Baaghi TV

Author: +9251

  • حمزہ شہباز سےمولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفدکی ملاقات

    حمزہ شہباز سےمولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفدکی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سےجے یو آئی کے وفد نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ طور رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.

    جے یو آئی کےوفد میں مولانا محمد امجد خان، اسلم غوری ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، مولانا صفی اللہ ،اقبال اعوان، سلیم اللہ قادری، مفتی عبدالحفیظ۔ افضل خان ۔نور احمد کاکڑ شامل تھے۔م ولانا حیدری اور حمزہ شریف میں اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرنے اور سیاسی قوتوں کو کچلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور ملک کی معیشت کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کیا کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کےلئے علماکی اہمیت مسلمہ ہے۔

    مولانا حیدری نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم خصوصا جے یوائی اور مسلم لیگ ن نے ملک میں آئین کی بالادستی کی جنگ جیتی، دونوں جماعتوں کی قیادت نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو بحرانوں اور قرضوں سے آزاد کرانے کے لئے مل جل کر اگے بڑھنا ہے ۔

    مولانا حیدری نے کہاا کہ سابقہ حکومت نے ملکی نظام جام کرکے ملک کی معیشت کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ۔جے یوا ئی کے وفد نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دی ۔حمزہ شھباز نے جے یوآئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک میں آئینی جدوجھد اور مذہبی ہم اہنگی کے لئےجے یو ائی کی قیادت نے اعلی کردار ادا کیا دونوں راہنماوں نے رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

  • ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے،قوم انکی  خدمات کی  معترف ہے،پرویزالہی

    ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے،قوم انکی خدمات کی معترف ہے،پرویزالہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈ”کنگ عبدالعزیز“کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے۔ آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا.

    جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک آرمی پر فخر ہے،علامہ طاہر محمود اشرفی

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف کو”کنگ عبدالعزیز“ ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے ، قوم انکی خدمات کی معترف ہے ، ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہوخارجہ محاذ پر اہم چیلنجز ہوں ، آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ ملکی مشکلات کے حل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈلیورکرتے نظرآئے ہیں.

    قبل ازیں زیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشتگردی، مواصلات، انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون سمیت دوستانہ تعلقات اور پائیداراسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سےتاریخی اوربرادرانہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

  • اے پی ایس طالب احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا صدر بننے پر وزیراعظم شہباز شریف کی مبارک باد

    اے پی ایس طالب احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا صدر بننے پر وزیراعظم شہباز شریف کی مبارک باد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے طالب علم احمد نواز جو سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہوئے تھے کو آکسفورڈ یونین کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "عظیم اعزاز اور حوصلہ افزا سفر جو عزم اور سراسر قوت ارادی سے ہوا ہے۔ اے پی ایس پشاور پر ہولناک حملے میں بچ جانے والے احمد نواز باوقار آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے ہیں۔ اس نے ہمارے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ پاکستان کو تم پر فخر ہے احمد”


    احمد نواز ان بچوں میں شامل ہیں جو سانحہ اے پی ایس میں بچ گئے تھے۔ جب انہیں اسپتال لایا گیا تو یہ شدید زخمی تھے، انہیں بہتر علاج کے لیے برطانیہ بھیجا گیا جہاں وہ اب تک مقیم ہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

    وزیراعظم نے قبل صدر پاکستان نے بھی احمد نواز کو مبارکباد دی تھی جس میں لکھا تھا کہ: "ہماری تمام امیدیں پاکستان کے نوجوانوں سےوابستہ ہیں۔میں سانحہ اے پی ایس میں بہادری سے مقابلہ کرنےوالے احمد نواز کو،جنھوں نے اسی سانحے میں اپنابھائی بھی کھویا،آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دیتا ہوں۔ہمیں تسلیم کرنا چاہیےکہ تمام ترآزمائشوں کےباوجود پاکستان آگےبڑھتارہے گا.”


    طالب احمد نواز نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ:
    ہمارے وطن پاکستان کے سربرہان کی طرف سے مبارکباد ملنا اعزاز کی بات ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ: میں ہر قدم پر پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والے تعاون اور پیار کے لیے انتہائی شکر گزار ہوں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ: میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے کام جاری رکھوں اور زیادہ مساوی دنیا کے لیے کام کروں گا۔


    واضح رہے جب اے پی ایس پشاور پر حملہ ہوا تھا تو اس میں ناصرف احمد نواز زخمی ہوئے تھے بلکہ ان کے ایک بھائی حارث نواز شہید ہوگئے تھے۔
    اس بارے میں احمد نواز نے بتاتے ہیں کہ: اے پی ایس سانحے سے ایک دن قبل جب ہم اسکول سے اپنے گھر واپس آئے تو پتا چلا کہ ہمارے گاٶں میں ہمارے کوئی رشتہ دار فوت ہو گئے ہیں۔ لہٰذا امی، ابو اور ہمارا چھوٹا بھائی “عمرنواز” وہاں چلے گئے۔ ابو رات کو تقریبا ایک بجے واپس آگئے تو دیکھا حارث ابھی تک جاگ رہا تھا۔
    انہوں نے جاگنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ چونکہ امی گھر نہیں ہیں تو وہ اگلے روز سکول جانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ابو غصہ ہو گئے اور اسے فوری طور پر سونے کا کہا تاکہ اگلی روز جلد اٹھ کر سکول جا سکے۔ اگلے روز جب ہم سکول جا رہے تھے تو وہ مجھ سے بہت لڑ رہا تھا۔ کاش ہمیں پتا ہوتا کہ آج کے بعد وہ کبھی واپس نہ آئے گا تو ہم اسے کبھی زبردستی سکول نہ بھیجتے۔
    پس منظر
    احمد نواز جب پاکستان اسپتال میں زندگی اور موت سے لڑ رہا تھا تو ان کے والد سے اسپتال کے ایک ڈاکٹر نےکہا کہ آپکا ایک بیٹا حارث نواز شہید ہو چکا ہے اور دوسرا بیٹا شدید زخمی ہے۔ آپ اسے جلد ازجلد بیرون ملک علاج کیلئے لے جائیں۔ تو ان کے والد کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے۔ لیکن پھر بھی انہوں نے ہر کسی سے احمد کےعلاج کیلئے منت سماجت کی مگر انہیں اس وقت صرف نا امیدی ملی تھی۔

    آخرکار احمد کے والد محمد نواز نے مایوس ہو کر کہا کہ اگر میرے بیٹےکو علاج کیلئے نہ بھیجا گیا تو میں انہیں ایمبولینس میں ڈال کر وزیراعظم ہاٶس کے سامنے لے جا کر احتجاج کرونگا۔ اس بیان پر پوری پاکستانی قوم یہاں تک کہ مختلف ممالک سےکالیں آئیں۔ پھر اس وقتکی وفاقی حکومت حرکت میں آئی تھی، اور یوں ویزے جاری کیے گئے تھے-

    سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نےاحمد نواز کے علاج کیلئے دو لاکھ پاٶنڈ اسپتال میں جمع کروائے تھے اور پھر علاج کے لیے باہر بھجوایا گیا۔

  • ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ؟

    ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ؟

    ملتان میں جرائم کی تعداد میں دن بدن اضافہ قصور وار کون ہے!

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کی کارکردگی کو صفر تصور کیا گیا۔اس کے علاوہ آس پاس کے تھانوں میں بھی کارکردگی کچھ خاص اچھی نہیں۔اسی وجہ سے ملتان میں بہت سی جرم کی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے جرائم کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    جب پولیس اور ڈولفن ہی اپنا کام احسن طریقے سے انجام نہیں دیں گے۔ اور مجرموں کو سزائیں نہیں ملے گی تو جرائم تو خود ہی زیادہ ہوں گے۔
    مزید برآں یہ کہ ملتان کے رہائشیوں نے انہی جرائم اور ڈولفن کی کارکردگی صفر ہونے کی وجہ سے ہی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آبادی کے تناسب سے نفری کی کمی کا مسئلہ ہے۔ اور ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت کم وسائل کے باوجود جرائم پر قابو پانے کیلئے ہماری طرف سے کوشیش کی جا رہی ہیں۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق اب تک چوری کی 3537، ڈکیتی کی 1794، راہزنی کی 4239 اور قتل کی 19 وارداتیں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے جرائم ہو رہے ہیں۔
    لہذا پولیس اور ڈولفن کی کارکردگی بلکل صفر ہے۔ جس کی وجہ سے ملتان میں بہت سے جرائم کی واردات سامنے آئی ہیں۔ اور مزید اور بھی بہت سے جرائم سامنے آ رہے ہیں۔

  • حکومتیں انتخابات پر ڈاکےڈال رہی ہیں اورالیکشن کمیشن تماشائی بنا ہے،عمران خان

    حکومتیں انتخابات پر ڈاکےڈال رہی ہیں اورالیکشن کمیشن تماشائی بنا ہے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی سیاسی کمیٹی کی اہم ترین بیٹھک ہوئی.مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت مرکزی و ریجنل قائدین شریک ہوئے.اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا مفصل جائزہ لیا گیا.اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران دکھائی دینے والی بدترین لاقانونیت اور حکمران جماعت کی فتنہ گری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی.اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صاف، شفاف اور ساکھ کے حامل انتخابات کے انعقاد میں ایک مرتبہ پھر ناکامی پر گہری تشویش کا اظہاربھی کیا گیا.

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکمران اتحاد کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کی شکایات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والا جوش و خروش امپورٹڈ سرکار کے پیدا کردہ فسطائیت زدہ ماحول میں امید کی کرن قراردیا گیا،اجلاس میں 2 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان احتجاجی جلسے کے انعقاد کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی.

    ا

    عمران خان کی سیاست کے فیصلہ کن لمحات،پی ٹی آئی امیدوار تذبذب کا شکار

     

     

    جلاس میں راولپنڈی و اسلام آباد کی تنظیموں کو بھرپور عوامی رابطے اور تیاریوں کی خصوصی ہدایات کی گئیں ،اذیت ناک مہنگائی اور امپورٹڈ سرکار کی جانب سے بجٹ کی خلاف آئین منظوری کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پی کے 7 سوات میں تحریک انصاف کی فیصلہ کن کامیابی پر مسرت و اطمینان کا اظہارکیا گیا.

    چیئرمین تحریک انصاف کا 2 جولائی کے اسلام راولپنڈی- اسلام آباد احتجاجی جلسے کی خود قیادت کا اعلان کیا، اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نااہل، نالائق اور بدنامِ زمانہ امپورٹڈ مجرموں کی فسطائی حکومت کیخلاف بھرپور تحریک ملک و قوم کے مستقبل کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے.

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ہر طبقہ خصوصاً نوجوان اور خواتین میں سیاسی شعور متاثر کن سطح تک پہنچ چکا ہے، باشعور عوام کا پرجوش ردعمل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے، مقامی میرجعفروں کی خوفزدہ سرکار آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی دھجیاں یوں اڑا رہی ہے جیسے کسی آمر نے بھی نہیں اڑائیں،سندھ اور پنجاب میں چوروں کی حکومتیں انتخابات پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی ہے.

    عمران خان نے کہا کہ غلاموں کو قوم پر مسلط رکھنے کیلئے پورا جمہوری نظام داؤ پر لگایا جارہا ہے، عوام کو مہنگائی کی اذیت سے دوچار کرکے چوروں کیلئے این آر او دوم کا اہتمام قوم نے مسترد کیا ہے، حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک ہی قوم کو اس تباہی سے نکالے گی جس میں غلاموں نے اسے ڈالا ہے، 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی احتجاجی جلسے کی قیادت کروں گا.

  • شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    شہر قائد میں کلہاڑی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شہر قائد کے علاقے میں پیچلھے کئی دنوں سے جرم کی بہت سی واردات سامنے آ رہی ہیں۔ ابھی حال ہی میں اس شہر میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔یہ جرم اس طرح سےہوا کہ شہر قائد کے ایک علاقے گڈاپ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ یہ نوجوان کلہاڑی کے لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔اور ساتھ ممیں موجود بہن زخمی ہو گئی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ جب پولیس کو اس واقعے سے مطلق آگاہ کیا گیا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش کی۔ پولیس کا بھی یہ ہی کہنا تھا کہ یہ نوجوان کلہاڑی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ اور اس کی بہن بھی اسی وجہ سے ہی گرفتار ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ یہ کلہاڑی جس نے ماری اس ملزم کا نام ہدایت ہے۔اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ کوئی ڈاکو یا چور نہیں تھا ۔بلکے یہ ملزم مقتول کا قریبی رشتہ دار تھا۔ جو انہی کے گھر میں پیچھلے کئی روز سے رہ رہا تھا۔ملزم انہی کے گھر میں موجود تھا۔

    ملزم اور مقتول کی کسی بات پر آپس میں بحث ہوئی۔جس نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی تھی۔ جس کی وجہ سے ملزم طیش میں آ گیا تو اس نے کلہاڑی پکڑی اور مقتول کو ماری جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس وقت مقتول کی بہن بھی وہاں موجود تھی کلہاڑی اس کو بھی لگی اور وہ زخمی حالت میں مبتلا ہو گئی۔ اور اس واقعے کا جب قریبی لوگوں کو علم ہوا تو وہ اس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے۔

    مزید برآں یہ کہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم کو جیسے ہی دیکھا جائے گا فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق اس لڑائی کسی خاندانی تنازع کی وجہ سے ہوئی۔

  • جمشید ظفر کی موت کس وجہ سے ہوئی بیٹے مومن علی نے بتا دیا

    جمشید ظفر کی موت کس وجہ سے ہوئی بیٹے مومن علی نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسر جمشید ظفر گزشتہ روز انتقال کر گئے کہا جا رہا ہے ان کا انتقال گردوں کے عارضے کی وجہ سے ہوا ہے لیکن ان کے بیٹے مومن علی نے بتا دیا ہے کہ اصل میں ان کے والد کی موت کی وجہ کیا ہے.مومن کہتے ہیں کہ ان کے والد گزشتہ دس باراں برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے کوئی چھ ماہ سے ان کے ڈائیلاسسز چل رہے تھے لیکن ڈائیلاسز کی وجہ سے ان کا انتقال نہیں ہوا بلکہ ان کو چند دن قبل سٹروک ہوا تھا اور آٹھ دس دن ہسپتال میں رہنے کے

    بعد خالق حقیقی سے جا ملے.ان کا مزید کہنا ہے کہ جب ہم اپنے والد جمشید ظفر کو ہستپال لیکر گئے تو شروع کے دو تین دن تو ڈاکٹروں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ جمشید ظفر کو ہوا کیا ہے.سٹروک بنایا گیا جس کے بعد کچھ دن وہ زندہ رہے اور پھر چل بسے.مومن علی کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد نے اپنی زندگی کو بہت خوبصورت انداز سے جیا انہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ انجوائے کیا .میں نے ان کو زندگی کے آخری بیس سال مکمل طور پر چینج دیکھا وہ نمازیں پڑھتے تھے اور میرے ساتھ میرے بزنس میں مدد کرتے تھے.وہ نہایت ہی کم گو تھے اور کوشش کرتے تھے کہ ان کی وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے .

  • جگ جگ جیو میں فائٹ سین سے پہلے کیاراور ورون کے درمیان ہوئی اصلی فائٹ؟

    جگ جگ جیو میں فائٹ سین سے پہلے کیاراور ورون کے درمیان ہوئی اصلی فائٹ؟

    کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو ریلیز ہو چکی ہے اس فلم کی کاسٹ نے جم کر پرموشن کی اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ورون دھون نے کہا ہے کہ جگ جگ جیو میں میرا اور کیارا کا ایک فائٹ‌سین تھا جس سے پہلے ہماری اصل میں‌لڑائی ہوئی تھی اور لڑائی کی وجہ یہ تھی کہ کیارا نے مجھے جنگجو کہا تھا.دونوں کی اس سین سے قبل دو تین بار حقیقی لڑائی ہوئی لیکن بعد میں معاملات ٹھیک بھی ہو گئے.یاد رہے کہ فلم جگ جگ جیو کو عوامی سطح پر بہت پسند کیا جا رہا ہے.فلم کا میوزک ہو یا کہانی شائقین بہت پسند کررہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ کرن جوہر مسائل کا بھی ہیں شکار کیونکہ پاکستانی گلوکار ابرار الحق برطانوی میوزک کمپنی کو نوٹس بھیج کر قانونی کاروائی کا آغاز کر چکے ہیں.اس حوالے سے وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے

    پرستاروں کو باخبر رکھے ہوئے ہیں. کرن جو ہر اس فلم کی ریلیز کے عین وقت پر لندن اپنی فیملی کے ساتھ جا پہنچے یوں فلم کی ریلیز ان کے بغیر ہی ہوئی لیکن فلم کی کاسٹ کی بھرپور دلچپسی اور پرموشن نے شائقین کو کرن جوہر کی کمی اس طرح سے محسوس نہیں ہونے دی جس طرح سے ہونی چاہیے.کیارا ایڈوانی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے آج وہ بالی وڈ کے نامور فلم میکرز کی اولین چوائس بن چکی ہیں.

  • پاکستان اور فرانس میں قرض کی مؤخر ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا.

    پاکستان اور فرانس میں قرض کی مؤخر ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا.

    حکومت پاکستان کی منسٹری آف اکنامکس افیئرز کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور فرانس میں جولائی اور دسمبر میں مؤخر ہونے والی ادائیگیوں کا معاملہ طے پاگیا.

    منسٹری آف اکنامکس کے مطابق اس معاہدہ پر فیڈرل سیکریٹری آٍ‌ف اکنامکس افیئرز میاں اسد حیاالدین اور فرانس کے سفیر نکولس گالے نے دست خط کئے. حکومت پاکستان اور فرانس کے مابین G-20 ڈیبٹ سروس معطلی اقدام (ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت107 ملین ڈالر کے قرضوں کی معطلی کے لیے ایک ڈیبٹ سروس معطلی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ رقم ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان قابل ادائیگی تھی، اب چھ سال کی مدت میں (ایک سال کی رعایتی مدت سمیت) نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

    منسٹری آٖ ف اکنامک افیئرز نے دعوی کہا ہے کہ: پاکستان پہلے ہی G-20 (ڈی ایس ایس آئی ) فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 93 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، جس کی رقم تقریباً 3,150 ملین امریکی ڈالر کی ری شیڈولنگ ہے۔ مذکورہ بالا معاہدوں پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,257 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: جی ٹوئینٹی (ڈی ایس ایس آئی ) کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

  • پی ٹی ائی کو5مخصوص نشستوں کے باوجود پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

    پی ٹی ائی کو5مخصوص نشستوں کے باوجود پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن نہ کرنےکے خلاف تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت کے بعد اگر پانچ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو مل جائیں تو بھی پیجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی عددی اکثریت برقرار رہے گی اور حمزہ شہباز کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا.

    لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم

    مسلم لیگ ن کے وزیراعلی پنجاب کے لئے امیدوارحمزہ شہباز 16 اپریل 2022کو پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے انہیں پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے197 ووٹ ملے تھےتاہم حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے 25 ارکان اسمبلی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا جس بنا پر انہیں ڈی سیٹ کر دیا گیا ،25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی ممبران کی تعداد 346 رہ گئی۔

    پنجاب اسمبلی کی موجودہ صورتحال کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت (ن) لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں. پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حمایت بھی مسلم لیگ ن کو حاصل ہے اورپنجاب کے ایون میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد7ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے تین آزاد ارکان اور راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ بھی (ن) لیگ کے پاس ہے.انہیں جمع کر کے پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 177 ہے۔

    وپنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو183 نشستیں ملی تھیں لیکن پی ٹی ائی کے 25 ارکان پارٹی کی پالیسیوں کے باعث منحرف ہو گئے اور انہوں نے وزارت اعلی کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا جس پر انہیں ڈی سیٹ کر دیا گیا. ڈی سیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں نشستیں 158 رہ گئیں۔

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 158جبکہ تحریک انصاف کی اتحادی (ق) لیگ کے 10 ارکان ہیں انہیں ملا کر اپوزیشن کے 168 ارکان بنتے ہیں ، رپورت کے مطابق اگر عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انساف کو 5 مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحادکی تعداد173بنتی ہے یعنی مخصوص نشستوں کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر 4 ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی۔

    اس صورتحال میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم اپوزیشن اتحاد کی کوشش ہے کہ وہ وہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ضمنی الیکشن میں ذیادہ سے ذیادہ نشستیں حاصل کرے.تاہم دوسری جانب حکومت بھی پرعزم ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کرے کرے گی.