Baaghi TV

Author: +9251

  • لمپی سکن وائرس وبا ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنےلگے

    لمپی سکن وائرس وبا ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنےلگے

    ڈیرہ غایخان:(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ) لمپی سکن وائرس وباء ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی ،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنے لگے،مویشی پال پریشان۔محکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی لاپرواہی اوربروقت ویکسینیشن کاعمل شروع نہ کرانے سے ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی لوگ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنظام نے فون اٹینڈ نہ کرکے کوئی جواب نہ دیا۔متاثرہ علاقہ میں ہماری موبائل ڈسپنسری اور ٹیم پہنچ گئی ہے ،وہاں پر بیمارجانوروں کاعلاج معالجہ اور ویکسین کاعمل جاری ہے۔

    سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنیوالے جانوروں کی تعداد 162 ہو گئی

    باغی ٹی وی ۔تفصیل کے مطابق مویشیوں کی وائرس وبا ء لمپی اسکین سندھ کے بعدپنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی تحصیل کوہ سلیمان کا قبائلی علاقہ تمن بزدار میں مبارکی وگردونواح کے جانور اس موذی وباء کی لپیٹ میں آگئے ہیں،مویشی پال قیمتی جانوروں کے اس موذی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں سے پریشان،اس بیماری کے تدارک اور اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق جاننے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنظام سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیاتوانہوں نے فون اٹینڈ نہ کرکے کوئی جواب نہ دیا۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرجاویدکمال نے موبائل پررابطہ ہونے پربتایاکہ اس علاقہ میں ہماری موبائل ڈسپنسری اور ٹیم پہنچ گئی ہے ،وہاں پر بیمارجانوروں کاعلاج معالجہ اور ویکسین کاعمل جاری ہے،دوسری جانب مقامی لوگ محکمہ لائیوسٹاک کے کئے گئے اقدامات اور علاجہ کی دی گئی سہولتوں کوناکافی قرار دے دیا، مقامی لوگوں کاکہنا ہے محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل وین اورعملہ اس دن ظاہر ہوتاہے جب کسی آفیسر کاوزٹ ہویافوٹوسیشن کراناہوعملی طورپرمحکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی لاپرواہی اوربروقت ہمارے جانوروں کیلئے ویکسی نیشن کاعمل شروع نہ کرانے سے ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں ۔

    یادرہے یہ وائرس کی بیماری خاص طورگائے کواپنی لپیٹ میں لیتی ہے ،جسے مویشیوں کی جلد کی بیماری کہا جاتا ہے، اس بیماری کی نشانیوں میں سب پہلے گائے کی جلد پربڑے بڑے ابھرے نشان دکھائی دیتے ہیں یاپھر چیچک وباء کی طرح گائے کے پٹھوں پر اور گلے پر بڑے بڑے پھوڑے نکلتے ہیں ۔اس وبائی بیماری کے علاج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ پھوڑے پھٹ جاتے ہیں اور سارے بدن میں خون جلنا شروع ہو جاتا ہے پھر جانور تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔

  • عامر لیاقت کی کے پوسٹ مارٹم کی خبر پر اشنا شاہ ہوئیں آگ بگولہ

    عامر لیاقت کی کے پوسٹ مارٹم کی خبر پر اشنا شاہ ہوئیں آگ بگولہ

    اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کی جاتی ہیں وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے بعد سے اب تک کافی دُکھی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پرائیویٹ وڈیوز شئیر کرنے اسکا مذاق بنانے اور اسکو پھیلانے والوں کے ہاتھوں پرعامر لیاقت کا خون ہے۔ عدالت کی طرف حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تاکہ ان کی موت کی معلومات واضح ہو سکیں۔ ایک شہری کی درخواست پر عدالت نے ایسا فیصلہ کیا۔شک کیا جا رہا ہے کہ جیسے عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں ہے انہیں مارا گیا ان شکوک شبہات کو دور کرنے کےلئے قبر کشائی کا حکم دیا گیا ہے۔اشنا شاہ نے عدالت کے اس حکم پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کو مرنے کے بعد تو قبیر میں چین سے رہنے دیا جائے۔ عامر لیاقت کی قبر کشائی ان کی فیملی کے لیے مزید تکلیف کا باعث بنے گی۔اشنا شاہ نے کہا کہ کیا پہلے عامر لیاقت کی فیملی کم اذیت سے گزری ہے جو اب ایسا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم ان کی سب سے پہلی اہلیہ بشری بیگم نے کرنے سے منع کر دیا تھا ان کے بچوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

  • فادرز ڈے پر ایمن خان ہوئیں جذباتی

    فادرز ڈے پر ایمن خان ہوئیں جذباتی

    اداکارہ ایمن خان نے فادرز ڈے پراپنے والد کو کیا یاد اور ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے والد کی تصویر بھی لگائی۔ایمن خان نے لکھا کہ ’’ اعتبار آ ہی جائیگا ملو تو سہی ، دھوپ میں کھڑا جل رہا ہوں سایہ دو مجھے‘‘ ہیہی فاردز ڈے میں آپ سے ملنے کےلئے بے چین ہوں ۔ ایمن خان کی اس جذباتی پوسٹ پر ان کے پرستاروں نے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کی دعائیں کیں۔ ایمن خان نے شادی کے بعد شوبز میں کام نہیں کیا وہ آج کل گھر میں ہی ہوتی ہیں اور اپنی بیٹی کو پال رہی ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ ایمن خان کو کام کرنے سے ان کے شوہر منیب بٹ نے روکا ہے۔ جبکہ منیب بٹ کہتے ہیں کہ ان کی بیوی آزاد انسان ہے وہ بیوی پر پابندی لگانے کے قائل نہیں ہیں اگر وہ کام نہیں کررہیں تو اپنی مرضی سے نہیں کر رہیں میں نے ان کو صرف چند چیزیں سمجھائیں اور اس کے بعد ان پر فیصلہ چھوڑ دیا۔ان کا جب بھی دل چاہے وہ کام کر سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں وہ اس ایپ پر مسلسل اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں ایمن نے جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا سب میں ہیروئین کا کردار ادا کیا۔ ایمن کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیڈنگ ادکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے جتنا عرصہ بھی کام کیا معیاری کام کیا اپنی ایک پہچان بنائی۔ آج بھی ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں۔

  • صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی  نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے اس بل کودستخط نہ کرنے کے ساتھ ساتھ دستخط نہ کرنے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صدرمملکت نے الیکشن ترمیمی بل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا ہے

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    الیکشن ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرتا رہا ہوں، ادراک ہے کہ آئین پاکستان اِس بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا، بحیثیت صدر پاکستان مجلس شوریٰ کے منظور کردہ بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ امر ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں، تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

    صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس…

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی ‘ہمیشہ سے متنازعہ’ اور چیلنج شدہ انتخابی عمل میں ابہام، اختلاف اور الزامات کو کم کر سکتی ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال انتخابی عمل میں شفافیت لانے، انتخابی مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت، سیاسی اعتماد کی فضا قائم کرنے، اور تقسیم کے عمل کو کم کرنے میں مدگار ثابت ہو گا، ٹیکنالوجی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ہمارے اب تک کے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے، آج کے مسائل کو صرف ماضی کے تجربات کی روشنی میں ہی حل نہیں کرنا چاہئے بلکہ جدید اور نئے سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں، مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے، ٹیکنالوجی، خاص طور پر ای وی ایم ، کو جب موثر طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس میں بہت سے مسائل کا حل موجود ہے جو روایتی طریقوں میں درپیش آتے ہیں۔

    وفاقی کابینہ اجلاس،دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کا آئینی ترمیمی بل…

    انہوں نے کہا کہ اس بات کا پورا ادراک ہے کہ پارلیمان کے دونوں اطراف میں اعتماد سازی کے فروغ اور شراکت داروں کی وسیع تر شمولیت کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں، ایسا اب تک کیوں نہیں ہوا اور رائے سازوں اور فیصلہ سازوں کی جانب سے اس عام فہم چیز کو نظر انداز کیوں کیا گیا، یہ میرے لئے ایک معمہ رہے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اس طرح کے بہت سے مُشکل فیصلوں کا ہمیں مستقبل میں بھی سامنا رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں صحیح فیصلے کرتی ہیں وہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں اور جو ایسا نہیں کر پاتی وہ مواقع ضائع کرتی ہیں جو اُنہیں بلندی اور کامیابی کی طرف لے جا سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومتوں اور پارلیمان کو دو چیزوں کا انتخاب کرنا ہوگا، ہم ماضی کو اجازت دی سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کو پستی کی طرف لے جائے، ماضی کے تجربات اور آج کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم پاکستان کے روشن، ترقی پسند اور متحرک مستقبل کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

  • آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات  کی خبریں

    آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل و اداکار شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ کہا جا رہا ہےکہ دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کے ساتھ لگائی گئی تصاویر بھی ہٹا دیں ہیں۔ دونوں کے اختلافات کی وجہ سامنے نہیں آئی تاحال لیکن کہا جا رہا کہ اختلافات کی نوعیت اتنی سنجیدہ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے آئمہ بیگ اور شہباز شگری ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے دونوں ہر جگہ اپنی محبت کا کھلے عام اظہار کرتے تھے اور ایکدوسرے کے ساتھ بنائی ہوئی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے تھے لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے دونوں کی طرف اس حوالے سے خاموشی ہی دکھائی دے رہی ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی منگنی میں ان کے قریبی لوگ موجود تھے انکی منگنی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئیں تھیں اور دونوں کے پرستار ان دونوں کے ایک ہونے پر کافی خوش تھے۔ مختلف تقریبات میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بھی دکھائی دیتے تھے۔اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔دونوں اپنی اپنی فیلڈ میں نام مقام رکھتے ہیں،آئمہ کے گائے ہوئے گیت ہر دوسری بڑی فلمی ہیروئین پر پکچرائز ہوتے ہیں اور شہباز شگری ایک کامیاب ماڈل ہیں انہوں نے چند ایک ڈراموں میں اداکاری بھی ہے۔ شہباز شگری کی آئمہ کے ساتھ دوسری شادی ہونے جا رہی تھی جبکہ آئمہ بیگ کی یہ پہلی شادی تھی۔

  • آج دنیا بھر میں باپ سے اظہار محبت  کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں باپ سے اظہار محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج باپ سے اظہار محبت کا عالمی دن دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی منایا جارہا ہے۔ فادر ڈے یعنی باپ سے اظہار محبت کاعالمی دن ہر سال انیس جون کو منایا جاتا ہے۔

    ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ضیاءالدین یوسف زئی نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ: "میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مختلف انداز میں کس طرح تعلق قائم رکھا جانا چاہئے۔ کیونکہ ہربچہ مختلف ہوتا ہے اور ہر دن آپ کچھ نیا سیکھتے ہیں کےاپنے بچوں کیلئے کیسے ایک بہترین والدین بن سکتے ہیں۔”

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے باپ سے اظہار محبت کرتے ہوئےلکھاکہ: آج میں جو کچھ ہوں وہ اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے ہمارے خواب کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی خواہشات کی قربانی دی۔ اللہ میرے والد کو اچھی صحت دے ۔ ہم اپنے باپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔


    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف لکھتی ہیں کہ: "آپ کی چھوٹی بچی آپ کے کندھوں پر بیٹھنے سے لے کر آپ کے کارکن کے طور پر آپ کے ساتھ کھڑے ہونے تک، یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے علاوہ میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ میری دعا ہے اللہ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آپ کے ملک کو آپ کی ضرورت ہے، مجھے آپ کی ضرورت ہے۔”


    وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ: میرے عقل مند، صابر اور بہادر والدآصف علی زرداری کو فادر ڈے مبارک ہو، جنہوں نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیااور شہید ذولفقارعلی بھٹوکےبعد اپنی مدت پوری کرنےوالےپہلے سویلین صدر اور 1973 کاآئین بحال کیا۔ ابھی بہت کچھ کرناہے۔ اور کوئی آمر، جیل اور ظلم و اذیت انکی مسکراہٹ نہیں چھیں سکے۔

  • مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات کی کہانی

    مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات کی کہانی

    ادااکارہ مہوش حیات کہتی ہیں کہ وہ جب ہمایوں سعید سے پہلی بار ملیں تو ان کی شدید لڑائی ہوگئی تھی لیکن بعد میں ان کے ساتھ ہی بہت اچھی دوستی بھی ہو گئی۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے ایک ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کافی دلچپسپ باتیں کیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ مہوش سیٹ پر آتی ہیں تو رونق بن جاتی ہے،وہ سارا وقت شیشے میں اپنا آپ ہی دیکھتی رہتی ہیں کسی کو تنگ نہیں کرتیں جبکہ مہوش حیات نے کہا کہ میں فری وقت میں زیادہ تر موبائل پر انسٹاگرام کو سکرول کرتی رہتی ہوں، انٹرویو میں ہمایوں سعید نے مہوش حیات سے مذاق کیا تو انہوں نے کہا کہ گورا ہو یا کالا شادی اس سے کروں گی جو دل والا ہو گا۔

    یاد رہے کہ ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ لندن نہیں جائونگا ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں اس فلم کے ساتھ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی قائداعظم زندہ باد بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔دونوں فلموں میں بڑی کاسٹ ہے اور سب اپنی اپنی فلموں کی پرموشنز میں مصروف ہیں۔ لندن نہیں جائونگا کے پوسٹر میں ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو دھوتی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے محسوس کیا سکتا ہے دونوں دیہاتی کا کردار ادا کررہے ہیں۔دوسری طرف قائداعظم زندہ باد کے پوسٹر کو دیکھیں تو فہد مصطفی پولیس والے کا لباس پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں یعنی فہد اس فلم میں پولیس والے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

  • پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنےکےلیےسعودی عرب ایک بارپھرمیدان میں آگیا

    پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنےکےلیےسعودی عرب ایک بارپھرمیدان میں آگیا

    اسلام آباد:پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آگیا۔ برادر ملک کی نامور تجارتی کمپنیوں اور بزنس کونسل کا 30رکنی سرمایہ کاروں پر مشمل بڑا وفد کل20جون (سوموار) کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے اس تاریخی دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تجارت کے حوالے سے اہم معاہدے کیے جائیں گے جبکہ سعودی سرمایہ کار سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ سعودی سرمایہ کاروں کا یہ وفد لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور کراچی کا دورہ کرے گا جہاں چیمبر آف کامرس سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے انتہائی اہم ملاقاتیں کی جائیں گی۔

    پاکستانی حکام کی جانب سے سعودی سرمایہ کاروں کے پاکستان آنے والے حالیہ وفد کو شہباز شریف حکومت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے اور ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں میں سرمایہ کاروں کے باہم نئے تجارتی معاہدوں اورکاروباری تعلقات مزید مستحکم ہونے سے پاکستان کی معیشت کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔ سعودی عرب کی نامورکمپنیوں اور بزنس کونسل کا یہ بڑا وفد تین سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جسے حکومتی سطح پر بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال میں سعودی حکومت کے تعاون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم، محفوظ اور بہتر حالت میں دیکھیں گے۔پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں ہر آنے والے دن مزید گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ بہترین قریبی تعلقات ہیں۔

    سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی بزنس کونسل کا تیس رکنی وفد کل 20جون سوموار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا اور لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباداور کراچی کا دورہ کرتے ہوئے اہم ملاقاتیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں کمرشل سیکشن کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اظہر علی داہر کا کہنا ہے کہ سعودی بزنس کونسل کے دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تجارت کے حوالے سے معاہدے کیے جائیں گے ۔ وفد سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کرے گا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے حالیہ دورہ پاکستان سے سعودی سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستان کی معیشت پر اس کے نہایت شاندار اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ادھر پاک سعودی جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے میاں محمود نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد میں خوراک، تعمیراتی شعبے اور فارماسوٹیکل کمپنیز سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہوں گی جو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق مخلتف چیمبرز آف کامرس اور نامور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • نیہا لاج کی فلم چوہدری کی سانگ لانچنگ شدید بدنظمی کا شکار

    نیہا لاج کی فلم چوہدری کی سانگ لانچنگ شدید بدنظمی کا شکار

    نیہا لاج کی فلم چوہدری کی گزشتہ رات لاہور میں سانگ لانچنگ تھی، فلم کی مرکزی کاسٹ سے صرف ارباز خان اور چوہدری اسلم کا کردار ادا کرنے والے ڈی ایس پی طارق اسلام موجود تھے۔ یاسر حسین ، شمعون عباسی، ثنا فخر جیسے فنکاروں کی تقریب میں شرکت نہ ہونے کے باعث تقریب کے رنگ بھیکے رہے۔ جس گانے کی لانچنگ تھی اسکا نام تھا قمیض تیری کالی سوہنے پھلاں والی اس گیت کو گانے والے گلوکار عطا اللہ بھی تقریب میں موجود نہ تھے۔میڈیا توقع کررہا تھا کہ عطا اللہ عیسی خیلوی ہوں گے( کیونکہ انہوں نے فلم میں اس گانے پر پرفارم بھی کیا ہے) لیکن جب ان کو کال کی گئی تو پتہ چلا کہ شاید وہ اس تقریب کے حوالے سے آگاہی نہیں رکھتے۔دوسری طرف تقریب کے دوران ایکدم بھاگم دوڑ ہوئی پتہ چلا کہ ہال میں موجود ایک شخص آٹھ سال کی بچی کو واش روم میں بلارہا تھا کافی دیر بچی کو یہ بات کہتا رہا بچی نے آخر کار تنگ آکر اپنی والدہ کو بتایاکہ ماما وہ انکل مجھے واش روم میں بلا رہے ہیں، جب بچی کی والدہ اور والد اس لڑکے کی طرف بڑھے تواس لڑکے نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ہال کے دروازے سے پکڑا گیا اس دوران بچی ڈری سہمی ہوئی زارو قطار رو رہی تھی اس واقعہ کے بعد تقریب سے لوگ اٹھ کر جانا شروع ہو گئے اور بچی کے

    ساتھ ہمدردی کی گئی وہ بچی فلم کی پرڈیوسر نیہا لاج کی بہن کی بیٹی تھی۔یہ ناخوشگوار واقعہ تقریبا ایونٹ کے آخر میں ہوا اس سے پہلے تو جن مہمانوں کو بلا رکھا تھا وہ لوگ پرڈیوسر کاسٹ اور مہمان خصوصی کے طور پر آئے لوگوں کی باتیں سننے کے بعد کھانے کے منتظر رہے پہلے بولا گیا کھانا لگ گیا ہے سب جب کھانے کی طرف ہوئے تو آگے خالی برتن ملے، وہاں موجود لوگوں نے خاصی شرمندگی محسوس کی اور یوں کچھ لوگ اٹھ کر چلے گئے، باقی کچھ لوگ جو بیٹھے ہوئے تھے اب ان میں سے بھی اٹھ کر جانے والوں کا شاید انتظار کیا جا رہا تھا،آٹھ بجے سے شروع ہوا ایونٹ رات گیارہ بج گئے، فلم کے دو گانے بار بار چلائے جاتے رہے، لیکن کھانے کا کچھ پتہ نہیں تھا، اسی دوران صرف سید نور کے آگے کھانا رکھا گیا حسن عسکری ، پرویز کلیم و دیگر موجود تھے ان کو نہ پوچھا گیا حسن عسکری سراپا احتجاج دکھائی دئیے انہوں نے کہا کہ میرے پچاس سالہ کیرئیر میں آج میں نے جتنی بے عزتی محسوس کی ہے شاید ہی کبھی کی ہو، سید نور کے آگے کھانا رکھنا ایشو نہیں ہے لیکن ایسا کرنا یہاں موجود لوگوں کی توہین ہے۔ جب میڈیا کے چند دوستوں نے پتہ کروایا کہ کھانا کیوں نہیں کھولا جا رہا تو پتہ چلا کہ پے منٹ کا ایشو ہے، اللہ اللہ کرکے کھانا کھولا ہی گیا تو وہ بھی کم تھا۔ تقریب میں ہر حوالے سے انتہا درجے کی بد نظمی دیکھی گئی،جو میڈیا رپورٹرز سب سے پہلے آئے تھے وہ ہال میں بیٹھے ہوئے تھے وہ جن ٹیبلز پر بیٹھے ہوئے تھے ان سے کہا گیا کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے یہ مہمانوں کے لئے ہے میڈیا کے لوگوں کی گرمی سردی ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم کون ہیں؟ کہا گیا آپ بے شک میڈیا سے ہیں لیکن آپ باہر اٹھ کر جائیں پھر دوبارہ ہال میں بلایا جائیگا آپکو۔ اس طرح کی صورتحال نے ایونٹ کی خوبصورتی کو بگاڑ کر رکھ دیا سب کا یہی کہنا تھا کہ جس طرح سے یہ ایونٹ مینج کیا گیا اس طرح تو کبھی ہوا ہی نہیں

  • گورنرپنجاب نےآرڈیننس جاری کرکےنہایت غیرقانونی کام کیا ہے:چوہدری پرویز الٰہی

    گورنرپنجاب نےآرڈیننس جاری کرکےنہایت غیرقانونی کام کیا ہے:چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں آئینی بحران کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سٹاف کے بغیر اجلاس طلب کر کے غیر قانونی کام کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق اسپیکر کا طلب کردہ اجلاس اسپیکر ہی ختم کر سکتا ہے، کسی اور کے پاس اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے پاس اجلاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
    پنجاب میں سیاسی اور آئینی بحران تیزسے تیز تر ہورہا ہے ادھر آج گورنرپنجاب نے ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا طلب کردہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ایوان اقبال میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانِ اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئیں، بجٹ اجلاس میں آج دوسرے روز بجٹ پر بحث ہوگی، اپوزیشن اور ق لیگ نے ایوانِ اقبال میں طلب اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی دوست محمد مزاری کریں گے، ایوانِ اقبال میں پولیس نے سیکیورٹی محاز سنبھال لیا، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہونے پر گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوانِ اقبال میں طلب کیا۔

    گورنر پنجاب نے ایوان اقبال کو اسمبلی قرار دے رکھا ہے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس پیر کو ہوگا، اپوزیشن کے ایوانِ اقبال میں بائیکاٹ کے باعث بجٹ پر کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کر سکیں گے۔