Baaghi TV

Author: +9251

  • ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر سے ایک ہوگئے

    ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر سے ایک ہوگئے

    ماورا حسین اور امیر گیلانی جو آخر ی بار ایکساتھ ڈرامہ سیریل ”صبات“ میں نظر آئے تھے ان دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا اب یہ جوڑی ایکبار پھر سے دیکھنے کو ملے گی ۔دونوں اداکار ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کے نئے ڈرامہ سیریل کےلئے کاسٹ کر لئے گئے ہیں کہانی کاشف انور کی لکھی ہوئی ہے ۔ڈرامہ ہم ٹی وی پر آن ائیر کیا جائیگا ۔
    واضح رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کے حوالے سے ماضی قریب میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ماورا حسین اعتراف کر چکی ہیں کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں اگر ہمارے پرستار ہمیں ایکساتھ دیکھنا چاہتے ہیں

    تو ہو بھی سکتا ہے کہ ہم شادی کر لیں ۔تاہم اس کے باوجود ابھی تک ان دونوں کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ دونوں جیون ساتھ بننے جا رہے ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہاجاتا ہے اور شائقین ایک بار پھر صبات جیسی کیمسٹری دیکھنے کے لئے منتظر ہیں اور ان کا یہ انتظار شہزاد کشمیری کے ڈرامے کے آن ائیر ہوتے ہی ختم ہونے جا رہا ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

    لاہور:مشتاق احمد سکھیرا اور رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا اور رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں۔

    ہفتے کولاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا اور سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)عثمان کوبری کردیا ہے،ہمارا بھی اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ گولیاں کا آرڈر نہیں دیا اور صرف سیاسی بنیادوں پر نامزد کیا گیا،حقائق کے منافی نام استغاثہ میں شامل ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پراسیکوٹر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اورسماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کو 8 سال ہونے والے ہیں سانخہ کے دوران پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والے اج بھی انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، نہ تو گولیوں چلانے والوں کو سزا ہوئی اور نہ ہی گولی چلانے کا حکم جاری کرنے والے قانون کی گرفت میں آئے۔

    سترہ جون دو ہزار چودہ لاہور کی تاریخ کا ایسا سیاہ دن تاریخ میں لکھا جا چکا ہے، اسی روز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منہاج القران مدرسہ اور ڈاکٹر طاہر قادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا، اسی دوران خواتین سمیت دس افراد پولیس کی گولیوں سے اپنی جانیں کھو گئے جبکہ سو سے ذائد افراد گولیوں سے شدید زخمی ہوئے۔

    ان 8 سالوں کے دوران ہر دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاون کے زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی باتیں ہوئیں لیکن ہوا کیا،نہ کوئی مجرم ٹھہرا اور نہ ہی کسی پر زمہ داری عائد کی جا سکی، عدالت میں ابھی بھی ان ایک سو اکیس پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کیس جاری ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام بڑے افسرا اج بھی بڑے عہدوں پر ترقیاں پانے کے ساتھ ساتھ پرکشش سیٹوں پر تعینات ہیں لیکن جن افراد نے اس سانحہ میں جانیں دیں ان کی لواحقین کے دلوں پر زخم اج بھی تازہ ہیں۔

    17جون 2014ء کی صبح 2 بجے پنجاب پولیس نے لاہورکے مضافاتی علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہرموجود رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے ایک آپریشن کا آغازکیا۔ پولیس کی ایک بھاری نفری پاکستان عوامی تحریک کے صدر مقام پہنچی، جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے رکاوٹیں ہٹانے کو کہا جو ان کے حساب سے غیر قانونی تھیں۔ یہ چھاپہ پولیس کے ان صبح کے معمول کے چھاپوں کے برعکس تھا جن کا انعقاد پولیس اس طرح کے معاملات میں کرتی ہے۔

    8 پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا موقف تھا کہ یہ رکاوٹیں قانونی ہیں اور یہ چار سال قبل اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور دفاتر کے گرد لگائی گئیں تھی،جب انہوں نے دہشت گرد طالبان گروپ کے خلاف فتویٰ دیا تھا

  • فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

    فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

    گزشتہ شب لاہور میں فلم ”رہبرا “ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل کے ساتھ احسن خان ،ریشم،میرا ،غلام محی الدین، مسعود بٹ ،پرویز کلیم، خلیل الرحمان قمر ،خاور ریاض ،سید نور و دیگر موجود تھے جبکہ عائشہ عمر مصروفیت کے باعث نہیں پہنچ سکیں۔ہم نے اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال سے بات کی انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر آپ خالی دل اوردماغ لیکر نہیں نکلیں گے بہت دن تک یہ فلم آپکو بہت کچھ یاد دلاتی رہے گی۔ دو سال سے کورونا کی وجہ سے فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تاخیر کا شکار تھا لیکن جیسے ہی سینما گھر کھلے ہیں تو ہم فلم سینما گھر لے آئے ہیں۔جب میں اس فلم لکھ رہا تھا

    تو میرے ذہن میں احسن خان اور عائشہ عمر ہی آئے اس لئے ان کو کاسٹ لیا ۔ایک سوال کے جواب میںامین اقبال نے کہا کہ میں فلمیں بنانے کا خواب لیکر ہی انڈسٹری میں آیا تھا لیکن جب ہم آئے فلمیں رک چکیں تھیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کریں ۔اس فلم کا میوزک سن کر آپ محسوس کریں گے کہ بہت دن کے بعد کچھ اچھا سننے کو مل رہا ہے راحت فتح علیخان اور عاصم اظہر جیسے گلوکاروں نے گیت گائے ہیں۔

  • صنم جنگ اور اظفر رحمان ساتھی بن گئے

    صنم جنگ اور اظفر رحمان ساتھی بن گئے

    اداکار ہ صنم جنگ اور اظفر رحمان شازیہ وجاہت کے نئے ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے۔ڈرامے کا نام کیا ہو گا اور دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہو گا ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں ،ابھی فی الحال اتنی ہی بات سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ یہ دونوں فنکار ایکساتھ نظر آئیں گے۔ان دونوں کے پرستار یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں ۔واضح رہے کہ شازیہ وجاہت کی پرڈیوس کی ہوئی فلم ”پردے میں رہنے دو “ حال ہی میں عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔فلم کچھ خاص بزنس نہیں کر سکی فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر اور علی رحمان خان مرکزی کردارو میں تھے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے سوشل ایشو کو ڈیل کرتی ہے جو ہر گھر بلکہ ہر دوسری لڑکی کا مسئلہ ہے کہ شادی کیوں نہیں ہوئی؟

    شادی ہو گئی ہے تو بے بی کیوں نہیں ہوا اور اگر بے بی نہیں ہوا تو یقینا لڑکی میں ہی مسئلہ ہو گا ۔ شازیہ وجاہت ایک منجھی ہوئی پرڈیوسر ہیں ان کے کریڈیٹ پر بہترین پراجیکٹس ہیں امید کی جا رہی ہے کہ صنم جنگ اور اظفر رحمان کے ساتھ نیا وینچر بھی پسند کیا جائیگا ۔صنم جنگ اب ایک سال میں ایک آدھ پراجیکٹ ہی کرتی ہیں یوں ان کے پرستار انکی چھوٹی سکرین پر واپسی کے منتظر رہتے ہیں اسی طرح سے اظفر رحمان کے پرستار بھی انہیں دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ۔

  • الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش

    الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش

    الحمراء لاہورمیں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش کا انعقاد کیا گیا،نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

    قومی جوہری پروگرام کے معماروں کو آرٹسٹوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا. نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے اہم موقع پر نمائش کے انعقاد پر الحمرا انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی.

    ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے امجد اسلام امجد کو آرٹسٹوں کا کام دیکھایا۔
    مقابلہ میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کے 130فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ مقابلہ میں ماہ چوہدری کی پہلی،بابر مصطفی کی دوسری جبکہ ہوزیلا زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    امجد اسلام امجد کا تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ آرٹسٹوں نے اپنے وطن کے محافظوں کی تصاویر پینٹ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ایٹمی طاقت ہونا اعزاز کی بات ہے۔ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے،اب ہمارے نوجوان نے اپنے وطن کی حفاظت کرنا ہے،اپنی ذمہ داریاں پہنچانے۔

    ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کرنے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ذوالفقار علی زلفی کا مزید کہنا تھا کہ آرٹ کے ذریعے نئی نسل کو اپنی عظمت ِرفتہ کے سفر سے آگا ہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کو آرٹسٹوں شاندار انداز میں پینٹ کیا۔منی ہارون نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50،دوسری پر آنے والے کو 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام،شیلڈ و سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔

    نمائش 30 مئی تک جاری رہے گی۔ تقریب کے آخر پر مقابلہ کے تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں۔

  • قصہ مہربانو :ماورا حسین بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    قصہ مہربانو :ماورا حسین بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    ڈرامہ سیریل ”قصہ مہربانو کا“ جسے عوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی،”ہم ایوارڈز “ کی بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں اداکارہ ماورا حسین کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ماورا حسین اس نامزدگی پر خاصی خوش ہیں ۔ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ ڈرامے میں احسن خان اور نعمان اعجاز کا بیٹا زاویار نعمان مرکزی کرداروں میں نظر آئے ۔اقبال حسین کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں ایک ایسے معاشرتی مسئلے کو اجاگر کیا گیا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لوگ گھبراہٹ کا شکارہوتے ہیں اوریہ مسئلہ ایک شوہر کا بیوی کے ساتھ زبردستی ’میریٹل ریپ‘ کا ہے ،جو لوگ ایسے مسائل کو ہائی لائٹ کرتے ہیں ان پر تنقید ہوتی ہے ۔قصہ مہر بانو کا میں معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کو

     

     

     

     

     

    ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی جسے دیکھنے والوں نے خاصا پسند کیا ۔احسن خان نے جو کردار ادا کیا وہ کافی سبق آموز تھا احسن اس سے قبل بھی ڈرامہ سیریل ”اڈاری“ میں ایسا کردار ادا کر چکے ہیں جس نے دیکھنے والوں کےلئے ایک نئی سوچ کو جنم دیا اور وہ سوچ تھی بچوں کی حفاظت اور جرم کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لانا۔
    واضح رہے کہ ماورا حسین ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھارت جا کربھی منوایا ۔

  • سینئر اداکار تنویر جمال کینسر میں مبتلا

    سینئر اداکار تنویر جمال کینسر میں مبتلا

    ٹی وی کے سینئر اداکار ”تنویر جمال “ جنہوں نے کئی سال تک ڈرامہ شائقین کے دلوں پر راج کیاہے ،ہر دلعزیز یہ فنکار کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ، علاج کی غرض سے انہیں جاپان لیجایا جا چکا ہے ان کے گھر والوں نے ان کے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ برس بھی ان کے کینسر میں مبتلا ہوجانے کی خبریں عام ہوئیں تو ان کی فیملی کی طرف سے تصدیق نہیں ہو سکی تھی کہ آیا ان خبروں میں کتنی سچائی ہے لیکن اس بار جب تنویر جمال کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تو ان کے اہلخانہ نے نہ صرف ایسی خبروں کی تصدیق کی ہے بلکہ دعاﺅں کی اپیل بھی کر دی ہے۔تنویر جمال کی بیماری کی خبر سن کر نہ صرف پرستار بلکہ ان کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ شوبز انڈسڑی سے جڑے تمام لوگ افسردہ ہیں اور ان کی صحت کےلئے دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ تنویز جمال کا نوے کی دہائی میں ڈنکا بجتا تھا ،ہوٹلنگ کے شعبے سے وابستہ اس فنکار نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کے کئییادگارڈراموں میں کام کیا ۔تنویر جمال نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے جس لڑکی سے شادی کی اس نے میری خاطر اسلام قبول کیا ،
    تنویر جمال کے بچے اور اہلیہ جاپان میں مقیم ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں تھوڑے عرصے کے بعد جاپان جانا پڑتا ہے ۔ان کے بیٹے نے جاپانی نژاد امریکی لڑکی جبکہ بیٹی نے پاکستانی نژاد جاپانی لڑکے سے شادی کر رکھی ہے

  • فہد مصطفی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے پہنچے لاس اینجلس

    فہد مصطفی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے پہنچے لاس اینجلس

    فہد مصطفی ان دنوں امریکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں فہد کے ساتھ ان کی بیوی بچوں کے علاوہ عاصم اظہر اور فیضان شیخ بھی موجود ہیں ،ان سب کا کہنا ہے کہ سارا سال اتنی مصروفیت ہوتی ہے کہ اپنے اور فیملی کے لئے وقت ہی نہیں نکلتا اس لیے ضروری ہے کہ سال میں ایک مرتبہ پر سکون ماحول میں فیملی کے ساتھ یادگار وقت گزارا جائے ۔فہد مصطفی اور ان کے فیملی کے اس ٹوور کی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سب کتنا کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔

    فہد مصطفی نہ صرف ایک کامیاب اداکارہیں بلکہ ایک کامیاب ترین پرڈیوسر بھی ہیں،ان کے پروڈکشن ہاﺅس سے بننے والے ڈرامے شائقین خاصے پسند کرتے ہیں۔ ماہرہ خان کے ساتھ عید الاضحی پر ان کی فلم ” قائداعظم زندہ باد“ ریلیز ہو رہی ہے، اس فلم کے پوسٹر کے مطابق فہد پولیس والے کی وردی میں نظر آرہے ہیں فہد کے پرستار ان کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھوکا ثابت ہو گی ۔فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشہ ہیں جبکہ نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کہانی لکھی ہے.

  • کانز فلم فیسیٹیول میں‌پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے جیوری ایوارڈ‌جیت لیا

    کانز فلم فیسیٹیول میں‌پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے جیوری ایوارڈ‌جیت لیا

    کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ”جوائے لینڈ” نے ان سرٹین ریگارڈ کی کیٹگری میں جیوری ایوارڈ جیت لیا ہے یقینا یہ ایک بڑی خوشخبری ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا امر ہے. یہ پہلا موقع ہے جب کانز فلم فیسٹیول کے لیے کسی پاکستانی فیچر فلم کو منتخب کیا گیا ہو۔اس سے قبل ہدایت کار صائم صادق کی مختصر فلم ‘ڈارلنگ’ 2019 میں کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی تھی۔‎‏مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی اس فلم نے فلمی میلے میں‌موجود لوگوں کے دل جیت لئے.

    کانز میں فیچر فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں کی محدود تعداد میں ہوتی ہے اور یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ ایک پاکستانی فلم نے یہ اعزاز حاصل کیا اور جیوری ایوارڈ بھی حاصل کیا.

    فلم کی کاسٹ‌ میں ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان اور رستی فاروق شامل ہیں۔ اس فلم کو سرمد کھوسٹ، اپوروا گرو چرن اور لارین مان نے پروڈیوس کیا ہے. فلم ”جوائے لینڈ ” کو جیوری ایوارڈ ملنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ‌گئی ہے، یقینا یہ ایوارڈ دوسرے فلم میکرز کو بھی حوصلہ دیگا کہ وہ ایسی چیز بنائیں جو دنیا کے اس بڑے میلے میں نہ صرف دکھائی جائے بلکہ اسے ایوارڈ بھی ملے. فلم سے جڑے لوگ کافی خوش ہیں سرمد سلطان کھوسٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں‌آرہا اور میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں.

  • عراق:اسرائیل سے تعلق ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ

    عراق:اسرائیل سے تعلق ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ

    عراقی پارلیمان نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنے پر موت یا عمر قید کی سزا کا نیا قانون منظور کر لیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس قانون کی منظوری عوامی امنگوں کی حقیقی آئینہ دار ہے۔ عراق کی 329 رکنی پارلیمان میں 275 ارکان نے اس مسودہ قانون کی حمایت کی۔تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس قانون کا نفاذ کیسے ممکن ہو گادوسری جانب، امریکہ نے اپنے رد عمل میں اس قانون سازی پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    اس ضمن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں نا صرف آزادی اظہار کے متاثر ہونے بلکہ اختلاف رائے کو دبانے کے بھی خدشات بہت واضح ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ عراق کے ہمسایہ ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور خطے کے لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنےکی کوششوں کے بھی برعکس ہے۔

    یاد رہے، رواں سال کے آغاز پر ایران نے نیم خود مختار عراقی کردستان کے شہر اربیل پر ایک درجن کے قریب بیلسٹک میزائل داغے تھے اور تب تہران نے کہا تھا کہ ایسا وہاں قائم اسرائیلی خفیہ اداروں کے ایک مبینہ مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔