Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    کراچی شہر قائد میں اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں پاکستان کسٹمز اور اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بہت سی کامیاب کارروائیوں میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اے ایس او ٹیم نے بروز جمعرات کو ایک خفیہ اطلاع پر کراچی میں واقعہ ایک علاقہ اورنگی ٹاؤن میں موجود ایک گودام ہے۔جس پر بروز جمعرات کو چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس چھاپے سے اسمگل شدہ 14 ہزار کلوگرام کمبل کے 217 کاٹن برآمد کیے گئے تھے۔اور اس کی تفتیش کرنے پر پتا چلا کہ ان کی مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

    مزید برآں یہ کہ اس تمام واقعے سے مطلق حکام کی طرف سے مختلف کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کی تھی۔جن میں یہ درج ذیل اشیا شامل تھی۔ اسمگل شدہ گاڑیاں، کوکنگ آئل اور مضرصحت چھالیہ وغیرہ ۔اس واقعے کے بعد اب وہاں پر موجود لوگ اب مزید تحقیق کرنے میں مصروف ہیں۔

  • روس پر پابندیوں سے پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ہوں گے:دفتر خارجہ

    روس پر پابندیوں سے پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ہوں گے:دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں سے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک متاثر ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت سے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں،ماحول کو سازگار بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغان بھائیوں کے لیے امداد فراہم کی گئی، زلزلہ سے نقصان پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرینڈز آف گروپ کے اجلاس میں ڈس انفارمیشن کے مقابلے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور منظم حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

     

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کینیڈین پارلیمان میں پاکستان کے اندرونی معاملات سے متعلق دیے گئے بے بنیاد اور غلط ریمارکس پر کینیڈین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے 26 ویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرنے کے لیے کیگالی روانڈا کے سرکاری دورے پر ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز کامن ویلتھ کے وزرائے خارجہ امور کے اجلاس میں شرکت کی، وزیر مملکت اجلاس اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے اجلاس میں پاکستان کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کو تسلیم کیا جس میں 34 آئٹمز شامل ہیں، گرے لسٹ سے نکلنے کے آخری قدم کے طور پر پاکستان کے آن سائٹ دورے کی اجازت بھی دی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ٹیم کی محنت اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے جلد اختتام کی امید ظاہر کی۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر 18 اور 19 جون کو نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن اور تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا ، پناہ گزینوں کا عالمی دن 20 جون 2022 کو منایا گیا، اس دن کو مناتے ہوئے ہم نے پوری دنیا کے مہاجرین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن

    ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی کے قریب آصف چلر سٹور پرچھاپہ مارا اور 2500کلو بیمار گوشت تلف کردیا.چیکنگ کے دوران کولڈ سٹور سے بیمارجانور کا خون آلود گوشت برآمد ہونے پر،سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

    ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون کے مطابق بیمار جانور کے گوشت کو خود سے جعلی مہریں لگا کر سٹور میں رکھا گیا تھا۔ انتہائی ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔ مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔

    شعیب جدونی نے مزید بتایا کہ سٹور میں جگہ جگہ جانوروں کے باقیات، آلائشیں اور گندگی پاۓ جانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت پر جعلی مہر لگاکر تصدیق شدہ ظاہر کرنا سنگین جرم ہے۔ مردہ یا بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی نےعوام سے گزارش کی کہ گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب سے خریں۔

    ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ قصاب سے سٹور شدہ یا پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں ، اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں فورا پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔

    قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسکیو 1122 ہیڈکواٹر ایل او ایس میں اہلکاروں کی اچھی صحت کے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہر غذائیات کی ٹیم ریسکیو افسران کو متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل غذائی چاٹ فراہم کر رہی ہیں۔ کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس،ویٹ،ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے جا رہے ہیں۔ حادثات جیسی ذہنی تناؤ اورسخت جسمانی سرگرمیوں میں خود کو چست اور توانا رکھنے کے لیے مکمل ڈائیٹ پلان دیے جا رہے ہیں۔ انتہائی مصروف معمول میں صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ ضروری ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں ریسکیو اہلکاروں کو پانی اور ضروری وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ اچھی، غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال ہی بہترین صحت کا ضامن ہے۔

  • خابی لامے کے فالورز میں دن بہ دن اضافہ،

    خابی لامے کے فالورز میں دن بہ دن اضافہ،

    خابی لامے کے فالورز میں دن بہ دن اضافہ،

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا سٹار خابی لامے جن سے بہت سے لوگ واقف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی۔جس میں یہ اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو جس میں انہوں نے بولے بغیر ہی سوشل میڈیا صارفین کو خوب ہنسایا ۔ پھر اس کے بعد یہ ٹک ٹاک پر بہت زیادہ مہشور ہو گئے۔کیونکہ ٹک ٹاک پر لوگوں نے ان کو بہت فالو کیا۔ان کے فالورز کی تعداد 14 کروڑ 29 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔ مزید یہ کہ خابی لامے نوعمر ڈانسر چارلی ڈی امیلو کو بھی پیچھے چھوڑ کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے ۔

    مزید یہ کہ 22 سال کے کامیڈین مغربی افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے۔ اور اب ان کی رہائش اٹلی میں ہے۔اور یہ اپنی ویڈیوز میں روزمرہ زندگی کے بے ٹوٹکوں پر بغیر کچھ بولے مضحکہ خیز ردعمل دیتے ہیں،۔اور اپنی ہر ہر پوسٹ پر یہ لاکھوں ویوز اور لائکس صارفین کی طرف سے حاصل کرتے ہیں۔
    خیال رہے کہ پیچھلے کچھ ہفتوں میں خابی لامے کے مداحوں نے انہیں ٹک ٹاک پر چارلی ڈی امیلیو سے آگے بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز بھی کیا تھا۔

    https://youtube.com/shorts/yQH3IQfToUE?feature=share

    خابی لامے نے اپنے اس کیریئر کا آغاز 2020 میں کورونا جیسی وبائی بیماری کے دوران کیا ۔جب اٹلی میں انہوں نے فیکٹری ورکر کے طور پر اپنی ملازمت کھو دی تھی۔ تو تب انہوں نے باقاعدہ ویڈیو بنانے کا آغاز کیا تھا۔ شروع میں انہوں نے باقی ٹک ٹاکرز کی طرح ہی اپنی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو گیمز دیکھتے ہوئے یا مزاحیہ حرکتیں کرنے کی ویڈیوز بنائیں تھی۔ لیکن پھر 2021 کے شروع میں انہوں نے اپنی ویڈیوز میں کچھ بولے بغیر محض کندھے اچکا کر کچھ طنز والے انداز میں لائف ہیک ویڈیوز کا مذاق اڑانا شروع کیا جسے صارفین نے بہت پسند کیا ۔اور پھر اس طرح ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہونے لگیں۔اور ان کی ہر پوسٹ اور ویڈیو پر انہیں بھی لاکئس اور کمنٹس بھی ملنے لگے۔اور آہستہ آہستہ ان کے فالورز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہونے لگا۔اس طرح یہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت بن گئے۔

  • خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں:محمود خان

    خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں:محمود خان

    پشاور:محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    اس سے قبل محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بڑی فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ، سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکیں، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔انہوں نے کہا تھا کہ آج بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھا کر سیکنڈ میزائل مارا گیا ہے۔

    محمود خان نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت طورخم بارڈر پر پھاٹک نہ لگائے، کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟انہوں نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات خیبر پختونخوا کے حق میں نہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑے فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکی، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔

  • عطاء اللہ تارڑ اورملک احمد خان سے مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

    عطاء اللہ تارڑ اورملک احمد خان سے مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

    صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ مولانا طاہر محمود اشرفی نے صوبائی وزرا کو وزارت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔۔

    صوبائی وزراء نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے علماء کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں صوبائی وزیرداخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملی یگانگت کے حصول کے لیے علماء کا کردار قابل ستائش ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ مذہبی ھم آھنگی کے فروغ کے لیے پاکستان علماء کونسل نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

    کابینہ میں اضافہ۔ شاہ اویس نورانی بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے علماء کرام پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام اس کے ساتھ منسوب ہے، پنجاب کے طول و عرض میں صفائی کا بہترین نظام وضع کریں گے، آج کچھ قوانین پنجاب اسمبلی سے متعلق بھی پاس کیئے گئے ہی، دو ہزار بیس میں ایک بل پاس کیا گیا قوانین کے حوالے سے اس کو واپس اس کی اصل شکل میں لے کر آئے ہیں، پنجاب میں کیا گیا تھا کہ میرا اپنا سیکرٹری ہوگا تو اپنی مرضی سے چلو گا،صحافیوں کے حوالے سے ایک بل پاس کیا گیا تھا کہ کوئی صحافی خبر دے گا تو چھ ماہ جیل ہوسکتی ہے، چیئرمین نیب کے پاس بھی ایسا اختیار نہیں تھا، پنجاب کے آٹھ اضلاع متاثر تھے ٹول پلازوں کی وجہ سے اورٹول پلازوں سے عوامی تکلیف بہت زیادہ تھی ان گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کردیا گیا ہے

    ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان ، فواد چوہدری نیوٹرل فوج کے سربراہ کو کہتے ہیں، پہلے ان کو کہتے ہیں کہ ہماری حکومت قائم کروائے نہیں کرواتے تو گالیاں دیتے ہی، کل ایک پروگرام میں کہا گیا کہ فوج اور عدلیہ کا آئینی کردار ہے، بیس بائیس پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگ پکڑے جاتے ہیں،وہ فوج اور عدلیہ کی کردار کشی کرتے ہیں، جب وہ میری کردار کشی کریں گے تو میں حق رکھتا ہوں کہ قانونی کاروائی کروں،کبھی کہتے ہیں نیوٹرل نیوٹرل نہیں ہیں، وہ کیا کہنا چاہتے ہیں. ہم عمران خان ، فواد چوہدری کے خلاف قانونی کاروائی بھی کرسکتے ہیں ہتک عزت کا دعوی بھی کرسکتے ہی،عدلیہ میں یہ پراسیس سلو ہے اس کے لئے ترمیم کرنا پڑی ہے ،اگر تم قائم رہو تو ٹھیک ہے باقی سب برباد ہوجائیں

    صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک صحافی یہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان آدھی پانی کی بوتل بھی لے جاتے ہیں، ہمارا یہی کیس ہے وہ کچھ نہیں چھوڑتے انھوں نے مشرق وسطی میں جاکر بیچا، یہ تین اور پانچ کیرٹ کے تحفے مانگتے رہے لوگوں کے بڑے کام کیئے ہیں، کبھی فوج کبھی عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں، آپ کی بیوی کی سہیلی فرحت شہزادی نے کرپشن کے انبار لگادیئے، منی لانڈرنگ آپ نے کی ہے،آج بڑا اچھا لگا عمران خان گرمی کے موسم میں کسی عدالت میں گئے.

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ اسلام آباد آئے جب لوگ نہ نکلے تو واپس چلے گئ، پشاور حکومت کو عمران خان کئی کروڑ کے پڑتے تھے،حکومت چلی گئی عمران خان کی ہیرا پھیری نہیں گئی، اتوار کے روز کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانونی کاروائی کی جائے گی
    ،ابھی تک کوئی درخواست نہیں ملی.سابق وزیراعلی عثمان بزدار پر دو ایف آئی آر ہیں اصل بے ایمانی عمران خان کی ہے،عمران خان نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے اختیار بشری مانیکا اور فرح گوگی کو دیئے ہوئے تھے،اسپیکر نیشنل اسمبلی سے کہوں گا ان کی تنخواہیں بند کریں انہوں نےبل جلائیں اور بعد میں ادا بھی کئے.بنتے پھرتے ہیں ایماندار اور غیرت مند یہ فواد چوہدری بھی قومی اسمبلی سے تنخواہ لے رہا ہے،فواد صاحب استعفی دیا ہے تو نہ کریں ایسے. خان صاحب کہتے تھے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں تو یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں ہے، ڈ ٹ کے کھڑا ہے اب کپتان اس کی حقیقت ہے چھپ کے کھڑا ہے اب کپتان.میڈیا کا یہ کام نہیں ہے کہ کسی کی سائیڈ لے ،امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے.

  • سیکرٹری سپورٹس پنجاب سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما کی ملاقات،

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے سفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما کی ملاقات،

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض سے سپورٹس بورڈ پنجاب کےسفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقسیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے خیرسگالی کے سفیر اور بین الاقوامی کوہ پیما شہروز کاشف کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی جانب سے شہروز کی اگلی مہم جوئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔شہروز کاشف کچھ روز میں نانگا پربت، گیشربرم 1 اور گیشربرم2 سر کرنے کے مشن پر روانہ ہورہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اسد للہ فیض کا کہنا تھا کہ شہروز ماؤنٹ ایورسٹ، کے۔ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیماہ ہیں۔ کوہ پیمائی کے لئے ہمت، محنت، حوصلہ اور جوش کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم بلند کرنا قابل داد ہے۔ نجی شعبے کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی فلاح کے پروگرام مرتب کریں گے۔

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ l شہروز نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے اب تک 7 سر کرلی ہیں۔شہروز نڈر اور بہادر نوجوان ہے۔ محکمہ سپورٹس شہروز کی حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا۔

    مزید برآں شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام بڑی چوٹیاں سرکروں گا۔تعاون پر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،یاسمین راشد

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دینے والے حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں.

    شاہ جمال میاں اکرم عثمان امیدوار پی پی158 کی رہائش گاہ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پار ٹی خواتین ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گھر گھر جا کر پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچائیں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام میں موجودہ حکمران اپنی ساکھ کھو چکے ہیں .

    ضمنی الیکشن مہم،اسلحے کے استعمال پر 2 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے،بریفنگ

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں تحریک انصاف پنجاب کی نکمی حکومت کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی صاف شفاف الیکشن کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کی گئی ہے دھاندلی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے .

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں دو ڈور کمپین کرنے میں مصروف ہیں حکومتی امیدوار جہاں جاتا ہے چور چور اور لوٹے کے نعرے لگائے جا رہے ہیں ملک کو تباہ کردیا ہے حکمران ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں حکمران اپنی چوری کو بچانے کے لئے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو دی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور آئے روز ناکام حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے.

    اجلاس سے ڈاکٹر نوشین حامد معراج روبینہ جمیل سعدیہ سہیل رخسانہ نوید و دیگر پارٹی کی خواتین نے خطاب کیا کے اس موقع پرروبینہ شاہین نیلم حیات فرحت فاروق انیس فاطمہ سامعہ توقیر ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت بڑی تعداد میں حلقے سے پارٹی خواتین موجود تھیں.

  • ایمیزون ایلکسا اب دوسروں کی آواز میں بہت آسانی سے کاپی کر سکتا ہے،

    ایمیزون ایلکسا اب دوسروں کی آواز میں بہت آسانی سے کاپی کر سکتا ہے،

    ایمیزون ایلکسا اب دوسروں کی آواز میں بہت آسانی سے کاپی کر سکتا ہے،

    باغی ٹی وی: کیلفورنیا: اگر آپ لوگوں کو یہ خواہش ہے کہ ایمیزون ایلکسا آپ کے گھر کے افراد اور وہ افراد جو اب اس دنیا سے جا چکے ہیں۔ ان کی آواز میں بات کر سکے تو آپ کو اس مقصد کیلئے ایک کام کرنا ہو گا۔ آپ کو اس کو ایک منٹ تک کی آڈیو اسے سنادیں اور ایلکسا اس کا نقال بن جائے گا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ ایلکسا سے وابستہ سینیئر سائنسدان روہت پرساد نے کہا ہے اس کا مقصد ایلکسا کو انسانوں کے قریب کرنا ہے۔دوسری جانب حالیہ کووڈ وبا کے تناظر میں اس دنیا سے بہت سے لوگ رخصت ہو چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں۔ یہ مصنوعی مشین پوری طرح سے تو ان کی یادوں کو ختم نہیں کر سکتی۔ لیکن وہ اپنے پیاروں کی آواز سن کے کچھ سکون محسوس کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے ایک بچے نے کہا کہ میں ایلکسا سے اس طرح کی کہانیاں سنا چاہتا ہو جیسے کہ میری دادی مجھے سناتی تھی۔یہی وجہ ہے کہ ایمیزون نے سنجیدگی سے اس ٹیکنالوجی پر کام کیا اور اب اسے عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔

    مزید برآں ایمیزون کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جن افراد کی آواز کچھ بلند یا اونچی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں آواز کی نقل کے لیے سینکڑوں منٹ کی آواز درکار ہوتی ہے۔ لیکن خیال رہے کے اب جدید ٹیکنالوجی ہے جس کی وجہ سے ایک منٹ کی آواز سے بھی کام ممکن ہونے کا امكان ہے۔

  • یوکرینی افواج کو سیویروڈونٹسک سےانخلا کا حکم:روسی افواج فاتح بن کرشہرمیں داخل ہونے لگیں

    یوکرینی افواج کو سیویروڈونٹسک سےانخلا کا حکم:روسی افواج فاتح بن کرشہرمیں داخل ہونے لگیں

    کیف: یوکرین نے افواج کو سیویروڈونٹسک سے انخلا کا حکم دیا ،اطلاعات کے مطابق یوکرین سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج کو سیویروڈونٹسک سے انخلاء کا حکم دیا گیا ہے۔جس کے بعد روسی افواج فاتح کی حیثیت سے اس علاقے میں داخل ہورہی ہیں

    یاد رہےکہ مشرقی شہر کئی ہفتوں سے بمباری کا شکار ہے، جب کہ روسی افواج علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    یوکرین کی پسپائی اس لیے اہم ہوگی کیونکہ اس سے لیسی چنسک کےدفاع کے لیے لوہانسک کو روس کے کنٹرول میں چھوڑ دیا جائے گا،
    مشرقی یوکرین میں بنیادی طور پر روسی بولنے والا علاقہ لوہانسک صدر ولادیمیر پوتن کے لیے ایک اہم ترجیح ہے۔جغرافیائی لحاظ سے یہ وہ علاقہ ہے جسے اجتماعی طور پر ڈونباس کے نام سے جانا جاتا ہے – ایک بڑا، صنعتی علاقہ جو 2014 سے روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسند تحریک کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    روسی افواج نے حالیہ دنوں میں تقریباً سیوروڈونٹسک کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس کے جڑواں شہر لائسیچانسک کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔لوہانسک کے علاقائی سربراہ سرہی ہائیڈائی نے یوکرائنی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ "مہینوں سے مسلسل گولہ باری کی جانے والی پوزیشنوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔”

    "انہیں نئی پوزیشنوں پر پیچھے ہٹنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں اور وہاں سے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔”سیویروڈونٹسک کے ضلعی سربراہ رومن ولاسینکو نے جمعہ کو ریڈیو لبرٹی کو بتایا کہ یوکرین کے فوجی اب بھی شہر میں موجود ہیں کہ انخلاء میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہر کا پورا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، 90 فیصد سے زیادہ مکانات پر گولہ باری ہوئی اور ان میں سے 80 فیصد کو شدید نقصان پہنچا۔خیال کیا جاتا ہے کہ سینکڑوں عام شہری سیویروڈونٹسک میں موجود ہیں، بہت سے لوگ وسیع و عریض ایزوٹ کیمیکل پلانٹ میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔ جنگ سے پہلے اس کی آبادی 100,000 کے لگ بھگ تھی۔

    یاد رہے کہ کل یعنی جمعرات کے روز، روسی افواج نے سیوروڈونٹسک اور لائسیچانسک کے جنوب میں مزید علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، جس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا کہ یوکرینی افواج جلد ہی وہاں گھیرے میں آ سکتی ہیں۔