Baaghi TV

Author: +9251

  • فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”کملی“ کی سکریننگ کراچی کے بعد کل لاہور میںہونے جا رہی ہے فلم کی تمام کاسٹ لاہور پہنچ چکی ہے۔فلم تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔کراچی میں اس فلم کی سکریننگ کے دوران وہاں موجود معروف شخصیات نے کھڑے ہو کر صبا قمر کے لئے تالیاں بجائیں اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی، اس کے بعد صباقمر خود کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھر گئیں تھیں سرمد سلطان کھوسٹ اس موقع پر صباقمر سے بغل گیر ہوئے اور انہیں چپ کروایا اور اس سے بھی اچھا کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی اس فلم کےلئے شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سوا دو گھنٹے کی اس فلم کو دیکھنے کے بعد یقینا کئی سوالات جنم لیں گے جن کے جواب ڈھونڈنے کے لئے ہمیں اپنے اردگرد دیکھنا ہو گا اپنے رویوں کو دیکھنا ہو گا عورت کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔عورت ایک جیتا جاگتا انسان ہے اس کے جذبات ہیں یہ ماننا ہو گا ۔کسی کے گرد زندگی کا گھیرا تنگ کرکے انسان خود بھی خوش نہیں رہا سکتا یہ سوچنا ہو گا۔
    ”کملی“ جیسی فلمیں کم کم بنتی ہیں سرمد سلطان کھوسٹ یقینا داد کے مستحق ہیں جو شائقین کے لئے مختلف اور روٹین سے ہٹ کر چیزیں لاتے ہیں ۔

  • پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

    پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

    پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔ جنگ بندی کیلئے کابل میں پاکستانی وفداورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا.

    واضح رہےکہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ان کا کہنا تھاکہ افغان حکومت نے مذاکراتی عمل کیلئے نیک خواہشات اور فریقین سے مذاکرات میں رواداری اور لچک دکھانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

    پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد حکومت پاکستان نے 30 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔

  • سجاد علی اور آئمہ بیگ ہوں گے ایک ہی سٹیج پر

    سجاد علی اور آئمہ بیگ ہوں گے ایک ہی سٹیج پر

    منجھے ہوئے گلوکار سجاد علی اور نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ پہلی بار ہوں گے ایکساتھ ایک ہی سٹیج پر۔آئمہ خود بھی سجاد علی کی مداح ہیں یہ دونوں گلوکار لندن کے مختلف شہروں میںہونے والے شوز کاحصہ بنیں گے ۔یقینا لندن میں موجود آئمہ بیگ اور سجاد علی کے پرستاروں کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔
    واضح رہے کہ سجاد علی ایک لیونگ لیجنڈ ہیں ان کے ساتھ گلوکاری کرنا یا ایک سٹیج شئیر کرنا کسی بھی نئے گلوکار کا خواب ہو سکتا ہے ۔ سجاد علی کو ان کو انکی خوبصورت گائیکی کی وجہ سے ہر نسل کے لوگ سننا پسند کرتے ہیں ۔ان کے گلے کا سُر کمال ہی اونچا ہے ،ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں اور

    ہندوستان میں ان کے گیتوں کو بارہا کاپی بھی کیا گیا۔ دوسری طرف آئمہ بیگ بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکار ہیں ان کے گائے ہوئے گیت معروف پاکستانی ہیروئینز پر پکچرائز ہوئے ہیں اس حوالے سے آئمہ بیگ کہتی ہیں کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جس ایکٹریس پرمیرا گانا پکچرائز ہونا ہو اسی کے انداز میں گاﺅں تاکہ سننے والوں کو لگے کہ یہ ہیروئین خود ہی گا رہی ہے۔دونوں گلوکار نوجوان نسل میں مقبول ہیں ان کی ایکساتھ پرفارمنس کو یقینا سراہا جائیگا

  • عمران خان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی بھی اب سپورٹرہوں:عفت عمر

    عمران خان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی بھی اب سپورٹرہوں:عفت عمر

    عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز میں مستقبل کی لیڈ ردیکھ رہی ہوں، انہوں نے مجھے اپنے جلسے میں آنے کی دعوت دی شاید بطورعورت وہ مجھے ایسا کہہ رہی ہیں اور میں بھی ان کو بطور عورت ہی سپورٹ کررہی ہوں ۔اس وقت اگر ہم دیکھیں تو مریم نواز جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں ۔جن جن سیاسی لیڈروں کو عمران خان کے دور میں پکڑا گیا ان پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوا لہذا میں ان کو چور ڈاکو کرپٹ ماننے سے انکاری ہوں۔امریکہ نے عمران خان کی حکومت ختم کی میں یہ بھی نہیں مانتی عمران نے آخر ایسا کیا کیا ہے جو وہ

    اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ پر لگا رہے ہیں ۔میں پی ڈی ایم کو سپورٹ کررہی ہوں اور عمران خان نے یہ بھی دن دکھا دئیے ہیں کہ اب میں مولانا فضل الرحمان کی بھی سپورٹر ہوں۔میں فوری انتخابات کے حق میں نہیں ہوں جو جماعتیں برسراقتدار آئی ہیں انہیں کام کرنے دیا جائے آخر انہوں نے پہلے بھی تو ملک چلایا ہی ہے نا ۔اس وقت مسلم لیگ ن کا سب کچھ داﺅ پر لگا ہوا ہے انہیں بس کام کرنے دیا جائے میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ترقی کی عمران خان چا ر برس میں ہی ملک کو کتنا پیچھے لے آئے۔

  • اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا

    اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیا

    اٹلس ہنڈا کمپنی نے مسلسل چوتھے ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جون سے کمپنی کے تمام ماڈل کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تبدیلی کی جارہی ہے جس کے مطابق سی ڈی 70کی قیمت میں 3600روپے،سی ڈی ڈریم میں 4ہزارروپے اور پرائڈر میں 5ہزار روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70کی قیمت جو اس وقت ایک لاکھ2ہزار900روپے ہے یکم جون سے ایک لاکھ 6ہزار500روپے ہوجائے گی۔

    اسی طرح سی ڈی 70ڈریم کی قیمت بھی ایک لاکھ 13ہزار روپے 500روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی قیمت اس سے پہلے ایک لاکھ9ہزار500روپے تھی۔

    نئی قیمتوں کے مطابق پرائڈر کی قیمت بھی ایک لاکھ 39ہزار900روپے سے بڑھ کرایک لاکھ44ہزار 900روپے ہوجائے گی۔

    سی جی 125کی قیمت بھی5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 68ہزار500روپے ہوجائے گی، سی جی 125ایس کی قیمت بھی 5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98ہزار500روپے اور سی بی 125ایف کی قیمت 2لاکھ 53ہزار900روپے ہوجائے گی۔

    سی بی150ایف کی قیمت 3لاکھ 8ہزار900روپے اور سی بی 150ایف سلور9ہزار روپے کے اضافے سے بڑھ کر 3لاکھ 12ہزار 900روپے تک پہنچ جائے گی۔

    واضح رہے کہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آغاز سے ہی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یکم جون کو ہونے والی قیمتوں کا اضافہ چوتھا اضافہ ہوگا۔

    دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور آئندہ ماہ سے ہنڈا کے ساتھ دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھا جارہی ہیں۔

    دیگر کمپنیوں میں پاک اسٹار آٹو موبائل(تیز رفتار) نے بھی 100سی سی اور 150سی سی موٹر سائیکل لوڈرکے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 7ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق 200سی سی آٹو رکشہ لوڈر کے تمام ماڈلز کی قیمت 10ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو کہا گیا ہے کہ خام مال،امریکی ڈالر مہنگا ہونے،پٹرولیم مصنوعات،ٹرک وگاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن لاگت اور پارٹس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر 5جون سے قیمتیں بڑھا ئی جارہی ہیں۔

    ڈی ایس موٹرز (یونیک) نے بھی5جون سے یو ڈی 125سی سی کی قیمت میں 10ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    یونائیٹیڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی یونائیٹیڈ 70سی سی،100سی سی اور125سی سی کے تمام ماڈلز کی قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق 6جون سے ہوگا۔روڈ پرنس نے بھی تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3ہزار روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 7جون سے ہوگا۔

    موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق موٹر سائیکلوں میں استعمال ہونے والی شیٹ دھات،المونیم اور پلاسٹک کی قیمت عالمی مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے اس کے علاوہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے جب کہ ٹیکس بھی ڈالر کے حساب سے دی جاتی ہے جس کی وجہ سے لاگت بڑھ رہی ہے۔

    صابر شیخ کے مطابق گزشتہ ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمت ڈالر کے 180روپے کے مطابق لگائی گئی تھی لیکن بعد میں ڈالر200روپے تک پہنچ گیا۔

  • شہروز سبزواری نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ صدف کنول کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی

    شہروز سبزواری نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ صدف کنول کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی

    شہروز سبزواری نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر لگا کر کیپشن لکھا ” میری زندگی کی محبت کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو“ پوسٹ شئیر کرتے ہی دونوں کے دوستوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی۔ دونوں شادی کے بندھن میں آج ہی کے دن دو سال پہلے بندھے تھے ۔دونوں ایک ساتھ خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں شہروز سبزواری اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ صدف بے حد خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین بیوی بھی ہیں میںخوش نصیب ہوں کہ مجھے ان کا ساتھ ملا۔شادی کی پہلی سالگرہ پر شہروز نے ایک وڈیو لگائی اور اس وڈیو میں صدف کنول کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈر رہیں تھیں اور شہروز انہیں تسلی دے رہے تھے شہروز نے کپیشن لکھا تھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں لیکن تمہاری یہ وڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔

    صدف کنول ماڈلنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں انہوں نے ملک کے تمام نامور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے ۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف سے پہلے سائرہ یوسف سے شادی کی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے دونوں کی طلاق کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں کیونکہ نہ ہی سائرہ نے اس رشتے کے ٹوٹنے پر کوئی بات کی اور نہ ہی شہروز بولے لیکن صدف کنول سے جب شہروز کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ صدف کنول نے سائرہ یوسف کا گھر توڑا ہے اس حوالے سے شہروز نے ایک وڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ اس بات میں سچائی نہیں لہذا صدف کنول کے بارے میں ایسی باتیں نہ کی جائیں ۔انہوں نے بلکہ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ہم دونوں کی علیحدگی صدف کیا کسی بھی عورت کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔

  • علیم خان ایک قدم اور آگے، سما ٹی وی خریدنے کے بعد سلک بینک پر نظریں

    علیم خان ایک قدم اور آگے، سما ٹی وی خریدنے کے بعد سلک بینک پر نظریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سماء ٹی وی کے بعد اب سلک بینک بھی خرید رہے ہیں

    تحریک انصاف کے سابق رہنما عبدالعلیم خان کی نظریں اب سلک بینک پر ہیں، انہوں نے سماء ٹی وی کو خریدا اور اس کے بعد اب رپورٹ سامنے آئی کہ سلک بینک میں وہ شیئر خریدنے جا رہے ہیںَ. سلک بینک میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے بھی شیئر تھے ، اب علیم خان اور انکی فیملی شیئر حاصل کر رہی ہے

    عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان سٹاک ایکسچینج،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سلک بینک کے صدر کو لکھا گیا ایک مراسلہ باغی ٹی وی کو موصول ہوا ہے جس کے مطابق پارک ویوسوسائٹی جو علیم خان کی ملکیت ہے کے ذریعے سلک بینک کے کم از کم 51 شیئر اور کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے کا عوامی اعلان کیا گیا ہے ،عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اعلان کو انگلش اور اردو میں شائع کروایا جائے گا،

    پارک ویو انکلیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سلک بینک کے 51 فیصد حصص لے رہے ہیں،پارک ویو کا دفتر بلیو ایریا اسلام آباد میں ہے،پارک ویو انکلیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسز کرن علیم خان، عبدالرحمان، مس زینب علیم خان شیئر ہولڈر ہوں گے ،کرن علیم خان کے 50 فیصد اور عبدالرحمان، زینب علیم خان کے 25، 25 فیصد شیئر ہوں گے. جبکہ سلک بنک کے میجر شیئر ہولڈرز میں عارف حبیب کارپوریشن لیمیٹیڈ شامل ہے جس کے شیئرز 28.23 فیصد ہیں اسی طرح شوکت ترین کے حصص 11.55 فیصد ہیں جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے حصص کی تعداد 7.74 فیصد اور ذوالقرنین نواز چٹھہ کے حصص کی تعداد 7.47 فیصد ہے.

    علیم خان کے خلاف نیب میں بھی انکوائری چل رہی ہے،

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”500283″ /]

  • والد عنایت حسین بھٹی ہم سے عشق کرتے تھے:وسیم عباس

    والد عنایت حسین بھٹی ہم سے عشق کرتے تھے:وسیم عباس

    فوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 23ویں برسی کے موقع پر ہم نے ان کے بیٹے وسیم عباس سے خصوصی گفتگو کی ۔وسیم عباس نے کہا کہ ان کے فن پر کیا بات کروں میں بطور بیٹا ہی بات کروں گا ۔انکی یادیں دل میں آج تک زندہ ہیں اورہر وقت دل و دماغ پر چھائی رہتی ہیں ماں باپ کا یقینا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ماں باپ کا سایہ درخت کے سائے کی طرح ہوتا ہے ، چھن جائے تو دنیا ہی اجڑ جاتی ہے ہمارے والد اپنی اولاد سے پیار نہیں عشق کرتے تھے پیار تو بہت ہی چھوٹا لفظ ہے۔مجھے یاد ہے کہ میرے پاس اپنے والد کی نسبت چھوٹی گاڑی تھی اور میرے والد مجھے کہا کرتے تھے کہ تم بڑی گاڑی لو تو میں کہا کرتا تھا کہ اچھا لے لوں گا اب میں نے اگر کہیں دور دراز شوٹنگ کے سلسلے میں جانا ہوتا تھا

    تو وہ اُس دن کیا کرتے کے میرے اٹھنے سے پہلے ہی میری چھوٹی گاڑی لیکر جا چکے ہوتے مقصد یہ ہوتا کہ میںان کی گاڑی میں جاﺅں میں نے ایک دن امی سے پوچھا ابو ایسا کیوں کرتے ہیں تو امی بولیں کہ تمہارے والد چاہتے ہیں کہ تم محفوظ گاڑی میں جاﺅ۔اسی طرح سے ان کو جب معلوم پڑتا کہ میرے کسی بچے کی طبیعت خراب ہے تو کہیں بھی ہوتے چاہے شہر سے باہر ہی کیوں نہ ہوتے اپنا کام چھوڑ کر واپس گھر آجاتے اورگھر آکر کہہ دیتے کہ میرا تو کام ہی جلدی ختم ہو گیا ۔تو اس طرح سے وہ ہماری کئیر کرتے تھے ہوتے ہیں سبھی کے باپ ایسے لیکن میرے باپ کی خصوصیات ایسی تھیں کہ رشک آتا ہے کہ کوئی باپ اتنا بھی اچھا ہو سکتا ہے۔عنایت حسین بھٹی کے دور کے تمام فنکار ہی سونا تھے میرے والد عوامی گلوکار تھے جو بھی گیت گایا وہ آج تک سپر ہٹ ہے ۔

  • فوک گلوکارعنایت حسین بھٹی کی 23ویں برسی

    فوک گلوکارعنایت حسین بھٹی کی 23ویں برسی

    عنایت حسین بھٹی جو ایک عہد کا نام ہیں فنی صلاحیتیوں سے مالا مال یہ فنکار وکیل بننے کی خواہش رکھتا تھا لیکن قسمت نے اداکار بنا دیا ۔انہوں نے گلوکاری اور اداکاری کے میدا ن میں سب کو پچھاڑ دیا ۔موسیقار فیروز نظامی کے کہنے پر فلموں میں گلوکاری کا آغاز فلم ” پھیرے “ سے کیا یہ پاکستان کی پہلی پنجابی اورسلور جوبلی فلم تھی اس فلم کی موسیقی بابا اے چشتی نے دی تھی۔اس کے بعد عنایت حسین بھٹی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ہر سال ان کے بطور گلوکار سپر ہٹ گیت سامنے آئے ۔گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 1955میں ان کی بطور اداکار جلن ،پاٹے خاںاور پتن ریلیز ہوئیں ان فلموں کے لئے عنایت حسین بھٹی نے گیت بھی خود گائے سب فلمیں ہٹ رہیں یوں یہ گلوکار بہترین اداکار بھی مانا گیا ۔ان کے گائے ہو ئے بہت سارے گیت مشہور ہوئے جیسے ”رناں والیاں دے پکن پراٹھے“ چن میرے مکھناں ،بے حد مقبول ہوئے۔

    عنایت حسین نے دھمالیں بھی گائیں لال میری پت رکھیو اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھٹی پکچرز کی بنیاد بھی رکھی اور لازوال فلمیں تخلیق کیں ،بھٹی تھیٹر بھی بنانا ۔1985میں عنایت حسین بھٹی نے انتخابات میں حصہ بھی لیالیکن شکست ہو گئیتاہم ان کا جو اصل کام تھا اداکاری و گلوکاری اس میں ان کو مرتے دم تک بلکہ مرنے کے بعد بھی کوئی شکست نہ دے سکا۔عنایت حسین بھٹی نے اخبارات اور جرائد میں بھی لکھا ،ٹی وی کے پروگرام کئے، بطور میزبان انہوں نے اپنا ایک الگ مقام بنایا ۔پنجابی زبان کی ترویج کے لئے بے انتہا کام کیا۔عنایت حسین بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ،بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعرا کا کلام گایا۔ آج ہی کے دن 1999 میں عنایت حسین بھٹی دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن وہ اپنی فنی صلاحیتوں کی وجہ سے آج تک اپنے پرستاروں کے دلو ں میں زندہ ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ

    مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرا دی گئی ، نیپرا نے اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ 4 روپے5 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔وائس چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ سستے پاور پلانٹ فیول نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگی بجلی کی وجہ مہنگا فیول ہے، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے جمع درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئلہ اور فرنس آئل بہت مہنگے ہیں،وائس چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاور پلانٹس کو گیس ملتی ہے؟ تو نمائندہ سی پی پی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاور پلانٹس کو گیس نہیں ملتی، وائس چیئرمین نے اس پر کہا کہ جن پلانٹس کوگیس نہیں ملتی انہیں اکنامک میرٹ آرڈرمیں ٹاپ پر نہ رکھیں۔

    نیپرا حکام نے کہاکہ ہمارے لیےصارف اہم ہے جو مہنگے فیول کا شکار ہورہا ہے،چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ اندازوں پر کام نہ کریں، پاورسسٹم کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے،اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

    نیپرا حکام نے بتایا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ3 روپے99 پیسے فی یونٹ بنے گا۔ سماعت مکمل ہوجانے کے بعد نیپرا نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

    نیپرا نے کہا کہ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

    ازرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کے نتیجے میں صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

    دوسری جانب ملک میں بجلی کا بحران بڑھنے لگا، شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔ ملک میں بجلی کا شاٹ فال کم ہونے کی بجائےمزید بڑھنے لگا ،پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں آج بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 21ہزار200میگاواٹ ہے۔ طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا۔

    شہری علاقوں میں 8سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، جبکہ کراچی میں تو عوام کا برا حال ہے،بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔