Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کے زاہد قریشی امریکا کی تاریخ کے پہلے مسلمان وفاقی جج بن گئے

    پاکستان کے زاہد قریشی امریکا کی تاریخ کے پہلے مسلمان وفاقی جج بن گئے

    نیوجرسی :پاکستانی نژاد جج زاہد قریشی کے عہدہ سنبھالنے سے امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ نیوجرسی ڈسٹرکٹ کورٹ جج کا عہدہ سنبھالنے والے زاہد قریشی پہلے امریکی مسلم ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، وہ پہلے ایشیائی امریکی بھی ہیں جو ریاست کے وفاق بینچ کا حصہ بنے۔

    یادرہے کہ امریکہ کے صدربائیڈن نے پچھلے برس اپریل میں زاہد قریشی کو جج نامزد کردیا تھا اورجون میں سینیٹ نے 16 کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے ان کے نام کی توثیق کردی تھی۔نیوجرسی میں ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھالنے سے پہلے زاہد قریشی اسی ریاست میں اسسٹنٹ اٹارنی تھے،پرائیوٹ پریکٹس کے بعد زاہد قریشی نے نیوجرسی ہی کے سُوپیریئرکورٹ سے وابستہ جج ایڈوین اسٹرن کے لاء کلرک کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اور پھر نیوجرسی ہی میں اسسٹنٹ اٹارنی کامنصب سنبھالا تھا۔

    جان جے کالج آف کرمنل جسٹس سے فارغ التحصیل زاہد قریشی نے رٹگرز لاءاسکول سے جے ڈی یعنی جیورس ڈاکٹرکی ڈگری حاصل کی تھی، وہ ایک عرصہ تک امریکی فوج میں ملٹری پراسیکیوٹر کےعہدے پربھی فائزرہے ہیں۔

    زاہد قریشی کے والد ڈاکٹر نثار قریشی 1960 کی دہائی کے آخری سالوں میں پاکستان کے شہر گوجرخان سے نیویارک منتقل ہوئے تھے، اپریل 2020 میں کورونا سے انتقال تک ڈاکٹر نثار اسی شہر میں طبی شعبے سے وابستہ رہے۔زاہد قریشی اعلیٰ تعلیم یافتہ سہی، فیڈرل جج کے طورپران کی تعیناتی کرشمے سے کم نہیں، ان کی نامزدگی سینیٹر کُوری بُوکر کی وجہ سے ممکن ہوئی جو خود اس بات پر حیرت زدہ تھے کہ اب تک امریکا میں کوئی مسلم وفاقی جج کیوں نہیں بن سکا؟

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہنے کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہنے کا حکم

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو 16 جون کو کورنگی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی انکوائری کرنے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
    وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں اور قیمتی جانیں ضائع ہونے اور ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال پیداکرنے پر انہیں واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ انکوائری میں (فائرنگ)واقعے میں ملوث مجرموں کو ان کے حامیوں کے ساتھ شناخت کیا جانا چاہیے تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے ۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اس شہر میں بہت قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا ہے اور کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو امن و سکون کے ساتھ سیاسی عمل میں حصہ لینے کا حق ہےلیکن وہ شہر میں نفرت، قتل و غارت اور تشدد کی سیاست کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام ایس ایس پیز کو انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں متحرک کریں اور منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے انٹیلی جنس کے کام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

    اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

    کراچی : اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں شہزین نے بتایا کہ دوستو آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم دنیا میں ایک دوسرے کیلئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔شہزین راحت نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کررہی ہوں جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے اور میں اس سے کس طرح نمٹتی ہوں۔

  • این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

    این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

    کراچی : الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ مصطفی کمال کو 22 جون کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے، ان کے ساتھ کارکنوں کی تعداد 50 سے 60 تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق مصطفی کمال نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز بھی پھاڑ ڈالے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مصطفی کمال وضاحت کے لیے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔

  • امریکی صدرجوبائیڈن سائیکل سے گرگئے

    امریکی صدرجوبائیڈن سائیکل سے گرگئے

    واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سے گرنے کے فوراً بعد ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ساتھ سائیکلنگ کر رہے تھے۔ امریکی صدر ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے ریاست ڈیلاویئر میں موجود ہیں۔

    چین، ہالینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک نےسرکاری سطح پر ایسے انتظامات کیے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال کریں۔ چھوٹا، بڑا، بزرگ، جوان ہر شخص سائیکل چلانا پسند کرتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہالینڈ کے وزیر اعظم اپنے بادشاہ سے ملنے سائیکل پر شاہی محل پہنچے۔ ڈنمارک کا بادشاہ اپنے بچوں کو سائیکل پر سکول چھوڑنے جاتا ہے، پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر ماٹن کوبلر پاکستان سے ٹرک ڈیزائن کی سائیکل اپنے ساتھ جرمنی لے کر گئے۔ اس کی ہر گز وجہ یہ نہیں کہ ان کے پاس گاڑی نہیں بلکہ انہوں نے وقت کی ضرورت کی طرف نشان دہی کی ہے۔

    اگریورپ کی طرح سائیکل کے استعمال کو پاکستان میں بھی اپنایا جائے تو ہم سب کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی، ہم سب چھوٹی چھوٹی ضرورتوں اور مختصر فاصلوں کا سفر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال شروع کریں۔موجودہ حکومت طالب علموں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی طرح سائیکل سکیم متعارف کرائے ، سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دے۔ سرکاری دفاتر کے ملازمین کو حاضری پوری کرنے اور اچھی کارکردگی پر سائیکل کا انعام دیا جائےاور شہروں میں سائیکل ٹریک کا جال بچھایا جائے اور سائیکل پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے۔

    میٹرو سٹیشنز پر بھی سائیکلز سٹینڈ ہونا ضروری ہے تا کہ لوگ آسانی سے دو تین کلو میٹر کا سفر سائیکل پر طے کرکے سٹیشن پر اپنی سائیکل سٹینڈ پر لگائیں اور باقی کا سفر بس سے طے کریں۔ توانائی اور پیسے کی بچت، ماحول کی بہتری، صحت مند زندگی اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سائیکل کا نظام لانا ہو گا۔ اس سے کئی سماجی، معاشی اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

  • ایسےلگ رہا ہےکہ شایدامریکہ میں جمہوریت کا دورختم ہونے والاہے:سابق صدرکلنٹن

    ایسےلگ رہا ہےکہ شایدامریکہ میں جمہوریت کا دورختم ہونے والاہے:سابق صدرکلنٹن

    واشنگٹن:سابق امریکی صدران کی اہلیہ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوآج امریکہ کے حالات ہیں ان سے لگتا ہےکہ شاید اب جمہوریت امریکہ میں ختم ہونے والی ہے

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، دونوں نے کہا کہ حکومت جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ تیسری 6 جنوری کو ہونے والی کمیٹی کی سماعت اور ایک نئے سروے میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ امریکہ ایک جمہوریت کے طور پر "موجود ختم ہو جائے گا”۔سابق صدرنے بدھ کی رات سی بی ایس کے دی لیٹ لیٹ شو کے میزبان جیمز کارڈن کو بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ امریکہ "ہماری آئینی جمہوریت کو مکمل طور پر کھو سکتا ہے”۔

    امریکہ اوراتحادی روس کوطویل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتےہیں:فیصلہ ہوگیا

    ہیلری نے جمعے کو 48 گھنٹے سے بھی کم عرصے بعد شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں فنانشل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسی طرح کی گفتگو کی

    انہوں نے مزید کہا، "ہم اپنی جمہوریت کو کھونے کے دہانے پر کھڑے ہیں، اور ہر وہ چیز جس کی ہر کوئی پرواہ کرتا ہے، کھڑکی سے باہر ہو جاتا ہے۔””دیکھو، سب سے اہم چیز اگلا الیکشن جیتنا ہے۔ متبادل اتنا خوفناک ہے کہ جو چیز آپ کو جیتنے میں مدد نہیں دیتی اسے ترجیح نہیں ہونی چاہیے،”

    کلنٹن نے مزید کہا، "میں اصل میں سوچتا ہوں کہ اس بات کا ایک مناسب موقع ہے کہ اگر ہم مسلسل کرتے رہے – اگر ہم غلط فیصلے کرتے ہیں تو ہم چند دہائیوں تک اپنی آئینی جمہوریت کو مکمل طور پر کھو سکتے ہیں۔””میں اس کے بارے میں سادہ نہیں ہوں۔ میں بہت سی لڑائیوں میں رہا ہوں۔ میں نے کچھ ہاریں، کچھ جیتے ہیں۔ میں خوش اور دل ٹوٹ گیا ہوں،” انہوں نے جاری رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ "لیکن میں اپنی جمہوری طرز حکومت کے ڈھانچے کے بارے میں پہلے کبھی اتنا پریشان نہیں تھا۔”

    برطانیہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کی منظوری دے دی

    فنانشل ٹائمزہیلری کلنٹن سے پوچھا گیا۔توانہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ پیدائش پر کنٹرول، ہم جنس پرستوں کی شادی – یہ سب خطرے میں ہیں،اور یہ بھی امریکہ کے بڑے مسائل میں سے ہیں

    امارات، امریکہ ، اسرائيل اور بھارت پر مشتمل نیا گروپ تشکیل

     

    ان کے انٹرویوز بدھ کے روز جاری ہونے والے   سروے کے بعد ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 55% ڈیموکریٹس اور 53% ریپبلکن ملک کے مستقبل کے بارے میں مایوسی کی ایک شاندار علامت میں اس نظرے کے منسلک ہیں‌مزید برآں سروے میں پایا گیا کہ ریپبلکنز کی اکثریت – 52% – کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ "امریکہ میں زندگی میں خانہ جنگی ہو گی

  • بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے نفرت انگیزرمبنی تقاریر،بیانات اوررویوں کے انسدادکے بین الاقوامی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیز تقاریر،بیانات اور رویوں کے انسداد کا بین الاقوامی دن منارہا ہے۔

    مریم دفتر خارجہ پرالزام تراشی مت کریں،وہاں پروفیشنل پاکستانی کام کررہےہیں: شاہ…

    انہوں نے کہا کہ یہ دن نفرت انگیز تقاریر،جو نفرت، بین المذاہب تفریق، امتیازی سلوک، تشدد پر اکسانے، اور لوگوں اور کمیونٹیزکے خلاف تشدد کی کارروائیوں کا بنیادی محرک ہے۔

    عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نفرت انگیز تقاریر و غلط معلومات اور بنیادی آزادیوں اور ذمہ داریوں کے درمیان متوازن نقطہ نظر کے ضمن میں بین الاقوامی فریم ورک کی تشکیل کاداعی رہا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والے افسوسناک ونفرت انگیز جرائم اور واقعات ان لوگوں کے خلاف واضح فیصلہ ہیں جو اظہار رائے کی آڑ میں نفرت انگیز تقاریر، مذہبی شخصیات اور علامتوں کی تذلیل و توہین اور اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں۔

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بانیان پاکستان کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان ہمیشہ سے اندرون و بیرون ملک امن، رواداری، بین الثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کے فروغ کے لیے بین الاقوامی اقدامات میں سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی آئین میں درج اصولوں کی بنیاد پر پاکستان نے بنیادی آزادیوں کو فروغ دیتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامی طور پر متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے خطہ میں ہندواتوا کے انتہا پسندانہ نظریہ سے متاثرہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی انتظامیہ نے ہندوستان کو اس کے اسلامی ورثے کے تمام آثار سے “پاک” کرنے اور مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری حتیٰ کہ غیر شہری بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر اور اس کے نتیجے میں نفرت انگیز جرائم میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

    دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ بارے گستاخانہ اور مسلمان مظاہرین کے خلاف ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔

  • بھارت کو  646  ارب ڈالر کا نقصان

    بھارت کو 646 ارب ڈالر کا نقصان

    واشنگٹن: بھارت میں مسلسل بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی وجہ سے ملک کو مالی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سی اے اے/این آر سی، کسانوں کی تحریک، پیغمبر اسلام کے تنازعہ کے بعد ہندوستانی فوج کے لیے لاگو کی گئی اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلوبل پیس انڈیکس میں ہندوستان 163 ممالک میں 135 ویں نمبر پر ہے۔ ان پرتشدد واقعات میں بھارت کو 646 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ اس رقم سے ملک کا بجٹ بڑھایا جا سکتا تھا۔ مختلف فلاحی اسکیمیں لاگو کی جا سکتی تھیں لیکن تشدد کی آگ نے سب کچھ تباہ کر دیا۔

    بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

    بھارت کے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین بالترتیب 54 ویں اور 138 ویں نمبر پر ہیں۔ہندوستان میں تشدد کی اقتصادی لاگت مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کا چھ فیصد ہے۔ یعنی ہندوستان کی جی ڈی پی کا چھ فیصد صرف تشدد میں تباہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں کئی مسائل پر پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کرفیو، انٹرنیٹ بند جیسے سخت قدم اٹھا نے پڑے ہیں۔ ان کے علاوہ دہشت گردی اور نکسلائیٹ حملوں کی وجہ سے بھی ملک کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔

    عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے

    ان واقعات میں جان و مال کے نقصان کے علاوہ ملک کو بالواسطہ اور بلاواسطہ نقصان بھی اٹھانا پڑاہے۔ گلوبل پیس انڈیکس 2022 کی رپورٹ کے مطابق پرتشدد اندرونی تنازعات کا سامنا کرنے والے ممالک کی تعداد 29 سے بڑھ کر 38 ہو گئی ہے تاہم 2017 سے اندرونی تنازعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جنوبی ایشیا افریقہ کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ پریشان کن خطہ رہا ہے۔ شام، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد سے سب سے زیادہ معاشی نقصان ہوا ہے۔ جبکہ آئس لینڈ، کوسوو اور سوئٹزرلینڈ سب سے کم متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت میں سزاکےطورپرمسلمانوں کےمکانات کی مسماری اوراُن پربین اقوامی قوانین…

    2022 کی رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا سب سے پرسکون ملک رہا ہے۔ نیوزی لینڈ دوسرے اور آئرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان سب سے زیادہ پریشان ممالک میں سرفہرست ہے۔ 163 ممالک کے اس انڈیکس میں افغانستان بھی آخری نمبر پر ہے۔ اس پر یمن اور شام کا قبضہ ہے۔ یہ تینوں ممالک دہشت گردی اور خانہ جنگی کا شدید سامنا کر رہے ہیں۔

  • سری لنکا نے آئی ایم ایف سے پھر امیدیں جوڑ لیں

    سری لنکا نے آئی ایم ایف سے پھر امیدیں جوڑ لیں

    کولمبو:آئی ایم ایف ہی مشکل میں کام آتی ہے ، کوئی کسی کے ساتھ اس طرح معاشی تعاون نہیں کرتا جس طرح آئی ایم ایف کرتی ہے ،شاید یہی وجہ ہے کہ دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا نے تیل کی درآمدات پر ادائیگیوں کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے امیدیں جوڑ لیں۔

    سری لنکامیں مزید حالات ابترپاورسیکٹریونین کی طرف سےہڑتال کی دھمکی:ہرطرف اندھیرے…

    سری لنکا میں معاشی بحران سنگین شدت اختیار کرگیا ہے اور سری لنکن وزیراعظم نے آنے والے دنوں میں غذائی قلت کی بھی گھنٹی بجا دی ہے۔سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں آئندہ آنے والے مہینوں میں تقریباً 50 لاکھ افراد غذائی قلت کا براہ راست شکار ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث سرکاری ملازمین کو 2 ہفتے گھر سے کام کرنے کا حکم جاری کردیاگیا ہے۔

    اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان

    خبرایجنسی کے مطابق سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اور نجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کو دفاتربلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل سری لنکا میں سرکاری ملازمین کے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ایندھن کا بحران:سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

    سری لنکا میں اسکول بھی دو ہفتے کیلئے بند کردیے گئے ہیں اور وزارت تعلیم نے آن لائن کلاسز بجلی کی فراہمی سے مشروط کردی ہیں۔ وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبہ کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن کلاسز کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے۔سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کاسنگین بحران ہے اور بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کررہا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد پیر کو کولمبو جا کر قرض دینے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

  • خاتون سے مبینہ زیادتی پر ڈپٹی سیکریٹری شیخ طاہر گرفتار

    خاتون سے مبینہ زیادتی پر ڈپٹی سیکریٹری شیخ طاہر گرفتار

    نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر کو ملتان سےگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا.

    زرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی ہوٹل میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کی ہے تاہم پولیس نے خاتون کی اطلاع پر افسر کو حراست میں لے لیا ،زرائع کے مطابق سرکاری افسر شیخ طاہرنے مبینہ طور پر خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی.

    زرائع کے مطابق پولیس نے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہرکو گرفتار کرنے کے بعد تھانے کا گیٹ بند کر دیاجبکہ متاثرہ خاتون کو پولیس نے میڈیا سے بات چیت سے بھی روک دیا، خاتون تھانے کے اندر کھڑے ہو کر میڈیا تک رسائی کے لیے شور مچاتی رہی، پولیس نے خاتون کو تھانے کے ایک کمرے میں بٹھا دیا، پولیس نے تھانہ کے باہر میڈیا کے پہنچنے پر کاروائی شروع کی، پولیس نے خاتون شازیہ شہزادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے. خاتون سیف ٹاؤن لاہور کی رہائشی ہے.

    ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر سے دوست کے ذریعے رابطہ ہوا جس کے بعد شیخ طاہر فون پر میسیج کرتا رہا،شیخ طاہر نے 17 جون کو ملتان بلایا اور کہا کہ تمھاری نوکری کا بنوبست کر دیا ہےم اپنے کاغزات بھی ساتھ لیکر ملتان آجاو میں بھی میٹنگ کے سلسلے میں ملتان آرہا ہوں.

    خاتوں نے ایف آئی آر میں مزید بتایا کہ جب میں ملتان پہنچ گئی تو شیخ طاہر نے مجھے اپنی گاڑی میں سوار کیا اور نجی ہوٹل میں لے گیا جہاں شیخ طاہر نے اسلحہ کے زور پر مجھ سی زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا.خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے موقع پا کر 15 پر کال کر دی جس کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملتان کے نشتر ہسپتال سے میرا میڈیکل کروایا گیا.پولیس نے کاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،