Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت نےعمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

    حکومت نےعمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

    اسلام آباد:حکومت نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ جب ہم کہتے تھے مذاکرات ہونے چاہئیں تو کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، ہم آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے۔

    عمران خان کی پریس کانفرنس پر جوابی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ روزانہ اپنی ناکامی کا ماتم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان کے عوام آپ سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ جو باتیں کررہے ہیں وہ 4 سال میں کیوں نہیں کیا، آخر کیوں 4 سال بعد دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دوتہائی اکثریت نہ ہوئی تو دوبارہ الیکشن کراؤں گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ نہ آپ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دے سکے اور نہ ہی ریاست مدینہ بناسکے تو اقتدار کیوں چاہئے، ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہوچکا، اگر اس میں ابہام تھا تو آپ 4 سال حکومت میں تھے کیوں اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا اور تحقیقات نہیں کروائیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر پُرامن احتجاج کی کال دی تھی تو اسلحہ، ڈنڈے اور گولیاں کیوں جمع کیں، پولیس پر تشدد کیوں کیا، آپ کی تیاری پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی تھی، آپ کی تیاری اب 100 سال تک بھی نہیں ہوسکتی، آپ 100 سال تیاری کریں اب پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ نہیں۔ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ آپ کی تیاری اتنی تھی کہ جلسی تک نہیں کرسکے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کوئی جمہوری حق نہیں، خونیں مارچ کا اعلان کرنا کوئی جمہوری حق نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیتے ہیں، کہتے ہیں پٹیشن لیکر جارہا ہوں، آپ کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر ریاست پر حملہ کرنے کی کوشش کرینگے تو اجازت نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے مذاکرات ہونے چاہئیں تو کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، عمران خان ہم آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے، آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،اے جی آفس نے فیسیلیٹی سنٹر قائم کر دیا

    سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،اے جی آفس نے فیسیلیٹی سنٹر قائم کر دیا

    پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،اکاونٹیٹ جنرل پنجاب کا پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے بعد ایک اور آحسن قدم، پنجاب بھر کے تمام ایمپلائز کے لئے ایک نئے Facilitation Centre قائم کر دیا.

    دفتراے جی پنجاب نے پنجاب بھر کے ملازمین کی تنخواہوں اور شکایات کے ازالے کیلئے میگا فیسیلیٹیشن سینتر قائم کر دیا. کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرخ حامدی نے Mega Facilitation Centreکا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں سید عمار نقوی،اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب، شفیق الرحمن، ڈائریکٹر جنرل (DAOs)، محمود لطیف، ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل ایڈمن،سامعہ مستنصر، ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل (PayRoll)اورارشد بھٹی(DAG PayRoll)ہمراہ تھے۔

    پنجاب کے ملازمین کو GPF، سیلری اور محکمانہ paymentsمیں تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ تنخواہوں کی ادائیگی اور ان کے بقایا جات سے متعلق شکایات کا ازالہ بھی Facilitation Centreکے ذریعہ کیا جائے گا۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرخ حامدی نے Mega Facilitation Centreکے قیام کو اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا انتہائی مفید سنگِ میل قرار دیا۔

  • حکوت نے جلسوں پر مکمل پابندی لگادی

    حکوت نے جلسوں پر مکمل پابندی لگادی

    پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔
    مزید برآں یہ کہ خالی جگہوں پر درخت پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
    یہاں خیال رہے کہ پاکستان ‏تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں پی ایچ اے کا 55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
    مینار پاکستان کے گرد لگے جنگلے توڑ کر مرکزی سٹیج بنایا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی جو 4 دن بعد بھی پی ایچ اے کو تاحال ادا نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب، صوبائی حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کر دی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات اس اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔
    وزیراعلیٰ نے سابقہ دور میں پودوں کا بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایات دیں کہ خالی مقامات پر درخت پودے اور گھاس لگانے کا کام فوری طور پر مکمل کیا جاۓ

  • غیرقانونی تعمیرات؛سندھ ہائیکورٹ کاعمارت کےمالک کا پتا لگانےکاحکم

    غیرقانونی تعمیرات؛سندھ ہائیکورٹ کاعمارت کےمالک کا پتا لگانےکاحکم

    کراچی : ناظم آباد نمبر5 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پرعدالت نے پولیس اورایس بی سی اے کوعمارت کے مالک کا پتا لگانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت کے حکم پربلڈرشاہد کوعدالت میں پیش کیا گیا۔ بلڈر نے عمارت کی ملکیت سے متعلق اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے بیان دیا کہ میرا اس بلڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    وکیل ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے کے وکیل کا بھی اس بلڈنگ کی تعمیرات اور مالک کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا جنات نے ایک دم پانچ منزلہ عمارت کھڑی کردی ؟ نہ کسی کو عمارت کا پتہ ہے اور نہ مالک کا پتہ ہے۔ کیا اندھیرنگری مچا رکھی ہے۔عدالت نے وکیل ایس بی سی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی نگرانی میں ہورہی ہیں۔ تم لوگ ہی غیر قانونی تعمیرات کراتے ہو شرم آنی چاہیے۔ غیر قانونی تعمیرات بھی کراتے ہو اس کی مارکیٹنگ بھی کراتے ہو۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ہم نے ایس بی سی اے کو کہا تھا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے نام سامنے لائے جائیں۔وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ ایس بی سی اے نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔عدالت نے کہا کہ کمیٹی کیا خاک کام کرے گی جن کو شوکاز نوٹس بنانا تک نہیں آتا تماشا بنا رکھا ہے۔ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر چورہیں کیا یہ عمارت ایک دو دن میں بن گئی۔ ایس بی سی اے نے نااہل ترین وکلاء کو بھرتی کررکھا ہے۔ جن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے وہ تحقیقات خاک کریں گے۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ غیرقانونی طور پر پورشںنز بنا کر ایک ایک کروڑ روپے میں بیچے جا رہے ہیں۔ توڑنے کا حکم دیں گے تو وہ غریب بیچارہ جس نے خریدا ہے زمین پر آ جائے گا۔عدالت نے پولیس اورایس بی سی اے کوعمارت کے مالک کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے بلڈرشاہد سے عمارت کی ملکیت سے متعلق حلف نامہ طلب کرلیا۔درخواست کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

  • خاتون صحافی کے قتل پر الجزیرہ کا عالمی عدالت جانے کا اعلان

    خاتون صحافی کے قتل پر الجزیرہ کا عالمی عدالت جانے کا اعلان

    دوحہ : الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خاتون صحافی کے قتل پر عالمی عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈوزیئر کی تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں عاقلہ کے قتل پر جرائم کی عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ادارے نے عالمی عدالت میں جمع کرانے کے لیے ڈوزیئر کی تیاری شروع کردی ہے، گزشتہ سال مئی میں بھی غزہ میں الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں دفتر کی مکمل تباہی کو بھی عالمی عدالت میں اٹھایا جائے گا۔

    یاد رہے فلسطین کے اٹارنی جنرل نے الجزیرہ کی مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی تھی۔جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ الجزیرہ کی مقتول صحافی ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر گولی ماری تھی۔

    فلسطینی اٹارنی جنرل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واضح تھا کہ اسرائیلی قابض فوج میں سے ایک نے ایک گولی چلائی تھی جو صحافی شیریں ابو عاقلہ کو براہ راست اس کے سر میں لگی جب وہ بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے ہیلمٹ اور ایسا لباس پہن رکھی تھی جس پر واضح طور پر لفظ پریس لکھا ہوا تھا۔

    الخطیب کے مطابق ابو عاقلہ کی موت کے بعد نابلس میں کیے گئے پوسٹ مارٹم اور فرانزک معائنے سے معلوم ہوا کہ انہیں پیچھے سے گولی ماری گئی تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کیونکہ اسرائیلی فورسز صحافیوں کے گروپ پر گولیاں چلا رہی تھیں۔

  • پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں چائنیز کمپنی کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ،وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری سالک حسین, وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی, سیکرٹری برائے داخلہ, خزانہ, خارجہ, سیکرٹری برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ, پٹرولیم، پاور، آئی ٹی ، ریلوے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

    ۔۔وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پاکستان چین کی کثیرالجہت تعلقات اور سرمایہ کاری میں موجود مزید ممکنہ مواقع پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے۔ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چائنیزکمپنیز کے ملازمین کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء میں جب ڈی چوک میں دھرنا ہو رہا تھا اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے سکھائے گئے تھے اور قبریں کھودی گئی تھیں اس وقت عمران نیازی گلا پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم کو بھی پکڑ کے لے آئو’ اس نے رات کی تاریکی میں پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ کردیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ دلخراش مناظر آج بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور ان دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر جو پاکستان کے بہترین دوست ہیں انہوں نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا حالانکہ چینی سفیر نے بھی عمران نیازی کو یہ پیغام بھجوایا تھا کہ چین کے صدر پاکستان آرہے ہیں اس لئے دھرنے کی جگہ خالی کردیں لیکن عمران نیازی نے انکار کردیا۔ چین کی طرح اسلامی ممالک بھی ہمارے دوست ہیں۔ یہ عمران نیازی کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی، غریبوں، بیوائوں اور اندھیروں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے خلاف ایک سازش تھی، چینی صدر کا دورہ موخر ہونے سے ہمارے معاہدے بھی تاخیر کا شکار ہوئے اور سات ماہ کے بعد جب دوبارہ وہ پاکستان آئے تو چین کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے۔

  • ابرارالحق کا احتجاج کام آگیا

    ابرارالحق کا احتجاج کام آگیا

    کرن جوہر کی فلم ” جُگ جُگ جِیو‘ ‘ کا جیسے ہی بائیس مئی کو ٹریلر ریلیز ہوا تو پتہ چلا کہ انہوں نے جو” پنجابن“ گانا بنایا ہے وہ تو پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے گانے کی کاپی ہے اور انکی اجازت کے بغیر ایسا کیا گیا ہے۔ جیسے ہی اس گانے کا ٹریلر ریلیز ہوا تو فوک گلوکار ابرارالحق نے بھی سنا توانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کرن جو ہر کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنا گانا فروخت نہیں کیا میرے پاس اس گانے کے جملہ حقوق موجود ہیں اور عدالت کا رخ کیا جا تا سکتا ہے ،کرن جوہر جیسے پرڈیوسر کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا یہ میرا چھٹا گانا ہے جو کاپی کیا گیا ہے میں ہزگز اسکی اجازت نہیں دوں گا.

    ۔ابرارالحق کے اس ٹویٹ کے بعد کرن جوہر پر خاصی تنقید کی گئی ۔یوں دو تین دن لمبی بحث چلتی رہی ۔اس کے بعد کرن جوہر کی طرف سے دو چار دن کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور وہ سٹوری فلم کا پوسٹر تھا اس پوسٹر میں ابرار الحق کو گانے کا کریڈٹ دیا گیا۔

  • یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

    یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

    ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ابھی تک شدت بڑھتی ہی جارہی ہے اور روسی افواج بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھ رہی ہیں ، دوسری طرف یہ بھی روس نے یوکرین کے اہم تزویراتی مشرقی علاقے لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ لیمان روس اور علیحدگی پسند فورسز کے مکمل کنٹرول میں آچکا ہے، علیحدگی پسندوں اور روسی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن میں لیمان کا قبضہ حاصل کیا گیا۔

    لیمان پر قبضے کی لڑائی کے دوران کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس حوالے سے فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی شناخت اور کلچر کو مٹانے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

    یو ایس نیول اکیڈمی میں گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ روسی افواج یوکرین میں اسپتالوں، اسکولوں، نرسریز اور عجائب گھروں کو بلاتفریق نشانہ بنارہی ہیں، جس کا مقصد اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ یوکرین کی علیحدہ شناخت کو مٹادیا جائے۔

    یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے اس وقت 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔یوکرین پر اُمید تھا کہ اس جنگ میں نیٹو اور امریکا اس کی مدد کریں گے مگر انہوں یوکرین کو روس کے مقابلے کیلئے تنہا چھوڑ دیا۔

  • روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں

    روس اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں

    ماسکو:جیسے جیسے امریکہ اور روس کے درمیان حالات کشیدہ ہورہے ہیں امریکہ کی طرف سے سخت پابندیوں کی دھمکیاں بھی بڑھ رہی ہیں امريکا کی جانب سے شمالی کوريا کے خلاف نئی پابندياں، 2 روسی بینک بھی شامل،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوريا کے حالیہ میزائل تجربات کے ردعمل میں اس کے خلاف نئی پابندياں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ان دھمکیوں کے اثرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہےکہ امریکہ اس وقت روس اور شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات کرنا چاہتا ہے، یہ وجہ ہےکہ تازہ امريکی پابندیوں کی زد میں دو روسی بينک، ايک شمالی کوریائی کمپنی اور ايک شخص آيا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شمالی کوريا کے ہتھياروں کے پروگرام ميں معاونت فراہم کی ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے کہاگیا ہے کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کی پابنديوں کے زمرے ميں آنے والے روسی بينکوں کے نام بينک اسپٹنک اور فار ايسٹرن بينک ہيں روس کے بینکوں کے ساتھ ساتھ شمالی کوريائی کمپنی کا نام ايئر کاريو ٹريڈنگ کارپوريشن ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہےکہ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ نے جونگ یونگ نام نامی جس شمالی کوریائی باشندے پر پابندياں عائد کی ہيں اس پر الزام ہے کہ اس نے بيلسٹک ميزائل کی تياری سے منسلک کمپنيوں کے ساتھ تعاون کيا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کی یہ نئی پيش رفت اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر مزيد پابنديوں کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر رائے شماری کے ايک دن بعد سامنے آئی ہے۔
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو شمالی کوریا کے خلاف پیش کی گئی امریکی قرارداد کو روس اور چين نے ويٹو کر ديا تھا جس پر امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ شمالی کوریائی عالمی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے رواں برس کے آغاز سے اب تک 16 مختلف میزائل اور جاسوس سیٹلائٹ تجربات کر چکا ہے۔ ان میزائلوں میں امریکہ تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے امریکہ پر خوف کے سائے ہیں اور امریکہ نے انہیں خطرات کے پیش نظر اب روس اور شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے

     

     

  • کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی خوراک کی درآمد پر پابندی ختم

    کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی خوراک کی درآمد پر پابندی ختم

    وفاقی حکومت نے 19 مئی کو لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے میں نرمی کر تے ہوئے کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی خوراک کی درآمد اور انرجی سیور کی درآمد پر پابندی ختم کر دی۔وزرات تجارت نے چند درآمدی اشیا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کتوں اور بلیوں کی خوراک کے علاوہ باقی جانوروں کی فیڈ کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ انرجی سیور کی درآمد کی بھی اجازت ہو گئی۔

    وزرات تجارت نے واضح کیا ہے کہ ایسی تمام اشیا کی درآمد کی اجازت ہو گئی جن کے آرڈر 19 مئی کو درآمدی اشیا پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے جاری ہو چکے تھے۔

    فیصلہ عوام کی سہولت کو مدد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے. پاکستان میں عوام کی بڑی تعداد گھروں میں جانور پالتی ہے اور حکومتی فیصلے سے پالتو جانوروں کی خوراک کے حوالے سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ تھا.

    دوسری جانب ملک میں توانائی کا بحران ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے انرجی سیورز کی درآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی .انرجی سیورز، دوسرے بلبوں کے مقابلے میں توانائی کم استعمال کرتے ہیں.

    حکومت نے ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگژری غیر ملکی اشیاء کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی تھی.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومتی فیصلوں پر بریفنگ دی تھی.

    جن اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ان میں موبائل فونز،ہوم اپلائنسز،فروٹس اور ڈرائی فروٹس(ماسوائے افغانستان سے)،کراکری ،پرائیوٹ اسلحہ،جوتے،فانوس اور لائٹیں (ماسوائے انرجی سیورز)،ہیڈ فونز اور لاؤڈ اسپیکرز،ساسز ، کیچپ،دروازے اور کھڑکیوں کے فریمز
    ٹریولنگ بیگس اور سوٹ کیسز،سینیٹری ویئرز،فش اور فروزن فش،کارپیٹس (ماسوائے افغانستان سے)،محفوظ شدہ پھل،ٹشو پیپر،فرنیچر،شیمپوز،گاڑیاں،کنفیکشنری
    آئٹمز،لگژری،میٹرس اور سلیپنگ بیگس،جیمز اور جیلی،کان فلیکس،باتھ روم ویئر.ہیٹرز / بلوؤرز،سن گلاسز،کچن ویئر،ایریٹڈ واٹر (ہوا آمیز پانی)،فروزن میٹ،جوسز،پاستا وغیرہ،آئس کریم،سگریٹس،شیونگ کا سامان،لگژری لیدر آئٹمز،موسیقی کے آلات،سیلون آئٹمز بشمول ہیئر ڈرائیرز وغیرہ اور چاکلیٹس شامل ہیں.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگژری آئٹمز کی درآمد پرپابندی لگائی گئی ہے، امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیم اور جیولری، چمڑا، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ بڑی گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پر بھی مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

    متعلقہ اشیاء کی پاکستانی روپے میں درآمد کی صورت میں پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اشیاء کے بدلے اشیاء (بارٹر سسٹم) کے تحت اشیاء کی درآمد پربھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس پابندی کا دو مہینے میں اثر زرمبادلہ کے ذخائر پر آئے گا اور اس پابندی اور دیگر اقدامات سے سالانہ بنیادوں پر 6 ارب ڈالر کے مثبت اثرات معیشت پر ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏ن لیگ کے دور میں ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، گزشتہ 4 سال میں ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا گیا، ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے، عوام کو موجودہ صورتحال میں قربانی دینا پڑےگی۔