Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ جرمنی میں قربتیں بڑھنے لگیں

    امریکہ جرمنی میں قربتیں بڑھنے لگیں

    برلن :روس یوکرین جنگ، امریکہ جرمنی میں قربتیں بڑھنے لگیں،اطلاعات ہیں کہ روس کو تنہا کرنے کےلیےامریکہ نے اپنی لابنگ جاری رکھی ہے اورنئی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے ، اس حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ روس یوکرین جنگ کےباعث مغربی اتحادی ممالک متحد ہوگئے ہیں جبکہ امریکا اور جرمنی میں قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

     

    یوکرین تنازع: امریکا،برطانیہ کے بعد جرمنی ،آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیوں…

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حالات میں جاب یوکرین میں روسی جارحیت کی وجہ سے مغربی اتحادیوں میں ایک نئی صف آرائی دیکھی جا رہی ہے۔ اس جنگ نے جہاں متعدد مغربی ممالک کو متحد کیا ہے وہیں روس کے خطرے نے امریکا اور جرمنی کے مابین تعلقات میں موجود سرد مہری کو بھی کسی حد تک ختم کیا ہے۔لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ جرمنی اس نئے اتحاد کو جنگ عظیم اول اور دوم سے بھی ملا کرپڑھ رہا ہے ، اس میں جرمنی کے اصل باشندوں کے خیالات کچھ اور ہیں

    خبردار ! روس جنگ کی آگ بڑھا رہا ہے ، جرمنی مسلسل چلانے لگا

    اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے لاحق خطرات، مشترکہ جیو پولیٹیکل وژن اور مفادات کی وجہ سے امریکا اور یورپ کے مابین زیادہ گرمجوشی کی امید کی جا سکتی ہے۔بالخصوص جرمنی اور امریکا کے باہمی تعلقات دو دہائیوں بعد اپنی بہترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔مغربی اتحاد کا ایک مشترکہ مقصد روسی جارحیت کی مذمت کرنا بھی ہے۔ امریکی حکام نے جرمن چانسلر اولاف شولس کے نارتھ اسٹریم پائپ لائن منصوبے کو ختم کرنے کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا تھا ۔ منصوبے کے تحت جرمن حکومت روس سے گیس خریدنا چاہتی تھی۔

    بعدازاں جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر دباؤ بڑھانے کی خاطر گیس پائپ لائن کا یہ منصوبہ ختم کر کے ملکی ضروریات کی گیس امریکا سے منگوائی جائے گی۔

    روس ، یوکرین تنازعہ :امریکی افواج کی پیش قدمی:جرمنی اورپولینڈ میں ہزاروں فوجی

    روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کا اتحاد اور روس پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے آبائی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ روس میں انویسٹمنٹ کریں۔انھوں نے یوکرین پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دیں گے جو ان کے ساتھ تعاون کے متمنی ہیں۔

    روسی صدر نے یوکرین پر حملے کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم یہ ضروری تھا۔ عسکری مہم کا مقصد در حقیقت یوکرین کے ڈونباس علاقے میں روسی بولنے والی آبادی کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

  • وزیراعظم کا آرمی چیف اور وفاقی وزراء کو فون،فاٹف میں پاکستان کی کوششوں پر مبارکباد دی

    وزیراعظم کا آرمی چیف اور وفاقی وزراء کو فون،فاٹف میں پاکستان کی کوششوں پر مبارکباد دی

    وزیراعظم شہباز شریف کا فاٹف کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو فرداً فرداً ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی اہم کامیابی پر مبارک دی

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا وزیراعظم نے فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کے عمل پر کوششوں کو سراہا ، وزیراعظم شہباز شریف کا بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں فاٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارک دی

    وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ‘کور سیل’ کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو بھی سراہا،وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘کور سیل’ میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا ،وزیر اعظم نے وزیر خزانہ، وزیر مملکت خارجہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی.

    قبل ازیں بھی وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو فاٹف کی شرائط پوری ہونے اور وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے کی مبارک باد دی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم پاکستان’ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی قومی کاوش کرنے والی تمام سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارک دیتا ہوں، ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ، عسکری قیادت کو فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارک، پاکستان کو حاصل ہونے والی اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کے قائم کردہ ‘کورسیل’ نے پاکستان کی اس اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ،اکتوبر میں فائف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شاءاللہ جس ٹیم ورک اور جذبے سے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش ہوئی، یہی قومی کاوش معیشت کی بحالی کے لئے بھی کر رہے ہیں قوم کو مایوسی، ناامیدی اور معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لے کر آئیں گے، ان شاءاللہ

    خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیم جلد دورہ کرے گی۔

    ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس نے بتایا کہ پاکستان نے دیئے گئے اہداف مکمل حاصل کر لیے ہیں۔ یہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اچھا ہو گا، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا وفد کورونا کی صورتحال دیکھ کر جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ہماری ٹیم دورہ کے دوران تمام اقدامات کا جائزہ لے گی، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکال پرعملدرآمد کر لیا۔ بھی و

  • بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

    بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

    ڈھاکہ:برصغیر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، پاکستان کی طرح دیگرملکوں میں بھی تیزاور طوفانی بارشیں ہورہی ہیں ،اطلاعات ہیں کہ برادراسلامی ملک بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے ، ایسے ہی غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ ‏افراد متاثر ہوئے، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    ڈھاکہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں جمعے کی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک ‏ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سے گئے مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    بارش میں نہانے سے پہلے حضورﷺ کا یہ فرمان ضرور سن لیں،مزید جانیں اس آرٹیکل میں

    مقامی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور بھارتی سرحد سے ملحقہ ‏علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریسکیوٹیمیں بھی فعال ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ مدد دینے کے لیے حاضر ہیں

  • روس کا دنیا کی ہر چیز اپنے ملک میں تیار کرنے کا بڑا اعلان

    روس کا دنیا کی ہر چیز اپنے ملک میں تیار کرنے کا بڑا اعلان

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ "اب ہم دنیا کی ہر چیز اپنے ملک میں پیدا کریں گے اور ہم ہر چیز کا متبادل بنائیں گے اورہرچیز کو متبادل بنائیں گے تاکہ دنیا کو بہترین اور معیاری چیزیں دستیاب ہوسکیں "۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس اب دنیا کی ہر چیز اپنے ملک میں تیار کرے کا فیصلہ کرچکا ہے ، جس پربہت جلد عمل ہوگا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے SPIEF 2022 کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اب ان مغربی کمپنیوں کے ذریعے مطلوبہ سامان تیار کرنا سیکھے گا جو روس چھوڑ کر چلی گئی ہیں یا دوسرے ممالک کی کمپنیاں انھیں ایسی مصنوعات فراہم کرتی تھیں۔

    ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیوں کے بجائے دوسری کمپنیاں پہلے ہی جگہ بنانے روس کا رُخ کررہی ہیں‌۔ ہم صنعتی استعمال کے لیے پینٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش اور آلات بھی تیار کرنا شروع کر رہے ہیں۔

    روسی صدر کے مطابق ہم وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو دنیا کر سکتی ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو نئی بنیادوں پر پیداوار کی طرف بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے جو پرانی ٹیکنالوجیز سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔

  • بلاول بھٹوکےجلسہ لاڑکانہ پراعتراض:معاملات آصف علی زرداری کے ہاتھ میں آگئے

    بلاول بھٹوکےجلسہ لاڑکانہ پراعتراض:معاملات آصف علی زرداری کے ہاتھ میں آگئے

    بلاول بھٹو زرداری نے 21 جون کو لاڑکانہ میں متوقع جلسے پر الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل نے متوقع جلسے کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل انچارج کاشف عنایت نے خط میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جلسے کو روکنے کے لیے تمام عملی اقدامات کریں۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے صدر پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ ایم این اے خورشید جونیجو کو بھی الگ سے خط لکھا کہ بلاول کا متوقع جلسہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، جلسے کے انتظامات نہ کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیوں کے دوران پیپلز پارٹی نے 21 جون کو شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کےامور سنبھال لیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کے بعد ان کے والد اورسابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے امور سنبھال لیے ہیں اور گزشتہ 5 روز سے بلاول ہاؤس میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔

    آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی نچلی سطح پر تنظیموں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے خود متحرک ہوئے ہیں اور اب تک ان کی زیر صدارت ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاسوں میں آئندہ الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زردراری سے گزشتہ چند روز میں مختلف سیاسی شخصیات بھی ملاقات کرچکی ہیں جب کہ سابق صدر سے پی پی پی لاہور کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو کو 30 دسمبر 2007 کو ان کی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا تھا تاہم ان کی کم عمری کے باعث اس وقت پارٹی کی عملی طور پر قیادت ان کے والد وسابق صدر آصف علی زرداری نے کی تھی۔لگ بھگ 8 سال بعد بلاول بھٹو نے باضابطہ طور پر پارٹی کی قیادت سنبھال لی تھی اور 2018 میں پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ان کی زیرقیادت عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

  • گاڑیوں کے کالے شیشوں  کے جعلی اجازت نامے،وزارت داخلہ کا سخت ایکشن

    گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے،وزارت داخلہ کا سخت ایکشن

    وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،مختلف قسم کی ویب سائیٹس کے ذریعے ملک بھر میں وزارت داخلہ کے نام سے منسوب پرائیویٹ گاڑیوں کو جعلی اجازت نامے جاری کئے جارہے ہیں.وزارت داخلہ نے انکشاف کے بعد سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری اور اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کے انکشاف پروزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردیں اور اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئےدھوکہ دہی سے عوام کو گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کے جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔

    جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ بھی وصول کررہے ہیں۔عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیجائے۔

    کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے کالے شیشوں کے اجازت نامے پر پابندی کے فیصلے کے بعد 2013 سے اب تک وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کا کوئی نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا.

  • فواد چودھری نے لاپتہ افراد پردہشتگرد کہا توصحافی نے انہیں چمچہ گیرقرار دےدیا

    فواد چودھری نے لاپتہ افراد پردہشتگرد کہا توصحافی نے انہیں چمچہ گیرقرار دےدیا

    سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنماء فواد حسین چودھری نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ: "رات ہرنائی بلوچستان میں مزدوروں کے کیمپ پر حملہ ہوا نہتے مزدور شہید ہوئے، ان حملوں پر خاموش دہشت گردوں کے حمایتی کراچی، لاہور، اسلام آباد میں مسنگ پرسنز کی گردانیں پڑھتے ہیں۔ ریاست کی کمزوری ہے ان کو پٹہ نہیں ڈالا جاتا دہشت گردوں کے حمایتیوں کو دہشت گرد سمجھا جانا چاہئے۔”


    فواد چودھری کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر نے کہا کہ: ‏فواد چوہدری آپ جتنا محکوم قوموں کے اذیتوں پر بیان بازی کرو، آپکا آقا آپ سے پھر بھی خوش نہیں ہوگا۔ اس حقیقت کو تسلیم کر لو کہ آپ اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لئے جو بیانات آپ داغ رہے لہذا اب انکی نظروں میں آپکی اوقات ایک استعمال شدہ ٹشو پیپر جیسی ہے۔


    ایک صارف سعد خان نے لکھا کہ: ‏بطور ایک پاکستانی بلوچ بھی ہمارے بھائی ہیں لہذ آپ اور آپکی جماعت کی جانب ایسے بیانات بلوچ بھائیوں کے لئے تکلیف کا باعث ہیں۔ کیونکہ بلوچ بھی پاکستان کے شہری ہیں اور گزشتہ رات ہرنائی میں ہونے والے واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں.

    صحافی کیا بلوچ نے سابق وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: ‏اسی نظریے نے بلوچستان میں ڈائیلاگ کے تمام دروازے بند کئے ہیں۔ حملے کو لاپتہ افراد سے جوڑنا تعصب ہے اور جب ہزارہ یا احمدیوں پر حملے ہوتے ہیں تو آپ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں یا اُنکے آقاؤں کا نام لینے کی ہمت کیوں نہیں کر سکتے جن کے ساتھ آپ لنچ اور ڈنر پر ٹیبل شیئر کرتے ہیں۔


    سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے فواد چودھری کو چمچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ: ” موصوف فواد چودھری وزیر قانون رہے ہیں جو لاپتہ افراد کے جاری انسانی المیے کو دھشت گردی سے جوڑ کر ان شہریوں کی بازیابی میں اپنی حکومت کی ناکامی اور بزدلی کا جواز پیش کر رہے ہیں اور ان بوٹ چاٹ لوگوں کے منہ کا ذائقہ جا نہیں رہا اسی لیے کبھی اسٹیبلشمنٹ پر امریکی سازش کا الزام اور کبھی چمچہ گیری۔”

  • انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،آصف زرداری کا بڑا دعوی

    انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،آصف زرداری کا بڑا دعوی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رانا فاروق سعید، ثمینہ گھرکی، اسلم گل، اسرار الحق بٹ، چودھری اشرف، فیصل میر، حاجی عزیز الرحمن چن، افنان صادق بٹ، رانا جمیل منج ،تنویر اشرف کائرہ، علامہ یوسف اعوان، صدر ڈسٹرکٹ تھری عاطف رفیق، امجد جٹ، حافظ غلام محی الدین، انجم بٹ، اشرف بارا، اسلم گڑا، نسیم صابر، مدثر شاکر، مانی پہلوان، صداقت شیروانی، ایڈون سہوترا، روبینہ سہیل بٹ، نادیہ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

    سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو بچایا۔ جب تک پیپلز پارٹی موجود ہے پاکستان ہر قسم کے معاشی اور سیاسی بحران کا حل نکالتی رہے گی.پیپلز پارٹی کو پاکستان کے آج کے اور آنے والے وقت کے مسائل کا ادراک ہے اور ان کو حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی، انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے، گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔ لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔ اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی نے کہا کہ آصف زرداری کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔صدر ڈسٹرکٹ تھری عاطف رفیق چودھری نے کہا کہ ہماری 60فیصد تنظیمیں مکمل ہیں باقیماندہ جلد کر لینگے۔،امجد جٹ نے کہا کہ،اشرف بارا کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہو گی،
    ،اشرف بھٹی،محمد نزیر ،یاسر بارا،فہیم ٹھاکر، راو شجاعت، منیر ڈگرہ کا آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مان گئی ہے کہ آپ سیاست کے سید ہیں ۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے20 نئےفاسٹ بولرز کا پتہ لگا لیا:ندیم خان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے20 نئےفاسٹ بولرز کا پتہ لگا لیا:ندیم خان

    این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی 20  نئے فاسٹ بولرز کا پتہ لگایا ہے جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں. پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کہا کہ حالیہ ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ میں، 20 کے قریب تیز فاسٹ بولرز کو دیکھا گیا ہے جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں۔

    پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    ندیم خان نے کہا کہ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کنڈیشنگ کیمپ کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ اب ہم ایک خصوصی کیمپ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.ندیم خان کے مطابق پہلے ہی 20 سے زائد بولرز موجود ہیں جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر سکتے ہیں۔ ان تیزبولرز کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں”۔

    عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

    ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا کہ ایک غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا تاکہ نوجوان تیز فاسٹ بولرز کی مدد کی جا سکے اور اگلے دو سالوں تک فاسٹ باؤلنگ کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔ندیم خان کے خیال میں کوششیں تیز رفتار پیس بیٹری  کو بہتر بنائے گی اور فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کے زخمی ہونے یا فارم کھونے کی صورت میں بہت سے بیک اپ فراہم کرے گی۔

    جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    ندیم خان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچنگ سٹاف کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے انتھک محنت کی جو اس سال کے شروع میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوئی تھی۔ندیم خان نے مزید کہا کہ ماضی میں، ایکشن کو درست کرنے کے لیے باہر کے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں، لیکن اس بار عمر رشید نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا.

     

    ندیم خان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حسنین نے اپنا ایکشن کلیئر کر دیا تھا، لیکن اب انہیں اس کی عادت ڈالنی ہوگی۔

  • پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازاررات 9 بجے بند کرنا ہوں گے،حمزہ شہباز

    پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازاررات 9 بجے بند کرنا ہوں گے،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے بڑا فیصلہ کیا ہے .

    وزیراعلی پیجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات کی، تاجر برادری کا توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کی اہے.صوبہ بھر کے تاجر عہدیدارو ں اور نمائندوں نے انرجی سیونگ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا.
    اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق،خواجہ احمد حسان، رانا مشہور احمد، سید علی حیدر گیلانی، عطا تارڑ، چودھری بلال اصغر،عمران گورایہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کی تھی اورآئیندہ ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا تھا. پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی.صدر لاہور چیمبر نعمان کبیرکے مطابق قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔