Baaghi TV

Author: +9251

  • صحرا بندی اورخشک سالی سےنمٹنےکاعالمی دن:17جون کوپاکستان سمیت دنیابھرمیں منایاجائےگا

    صحرا بندی اورخشک سالی سےنمٹنےکاعالمی دن:17جون کوپاکستان سمیت دنیابھرمیں منایاجائےگا

    لاہور:صحراوں اورخشک سالیوں میں اضافے پرقابوپانے کے حوالے سے عالمی برادری کی کوششوں کوایک دن کے طورپرمتعارف کروانے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی صحرا بندی اور خشک سالی سے نمٹنے کا عالمی دن 17 جون (جمعہ) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا تاکہ صحرا بندی کے عمل کو روکا جا سکے اور بین الاقوامی ماحولیاتی ایجنڈے پر خشک زمین کے مسئلے کی نمائش کو مضبوط کیا جا سکے۔

    مختلف ممالک جیسے کہ آسٹریلیا، الجزائر، کینیڈا، چین، گھانا اور امریکہ میں افراد اور تنظیموں نے حالیہ برسوں میں اس دن میں شرکت کی ہے۔ بہت سے واقعات صحرائی اور خشک سالی سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں مدد کے لیے تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

    فعال سرگرمیوں میں تعلیمی اداروں اور عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے والے مواد کی تقسیم، جیسے کیلنڈر، فیکٹ شیٹ، پوسٹر اور پوسٹ کارڈ شامل ہو سکتے ہیں۔ اس دن میں تعلیمی کیس اسٹڈیز، فورمز یا خشک سالی اور صحرا بندی، معاشرے پر اس کے اثرات اور اس مسئلے کو کم کرنے کے طریقے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

    تاہم، صحرائی اور خشک سالی کے خلاف لڑنے کی کوشش صرف اس دن نہیں ہوتی۔ بہت سے ممالک اس مسئلے کو فعال طور پر حل کرنے اور حل تلاش کرنے کے لیے ایک مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ریاستوں کو عالمی دن منانے کے لیے اس بات پرقائل کیا گیا تھا تاکہ صحرا بندی اور خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا جا سکے، اور صحرا بندی سے نمٹنے کے کنونشن کے نفاذ کے لیے کوششوں کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔

    یہ وجہ ہے اس دن سے اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (UNCCD) کی ملکی پارٹیاں، غیر سرکاری تنظیمیں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز ہر سال 17 جون کو دنیا بھر میں اس مخصوص دن کو آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ساتھ مناتے ہیں۔

  • رمشا خان کب شادی کریں گی؟

    رمشا خان کب شادی کریں گی؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک بہت ہی خوبصورت بندھن ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب اللہ چاہے. رمشا خان نے مزید کہا کہ میں نے دو سال پہلے کہا تھا کہ دو سال تک شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں اب اپنے اس بیان کو موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے کہنا چاہتی ہوں کہ میں وقت کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب اللہ چاہے گا.

    یاد رہے کہ رمشا خان بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں اور بہت کم عرصے میں انہوں نے اپنا نام بنایا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے.رمشا سنجیدہ کردار کرتی ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ سنجیدہ کردار ان سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا کامیڈی کرتی ہیں تو لگتا ہے کہ ان سے بہتر کامیڈی کوئی نہیں‌کر سکتا. رمشا خان نے رمضان المبارک میں چلنے والے ڈرامہ ” ہم تم ” میں ہلکا پھلکا کردار ادا کیا تھا جسے دیکھنے والوں‌ نے بے حد سراہا .رمشا خان نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ ” صنف آہن ” میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا. رمشا کا آج کل نام سجل علی کے سابق شاہر احد رضا میرا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ان دونوں کے درمیان دوستی ہے یا اس سے بڑھ کر کوئی تعلق ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا .

  • مظفرگڑھ:48 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے تین واقعات

    مظفرگڑھ:48 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے تین واقعات

    ملتان :مظفرگڑھ:48 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے تین واقعات ،اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں جنسی زیادی کے تین واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ،آج ایک اور تازہ واقعہ میں ایک خاتون سے زیادتی کی گئی ،پولیس نے بدھ کو یہاں واقعہ کی اطلاع کے فوراً بعد متاثرہ کا میڈیکل کروانے کے بعد عصمت دری کے ملزم کو گرفتار کرنے اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ شقوں کے تحت مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کیا۔

    اس واقعہ میں خان گڑھ تھانے کی حدود میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنی مسافر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ لڑکی فاطمہ بی بی آٹو رکشہ کے ذریعے حاجی واہ میں اپنی ماموں کے گھر سے نور کبریٰ کے مقام پرجانے کےلیے ایک رکشہ پربیٹھ گئیں ۔یہ ڈرائیور کی شناخت محمد کامران ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی، اس نے راستے میں اپنی گاڑی کا رخ مبارک پور کے ایک ویران علاقے کی طرف موڑ دیا جہاں اس نے اسے جھاڑیوں کے درمیان جنسی اورجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر راہگیر جمع ہوگئے جس پر ڈرائیور رکشہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون بعد ازان چل بسی ، پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد محمد اعجاز ولد الٰہی بخش کی میڈیکل رپورٹ آنے پر درج کیا گیا۔

    اسی تھانے کی حدود میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ روز صبح کی سیر کے دوران ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ملزم نے اس کے بھائی کو اس وقت قتل کر دیا جب ملزم کولڑکیوں کے بھائی نے اس قسم کی حرکات سے منع کرنے کی کوشش کی ۔ ایک اور معاملے میں 13-14 مئی کی درمیانی شب ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے ریپ کیا گیا۔

    پولیس نے دونوں مقدمات بھی درج کر لیے ہیں لیکن ملزمان ابھی تک فرار ہیں جبکہ ان کی تلاش جاری ہے جس کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

  • گوندا نے کر دیا کرشنا کو معاف

    گوندا نے کر دیا کرشنا کو معاف

    اداکار کرشنا گوندا کے بھانجے ہیں کرشنا اپنے ماموں سے کافی متاثر نظر آتے ہیں وہ ان کی طرح ڈانس بھی کرتے ہیں. کرشنا گو کہ بہت بڑے سٹار نہیں بن سکے لیکن کافی باصلاحیت ہیں. کرشنا اور گوندا کے درمیان پچھلے کچھ برسوں سے کشیدگی چلی آرہی ہے اور اس کشیدگی کی وجہ کرشنا کی اہلیہ کشمیرا شاہ کے علاوہ دیگر معاملات ہیں، ایک بار کشمیرا نے پیسے لیکر ڈانس کرنے والے افراد کے حوالے سے بات کی تھی سب نے کہا کہ کشمیرا نے یہ بات گوندا کو لگائی ہے بلکہ سنیتا آہوجا نے تو ایسا دعوی بھی کر دیا کہ کشمیرا نے گوندا کو نشانہ بنایا ہے.اس طرح کے معاملات کی وجہ سے کرشنا اور ان کے ماموں کے درمیان معاملات کافی ہوا پکڑتے جا رہے تھے کہ کرشنا نے کپل شرما شو اور منیش پال کے پوڈ‌ کاسٹ‌ پر اپنے ماموں گوندا سے معافی مانگی اور گوندا نے ان کو معاف بھی کردیا.

    رپورٹس کے مطابق گوندا منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے اس میں منیش پال نے کہا کہ گوندا جی آپ کرشنا کے لئے کچھ کہہ دیجے اس نے آپ سے معافی بھی معانگی ہے تو اس پر گوندا نے کہا کہ کرشنا تم اور تمہاری بہن آرتی میرے بہن کے بچے ہو اور تمہاری ماں سے میں نے بہت پیار پایا ہے، تم لوگ میرے رویے کی وجہ سے اداس مت ہوں میں نے آپ کو معاف کیا اور دعا گو ہوں کہ آپ دونوں خوش رہیں میرا آپ کے ساتھ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے.

  • اداکار نعمان سمیع نے کیا ایسا انکشاف کہ لوگ رہ گئے دنگ

    اداکار نعمان سمیع نے کیا ایسا انکشاف کہ لوگ رہ گئے دنگ

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار نعمان سمیع نے کیا ایسا انکشاف کے سب حیران رہے گئے. نعمان سمیع نے سوشل میڈیا پر بتایاکہ وہ اداکاری سے قبل ریسٹورانٹ میں ویٹر کا کام کر چکے ہیں یہاں تک کہ ٹوائلٹ صاف کرنے کے ساتھ کچرا اٹھانے کا کام بھی کر چکے ہیں. نعمان سمیع نے پہلی بار یہ انکشاف بھی کسی صارف کے کمنٹ پر کیا. تفصیلات کے مطابق نعمان سمیع نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی اس تصویر کے نیچے بہت سارے لوگوں نے کمنٹس کئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو اس شرٹ میں فوڈ‌ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں جس پر اداکار نے ان کو لکھا کہ جو یہ کام کرتے ہیں ان کو اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے اور میں تو ٹائلٹ تک صاف کرنے کا کام کر چکا ہوں تو میرے لئے فوڈ پانڈہ کا ڈیلیوری بوائے لگنا مضحکہ خیز بات نہیں ہے. اور جو لوگ یہ کام کرکے اپنے خاندان

    کے لئے روزی رزق کما رہے ہیں ان کو خود پہ فخر ہونا چاہیے. نعمان سمیع کے ایسے جواب کے بعد اس صارف نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی کا بھی دل دکھانا نہیں تھا اور نہ ہی میں کسی کا مذاق بنا رہا تھا .نعمان سمیع کے جواب کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا اور وہاں‌موجود صارفین نے نعمان سمیع پر فخر ہے جیسی باتیں کیں.
    یاد رہے کہ نعمان سمیع ابھرتے ہوئے فنکار ہیں بڑے پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں شوبز زندگی سے ہٹ کر دیکھیں تو ان کا نام اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے.

  • پنجاب اسمبلی کے علیحد ہ علیحدہ اجلاس،بجٹ پیش

    پنجاب اسمبلی کے علیحد ہ علیحدہ اجلاس،بجٹ پیش

    سپیکر پیجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس شروع ہو گیا.جبکہ دوسری طرف ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس 2 گھنٹے 12 منٹ کی تاخیر سے شروع ہو گیا.اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کر رہے ہیں .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف بھی ایوان اقبال پہنچ گئے ہیں .قبل ازیں گورنر پیجاب نے 40 واں اجلاس برخواست کر دیا تھا اور 41 واں اجلاس ایوان اقبال میں منعقد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا .

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا طلب کردہ اجلاس 1 گھنٹہ 41 منٹ کی تاخیر سے پنجاب اسمبلی میں شروع ہوا جس میں تحریکِ انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔تاہم کوئی بھی حکومتی رکنِ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

    ایوان اقبال میں گورنر پنجاب کی جانب سے بلائے گئے بجٹ اجلاس صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ چوردروازے سے آنے والوں کےعزائم ناکام ہوئے، سابق دورمیں صوبے میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں تھی،عوام نے شہبازشریف سے متحرک لیڈر نہیں دیکھا، سفاک حکمرانوں نے عوام کے ساڑھے 3سال ضائع کیے، گزشتہ حکومت نے کرپشن کے ریکارڈقائم کیے،3سال میں کوئی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کیاگیا،(ن) لیگ کے دور میں ترقی کی شرح بڑھ رہی تھی ،چوربازاری سےآنےوالےشعبدہ بازوں کو(ن)لیگ نےناکام بنادیا، سی پیک کےتحت 51ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی،ا ہم نے گزرنے والے کل کوبدلا، آنے والاکل بھی بدلیں گے، توانائی کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑہے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا،متعدد توانائی منصوبے(ن)لیگ کے دورمیں لگائے گئے، گزشتہ حکومت نےاسپتالوں میں مفت ادویات کانظام لپیٹ دیا،مسلم لیگ کےصحت کارڈ کوانصاف صحت پروگرام کانام دیا گیا.
    وزیر خزانہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا مالی سال برائے 2022-23 کا میزانیہ 3226 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ کا میزانیہ ٹیکس فری ہوگا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافہ، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ مقامی حکومتوں کے لئے 528 ارب روپے، ترقیاتی اخراجات کے لئے 685 ارب روپے، تنخواہوں کے لئے 435 ارب روپے ، پینشن کے لئے 312 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلیے مہنگائی اور آمدن کی شرح میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کیلئے خصوصی الاﺅنس تجویز کیا گیا۔ گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد اضافی دیا جائے گا ۔ کم از کم اجرت 20,000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25,000 روپے ماہانہ مقرر کی جا رہی ہے۔

    آمدن کا تخمینہ 2521 ارب روپے لگایا جا رہا ہے، جس میں وفاقی محاصل سے 2020 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے اور صوبائی محصولات کا تخمینہ 500 ارب روپے ہے۔ نان ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 24 فی صد اضافے سے 163 ارب روپے، ایکسائز کے محاصل کی وصولی کے اہداف 2 فی صد اضافے سے 43 ارب روپے، بورڈ آف ریونیو کے محاصل 44 فی صد اضافے کے ساتھ 96 ارب روپے، پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہدف 22 فی صد اضافے سے 190 ارب روپے مقرر ہے۔

    آئندہ مالی سال میں 435 ارب 87 کروڑ روپے تنخواہوں، 312 ارب روپے پنشن، 528 ارب روپے مقامی حکومتوں کے لیے مختص کئے گئے ہیں ۔ 685 ارب روپے ترقیاتی پروگرام کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔ شعبہ صحت پر 10 فیصد اضافے کے ساتھ 485 ارب 26 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تعلیم پر 428 ارب 56 کروڑ روپے صحت کارڈ کے لئے 125 ارب رکھے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ عوامی سہولت پیکیج کے تحت 200 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ 650 روپے والا 10 کلو آٹے کا تھیلہ اب عوام کو 490 روپے میں دستیاب ہے ۔ اس پیکج کی مالیت 142 ارب روپے ہے۔

    سیلز ٹیکس آن سروسز میں ٹیکس ریلیف کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے انقلابی منصوبہ ”وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم” کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔ رحمت اللعالمین پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کے لیے 86 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے 239 ارب 79 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا.
    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ3 ماہ سے چند انا پرست لوگوں کے پیدا کردہ بحران سے گزر رہے ہیں۔غیر یقینی صورتحال میں صوبے نہیں چل سکتے، 3 دن سے بجٹ نہیں پیش کرسکے۔آئین اور قانون کے رکھوالوں کو غنڈوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ یہ لوگ اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دیتے تو صوبہ بنینا ری پبلک بن جاتا۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران وردی میں ملبوس افسروں کو ٹھڈے اور مکے مارے گئے۔سب جانتے ہیں کہ ایوان میں غنڈے کس طرح ڈپٹی سپیکر کی طرف لپکے تھے۔احتجاج کے دوران شہید پولیس اہلکار بیٹے کی سسکیاں دل چیر دیتی ہیں۔چار سال سے ایک پائی کی کرپشن یا منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکے۔ضمانت کیس میں کرپشن کا ثبوت نہ ملنے کا فیصلے میں بھی ذکر کیا گیا۔عوام کی سہولت کیلئے ریلیف والا بجٹ دینے جا رہے ہیں۔حمزہ شہباز
    ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنا کر اپنا حق ادا کریں۔

    صوبائی وزیر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ مصالحت کی ہرممکن کوشش کی گئی، بچگانہ حرکتوں سے بجٹ زیر التوا رکھا گیا۔ایسے شخص سے مقابلہ ہے جو واضح ہار بھی ماننے کو تیار نہیں۔آئینی اور قانونی طور پر گورنر کو اجلاس کے وقت اور مقام کا تعین کرنے کا اختیار ہے۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر بھی کی گئی

    پرویز الہٰی کے طلب کردہ اسمبلی کے اجلاس میں عطاء تارڑ کے خلاف متفقہ طور پر تحریکِ استحقاق منظورکر لی گئی۔ تحریکِ استحقاق پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان میں جمع کرائی۔ تحریکِ استحقاق کے متن کے مطابق صوبائی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ نے ایوان میں نازیبا اشارہ کیا، خواتین کی موجودگی میں ایوان کے اندر غلط اشارے کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطاء تارڑ کے نازیبا اشارے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہاتھ میں آئینِ پاکستان کی کتاب، دوسرے سے اشارہ ناقابلِ برداشت ہے، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    ڈاکٹر مراد راس نے اپیل کی کہ مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان کے لیے دعا کرنی چاہیے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے۔ پنجاب اسمبلی میں مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

    اسپیکر کے حکم پر سیکریٹری پارلیمانی امور عنایت اللّٰہ لک نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔ پینل آف چیئرمین میں نوابزادہ وسیم خان باروزئی، میاں شفیع محمد، ساجد احمد خان بھٹی اور شازیہ عابد شامل ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے عطاء تارڑ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سوچ کے لوگوں کا وزیر بننا لمحۂ فکریہ ہے، وکلاء برداری ان کا لائسنس منسوخ کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریکِ استحقاق کو فوری کمیٹی کے سپرد کریں، ایسے افراد کے ایوان میں آنے پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگائی جائے۔

    ایوان میں پی ٹی آئی رکن میاں اسلم اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے بھائیوں کے خلاف پرچے کاٹنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، عطاء تارڑ کی حرکت سے پوری قوم کا استحقاق مجروح ہوا۔

    سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اجلاس چل رہا ہو تو آرڈیننس پیش نہیں ہو سکتا، ابھی پہنچا ہوں، دیکھنا پڑے گا کہ اسمبلی کے اختیارات کیسے محدود کیے گئے۔اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اپنا طلب کردہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا۔

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کا اسمبلی اجلاس ایوان اقبال میں ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید پنجاب حکومت نے اسمبلی کے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں یہ اجلاس بلایا ہے،ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اپنے اختیارات کا تحفظ کریں، آجکل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے، ڈر ہے کہ تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے،کیونکہ تماشبین اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں.

  • لاہور:مبشرلقمان کی برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی میں شرکت

    لاہور:مبشرلقمان کی برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی میں شرکت

    لاہور:لاہور:مبشرلقمان کی برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلانٹینم جوبلی میں شرکت:ملکہ برطانیہ کوخراج عقیدت،اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان کو بھی لاہور میں قائم برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب میں‌شرکت کی دعوت تھی ، اس تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ مبشرلقمان نے کچھ اہم ایشوز بھی دیکھے اورپھران اہم نقات کی بنیاد پر کچھ گزارشات بھی کی ہیں‌،

    اس سلسلے میں مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس عظیم خاتون کو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے دنیا کی تاریخ میں دوسرے سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کی اور یہ سلسلہ جاری ہے ،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ دوئم، نے اس وقت تاج سنبھالا جب ان کے مرحوم والد کا کم عمری میں ہی انتقال ہوگیا۔ وہ بہت چھوٹی تھی اور اس نے جنگوں، تنازعات، قحط، سیاسی بحرانوں کے دوران اپنے ملک کی قیادت کی اورملک کوکامیابی کے ساتھ آگے لے کرچل رہی ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ برطانوی بادشاہت اور خاص طور پر ہاؤس آف ونڈسر نے نہ صرف جی بی بلکہ دولت مشترکہ کے ممالک میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جن کو دنیاآج تسلیم کرتی ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے گزشتہ رات ملکہ برطانیہ کے لیے پلاٹینم سال کے موقع پر ایک شاندار اور متاثر کن تقریب ہوئی۔ بہت متاثر ہوا کہ اعلیٰ برطانوی سفارت کار نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اچھی اردو میں بات کی۔ بہت سراہا گیا۔

     

    مبشرلقمان نے اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترتعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ ہر سال ہزاروں طلباء وہاں جاتے ہیں اور لاکھوں خاندان برطانیہ میں آباد ہیں۔ ہماری تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں برطانوی حکومت کا تعاون نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ قابل ذکر بھی ہے۔

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایک چیز جو مجھے حیران کرتی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات کے باوجود، ہم نے کبھی بھی رگبی کے لیے ذوق پیدا نہیں کیا۔ ہمارے پاس کرکٹ اور اسکواش تو کھیلے جاتے ہیں لیکن رگبی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ آخرایسا کیوں ہورہا ہے کہ رگبی سے رغبت کیوں نہیں ہورہی ؟

     

    ہمارے طلباء جو بیرون ملک جاتے ہیں وہ نہ صرف تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ کثیر قومی معاشروں اورمختلف اقوام کے مشترکہ معاشروں سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہماری حکومت مختلف ممالک سے مستحق طلباء کے لیے مزید وظائف حاصل کرنے کی کوشش کرے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کل میں نے کل بابر اعظم سے ملاقات کی۔ وہ نہ صرف دنیا کا ٹاپ کھلاڑی ہے بلکہ ایک بہت مہذب انسان بھی ہے۔ ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں اور دعا ہے کہ وہ مزید ریکارڈز بنائے اور پاکستان کو مزید فتوحات دے۔

     

  • سارہ علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی پر ہوئیں جذباتی

    سارہ علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی پر ہوئیں جذباتی

    بالی وڈ کے نوجوان فنکار سوشانت سنگھ راجپوت کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے مداح کافی مایوس دکھائی دئیے.سوشانت سنگھ راجپوت کی برسی کے موقع پر ان کے ساتھیوں نے اپنے دکھ کا اظہار سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگا کر کیا کسی نے سوشانت کی تصویر شئیر کی تو کسی نے اسکو دعا دی. سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور سوشانت سنگھ راجپوت کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی بار کیمرے کا سامنے کرنے سے لیکر تمہاری دور بین کے زریعے چاند کو دیکھنے تک بہت سارے لمحے تمہاری وجہ سے ملے.مجھے وہ تمام لمحے اور یادیں دینے کےلئے شکریہ. آج پورے چاند کی رات میں جب آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ تم وہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کے درمیان ہو گے.

    یاد رہے کہ چونتیس سالہ سوشانت سنگھ راجپوت کی دو سال قبل 14 جون 2020 کو پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی۔ وہ اپنے ممبئی کے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ سُشانت نے خود کشی کی ہے۔ لیکن اس کے بعد یہ معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پیچیدہ ہوتا گیا. سوشانت کی موت نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔سوشانت نے بیک اپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اس شو کے دوران ہی بالاجی ٹیلی فلمس کی کاسٹنگ ٹیم نے انھیں سب سے پہلے دیکھا تھا، جس کے بعد ان کے کیریئر کا آغاز ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک سیریل سے ہوا تھا.۔سوشانت نے رئیلٹی شوز ذرا نچ کے دکھا 2 اور جھلک دکھلا جا 4 میں بھی شرکت کی اس کے بعد انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا.

  • پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم، گورنر نے آرڈینینس جاری کر دیا

    پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم، گورنر نے آرڈینینس جاری کر دیا

    پنجاب میں سیاسی بحران جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا.گورنر پنجاب کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں منعقد کرنے کے نوٹیفیکیشن کے بعد گورنر پنجاب نے آرڈینینس جاری کر دیا جس کے مطابق سیکرٹری قانون احمد رضا سرور نے سیکرٹری پیجاب اسمبلی کی حثیت سے اختیارات سنبھال لیے ہیں .

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم کر دی ہے ، حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا سپیشل انسٹی ٹیوٹ بنادیا۔گورنر پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا.

    آرڈینینس کے مطابق سیکریٹری اسمبلی اب سیشن بلانے یا برخواست کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔زرائع کے مطابق سیکرٹری قانون نے ایوان اقبال میں اسمبلی سیکرٹریٹ کو پہنچنے کی ہدایت کر دی،گورنر پنجاب کے حکم کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں منعقد ہوگا۔ سیکرٹری قانون آج مینٹنگ چیئر کریں گئے

    زرائع کے مطابق آرڈینینس جاری ہونے سے سپیکر پنجاب اسمبلی کے کار خاص اورسیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم ہوگئیں,محمد خان بھٹی محکمہ قانون کے ماتحت ہونگے۔ پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نےاسمبلی اجلاس ایوان اقبال میں ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید پنجاب حکومت نے اسمبلی کے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں یہ اجلاس بلایا ہے، ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اپنے اختیارات کا تحفظ کریں،آجکل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے، ڈر ہے کہ تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے، کیونکہ تماشبین اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں.

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رویے کے باعث کیا گیا ہے۔ اختیارات محدود کرنے کے لیے محکمہ قانون نے سمری تیار کی۔ اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈینینس کے ذریعے ترامیم کی گئی.

    دوسری جانب ق لیگ اور پی ٹی آئی نے اراکین کو ایوانِ اقبال میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جانے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اراکین کو اطلاع کر دی ہے کہ پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں شریک ہوں۔

    تحریکِ انصاف نے تمام اراکینِ اسمبلی کو مراسلہ بھی جاری کر دیا، اراکینِ اسمبلی کو خط پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت ہو رہا ہے۔ ارکانِ اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت کریں، پنجاب اسمبلی کے سوا کسی اور جگہ اجلاس میں شرکت نہ کی جائے۔

    پنجاب اسمبلی کے آج 2 الگ الگ اجلاس منعقد ہو رہے ہیں .گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا طلب کردہ پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ایوانِ اقبال میں ہو گا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس دوپہر 1 بجے طلب کر رکھا ہے۔

    زرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ایوانِ اقبال میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے معاملے پر بحران جاری ہے، دو روز ہو گئے، اسمبلی میں صوبائی بجٹ پیش نہ کیا جاسکا۔اسپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن ارکان اپنے مطالبے پر قائم اور حکومت اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔

  • پولیس کے ساتھ تعاون کررہا ہوں:سدھانتھ کپور

    پولیس کے ساتھ تعاون کررہا ہوں:سدھانتھ کپور

    شکتی کپور کے صاحبزادے سدھانتھ کپور نے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں بینگلور پولیس بہت اچھی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں. انہوں‌نے آج تک مجھ سے جو بھی پوچھ گچھ کی ہے میں نے انکو بتایا ہے .سدھانتھ کپور جن کو اب ضمانت پر رہائی مل چکی ہے ممبئی اپنے گھر جاتے ہوئے سدھانتھ نے اپنی ایک سیلفی پرستاروں کے ساتھ شئیر کی اس سیلفی میں سدھانتھ کو ان کے دوست کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے دونوں نے کورونا سے بچنے کےلئے چہرے پر ماسک پہن رکھے ہیں.

    یاد رہے کہ سدھانتھ کپور باراں جون کو بینگلور میں‌ ہونے والی ایک پارٹی سے گرفتار ہوئے تھے ان کے ساتھ وہاں پینتیس اور لوگ تھے جن کو پولیس نے حراست میں لیا تھا.پولیس نے ان سب کو ڈرگز کے استعمال کے شبے میں گرفتار کیا تھا بعد اذاں جب پولیس نے ٹیسٹ کروائے تو کافی لوگوں کی رپورٹس پازیٹیو آئیں . اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد شکتی کپور نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو بہت اچھی طرح‌ جانتا ہوں جو بھی خبریں چل رہی ہیں بالکل جھوٹ ہیں ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ سدھانتھ کپور کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں. تحقیقات ہورہی ہیں سدھانتھ کپور پولیس کے ساتھ تعاون بھی کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیس کے آخر میں کیا فیصلہ آتا ہے .