Baaghi TV

Author: +9251

  • میں اپنی زندگی کے اہم ترین کردار کو ادا کرنے کےلئے تیار ہوں مہیش بھٹ

    میں اپنی زندگی کے اہم ترین کردار کو ادا کرنے کےلئے تیار ہوں مہیش بھٹ

    عالیہ بھٹ نے آج جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پریگنینسی کی خبر بریک کی تو جہاں ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں ان کے والد اور والدہ کی خوشی بھی دیدنی ہے.عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے بے بی کے گھر ایک بے بی آرہا ہے میں عالیہ اور رنبیر کے لئے بہت خوش ہوں کہ یہ دونوں اپنی فیملی بنانے جا رہے ہیں.مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ میں نانا کا کردار ادا کرنے کےلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں اور میں مکمل طور پر اس کردار کو نبھانے کےلئے تیار ہوں. دوسری طرف ان کی اہلیہ سونی رازدان اور عالیہ بھٹ کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یقینا یہ خوشخبری میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے.ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سونی رازدان نے کہا کہ میری خوشی کے اظہار کے لئے میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں . مجھے بہت خوشی ہے کہ عالیہ اور رنبیر والدین بننے جا رہے ہیں ان کی زندگی کا ایک الگ اور دوسرا فیز شروع ہونے جا رہا ہے.یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر اسی سال شادی کے بندھن میں بندھے ان کی شادی کے منتظر تو رشی کپور بھی تھے لیکن زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی اور وہ اپنے بیٹے کی اتنی بڑی خوشی نہ دیکھ سکے.نیتو کپور کا عالیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ عالیہ ہماری زندگی میں آئی.

  • پاک سری لنكا تھرڈ سواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 18 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔

    پاک سری لنكا تھرڈ سواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 18 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔

    پاک سری لنكا تھرڈ سواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 18 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سری لنکا تھرڈسواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے18 رکنی سری لنکن دستہ لاہور پہنچ گیا
    ڈائریکٹرسپورٹس ندیم قیصراورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ نے لاہور ائیرپورٹ پر دستے کا پرتپاک استقبال کیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ لاہور، 27جون 2022ء۔سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی پاک سری لنکا تھرڈسواتے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے18 رکنی سری لنکن دستہ لاہور پہنچ گیا،سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹرسپورٹس ندیم قیصراورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ نے لاہور ائیرپورٹ پر دستے کا پرتپاک استقبال کیااور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، 18رکنی دستے میں 9گرلزاور4بوائز کھلاڑیوں سمیت 5آفیشلز شامل ہیں۔

    سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی چیمپئن شپ کے میچز 30جون اور یکم جولائی کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہوں گے جس کیلئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض کے خصوصی احکامات پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
    سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسداللہ فیض پاک سری لنکا تھرڈسواتے چیمپئن شپ کے حوالے سے 29جون بروز بدھ کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

  • ہمارے ہاں فنکاروں‌کی حوصلہ افزائی میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے جاوید شیخ

    ہمارے ہاں فنکاروں‌کی حوصلہ افزائی میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں فنکاروں کی حوصلہ افزائی اس طرح سے نہیں‌ کی جا تی جس طرح سے کی جانی چاہیے ہمیشہ ہی اس معاملے میں‌کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے.جاوید شیخ نے مزید کہا کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں‌معیاری کام ہی کرنے کی کوشش کی اور کام کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں‌کیا.نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ معیار پر سمجھوتہ نہ کریں اور مختلف کردار کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کے کام میں نکھار آئے .مختلف کام ہمیشہ کام میں‌نکھار کا باعث بنتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی میسر آتا ہے.جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شوبز میں اتنا پیسہ نہیں تھا، ہم نے بہت سارے فنکاروں‌کو کمسپرسی کی حالت میں اس دنیا سے جاتے ہوئے دیکھا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ آج شوبز میں پیسہ بہت زیادہ ہے فنکار معاشی طور پر بہتر ہیں. ایک فنکار جس نے ساری زندگی اپنے فن کو دی ہو اس کی عزت کی جانی چاہیے لیکن ہمارے ہاں تو دنیا سے جانے کے بعد ہی ایسا ہوتا ہے فنکار کو اسکی زندگی میں سراہیں اسکی حوصلہ افزائی کریں.
    یاد رہے کہ جاوید شیخ نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںان کا شمار منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے.آج کل جاوید شیخ ڈراموں میں بھی نظر آرہے ہیں.

  • کینیڈا میں ایک شخص نے وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کر لی۔

    کینیڈا میں ایک شخص نے وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کر لی۔

    کینیڈا میں ایک شخص نے وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کر لی۔

    باغی ٹی وی: کینیڈا میں ایک شخص نے اپنی زندگی کی بہت بڑی دریافت کی۔ اس نے یہ دریافت ہاتھیوں کی ایک قدیم ترین نسل وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کرلی ہے۔ اس شخص نے جس سونے کی کان سے یہ دریافت کی اس کان کا نام کلونٹڈیک تھا۔
    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس حوالے سے گرانٹ زازولا نے بتایا کہ ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل وولی میمتھ کی یہ لاش جو کہ برف میں محفوظ تھی۔ان کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی پرانی معلوم ہوتی ہے۔ ہاتھی کی طرح ہی اس بچے کی بھی دم سونڈ اور کان بھی ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ اس دریافت کو زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے شمالی امریکا میں بہت اہم دریافت تصور کیا گیا ہے۔اتنے قدیم عرصے کے بعد بھی اس کے بال اور کھال بھی موجود ہیں۔اس کے بعد ماہرین نے اس کو اس برف سے نکال دیا۔اس وولی میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی تھوڑی سی مقدار بھی دریافت کی گئی ہے۔ جس سے مزید تفتیش میں مدد مل سکے گی۔ ابھی ماہرین نے اس پر مزید تحقیق کرنی ہے۔ کہ اس کو کس طرح سے مزید محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

  • نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر میں قربتیں پھر بڑھنے لگیں؟

    نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر میں قربتیں پھر بڑھنے لگیں؟

    اداکارہ نازش جہانگیر جن کی پہلی فلم لفنگے عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ اب ان کے اور محسن عباس حیدر کے درمیان قربتیں ایکبار پھر سے بڑھنے لگی ہیں.ایک عرصہ سے دونوں کے تعلق کی خرابی کی خبریں تھیں دونوں کہیں بھی ایک جگہ نظر نہیں آرہے تھے لیکن ایکبار پھر سے سنا ہے کہ دونوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں. محسن عباس حیدر اداکارہ فاطمہ سہیل سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان دونوں کا ایک بے بی بھی ہے ان کے درمیان اختلافات کی خبریں شدید نوعیت کی تھیں فاطمہ سہیل نے تو یہاں تک دعوی کیا کہ محسن عباس حیدر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں، اپنی اس بات کو سچ ثابت کرنے کےلئے انہوں نے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ان کا افئیر نازش جہانگیر نامی ماڈل کے ساتھ چل رہا ہے اس لڑکی کی وجہ سے ہمارے درمیان مسائل نے جنم لیا ہے.لیکن محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کبھی فاطمہ پر تشدد نہیں کیا اور جو تصاویر انہوں نے شیئر کی ہیں وہ 2018 کی ہیں جو سیڑھیوں سے پھسلنے سے لگنے والی چوٹوں کی تھیں۔ ان کے تنازع کا انجام علیحدگی کی صورت میں ہوا بعد میں نازش کے ساتھ محسن کی شادی کی خبریں بھی آتی رہیں لیکن آج تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آسکی لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ایکبار پھر سے قربتیں بڑھ رہی ہیں.

  • پاکستان نیٹ بال ٹیم انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز میں شرکت کیلئیےسنگاپور روانہ۔

    پاکستان نیٹ بال ٹیم انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز میں شرکت کیلئیےسنگاپور روانہ۔

    پاکستان نیٹ بال ٹیم انٹرنیشنل نیٹ بال سیریز میں شرکت کیلئیے سنگا پور روانہ۔

    باغی ٹی وی:پاکستان جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم انٹرنیشنل جونئیر نیٹ بال سیریز میں شرکت کرنے کے لئے سنگاپور روانہ ہو گئی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے بتایا ک پاکستان کی جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور آج روانہ ہو گئ جو انٹرنیشنل جونئیر گرلز نیٹ بال سیریز میں شرکت کرے گی جو کہ 28سے 30 جون تک سنگاپور میں کھیلی جا رہی ہے۔

    پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پاکستان جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا جن کے نام درج ذیل ہیں۔ لائبہ ذولفقار، نیشا سلطان، اقرا شفیق ، عمیمہ انیب ، مقدس فاطمہ ، حمنہ ، الویرا کاشف ، سیدہ فاطمہ سوریا گردیزی ، زینب ، مومل اور ایمن شامل ہیں جبکہ فاطمہ انصاری ( کوچ) اور محمد ریاض مینیجر ہونگے۔
    مزید یہ کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید گوہر رضا نے ٹیم کو ائیرپورٹ سے سنگاپور کے لئے روانہ کیا۔

  • لاہور سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    لاہور سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    لاہور سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اسی آپریشن کے دوران ہی 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد کالعدم تنظیموں کے تھے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ 11 دہشت گردوں کی چیکنگ کے بعد ان سے کچھ اشیا برآمد کی گئی تھی۔ ان اشیا میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ شامل تھے۔
    لیکن ان افراد کے علاوہ اور بھی افراد سے تفتیش کی گئی تھی۔ ان تفتیش شدہ افراد کی تعداد 63 تھی۔مزید یہ کہ ان افراد پر مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ اور ان افراد کی تفتیش بھی جاری ہے۔

  • گانا چرانے کا ایشو، ابرارالحق کے وکیل نے برطانوی کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا

    گانا چرانے کا ایشو، ابرارالحق کے وکیل نے برطانوی کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا

    لگتا ہے پاکستانی پاپ گلوکار ابرار الحق اپنا حق ملنے تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے.ابرار الحق کے وکیل نے نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز نوٹس بھیج کر دیا ہے. یہ بات ابرار نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کے زریعے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بغیر اجازت استعمال کے حوالے سے مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ میں اس حوالے سے اپنے چاہنے والوں‌ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دیتا رہوں گا. ابرارالحق پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ میں قانونی کاروائی سے کسی صورت پیچھے نہیں‌ہٹوں گا
    یاد رہے کہ کرن جوہر کی حالیہ فلم جگ جگ جیو میں نچ پنجابن شامل کیا گیا اس حوالے سے ابرار سے کاپی رائٹس پر بات نہیں‌ کی گئی، ابرار کو اس وقت پتہ چلا کہ ان کا گانا چوری کر لیا گیا ہے جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے زریعے کرن جوہر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کو ایسے کام زیب نہیں‌ دیتے. ابرار کی طرف سے ردعمل دیکھ کر کرن جوہر نے گلوکار کو یوٹیوب پر جاری ٹریلر میں‌ کریڈٹ دے دیا لیکن ابرار کے مداحوں نے ان سے کہا کہ صرف یہ کافی نہیں ہے ان کے ساتھ قانونی طور پر بات ہونی چاہیے. دو روز قبل ورون دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں‌جھوٹ سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گانے کے کاپی رائٹس ہیں.

  • یو این انسانی حقوق کونسل کو ہانگ کانگ کی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا

    یو این انسانی حقوق کونسل کو ہانگ کانگ کی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا

    چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے نمائندوں وو زوئی لونگ اور لیو جونگ ہنگ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50ویں اجلاس میں تقریر کرکے ہانگ کانگ کی صورتحال کو متعارف کرایا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ ہانگ کانگ میں مذہبی شخصیات کے نمائندے پاسٹر وو زوئی لونگ نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی نے ہانگ کانگ کے مذہبی اور علمی شعبوں میں آزادی اظہار کی ضمانت دی ہے۔

     

     

    ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد، مذکورہ بالا آزادیوں کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔ ہانگ کانگ حکومت کی حمایت کی بدولت، ہانگ کانگ کا چرچ بڑے پیمانے پر مذہبی سرگرمیاں منعقد کرنے اور مشن اسکول کھولنے کے قابل ہے۔ ہانگ کانگ کی مذہبی شخصیات ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ہانگ کانگ کے نوجوانوں کے نمائندے لیو جونگ ہنگ نے کہا کہ ہانگ کانگ مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ منانے والا ہے۔

    ہانگ کانگ کا قومی سلامتی کا قانون اور نیا انتخابی نظام ہانگ کانگ کے لوگوں اور کاروباری اداروں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، جس سے ہانگ کانگ افراتفری سے گورننس کی طرف بڑھ سکتا ہے اور خوشحالی اور اچھی حکمرانی کے حصول کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہواہے۔ مرکزی حکومت کی حمایت اور مدد سے ہانگ کانگ اور اس کے عوام اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ دنیا میں جمہوریت کا کوئی ایک بھی ماڈل نہیں ہے۔ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت ہونے کا دعوی کرنے والے امریکہ نے 40 سال کی بدترین ملکی مہنگائی، بلند قیمتوں اور سکولوں میں بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے واقعات سے لاپرواہ ہو کر تجارتی جنگیں شروع کر دی ہیں اور بین الاقوامی معیارات کو پامال کیا ہے۔ یہ وہ جمہوریت نہیں ہے جو سب چاہتے ہیں۔

  • منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے

    منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے

    منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ منظور وسان کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست ہو گئی۔

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

    منظور وسان کے آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا۔منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے، 9 میں سے5 نشستوں پر جی ڈی اے امیدوار کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ منظور وسان نے کہا تھا پیپلزپارٹی 9 میں سے7 نشستوں پر کامیاب ہو گی۔ پیپلزپارٹی 9 کے بجائے 4 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی۔

    ادھرسندھ میں مار دھاڑ سے بھرپور بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

    6 ہزار 277 سیٹوں میں سے 2 ہزار سے زائد کےنتائج موصول ہوگئے ہیں، جس کے مطابق پیپلز پارٹی سرفہرست ہے، جی ڈی اے کا دوسرا، جے یو آئی کا تیسرا، آزاد امیدوار کا چوتھا جبکہ پی ٹی آئی کا پانچواں نمبر ہے۔