Baaghi TV

Author: +9251

  • دیکھا مسلمانوں کا حشرنشرکردیا:بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے

    دیکھا مسلمانوں کا حشرنشرکردیا:بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے

    نئی دہلی :بی جے پی وزرامسلم دشمن اقدامات کو اپنا کارنامہ قرار دینے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں پچھلے چند ہفتوں سے شدت آگئی ہے اور اس نفرت کو بھی ہندوانتہا پسند اپنا کارنامہ قراردینے لگے ہیں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت کی ہندو قوم پرست جماعت کی ایک تقریب کے دوران بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں کے وزراء اعلیٰ نے مسلم مخالف پالیسیوں اور مسلم دشمنی پر مبنی کارروائیوں کو اپنے اپنے کارنامے کے طور پر پیش کیا ہے۔

     

    ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے ہفت روزہ ہندی اور انگریزی اخبارات کے 75 برس مکمل ہونے پر دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا اور اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اپنی اپنی ریاستوں میں مسلم مخالف اقدامات کو بڑے فخریہ انداز میں پیش کیا۔

    یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے سابقہ حکومتوں سے اپنی حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ مذہبی تہواروں کے دوران کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے لیکن اترپردیش میں کوئی فساد نہیں ہوا۔

     

    ادیتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ 2012ء سے 2017ء کے درمیان اترپردیش میں 700 فسادات ہوئے لیکن پچھلے پانچ برسوں کے دوران اترپردیش میں کوئی فسادات نہیں ہوئے۔

    یوگی ادیتیہ ناتھ نے اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی کا تہوار اور ہنومان جینتی کی تقریبات بھی شاندار اور پرامن طور پر گزریں جبکہ پہلی مرتبہ رمضان میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نمازیں سڑکوں پر نہیں ہوئیں اور مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر پوری طرح غائب ہو چکے ہیں۔انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر، بنارس میں کاشی وشوا ناتھ مندر کمپلیکس کی تزئین نو اور ریاست میں غیر قانونی ذبیحہ خانوں کو بند کیے جانے کو بھی اپنا کارنامہ قرار دیا۔

    آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا نے کہا کہ لفظ مدرسہ کو ہی مٹا دینا چاہیے کیونکہ جب تک یہ لفظ باقی رہے گا اس وقت تک کوئی بچہ نہ تو ڈاکٹر او رنہ ہی انجینئر بن سکے گا۔ مدارس میں بچوں کو داخل کرانا انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آسام میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی تعلیمات پر اخراجات بند کر دیے گئے ہیں۔ تمام مسلمان دراصل ہندو ہیں، اس دھرتی پر کوئی بھی مسلمان نہیں آیا اس لیے اگر کوئی مسلم بچہ قابل تعریف کام کرتا ہے تو اس کا سہرا اس کے ہندو ماضی کو جاتا ہے۔

    اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے، دراندازوں کی شناخت کے لیے خصوصی مہم چلانے اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو سخت بنانے کے اپنے کارناموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ریاستیں بھی ان کے اس اقدام کی پیروی کریں گی۔

    بھارت کے مسلم رہنماؤں نے بی جے پی کے وزراء اعلیٰ کے بیانات کی سخت مذمت اور اُن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلاموفوبیا کا بدترین نمونہ قرار دیا ہے۔

  • کانسٹیبل کمال کی نماز جنازہ ادا،ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچاوں گا،حمزہ شہباز

    کانسٹیبل کمال کی نماز جنازہ ادا،ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچاوں گا،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پولیس لائنز آمد ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی پی ٹی آئی کے عہدیدارکے گھر ڈیوٹی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی.وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے شہید کانسٹیبل کمال احمد کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی.

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا شہیدکانسٹیبل کمال احمد کے بیٹے اوربھائیوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرے پاس آپ کے ساتھ اظہار افسوس کے لئے الفاظ نہیں ہیں جن لوگوں نے یہ ظلم کیا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کاشہید پولیس اہلکار کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا.

    حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ شہید پولیس اہلکار کمال احمد نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دیا۔5بچوں کے شہید باپ پولیس کانسٹیبل کمال احمد قوم کا ہیرو ہے۔ قوم کو بہادرسپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے،حکومت شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، سوگوار خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نماز جنازہ میں خواجہ سلمان رفیق، عطا ا للہ تارڑ،عمران گورایہ،طلحہ برکی،مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران،انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی.

  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےرکن کی نمازجنازہ میں ایرانیوں کی بھرپورشرکت،قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےرکن کی نمازجنازہ میں ایرانیوں کی بھرپورشرکت،قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےرکن کی نمازجنازہ میں ایرانیوں کی بھرپورشرکت ،اطلاعات کے مطابق ایرانی دارالحکومت میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے رکن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران میں ایک جلوس جنازہ نکالا گیا ہے۔

    کرنل حسن سید خدائی پر حملہ تہران میں شام چار بجے کے قریب ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق (1130 GMT) اتوار کو جب دو موٹر سائیکل سواروں نے اسے اپنی کار میں پانچ گولیاں ماریں، اور موقع سے فرار ہو گئے۔ایک بیان میں، IRGC نے کہا کہ یہ قتل "انقلاب مخالف عناصر” نے کیا اور مزید کہا کہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

    منگل کو ریاستی اور فوجی حکام کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے جلوس میں حصہ لیا۔پیر کی شام بھی دارالحکومت میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر نے بھی شرکت کی۔اس سے پہلے پیر کو صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس عمل کے پیچھے "عالمی تکبر” ہے، اور شہید کے خون کا "یقینی بدلہ” لینے کا عزم کیا۔

    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے بھی خبردار کیا کہ ایران کرنل کو قتل کرنے والوں سے "سخت” انتقام لے گا۔ ایرانی مسلح افواج کے چیفس آف سٹاف کے چیئرمین میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اس قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

    پیر کے روز، محصور غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد تحریک نے کہا کہ کرنل خدائی کا قتل فلسطینی مزاحمتی رہنما فتحی شقاقی کے ساتھ کیا ہوا تھا، جسے 26 اکتوبر 1995 کو مالٹا کے ڈپلومیٹ ہوٹل کے سامنے چھ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شمال مشرقی ساحلی قصبے سلیما میں اسرائیلی موساد کی جاسوسی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دو ایجنٹوں پر مشتمل ایک ہٹ ٹیم کے ذریعے۔

    امت مسلمہ کے خلاف افسوسناک دہشت گردانہ حملوں کا بیان تل ابیب حکومت اور اس کے اتحادیوں کی مجرمانہ نوعیت کو مسلمانوں کے حلیف اور بدترین دشمن ثابت کرتا ہے۔

    ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کرنل خدائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی تمام بین الاقوامی صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

  • وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب

    وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب

    بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 مئی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

    اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کےخلاف بلوچستان اسمبلی کے14 اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔

    بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن قائم مقام گورنر کو بھجوائی تھی جس کی سمری پر قائم مقام گورنر نے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد 3 سے 7 روز بحث اور ووٹنگ کے لئے دئیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکیخلاف تحریک اعتماد لانے کی تصدیق کرتے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبرپورے ہیں، تحریک کامیاب ہو گی۔ تمام اتحادی جماعتیں مشاورت کرکے نیا قائد ایوان نامزدکریں گے.

    یار محمد رند نے کہا تھا کہ بلوچستان کےعوام چاہتے ہیں عبدالقدوس بزنجوکومنصب سے ہٹایا جائے، عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان کےعوام اورارکان اسمبلی مایوس ہیں، تحریک عدم اعتماد پرساتھیوں نےدستخط کردیئے ہیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بہت فکرمند ہیں، صوبے میں بہت بُری صورتحال ہے، لگ رہا ہے آنے والا بجٹ جناح روڈ پرپیش کیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ جسم کے ایک حصے پر کینسرہوجائے تواسے کاٹ دیا جاتا ہے، ہم توسمجھ رہے تھے جام کمال کے بعد مثبت تبدیلی آئے گی، بلوچستان کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، یہ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ہم نے عبدالقدوس بزنجوکوبہتری کا موقع دیا، جام کمال نے تین سال حکمرانی کرلی، بزنجوتین ماہ بھی نہیں کرسکیں گے، بلوچستان کے لوگ عبدالقدوس بزنجوسے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

    رپورت کے مطابق 25 اکتوبر 2021ء کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی تاہم اس تحریک سے قبل ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    جبکہ 9 جنوری 2018ء کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی انہوں نے تحریک سے قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس وقت وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن صوبے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی۔

  • طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

    طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

    کابل: طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئے یو اے ای سے معاہدہ کرے گی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکی اور قطر کے ساتھ مہینوں سے جاری گفتگو کے بعد قائم مقام نائب وزیر اعظم کے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ وہ افغانستان میں ائیرپورٹ معاملات چلا سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ملا عبد الغنی برادر نے اس معاملے کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا تھا اور بعد ازاں کابل میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ یو اے ای کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ائیر پورٹ کی تجدید کرنے جا رہی ہے۔

    یہ بات اب تک واضح نہیں ہے کہ کیا کہ معاہدہ انتظامات کی حد تک ہے یا اس میں ائیر پورٹ کی سیکیورٹی بھی شامل ہے، سیکیورٹی طالبان کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے جنہوں نے دہائیوں تک امریکی زیر قیادت نیٹو افواج سے جنگ لڑی اور کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی افواج کی واپسی نہیں چاہتے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر معاملے پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع نے مذاکرات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ قطر کے ساتھ مذاکرات کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ دوحہ کی شرط پر قطری سیکیورٹی کے اہلکار ائیر پورٹ پر موجود رہیں گے۔

    ترکی اور قطر نے گزشتہ سال کے وسط میں جب غیر ملکی افواج کے انخلا پر طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہوائی اڈے کی کارروائیوں اور سیکیورٹی میں مدد کے لیے عارضی تکنیکی ٹیمیں بھیجی تھیں۔

    ائیر پورٹ سے متعلق ہونے والی گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ممالک افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سخت گیر گروپ کی حکومت کو کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے’رائٹرز‘کےمطابق ذرائع نے گزشتہ سال گفتگو کے آغاز کے حوالے سے آگاہ کرتےہوئے بتایا تھا کہ اماراتی قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنےکے خواہاں ہیں۔قطر اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برسوں سے کشیدہ رہے ہیں کیونکہ وہ علاقائی اثرو رسوخ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

  • چیف سیکریٹری سمیت تمام سرکاری ملازمین سے سب حساب لیا جائے گا،پرویزالہی

    چیف سیکریٹری سمیت تمام سرکاری ملازمین سے سب حساب لیا جائے گا،پرویزالہی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خان صاحب کی کال آئے گی سب وہاں پہنچیں گے، انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم خان صاحب کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں، یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز نے انتہا کردی ہے، پولیس ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ میں دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہوئی، علامہ اقبال کی بہو بیگم ناصرہ جاوید کے گھر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، باپ، بیٹا علامہ اقبال کے شعر پڑھتے ہیں، انہیں شرم نہیں آتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کا کسٹوڈین ہوں ، اس واقعے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کے اپنے گھروں میں خواتین نہیں ہیں کیا، چیف سیکریٹری سمیت تمام سرکاری ملازمین سن لیں ان سے سب حساب لیا جائے گا۔

    ق لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کی ایک کال پر ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آتے ہیں، ان کی ساری پریشانی ہے عمران کے بڑے بڑے جلسوں سے ہے۔
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بات کرنے والے ہیں وہ خان صاحب سے بات کریں گے تو بات آگے بڑھے گی۔

  • گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    لاہور:گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف پہیہ جام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیے جانے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

     

    گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل کا کہنا ہے کہ گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو آج کے اجلاس میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت نے سیکڑوں کنٹینرز غیر قانونی طور پر پکڑ لیے ہیں۔

     

    ادھر اطلاعات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، اسلام اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

     

    راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، لاہور اور اسلام آباد میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

     

    محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق موٹروے کو بھی تمام طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

  • منشیات فروشی کے خلاف سندھ حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی

    منشیات فروشی کے خلاف سندھ حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی

    کراچی : منشیات فروشی کے خلاف کراچی پولیس نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے منشیات کی لت ختم کرنے کا ٹاسک پورا کرنے کے لیے کراچی پولیس نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے منشیات پکڑنے کی بجائے منشیات فروشوں اور ڈیلرز کی گرفتاریوں پر توجہ مرکوز کر دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اس سلسلے میں بتایا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کراچی پولیس نے بہت بڑا اقدم اٹھا رکھا ہے، اب ہم حکمت عملی کو تبدیل کر کے منشیات فروشوں اور ڈیلرز کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
    غلام نبی میمن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس کی بجائے کہ ہم منشیات پکڑنے پر توجہ مرکوز کریں، ہم نے منشیات فروخت کرنے اور اس کے ڈیلرز کے خلاف کام کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، اس سلسلے میں شہر میں سرگرم منشیات فروش اور ڈیلرز کی فہرست بھی تیار کر رکھی ہے ۔
    کراچی پولیس چیف کے مطابق فہرست میں موجود کئی منشیات فرشوں کو گرفتار کر کے جیل بھی بھجوایا جا چکا ہے، اور اب اگلے قدم کے طور پر ان منشیات فروشوں کے خلاف مضبوط کیسز تیار کیے جائیں گے، انھوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف بہتر سے بہتر کیس بنائیں۔

    انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف حکومت سے خصوصی پراسیکیوٹرز مختص کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، کیوں کہ اس پر پیسا بھی لگتا ہے اور دوسری طرف منشیات فروشوں کے پاس پیسہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ حکومت نے جو منشیات کے لیے نیا قانون پاس کیا ہے، اس کے تحت منشیات پر سخت سزائیں رکھی گئی ہیں، اگر اچھے کیسز بنیں گے تو سزا بھی زیادہ ہوگی۔

  • دعا زہرہ کو 30 مئی تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    دعا زہرہ کو 30 مئی تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو تیس مئی کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام صوبوں کی پولیس کولڑکی کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی بازیابی اور پسند کی شادی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ کامران افضل، ایس ایس پی ایسٹ، دعا زہرا کے والدین اور دیگر پیش ہوئے،عدالت نے دعا زہرا کی بازیابی اور پسند کی شادی کے معاملے پرکیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو تمام صوبوں کی پولیس کو ہدایات جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔
    آئی جی سندھ نے عدالت سے کہا کہ دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق آگاہ کریں گے ۔
    ڈی آئی جی سی آئی اے لاہور نے لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ ہم نے بچی کی عمر کے تعین کی درخواست دی تھی مسترد جو ہوگئی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ معاملہ یہاں کا ہے کیس یہیں ختم ہوگا حتمی فیصلہ بھی یہیں ہوگا۔

    سندھ میں میرج ریسٹرینڈ ایکٹ ہے کہیں اورشاید نہیں ہے۔ بچی کو یہاں لانا پڑے گا یہیں کیس کا فیصلہ ہوگا۔پولیس حکام نے بتایامظفرآباد کی لوکیشن ٹریس ہوئی مگر کل تمام نمبرز بند ہوگئے۔ سگنلز بالاکوٹ میں لوکیٹ ہوئے وہاں لڑکی اور لڑکا والدہ کے ساتھ تھے۔عدالت نے کہا کہ ہم قانون کے پابند ہیں، جو خلاف ورزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں۔
    والدین کو دیکھیں، پریشان ہیں۔ ایک دفعہ تو لڑکی کو پیش کرنا ہوگا تاکہ بیان ریکارڈ ہوسکے۔ ابھی تک شناختی کارڈز بلاک ہوئے نہ کوئی اور کارروائی کی گئی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جب لاہور میں عدالت میں بیان ہوا سندھ پولیس موجود تھی پولیس نے کہا کہ جی ہم موجود تھے، مگر عدالت نے ہمیں کسٹڈی نہیں دی۔عدالت نے کہا کہ کسٹڈی لینے کا وقت تھا، آپ نے مِس کر دیا، اب موبائل کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
    پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ایک ہفتہ کا وقت دے دیں کوشش کررہے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ اتنا وقت نہیں ہے آپ والدین کی حالت دیکھیں۔ جائیں بچی کو ابھی تلاش کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ پی جی صاحب آپ جانتے ہیں ناں، ہم افسران کو ہٹانے کا بھی حکم دے سکتے ہیں۔ جو افسر ناکام ہوگا اس کے خلاف آرڈر پاس کریں گے۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ہم آئی بی کے ذریعے بھی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ لڑکی بازیاب ہوجائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    کراچی : سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ یکم جون سے 31جولائی تک صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیاہے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
    چند روز قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی پالیسی جاری کر دی تھی۔
    ذرائع کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے گرمی شدت کے سبب تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے پانچویں کلاس تک چھٹیاں دی گئیں۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے اوقات کار بھی صبح 8 سے 11 بجے کر دئیے گئے۔
    وفاقی نظامت تعلیم نے چھٹیوں اور اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔