Baaghi TV

Author: +9251

  • منشیات کا مقدمہ: سرچ وارنٹ کے بغیر بھی گرفتاری کی جاسکتی ہے. سپریم کورٹ

    منشیات کا مقدمہ: سرچ وارنٹ کے بغیر بھی گرفتاری کی جاسکتی ہے. سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے مقدمے میں سرچ وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی جاسکتی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے انسداد منشیات کے پی ایکٹ 2019 کی شق 27 کی تشریح کردی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

    ملزم سید زوالفقار علی شاہ نے ضمانت بعد گرفتاری کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے کہا ملزم کو چرس فروخت کے الزام پہ گرفتار کیا گیا، ملزم نے اپنے دفاع میں انسداد منشیات ایکٹ کی شق 27 کا حوالہ دیا، ملزم نے اپنے دفاع میں موقف اختیار کیا کہ شق 27 کے تحت منشیات کے مقدمے میں سپیشل جج سے سرچ وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکتی۔

    سپریم کورٹ نے کہا منشیات مقدمات میں ملزم کے غائب ہو جانے کے خدشہ کے پیش نظر پولیس کو رسمی کارروائی میں نہ پڑنے کے عدالتی نظائر موجود ہیں، سرچ وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی دلیل پر ٹرائل روکا جاسکتا ہے نہ سزا ختم کی جاسکتی ہے، سرچ وارنٹ کے بغیر گرفتاری کے سبب کسی ملزم کو بری نہیں کیا جاسکتا۔

    عدالت نے سید ذوالفقار علی شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

  • مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

    مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

    مس مارول سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مہوش حیات اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریز نامور ہدایت کار شرمین عبید چنائے، العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔مس مارول‘ کا پریمیئر تین جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا، س میں مہوش حیات اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کردیاتھا سب حیران تھے کہ آخر یہ اس پریمئیر میں کیوں گئی ہیں ،ان دونوں نے اس سے قبل اپنے کسی بھی انٹرویو میں مس ماورل کے حوالے سے گفتگو نہیں کی تھی نہ کوئی اشارہ دیا تھا۔

  • روس،یوکرین تنازعہ:جرمنی روسی گیس کےبغیر2ماہ سےزیادہ نہیں چل سکتا:ماہرین

    روس،یوکرین تنازعہ:جرمنی روسی گیس کےبغیر2ماہ سےزیادہ نہیں چل سکتا:ماہرین

    برلن :روس،یوکرین تنازعہ:جرمنی روسی گیس کےبغیر2ماہ سےزیادہ نہیں چل سکتا:اطلاعات کے مطابق جرمن انرجی آفیشل کلاؤس مولر، فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ جرمنی اس موسم سرما میں روسی گیس کے بغیر ڈھائی ماہ تک چل سکتا ہے اس کے بعد سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

    جرمن انرجی آفیشل کلاؤس مولر، فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے سربراہ کہتے ہیں کہ "اگر جرمنی میں ذخیرہ کرنے کی سہولیات ریاضی کے لحاظ سے 100 فیصد بھری ہوئی ہوتیں پھربھی اڑھائی ماہ ہم روسی گیس کے بغیر مکمل طور پر کام کر سکتےہیں ،اور اس کے بعد سٹوریج کے ٹینک خالی ہو جائیں گے،پھرہرطرف بحران اوراندھیرے چھاجانے کے قوی امکانات ہیں

    انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے سپلائی میں کمی کے دوران جرمنی کو گیس کی بچت اور نئے سپلائرز تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جرمنوں کے لیے صارفین کی گیس کی قیمتیں تین گنا بڑھ سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو جرمنی نے اپنے ہنگامی گیس پلان کے دوسرے مرحلے آغاز کیا ہے ، جس سے سپلائرز کو صارفین سےزیادہ قیمتیں لینے کی اجازت ملے گی،

    مولر نے کہا کہ اگر جرمنی منصوبے کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے تو اس کے گیس کی صنعت کے لیے "خوفناک اور سخت” نتائج ہوں گے۔وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے بھی جمعے کے روز اخبار ڈیر اشپیگل کو بتایا کہ اگر ملک بھر میں قدرتی گیس کی قلت ہوتی ہے تو جرمنی پورے صنعتی شعبے کو بند کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

    "تمام فیکٹری کی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔ کے لیے تباہی ہوگی۔ اور ہم دو دن یا ہفتوں کے بارے میں نہیں بلکہ ایک طویل عرصے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جو پورے صنعتی کمپلیکس سے محروم ہو جائیں گے

    تاہم وزیر نے اصرار کیا کہ جرمن ان مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں، روس مخالف پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں اور کسی حد تک مشکلات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    جرمنی روسی گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ اگرچہ جرمنی اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک نے یوکرین پر حملے کے جواب میں روسی تیل پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاہم برلن نے روسی گیس کی درآمد پر پابندی کو نافذ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    روس کے سرکاری زیر انتظام توانائی کے بڑے ادارے Gazprom نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ Nord Stream 1 پائپ لائن کے ذریعے جرمنی کو گیس کی سپلائی مزید کم کر دے گی۔ Gazprom نے روس پر مغربی پابندیوں کے درمیان فرانس اور اٹلی کو گیس کی ترسیل بھی کم کر دی ہے۔

    انہیں حالات کے پیش نظرجرمنی نے حال ہی میں قطر کے ساتھ گیس کی شراکت داری پر دستخط کیے ہیں۔ ماحولیاتی خرابیوں کے باوجود جرمنی مزید خود کفیل بننے کے لیے کوئلے کے پلانٹ بھی لگا رہا ہے۔

  • عمران اقتدار سے اترتے ہی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ سابق ڈی جی رانجھا

    عمران اقتدار سے اترتے ہی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ سابق ڈی جی رانجھا

    سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب برگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے سابق وزیر اعظم عمران کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ: یہ شخص جب سے اقتدار سے اترا ہے اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے اور اگر عمران جھوٹے الزامات سے باز نہ آئے تو اسے عدالت لے کر جاؤں گا.

    سابق ڈی جی نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: عمران خان صرف اور صرف الزامات لگاتا ہے لہزا اگر انہوں نے جھوٹے الزمات لگانا بند نہ کئے تو ان کیخلاف قانونی کاروائی کروں گا. اور عمران خان کو کبھی فوج کو متنازعہ بنانے کی اجازت بھی نہیں دوں گا. لہذا عمران خان اب بھول جائیں میں اپنی ذاتی قربانی دے سکتا ہوں لیکن کسی صورت ادارے کو متنازعہ بنانے نہیں دوں گا اور یہ میرے ساتھ جس فورم پر چاہے بیٹھ جائے اگر اسے جھوٹا ثابت نہ کیا تو جو سزا دی جائے اسکے لئے تیار ہونگا.

    برگیڈیئر رانجھا نے کہا کہ: میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان کی چار سال حکومت رہی لیکن انہوں نے میرے خلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کاروائی کیوں نہ کی۔

    رانجھا کے مطابق: اس سے قبل 4 مئی کو انٹرویو دیا کہ اس معاملے پر کمیشن بنائیں اور کمیشن بنانے سے پہلے ایک بیان حلفی بنائیں گے جو بھی ذمہ دار ہوگا وہ بڑی سزا کے لئے تیار ہوگا اور میرے انٹرویو پر جب میڈیا نے ان سے پوچھا تو اس جھوٹے شخص نے کہا کہ یہ میرا سیاسی بیان ہے .

    ان کا مزید کہنا تھا: میرے الزام کی طرح انہوں نے صحافی نجم سیٹھی پر بھی الزام لگایا تھا. رانجھا نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں مجھے بہت کچھ پتا ہے لیکن اگر وہ باز نہ آئے تو ناصرف عدالت جاؤں گا بلکہ ذرائع ابلاغ کو بھی ان کی ساری کرتوت بتا دیں گے.

    واضح رہے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں رجیم چینگ سیمینار سے خطاب کے دوران تحریک انضاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 2013 میں اقتدار میں لانے کیلئے برگیڈیئرمظفر رانجھا نے ساری انجینرنگ کی تھی۔

  • عارف علوی کا بھی احتساب ہوگا،حمزہ شہباز

    عارف علوی کا بھی احتساب ہوگا،حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی کے ایوان اقبال میں اری اجلاس سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا مراحل کامیابی سے مکمل ہونے پر ایوان میں بیٹھے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اتحادی ، پیپلز پارٹی ، جہانگیر ترین ، علیم خان ، جگنو محسن دیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزارت خزانہ اور پی اینڈ ڈی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ
    اپنی طرف سے پارٹی اور اتحادیوں کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں جو اتاڑ چڑھاؤ آئے جو آئینی مشکلات پیش آئی ان کی نذیر ڈھونڈنا مشکل ہے، وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے جو مذاق بنایا گیا آپ سے بہتر کون جانتا ہے، اللہ تعالی نے آپ کو نئی زندگی دی،میں سیلوٹ پیش کرتا ہوں اتحادیوں اور سرکاری افسران کو جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عدالتی فیصلے کو پایا تکمیل تک پہنچایا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس ہونے پر قطعا خوش نہیں ہوں، اڑتالیس گھنٹے تک عوام انتظار کرتے رہے کہ کب مذاکرات کامیاب ہوں گے اور بجٹ پیش ہو.یہ عوام کا پیسہ ہے لیکن ہڈ دھرمی اتنی بڑھ گئی نہ آئین دیکھا گیا نہ بارہ کروڑ عوام کو دیکھا گیا،مگر ہم نے تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق کی ہیں.

    وزیراعلی نے کہا کہ عزت تو رب ذوالجلال کی ہے ہم نے مٹی ہوجانا ہے، میں خود ایوان کے اندر چلا گیا تھا کہ اسپیکر کو میری یاد ستا رہی ہے،کوئی عہدہ دائمی نہیں ہوتا اللہ تعالی توفیق دے ہم عوام کا بھلا کریں، گندم پر دو سو ارب روپے کی سبسڈی دینے جارہا تھا تو کچھ دوستوں نے کہا کہ کابینہ کو بننے دیں،میں نے سوچا حمزہ شہباز کابینہ بنتی ہے یا نہیں بنتی یا جھوٹے مقدمے بن جاتے یا قیامت کے دن جوابدہ ہوتا ،میں نے تمام معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑا کابینہ بھی بن گئی اورگورنر بھی آگیا.

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے کسی کی ہڈ دھرمی اور انا کی پرواہ نہیں ہے،اس ملک میں کوئی خونی لانگ مارچ کی بات کررہا ہے، کے پی کے میں لوگوں کے پاس اسلحہ تھا ، لوگوں نے دیکھا گرین بیلٹس میں آگ لگی ہوئی تھی، آپ بیرونی سازش سے شروع ہوئے اداروں پر تنقید کی آپ نے اعتراض کیا بارہ بجے سپریم کورٹ کے دروازے کیوں کھلے،اگر میں نہ آیا تو فوج اور ادارے تباہ ہوجائیں گے یہ آپ کی سوچ ہے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا میں سیاسی کریڈٹ نہیں لینا چاہتا، ایوان صدر میں بیٹھے شخص نے عمران نیازی کے لئے تابعدارکارکن کا کردار ادا کیا،تاریخ علوی صاحب آپ کو آئین شکن کے طور پر یاد رکھے گی. وقت آئے گا تو عارف علوی صاحب کا بھی احتساب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ میں مفت دوائیاں ملا کرتی تھی،میں نے فورا آتے ہی کہا کہ دوائیاں مفت فراہم کی جائیں، یکم جولائی سے پورے پنجاب میں تمام ہسپتالوں مفت دوائیاں ملے گی، ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا منصوبہ تھا اچھا منصوبہ تھا، میں اپنے آپ سے شروع کروں گا اپنی سہولیات کو غریب آدمی کے لئے وقف کریں گے

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ امیر سے لے کر غریب کو دیں گے،کل بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کا سابق وزیر اعلی بلاک بن رہا ہے، آج سابق وزیر اعلی درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں، ساڑھے تین سال سیف سٹی کے تیس فیصد کیمرے خراب پڑے رہے، اللہ تعالی ہمیں پرانا پاکستان مبارک کرے، بہت جلد سیف سٹی کے کیمرے بحال کریں گے، کسانوں کے لئے آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال اربوں روپے سے بنانے جارہے ہیں،آج کسان بہت پریشان ہے ہم کسانوں کو جلد انٹرسٹ فری لون دیں گے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی ایک بہترین منصوبے کو پس پشت ڈال دیا گیا لوگ اپنے جگر کا علاج کروانے انڈیا جاتے تھے ، پی کے ایل آئی منصوبے کو بحال کروانے جارہے ہیں، پینتیس فیصد بجٹ ہم نے ساؤتھ ساؤتھ پنجاب کے لئے رکھا ہے دو سو چالیس ارب روپے وہاں لگائے گے، آپ نے تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تھا، چولستان میں جب پانی کی کمی سے جانور مررہے تھے وہاں خصوصی توجہ دی گئی،وہاں پانی بہت قیمتی ہے سولر پینلز سے وہاں پانی کے ذخائر بنانے جارہے ہیں،اپنے کسانوں سے گندم خریدی آج پچاس لاکھ ٹن گندم ہم خرید چکے ہیں، ہم نے بائیس روپے من گندم اپنے کسانوں سے خریدی ہے، لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ، انٹرا ڈسٹرکٹ روڈ ٹوٹ چکی ہیں، نیا پاکستان میں سڑکوں کا یہی حال ہونا تھا ،ہم پچاس ارب کی لاگت سے ان سڑکوں کو بنائے گے،چند دنوں میں فوڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے،خواتین اور ورکنگ خواتین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملتان اور دیگر شہروں انسداد خواتین ہراسگی سنٹرز دوبارہ بحال کریں گے، بارہ ہزار سکو ٹیز خواتین کو دیں گے، لوکل باڈیز کے حوالے سے ایسا قانون لے کر آئیں گے کہ گراس روٹ لیول کو مضبوط کریں گے، پچپن ارب کی لاگت سے چار ہزار سے زائد یونین کونسل کو بجٹ دیں گے،صاف دیہات کا منصوبہ لانچ کریں گے پورے پنجاب کو صاف کریں گے، تین مہینے دشواریوں کا سامنا کیا،صوبے کی عوام کو بار آور کرانا چاہتا ہوں دن رات عوام کی خدمت کریں گے.

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ محکمہ خزانہ اور قانون کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، میں پھر سن رہا ہوں لشکر کشی کا منصوبہ بن رہا ہے، بنی گالہ میں بیٹا شخص دوبارہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، عمران نیازی سن لو اگر جب تم پچیس لاکھ لوگوں کا اعلان کرکے چوبیس لاکھ نوے ہزار لوگوں سے خطاب کررہے تھے، اگر آپ نے دوبارہ انتشار پھیلایا تو آہنی ہاتھوں سے روکو گا،انقلاب لانا تھا تو چار سال میں لاتے جب تمام ادارے آئینی طور پر ساتھ تھے، تیل اور ڈالر پر آپ کی بارودی سرنگیں بچھائی گئی سامنا ہم کررہے ہیں.

    ایوان اقبال میں ہونے والا بجٹ اجلاس ستائیس جون دوپہر دوبجے تک ملتوی.

  • عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے لہذا پی ٹی آئی ایم این ایز اسپیکر سے رجوع کریں

    عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے لہذا پی ٹی آئی ایم این ایز اسپیکر سے رجوع کریں

    پارلیمنٹ لاجز سے رہائش خالی کرانے کے خلاف پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیکر اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
    حافظہ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان کی جانب سے کمرے خالی کرانے کا نوٹس چیلنج کیا گیا تھا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کے معاملے میں عدالت مداخلت کرنے سے خود کو روک رہی ہے اس لیے ممبران پارلیمنٹ اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کریں۔
    وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کو دو اور تین جون کو سی ڈی اے نے رہائش خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے استعفے دیے ہیں؟ کیا یہ اجلاس اٹینڈ کر رہے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ استعفے نہیں دیے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اٹینڈ کر رہے ہیں۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے نوٹس کے مطابق تو یہ ایک کمرے کا معاملہ ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایم این ایز کے جو ڈرائیور آتے ہیں ان کی رہائش ہوتی ہے یہ ان کا حق ہوتا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کورٹ پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کو دیکھنا چاہیے، اب ایک کمرے کے لیے یہ عدالت کوئی رٹ تو جاری نہیں کر سکتی ۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

  • روس سے محاذآرائی:یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ

    روس سے محاذآرائی:یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ

    ماسکو:روس سے محاذآرائی:یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ،اطلاعات کے مطابق یورپ میں قدرتی گیس کی فی میگا واٹ فی گھنٹہ قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 60 فیصد اضافہ ہوا، عالمی سطح پر روس کے ساتھ محاذ آرائی کی وجہ سے گیس کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی۔

    نیدرلینڈز پر مبنی ورچوئل نیچرل گیس ٹریڈنگ پوائنٹ (TTF) پر تجارت کرتے ہوئے یورپ میں جولائی کے معاہدے کے لیے قدرتی گیس فی میگا واٹ فی گھنٹہ کی قیمت بدھ کو بند ہونے پر بڑھ کر 133.49 امریکی ڈالرز ہوگئی، جو کہ 8 جون کو اضافے کے ساتھ 83.35 امریکی ڈالرتھی

    قدرتی گیس کی میگا واٹ گھنٹے کی قیمت، جو 8 جون کو 83.35 ڈالرپر ٹریڈ ہوئی، 24 فروری کو روس-یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے گزشتہ چار مہینوں میں سب سے کم بند ہونے والی سطح تھی۔16 جون کو قدرتی گیس 124.36 یورو پر بند ہوئی اور 31 مارچ کے بعد سب سے زیادہ بند ہونے والی سطح پر پہنچ گئی۔

    روس سے یورپ کے لیے قدرتی گیس کی مقدار میں کمی اور امریکی ریاست ٹیکساس کے فری پورٹ ایل این جی ٹرمینل میں آگ لگنے کے باعث بند ہونے سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    روسی توانائی کمپنی گیز پروم نے 14 جون کو اعلان کیا کہ نارڈ سٹریم لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی روزانہ ترسیل 167 ملین مکعب میٹر سے کم ہو کر 100 ملین کیوبک میٹر ہو گئی ہے۔ 16 جون تک،گیز پروم نے کہا کہ وہ لائن کے ذریعے صرف 67 ملین کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔

    گیز پروم کے سابقہ ​​اعلانات کے مطابق یامل-یورپ لائن کے ذریعے ترسیل بند ہو گئی ہے، اور یوکرین کے راستے ترسیل میں تقریباً نصف کمی آئی ہے۔

    یورپ کو فراہم کی جانے والی گیس کی مقدار کو کم کرنے کے علاوہ، روس نے پولینڈ، بلغاریہ، ڈنمارک، فن لینڈ اور نیدرلینڈز کو بھی ترسیل روک دی، روس نے اس کی وجہ روبل کی ادائیگی کے نظام کی تعمیل نہ کرنے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا۔

    دوسری جانب ٹیکساس میں فری پورٹ ایل این جی ٹرمینل 9 جون سے آگ لگنے کے باعث بند ہے۔ ابتدائی طور پر، شٹ ڈاؤن کا منصوبہ تین ہفتوں کے لیے تھا لیکن بعد میں حکام نے اعلان کیا کہ اسے سال کے آخر تک بڑھا دیا جائے گا۔

  • بجٹ کیلئے 14 دن نہ دیئے تو عدالت میں چیلنج کریں گے. اسد عمر

    بجٹ کیلئے 14 دن نہ دیئے تو عدالت میں چیلنج کریں گے. اسد عمر

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ: اگر حکومت نے بجٹ کیلئے چودہ دن نہ دیئے تو ہم اسے عدالت میں چیلینج کریں گے.

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم بجٹ اعلانات باہر بیٹھ کر کیئے کیونکہ ان میں اتنی ہمت بھی نہ تھی اسمبلی میں جاکر اعلانات کرتے.
    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے 6 ارب ڈالر ذخائر میں اضافہ کیا تھا، ہمارے دور میں اسوقت16.4 ارب ڈالر کے ذخائر موجود تھے جو اب آدھے ہوکر 8.2 ارب ڈالر پر آگئے ہیں، ہمارے دور میں ملک دیوالیہ ہونے نہیں جارہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران آج بھی کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف نے کوئی نئی شرائط نہ کی تو معاہدہ ہوجائیگا، آپ نے سب سے پہلےعوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جس کی مثال نہیں ملتی، ان لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ عوام کے ساتھ کیا کریں، ان کو عوام لے کر نہیں آئی اس لئے انہیں عوام کی فکر نہیں، جو انھیں لائے ہیں حکمرانوں کو صرف انکی فکر ہے کہ وہ کیا سوچتے ہیں؟

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے افراط زر 27.8 فیصد پر پہنچ چکی تھی، لگتا ہے کہ اس ہفتے افراط زر 30 فیصد تک پہنچ جائے گی، شہبازشریف کی تقریر کے فوراً بعد دیکھتے ہی دیکھتے اسٹاک مارکیٹ2 ہزار پوائنٹس نیچے آگئی، تیل، گھی، چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کہتے ہیں اللہ کا نام لیکر کررہے ہیں، اس پر کہتے ہیں کہ عوام کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے, ہمیں ہر طرف مہنگائی نظرآرہی ہے اور آئندہ تین ماہ میں معیشت سکڑتی نظرآئےگی۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جہاں کرپشن کا پیسہ بچانے کی بات آئی تو آئی ایم ایف سامنے نہیں آئی، نیب ترمیم کرکے انہوں نے ایک ہزار ارب روپے کرپشن کیسز ختم کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی ذات قربان کردی لیکن ڈاکٹر رضوان اور مقصود چپڑاسی تو قربان ہوگئے اور اب پتہ نہیں کہ کون کون آپ کی کرپشن بچاتے بچاتے قربان ہوگا۔

    اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے ٹیکس کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیا، روزگار پیدا کرنے والے سیکٹرز پر بھی ٹیکس بڑھا دیا، اسٹیل، سیمنٹ، شوگر سمیت دیگر سیکٹرز پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگادیا گیا، ہر وہ سیکٹر جس سے پاکستان کھڑا ہوسکتا ہے اس پر بوجھ ڈالا جارہا ہے.
    اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ یہ صرف ٹوپی ڈراما کر رہے ہیں اندر سے سب ایک ہیں، یہ کہتےہیں پنجاب میں ضمنی الیکشن ہم ملکرلڑیں گے،ان کا شکریہ کہ سب چور ایک جگہ پر کھڑے ہوں گے، شہباز شریف حبیب جالب کو معاف کردیں، آپ کا حبیب جالب کے شعر سے اتنا ہی تعلق ہے جو بائیڈن کا گوالمنڈی کی گلیوں سے ہے۔

  • فحش ویڈیوز کا لیک کیا جانامعاشرتی ناسور بن چکا

    فحش ویڈیوز کا لیک کیا جانامعاشرتی ناسور بن چکا

    رابی پیرزادہ سےعامر لیاقت حسین، تک۔ فحش ویڈیوز کا لیک کیا جانا ایک معاشرتی ناسور بن چکا ہے۔جس سے نہ صرف ملک کی شوبیز انڈسٹری بلکہ بڑے بڑے سیاستدان اور بیوروکریٹ بھی محفوظ نہیں رہے. حال ہی میں ایک سے زیادہ سیاسی رہنماء بھی غیر اخلاقی مواد کے لیک ہونے کا سامنا کرچکے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ سوشل میڈیا نے عام آدمی کو اظہار رائے کی آزادی دی ہےمگر کسی بھی شخص کی پگڑی اچھالنا، قابل سزا جرم ہے جسکی آزادی نہ معاشرہ دیتا ہے اورنہ ہی قانون۔

    پاکستان میں سائبر کرائم کے زمرے میں سخت ترین سزاؤں کے باوجود کسی بھی شخصیت کیلئےاس پرحملے کے بعد مجرم تک پہنچنا یا اس کی سزا کا تعین ہونا قابل عمل نہیں رہا۔
    عام پاکستانی سائبر کرائم قوانین سے ناواقف ہے اور چاہتے ہوئے بھی مجرم کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کر پاتا۔

    سوشل میڈیا کمپنیز کی پالیسی کے مطابق فحش مواد کی تشہیر مجرمانہ فعل ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی فحش مواد کو روکنے کیلئے سرگرم عمل ہے،ان تمام پابندیوں کے باوجود فحش مواد کا پھیلاؤ جاری ہے اور کتنی ہی زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقہ قصور میں فحش ویڈیوز کے حوالے سے بہت بڑا سکینڈل بھی منظر عام پر آچھا ہے.
    سوشل میڈیا پر جہاں غیر اخلاقی مواد شائع کیا جاتا ہے تو وہیں اس کی بھرپور مزمت بھی کی جانی چاہیے اورشوشل میڈیا پر فحش مواد کی تشہیر کے خلاف کمپین چلانی چاہیئے.اور ملک کے ذمہدار شہری کی حیثیت سے فحش مواد کی تشہیر کے خلاف عوام کی رہنمائی کی جانی چاہئے.خاص طور پر نوجوان نسل میں اس حوالے سے شعور پیدا کیا جانا چاہیئے.

  • عالمی معاشی بحران:کیسےقابوپایاجاسکتاہے؟اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل نےتجاویزدے دیں

    عالمی معاشی بحران:کیسےقابوپایاجاسکتاہے؟اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل نےتجاویزدے دیں

    جنیوا:معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی تجویز سامنے آئی ہے ،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے بیک وقت اناج برآمد کرنے پر زور دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ یو ان سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یوکرین اور روس سے ایک ساتھ اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے۔

    دنیا میں اناج کی بڑھتی ہوئی کمی کوپورا کرنے کےلیے اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے تجویز دی تھی کہ اناج کی برآمد کا سب سے آسان اور کم خرچ والا راستہ بیلاروس کے ذریعے ہے، حالانکہ اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں بیلاروس کے راستے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مسٹر گوٹیرس کے نقطہ نظر سے خوراک کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے مسائل پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوٹیرس شروع میں اناج کی برآمد کو پہلے یوکرین اور پھر روس سے شروع کرنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی وجہ سے عالمی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اناج کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس نے سب کو پریشان کر دیا ہے اور نتیجتاً اس بحران سے نکلنے کے راستے ڈھونڈنے کیلئے سب نے کمر کس لی ہے۔