Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی ہے.ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع تر امکانات کو دیکھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے .

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے.دورہ ایران کے دوران بلاول بھٹو ایرانی حکام سے پاک ایران تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے.

    قبل ازیں بلاول بھٹو کا کہا تھا کہ پاکستان اور خود میں دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں، امید ہے افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی، ہمیں افغانستان سے مزید مہاجرین کی آمد کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 97 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے جا رہے ہیں، افغان حکومت کو عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، افغانستان سے انہیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ترجیح پاکستان کی معاشی سفارتکاری کا فروغ ہے، ہماری توجہ ٹریڈ، ناٹ ایڈ پر مرکوز ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں4 روپے فی یونٹ اٍضافہ

    بجلی کی قیمت میں4 روپے فی یونٹ اٍضافہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

    نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 مئی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک مہینے کے لیے تھا۔

    اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

    قبل ازین سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ 4 روپے5 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔وائس چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ سستے پاور پلانٹ فیول نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگی بجلی کی وجہ مہنگا فیول ہے، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے جمع درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئلہ اور فرنس آئل بہت مہنگے ہیں،وائس چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاور پلانٹس کو گیس ملتی ہے؟ تو نمائندہ سی پی پی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاور پلانٹس کو گیس نہیں ملتی، وائس چیئرمین نے اس پر کہا کہ جن پلانٹس کوگیس نہیں ملتی انہیں اکنامک میرٹ آرڈرمیں ٹاپ پر نہ رکھیں۔

    نیپرا حکام نے کہاکہ ہمارے لیےصارف اہم ہے جو مہنگے فیول کا شکار ہورہا ہے،چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ اندازوں پر کام نہ کریں، پاورسسٹم کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے،اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

    نیپرا حکام نے بتایا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ3 روپے99 پیسے فی یونٹ بنے گا۔ سماعت مکمل ہوجانے کے بعد نیپرا نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

    زرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کے نتیجے میں صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

  • سبطین خان اپوزیشن لیڈر منتخب،سپیکر چوہدری پرویز الہی کو جھٹکا

    سبطین خان اپوزیشن لیڈر منتخب،سپیکر چوہدری پرویز الہی کو جھٹکا

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پرسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا لگ گیا. تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے سردار سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا

    زرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتے تھے مگر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی ائی کے سابق وزیر سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا.اور اس معاملے پر قریبی اتحادی اور سپیکر پیجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی تجویز کو رد کر دیا.

    پی ٹی آئی نے محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر میاں اسلم اقبال کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بنا دیا ہے.

    پنجاب اسمبلی میں سردار سبطین خان کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا.نوٹیفکیشن سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا. سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید کے نام دئیے تھےجبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں نظریاتی گروپ نے سردار سبطین خان کا نام دیا تھا

    پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خاں نے نظریاتی گروپ کے تحفظات کے ہیش نظر سردار سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا.پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

    صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ 15 فیصد سپیشل الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی.صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری دی.اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبائی وزراء، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے دن رات محنت کر کے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی ۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔میں ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتا ہوں۔یہ بجٹ سیاسی و انتظامی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

    خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

    خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تنخواہوں کے لیے 4 سو 47 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کی پینشن کے لیے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کو ’خود دار بجٹ‘ کا نام دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی بجٹ وائٹ پیپر پر خوددار کے لفظ کی چھپائی کرائی گئی ہے۔

    صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ وفاق سے ٹیکس کی مد میں 5 سو 70 ارب روپے اور وفاق سے آئل، گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے اور صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے، 93 ارب روپے کی غیرملکی امداد بھی بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔

    قبائلی اضلاع کے لیے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی امید ہے جبکہ دیگر محاصل کا تخمینہ 212 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 375 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، بندوبستی اضلاع کے لیے 185 ارب روپے، ڈسٹرکٹس اے ڈی پی کے لیے37 ارب روپے اور قبائلی اضلاع کے لیے 24 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

    653 جاری منصوبوں کے لیے 94 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سرکاری اسکولز میں 242 سائنس اور آئی ٹی لیبز تعمیر کی جائیں گی، قبائلی اضلاع میں پہلی تا آٹھویں جماعت بہترین کارکردگی پر طلباء کو وظائف دیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں 164 بنیادی مراکز صحت اور 15 سول اسپتال بحال کیے جائیں گے، خیبرپختونخوا میں ڈویژن کی سطح پر پیتھالوجی لیبز قائم کی جائیں گی، قبائلی اور بندوبستی اضلاع میں جدید ڈیری فارمز قائم کیے جائیں گے۔

  • پنجاب کابینہ نے  بجٹ کی منظوری دیدی،عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کئے،حمزہ

    پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی،عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کئے،حمزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا.پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

    صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ 15 فیصد سپیشل الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی.صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری دی.اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبائی وزراء، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے دن رات محنت کر کے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی ۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔میں ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتا ہوں۔یہ بجٹ سیاسی و انتظامی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انساف نے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، تحریک انصاف نے سبطین خان سے متعلق اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کردیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے.

    واضح رہے کہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں آج بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مالی سال 22-2021 کا سپیلمنٹری بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

    جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔

    پنجاب کا بجٹ مسلم لیگ ن کے وزیر اویس لغاری پیش کریں گے، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بجھوا دیئے ہیں۔تاہم کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا۔

    پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

    زرائع کے مطابق آج کے بجٹ اجلاس کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ اور بجٹ تقریر کے دوران بھرپور احتجاج کا پروگرام بنایا ہے.

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بجٹ اجلاس میں رویہ ٹھیک رکھے گی تو اپوزیشن کا بھی ٹھیک ہو گا، حکومت نے اجلاس میں بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن مزاحمت کرے گی.

  • چین کی پاکستان کودو ارب ڈالرز قرض کی پیشکش

    چین کی پاکستان کودو ارب ڈالرز قرض کی پیشکش

    چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا اور پاکستان کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مشکل وقت میں پہلے سے زیادہ عزم اور سرگرمی کے ساتھ پاکستان کا ساتھ دے گا۔ چین نے پاکستان کوکم شرح پردو ارب ڈالرز کے قرضے کی پیشکش بھی کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر کے توسط سے موصول ہونے والی سفارتی رابطے میں پاکستان کوبتایا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو وسیع اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سفارتی رابظے میں مزیدیہ بھی کہا گیا ہے کہ چین ، پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    زرائع کے مطابق سفارتی رابطےمیں چین کی حکومت نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ شہباز شریف ’’اپنے گورننس کے فلسفے‘‘ کی بنیاد پر اُن چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں جائیں گے جو اس وقت پاکستان کو درپیش ہیں۔

    چین نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دو ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کی تصدیق کی ہے جو کم شرح پر دیا جائے گا اور یہ شرح اس شرح سے بھی کم ہوگی جس پر چین نے اپنے دیگر قریبی دوست ممالک کو قرضہ جات دیئے ہیں۔

    چینی قیادت ،شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مطمئن ہے کیونکہ انہیں شہباز شریف کے ساتھ اس وقت بھی کام کرنے میں اطمینان حاصل تھا جب وہ وزیراعلیٰ تھے۔ تو اس وقت ان کی گڈ گورننس کو دیکھ کر ہی چین کی حکومت نے ان کو’’شہباز اسپیڈ‘‘ کا نام دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، جیسے ہی آئی ایم ایف کی ڈیل مکمل ہو جائے گی تو چین پاکستان کی توقعات سے زیادہ مدد کر گا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاہم زیادہ تر معاملات آئی ایم ایف کی ڈیل سے جڑے ہیں۔

    دوست ممالک سے ملنے والی مدد اور یقین دہانیوں کی وجہ سے حکومت پاکستان کو حوصلہ ملا ہے کیونکہ پہلے ہی اسے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ توقع ہے کہ حکومت جلد ہی عمران خان کی دی ہوئی سبسڈی ختم کرنے کیلئے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔ یہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مکمل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا اور یہ قدم پاکستان کو 30 جون سے قبل اٹھانا ہے۔

  • سپریم کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عوام کو بڑے پیمانے پر انصاف کی فراہمی کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں بھی بھرپور کام ہوگا۔

    ترجمان کا پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں 3 بینچز سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹری کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ترجمان عدالت عظمیٰ کے مطابق 13 اور 14 جون کے لیے 2 لارجر بینچ بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات میں اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران زیر التوا مقدمات میں ایک ہزار 182 کی کمی آئی ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے، اس طرح زیر التوا مقدمات مزید کم ہو کر 385 رہ گئے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ عدلیہ کی تاریخ بھری پڑی ہے جس میں ہر دور میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے رواں سال موسمِ گرما میں بھی ‘انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’ کام جاری رکھا

    2019 میں بھی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘سپریم کورٹ کو زیرِ التوا مقدمات کا ادراک ہے اس لیے پرنسیپل سیٹ سمیت تمام برانچ رجسٹریوں میں گرمیوں کے دوران کام جاری رہے گا تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔’

    خیال رہے کہ پاکستان میں لگ بھگ ڈھائی ماہ تک چھوٹی بڑی تمام عدالتیں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث بند پڑی رہتی تھیں۔ عدالتوں سے منسلک سرکاری ملازمین کو حاصل یہ ‘سہولت’ ملک میں کسی دوسرے سرکاری ادارے کو حاصل نہیں ہے۔عموماً اس دوران اگر عدالتوں میں انتہائی ضروری نوعیت کے کیسز آئیں تو چھٹیوں میں مقدمات ڈیوٹی ججز سنتے تھے۔

    پاکستان جیسے ملک میں جہاں پہلے ہی اعلیٰ عدالتوں میں لاکھوں کیسز سالہا سال سے فیصلے کے منتظر ہیں وہاں ججوں کے تعطیلات پر ہونے کی وجہ سے ہزاروں سائلین کو مزید پریشانی اٹھانا پڑتی تھی اور اس حوالے سے کئی حلقوں کی جانب سے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا چکا ہے۔

    چھٹیوں کی ابتدا کیسے ہوئی؟
    عدالتی چھٹیوں کی روایت کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیام سے قبل یہاں موجود برطانوی حکام نے اس خطے میں گرم ترین مہینوں میں موسم کی سختی سے بچنے اور اپنی سہولت کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول بنایا تھا۔

    عمومی طور پر انگریز جج موسمِ گرما میں برصغیر سے واپس برطانیہ چلے جاتے تھے یا پھر کسی پرفضا پہاڑی مقام پر اپنا ڈیرہ لگاتے۔

    گورے جج تو چلے گئے مگر اپنی یہ روایت پاکستانی عدلیہ کے لیے ترکے میں چھوڑ گئے۔ ان کے جانے کے تقریباً 70 سال بعد بھی برصغیر کے دونوں بڑے ممالک انڈیا اور پاکستان آج بھی اس روایت پر عمل پیرا ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ویسٹ انڈیز کو53 رنز سے شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ملتان:پاکستان نے تینوں ایک روزہ میچ جیت کرکلین سویپ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہنواز دھانی کو ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرایا گیا۔ آندھی کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ہر اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    ویسٹ انڈیز اننگز

    270 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 37 اعشاریہ 2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، شائی ہوپ 21، کائل مائیرز 5، شامرہ بروکس 18، کیاسی کارٹی 33، نکولس پوران 11، روومین پاول 10، عقیل حسین 60، کیمو پال 21، روماریو شیفرڈ 16، ہیڈن والش 3 اور جیڈن سیلز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شاہینوں کی جانب سے شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان اننگز

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 35، امام الحق 62، کپتان بابر اعظم صرف 1، محمد رضوان 11، محمد حارث صفر، خوشدل شاہ 34 اور محمد نواز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور عقیل حسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، محمد وسیم جونیئر 6 سکور بناکر آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی اور حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔

    مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان نکولس پوران نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیں، کیمو پال نے 2، جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

     

    ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں کپتان نکولس پوران، شائی ہوپ، کائیل مائیرز، شامرہ بروکس، روومین پاول، کیاسی کارٹی، کیمو پال، روماریو شیفرڈ، عقیل حسین، ہیڈن والش اور جیڈن سیلز شامل تھے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    مہمان ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    مین آف دی میچ/ سیریز

    78 گیندوں پر 86 رنز بنانے اور 62 سکور کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تین میچوں میں 199 رنز بنانے پر امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پنجاب میں ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد

    پنجاب میں ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد

    لاہور:پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاری کے لئے انتخابی مہم کی ذمہ داری مریم نواز کے سپرد کردی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا، پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، عبدالرحمٰن کانجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز تمام ضمنی حلقوں میں الیکشن مہم چلائیں گی۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام ضمنی انتخاب میں عمران بیانیے کو مسترد کریں گی جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروائے گی۔

    ادھرپنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کردیا، ڈویژنل سطح پر کمشنرز مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹر ہونگے، اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز بھی مقرر کر دئیے گئے، مقامی حکومتوں کا انتظامی نظام 2013 کے مطابق چلے گا، آٹھ جون 2021 کو لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ختم ہو گیا تھا ۔

    اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکشن میں مزید بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور ہوں گے۔

  • اسلام آباد پولیس کے ASI ذوالفقاراور اس کے بھائی امیر عباس کو پابند سلاسل

    اسلام آباد پولیس کے ASI ذوالفقاراور اس کے بھائی امیر عباس کو پابند سلاسل

    اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے ASI ذوالفقاراور اس کے بھائی امیر عباس کو پابند سلاسل ،اطلاعات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے نقص امن کے اندیشے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے ASI ذوالفقاراور اس کے بھائی امیر عباس کو پابند سلاسل کردیا اور بروز اتوار ڈیوٹی مجسٹریٹ کی کورٹ میں ضمانت کے لئے پیش کیاگیا

    اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا جوان دن کو اسلام آباد پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے اور رات کے اندھیرے میں تھانہ چونترہ کے علاقے میں قبضہ مافیا کا مبینہ طور پر سرغنہ بنا ہوا ہے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار رات کے اندھیرے میں مبینہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف عمل ہے شہریوں نے حکام بالا سے استدعا کی ہے کہ پولیس کے اس جوان کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں

    ادھر دوسری طرف سرگودھا میں سسر نے بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا، آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والی مقتولہ بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانےکی خواہشمند تھی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا،خاتون کا شوہر روزی گار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم ہے۔مقتولہ کے پاس آسٹریلیا کی شہریت بھی تھی،جس پر خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانا چاہتی تھی جب کہ سسر، بہو بچوں کے جانے پر راضی نہیں تھے۔

    اسی رنجش پرملزم نے بہو کو قتل کرکے گرفتاری پیش کردی، پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔