Baaghi TV

Author: +9251

  • فادرز ڈے کی تاریخ ، پاکستانیوں نے اس سال کس طرح منایا

    فادرز ڈے کی تاریخ ، پاکستانیوں نے اس سال کس طرح منایا

    امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966میں اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو ’’فاردز ڈے‘‘ قرار دیا ۔

    سن 1972 میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا جس کے بعد سے ہر سال جون کا تیسرا اتوار دنیا کے 58ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    پاکستان میں بھی فادر ڈےکو بھر پور ظریقے سے منایا جاتا ہے. اس دن والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جاتا ہے۔ فادرز ڈے کے موقع پر بچے اپنے والد کیلئے تحائف خریدتے ہیں، انہیں کارڈز بھی پیش کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی فادر ڈے منانے کا رحجان بڑھتا جارہا ہے تاہم پاکستان میں زیادہ تر افراد نے فادر ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے کا سہارا لیا. اور سوشل میڈیا کے ذریعے والد سے محبت کا اظہار اپنے اپنے طریقوں سے کیا.

    درحقیقت باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

  • پیسوں کی بہت ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل ،کوئی جیب کاٹ لیں،شوکت ترین

    پیسوں کی بہت ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل ،کوئی جیب کاٹ لیں،شوکت ترین

    سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خالی پلاٹ پر ٹیکس چھوٹ سے متعلق بتایا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خالی پلاٹ پر تعمیرات شروع کر دی جائیں تو کوئی ٹیکس نہیں لیں گے، آپ پہلی اینٹ لگا دیں ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک زمین کا قبضہ اور تعمیر کی اجازت نہیں ملتی ٹیکس نہیں لیں گے، قبضہ ملنے اور تعمیرات شروع نہ کرنے پر ٹیکس لاگو ہوگا۔وزیر خزانہ نے خالی پلاٹ مخصوص مدت تک رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کمپنیاں سالانہ 30 کروڑ منافع پر 2 فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ 30 کروڑ پر ٹیکس کی بجائے اس سے زائد آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے، جس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بات تو ٹھیک ہے مگر کیا کروں پیسوں کی بہت ضرورت ہے۔ مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بات میں وزن ہے، مفتاح صاحب کوئی اور جیب کاٹ لیں، جس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بالکل ابھی تو اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جیولرز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، ریٹیلرز پر بھی سیلز ٹیکس لگایا جائے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگلے سال 6.5 ارب ڈالرز کی پام آئل کی امپورٹ ہوگی، ہمارے پاس پام آئل کی درآمد کے لیے 6.5 ارب ڈالرز نہیں ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ خوردنی تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے، بنولے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

  • مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ گردوں کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے

    معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے اور آج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    ذزرائع کے مطابق انہیں گردوں میں مسئلہ تھا جسکا ڈیلائسز چل تھا۔ واضح رہے مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    سیاسی کارکن ریحام خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا: ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے ۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

    بیرسٹر دانیال چودھری نے مزاحیہ اداکار کی وفات پر افسوس کرتے ہوئےکھا کہ: مسعود خواجہ صاحب کا انتقال بہت دُکھی کر دینے والی خبر ہے۔ بچپن سے ان کو دیکھتے آئے ہیں۔ آج یقین نہیں آ رہا کہ وہ ہم میں نہیں رہے، اللہ ان کی مغفرت کرے اور گھر والوں صبر دے‎۔

  • پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس جاری،بجٹ پر بحث،ارکان کی عدم دلچسپی

    پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس جاری،بجٹ پر بحث،ارکان کی عدم دلچسپی

    یوان اقبال میں گورنر ہنجاب کی جانب سے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس پنجاب دو گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو کی زیر صدارت شروع ہوا،
    ایوان میں حکومتی ارکان کے نیت کم تعداد موجودو ہے تاہم و زیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف آج بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے.اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر بحث جاری ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے.سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا ،پنجاب اسمبلی اپوزیشن کے کل کے اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الہی کریں گے، پنجاب اسمبلی اجلاس مئں پرائیوٹ ممبر ڈے ہوگا،پنجاب لازمی اور فری تعلیم کا ترمیمی بل ایجںنڈے پر رکھ لیا گیا،ارکان اسمبلی کی تین مفاد عامہ کی قراردادیں بھی ایجنڈے پر رکھ کی گئیں.

    ایوان اقبال میں جاری پیجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی مناظر رانجھا نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور منتخب وزیر اعلی کے باوجود غریبوں کے مسائل حل کرنے کی اسمبلی کو پرویز الہی نے ذاتی ملکیت بنا دیا ہے،عوام کا بجٹ پیش ہو رہا تو مجبوری میں اجلاس ایوان اقبال میں کروارہے ہیں، ایک شخص کی انا اور ضد سے پنجاب کی پارلیمانی تاریخ رقم کی جا رہی ہے جو ایک دھبہ بن کر ابھرے گی، اب عمران خان اور پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں آئے گی، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پنجاب کی حالت کو بدلنے میں کردار ادا کریں گے، اگر تبدیلی نہ لا سکے تو آنے والا الیکشن مشکلات کا طوفان لائے گا، ہمیں چند ماہ میں تین سالوں والا کام کرنا ہوگا، گند صاف کیاہے ہم نے ترقی کی نئی منازل اوس نئے سفر کا آغاز کیا خوابوں کو عملی جامہ پہناناہوگا،

    عظمی بخاری گفتگو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائوس میں وزراء کی کمی ہے حاضری کو یقینی بنائیں۔ لاہور کینال روڈ پر چھ پوائنٹس ہیں جہاں نوجوان نشے کے ٹیکے لگا رہے ہیں۔ نشے نے پہلے ہی ملک کا برا حال کیا اب معاشرے کو نشے سے پاک لوگ چاہئیں، لاہور کنال روڈ منشیات کا گڑھ بن گیا ہے۔پاکستان کو اب ہوش مند لوگوں کی ضرورت ہے، المیہ ہے امن و امان کی بات سننے کےلئے کوئی نمائندہ نہیں ہے،شاہ جمال میں بھی لوگ ایک دوسرے کو ٹیکے لگا رہے ہیں۔ خلیل طاہر سندھو فوری طور پر ایکشن لیں اور لاہور کے نشئی پوائنٹ کو ختم کیاجائے،سپیکر کی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ نشی نے پاکستان بیچ ڈالا اب معاشرے کو ہی نہ بیچ ڈالیں۔

  • پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں،سلمان رفیق

    پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں،سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامزسیدہ رملہ و دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونااور پولیوکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈاکٹرمختاراعوان اور سیدہ رملہ نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونااور پولیوسے متعلق اقدامات بارے بریفنگ دی۔

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کورونااور پولیوکی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔ صوبہ بھرمیں اب تک 86فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ پنجاب کی94فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی کم ازکم ایک ڈوزلگائی جاچکی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ پنجاب کے 6اضلاع میں 27جون تا3جولائی تک معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ 27جون سے لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،لیہ،ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے اضلاع میں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کے دوران پنجاب کے 6اضلاع میں 45لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادپولیوکی آئندہ مہم کے دوران بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف سوفیصد حاصل کیاجائے گا۔ کورونااورپولیوکے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکومحنت کرناہوگی۔پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں۔انسدادپولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں کو مکمل تحفظ دیاجائے گا۔

    علاوہ ازیں صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامزسیدہ رملہ اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام محکمہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیاجارہاہے۔ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں سے متعلق بوگس رپورٹنگ پرسخت ایکشن لیاجائے گا۔ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔ڈینگی پرقابوپانا محکمہ صحت نہیں بلکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

  • ملک بھر کےمندر وں اور گورودواروں کی اصل حالت میں بحالی کا فیصلہ

    ملک بھر کےمندر وں اور گورودواروں کی اصل حالت میں بحالی کا فیصلہ

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر کے مندر وں اور گورودواروں کی تہذیب کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اصل حالت میں بحالی اور تزئین و آرائش کرنے کے لئے چار مختلف صوبائی محکموں کی خدمت حاصل کر لیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب , NCA لاہور , والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اور محکمہ سیاحت پنجاب شامل ہیں ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے محکموں کے نما ئندوں کے ساتھ MOU پر دستخط کیے.

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور , چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ , پردھان سردار امیر سنگھ , سیکر ٹری ثناء اللہ خان , عدیل احمد سی اے , ڈپٹی سیکر ٹری ایڈمن منیر احمد , اسسٹنٹ ایڈ منسٹریٹر ایڈمن راجہ احتشام فاروق , ڈپٹی سیکر ٹری پراپرٹیز یا سر اصغر مونگا , ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی و دیگر موجود تھے . چیرمین بورڈ حبیب الر حمنٰ کا کہنا ہے کہ ان تمام اداروں کی خدمت حا صل کر کے پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور تاریخی ورثہ کو انکی مذہبی روایات کے مطابق اصل حالت میں بحال کیا جا ئے گا , جس سے ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا.

    مزید برآں سکھ مذہب کے لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے سینکڑوں سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے لیے فول پروف سیکورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں بورڈ افسران , میڈیکل و سکیورٹی عملہ مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمراہ ہوں گے

  • مجھ پرحملہ کیا گیا،الیکشن کمیشن کردار ادا کرے،لیگی امیدوار نذیر چوہان

    مجھ پرحملہ کیا گیا،الیکشن کمیشن کردار ادا کرے،لیگی امیدوار نذیر چوہان

    مسلم لیگ ن کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مجھ پر اور میرے نہتے لوگوں پر وار کیا گیا، اللّٰہ کا فضل ہے کہ میری جان بچ گئی اور آپ سب کے سامنے کھڑا ہوں۔

    الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ میری قیادت اور اداروں سے درخواست ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے، پہلے بھی الیکشن ہوئے ہیں، جو پرامن اور مقابلےکی فضا میں ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، وہی طاقتور ادارہ ہے، جس نے زیادتی کی اس کو ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم خود کو پولیس اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کر کے انصاف کے طلب گار ہیں، میں نہ مانوں کی رٹ نہیں لگاؤں گا، اداروں کا احترام کروں گا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں نذیر چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ فائرنگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبیر گجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نے کی۔نزیر چوہان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ شبیر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ انتضابی دفتر پردھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

  • شاعر و گیت نگار خواجہ پرویزکی آج گیارہویں برسی

    شاعر و گیت نگار خواجہ پرویزکی آج گیارہویں برسی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف گیت نگار خواجہ پرویز کی آج گیارہویں برسی منائی جا رہی ہے انہوں نے اپنے چالیس سالہ کیرئیر میں اردو اور پنجابی فلموں کے ہزاروں گیت لکھے۔ان کا لکھا ہر گیت سپر ہٹ ہوا ۔ان کا اصل نام غلام محی الدین تھا خواجہ پرویز تخلص تھا ۔1955میں ہدایتکار ولی کے اسسٹنٹ مقرر ہوئے کچھ عرصے کے بعد یہ ادارہ ہی بند ہو گیا جس کے بعد گیت نگاری کی طرف رجحان ہونے کے باعث نغمہ نگار سیف کے اسسٹنٹ اور شاگرد بن گئے ۔خواجہ پرویز نے گیت نگاری کا سلسلہ دلجیت مرزا کی فلم رواج سے کیا اس میں ایک گیت جس کے بول تھے کہتا ہے زمانہ کہیں دل نہ لگانا سپر ہٹ ہو گیا ۔اس کے بعد خواجہ پرویز شباب کیرانوی کے ساتھ کام کرنے لگ گئے بڑے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا

    موسیقاروں کی دھنیں اورخواجہ پرویز کی شاعری سپر ہٹ ہوتی رہی ۔ان کے لکھے صرف اردو گیت ہی ہٹ نہیں ہوتے تھے بلکہ پنجابی گانے بھی ہٹ ہوتے تھے اگر ایک طرف ان کا ”پیار بھرے دو شرمیلے نین“ اور ” جب بھی کوئی پیار سے بلائےگا“ گنگنائے گئے تو کہیں ”س±ن وے بلوری اکھ والیا“ اور ”او وے سونے دے یا کنگنا“ گائے گئے۔خواجہ پرویز نے سٹیج کا بھی رخ کیا وہاں کے لئے بھی لکھا۔جس وقت فلمی صنعت زوال کی طرف جا رہی تھی اس وقت بھی ان کے لکھے ہوئے گیت لوگ سراہتے تھے فلم چلتی تھی یا نہیں لیکن ان کے لکھے ہوئے گیت ضرور سپر ہٹ ہوتے تھے ۔ملکہ ترنم نور جہاں اور مہدی حسن جیسے دیگر گلوکاروں نے خواجہ پرویز کے لکھے ہوئے ہزاروں گیت گائے اور شہرت سمیٹی خواجہ پرویز شوگر جیسے مرض مں مبتلا تھے طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ بیس جون 2011کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔

  • سوناکشی سنہا نے اپنی کامیابی کا سہرا کس کے سر رکھ دیا؟

    سوناکشی سنہا نے اپنی کامیابی کا سہرا کس کے سر رکھ دیا؟

    شترو گن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا جو فلموںمیں آنے سے پہلے بہت زیادہ موٹی تھیں ان کا وزن نوے کلو تھا وہ کہتی ہیں کہ وہ تو سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ اپنا وزن کم کر سکتی ہیں اور ٹاپ ہیروئینز کی دوڑ میں شامل ہوسکتی ہیں ۔اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہیروئین بھی بنوں گی لیکن اداکار سلمان خان نے مجھے متحر ک کیااور کہا کہ تم اپنا وزن کم کرو تم اچھی ہیروئین بن سکتی ہو اور اس وقت تمہارا وزن نوے کلو ہے اس کو کم کرکے تیس کلو تک لیکر جاﺅ ۔سوناکشی نے کہا کہ اگر سلمان خان مجھے موٹیویٹ نہ کرتے تو میں شاید آج ہیروئین نہ ہوتی ان کے کہنے پر میں نے خود پر توجہ دی اور آج میرا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئینز میں ہوتا ہے ۔یوں سوناکشی سنہا نے اپنی کامیابی کا سہرا سلمان خان کے سر رکھ دیا ۔

    یادرہے کہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کی فلم ”دبنگ “ سے اپنے فلمی کیرئیر سے آغاز کیا ان کو بڑی سکرین پر دیکھ کر شائقین نے بہت زیادہ سراہا یوں پہلی فلم سے سوناکشی نمبر ہیروئینز کی لسٹ میں شامل ہو گئیں اور پھر پہلی فلم تھی بھی سلمان خان کے ساتھ،دبنگ فلم کا میوزک بھی سپر ہٹ تھا خصوصی طور پر راحت فتح علی خاں کے گیت تیرے مست مست دو نین نے تو شائقین کے دل موہ لئے تھے۔سوناکشی سنہا نے اس فلم کے بعد کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا سوناکشی کو نہ صرف اداکاری بلکہ ڈانس پر بھی عبور حاصل ہے ۔

  • اداکارہ سعدیہ خان کو ملی ایک بڑی خوشخبری

    اداکارہ سعدیہ خان کو ملی ایک بڑی خوشخبری

    ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان جنہوں نے ڈرامہ سیریل ” خدا اور محبت“ سے شہرت حاصل کی ان کو ملی ہے ایک بہت بڑی خوشخبری ۔یہ خوشخبری ان کو ایک مہینہ پہلے ملی تھی لیکن انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا ءپر اپنے پرستاروں کے ساتھ تاخیر سے شئیر کی ۔اداکارہ سعدیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہیں دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا شمار بھی اب ان فنکاروں میںہو گا جن کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ۔انہو ں نے گولڈ ویزہ ملنے پر عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ محبت کرنے والے پر امن ملک میں دس سا ل کی رہائش ایک خواب تھا جو اس ویزے کے زریعے پورا ہوا ہے میں بہت زیادہ خوش ہوں اور اپنے پرستاروں سے معذرت خواہ ہوں کہ یہ خوشخبری میں نے ان کے ساتھ بہت تاخیر سے شئیر کی ۔

    یاد رہے کہ سعدیہ خان سے قبل گولڈن ویزہ گلوکار علی ظفر کو بھی ملا گلوکار فخر عالم وہ پہلے پاکستانی فنکار تھے جن کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا تھا ۔انہیں جب ویزہ ملا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ میرے لئے دوہرے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ میں ایک طرح سے پہلا پاکستانی فنکار ہوں جسے یہ گولڈن ویزہ ملا ہے، دوسرایہ کہ مجھ سے پہلے جتنے بھی پاکستانیوں نے یہ ویزہ حاصل کیا اس کے لئے درخواست دی تھی جبکہ مجھے یہ اعزازی طور پر دیا گیا ہے۔