Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

    پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

    اسلام آباد:پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائے گا،اطلاعات کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات کے لیے پاکستان کا پانچ رکنی وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں اتوار کو ہمسایہ ملک جائے گا۔

    مذاکرات 30 اور 31 مئی کو ہوں گے، مذاکراتی ایجنڈے میں بیراجوں کی مشترکہ انسپکشن کا شیڈول شامل ہے جبکہ یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے، آبی شعبے سے متلعق ایشوز پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ سیلابی پانی سے متعلق معلومات کی پیشگی معلومات فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

    مذاکرات میں انڈس واٹرکمشنرز کی سالانہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی، پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگا، وفد یکم جون کو واپس پاکستان پہنچے گا۔اس سے قبل مارچ میں پاکستان میں مذاکرات ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے مارچ میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں آنیوالے دریائوں پر ڈیمز بنانے کے حوالے سے پاکستان کے اعتراضات کو تسلیم کرنے سے انکار اور پانی کے بہائو کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق اسلام آباد میں ہونیوالے تین روزہ مذاکرات کسی فیصلہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گئےتھے ۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ‘ چناب اور پونچھ پر دس بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھائے تھے‘

    پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت 2019ء سے دریائوں پر پانی کے بہائو کا ڈیٹا شیئر نہیں کررہا جس کی وجہ سے پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم بھارتی وفد نے پاکستان کے ساتھ پانی کے بہائو کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے جس کے بعد یہ مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد ختم ہو گئے

  • کرینہ کپور کس بات ہوتی ہیں اداس؟

    کرینہ کپور کس بات ہوتی ہیں اداس؟

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیوں ہوتی ہیں اداس انہوں نے سب بتا دیا ۔چھوٹے نواب سیف علیخان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے لڑکے لڑکیاں بوڑھی بلاتی ہیں یا ایسا احساس دلایا جاتا ہے تو مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے میں ابھی صرف اکتالیس برس کی ہوں اور خود کو بطور اداکارہ بہت زیادہ فٹ رکھا ہوا ہے ۔ اسکے باوجود مجھے کوئی اولڈ ویمنکہتا ہے تو میں شاکڈ ہو جاتی ہوں اور شدید تکلیف ہوتی ہے۔

    صرف کرینہ کپور ہی نہیں بہت ساری ان کی ہم عمر اداکاراﺅں نے خود کو بہت زیاد ہ فٹ رکھا ہوا ہے ،شلپا شیٹی اس حوالے سے بڑی مثال ہے وہ شاید کرینہ سے تھوڑی بڑی ہی ہوں گی لیکن انہوں نے خود کو سولہ سال کی لڑکی کے جیسے فٹ رکھا ہوا ہے وہ خود پر بہت زیاد ہ توجہ دیتی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم لگتی ہیں۔اسی طرح سے کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ ،کاجول اور روینہ ٹنڈن یہاں تک کہ مادھوری ڈکشٹ بھی اپنی فٹنس پر بہت زیاد ہ توجہ دیتی ہیں اس کی مثال ان کی لُکس ہیں جو انہیں جوان دکھاتی ہیں۔

  • پہلی ایس ایس پی خاتون پولیس آفیسر:پنجاب پولیس کا معیاربلند ہونے لگا

    لاہور:پہلی ایس ایس پی خاتون پولیس آفیسر:پنجاب پولیس کا معیاربلند ہونے لگا،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر کو لاہور کے آپریشنز ونگ کی سینئر سپرنٹنڈنٹ ( ایس ایس پی) تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ چھ دیگر افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں۔

    ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو مستنصر فیروز کی جگہ لاہور آپریشنز پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جنہیں مزید حکم کے لیے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر انوش ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔اس سے قبل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ وہ لاہور میں کنٹونمنٹ اور ماڈل ٹاؤن پولیس ڈویژنز میں بطور ایس پی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

    27 مئی 2022 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر ایس پی اعجاز احمد کو سی پی او میں اے آئی جی شکایات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پوسٹنگ کے منتظر ایس پی محمد عمر فاروق کا تبادلہ کر کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ( ایس پی یو) میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

    تعیناتی کے منتظر ایس پی شعیب محمود کو تبدیل کرکے سی پی او میں اے آئی جی لاجسٹکس تعینات کر دیا گیا ہے۔ پوسٹنگ کے منتظر ایس پی محمد فیصل کا تبادلہ کر کے بٹالین کمانڈر پی سی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور ایس پی بہاولنگر فاروق احمد اعوان کو تبدیل کر کے سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

    ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    ذرائع کے مطابق ٹکٹوں اور فریٹ چارجز میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریلوے نے کرائے میں اضافے کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔

    خیال رہے کہ 26 مئی کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا

    علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروباء اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے۔ پہلے مہنگائی کیا کم تھی اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیاہے۔
    حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے۔ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    مزید برآں جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

    جبکہ آج مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی وضاحت سامنے آگئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کے لیے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

  • یونانی آئل ٹینکرپرایرانی نیوی کا قبضہ: یونان نے اسے  بحری قزاقی قرار دیا

    یونانی آئل ٹینکرپرایرانی نیوی کا قبضہ: یونان نے اسے بحری قزاقی قرار دیا

    تہران :ایران نے یونانی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیے، یونان کا بحری قزاقی کا الزام،اطلاعات کے مطابق ایران نے یونانی پرچم بردار دو جہازوں کو پکڑا ہے جبکہ یونان نے ایران پر بحری قزاقی کا الزام عائد کیا ہے۔ چند روز قبل ہی یونان نے کہا تھا کہ وہ بحیرہ روم میں ایک روسی ٹینکر سے قبضے میں لیا گیا ایرانی تیل امریکا بھیجے گا جبکہ ایران نے کہا تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہونے پر یونان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج نے خلیج فارس میں دو آئل ٹینکرز کو خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے پر قبضے میں لیا ہے جس کے ردعمل میں یونان نے ایران پر بحری قزاقی کا الزام عائد کرتے ہوئے بطور احتجاج ایرانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

     

     

    یونانی وزارت خارجہ نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ ایک ایرانی ہیلی کاپٹر اس کے بحری جہاز ڈیلٹا پوزیڈون پر اترا تھا جس کے بعد مسلح افراد نے جہاز کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔ یہ واقعہ ایرانی ساحل کے قریب تقریباً 22 ناٹیکل میل کے فاصلے پر بین الاقوامی حدود میں پیش آیا۔

    یونانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے ساحل کے قریب ہی دوسرے یونانی پرچم بردار بحری جہاز پر بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس پر سات یونانی شہری سوار تھے۔ یونانی حکام نے بحری جہاز کے پکڑے جانے کے وقت اس پر سوار افراد اور عملے کی شہریت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

    ایک یونانی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ دوسرے جہاز کا نام پروڈنٹ واریئر ہے۔ اس یونانی جہاز کی مالک کمپنی پولمبروس شپنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ صورتحال کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

    ادھر ایک امریکی دفاعی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ دونوں بحری جہاز ایرانی سمندری حدود میں چلے گئے تھے اور دونوں جہازوں نے اپنی ٹریکنگ ڈیوائسز (راستے کی معلومات فراہم کرنے والے آلات) کو بند کر دیا تھا۔ ان میں سے کسی بھی جہاز نے کسی کو کوئی اطلاع بھی نہیں دی تھی۔

    دوسری جانب یونانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اس واقعے سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ایران کے یورپی یونین سے تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

  • کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے مداحوں کو دیدی بڑی خوشخبری

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے مداحوں کو دیدی بڑی خوشخبری

    ٹک ٹاکرکنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے گھر ایک ننھی سی جان کی آمد ہے یہ خوشخبری ذوالقرنین سکندر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ۔ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ،تصویر میں کنول آفتاب سر پہ دوپٹہ لئے ہاتھ میں نیلے اور آتشی گلابی رنگ کے غبارے پکڑے ہوئے ہیں اور دونوں کی خوشی تصویر میں واضح ہے ۔ذوالقرنین سکندر نے تصویر کے کیپشن میں جہاں اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شئیر کی وہیں اللہ کا شکر بھی ادا کیا ۔ذوالقرنین سکندر نے

    جب یہ پوسٹ شئیر کی تو ساتھ ہی اس پر کمنٹس کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا کسی نے دعائیں دیں تو کسی نے مبارکباد ی۔ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی کا پہلے نکاح ہوا تھا اور نکاح کے دس ماہ کے بعد رخصتی ہوئی ۔دونوں نے اپنی شادی کی تقریبات کی وڈیوزاور تصاویر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں

  • فرانس :ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گے

    فرانس :ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گے

    پیرس: ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گےدنیا بھر میں موجود فٹ بال کے مداحوں کی نظریں آج فرانس کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم پر لگی ہوگی، جہاں دو تگڑے کلبز آج فتح اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    فرانسیسی شہر پیرس میں ہونے والا فائنل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان ہوگا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے درمیان لیور پول اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں دوسری بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    فائنل میچ کے موقع پر 80 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہونگے، جس میں 20 ، 20 ہزار سپورٹر اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔ میچ پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    ریال میڈرڈ اور لیور پول کے درمیان چیمپئنز فٹبال لیگ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے محمد صلاح اور کریم بینزما کی مہارت پر نظریں جما لی ہیں۔ چیمپئنز لیگ کی بات کی جائے تو ریال میڈرڈ اب تک 13 بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، جب کہ لیور پول کو 6 بار یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز میں ریال میڈرڈ نے 10 جب کہ لیور پول نے 8 گولز ایک دوسرے کے خلاف اسکور کیے۔ دونوں ٹیمیں سال 1981 میں پہلی بار مد مقابل آئی تھیں۔

    ہسپانوی کلب میں کریم بینزما ، جب کہ انگلش کلب میں محمد صالح اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور مداحوں کو بے صبری سے ان کی شاندار پرفارمنس کا انتظار ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ میں فٹ بال کے شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے سنسنی خیز مقابلہ 2017-18 میں ہوا، جس میں ریال میڈرڈ نے 3 ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ آخری مرتبہ ریال میڈرڈ نے بالترتیب 2016، 2017 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا جب کہ 19-2018 میں لیور پول نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    اس وقت ریال میڈرڈ کی ٹیم کے پاس ان فارم کھلاڑی کریم بنزیما ہیں جو اس سیزن کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

    انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 10 میچز کھیل کر 15 سے زائد گول اسکور کیے ہیں جن میں کوارٹر فائنل میں کیے گئے چار گول بھی شامل ہیں۔ لیور پول کی کارکردگی کا دارومدار اسٹرائیکر محمد صلاح کی فارم پر ہوگا جن کے آٹھ سے زائد گولز کی بدولت ان کی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

    لیورپول ہی کے رابرٹو فرمینو نے بھی ایونٹ میں اب تک پانچ گول اسکور کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کے مداح ساتویں ٹائٹل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

  • کراچی بحریہ ٹاون فائرنگ سے جانبحق ہونے والے جزلان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی بحریہ ٹاون فائرنگ سے جانبحق ہونے والے جزلان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی :شہر قائد میں فائرنگ کرکے لوگوں کو جان سے مارنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیاہے ،اس حوالے سے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عارف صابر کی طرف سے یہ درخواست دائرکی گئی ہےکہ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے اور اس کو فون پر یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شمیر اور جزلان دونوں ہسپتال میں آغا خان ہسپتال میں زخمی پڑے ہیں

    عارف صابر کہتے ہیں کہ میرا بھتیجا جزلان اور شمیر دو دوست ہیں اور ان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے ، عارف صابر کہتےہیں کہ زرگام ، جزلان اور شمیر ایک کار پربحریہ ٹاون کی طرف سفر کررہے تھے کہ راستے میں ایک موٹرسائکل سوار سے ٹکر ہوگئی ، اس دوران موٹرسائیکل سواروں کو کہا گیاکہ آپ کواحتیاط سے موٹرسائیکل چلانی چاہیے تھی اس طرح کا یہ انداز لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہوتا ہے

     

    عارف صابر کہتے ہیں شمیر نے یہ واقع سنتے ہوئے کہاکہ اس کے بعد وہ موٹرسائیکل سوار غصے کے ساتھ ہماری طرف دیکھ رہے تھے اور انہوں نے اس دوران اپنے دوست احباب یا عزیزوں کو فون کیا ، شمیر کا کہنا تھا کہ جب ہم آئفل ٹاور بحریہ ٹاون کے قریب پہنچے تو ہماری کار پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے میں شمیر اور جزلان شدید زخمی ہوئگئے اس دوران لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے تو ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ فائرنگ کرنےوالے محمد احسان عرف احسن ولد فیض ، محمد عرفان ولد محمد فیض اور محمد حسنین ولد فیض کے ساتھ کچھ نامعلوم بھی تھے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے

    محمد عارف صابر نے پولیس اسٹیشن میں‌درخواست جمع کرواتے ہوئےکہا کہ اس کا بھتیجا جزلان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا ہے جبکہ شعمیر ابھی بھی بستر مرکپر ہسپتال میں زیرعلاج ہے ، لٰہذا ان مجرموں کے خلاف کارروائی کے ان کو قرارواقعی سزا دی جائے

  • حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام

    حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام،لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا.وزیراعلی حمزہ شہباز نے منظوری دے دی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عام آدمی کے اس منصوبے کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا، میٹرو بس عام آدمی کی سواری ہے، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ سٹیشن پر بسوں کی آمد ورفت کے بارے لاوڈ سپیکر سے مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کا میکنزم وضع کیا جائے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے۔ بحالی کے کاموں کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیاجائے۔حمزہ شہباز
    بحالی کے کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قواعد و ضوابط کے تحت انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں سے متعلقہ امور کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی.
    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل پراجیکٹ کی چھتوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے، ویٹنگ ایریاز میں پنکھوں کے ساتھ ائیر کولر لگانے کا جائزہ لیا جائے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میٹرو بس سروس کے امور اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں خواجہ احمد حسان، رمضان صدیق بھٹی، ماجد ظہور، علی رضا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی.

    مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک اور احسن اقدام، گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی.

    حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا۔ اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم بھی دے دیا

  • غلام محی الدین کیوں غائب ہیں‌ سکرین سے

    غلام محی الدین کیوں غائب ہیں‌ سکرین سے

    ماضی کے نامور اداکار غلام محی الدین ایک عرصہ سے چھوٹی اور بڑی سکرین سے غائب ہیں ان سے جب حال ہی میں سوال کیا گیا کہ ایسا کیوں ہے کیا کسی سے کوئی ناراضگی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے میں کسی سے ناراض نہیں ہوں بس اچھے اور پاور فل کردار کرنے کو ترجیح دیتا ہوں جب ایسا کردار آفر ہو گا تو نظر آﺅں گا اور میں شکر گزار ہوں اپنے پرستاروں کا جو مجھ سے آج تک محبت کرتے ہیںمیں ہلکے کردار کرکے ان کو مایوس نہیں کرنا چاہتا ۔مجھے بہت عرصے کے بعد رہبرا فلم میں ایک پاور فل کردار ملا تو میں نے حامی بھر لی ۔غلام محی الدین نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو شوز نہ ملنا بہت ہی زیادتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹر ی کی

    بہتر ی کے لئے اقدامات کرے۔اب جب فلمیں بن ہی رہی ہیں تو ان کو پراپر شوز ملنے چاہیں ۔غلام محی الدین نے کہا کہ مجھے گزرا ہوا وقت بہت یاد آتا ہے کہ کیا دن تھے فلمیں بنتی تھیں تو لوگ دیوانہ وار سینما گھروں کا رخ کرتے تھے ہر آرٹسٹ مصروف تھا کسی کو کسی کے ساتھ جیلسی نہیں ہوتی تھی وہ وقت تو یقینا واپس نہیں آسکتا لیکن یادیں دل میں آج تک بسی ہوئی ہیں ۔انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میں صبح سویرے گھر سے نکل جاتا تھا اور رات تک چھ چھ فلموں کی شوٹنگ کیا کرتا تھا۔