Baaghi TV

Author: +9251

  • یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

    یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

    اسلام آباد:یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا،پاکستان پاورڈویژن کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اگلے مہینے یعنی یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، بجلی کی فی یونٹ بنیادی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو جائے گی، یکم جولائی سےبجلی کاایک یونٹ 16.91روپے سے بڑھ کر 20.41روپے ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوجائے گی، یکم اگست سےبجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23.91 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر 2022 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 91پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر24روپے82 پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ یا اس سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    ادھرکراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی۔

    نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 4 جولائی کو کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے عوام پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

    پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد:عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی ،اطلاعات کےمطابق ‏کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے پاک فوج کی قیادت سے متعلق ‘غیر ذمہ دارانہ ریمارکس’ پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے اس بیان پر وضاحت بھی مانگی ہے

    میڈیا ذرائع کےمطابق کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کےخلاف بہت غلط ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

  • شہباز شریف کا افغان وزیراعظم کو ٹیلیفون:  زلزلےسےنقصان پراظہارافسوس،مدد کی پیشکش

    شہباز شریف کا افغان وزیراعظم کو ٹیلیفون: زلزلےسےنقصان پراظہارافسوس،مدد کی پیشکش

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے قائمقام وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم کا افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر شہباز شریف نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نےافغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں، جن میں ہنگامی ادویات، خیموں، ترپالوں اور کمبلوں کی ترسیل شامل ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو افغانوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمسایہ ملک کی مدد جاری رکھیں گے۔

    شہباز شریف نے دونوں لوگوں کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے موثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی افغان قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اوند کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی تکلیف پردُکھ ہے:مولانا فضل الرحمن

    افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی تکلیف پردُکھ ہے:مولانا فضل الرحمن

    افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ برادر ملک امارت اسلامیہ افغانستان میں حال ہی میں زلزلے سے جانکاہ نقصانات ہوئے ہیں

    مولانا فضل الرحمان نے اس پردُکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف افغانستان یا ان متاثرہ خاندانوں کا نقصان نہیں بلکہ امت مسلمہ کو اسلامی اخوت کا ثبوت دینے کا وقت ہے : میں پاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں:

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نقدی یا اجناس کی صورت میں مسلمان بھائیوں کی مدد کریں :جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیموں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ عوام کو اس طرف متوجہ کریں،جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیمی امدادی سامان کا انتظام کریں اور پھر اجتماعی طور پہ متاثرین کو سامان مہیا کریں :

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افغان بھائیوں کی مدد کریں ۔

    واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ پکتیکا منگل اور بدھ کی درمیانی سب آنے والے زلزلے سے شدید متاثر ہوا تھا اور زلزلے کے بعد سے اب تک متعدد افراد مٹی سے بنے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    اب تک ملک میں زلزلے اور شدید بارشوں کے باعث ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سہولیات کی کمی اور دشوار گزار علاقوں کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

    اس چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے باعث لاتعداد افراد ملبے تلے دفن ہو گئے جو اکثر کچے مکانوں میں رہائش پذیر تھے۔

    افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس علاقے تک نہیں پہنچ پا رہے، یہاں نیٹ ورک بہت کمزور ہیں۔’

    اقوامِ متحدہ سمیت دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے پکتیکا صوبے میں ایمرجنسی شیلٹر اور کھانے سے متعلق امداد فراہم کی ہے۔افغانستان میں صحت کا نظام اس سانحے سے پہلے بھی بری حالت میں تھا۔

     

  • پاک سر زمین پارٹی کا مفتی منیب الرحمٰن کے الزامات کا بھرپورجواب

    پاک سر زمین پارٹی کا مفتی منیب الرحمٰن کے الزامات کا بھرپورجواب

    کراچی :مفتی منیب الرحمٰن کا مصطفیٰ کمال کو جواب کے نام سے تحریر کے جواب میں ہمیں یہ لکھنے میں کوئی عار نہیں کہ مفتی منیب الرحمان کی تحریر صریح جھوٹ پر مبنی ہے! ایک سید زادے سید مصطفی کمال پر تہمت لگانے والے نام نہاد مفتی منیب الرحمان نے اگر کبھی قرآن کا مطالعہ کیا ہوتا تو انہیں علم ہوتا کہ مالک کل کائنات نے کسی معصوم پر بہتان باندھنے کی کیا سزا مقرر کی ہے۔
    ارشاد باری تعالیٰ ہے:

    وَالَّـذِيْنَ يُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْـرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا (سورۃ احزاب، آیت 58)
    "اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر ایسے کام کی تہمت لگاتے ہیں جو انہوں نے نہ کیا ہو اس پر ایذا دیں تو انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا”

    خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بغیر تحقیق آگے بیان کر دے، صد افسوس کہ منیب الرحمن نے مفتی اعظم کے عہدے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایسا ہی کیا۔ ایم کیو ایم کے سابق بدنام زمانہ گورنر عشرت العباد المعروف رشوت العباد سے ان کے تعلقات پر کسی کو کوئی حیرت نہیں کیونکہ جملہ عالم جانتا ہے "کند ہم جنس باہم جنس پرواز” انسان اپنے تعلقات کی بنیاد پر ہی پہچانا جاتا ہے جہاں عشرت العباد رشوت العباد کی کنیت سے مشہور ہوئے وہاں مفتی اعظم منیب الرحمٰن سود پر کام کرتے بینکوں کے بھاری بھرکم تنخواہ دار رہےاور سود کے حلال ہونے پر فتوے دیتے رہے واضح رہے کہ اللّٰه پاک نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 279 میں سود کو اللّٰه اور اسکے رسول کیخلاف کھلی جنگ قرار دیا ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی مفتی منیب الرحمان کو چیلنج کرتی ہے کہ ملائیشیا میں تو کیا دنیا بھر میں کہیں بھی سید مصطفی کمال یا انکے خاندان کے کسی ایک بھی فرد کے ایک روپے مالیت کے اثاثے یا کاروبار ثابت کردیں تو سید مصطفی کمال وہ تمام اثاثے مفتی منیب الرحمان کے نام لکھ کر جہاں مفتی منیب کہیں گے وہاں خود کو پھانسی لگانے کے لیے تیار ہیں؛ پی ایس پی مفتی منیب الرحمان کو اس دنیا میں عوام کی عدالت اور روز محشر الله کی عدالت میں لیکر جائے گی۔ پاک سر زمین پارٹی مفتی منیب کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے لَّعْنَتَ اللّـٰهِ عَلَى الْكَاذِبِيْنَ لکھ کر خود اپنے آپ پر ہی لعنت بھیج دی ہے کیونکہ وہ خود جھوٹے ہیں۔

    مفتی منیب کا دوسرا نام قبضہ مافیا ہے، لیاری ایکسپریس وے کی تیاری کے دوران مصطفیٰ کمال سے اپنے لیے تیسر ٹاؤن میں پلاٹ کی بھیک مانگنے والے اس نام نہاد مفتی منیب الرحمان کی جعل سازی اس بات سے بھی عیاں ہو جاتی ہے کہ جس مدرسے اور ادارے کی یہ آج سربراہی کررہا ہے وہ مرحوم مفتی شجاعت علی قادری(مرحوم) کی ملکیت تھی، مفتی شجاعت علی قادری کا بیرون ملک سرکاری دورے سے واپسی پر انتقال ہوگیا، انکے انتقال کے بعد اس نام نہاد مفتی منیب الرحمن نے مفتی شجاعت قادری کے صاحبزادے کو ملک بدر کروا کر مرحوم مفتی شجاعت علی قادری کے مدرسے اور ادارے پر پہلے ممتحن بن کر قبضہ کیا اور بعد میں مرحوم مفتی شجاعت کے صاحبزادے کو ملک بدر کروا کر یہ نام نہاد مفتی منیب الرحمان مرحوم مفتی شجاعت علی قادری کے مدرسے اور ادارے پر مکمل قابض ہوگیا اور حال ہی میں اورنگی میں ایک سرکاری زمین کے ٹکڑے پر قبضہ کرکہ اس پر بینر لگا کر وہاں ادارہ قائم کررہے ہیں(تصویر ساتھ ہے).

    حکمرانوں کے آگے کلمہ حق بلند کرنے کا دعویٰ کرنے والے منیب الرحمن الله سے زیادہ الطاف حسین سے ڈرتے رہے، 40 سال الطاف حسین رحمت اللعالمین محمدﷺ کی امت کو ایک دوسرے سے لڑوا کر قتل کرتا رہا، ایک روز میں 22 جوان موت کے گھاٹ اتارتا تھا تب اس نام نہاد عاشق رسول محمدﷺ کا کلمہ حق کدھر غائب ہوگیا تھا۔ نام نہاد مفتی اعظم مفتی منیب الرحمان اپنے کوورڈینٹر کو سرکاری عہدہ دلانے کے لیے امت کے قاتل الطاف حسین کی منت سماجت کرتے رہے، حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ڈھونگ رچانے والے مفتی منیب ساری زندگی رؤیت ہلال کمیٹی کے سربراہ کے طور پر سرکاری تنخواہ اور مراعات پر پلتے رہے۔ جب سائنس کی رو سے انکے پسند اور ناپسند پر مبنی رؤیت کو چیلنج کیا گیا تو اتنے حواس باختہ ہوگئے کہ بجائے اسکے کہ علم سے جواب دیتے، معاملے کو ذات پر حملہ تصور کرتے ہوئے الله کے عطا کردہ علم سائنس اور وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو ہی مغلظات بکنے لگے۔ محترم کو خود نمائی کا اتنا شوق ہے کہ اگر رویت ہلال کمیٹی کا کوئی رکن ان سے پہلے کسی میڈیا والے سے بات کر لے تو اپنی شدید ناراضگی کا برملا اظہار کرتے تھے۔

     

     

    واضح رہے سید مصطفی کمال سید زادے ہیں اور امام احمد رضا خان رحمۃ الله علیہ کے فتوے کے مطابق سید کے خلاف بات کرنا کفر کا درجہ رکھتا ہے۔ مفتی منیب الرحمٰن بریلوی مکتبہ فکر کی ناصرف نمائندگی نہیں کرتے بلکہ بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء گرامی اور مفتیان قدر کی کثیر تعداد مفتی منیب الرحمان کو سرے سے مفتی ہی تسلیم نہیں کرتی؛ مفتی منیب بریلوی مسلک کا چہرہ مسخ کرنے اور اتحاد بین مسلمین کو پارہ پارہ کرنے کے ذمہ دار ہیں،

    بین الاقوامی میڈیا پر مفتی منیب الرحمان نواسہ رسول محمد ﷺ، سردار جنت حضرت امام حسین رض کو شہید کرنے والے یزید کے وکیل بن کر پیش ہوئے۔ جبکہ حضرت عمر فاروق(رض) کا قول ہے کہ "دریائے فرات کے کنارے اگر کتا بھی پیاسا مرجائے تو عمر زمہ دار ہوگا” مفتی منیب کے زیر سرپرستی دہشتگردی پھیلاتی تنظیم ٹی ایل پی رحمت للعالمین محمدﷺ کے نام کے نعرے مارتے ہوئے رحمت للعالمین محمد ﷺ کے امتیوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی لیکن نام نہاد مفتی منیب الرحمٰن نے ٹی ایل پی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی ایس پی کے کارکن کی شہادت اور مصطفیٰ کمال سمیت کئی کارکنان کے زخمی ہونے پر تعزیت اور ہمدردی تو درکنار؛ انیس قائم خانی کے بیان پر مفتی منیب کا ٹویٹ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مصطفیٰ کمال کا دہشتگرد تنظیم ٹی ایل پی کو دہشتگرد کہنا مفتی منیب کے کلیجے پر تیر بن کر لگا، مفتی منیب کا شمار ان دین کے دشمنوں اور ملک دشمنوں میں ہوتا ہے جو اسلام اور پاکستان کا چہرہ دنیا کے سامنے مسخ کرنے کے زمہ دار ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان مذہبی جماعت نہیں بلکہ ایک سیاسی دہشتگرد جماعت ہے، مفتی منیب اسکے سرپرست اعلیٰ ہیں جو حضرت محمد ﷺ کا نام اپنی گندی سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے۔اس سے بڑی توہین حضرت محمد ﷺ کی نہیں ہو سکتی کہ آپ ﷺ کا نام لے کر آپ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والوں کو شہید کیا جائے اور تکلیف پہنچائی جائے۔

    دنیاوی ہارجیت سے مرعوب نام نہاد سیاسی مفتی منیب الرحمان ایک سید زادے سید مصطفیٰ کمال کو انتخابات ہارنے کا طعنہ دے کر ناصرف اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دے رہا ہے بلکہ تاریخ اسلام میں حضرت امام حسین رضی الله عنہ اور اہل بیت کی شہادت کا بھی مزاق اڑا رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یزید نے بھی خانوادہ رسول محمدﷺ کے کٹے ہوئے سروں کو نیزوں کی نوک پر رکھ کر جیت کا جشن منایا تھا لیکن آج اور دنیا میں آخری انسان کے رہنے تک یزید رسوا ہوگیا اور وہ کٹے ہوئے سر سرداران جنت بن گئے۔ یزید جیت کا جشن منا کر بھی ناکام رہا اور خانوادہ رسول محمدﷺ سر کٹا کر ہمیشہ کے لیے کامیاب رہے۔ ہر جیتنے والا کامیاب نہیں اور ہر ہارنے والا ناکام نہیں۔ رب العالمین نے سید مصطفیٰ کمال کو رحمت للعالمین محمدﷺ کی امت کو کراچی میں جوڑنے کا ذریعہ بنایا جسکا تصور بھی مفتی منیب جیسے علماء سو کے لیے محال ہے۔

    گزارش ہے کہ لبیک کے نعرے مارنے سے کوئی عاشق رسول نہیں ہوجاتا بلکہ اپنے عمل سے ثابت کرنا پڑتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی سیف الدین صدیقی کے قاتل اور سید مصطفی کمال اور پی ایس پی کے دیگر کارکنان کو زخمی کرنے والوں کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی قاتل سمجھتی ہے۔ اللّٰه ہمارا حامی و ناصر ہے۔

  • کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی درخواست جاری کر دی۔

    کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی درخواست جاری کر دی۔

    کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی درخواست جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد میں عوام کیلئے بری خبر ہے۔شہر قائد میں عوام پر ایک مرتبہ پھر سے بجلی کا بم گرانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زیادہ اضافے کی درخواست کردی ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ کے الیکٹرک (کے ای) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے توثیق شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کے عین مطابق مئی 2022 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں فی یونٹ 11 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کر دی ہے۔ ملک بھر میں یہ لاگو ٹیرف طریقہ کار کے مطابق ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لینے کا فیصلہ اور ساتھ میں اس کا اطلاق صارفین کے بلوں پر صرف ایک ماہ کیا جائے گا۔

    مزید تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ فرنس آئل کی قیمت میں اضافے اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے خریدی جانے والی مہنگی بجلی کی وجہ سے مئی 2022 کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر بڑے اثرات ہوئے۔مئی 2022 میں فرنس آئل کی قیمت میں مارچ 2022 کی نسبت 38 فیصد اضافہ بھی ہوا اور مارچ سے مئی 2022 کے درمیان آر ایل این جی کی قیمت 50 فیصد بڑھ گئیں۔ساتھ یہ بھی کہ مئی 2022 میں سی پی پی اے جی سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ یہ اضافہ 53 فیصد ہوا تھا۔

    مزید برآں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ بجلی کی پیداوار اور جنریشن مکس کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یوٹیلیٹیز کے ذریعے خرچ کیا جاتا ہے۔اور یہ سب اخراجات کو نیپرا کو جانچنے اور منظوری کے بعد پھر صارفین کو منتقل کر دیتے ہیں۔

    4 جولائی کو عوامی سماعت کیے جانے کا فیصلہ۔اور یہ فیصلہ نیپرا رول کی جانب سے الیکٹرک کی اپیل پر کیا گیا۔نیپرا انتظامیہ کو جانچے گی۔اور نیپرا ایف سی اے کا تعین بھی کرے گی۔اس کے ساتھ ساتھ نیپرا ایف سی اے کی مدت کا تعین بھی کرے گی۔اور پھر اس سب کے بعد اس کو منتقل کر دیا جاۓ گا صارفین کے بلوں میں کیا جاۓ گا۔

  • مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم سےملاقات

    مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم سےملاقات

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیربراۓ ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد نےملاقات کی ہے اورملاقات میں ملکی سطح پر اعلی کوالٹی کا کوئلہ، لوہا اور دیگر قیمتی معدنیات کی تلاش اور نکاسی کے نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔

    وزیر اعظم نے اس مقصد کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی، تاکہ بجلی کی پیداوار اور دیگر صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال کا زیادہ سے زیادہ حصہ مقامی سطح پر پیدا کر کے ملک کا قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکے۔

    وزیر اعظم نے اس سلسلے میں تھر اور لاکھڑا میں موجود کوئلے کے ساتھ ساتھ میانوالی اور چنیوٹ میں دریافت شدہ لوہے کے ذخائر سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے ملک میں مائننگ سیکٹر کی ترقی کے لیے عملی تجاویز مرتب کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، اور اس مقصد کے لیے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم، وزارت صنعت و پیداوار، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور دیگر متعلقہ حکام کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مائننگ سیکٹر سمیت تمام شعبوں کے لیے اعلی تعلیم یافتہ ماہرین کی تلاش کے لیے وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا۔

    ملاقات میں وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک ، وزیر مملکت براۓ خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو عاصم احمد اور دیگراعلی سرکاری حکام نے شرکت کی،

    ادھر اج اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی ہے اورکے الیکٹرک کودرپیش مسائل اورترجیحات پرسیرحاصل گفتگو کی ہے

    ملاقات میں وزیر اعظم کو کے-الیکٹرک کے NEPRA سے متعلق دیرینہ حل طلب مسائل سے آگاہ کیا گیا، جن کے حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کے-الیکٹریک اور حکومت پاکستان کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، بلکہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی ارزاں نرخوں پر ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے اس سنگین لاپرواہی اور کاہلی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور اگلے 3 ماہ میں ان مسائل کا تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

    ملاقات میں رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت براۓ خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

    ادھرکراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ،نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کریگا۔

    نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا، اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرلیتا ہے تو کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپےکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

  • فضائیہ میڈیکل کالج کاپہلا کانووکیشن:ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد

    فضائیہ میڈیکل کالج کاپہلا کانووکیشن:ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد

    اسلام آباد:فضائیہ میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کا ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    صدر مملکت نے کیا شہر قائد میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح

    مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے یونیورسٹی کے پروفیشنل امتحانات میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا۔ طلباء جنہوں نے ہر مضمون میں اعلیٰ نمبر حاصل کیئےانہیں بھی طلائی تمغوں سے نوازا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر سعد اظہر ملک ایم بی بی ایس میں 20 تمغے حاصل کرکے بہترین گریجوایٹ قرار پائے

    فیڈرل بورڈ کے میٹرک انٹر نتائج میں افواج پاکستان کے تعلیمی اداروں نے میدان مار لیا…

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعد اظہر ملک ایم بی بی ایس میں 20 تمغے حاصل کرکے بہترین گریجوایٹ قرار پائے۔

    حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد میں دی جانے والی تعلیم کے اعلٰی معیار کو سراہا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیاکہ فضائیہ میڈیکل کالج کو صف اول کے میڈیکل کالجوں کی فہرست میں شامل رہنے کے لیے تعلیم کی ایسی جدید تدریسی حکمت عملیوں کو شامل کرنا ہو گا جو پیچیدہ طبی علوم کی وضاحت میں مددگار ثابت ہوں۔ ائیر چیف نے کہا کہ “نینو ٹیکنالوجی، روبوٹک سرجری، پرسنلائیزڈ میڈیسن اور وسیع سپیکٹرم آرگن ٹرانسپلانٹ آج کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی پہچان ہیں” ۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیکل گریجویٹس کو صحت کو درپیش موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے علم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔اس تقریب میں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کے سینئر اراکین، میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرائیویٹ و سول میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔

  • بھارت:اسلامو فوبیا کے واقعات،امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد

    بھارت:اسلامو فوبیا کے واقعات،امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد

    واشنگٹن:بھارت:اسلامو فوبیا کے واقعات،امریکی کانگریس میں مذمتی قرارداد،اطلاعات کے مطابق بھارت میں اسلام ، مسلمانوں اوردیگرمذاہب کے ماننے والوں کے خلاف ہندووں کی انتہا پسندی کے خلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں عالمی طاقتیں بھی نوٹس لے رہی ہیں ، حالیہ واقعات میں اضافے کےبعد بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر امریکی کانگریس میں ایک مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

    بھارت میں اسلاموفوبیا کےخلاف اٹھنے والی آوازامریکی کانگریس تک تک پہنچی ہے، یہی وجہ ہےکہ ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دیا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں، ٓدیواسیوں اور دیگر مذہبی و ثقافتی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ بھارت میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف پیدا کی جانے والی نفرت کے خلاف امریکی کانگریس میں اسلامو فوبیا پر سماعت 30 جون کو ہوگی، جس میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ الہان عمر نے گزشتہ ماہ آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی تھی۔ اس سے پہلے اپریل کے آخر میں یو ایس سی آئی آر ایف کی ایک رپورٹ میں بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

  • ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے:شاہ زین بگٹی

    ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے:شاہ زین بگٹی

    اسلام آباد:ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے، ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں تمام ترحفاظتی اقدامات کیئے جارہےہیں‌

    پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے پائی جانے والی تشویش کے بارے میں گفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نشے کی عادی بن چکی ہے، اگر انہیں نشے سے نہیں روکا گیا تو تباہی ہو گی جس کے لیے محکمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کام کر رہا ہے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیرنارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے کہا کہ نارکوٹکس فورس میں اہلکاروں کی کمی ہے، محکمے میں خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے پہلے سیاست میں اختلاف ہوتا تھا، عمران خان نے روایات کا خاتمہ کر دیا، خان نے سوائے الزام تراشی کے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، کوئی عمران خان سے پوچھے انہوں نے کون سے اسپتال یا تعلیمی ادارے بنائے؟ آج جو مسئلے ہیں یہ سب عمران خان کے اقدامات کا نتیجہ ہے، پاکستان بننے سے لے کر جتنا قرضہ لیا گیا تھا اتنا عمران خان نے تین سال میں لیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ عالمی صورتحال بھی ہے، ملک میں زرعی پانی کی قلت قدرتی تھی جس کی وجہ سے زراعت کا بڑا نقصان ہوا ہے، ہم سابقہ حکمرانوں کی طرح چور ڈاکو امپورٹڈ کے نعرے نہیں لگائیں گے بلکہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو بہتر کریں اور ہمارا مشن ہے کہ تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کریں کیونکہ اس ہی طرح ہمارا مستقبل محفوظ ہو گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ نہ ہونے کی وجہ منشیات فروش کو سزا نہ ہونا بھی ہے، سینیٹ میں بل پاس کرانے کی بات ہوئی ہے کہ سزا کو سخت کیا جائے۔