Baaghi TV

Author: +9251

  • کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل

    کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل

    کافی عرصے سے لوگ منتظر تھے کہ شاہ رخ خان کے بچے فلموں میں آئیں لیکن لگتا ہے اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جو کہ ذویا اختر کی فلم ”دا آرچی“ سے اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں اس کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل ہو گیا ہے ،پہلا شیڈیو ل اوٹی میںتھا خبریں ہیں کہ اوٹی میں ہونے والا کام اب ختم ہو چکا ہے۔نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں سہانا خان کے ساتھ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ امیتابھ بچن کا گرینڈ بیٹا آگستیا نندہ بھی ڈیبیوکررہے ہیں ۔ فلم میوزیکل ڈرامہ ہے جس کا ٹیزر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں کون کون کام کررہا ہے ۔

    یاد رہے کہ زویا اختر نیٹ فلیکس کے لیے بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی ورژن پر کام کر رہی ہیں۔شاہ رخا ن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی سہانا خان اداکاری میں بہت زیادہ دلچپسی رکھتی ہے جبکہ ان کا بیٹا آریان ہدایتکاری میں دلچپسی رکھتا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سہانا خان کیسی اداکارہ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان کے والد نے تو کنگ خان ہونے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔اُدھر خوشی کپور کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے سری دیوی کے پرستار ان میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو شاید دیکھنا چاہتے ہیں ۔بالی وڈ کے نامور ستاروں کے بچے اس فلم سے اپنا ڈیبیو کررہے ہیں اس لئے اس فلم کا سب کو ہی بے چینی سے انتظار ہے ۔

  • کرینہ کپور کا پہلا ڈیجیٹل ڈیبیو پراجیکٹ مکمل

    کرینہ کپور کا پہلا ڈیجیٹل ڈیبیو پراجیکٹ مکمل

    کرینہ کپور دا ڈیووشن سسپیکٹ ایکس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جتنا ٹائم انہوں نے شوٹنگ کی وہ سیٹ کی تقریبا ہر روز ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیا کرتی تھیں اب ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔کرینہ کپور نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔کرینہ کپور نے اس فلم سے جڑے اہم لوگوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے فلم بہت اچھی ہو گی ۔دا ڈیووشن سسپیکٹ ایکس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو گی اور کرینہ کپور اس فلم کے زریعے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہی ہیں۔فلم سسپنس تھرلر ہے جسے کی گو ہیگشینو نے لکھا ہے ،جبکہ پرڈیوس جے جے شیوا کرامانی ،آکاش پوری اور تھومس کم کے ساتھ سجے گھوش نے کیا ہے۔فلم کی کہانی ناول پر مبنی ہے اور اب تک کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہے ۔کرینہ کپور اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کو لیکر کافی پرجوش ہیں۔ان کی خوشی کا اندازہ انکی شوٹنگ کے دوران مسلسل تصاویر شئیر کرنے سے لگایا جا سکتا ہے ۔کرینہ کپور نے اس سے قبل کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے کام نہیں کیا ۔امید ہے کہ ان کے پرستار ان کو اس پلیٹ فارم پر بھی سراہیں گے ۔
    یاد رہے کہ کرینہ کپور پچھلے کچھ عرصے سے ہندی فلموں میں زرا کم کم دکھائی دے رہی ہیں،لیکن فلمی تقریبات میں نظر آتی ہیں انٹرویوز بھی دے رہی ہیںحال ہی میںانہوں نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ لوگ انہیں بوڑھی کہتے ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے ۔

  • عمران خان، ذوالفقار علی بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے۔ سینیٹر سردار سلیم

    عمران خان، ذوالفقار علی بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے۔ سینیٹر سردار سلیم

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دراصل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کیونکہ ان میں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ کہناتھا پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء اور سابق سینیٹر سردار سلیم کا جنہوں نے باغی ٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: سابق وزیر اعظم عمران خان حمایت تو دور مخالفت کرنے کے بھی قابل نہیں ہے۔
    جب سردار سلیم سے باغی ٹی وی نے سوال کیا کہ عمران خان دعوی کرتے ہیں کہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹوکیخلاف امریکہ نے سازش کی تھی ٹھیک اسی طرح انکے خلاف بھی بیرونی سازش ہوئی ہےتواسکے جواب میں سردار سلیم نے کہاکہ: عمران خان نے کونسا ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہےکہ ان کے خلاف امریکہ سازش کرتا؟

    سابق سینیٹر کے مطابق: جہاں تک بات ذوالفقار علی بھٹو کی ہے وہ تو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی کوشش کررہے تھے اوردوسرا انہوں نے تیل پیدا کرنےوالےتمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو مشورہ دیا تھا کےوہ اپنے تیل کی پیداوار کم کردیں اور ان کے اس مشورہ پرعمل کے بعد امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے کیوں کہ تیل کی پیداوار کم ہونے سے ناصرف انہیں تیل مہنگا خریدنا پڑ رہا تھا بلکہ مقدار میں بھی کم مل رہا تھا۔ اورپھریہ کہ مسلم ممالک اپنا تیل مہنگے دام بیچ کر زیادہ سے زیادہ پیسہ کما رہے تھے جسکے سبب ان ممالک میں مالی خوشحالی آنا شروع ہوگئی۔

    فیٹف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنےکےعندیہ پرسردارسلیم کا کہنا تھا کہ: "بہت سارے دانشور اس بات پر موثر ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں عمران خان کا زیادہ کردارہے کیونکہ اس نے 34 کی 34 شرائط کو پورا کیا تھا۔ لیکن میرے خیال میں تعصب کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو یہ یاد نہیں کہ بات صرف شرائط پوری کرنے کی ہوتی تو پاکستان کوکب کا گرے لسٹ سے خارج کردیا گیاہوتا لیکن اصل معاملہ شرائط پوری کرنے کا نہیں تھا بلکہ امریکہ اوردوسرے یورپی ممالک جو اثررکھتے تھے پر بھارتی حکومت کا دباؤ تھا کہ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں نہ ڈالا جائے اور پاکستان کے اس وقت کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی میں اتنی اہلیت نہیں تھی کہ وہ چین کی بھرپورحمایت کے باوجود بھی امریکہ اوریورپی ممالک کو بھارتی دباؤ سے نکال کر پاکستان کے موقف کو تسلیم کرواتا ۔”
    سردارسلیم سمجھتے ہیں کہ: یہ کارنامہ بی بی شہید کے فرزند اور نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بڑے احسن طریقے سےکردکھایا۔ جسکے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے.

  • عالمی جنگ؟روس سے جنگ کیلئے فوج تیار رہے، برطانوی آرمی چیف کا حکم

    عالمی جنگ؟روس سے جنگ کیلئے فوج تیار رہے، برطانوی آرمی چیف کا حکم

    لندن: برطانوی فوج کے آرمی چیف نے فوجیوں کو میدان جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔بی بی سی کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرز، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی بحیثیت فوج کے سربراہ کے عہدہ سنبھالا ہے، نے کہا کہ وہ 1941 کے بعد سے پہلے چیف آف دی جنرل اسٹاف ہیں جنہوں نے یورپ میں ایک بڑی براعظمی طاقت پر مشتمل زمینی جنگ کے سائے میں فوج کی کمان سنبھالی۔

    مغرب ہمارے بارے میں کیا سوچتا ہے:ہمیں کوئی پرواہ نہیں: روس

    انہوں نے مزید کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ ہمارے بنیادی مقصد کی نشاندہی کرتا ہے؛ برطانیہ کی حفاظت کرنا اور زمین پر جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے تیار رہنا۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین جنگ طاقت کے ذریعے روسی جارحیت کو روکنے کے جذبے کو تقویت دیتا ہے۔

    روس کا دنیا کی ہر چیز اپنے ملک میں تیار کرنے کا بڑا اعلان

    جنرل سر پیٹرک نے “نیٹو کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور روس کو یورپ پر مزید قبضے سے روکنے کے لیے برطانوی فوج کی نقل و حرکت اور اس میں جدت لانے کا اپنا ہدف بھی بیان کیا۔ انہوں نے کہا، ’ہم وہ نسل ہیں جو فوج کو یورپ میں ایک بار پھر لڑنے کے لیے تیار کرے گی‘۔

    امریکہ اوراتحادی روس کوطویل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتےہیں:فیصلہ ہوگیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیٹو چیف اسٹولٹنبرگ نے بھی یوکرین کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ جنگ سالوں پر محیط ہوسکتی ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم اور نیٹو سربراہ جانز اسٹولٹنبرگ نے بھی یوکرین کو اپنی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا:عمران خان

    ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا:عمران خان

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا

    انہوں نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔ کورونا بحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ بھی فراہم کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے اور اپنےحقوق کیلئے باہرنکلنا جہاد ہے جبکہ پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیا گیا اور اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں۔

    عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے اور اگر کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 12روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے، ہم نے پیٹرول کی قیمت 10روپے بڑھانے کی بجائےکم کرکے ریلیف دیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں84روپے کا اضافہ کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے، کہا گیا آئی ایم ایف کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، ہم نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کاخیال رکھا

    عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ تھا کہ ان کے پاس قابلیت نہیں یہ صرف اپنےکیسز ختم کرنے کے لئے اقتدار میں آئے، امریکا سے سازش ہوئی اور یہاں میرجعفر اور میرصادق ساتھ مل گئے، میں نےکہا تھاکہ اگر سازش کے تحت حکومت کو گرادیا گیا توسنبھالا نہیں جائےگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں اداروں کو آزادی سےکام کرنے دیا، خرم دستگیرنے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر عمران خان رہ جاتا تو انہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈال دینا تھا، خرم دستگیرکی بات سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف این آراوٹو لینےحکومت میں آئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ امریکا کے غلام ہیں اس لیے روس سےسستاتیل نہیں خریدر ہے اور اگرآپ کو قوم کی فکر ہے توآپ کو 2ماہ ہوگئے روس سےسستا تیل کیوں نہیں خریدا؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیٹف ایشو پر ہمارےدور میں بہت کام کیا گیا، جب ہم فیٹف قانون سازی کررہےتھےتویہ اس وقت نیب قانون میں ترمیم لانےکی کوشش کی کیونکہ جب یہ نیب قانون بنےگا تو کل ان کے1200ارب کے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔

    عمران خان سے رابطےتیزہوگئے:بڑی بڑی شخصیات قافلے میں شامل ہونے کےلیےتیار

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول نےکہا بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں تو ہم نے بھی بھارت سے اچھےتعلقات بنانےکی کوشش کی، جب بھارت نےکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو ہم نے ناطہ توڑدیا اور اب اگر آپ بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سے غداری ہوگی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہےہیں، جب تک صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔

  • ‏سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج

    ‏سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج

    لاہور:سرکاری زمین اپنے نام منتقل کروانے کا الزام،عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف سرکاری اراضی اپنے نام کروانے پر اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن میں اُن کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    اطلاع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں جبکہ متن میں لکھا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا اور 1986 میں منتقلی ظاہر کر کے زمین ہتھیا لی۔

     

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اور بھائیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عثمان بزدار نے بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مراعات کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مراعات کے حصول کے لیے ملتان بنچ میں دائر پٹیشن پرنسپل سیٹ پر ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے۔عثمان بزدار کی جانب سے لاہور ہائی کورت میں درخواست سینئر قانون دان اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی ہے ۔

    درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب منسٹرز مراعات ایکٹ کے تحت بطور سابق وزیر اعلیٰ مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے، 23 مئی سے قانون کے تحت بطور سابق وزیر اعلی حاصل مراعات نہیں دی جا رہیں، مراعات کے حصول کے لیے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر گزارشات کیں مگر سنوائی نہیں ہوئی۔

    درخواست میں عدالت عالیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ قانون کے تحت سابق وزیر اعلی پنجاب کو حاصل مراعات بھی دینے کا حکم دیا جائے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مراعات کے حصول کے لیے دائر درخواست کو پرنسپل نشست پر سنا جائے۔

     

     

    دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست میں فریق بنائے گئے چیف سیکرٹری پنجاب لاہور میں ہیں، اس لئے درخواست کو بھی پرنسپل سیٹ پر سنا جائے۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کریں گے۔

  • ‘لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیکر انقلاب خود بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے’:مریم اورنگزیب

    ‘لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیکر انقلاب خود بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے’:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی قوم سے گفتگو کوحکومتی ارکان نے بہت اہم لیا ہے اورفوری ردعل دینا شروع کردیا ہے ، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیکر انقلاب خود بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

    پاکستان کے موجودی سیاسی معاشی اور معاشراتی حالات پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ویڈیو لنک خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں، 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے، ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر سکرین پہ بیٹھا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے، آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا، مہنگائی 3 سے 16 فیصد کرنے والے انقلاب ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی آ سکتے ہیں، 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والا انقلاب سکرین پہ ہی آ سکتا ہے، کشمیر فروشی کرنے والے ٹی وی سکرین اور معلق ہیلی کاپٹر پر ہی انقلاب لاسکتے ہیں۔

  • برطانیہ کو مطلوب اشتہاری 27 سال بعد راولپنڈی سے گرفتار

    برطانیہ کو مطلوب اشتہاری 27 سال بعد راولپنڈی سے گرفتار

    راولپنڈی :1995 سے برطانیہ کے اداروں کو ایک مفرور پاکستانی راولپینڈی سے گرفتارکرلیا گیا ہے ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے راولپنڈی نے 1995 سے برطانیہ کو مطلوب محمد بشارت ولد محمد حسین سکنہ میر پورآزاد کشمیر جس کی عمر 49 سال بتائی جاتی ہے ، کو راولپنڈی سے گرفتارکرکے سب کو حیران کردیا ہے

     

     

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 1995 میں ویلز کے علاقے میں ایک شہری کو قتل کرنے کے بعد محمد بشارت پاکستان فرار ہوگیا تھا ،یہ بھی معلوم ہواہے کہ پاکستانی اداروں نے اس کا پیچھا کیا اور پھرایڈیشنل  ڈائریکٹر زبیر احمد کی زیرنگرانی آپریشن کے نتیجے میں گرفتار ہوا

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایف آئی اے کی شاندارحکمت عملی ،اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے حوالے کردیا ، اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے سرکل لاہور نے مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو چھاپہ مار کرگرفتار کرلیا ہے

     

    ایف آئی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد آصف ولد محمد عاشق سکنہ گوجرانوالا پروپرائیٹرشان مدینہ ٹریول اینڈ ٹورز کو مقدمہ نمبر 416/2019 گرفتار کیا ، ملزم نے جعلی دستاویزات پر ملائیشیا بھجوانے کے لیے اوایف ڈی ملزم سے ڈیڑھ لاکھ ہتھیا لیا

    ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری محمد زاہد ولد عبدالرحمان سکنہ گوجرانوالا گرفتارکرلیا ،ملزم نے بیرون ملک سفر کے لیے اپنا آئی ڈی کار ڈ اوایف ڈی کو فروخت کیا ،ایسے ہی اشتہاری محمد شہباز ولد فیض سکنہ سیالکوٹ کو فتارلریا گیا گیا تھا ، ایسے ہی اشتہاری ملزم سعید خان ولد موسیٰ خان سکنہ لاہور کو سعودی عرب نوکری دینے کے جعلی چکر میں گرفتار کیا گیا ہے ،

     

    ادھر اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے افسران اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام اشتہاریوں کو جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیئے تھے

     

    یاد رہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اسمارٹ فونز سمیت دیگر آلات کے پھیلاؤ کے ساتھ سال2021 میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کو ملک بھر سے موصول ہونے والیں سائبر جرائم کی شکایات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

    ایف آئی اےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ ہمیں یکم جنوری سے 31 دسمبر2021 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 2 ہزار 356 شکایات موصول ہوئیں، 23 فیصد شکایات میں فیس بک کو بطور ذریعہ استعمال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا ’سائبر کرائم کی شکایتیں رپورٹ ہونا قانون نافذ کرنے والے ادارے پر شہریوں کے اعتماد کی عکاسی ہے، ایف آئی اے نے عوام کے لیے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا تھا اور کیسز رپورٹ کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ایف آئی اے سے مدد طلب کرسکتے ہیں کیونکہ یہ واحد قانونی ادارہ ہے جو سائبر جرائمز کی تحقیقات اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے کرتا ہے۔

  • چوتھی جماعت کی لاپتہ طالبہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    چوتھی جماعت کی لاپتہ طالبہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    بورے والا: آیک اور حوا کی بیٹی ظلم کا شکار ہوگئی ، اطلاعات ہیں کہ جنوبی پنجاب کے علاقے بورے والا میں چوتھی جماعت کی لاپتہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، 6 روز بعد بچی کی لاش نالہ سے برآمد کرلی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    بورے والا میں سات روز قبل لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم بچی کی نعش قریبی گاؤں کے نالہ سے برآمد ہوگئی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کا شبہ، تاجر تنظیموں نے واقعہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی 4 روز میں گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    کراچی میں آٹھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار

    خیال رہے کہ بورے والا کی نواحی آبادی محلہ اقبال نگر سے محنت کش نذیر احمد کی 12 سالہ کمسن بیٹی مافیہ شہزادی سات روز قبل گھر سے دکان پر سودا لینے گئی لیکن واپس نہ آئی، بچی کے ورثاء نے اسکی تلاش شروع کردی اور پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن کو بھی اطلاع کردی، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن 7 روز گزرنے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی، بچی کے ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

    یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر دیئے جانے کا انکشاف

    شک کی بنیاد پر جن ملزمان کی نشاندہی کی گئی انکو بھی پولیس نے گرفتار نہ کیا، بچی کی نعش قریبی گاؤں 515/ ای بی کے قریب پانی کے کھال سے ملنے پر ریسکیو 1122 نے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

    غم سے نڈھال ورثاء کا کہنا ہے کہ 7 روز تک پولیس نے ہمیں ملزمان کا کوئی سراغ نہ دیا، ہماری معصوم بچی کے قاتل اسی محلہ میں ہیں، اگر انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو ہم پورا خاندان خود سوزی کرلیں گے، انہوں نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے۔

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

    اس دلخراش واقعہ پر نمائندہ تنظیموں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے چار روز کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا رستہ اختیار کیا جائے گا، بچی کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی جاچکی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس ملزمان کے قریب تر پہنچ چکی ہے۔

  • پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    دبئی : پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:اطلاعات کے مطابق سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی فیملی نے ان کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر کی فیملی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطہ کرنے پر شکرگزار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی سے پہلے طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز کوبغور دیکھ رہے ہیں۔پرویزمشرف فیملی کے مطابق پاکستان میں مطلوبہ ادویات اورطبی سہولیات نہیں ہیں۔
    خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا ہے جس کے بعد ان کی جلد وطن واپس ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز مشرف 2016 میں عدالتی حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس وقت سے دبئی میں مقیم ہیں۔17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل آج ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی تھی کہ پرویز مشرف کا خاندان پاکستان واپسی کے حوالے سے فوج سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں، اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ادارے اور اس کی لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔

    ہفتے کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پرویز مشرف کی واپسی کے خیال کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونا چاہیے، ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے.وزیر دفاع نے سابق آرمی چیف کے لیے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔