Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی:بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

    کراچی:بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

    کراچی:شہرقائد میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں تمام ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید…

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے، اب کاغذات نامزدگی 15 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ 17 سے 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف 20 سے 22 جون تک اپیل کی جاسکے گی۔علاوہ ازیں 27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گے جبکہ 28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اور 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے 9 ہزار 290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    صوبائی الیکشن کمشنر نے مراسلے میں بتایا کہ فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوگا اور 28 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

  • وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

    وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

    قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےمالی سال 22-2023 کا بجٹ پیش کر دیا۔ سپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ پیش کیا۔

    وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے 9 ہزار 502 ارب روپے کے بجٹ بجٹ میں خسارہ 4 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، قرض اور سود کی ادائیگی کیلئے 3 ہزار 950 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 255 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، دفاع کیلئے 1523 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

    وفاقی بجٹ 2022-23کے نمایاں خدوخال کے مطابق بجٹ 2022-23 ترقی کا بجٹ ہے جس کی بنیاد پر مستقبل میں ترقی والے بجٹ بنیں گے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لئے انکم ٹیکس کی کم سے کم حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کردی گئی ہے۔ فلمی صنعت کی بحالی اورفنکاروں کی مدد کے لئے اقدامات کئے ہیں تاکہ فلم اور سنیما ترقی کرے۔ دنیا میں پاکستان کا کلچر اور مثبت تشخص اجاگر اور ملک میں سیاحت فروغ پائے۔ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں جن کے لئے بڑے اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔40 ہزار سالانہ سے کم آمدن والے پاکستانیوں کو نقد رقوم دی جائیں گی۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑا اضافہ کیاجارہا ہے تاکہ غربت سے نمٹا جاسکے۔ بے نظیر وظائف میں 1 کروڑ مزید طالب علموں کو شامل کیاجارہا ہے تاکہ انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے۔ اضافی رقوم فراہم کرکے سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔ سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز کے جلد آغاز پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ آئی ٹی، زراعت، غذائی تحفظ، قابل تجدید توانائی، تعلیم اور نوجوانوں کی آمدن کے لئے ٹیکس استثنٰی دیاجارہا ہے۔ غیرپیداواری اور تعیش کے زمرے میں آنے والی چیزوں سے سرمائے کو پیداواری اثاثوں اور شعبوںکی طرف منتقل کیاجارہا ہے۔

    امیروں سے دولت کا رُخ غریبوں کی طرف موڑا جارہا ہے۔ یہ برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے والا بجٹ ہے ،اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ’ایچ۔ای۔سی‘ کے بجٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 67 فیصد اضافہ کیاجارہا ہے۔ بلوچستان کے طالب علموں کو 5 ہزار تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کواضافی تعلیمی وظائف دیں گے۔ بلوچستان کے تعلیمی شعبے کو بہترین تعلیمی سازوسامان مہیاکیاجائے گا۔

    صنعتیں چلانے والے فیڈرز پر صفر لوڈشیڈنگ ہوگی۔ چھوٹے کاروبار خاص طور پر کاروباری خواتین کے لئے کم ازکم ٹیکس بریکٹ 4 لاکھ سے 6 لاکھ کی جارہی ہے۔سیونگ سرٹیفکیٹ (بچت سکیموں)، پینشن فوائد، شہداءکے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے کھاتوں میں سرمایہ کاری پر منافع پر لاگو ٹیکس کو10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کیاجارہا ہے۔ 3 ہزار سے لے کر 10 ہزار تک کی متعین (فکسڈ) آمدن اور سیلز ٹیکس کے نظام لوگو کر رہے ہیں جس کے بعد ’ایف۔بی۔آر‘ اِن سے کسی مزید ٹیکس کا تقاضا نہیں کرے گا۔

    پہلے سال کے لئے صنعت اور کاروباری قدر (ڈیپریسی ایشن کاسٹ) میں کمی کو 50 فیصد سے تبدیل کرکے 100 فیصد کیاجارہا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سمیت غیرپیداواری اثاثے جمع کرنے سے غریبوں کے لئے گھروں کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لوگو کررہے ہیں تاکہ توازن آنے سے غریبوں کے لئے جائیداد کی قیمتوں میں کمی ہو۔ اڑھائی کروڑ مالیت کی دوسری جائیدادکی خریداری پر5 فیصد ٹیکس عائد کیاجارہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

    1600 اور اس سے زائد سی سی کی لگژری گاڑیوں پرٹیکس میں اضافہ کیاجارہا ہے۔ سولرپینل کی درآمد اور ترسیل (ڈسٹری بیوشن) پر ٹیکس صفر کیا جارہا ہے۔ زرعی مشینری، ٹریکٹر، گندم، چاول، بیج سمیت اس شعبے میں استعمال ہونے والی دیگراشیاءاور ان کی ترسیل پر ٹیکس صفر کیاجارہا ہے۔ زرعی مشینری کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنٰی دیاجارہا ہے۔ زرعی شعبے کی مشینری، اس سے منسلکہ اشیائ، گرین ہاﺅس فارمنگ، پراسیسنگ، پودوں کو بچانے کے آلات، ڈرپ اریگیشن، فراہمی آب سمیت ہر طرح کے زرعی آلات کو ٹیکس سے استثنٰی دیاجارہا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ٹیکس صفر کرکے اتنا بڑا قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ ہماری زراعت اور کسان ترقی کرے۔

    ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں 10 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔
    ویکسین، امراض پرقابو پانے اور صحت سے متعلق اداروں کی استعداد بڑھانے کے لئے 24 ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ کسٹم کوڈ کو مناسب بنانے اور ٹیرف میں کمی کی جا رہی ہے۔ ادویات بنانے میں استعمال ہونے والے اجزاءکو کسٹم ڈیوٹی سے مکمل استثنٰی دیاجارہا ہے جس میں ادویات بنانے میں استعمال ہونے والا مختلف اقسام کا بنیادی مواد شامل ہے۔ عدالتوں سے باہر تنازعات اور مقدمات کو طے کرنے کے لئے ’مقدمات کے تصفیہ کا متبادل نظام‘ شروع کیاجارہا ہے تاکہ مقدمہ بازی پر اٹھنے والے اخراجات اوروقت کو بچانے کے علاوہ حائل دقتوں کو دور کیاجائے۔

  • پولیس وین گشت کے دوران کھائی میں جا گری ۔

    پولیس وین گشت کے دوران کھائی میں جا گری ۔

    پولیس وین گشت کے دوران کھائی میں جا گری ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے میں میں درد ناک واقعہ پیش آیا ۔جس میں پانی باہ میں پولیس موبائل وین کھائی میں جا کے گر گئی ۔ جس کی وجہ سے 2 کانسٹیبلز جان کی بازی ہار گئے ۔ اس پر باقی پولیس والوں نے اس واقعہ کو بتاتے ہوۓ افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس وین گشت پر تھی ۔ اور اسی گشت کے دوران حادثہ پیش آ گیا ۔پھر اس کے بعد یہ گاڑی بہت نیچے کھائی میں چلی گئی تھی ۔اس واقعے کا جب مقامی افراد کو علم ہوا تو وه فوری طور پر مدد کے لیے پہنچ گئے ۔انہوں نے لاشوں کو کھائی سے نکالا ریسکیو والے بھی پہنچ چکے تھے ۔انہوں نے مل کر لاشوں کو نکال کر آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا تھا ۔
    اس حوالے سے پولیس نے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں کانسٹیبلز ضلع صوابی سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور یہ اپر کوہستان میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔ پولیس نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

  • پرویز مشرف معمولی بیماراورگھرہیں،افضال صدیقی

    پرویز مشرف معمولی بیماراورگھرہیں،افضال صدیقی

    آل پاکستان مسلم لیگ اوورسیز کے رہنما افضال صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف معمولی بیمار ہیں اور اپنے گھر پر ہیں ،انہوں نے کہا کہ پروزمشرف پہلے کی طرح بالکل ہشاش بشاش ہیں،اٍفضال صدیقی نے کہا کہ ان کی صحت کے لئے دعا کی جائے اور ان کی بیماری کے حوالے سے منصوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

    قبل ازیں پاکستان میں یہ خبر گردش کرتی رہی کہ سابق صدراور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبيعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں ہسپتال میں وینٹی لیٹر مشین پر منتقل کر دیا گیا ہے.

    سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف اپنے اقتدار کے خاتمہ اور فوج سے ریٹارمنٹ کے بعد ملک سے دبئی منتقل ہو گئے تھے،پرویز مشرف نے اپنی ریٹارمنٹ کے بعد عملی طور پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی.تاہم سابق صدر زیادہ دیر تک اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے اور پارٹی کا شیرازہ بھی آہستہ آہستہ بکھر گیا.

  • ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا اعلان

    ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا اعلان

    کواللمپور:ملائشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سرائے موت ختم کرنے کے حوالے سے ملائیشیا نے تصدیق کی ہے کہ وہ لازمی سزائے موت کو ختم کر دے گا، جو اس وقت قتل اور "دہشت گردی” سمیت متعدد جرائم میں استعمال ہوتی ہے، اور مناسب سزا کا فیصلہ کرنے کے لیے ججوں کواختیارات دے دیئے گئے ہیں

    عراق:اسرائیل سے تعلق ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ

    ملائشیاکے وزیر قانون وان جنیدی توانکو جعفر نے ایک بیان میں کہا کہ سزائے موت کا قانون ختم کرنے کے حوالے سے دی گئی تجاویز کے بعد حکومت اب ان 11 جرائم کے لیے مجوزہ متبادل سزاؤں پر غور کرے گی جن میں لازمی سزائے موت ہے۔ اس کے علاوہ یہ 22 دیگر جرائم میں سزائے موت کے استعمال پر بھی غور کرے گا۔

    عدالت نے 10سالہ بچے کے اغواء اورقتل کے مجرم کو سزائے موت سنادی

    ملائشیاکے وزیر قانون وان جنیدی توانکو جعفر نے کہا، "یہ حکومت کے تمام فریقوں کے حقوق کی حفاظت اور ضمانت کو یقینی بنانے پر زور دکھاتا ہے۔”ملائیشیا نے سزائے موت کے خاتمے کی جانب اپنا پہلا قدم اکتوبر 2018 میں قلیل المدت پاکاتن ہراپن حکومت کے دوران اٹھایا، اور اس وقت سے ملک میں‌ پھانسیوں پر پابندی ہے۔

    81 افراد کو سزائے موت: ایران نے سعودی عرب کیساتھ مذاکرات ملتوی کر دیئے

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1,300 سے زیادہ لوگ سزائے موت کے منتظر ہیں، جن میں سے زیادہ تر منشیات کے جرائم میں سزائے موت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ جن ممالک میں سزائے موت برقرار ہے انہیں اسے صرف "سنگین ترین جرائم” کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

  • آئیندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر،بجٹ دستاویز

    آئیندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر،بجٹ دستاویز

    9500ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ برائے 23-2022 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا.وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ قومی اسمبلی پیش کریں گے

    بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی ساال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ‏ایف بی آر 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا،نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،دستاویزکے مطابق وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے. دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے.

    بجٹ دستاویز کے مطابق قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3523 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ حکومتی امور چلانے کیلیے 550 ارب خرچ ہوں گے،
    ‏پنشن کی مد میں 530 ارب،سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

    رواں مالی سال 2021،22کی قومی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی،رپورٹ میں صنعت، خدمات، زراعت اوردیگرشعبوں کے اہداف شامل ہوں گے.
    ‏توانائی سمیت مہنگائی، قرضوں کی ادائیگیوں پر سمت کا تعین کیا جائے گا.کیپٹل مارکیٹ، آبادی، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی تحفظ کا کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے گی.

    دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2021-22کی اقتصادی شرح نمو 5.97فیصد رہی،‏زرعی شعبہ کی شرح نمو 4.4 فیصد، صنعت 7.2 اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 6.2فیصد رہی،آئندہ مالی سال کےلیے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5فیصد مقرر کیا گیا ہے،اقتصادی شرح نمو کو6 فیصد تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی.

  • ترکی کا ہیلی کاپٹر اٹلی میں لاپتہ

    ترکی کا ہیلی کاپٹر اٹلی میں لاپتہ

    استنبول:ترکی کا جہازاٹلی میں لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق ترک سرکاری ذرائع اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر جس میں سات افراد سوار تھے، جن میں چار ترک اور دو لبنانی شہری شامل تھے، وسطی اٹلی میں لاپتہ ہو گیا ہے۔

    ایک اطالوی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک انجن والا سرخ آگسٹا کوآلا ہیلی کاپٹر جس میں چار ترک، دو لبنانی اور ایک اطالوی پائلٹ تھے، جمعرات کی صبح لوکا کے کپانوری لوکا تاسائنانو ہوائی اڈے سے ٹریویزو کے لیے روانہ ہوا لیکن جلد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا۔

    اٹلی کے سفارتی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر ایک ترک نجی کمپنی کے لیے کام کرنے والے چار ترک شہری سوار تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر Tuscany اور Emilia-Romagna کے درمیان سرحد پر لاپتہ ہوا۔

    تاہم ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات کے آنے تک لاپتہ ہیلی کاپٹر کے مقام کے بارے میں کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں۔ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ روم میں ترک سفارت خانہ اطالوی حکام اور ترک کمپنی کے حکام دونوں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھا ہے۔

    روزنامہ کے مطابق، اطالوی حکام نے لوکا اور موڈینا کے صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع اپنائن کے علاقے میں خاص طور پر ایلپے میں پیوپیلاگو اور سان پیلیگرینو کے درمیانی علاقے میں گشت شروع کیا۔

    ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کی رات اندھیرے کی وجہ سے آپریشن کو معطل کر دیا گیا تھا اور جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

  • صحیفہ جبار نے کردی سوشل میڈیا صارفین کو نصیحت

    صحیفہ جبار نے کردی سوشل میڈیا صارفین کو نصیحت

    اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا پر کھلے ہاتھ سے لکھتا ہے یہ بھی نہیں سوچتا کہ جو لکھ رہا ہوں وہ کل کو کسی کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔ہر کوئی ہر کسی کی ذاتی زندگی کیا ہر ایشو پر اپنے ٹویٹس اور پوسٹوں کے زریعے تبصرہ کررہا ہوتا ہے یہ چیز مجھے اچھی نہیں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کس نے حق دیا ہے کہ ہم کسی کا مذاق بنائیں ،کسی پر الزام لگائیں کسی کو نیچا دکھائیں یا کسی کی ذاتی زندگی کو پبلک کر دیں ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آج اگر ہم کسی کو گندا کررہے ہیں کل کو یہ وقت ہم پہ بھی آسکتاہے کل کو ہم پہ بھی تنقید ہو سکتی ہے۔برا وقت کسی پہ بھی اور کبھی بھی آسکتا ہے ۔صحیفہ نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا صارفین سے پیسے ہتھیانے کے لئے جعلی اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں لہذا لوگ بےوقوف نہ بنیں۔

    یاد رہے کہ جب سے سوشل میڈیا نے زور پکڑا ہے اب کوئی معمولی معاملہ بھی ایسی ہوا پکڑتا ہے کہ بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے فریقین کو صفائیاں دینی پڑتی ہیں اور کئی لوگ تو اس سارے سلسلے سے اتنے ڈپریس ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنا ہی خیال نہیں رہتا اس کی تازہ مثال ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ہے جنکی اہلیہ نے انکی پرائیویٹ زندگی کو پبلک ایسا کیا کہ وہ کسی سے بھی ملنے سے احتراز کرنے لگے تھے۔

  • متھیرا نے اپنی اور عامر لیاقت کی چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

    متھیرا نے اپنی اور عامر لیاقت کی چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

    جہاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر افسردہ ہے وہیں بولڈ متھیرا بھی بہت زیادہ افسردہ ہیں انہیں جب عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تو وہ بہت زیادہ دکھی ہو گئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اپنی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی چیٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا ۔جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عامر لیاقت سے انٹرویو لینے کی بات کررہی ہیں اور عامر لیاقت کے جوابات کافی پریشانی میں دئیے لگ رہے ہیں ۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے متھیرا سے کہا کہ ” میں الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔ اس پر متھیرا نے عامر لیاقت سے کہا کہ سر آپ پریشان نہ ہوں میں میری ٹیم آپ کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں ۔متھیرا نے عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہیں بہت زیادہ ہمدردی اور سہارے کی ضرورت تھی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کافی عرصے سے ڈپریشن میں تھے مایوسی کی حالت میں تنہارہ رہے تھے ،ان کے انتقال پر ہر کسی نے افسوس کا اظہار کیا ہے ان لوگوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جو شاید ان کو بہت زیادہ پسند نہیں کرتے تھے ۔

  • برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

    برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

    برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سیم اصغری سے شادی کر لی ہے ان دونو ں کی منگنی پچھلے سال ستمبر کے مہینے میں ہوئی تھی ۔لاس انیجلس میں ہونے والی اس شادی میں محض ساٹھ مہمان شریک تھے جن میں ڈریو بیری مور ،میڈونا ،پیرس ہلٹن اور کیتھی ہلٹن کے نام قابل ذکر ہیں ۔رپورٹس کے مطابق برٹنی سپئیر نے ورسیک کا گاﺅن زیب تن کر رکھا تھا جبکہ سیم نے کالا تھری پیس پہن رکھا تھا ۔برٹنی کا کہنا ہے کہ سیم اصغری بہت زیادہ خیال رکھنے والا انسان ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سیم میری زندگی میں آئے ۔کہا جا رہا ہے کہبرٹنی نے منگنی کے بعد اپنی شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔برٹنی جو پہلے سے بھی شادی شدہ ہیں سیم اصغری کے ساتھ ان کی تیسری شادی ہے ۔

    ان کے دو بچے ہیں اور یہ دونوں بچے اس شادی میں شریک نہیں تھے بچے شادی میں شریک کیوں نہیں تھے اس حوالے سے تو خبریں سامنے نہیں آئیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں بچے اپنی ماں کی شادی سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی ماں کو بہترین مستقبل کی دعا بھی دی ۔
    پاپ گلوکارہ برٹنی سپئیرکے کیرئیر کو دیکھا جائے تو ایک کامیاب گلوکارہ نظر آتی ہیں لیکن یہی کامیاب گلوکارہ کا دو بار اذدواجی رشتہ ناکام ہو چکا ہے۔برٹنی کے پرستار ان کو نئے رشتے پر بندھنے پر مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں