Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی بینکوں میں  ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    پاکستانی بینکوں میں ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستانی بینکوں ڈالرہی ختم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانی بینکوں کے پاس ڈالر ختم ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنے گاہکوں کے لیے تجارت سے متعلق ادائیگیوں کے لیے مختلف ذرائع سے قرض لے رہے ہیں، بشمول ان کے اپنے ڈپازٹرز۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے تبادلے میں فارورڈ پریمیم گزشتہ چند دنوں میں گھٹ کر منفی ہو گئے، یہ ایک بہت ہی غیر معمولی پیش رفت ہے جو بینکوں میں ڈالر کی لیکویڈیٹی کی شدید کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے لیے فارورڈ مارکیٹوں میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے بینکرز منافع کو بتاتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے تقریباً ایک ماہ قبل مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے۔ اسٹیٹ بینک بھی بعض اشیا کی درآمد پر پابندی کے باوجود مختلف ذرائع سے ڈالرآرہے ہیں‌۔اقدامات میں LCs کی پروسیسنگ میں "انتظامی” تاخیر کرنا شامل ہے۔

    پاکستانی 11 ماہ کے دوران کروڑوں ڈالرز کی چائے پی گئے،ادارہ شماریات کی رپورٹ

    ادھر ڈالر 212 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، سونا بھی مزید 1500روپے مہنگا۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت 212 اور انٹربینک قیمت 208 روپے سے تجاوز کرگئی۔ تیل کی ادائیگیوں کی مد میں دباؤ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور سرکاری ذخائر مزید گھٹ کر 8 ارب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 208 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

    ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 209 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک روپے 8 پیسے کے اضافے سے 208.75 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے بڑھ کر 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔علاوہ ازیںپاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • عوام پر ظلم برداشت نہیں ،کل آئیندہ کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

    عوام پر ظلم برداشت نہیں ،کل آئیندہ کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت جماعتی ترجمانوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت کرنے اور پاکستان کو یہ سنگِ میل دلوانے پر چیئرمین تحریک انصاف کی حماد اظہر کو مبارکباد دی گئی جبکہ فیٹف رابطہ کمیٹی کے اراکین اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا.

    اجلاس میں موجودہ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے پر بھی تبادل خیال کیا گیا جبکہ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج پر بھی مشاورت کی گئی.

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبا اور عالمی مہنگائی کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی، لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے،تحریک انصاف اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے.

    عمران خان نے کہا کہ ظالم جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار کئے، بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونے والا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا پر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے، تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے.

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بغیرتیاری محض اپنی چوری بچانے کیلئے سازش سے اقتدار کا رستہ بنانے والوں کی جانب معیشت کی تباہی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.اجلاس کے دوران عوامی تائید و ساکھ سے محروم حکومت سے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کی روا رکھی جانے والی سرد مہری کا بھی تجزیہ پیش کیا گیا.

    تحریک انصاف کے اجلاس میں مجرموں کے ہاتھوں میں معیشت کو غیرمحفوظ اورمستقبل عدمِ تحفظ کا شکار قرار دیا گیا.اجلاس میں سازش کے ذریعے مسلط حکمرانوں کی جانب سے آزادی اظہار خصوصا سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی.

    اجلاس میں نااہل، ناکارہ، نالائق، بیحس اور ظالم حکومت کی جانب سے اداروں کی تباہی پر شدید تشویش کا اظہارکیا جبکہ کراچی میں ضمنی انتخابات سے عوام کی مکمل لاتعلقی اور ساکھ کے حامل پرامن انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی پر بھی تشویش کا اظہار
    کیا گیا.اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ میں قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 21 ارب کی کٹوتی کی شدید مذمت کی گئی.

    تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام کو رول بیک کرنے کی سازش کا بھی جائزہ لیا مگر ایسی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے. قبائلی اضلاع کے 50 لاکھ شہریوں کو تحریک انصاف کے فراہم کردہ صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات پر بھی شدید تشویش کا اظہارکیا گیا.

    علاوہ ازیں حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو امپورٹڈ حکومت خصوصاً ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی، لیکن آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو آپ قوم سے اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی،

    ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت تعداد پوری کوری تو ہم فیٹف کی گرے لسٹ کے قریب بھی نہ آتے، اب قوم سے مانگو کہ آپ، آپکی جماعت اور امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں نے مخالفت کرکے سنگین غلطی کی، آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرو، اعتراف کرو کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا،قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا،اب حنا ربانی کھر جو باتیں کررہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں،قوم بالکل نہیں بھولے گی کہ جب کام ہورہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے اپنے این آر او کیلئے اسکی مخالف کرنے کی شرمناک حرکت کی.

  • پاکستان ایگری ایکسپو2022 کا افتتاح ،زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،اویس لغاری

    پاکستان ایگری ایکسپو2022 کا افتتاح ،زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،اویس لغاری

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگری ایکسپو2022 زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔موجودہ حکومت زرعی شعبہ کوعالمی سطح پر مارکیٹ ڈریون سٹریٹجی کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہو سکے اور ہمارے کاشتکار بھائیوں کو بھرپور منافع ملے .

    سردار اویس احمد خان لغاری نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں دو روزہ زرعی نمائش ” پاکستان ایگری ایکسپو2022 "کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجودہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے53 ارب19 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس میں سے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے 3 ارب65 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔یہ نمائش پاکستانی زرعی مصنوعات اور ہائی ویلیو ایگریکلچر کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی جس سے ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگااور یہ نمائش برآمد کنندگان کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

    اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر) اسد اللہ خان نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے پاکستانی زرعی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے اس نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے150 سٹالزلگائے ہوئے ہیں جبکہ 12مختلف ممالک سے70غیر ملکی وفود اورقریباً 2ہزار سے کاشتکاروں اس نمائش میں شریک ہیں۔

    پاکستان ایگری ایکسپو2022 میں بہتر کاروباری روابط کے لئے بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے مواقع بھی موجود ہیں۔ اس نمائش سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا جس سے ہماری برآمدات بڑھیں گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی سات نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر15 ممالک سے100 وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں 10.2 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔

    پاکستان ایگری ایکسپو2022 کی افتتاحی تقریب میں اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) شریں ناز،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) ملک محمد اکرم اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس نمائش میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔یہ دو روزہ نمائش کل تک جاری رہے گی

  • معروف دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کی آج چھیاسویں سالگرہ  منائی گئی

    معروف دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کی آج چھیاسویں سالگرہ منائی گئی

    پروفیسر فتح محمد ملک 18 جون 1936 کو ضلع چکوال تحصیل تلہ گنگ کے چھوٹے سے گاؤں ٹہی میں ایک غریب کسان ملک گل محمد کے ہاں پیدا ہوئے۔ والدگل محمد کی تعلیم میٹرک تک تھی لیکن وہ اپنے بیٹے فتح محمد ملک کو ہمیشہ تقاریر، مناظرے اور علمی مجالس میں لے جایا کرتے تھے۔ اور گھر میں بھی بچوں کے مطالعہ کیلئے کتب رکھی ہوئی تھی تاکہ ان میں ذوق مطالعہ بڑھے۔ آج پروفیسر فتح محمد ملک کی انکے اسلام آباد کے گھر پر چھیاسویں سالگرہ منائی گئی۔


    پروفیسر فتح محمد ملک نے اردو اور انگریزی زبان میں درجن بھر کتب لکھی ہیں، جن میں “تعصبات، انداز نظر، تحسین و تردید، فلسطین اردو ادب میں، اقبال فکر و عمل، اقبال فراموشی، اقبال اسلام اور روحانی جمہوریت، فیض شاعری اور سیاست، ن م راشد شخصیت اور شاعری، منٹو ایک نئی تعبیر، ندیم شناسی، انتظار حسین شخصیت اور فن، انجمن ترقی پسند مصنفین، فیض کا تصور انقلاب، اردو زبان ہماری پہچان، پاکستان کا روشن مستقبل، اقبال کی سیاسی فکر، پاکستان کے صوفی شعرا، پنجابی شناخت، اسلام بمقابلہ اسلام” وغیرہ شامل ہیں۔ اور یہ جتنی بھی کتابیں ہیں ساری اکٹھی کرکے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے دو جلدوں میں چھاپی ہیں جن میں ایک کا نام “آتش رفتہ کا سراغ” اور دوسری “کھوئے ہوؤں کی جستجو” ہے۔ یعنی یہ دو کتابیں باقی تمام کتب کا مجموعہ ہیں۔جبکہ حال ہی میں پروفیسر محمد ملک کی نئی کتاب Spiritual Heritage of Pakistan کے نام سے شائع ہوئی ہے۔

    باغی وی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا کہ: میرا جزبہ اور جنوں درس و تدریس اورتحقیق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ: اساتذہ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ اپنا کردار ایسا بنائیں کہ طالب علم کو آپ کو اپنا رول ماڈل سمجھیں کیونکہ اساتذہ ہی طالب علموں کے دل میں علمی تجسس پیدا کرکے انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

  • تیسری عالمی جنگ کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

    تیسری عالمی جنگ کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن :تیسری عالمی جنگ کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے:اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد جس میں خطرناک تین ہتھیارہیں تیسری جنگ عظیم میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

    امریکہ یوکرین میں ایک جنگ لڑرہا ہے،یہ تنازعہ اتنا پچیدہ ہوگیا ہے کہ دنیا کوکسی بھی لمحے تیسری جنگ کی طرف لے جائے گی ڈونلڈ ٹرمپ نے کاکہ امریکہ نے 16 ارب ڈالرکی بجائے 56 ارب ڈالرز کی امداد دی ہے اور اس بڑی امداد کا امریکہ پربھی اثرپڑے گا

     

    جوبائیڈن نے ہم جنس پرست سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا

    ٹینسی میں ایک مذہبی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ "لیکن جب آپ یورپ کو دیکھتے ہیں – اور جرمنی، اور فرانس اور ان تمام دوسرے ممالک نے ایک چھوٹا سا حصہ دیا ہے ہم 56 بلین ڈالر دے رہے ہیں ،امریکہ انہیں ممالک کی خاطرقربانی دے رہا ہے جن کی اس سلسلے میں زیادہ دشمنی ہے ،

    ٹرمپ نے ایک بار پھر تنازعہ کا الزام صدر بائیڈن پر لگایا، جنھوں نے وائٹ ہاؤس میں ان کی جگہ لی،ٹرمپ نے اس موقع پر زوردیتے ہوئے کہا کہ "اگر میں صدر ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا”۔”اور میں پوتن کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں پوتین اور میں دنیا کو تیسری جنگ سے بچا سکتے تھے ، پوتین ایک اچھے انسان ہیں مگرامریکہ نے ان کو ناراض کرکے اچھا نہیں کیا

    روس نے کینیڈین وزیراعظم ، صدر جوبائیڈن سمیت دیگر امریکی حکام پر پابندیاں عائد کر…

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی اور چوری نہ کی جاتی تو یوکرین پر حملہ آور ہونے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

    ٹرمپ نے اپنےخطاب میں 6 جنوری 2021 کے واقعات پر جاری ہاؤس کمیٹی کی سماعتوں پر حملہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔ سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے حامیوں کو واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے میں ان کے مبینہ کردار کی تحقیقات ایک "دھاندلی زدہ” تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر 2024 میں صدر کے لیےمیدان میں اترنے کافیصلہ کیا ہے

    جوبائیڈن نےروسی تیل اورگیس کی تمام درآمدات پرپابندی لگا دی:روس نےجوابی کارروائی کی…

    جلسہ میں زوردار گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "کیا کوئی پسند کرے گا کہ میں صدر کے لیے انتخاب لڑوں؟” ٹرمپ نے پوچھا، جس کے نتیجے میں سامعین کی جانب سے زوردار نعرے لگائے گئے۔

  • رکشہ ڈرائیورعلیشہ بنی والدین کی کفیل،سندھ سرکار کا کھر دینے کا اعلان

    رکشہ ڈرائیورعلیشہ بنی والدین کی کفیل،سندھ سرکار کا کھر دینے کا اعلان

    سندھ حکومت مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان باہمت خاتون کیلئے میدان میں آگئی۔

    کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی 17 سالہ علیشہ کی خبر میڈیا پر چلائی گئی تھی جس میں وہ مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے ہوکر اپنے والد کا ساتھ دینے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور ہو گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے کم عمر لڑکی علیشہ سے رابطہ کرلیا اور اسے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ علیشہ کو بینظیر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکان بناکر دیں گے تاکہ بچی کا مستقبل روشن ہوسکے۔علیشہ نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

    کراچی کے علاقہ ڈرگ روڈ کی رہائشی علیشہ گھر کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور نکا کوئی بھائی نہیں ہے . وہ اپنے والد کا خواب پورا کرتے ہوئے ان کا بیٹا بن کر رکشا چلا رہی ہے تاکہ معاشی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔

    علیشہ کے مطابق تعلیم صرف آٹھ جماعت تک حاصل کرسکی اور مختلف فیکٹریوں میں چند ہزار کی ملازمت کی پیشکش کے سوا روزگار کا کوئی وسیلہ نہیں تھا،علیشہ کے مطابق ان کے خاندان والوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی جس پر حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے رکشا چلانے کا فیصلہ کیا.

    واضح رہے کہ علیشہ دو کمروں کے کرائے کے مکان میں اپنی والدہ اور غیر شادی شدہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جبکہ 4 بہنوں کی شادی ہوچکی ہے جو اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی علیشہ نامی خاتون نے اپنے والد کا بیٹا بن کر رکشہ چلانا شروع کیا ہے، جس کی آمدنی سے وہ گھر کی کفالت اپنے معاشی حالات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

    علیشہ کے مطابق والدہ اور ایک بہن کی کفالت کا چیلنج درپیش تھا تو تعلیم کا سلسلہ منقطع کر کے ایک سال پہلے سے رکشہ چلانا شروع کر دیا۔رکشہ علیشہ کے والد نے لیکر دیا تھا اسی لیے انہووں نے والد کی یاد میں رکشے پر اشعار لکھوائے جو اس کو ہمت دیتے ہیں اور انھیں پڑھ کر لوگ ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے بھی ہیں۔علیشہ کے بقول گرمی ہو یا سردی، بارش ہو يا کیسا بھی موسم ہو وہ صبح 8 بجے گھر سے رکشا لیکر نکل جاتی ہیں اور شام 7 بجے تک گھر واپس آجاتی ہیں۔

    علیشہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے کمائی کا بڑا حصہ اس میں لگ جاتا ہے اور جس طرح سے وہ محنت کر رہی ہے اس حساب سے آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے بغیر گھر کا خرچہ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • جوبائیڈن سعودی ولی عہد  سے براہ راست ملاقات نہیں چاہتے:  حکام کا دعویٰ‌

    جوبائیڈن سعودی ولی عہد سے براہ راست ملاقات نہیں چاہتے: حکام کا دعویٰ‌

    واشنگٹن :امریکی صدرجوبائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے براہ راست ملاقات نہیں کرنا چاہتے:اعلیٰ امریکی حکام کا دعویٰ‌.اطلاعات کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام نے اس بات کی پیشن گوئی کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ سعودی عرب کے ڈی فیکٹو لیڈر محمد بن سلمان سے براہ راست ملاقات نہیں کریں گے

    دی مڈل ایسٹ آئی نے رپورٹ کیا کہ امریکی پالیسی سازوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بطور صدر خلیج فارس کے پہلے دورے کو انسانی حقوق کو رکھنے کے ان کے وعدے سے متصادم قرار دیا ہے۔

     

    دورہ سعودی عرب میں توانائی پر بات چیت سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے…

    13 سے 16 جولائی تک چار روزہ دورے کے دوران بائیڈن اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے اور مملکت کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ دورہ سعودی بندرگاہی شہر جدہ میں علاقائی رہنماؤں کے ایک بڑے اجتماع کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جہاں بائیڈن کے ولی عہد شہزادہ کے ساتھ کچھ صلاحیتوں میں شرکت کی توقع ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ کل جوبائیڈن سے جب پوچھا گیا کہ وہ جمال خاشقجی کے 2018 کے قتل کے موضوع کو کیسے ہینڈل کریں گےتوجوبائیڈن نے جواب دیاکہ میں ارادی طور پرمحمد بن سلمان سے ملنے نہیں جا رہا ہوں۔ میں ایک بین الاقوامی میٹنگ میں جا رہا ہوں جہاں‌ دوسرے لوگوں کی طرح ان سے بھی واسطہ پڑجائے گا

    یادرہے کہ ایک امریکی شہریت رکھنے والے اور مشرق وسطیٰ آئی کے سابق کالم نگارجمال خشوگی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا، جب وہ اپنی آنے والی شادی کے لیے کاغذی کارروائی کے لیے وہاں گئے تھے۔

    تائیوان پر چینی جارحیت ہوئی تو امریکا طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا، جوبائیڈن

    اس وقت جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر تھے تو ان دنوں جوبائیڈن نے ٹرمپ پرکڑی نقطہ چینی کی تھی کہ ٹرمپ جمال خشوگی کے قاتلوں سے نرم رویہ رکھتے ہیں‌،لیکن جونہی بائیڈن صدر بنے اورعہدہ سنبھالنے کے بعد سے جوبائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے اجراء کے بعد، بن سلمان پر پابندیاں عائد کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے مبینہ ملوث ہونے کی وضاحت کی گئی ہے۔

    جوبائیڈن نے ہم جنس پرست سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا

    دوسری طرف یہ بھی صورت حال ہے کہ جیسا کہ یوکرین پر حملے کے بعد یورپ روس پر اپنی توانائی کا انحصار کم کرنا چاہتا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے امریکی تیل کے خلا کو پورا کرنے کے لیے ایران، سعودی عرب اور وینزویلا سمیت پرانے مخالفین سے رابطہ کیا ہے۔گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا بائیڈن اور ڈیموکریٹس کے لیے ایک بڑی ترجیح رہی ہے، خاص طور پر نومبر میں ہونے والے اہم وسط مدتی انتخابات سے پہلے۔

    متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن کا خطے کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کی کوشش بھی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک اقتصادی اور سلامتی کے معاہدوں کو بروکر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک تعلقات قائم کرنے کی طرف کام کر رہے ہیں۔

    سفر کے آغاز میں، امریکی قانون سازوں نے صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات امریکی مفادات کو آگے بڑھائیں،
    اس ماہ کے شروع میں ایوان کی متعدد کمیٹیوں کے سربراہان کی جانب سے بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ، "جب تک سعودی عرب ایک مختلف راستہ اختیار کرنے کے اشارے نہیں دکھاتا، اور مملکت کے ممکنہ دورے کے بارے میں غور و خوض کی روشنی میں جس کے دوران آپ کو ملاقات کا موقع مل سکتا ہے۔ شاہ سلمان اور دیگر علاقائی سربراہان مملکت، ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے سعودی عرب پرلازم ہے کہ وہ امریکی صدر کی آمد سے مستفید ہو اوربہترتعلقات کے لیے خود سے آگے بڑھے

    یاد رہے کہ جوبائیڈن کے آنے والے دنوں میں مشرق وسطیٰ کے دورے سعودی مخالفین اور کارکنوں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے، جس میں متعدد نے بائیڈن پر "منافقت” اور "خیانت” کا الزام لگایا ہے۔دوسری طرف جمال خشوگی کے بیٹے نے جوبائیڈن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے میرے بات کے قاتلوں سے انتقام کو سیاسی کارڈ کے طورپراستعمال کیا لیکن جب الیکشن جیت گئے توسب وعدے بھول گئے لیکن ہم نہیں بھولے

  • امریکہ اوراتحادی روس کوطویل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتےہیں:فیصلہ ہوگیا

    امریکہ اوراتحادی روس کوطویل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتےہیں:فیصلہ ہوگیا

    نیویارک:امریکہ اوراتحادی روس کوطویل جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتےہیں:فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ طویل مدت کے لیے روس کے ساتھ تنازعہ میں یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے،اس مقصد کے لیے امریکہ اوراتحادی منصوبے کچھ عرصے سے کام کر رہے ہیں۔

    محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عملے نے جمعے کے روز دی پوسٹ کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن "جنگ کا حتمی مذاکراتی نتیجہ” دیکھنا چاہیں گے، اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ کیف کو مغربی ہتھیاروں کی ترسیل اور روسی معیشت کے خلاف سخت پابندیوں کی مہم ماسکو کو فوجی طور پر سخت کمزور کر دے گی۔

    روس کےخلاف یورپی اتحادی سربراہوں کا یوکرین میں اہم اجلاس

    واشنگٹن پوسٹ کوامریکی خفیہ منصوبے کے کچھ مندرجات بتاتے ہوئے کہا کہ "حالانکہ یہ یقینی طور پرامریکہ اور اتحادیوں کے لیے ایک چیلنج ہے – ہم یقینی طور پر اس بات پر یقین نہیں کر رہے ہیں کہ – ان طوفانی پانیوں کو کس طرح نیویگیٹ کرنا ہے، ہماری رہنما روشنی یہ ہے کہ روس کے اپنے زیادہ سے زیادہ مطالبات کو حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کا نتیجہ امریکہ کے لیے واقعی برا ہے، واقعی برا ہے۔ ہمارے شراکت داروں اور اتحادیوں کے لیے، اور عالمی برادری کے لیے واقعی برا ہوگا اگرروس یہ جنگ جیت لیتا ہے

    اہلکار نے مزید کہا کہ بائیڈن کی ٹیم نے فروری سے پہلے ہی "عالمی سطح پر پھیلنے والے اثرات کے حوالےسے طویل تنازعہ کے امکان پر تبادلہ خیال کیا تھا”، ایسے وقت میں جب امریکی حکام نے بار بار روس کی طرف سے ایک آسنن حملے کی پیش گوئی کی تھی۔

    روس یوکرین میں جنگ ہارچکا:برطانوی آرمی چیف کا اعلان

    اگرچہ یوکرین کی حکومت کی حمایت واشنگٹن کے لیے مہنگی پڑی ہے – جس نے مارچ سے اب تک مختلف قسم کی امداد میں 50 بلین ڈالر سے زیادہ وقف کیے ہیں – لیکن دوسری طرف بائیڈن روس کومرضی کے فوائد حاصل کرنے سے روکنے کے لیے "عالمی کساد بازاری اور بڑھتی ہوئی بھوک” کا خطرہ مول لینے کو تیارہیں

    برسلز میں ایک حالیہ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے، جہاں درجنوں ممالک کے حکام نے کیف کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ "ہم یہاں روس کے خلاف اتحاد کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں”، انہوں نے مزید کہا کہ "مل کر کام کرنے سےیوکرین کو روس کی تسلط سے نکال سکتے ہیں اوراس کودنیا کے نقشے پرایک الگ ملک کی حیثیت سے دیکھ سکتے ہیں

    امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے بھی اسی طرح کہا ہے کہ دشمنی "بہت طویل” ہو سکتی ہے اور "سالوں” تک جاری رہ سکتی ہے۔

    یوکرینی افواج کو روس سے لڑنے کےلیے برطانیہ فوجی تربیت دے گا

    "یہ ایک بہت طویل تنازع ہے جو روس نے شروع کیا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ نیٹو، امریکہ، یوکرین، اور تمام اتحادی اور شراکت دار جو یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں، کچھ عرصے کے لیے اس میں شامل ہوں گے۔” بیان کیا گیا، اگرچہ یہ کہا گیا کہ یہ امکان نہیں ہے کہ ماسکو کو امریکی فوجی تعیناتی کے مختصر مقاصد سے روکا جا سکتا ہے – لیکن یہ ضرور ہے کہ روس ایک سخت جواب کے لیے بہر کیف تیار ہے

  • ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس، بجٹ پر بحث

    ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس، بجٹ پر بحث

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس ایوان اقبال میں اجلاس شروع ہو گیا.اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو کررہے ہیں

    اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ہے.اس اجلاس میں صرف حکومتی ارکان اسمبلی شرکت کریں گے.پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی نے ایوان اقبال میں جاری ہنجاب اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور کزشتی اجلاس جس میں حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیا گیا تھا میں شرکت نہیں کی تھی بلکہ اپورزیشن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے اجلاس میں شرکت کی تھی.

    اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغازکیا توپینل آف چیئرمین نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان کوبجٹ پر بحث کی دعوت دی تاہم اپوزیشن لیڈرسبطین خان کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا .پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو کے مطابق اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا تھا کہ میں اجلاس میں آوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شاید راستے میں ہیں تب تک پندرہ منٹ انتظار کرلیتے ہیں ۔

    زرائع کے مطابق ایوان اقبال میں ہونے والا حکومتی پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تاہم اجلاس میں حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے. حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی نے ایوان اقبال کے اجلاس کو سنجیدہ نہیں لیا زعائر کے مطابق حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد نہ ہونے کے باعث پینل آف چئیرمین طاہر خلیل سندھو نے پندرہ منٹ کے لیے اجلاس منعقد کیاجبکہ ایوان میں کہا ہم اپوزیشن لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں سبطین خان آرہے ہیں

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی دعوت یا رابطے کی بھی تردید کردی ہے سبطین خان کا کہنا ہے کہ جعلی اجلاس میں ہمارا کیا کام ؟حکومت پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے آئینی اجلاس میں آئے.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان اقبال پہنچ گئے .

  • چین جو مرضی کرلےتائیوان کی مدد جاری رکھی جائے:امریکی کانگریس کا حکومت کوپیغآم

    چین جو مرضی کرلےتائیوان کی مدد جاری رکھی جائے:امریکی کانگریس کا حکومت کوپیغآم

    واشنگٹن :چین جو مرضی کرلےتائیوان کی مدد جاری رکھی جائے:امریکی کانگریس کا حکومت کوپیغآم،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سربراہوں نے جمعے کو قانون سازی متعارف کرائی جو تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تجویز کرے گی۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سینس باب مینینڈیز اور لنڈسے گراہم کی طرف سے متعارف کرایا گیا یہ قانون تائیوان کو اگلے چار سالوں میں تقریباً 4.5 بلین ڈالر کی سکیورٹی امداد فراہم کرے گا اور تائیوان کو ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پر قبول کرے گا۔اس سے پہلے تائیوان کو پہلے ہی امریکی قانون کے تحت ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پر سمجھا جاتا ہے، لیکن اسے باضابطہ طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

    یوکرینی افواج کو روس سے لڑنے کےلیے برطانیہ فوجی تربیت دے گا

    یہ ایکٹ بین الاقوامی تنظیموں اور تجارتی بلاکس میں تائیوان کی شمولیت کے لیے اضافی امریکی حمایت میں مزید اضافہ کرے گا۔

    "تائیوان پالیسی ایکٹ 2022، بیجنگ کے فوجی، اقتصادی اور سفارتی خطرات کے پیش نظر تائیوان اور ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مکمل عزم کا ایک بنیادی بیان پیش کرتا ہے جو ہند بحر الکاہل میں ہمارے مفادات اور ہماری اقدار کا اشتراک کرتے ہیں۔

    روس یوکرین میں جنگ ہارچکا:برطانوی آرمی چیف کا اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ "جیسا کہ بیجنگ تائیوان کو مجبور کرنے اور الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تائیوان کے عوام اور ان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کے ہمارے عزم کی گہرائی اور طاقت کے بارے میں کوئی شک یا ابہام نہیں ہونا چاہیے۔”

    روس کےخلاف یورپی اتحادی سربراہوں کا یوکرین میں اہم اجلاس

    سینیٹرز نے آخری بار اپریل 2022 میں ایشیا پیسیفک کے علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر تائیوان کا دورہ کیا تھا جس میں وہ تائیوان کے صدر تسائی انگ وین اور تائیوان کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ بیٹھے تھے۔

    یاد رہے کہ چین تائیوان کو ایک "تقسیم شدہ صوبہ” سمجھتا ہے، لیکن تائی پے نے 1949 سے اپنی آزادی برقرار رکھی ہے۔