Baaghi TV

Author: +9251

  • روس پر نئی پابندیاں، یوکرین کے لیے 9 ارب یورو کی امداد

    روس پر نئی پابندیاں، یوکرین کے لیے 9 ارب یورو کی امداد

    برسلز:یورپی یونین کی روس پر نئی پابندیاں، اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے روس پر معاشی پابندیوں کو وسعت دیتے ہوئے اس کے 90 فیصد خام تیل کی درآمدات پر پابندی لگانے کی تیاری کر لی ہے جبکہ روس کے اہم بینک کوسوئفٹ فنانشل سسٹم سے بھی نکالا جائے گا۔

     

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کے برسلز میں جاری اجلاس کے دوران ہنگری کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پائپ لائن کے ذریعے یورپ پہنچنے والے روسی خام تیل پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

     

    27 ممالک پر مشتمل یورپی بلاک کئی ہفتوں سے روسی خام تیل پر مکمل طور پر پابندی لگانے کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم ہنگری کے وزیراعظم وکٹر آربن مسلسل اس کی مخالفت کر رہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل پر مکمل پابندی سے ہنگری کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

     

     

    معاہدے کے بعد یورپین کونسل کے چیف چارلس مچل نے اس حوالے سے اجلاس کے دوران ٹویٹ کیا کہ یورپی یونین کی جانب سے فوری طور پر پابندی کے نئے معاہدے کا روس کی دو تہائی خام تیل درآمدات پر اطلاق ہو گا تاکہ روس پر جنگ کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے۔رپورٹ کے مطابق رکن ممالک کے نمائندوں کے اتفاق سے منظور ہونے والی چھ نئی پابندیوں پر مشتمل پیکج میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ روس کے سیبر بینک کو سوئفٹ فنانشل میسجنگ سسٹم سے نکال دیا جائے۔

     

    سیبر بینک کا روسی معیشت میں اہم کردار رہا ہے اور یہ روسی حکومت کو مالی معاملات چلانے کے لیے قرض بھی دیتا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے روس کا مالیاتی نظام کمزور ہو جائے گا۔اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے اتفاق کے بعد یورپی یونین چیف چارلس مچل نے یہ اعلان بھی کیا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے جنگ زدہ یوکرین کو نو ارب یورو کی مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

  • ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی،ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی،ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    لاہور:ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل،اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے مطالبےمیں شدت آگئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان مطالبات کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیا ہاکی کپ میں ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کیلئے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں اولمپیئن ناصر علی،کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ پر مبنی تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس اور ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کے حوالے سے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں اولمپیئن کلیم اللہ کے علاوہ اولمپیئن ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ بھی شامل ہونگے،انکوائری کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد 20 جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی، رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نےایک مطالبہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاکی کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیں اور ذمہ دار افراد کی نشاندہی کریں اور ان تمام لوگوں کو برطرف کریں جو ہمارے قومی کھیل کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی ہاکی کی تباہی کے خلاف آواز کو ہر فورم پربلند کیا جارہا ہے ،ان مطالبات میں ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سمیت دیگر ذمہ داران سے مطالبات کیے جارہےہیں کہ پاکستان کے قومی کھیل کو بچالیں ورنہ اس سےبُری تباہی ہوگی

    ادھران مطالبات میں شدت آگئی ہے اور کہا جارہا ہےکہ پاکستان ہاکی کی تباہی کے ذمہ داران بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرصدر پی ایچ ایف پاک ہاکی کی موجودہ قابل رحم اور ناقابل قبول صورتحال کی ذمہ داری قبول کریں۔

    اس مطالبے میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایشین ہاکی کپ میں 12 مردوں کی غلطی اور شرمندگی اور وہ بھی ہندوستان میں کتنی بڑی شرم کی بات ہے ، اس مطالبے میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔آصف باجوہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اور پوری پاکستان نیشنل ٹیم مینجمنٹ کو بھی اب ایسا ہی کرنا چاہیے۔
    انہوں نے ناقابل معافی غلطی اور غلطی کی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی سے محبت کرنے والے محبت وطنوں کا کہنا ہے کہ وہ ہاکی کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ جارہے ہیں‌ تاکہ ان تمام لوگوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا جائے جنہوں نے ہماری قوم کو شرمندہ کیا ہے۔

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

  • برازیل: ہلاکتیں 91 سے تجاوز کر گئیں

    برازیل: ہلاکتیں 91 سے تجاوز کر گئیں

    برازیلیا: برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں 91 سے بڑھ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ ریاست پرنامبوکو میں حکام نے 91 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے اور بہت سے لوگ لا پتا ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق موسلا دھار طوفانی بارشوں نے برازیل میں تباہی مچا دی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں نامبوکو ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے باعث ہوئیں، درجنوں افراد لا پتا ہو چکے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سینکڑوں ریاستی اور وفاقی امدادی کارکن منگل کو 26 لا پتا افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کریں گے۔

    شمال مشرقی علاقے میں 4 ہزار افراد گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، کو رسیفی میں 150 اور کماراجیبی میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، مکانات گر گئے، سیلابی پانی ہر شے کو بہا لے گیا۔

    بارہ سو سے زائد اہل کار کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی بارش پچھلے 5 ماہ میں ہونے والا چوتھا واقعہ ہے، جس سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چند دن پہلے برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی تھی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھپن سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہری محکمہ دفاع نے بتایا کہ شمال مشرقی صوبہ پرنامبوکو کا دارالحکومت ریکیفی شہر بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں پینتیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ پچیس کے قریب زخمی ہوئے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم

    لاہور: صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ کاشتکار کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اضلاع میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو موثر میکنزم تشکیل دے کر باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔

    ادھر رات کو پنجاب کی آٹھ رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

    صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی اس موقع پر موجود تھے، صوبائی وزرا میں خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، رانا محمد اقبال، علی حیدر گیلانی شامل ہیں، عطا تارڑ، اویس لغاری، حسن مرتضیٰ، چودھری بلال اصغر بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی وزرا کو مبارک باد دی۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ صوبائی کابینہ تقریبا ایک ماہ کی تاخیر سے تشکیل پائی ہے۔

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

  • سندھ حکومت کی جیالہ فورس نے پی ٹی آئی کو نیزے پر رکھا ہوا ہے:بلال غفار

    سندھ حکومت کی جیالہ فورس نے پی ٹی آئی کو نیزے پر رکھا ہوا ہے:بلال غفار

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جیالہ فورس نے پی ٹی آئی کو نیزے پر رکھا ہوا ہے۔پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے گھروں پر چھاپے اور حراساں کرنا بند کیا جائے، گرفتاریوں سے چلتی ہوئی تحریکیں روکی نہیں جاسکتی۔

    بلال غفار نے کہا کہ سندھ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، الیکشن کا ماحول ثبوتاز کرنے کیلئے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس غیر قانونی بے گناہ لوگوں کیخلاف گرفتاریوں پر فوری سوموٹو لیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و رکن اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز کو رات کی تاریکیوں میں گرفتار کیا جارہا ہے، پولیس ورکرز پر 25 مئی کے واقعے میں ملوث ہونے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔

    راجہ اظہر نے کہا کہ پولیس کے رویئے کی مذمت کرتا ہوں اور متنبہ کرتا ہوں ورکرز کو ان کے گھروں پر واپس چھوڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کسی سرگرمی میں ملوث ہیں تو پولیس انہیں تھانے لائے اور ان کے جرائم سے آگاہ کریں۔

     

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

  • جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

    جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

    جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام
    بحریہ ٹاون کے قریب معمولی جھگڑے میں نوجوان طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ مرکزی سمیت 3 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

    ملزمان کی گرفتاری کیلئےایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی،جزلان قتل کیس میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد نہ کیا جاسکا قتل سے قبل جھگڑے کا سبب بننے والےملزمان حسنین اور والد گرفتار کیا گیا ہے سہولتکاری کے الزام میں گرفتار حسنین کے والد نے 2اسلحہ لائسنس بنوارکھے تھے گرفتار ملزم محمد فائز نے مبینہ طور پر تیس بور اور نائن ایم ایم پستول کے 2 لائسنس بنوارکھے ہیں گرفتار ملزم فائز تاحال اپنے ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہیں کرسکا ہے،شبہ ہے کہ والد کے لائسنس یافتہ اسلحے سے ہی مفرور ملزم عرفان نے جزلان کا قتل کیا شبہ ہے کہ مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزم کراچی سےباہر فرار ہو گئے ہیں مفرور 3 ملزمان کی تلاش میں متواتر چھاپا مار کارروائیوں کے باوجود کامیابی نہ ملی طالبعلم جزلان کو بحریہ ٹاؤن میں 25 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

    جزلان قتل کیس: دو ملزمان ریمانڈ پر،اطلاعات کےمطابق 19 سالہ طالب علم جزلان کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 2 جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    کراچی میں سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے پر نوجوان کے قتل کیس میں پولیس نے دو گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزمان کو ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ حسنین کم عمر ہے اس کا ریمانڈ نہیں ہوسکتا لہٰذا جیل بھیجا جائے ۔

    عدالت نے ملزم حسنین اور اس کے والد فائز کو 2 جون تک کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    واضح رہے کہ 24 اور 25 مئی کی درمیانی رات سپر ہائی پر موجود نجی ہاؤسنگ اسکیم میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا جہاں 19 سال کے طالب علم جزلان کو معمولی سے جھگڑے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔جزلان اپنے دو دستوں کے ساتھ پڑھائی کیلئے گھر سے گیا تھا جب کہ وہ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر اور گھر کا لاڈلا تھا۔

  • مارچ کے شرکاء مسلح تھے،عمران خان کا اعتراف

    مارچ کے شرکاء مسلح تھے،عمران خان کا اعتراف

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس بھی اسلحہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے خلاف نفرت پہلے ہی بڑھ چکی تھی، 100 فیصد یقین تھا کہ لانگ مارچ کے دوران گولی چل جائے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوف ہوگیا کہ اب یہاں انتشار ہوگا، نفرت بڑھےگی، ملک کے اندر تفریق بڑھےگی اور اس کا فائدہ ان چوروں کو ہونا تھا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 26 سالہ تاریخ میں ہم نے کبھی انتشار کی پالیسی نہیں اپنائی، مجرموں نے کہنا تھا، یہ تو انتشار ہورہا ہے، یہ قاتل ہے۔عمران خان نے کہا کہ پولیس والا رات کسی کے گھر میں چھلانگ مار کر آجائے تو وہ کوئی سمجھے گا کہ ڈاکو آگیا ہے، اس واقعے کو انہوں نے بنادیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران جو انہوں نے پولیس سے کرایا تو اہلکاروں کے خلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی، مجھے دیکھ کر انہیں اور جوش آجانا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے طرف بھی لوگ تیار ہوگئے تھے، ان کے پاس پستول رکھے ہوئے تھے، مجھے یقین تھا کہ گولی چلنی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریفوں کے کیسز پر سپریم کورٹ مانیٹر جج بنائے اور کیسز خود سنے۔ آزادی مارچ کے لیے کل کیس کی سماعت ہے، سپریم کورٹ سے فیصلہ لیں گے کہ پرامن احتجاج کا جمہوری حق ہے یا نہیں، سپریم کورٹ رولنگ دے کہ کس بنیاد پر اور کس قانون کے تحت ہمیں مارچ سے روکا گیا، اگر سپریم کورٹ سے ہمیں تحفظ ملا تو ہماری ایک حکمت عملی ہوگی اور اگر تحفظ نہ ملا تو پھر دوسری حکمت عملی ہوگی، ہم رکاوٹیں ہٹانے کی تیاری کرکے جائیں گے۔

    پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک بچانے کو جہاد سمجھیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ ہماری حکومت کو کرپشن کی نہیں بلکہ سازش کے تحت گرایا گیا۔ حکومت گرانے کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی عوام نہیں نکلی، جیسے ہمارے حق میں نکلی، سازش کرنے والے خود دنگ رہ گئے کہ یہ لوگ کیسے ہمارے حق میں نکلے۔

    پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا دوستی سب سے کریں گے، امن میں آپ کا ساتھ دیں گے، جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

  • چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

    چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے، سی پیک کی صورت میں چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، چین اور پاکستان کے تعلقات طویل اور وسیع ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    معروف چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کو ہر شعبہ میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے، گذشتہ تین دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی ہے خاص طور پر زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چین کی معاونت درکار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے، صنعتی شعبہ میں ترقی کیلئے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز سے احسن طریقہ سے نبرد آزما ہوں گے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان اہم منصوبہ ہے، سی پیک کی صورت میں چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات طویل اور وسیع ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے.

    قبل ازیں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں چائنیز کمپنی کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ،وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین, وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی, سیکرٹری برائے داخلہ, خزانہ, خارجہ, سیکرٹری برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ, پٹرولیم، پاور، آئی ٹی ، ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

    ۔۔وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پاکستان چین کی کثیرالجہت تعلقات اور سرمایہ کاری میں موجود مزید ممکنہ مواقع پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے۔ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چائنیزکمپنیز کے ملازمین کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء میں جب ڈی چوک میں دھرنا ہو رہا تھا اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے سکھائے گئے تھے اور قبریں کھودی گئی تھیں اس وقت عمران نیازی گلا پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم کو بھی پکڑ کے لے آئو’ اس نے رات کی تاریکی میں پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ کردیا۔

  • پنجاب کابینہ ارکان کے حلف کی تیاری

    پنجاب کابینہ ارکان کے حلف کی تیاری

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری کےبعد فوری طور پر پنجاب کابنیہ کے حلف کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری آج رات کو ہی گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوگی، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف تقریب برداری میں شرکت کریں گے ،پنجاب کابینہ کےلیےمسلم لیگ ن اوراتحادیوں کیلئے کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا ہے اور ن لیگ کےقائد نواز شریف کوکابینہ کی مجوزہ لسٹ بھیج دی گئی ہے

    زرائع کے مطابق ن لیگ کےملک احمدخان کوقانون،سلمان رفیق کواسپیشلائزڈہیلتھ کی وزارت دی جائے گی جبکہ خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ،رانامشہودکوتعلیم کامحکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اویس لغاری کوبلدیات اورمجتباع شجاع الرحمان کووزیرخزانہ بنانےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کےعثمان محمودبھی وزیرخزانہ کےامیدوارہیں،عظمی بخاری کیلیےویمن ڈیویلپمنٹ یاپبلک پراسیکویشن کامحکمہ تجویزکیا گیا ہے.

    ن لیگ کےمنشاءاللہ بٹ،ڈاکٹرلیاقت،یاورزمان،ذکیہ شاہنواز،جگنو محسن اورصباصادق کےنام بھی کابینہ کیلئے تجویزکئی گئے ہیں ،ن لیگ کےساتھ ملنےوالےآزادارکان احمدعلی اولکھ،بلال وڑائچ کےنام بھی تجویزکئے گئے ہیں زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے4وزیر،2پارلیمانی سیکرٹری،ایک چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہوگا

    پیپلزپارٹی کےحسن مرتضی کوسینئروزیراورزراعت کامحکمہ دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق
    پیپلزپارٹی کےرانافاروق اورچودھری منظورکومعاون خصوصی بنایاجاسکتا ہے جبکہ راہ حق پارٹی کےمعاویہ اعظم کوبھی پنجاب میں وزارت دی جائےگی.

    حکومے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد پنجاب کی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے.یاد رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے گورنر کے باعث مسلم لیگ ن کی کابینہ کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا تھا، اب چونکہ نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی ہو چکی ہے تو حکومت وقت ضائع کئے بغیر پنجاب کابینہ کا حلف لی گی.

  • امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، 199 روپے 6 پیسے کا ہو گیا

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، 199 روپے 6 پیسے کا ہو گیا

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد قرض پیکیج کی ممکنہ بحالی کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے، امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مزید سستا ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1531226778286673921/photo/1

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 199 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 199 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے۔

    گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی۔

    اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 178.69 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43040.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.42 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 12 لاکھ 94 ہزار 999 شیئرز کا لین دین ہوا۔