جامہ پہنانے میں بیوروکریسی کامیاب نہ ہو پائی۔

    ماضی قریب میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئیٹر تھریڈ میں ماہر لسانیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں انگریزی زبان لکھنے والے چار فیصد ہیں۔

    وہ مزید کہتے ہیں: ‏مقابلے کے تمام امتحانات، سرکاری محکموں کی فائلیں سبھی انگلش میں ہیں۔ اس وجہ سے اکثریت کام کرتے وقت الجھی رہتی ہے۔ اور انہیں %4 کی اجارہ داری رہتی ہے۔ شاید یہ بھی طبقاتی تقسیم کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔ اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ رسولوں کو ان کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا تاکہ ‏پیغام صحیح پہنچے۔


    انکے مطابق: اردو زبان پورے پاکستان میں سمجھی جاتی ہے اور ہمارے قومی تشخص کی ضامن ۔ زندہ قومیں اپنی زبان کو بولتی بھی ہیں، سیکھتی بھی ہیں اور اس پر فخر بھی کرتی ہیں۔ انگلش کو سٹیٹس سمبل نہ بنائیں ۔ انگریزی کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن اس کی حاکمیت سے انکار ضروری ہے۔

    شفقات نے کہا: ‏اردو اپنانے سے ہی انگریز سرکار کی باقیات سے جان چھٹے گی۔ ہماری زبان تو عربی اور فارسی کا حسین امتزاج ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی پہلی دس زبانوں میں ہے۔ داغ دہلوی کیا اچھا فرماگئے ہیں
    انہوں نے آخر میں ایک شعر کہا کہ:
    اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ​

    سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

    حمزہ شفقات کے تھریڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا کہتے ہیں: ‏‎بلاشبہ آپ نے درست نشاندہی کی لیکن آپ بخوبی جانتے ہیں کہ بیوروکریسی جب کوئی کام کرنا چاہتی ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت  نہیں روک سکتی اور جب اگر بیوروکریسی نے کوئی کام نہ کرنا ہو تو کوئی طاقت ان سے وہ نہیں کروا سکتی۔

    ان کا کہنا تھا: یقیناً ہمیں اردو کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    انجینئر محمد شہزاد نے توجہ دلائی کہ: ہمارا وفاق اور صوبے آزاد کشمیر کے اردو کے پروٹوکول کی پیروی کیوں نہیں کرتا کیونکہ وہاں سرکاری طور قومی زبان اردو میں اعلامیے جاری کئے  جاتے ہیں۔

    یہاں پر انہوں نے آزاد کشمیر حکومت کا جاری کردہ اعلامیہ جو اردو میں ہے بھی پیش کیا۔

  • کراچی میں فائرنگ کے دوران ایک فرد زخمی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گے۔

    کراچی میں فائرنگ کے دوران ایک فرد زخمی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گے۔

    کراچی میں فائرنگ کے دوران ایک فرد زخمی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے ۔ کراچی میں یہ جرم اس طرح پیش آیا کہ کراچی میں قصبہ روڈ کے قریب فائرنگ ہو رہی تھی۔ اسی فائرنگ کے دوران ہی 2 افراد گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گے۔ جبکہ 1 فرد اس حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس حادثے کے دوران زخمی ہونے والے فرد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اور جن 2 افراد نے فائرنگ کے دوران ہی جان کی بازی ہار گے ان کی لاشوں کو بھی ہسپتال میں ہی منتقل کیا گیا۔ ان افراد کے جب گھر والوں کو اطلاع کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بے قصور مارے گے ہیں۔ان کا کچھ بھی قصور نہیں تھا۔

    مزید برآں یہ کہ اس سارے واقعے کے حوالے سے پولیس چیف جاوید اوڈھو کا کہنا ہے۔پولیس اس تمام صورتحال پر تفتیش کر رہی ہے۔اور مزید یہ کہ اس واقعے پر تفتیش کے حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔پولیس کا کہنا تھا کہ عوامی کے تشدد سے ہلاک ہونے والے شخص کو گزشتہ دن لوگوں نے ڈاکو قرار دیا تھا۔ اور پولیس موقع پر ہی پہنچ گئی اور ایک فرد کی جان بچ گئی۔

  • سابق حکومت نے پاکستان تباہی کے دہانے پہنچایا،ہم نے بچا لیا،شہباز شریف

    سابق حکومت نے پاکستان تباہی کے دہانے پہنچایا،ہم نے بچا لیا،شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی، تاہمعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا .وزیراعظم نے کہا کہ صاحب ثروت افراد سے 200ارب سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے، عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، شمسی پروگرام کے حوالے سے پروگرام جلد لے کر آئیں گے،براہ راست ٹیکس انقلابی قدم ہے،پاکستان دیوالیہ پن ہونے سے نکل چکا ہے،آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہونے والا ہے،آئی ایم ایف نے کڑی شرائط رکھی ہیں،مختلف شعبوں میں مالکان کی آمدن پر براہ راست ٹیکس لگایا گیا.

    وزیراعطم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو رفاعی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، تبدیلی اور نئے پاکستان کی بات کرنے والی سابقہ حکومت یہ اقدامات نہیں کر سکی،ملک میں خوردنی تیل کی کوئی کمی نہیں ہے،پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے،پچھلی حکومت کو 3ڈالر میں گیس مل رہی تھی لآئی ایم ایف نے کڑی شرائط رکھیں.

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا،دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے،کوئلے کی امپورٹ پر اربوں ڈہم ان مشکلات سے ضرور نکل جائیں گے،الر خرچ ہو رہے ہیں،کاروباری لوگوں کواللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازاہے،گزشتہ دور حکومت میں پاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب تھا،خوردنی تیل کا بحران آنے والا تھا اس سےبھی پاکستان بچ گیا،گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی،جولائی سے کوئلہ افغانستان سے درآمد کرنا شروع کریں گے.

  • حکومت بچانے کیلئے عمران خان نے کروڑوں خرچ کئے

    حکومت بچانے کیلئے عمران خان نے کروڑوں خرچ کئے

    پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے آخری دنوں میں 200 کروڑ روپے کے ہنگامی اخراجات کئے.حکومت بچانے کیلئےیہ رقم وزارت اطلاعات کو خصوصی میڈیا مہم کیلئے جاری کی گئی.

    سماء ٹی وی پر شینئر صحافی ذوالفقار علی میٹو کی رپورٹ مین انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اپنی حکومت بچانے کیلئے 200 کروڑ روپے کی رقم میڈیا مہم چلانے پر خرچ کردی.رپورت کے مطابق عمران دور کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو سرکاری منصوبوں کی تشہیر کا ٹاسک سونپا گیا.

    رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنی جاتی ہوئے حکومت کو بچانے کیلئے 200 کروڑ روپے کے ہنگامی اخراجات کی منظوری خود دی تھی.سابق حکومت کے آخری دنوں میں سوشل میڈیا اور قومی میڈیا کی خصوصی فہرستیں تیار کی گئیں اور انہیں حکومتی اشتہارات سےنوازا گیا،

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر سماء ٹی وی کی رپوٹ سائع کرتے ہوئے اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے اصلیت جھوٹے صادق اقع امین کی

  • زرمبادلہ بچانے کیلئے افغانستان سے کوئلہ ڈالرز کے بجائے روپیہ میں درآمد کرنے کی منظوری

    زرمبادلہ بچانے کیلئے افغانستان سے کوئلہ ڈالرز کے بجائے روپیہ میں درآمد کرنے کی منظوری

    وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ:‏ وزیر اعظم نے بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی (Super Critical) کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔


    اعلامیہ کے مطابق: وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔ جس پر وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔
    دریں اثنا وزیر اعظم نے وزیر ریلوے کو بھی ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک جلد از جلد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت کرے۔

    علاوہ وزیں: وزیر اعظم نے درآمدی عمل کو تیز تر بنانے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تمام متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

    واصح رہے اس اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلی افسران بھی شریک تھے۔

  • چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، پاکستان “فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو” گروپ کا ایک اہم رکن ہے، چین عالمی ترقی کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں کیا جس میں چین کی میزبانی میں برکس سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت پر ذرائع ابلاغ کے ایک حصے کی طرف سے سوال اٹھایا گیا تھا۔

    ژاؤ لی جیان نے کہا کہ برکس ممالک نے مشاورت کی بنیاد پر عالمی ترقی پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرات کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ترقیاتی امور پر آپس میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے جس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

    ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح عالمی ترقیاتی اقدام کو نافذ کرنے میں پاکستان کو ایک ترجیحی شراکت دار کے طور پر دیکھے گا اور وہ عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔