Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز شریف کا چینی صدرکی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

    شہباز شریف کا چینی صدرکی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پہنچایا گیاوفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ عنبرین جان نے وزیراعظم کی طرف سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ چینی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کیا.

    چینی حکام نے وزیراعظم کی جانب سے تحائف پر شکریہ ادا کیا اور جوابی نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

    چین پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہےاور پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے.حال ہی میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا اور پاکستان کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مشکل وقت میں پہلے سے زیادہ عزم اور سرگرمی کے ساتھ پاکستان کا ساتھ دے گا۔ چین نے پاکستان کوکم شرح پردو ارب ڈالرز کے قرضے کی پیشکش بھی کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر کے توسط سے موصول ہونے والی سفارتی رابطے میں پاکستان کوبتایا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو وسیع اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سفارتی رابظے میں مزیدیہ بھی کہا گیا ہے کہ چین ، پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    زرائع کے مطابق سفارتی رابطےمیں چین کی حکومت نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ شہباز شریف ’’اپنے گورننس کے فلسفے‘‘ کی بنیاد پر اُن چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں جائیں گے جو اس وقت پاکستان کو درپیش ہیں۔

    چین نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دو ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کی تصدیق کی ہے جو کم شرح پر دیا جائے گا اور یہ شرح اس شرح سے بھی کم ہوگی جس پر چین نے اپنے دیگر قریبی دوست ممالک کو قرضہ جات دیئے ہیں۔

  • ہتھیارڈال دیں ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ:سیورو دونیسک شہرمیں لڑائی جاری

    ہتھیارڈال دیں ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ:سیورو دونیسک شہرمیں لڑائی جاری

    ماسکو :روسی افواج بڑی حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور اب تو روس یوکرین کے ایک بڑے شہرپرقبضہ کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں یوکرین کے ایک شہر میں فوجی پسپا پوگئے جن کو روسی فوج کی جانب سے آخری وارننگ دی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے سیورو دونیسک شہر میں محصور یوکرینی فوجیوں کو آخری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔روسی افواج بڑے بڑے اسپیکروں کے ذریعے شہر کے مختلف حصوں میں آوازیں دے رہے ہیں ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روسی افواج نے سیورو دونیسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کیلئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کردیا ہے۔

    یوکرینی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس علاقے میں روس کی فوج نے یوکرین کے فوجیوں کو آخری انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر دیں۔

    یوکرین کی فوج نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے پیج میں بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کے فوجی سیورو دونیسک شہر سے پسپا ہوگئے ہیں اور تقریبا 500 سے زائد یوکرینی شہری آزوت کیمیائی کارخانے میں محصور ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں روسی افواج نے سیورو دونیسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کردیا ہے۔

    دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو بیان میں قوم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وہ روس کے تباہ کن حملوں کے سامنے ڈٹے رہیں گے اورکبھی بھی ہتھیار نہیں‌ڈالیں گے ۔یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مشرقی خطے میں ہونے والی لڑائی آنے والے چند ہفتوں میں باقاعدہ جنگ کا رخ طے کرے گی۔

  • عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج فراہم کریں گے،سلمان رفیق

    عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج فراہم کریں گے،سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس وزیراعظم شہبازشریف کا برین چائلڈ ہے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازعوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی سے ام پینل کیاجارہاہے،پنجاب کے خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے بون میروٹرانسپلانٹیشن کی سہولت بھی دیناچاہتے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں رات سے صبح تک ڈاکٹرزکی حاضری اور مریضوں کو علاج کی بہترسہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطرخودفیلڈمیں نکلناہوگا۔ پنجاب میں منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اسٹیٹ لائف کے عملہ کو مریض کے بہترعلاج کو یقینی بناناہوگا۔عوام کی جانب سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے گا۔پنجاب کے منتخب شدہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علماء کرام سے مساجدمیں خطبات کے ذریعے عوام میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے آگاہی پیداکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی،آئی ٹی اور بائیومیڈیکل مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجارہاہے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز تمام سرکاری ہسپتالوں کو سولرانرجی پرمنتقل کرناچاہتے ہیں۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے مزید تیس تحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں جلدنصب کردی جائیں گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرزکی صفائی کا ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے جائزہ لیاجائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صاف ستھراماحول دستیاب ہوگا۔سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیاجائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام ترتوجہ مرکوزکرنی ہوگی،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی طرزپر پنجاب کے دیگرہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کا نظام رائج کریں گے۔

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے مزیداقدامات کاجائزہ لیا۔اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے افسران نے صوبائی وزیرکو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے پنجاب کے مزید ہسپتالوں کوام پینل کرنے اور علاج معالجہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    علاوہ ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرصالحہ سعید اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پراجیکٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیاجارہاہے۔

  • ندا یاسر سے ہوئے سب ایکبار پھر سے خوش

    ندا یاسر سے ہوئے سب ایکبار پھر سے خوش

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جن کا مارننگ شو خاصا مقبول ہے انہوں نے ایکبار پھر اپنے پرستاروں کو خوش کر دیا۔ندا یاسر اپنے شوز میں اکثر کچھ ایسا بول دیتی ہیں یا ان کی کہی ہوئی کسی بات کا ایشو بن جاتا ہے۔ ان کی باتوں کے اکثر کلپس سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں۔ ندا یاسر اپنے شو میں کسی نہ کسی کو بلاتی اور انٹرویو کرتی ہیں ان کے انٹرویو سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک ماہر غذائیات کو شو میں مدعو کیا اور ان سے مزے مزے کے سوال کرتی رہیں ماہر غذائیات
    انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ پر بات کررہیں تھیں پھر ایک ایسا وقت بھی ٓآیا کہ ندا اور ماہر غذائیات دونوں انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کو انٹرمیڈیٹ فاسٹنگ کہنے لگیں۔ان دونوں کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا اور لوگ ندا یاسر کے انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کو انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کہنے پر کافی ہنسے۔ یوں ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی رہیں اور لوگ ان کے وائرل کلپ سے محظوظ ہوتے رہے۔

    واضح رہے کہ ندا یاسر کا شو اکثر تنقید کی ذد میں اس وقت آتا ہے جب ندا کچھ غیر ضروری بول دیتی ہیں۔ندا ڈراموں میں بھی کام کرتی رہی ہیں لیکن ایک عرصے سے انہوں نے صرف مارننگ شو کو ہی فوکس کیا ہوا ہے اس عید پر ان کی بنائی ہوئی فلم چکر بھی ریلیز ہو چکی ہے۔

  • بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کئے اعلانات پر مہوش حیات کا رد عمل

    بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کئے اعلانات پر مہوش حیات کا رد عمل

    حالیہ حکومت نے بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے جو اعلانات کئے ہیں اس کے بعد شوبز سے جڑے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ہر کوئی ان اعلانات سے کافی مطمئن ہے۔ ریشم سمیت دیگر فنکاروں نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری کیں تو مہوش حیات بھی پیچھے نہ رہیں انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کو مراعات دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں فلم سازی کو صنعت کادرجہ دینے اور ٹیکسوں میں چھوٹ حکومت قابل ستائش اقدام ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم سب فنکار اس حوالے سے کئی برسوں سے بات چیت کررہے تھے جو بھی حکومت آتی تھی اسکے پاس جارہے تھے لیکن کبھی کچھ نہیں ہو سکا میں ان اعلانات کے بعد بہت خوش ہوں کہ ہم سب کو ہمارا حق مل رہا ہے۔

    یاد رہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات جتنی ٹی وی پر مقبول ہیں اتنی ہی فلم میں بھی مقبول ہیں ان کی فلم ’’لندن نہیں جائونگا‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جارہی ہے فلم میں مہوش کے ساتھ ہمایوں سعید اور کبری خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیگے۔اس فلم کے علاوہ ان کا ڈرامہ ’’ میں منٹو نہیں ہوں‘‘ بھی جلد ہی آن ائیر جائیگا اس میں بھی شائقین ہمایوں سعید کو مہوش کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔

  • عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے

    عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے

    دبئی :عرب امارات نے بھارت سے گندم ، گندم سے بننے والی مصنوعات کے معاہدے منسوخ کردیئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی سرکاری میڈیا اس بات کی تصدیق کررہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارتی گندم اور گندم کے آٹے کی برآمدات اور دیگرمتعلقہ برآمدات کے معاہدے منسوخ کردیئے ہیں اور یہ کم ازکم چار ماہ کے لیے معطل رہیں گے ،یاد رہے کہ بھارت جو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اناج پیدا کرنے والا ملک ہے۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

    عرب امارات کی متعلقہ وزارت نےاپنے اس فیصلے کو عالمی تجارتی بہاؤ میں رکاوٹوں کا حوالہ دیا، لیکن مزید کہا کہ ہندوستان نے گھریلو استعمال کے لیے متحدہ عرب امارات کو گندم کی برآمدات کی منظوری دے دی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    بھارت نے 14 مئی کو ایک حیران کن اقدام میں گندم کی برآمدات پر پابندی لگا دی، سوائے ان کے جن سے چار ماہ قبل معاہدے ہوچکے تھے ۔شاید یہی وجہ ہے کہ اس نے 469,202 ٹن گندم کی ترسیل کی اجازت دی ہے۔عرب امارات کی وزارت کے ایک بیان میں کہا کہ وہ کمپنیاں جو13مئی سے پہلےمتحدہ عرب امارات میں لائی گئی ہندوستانی گندم کو برآمد کرنا چاہتی ہیں، انہیں سب سے پہلے وزارت اقتصادیات کو درخواست دینی ہوگی۔

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدربن گئے

    متحدہ عرب امارات اور ہندوستان نے فروری میں ایک وسیع تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جو ایک دوسرے کے سامان پر تمام محصولات کو کم کرنا چاہتے ہیں اور اس کا مقصد پانچ سالوں کے اندر اپنی سالانہ تجارت کو $100 بلین تک بڑھانا ہے۔یہ معاہدہ، جسے جامع اقتصادی شراکت داری تجارتی معاہدہ (CEPA) کہا جاتا ہے، یکم مئی سے نافذ العمل ہوا

  • سابق حکومت کی نالائقی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    سابق حکومت کی نالائقی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    سابق حکومت کی نالائقی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق حکومت کی نالائقی، نااہلی، چوری، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن کمزور بنیادوں پر نالائقوں اور نااہلوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کئے اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا عالم ہے، پاکستان کے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچانے کے لئے موجودہ اتحادی حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران توانائی اور موٹر وے جیسے رکے ہوئے منصوبوں کو ہم دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ منصوبے ہیں جو 2018ء میں شروع ہو چکے تھے لیکن پچھلے چار سال کے دوران نااہل اور کرپٹ ٹولے نے اس پر کوئی کام نہیں کیا، ان کی نیت منصوبوں پر کام کرنا نہیں بلکہ ملک سے لوٹ مار کرنا تھی، لوٹ مار سے عمران خان اور فرح گوگی کے اثاثوں میں اضافہ کیا گیا۔عمران خان نے فارن فنڈنگ کی، چندے کے پیسے کی منی لانڈرنگ کی اور اپنے اکائونٹس کو ڈیکلیئر نہیں کیا.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن میں ان اکائونٹس کو ڈیکلیئر کیا تو انہوں نے الیکشن کمیشن پر حملے کی کوشش کی، جو خبر ان کے اسکینڈل اور کرتوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے تو یہ اس پر ایسا بیانیہ لاتے ہیں جو تباہی پر مبنی ہوتا ہے، فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی جس نے پنجاب میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی، فرح گوگی کے خلاف بات کریں تو عمران خان تڑپنا شروع ہو جاتے ہیں.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچھلے چار سال بنی گالا درحقیقت منی گالا بنا ہوا تھا، عمران خان کے فرنٹ مین پرسنز نے ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک اور عوام کا پیسہ لوٹا۔ ان کے ترجمان کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کا پہلے سے پتہ تھا.ایک موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کا پتہ تھا ہم نے اس لئے معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں، ایک طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ بیرونی سازش ہوئی اور دوسری طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ عدم اعتماد کا ہمیں پہلے سے پتہ تھا، یہ اپنے جھوٹے بیانیے کی ترتیب تو ٹھیک کرلیں.

  • چین کےاندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    چین کےاندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

    جنیوا:چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے:69 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق کل یعنی منگل کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 50ویں اجلاس میں 69 ممالک کے ایک گروپ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے انسانی حقوق کا کارڈ استعمال کرنے کی مذمت کی

    اس اہم اجلاس میں ان ممالک کی جانب سے کیوبا نے کونسل کو بتایا کہ سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں۔انسانی حقوق کی کونسل نے اس موقع پریہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے مسائل کی سیاست کرنے، دوہرے معیار اور انسانی حقوق کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

    روس اور چین کے خلاف بھارت امریکہ مزاکرات

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں کیوبا کے مستقل مشن کی کونسلر لیزنڈرا اسٹیاسارن آریاس نے علاقائی ممالک کے گروپ کی طرف سے دستخط کیے گئے ایک مشترکہ بیان کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور عدم مداخلت۔ خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصول ہیں۔

    گستاخانہ بیانات،چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

    آستیاسرن آریاس نے کہا کہ تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے، اور آفاقیت، غیر جانبداری، معروضیت اور غیر انتخابی اصولوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ مختلف ممالک کے لوگوں کے اپنے قومی حالات کی روشنی میں اپنی ترقی کی راہوں کا انتخاب کرنے کے حق کا بھی احترام کریں اور ہر قسم کے انسانی حقوق بالخصوص معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کو یکساں اہمیت دیں۔

    امریکہ سُن لےتائیوان کوچین سے الگ کرنےکامطلب چین سے جنگ ہوگی

    کیوبا کی طرف سے پڑھا جانے والا مشترکہ بیان ہالینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک کے اس بیان کا ردعمل تھا جس میں انہوں نے چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنے "سنگین تحفظات” کا اظہار کیا تھا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں چین کے مستقل نمائندے چن سو نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل "زیادہ سے زیادہ سیاسی اور تصادم کا شکار ہو گئی ہے” اور "غلط معلومات پھیلی ہوئی ہیں”۔ انہوں نے مزید تعاون اور بات چیت پر زور دیا۔

    کونسل سے اپنے الگ الگ خطابات میں 20 سے زائد ممالک نے چین کے موقف کو سمجھنے اور اس کی حمایت پرعزم مصمم کیا

  • اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    اریجیت سنگھ نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ جن کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کا حال ہی میں ٹورنٹو میں ایک شو ہوا اس شو میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی پرستاروں نے شرکت کی. پرستار پاکستانی اور بھارتی پرچم شو میں لہراتے رہے .شو ابھی چل رہا تھا ایک گارڈ نے اریجیت کے پاکستانی مداح کو پاکستانی پرچم لہرنے سے روک دیا. اریجیت سنگھ کی نظر پڑی تو انہوں نے گارڈ کو ایسا کرنے سے منع کیا اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہراتے رہنے کی اجازت دی.اس شو کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر نہ صرف جھک رہے ہیں بلکہ جھنڈے کو دور سے بوسہ بھی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی دل پر ہاتھ رکھ پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں.گلوکار کا یہ رویہ دیکھ کر پورے ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں بلکہ ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

    اریجیت سنگھ کے شو کی وڈیو کے وہ حصے جن میں وہ جھنڈا لہرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور پاکستنانیوں سے محبت کااظہار کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے دل جیت رہ ہیں.
    یاد رہے کہ اریجیت سنگھ کے کریڈٹ پر کئی ہٹ گانے ہیں ان کی دل کو چھو لینے والی آواز کے متوالے ہر وقت ان کو سننے کے لئے بے تاب رہتے ہیں.

  • مذاق بنانے والے میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتے: ارچنا پورن سنگھ

    مذاق بنانے والے میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتے: ارچنا پورن سنگھ

    ارچنا پورن سنگھ جو ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی دکھائی دتی ہیں. کپل شرما کے شو میں سدھو کو ہٹایا گیا تو ارچنا پورن سنگھ نے ان کی سیٹ اچھے سے سنبھالی.ارچنا آج کل شیکھر سمن کے ساتھ کامیڈی شو انڈیا لافٹر چیمپئین میں بطور جج فرائض انجام دے رہی ہیں.ان پر کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ ہرمعمولی بات پر ہنستی ہیں اور بہت ہی عجیب طریقے سے ہنستی ہیں .ارچنا کی ہنسی کا سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جا رہا ہے باقاعدہ میمز بنائے جا رہے ہیں. ارچنا پورن سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ میرا مذاق بنارہے ہیں وہ اس کام کو جاری رکھیں اور میں ان کے اس مذاق سے نہ متاثر ہوں گی نہ ہی ڈپریس.

    ارچنا پورن سنگھ نے انٹرویو میں مزید یہ بھی کہا ہے کہ میں بھارت میں مزاح پر مبنی ٹیلنٹ پیش کرنے کی ہمیشہ کمی محسوس کرتی رہی ہوں، اب ایسا ہو رہا ہے تو میں بہت خوش ہوں.جن لوگوں‌کو اس بات پر اعتراض ہے کہ میں ہر لطیفے پر ہنستی ہوں تو میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں‌ذہین ہوں پڑھی لکھی ہوں چیزیں سمجھتی ہوں اور مزاح کیا ہے اسکو بہت اچھے سے جانتی ہوں اسلئے میں‌ کھل کر ہنستی ہوں.انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں ذاتی زندگی میں کتنی بھی پریشان کیوں نہ ہوں ہمیشہ سکرین پر آ کر قہقہے بکھیرتی ہوں، جن لوگوں‌کو میرے ہنسنے یا قہقے بکھیرنے پر اعتراض ہے میں ان کا کچھ نہیں‌کر سکتی وہ اپنا کام جاری رکھیں میں اپنا کام جاری رکھوں گی.