Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ عائشہ گلالئی

    عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ عائشہ گلالئی

    تحریک انصاف کی باغی رہنماء عائشہ گلالئی سپریم کورٹ پہنچ گئی انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیوں کہ وہ شرمناک انداز میں افواج پاکستان کو سیاست گھسیٹ رہے ہیں۔

    عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم چلانے پر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے اور تحریک انصاف پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کی جائے۔
    سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی منحرف کارکن عائشہ گلالئی نے عدالت کو  مزید کہا ہے کہ: سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں فوج اور عوام کے درمیان اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ 

    انہوں نے دعوی کیا کہ: حال ہی میں صوبائی حکومت کے پی میں 736 ملین روپے کا عوامی پیسہ خرچ کرکے کارکنان بھرتی کیے گئے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کارکن عائشہ گلالئی ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بڑی قریب رہی ہیں علاوہ ازیں انہوں نے کئی سال قبل عمران خان پر غلط میسجز کے ذریعے ہراسگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

  • دس دنوں سے گمشدہ بچے کو گٹر سے برآمد کیا گیا۔

    دس دنوں سے گمشدہ بچے کو گٹر سے برآمد کیا گیا۔

    دس دنوں سے گمشدہ بچے کو گٹر سے برآمد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: جرمن میں ایک بچہ جو کہ کچھ دنوں سے لا پتا تھا۔ اس جب تلاش کیا تو یہ بچہ ایک گٹر سے برآمد ہوا۔یہ گٹر اس گم شدہ بچے کے گھر سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔یہ بچہ 10 روز سے غائب تھا۔ بچے کے گھر والوں نے بچے کے گمنے پر فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ بچے کے گھر والوں نے جب بچے کے گمنے پر پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے گمشدہ بچے کو فوری طور پر تلاش کرنا شروع کر دیا۔ لیکن پولیس کی کافی تفتیش کے بعد بھی پولیس بچے کو تلاش کرنے میں نا کام رہی۔
    مزید برآں یہ کہ اس بچے کو ڈھونڈنے میں 43 سالہ راہ گیر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ اس نے چلنے کے دوران کسی بچے کی آواز کو سنا۔جب اس نے کسی بچے کی آواز کو محسوس کیا تو اس نے دیکھا کے آس پاس کوئی بھی بچہ نہیں ہے پھر اس نے اس بات پر توجہ دی کہ آواز تو وہاں پر موجود گٹر میں سے آ رہی ہے۔اس نے جب ایسا محسوس کیا تو اس بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس نے فوری طور پر بچے کو اس گٹر میں سے نکالا۔ دراصل یہ گٹر برساتی پانی کے گزرنے کیلئے تھا۔ جب اس بچے کو اس میں سے نکالا گیا تو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق بچہ 10 دن سے گٹر میں تھا۔ جس کی وجہ سے بچہ ہائیوتھرمک کا شکار ہو گیا ہے۔ ہائیوتھرمک جس میں جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ لیکن بچہ ابھی بھی نارمل ہی ۔حالت میں ہی ہے۔ اس بچے کو صرف طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی امداد کے بعد بچہ بلکل پہلے کی طرح اپنی زندگی بسر کر سکتا ہے۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع،ملک احمد خان وزیر  قانون و پارلیمانی امورمقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب کابینہ میں توسیع،ملک احمد خان وزیر قانون و پارلیمانی امورمقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حمزہ شہباز شریف نے اپنی کابینہ کو توسیع دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو باضابطہ طور پر قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ملک احمد خان کو قانون اور پارلیمانی امورکی وزارت سونپے جانے کا نوتیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم اس سے قبل ملک احمد خان کو صرف ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی اجلاس کی حد تک کے لئے قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا گیا تھا.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے ملک احمد خان کی بطور محکمہ قانون اور پارلیمانی امورکی وزارت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا. نوٹیفیکیشن پرآج کی تاریخ 27 جون 2022 درج ہے.

    وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک احمد خان 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے ہیں ، اس کے بعد ملک احمد خان 2013 سے رکن پنجاب اسمبلی ہین ،ملک احمد خان کا تعلق قصور پے،ملک احمد خان 29 نومبر 1971 میں پیدا ہوئے .آپ کے واکد ملک محمد علی خان 1972 سے 1977 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے جس کے بعد 1985 سے 1994 تک سینیٹر رہے جبکہ 1986 سے 1988 تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے ہیں.

    ملک احمد خان 2002 کے عام انتخابات میں پی پی 179 سے مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے رکن پیجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ جنوری 2012 میں ملک احمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی.اور 2013 کے انتخابات میں میں ملک احمد خان اپنے حلقے سے مسلم لیگ ن کے پلیت فاعم سے دوبارہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے، ملک احمد خان پبلک اکاونٹس کی سپیشک کمیٹی نمبر 3 کے ممبر بھی رہے، ملک احمد خان مسلم لیگ ن کی لیڈر شب میں بھروسہ مند اورقابل اعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں.

  • وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہی رہنا چاہئے۔ سلیم صافی

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہی رہنا چاہئے۔ سلیم صافی

    وزیر خزانہ کی تبدیلی بارے سوال پر ملک کے نامور صحافی سلیم صافی نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہی رہنا چاہئے کیونکہ ملکی معیشت کا معاملہ صرف وزارت معاش کے ہاتھ میں نہیں ہوتا بلکہ اس میں سفارت کاری سمیت اور بھی بہت ساری چیزیں منسلک ہوتی ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ: سفارت کاری سمیت متعدد کرداروں کی کارکردگی کے ساتھ ہی وزارت خزانہ کے کردار کو اچھا یا برا بنایا جاتا ہے کیونکہ یہ ان تمام کی کارکردگی کے ساتھ منسلک ہے۔ لہذا تمام وزارتوں کے کردار اور کارکردگی کو ملا کر ہی وزیر خزانہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
    سلیم صافی سمجھتے ہیں کہ: اس ملک میں حکمرانی اور وزیر بننے کا حق صرف اسے ہونا چاہیے جو اس ملک میں رہے اور مشکلات برداشت کرے۔

    انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل جیل میں رہے اور سب کچھ برداشت کیا مگر پھر بھی اسی ملک میں رہے اسی طرح احسن اقبال، فواد حسن فواد، اور احمد چیمہ وغیرہ سب اسی ملک میں رہے اور سب کچھ برداشت کیا لیکن اسحاق ڈار کیونکہ لندن چلے گئے اور واپس نہ آئے کیا انہیں واپس  نہیں آنا چاہئے تھا۔ لہذا انہوں نے ایسا کیوں نہ کیا؟

    انہوں نے دعوی کیا: مفتاح اسماعیل کا سارا کاروبار اور سب کچھ اس ملک میں ہے لیکن اسحاق ڈار کے بیٹے دوبئی میں کاروبار کرتے ہیں۔ اور پھر جو شخص خود اپنا کاروبار باہر کرتا ہے اور اولاد بھی ہے مثلا ایک وزیر اپنی اولاد اور اپنے کاروبار کو پاکستان نہیں لاسکتا تو وہ دوسروں کو اس ملک میں سرمایہ پر کیسے آمادہ کرسکتے ہیں۔

  • سیکیورٹی اداروں کی بڑی کاروائی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک

    سیکیورٹی اداروں کی بڑی کاروائی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک

    راولپنڈی:راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے کی بڑی مشترکہ کارروائی،پولیس افسران کو شہید کرنے، ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملہ کر کے ان کے بھائی کو شہید کرنے، سینکڑوں ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث بلال ثابت مقابلے میں ہلاک،بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے ساتھ اس کا ساتھی امتیاز احمد بھی ہلاک ہوا،راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے نے انتہائی مطلوب ڈکیت کی گرفتاری کے لئے نصیرآباد کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے سینئر افسران موقعہ پر موجود ہیں۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے،سلمان رفیق

    سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے،سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آبادلاہور پہنچ گئے۔ صوبائی وزیرنے ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد میں ایمرجنسی، سٹورروم، مائنرآپریشن تھیٹرزسمیت مختلف شعبہ جات کاتفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد میں ڈاکٹرزکی حاضری، مریضوں کو ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ایمرجنسی سروسزکاجائزہ لیا۔ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد نے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کوبریفنگ دی۔

    پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت کے مطابق مختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوکوئی پریشانی نہ ہو۔ ہمیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرناہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ،ڈاکٹرمختاراعوان،ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،پی آئی ٹی بی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کردیاگیاہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام سے ویکسی نیشن مکمل کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کی عوام سے کوروناایس اوپیزپرسخی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع کی یونین کونسلزمیں ڈینگی کی انسدادی کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔ پنجاب کے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کی انسدادی کارروائیوں
    کومانیٹرکررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

  • تعطیلات کے دوران ججز تعیناتی کیلئے اجلاس بلانا غیر قانونی ہے۔ جسٹس فائز عیسٰی

    تعطیلات کے دوران ججز تعیناتی کیلئے اجلاس بلانا غیر قانونی ہے۔ جسٹس فائز عیسٰی

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس بلانے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دے دیا ہے 

    زرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس پاکستان کو بذریعہ واٹس ایپ اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق: جسٹس فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ انہیں چیف جسٹس اور نہ ہی رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا،گرمیوں کی تعطیلات میں جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو مؤخرکیا جائے۔

    ریٹائرڈ ججزکو گاڑی فراہم کرنےکی تجویز باعث شرم ہے، فائز عیسٰی کا چیف جسٹس کو خط

    جسٹس فائز عیسٰی نےکہا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں، غیر قانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، ہم سب کو آئینی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تقدیر سے غیر آئینی طریقے سے نہ کھیلا جائے، غیر قانونی طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانا بھی ہے تو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے۔

    انہوں نےکہا کہ میں سندھ ہائی کورٹ میں بطور  وکیل پریکٹس کرنے والا جوڈیشل کمیشن کا واحد ممبر ہوں، جوڈیشل کمیشن کے سینیئر ممبرکو  اجلاس سے آگاہ نہ کرنا کیا اس کی توہین نہیں ؟

     جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا واٹس پیغام میں کہنا تھا کہ چھٹیوں کے باعث اسپین سے خط ارسال نہیں کرسکتا، یہ پیغام تمام جوڈیشل کمیشن ممبران کو بھیجا جائے، ججز کی 20 اسامیاں سالوں سے خالی تھیں،لیکن عجلت میں آسامیاں پُرکرنے کے لیے اجلاس بلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ 

    سپریم کورٹ کے سینیئر جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی تھی، یہ توسیع اس لیے ہوئی کہ کمیشن ممبران ان سے متعلق دستاویزات کا جائزہ نہیں لے سکے تھے، کیا چند دن پہلے بلائےگئے اجلاسوں میں شامل ناموں کا جائزہ لے لیا ہوگا؟ 

    ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو  سپریم کورٹ کا جج نہیں بنایا تھا، سابق چیف جسٹس نےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کوایڈہاک جج کے لیے نامزد کیا،  سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ اس سلوک نے صوبائیت اور  نسل پرستی کے گندکو جنم دیا،  کیا صوبے کے چیف جسٹس کو حقیر سمجھنے والوں کو توہین کی سزا نہیں ملنی چاہیے؟  ایسا لگتا ہےکہ ججز تقرری کے مقابلے میں باورچی کی تقرری میں زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے۔

    خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 29 جون کو ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،یاسمین راشد

    پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی۔ زینب عمیر کے ہمراہ پارٹی آفس جیل روڈ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہاکہ پنجاب کی مخصوص نشستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے ہمارے شک بالکل ٹھیک ہیں۔ سندھ میں الیکشن کمیشن بالکل ناکام رہی ہے۔ زرداری مافیا نے ساری سیٹیں لینے کیلئے دھاندلی کی ہے ۔جب بات کرو الیکشن کمیشن سے الیکشن کی تو وہ کہتے ہے کہ ابھی تیاری نہیں ہے۔ ضمنی الیکشن پرانی لسٹوں میں ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شبیر گجر کے معاملے پر ہماری ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی ھے۔ الیکشن کمیشن اگر بے بس ہے تو ن لیگ دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس الیکشن میں دھاندلی ہو گی۔گزشتہ روز چئیرمین عمران خان لاہور تشریف لائے اور انہوں نے لاھور کے چاروں ضمنی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور ہمارے ورکرز کنونشن جلسوں میں بدل گئے۔لوگ سڑکوں پر کھڑے ہو کر خطاب سنتے رہے ۔

    اس وقت تک سروے کے مطابق ضمنی حلقوں میں پنجاب میں تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہیں۔ ہر روز سی ایم ہاؤس میں میٹنگز ہوتی ہیں کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کس طرح کرنی ہیں۔ انہوں مزید کہاکہ کسی ادارے کا کام نہیں کہ الیکشن میں انٹر فیر کرے۔ اب نیوٹرل کو کہتے ہیں وہ نیوٹرل رہیں ۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات شفاف ہوں۔

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی دفتر جیل روڈ میں رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ضمنی الیکشن کی کمپین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی منظوری خوش آئند عمل ھے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ھے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی بہت بڑی فتح ھے۔ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہائیکورٹ کے شکر گزار ہیں۔ اس فیصلے سے حمزہ شہباز کی ناجائز پنجاب حکومت کی آئینی اور قانونی حیثیت ختم ہو گئی ھے۔ اداروں کی طرف سے پی ٹی آئی کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو پنجاب میں 20 سیٹوں پر ہرانے کی کوشش کی جا رہی ھے۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

    اس موقع پر عندلیب عباس۔ محمد احمد چٹھہ۔ اعجاز منہاس ۔ طارق حمید ۔ مبین سلطان ۔ شنیلہ علی موجود تھے

  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سےاجازت مانگی۔

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سےاجازت مانگی۔

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سےاجازت مانگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سےاجازت مانگی۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سےاجازت 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کیلئیے مانگی ۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ یہ اجازت ضلعی انتظامیہ سے پی ٹی آئی کے 2 رہنما علی نواز اعوان اور فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی۔

    مزید برآں یہ کہ اس درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور چیر مین عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اور مزید یہ کہ جلسے میں سیکورٹی کا انتظام بھی کیا جائے۔ اور دیگر انتظامات بھی کئے جائیں۔
    انہوں نے درخواست میں سیکورٹی انتظامات کی طرف زیادہ توجہ دی تھی۔ کیونکہ جلسے میں بہت زیادہ عوام ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے سیکورٹی کے انتظامات بہت اہم ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس، ارکان کی بحث جاری

    پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس، ارکان کی بحث جاری

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد ایوان اقبال مین دو گھنٹے 49 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی صدارت پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو نے کی.

    مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا محمد اقبال نے زراعت پر بحث کا آغاز کیا ان کا کہنا تھا کہ قومی زبان میں ایوان میں بات کی جائے ، ہمیں قومی زبان کو پروموٹ کرنا چاہئیے،رولز کو معطل کرنے والی بات بھی اردو میں بولنی چاہئیے.

    رکن اسمبلی طاہر جمیل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایگری کلچر آلات پر پہلے حکومت سبسڈی دیتی تھی آج بجٹ میں زراعت پر سبسڈی کےلئے جو رقم رکھی گئی وہ بہت کم ہے۔ کھاد پر وزیراعلی نے ایک ہفتہ میں شارٹیج ختم کرنے کی بات کی لیکن عملی طورپر کچھ نہیں ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں بات تو ہورہی ہے لیکن کھاد کےلئے لمبی لائن لگی ہوئ ہیں۔

    طاہر جمیل کا کہنا تھا کہ کھاد کی سپلائی کو بڑھایا جائےٗتاکہ زمیندار کھاد سے بھرپور فصل پیدا کر سکیں۔ دالوں کی کاشت کےلئے ایوب ریسرچ پرفارمنس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، ایوب ریسرچ کی پرفارمنس زیرو ہے جو دالیں باہر سے منگواتے ہیں کیوں نہیں زمینداروں کو رہنمائی کرتے کہ دالیں پاکستان میں پیدا کریں، ایوب ریسرچ کے لوگ کام نہیں کرتے.

    لیگی ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ شاہ پور کانجراں میں ناجائز ٹیکس لیاجارہاہے، ٹرک سے پچیس سو روپے لئے جا رہے ہیں،بکروں پر بھی ایک سو روپے فی کس ٹیکس لیاجارہاہے،ڈی سی او اوراے سی کا کام ہے وہ چیک کریں کہ کون بھتہ خوری کررہاہے، ایم پی اے کسی آفیسر کو کال کریں تو جواب نہیں آتا، اگر سو روپے سرکاری ریٹ ہے تو پانچ سو روپے کیوں مانگے جا رہے ہیں.اس پر پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو نے حکم دیا کہ آج رات تک شاہ پور کانجراں میں ریٹ سے متعلق فلیکسز لگی ہونی چاہئیے.

    شیخ علائو الدین نے ایوان کو بتایا کہ چونیاں سکول میں مسیحی بچوں کو داخلہ نہیں دیاجاتا وہاں جو بھی مسئلہ ہے اسے حل کیاجائے۔ چونیاں کے مسیحی بچے تعلیم سے محروم رہ جائیں گے یا تو فنڈز دیں یا داخلہ کروائیں۔ پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ زکوتہ نان مسلم پر لاگو نہیں ہوتی تو انہیں فنڈز دئیے جائیں ، کمیٹی بناکر چونیاں سکول میں مسیحی بچوں کو داخلہ سے متعلق سب سامنے لائیں گے.

    جلیل احمد شرقپوری نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محکموں میں بدانتظامی ہے صرف شور شرابا اور پروٹوکول ہوتاہے، کسی کا بھی کام ہوتا نہیں ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں شٹل کوک بنایاجاتاہے، سولر پینل تجویز پر سنجیدگی سے غور کیاجائے، بجلی کی چوری بھی سولر پینل سے ختم ہوجائے گی، حکومت دو دو ہزار روپے کسانوں کو دینے کے بجائے سولر پینل کے پیسے بینکوں کو دے، گندم چاول دال کی ضرورت باہر سے پڑنی ہی نہیں چاہئیے.

    رکن اسمبلی مہوش سلطانہ نے ایوان میں کہا کہ ایگری کلچر بینک کسانوں کے مسائل کوُحل کرنا چاہئیے، بدلتے موسم کا سب سے زیادہ اثر زراعت پر پڑتاہے، کاشتکار کےلئے پانی ، فصل کٹائی اور گندم کی کاشت کےلئے کسانوں کی رہنمائی ہونی چاہئیے، زراعت پر سبسڈی دی جائے بنجر زمین کو قابل کاشت کےلیے رہنمائی دی جائے،بھارت میں کسانوں کو بجلی فری دی جاتی ہے ہمیں بھی کسانوں کو سولر پینل کے ذریعے بجلی فری دی جائے،اولیو آئل پر ری سرچ کرکے اس میں بھی خود کفیل ہونا چاہئیے، خوبانی لوکاٹ آلو بخارہ کےلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، چکوال میں چھوٹے کاشتکاروں کو منڈی فراہم کی جائے. پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا.