Baaghi TV

Author: +9251

  • مشہور مزاحیہ اداکار  رنگیلا کی زندگی سے موت تک کا سفر

    مشہور مزاحیہ اداکار رنگیلا کی زندگی سے موت تک کا سفر

    رنگیلا کا اصل نام سعید علی خان تھا اور وہ 1937ء میں ننگر ہار افغانستان میں پیدا ہوئے تھے۔ رنگیلا کی پیدائش کے بعد ان کے والد افغانستان سے پشاور منتقل ہوگئے۔ قیام پاکستان کے بعد رنگیلا نے لاہور کا رخ کیا اور وہ برش و رنگ کی دنیا سے وابستہ ہوکر پینٹر بن گئے۔ اسی زمانے میں انہوں نے دلیپ کمار اور نورجہاں کی فلم جگنو دیکھی جسے دیکھ کر انہیں خود بھی اداکاری کا شوق ہوا۔ 1957ء میں ہدایت کار عطا اللہ ہاشمی نے انہیں اپنی فلم داتا میں ایک مختصر سا کردار دیا اور یوں ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا۔ بعدازاں شباب کیرانوی کی فلم ثریا اور اشفاق ملک کی فلم گہرا داغ نے انہیں صف اوّل کا مزاحیہ اداکار بنادیا۔

    2جنوری1968ء کو ریلیز ہونے والی ہدایت ظفر شباب کی فلم سنگ دل نے ان کے فلمی کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا۔ اس فلم میں ان کا تکیہ کلام ’’تین برس تک ہانگ کانگ کے نلکوں کا پانی پیا ہے کوئی حقہ نہیں پیا‘‘ بے حد مقبول ہوا۔ 1969ء میں رنگیلا نے اپنے ذاتی پروڈکشن ہائوس سے فلم دیا اور طوفان کا آغاز کیا۔ اس فلم کے کہانی نگار اور ہدایت کار بھی وہ خود تھے اور انہوں نے اس فلم میں ایک گانا بھی گایا تھا۔ اس فلم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے جس کے بعد رنگیلا فلمی صنعت میں بطور ہدایت کار اور گلوکار مستحکم ہوگئے۔ ان کی دیگر فلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، میری زندگی ہے نغمہ، میں بھی تو انسان ہوں، پردے میں رہنے دو، رنگیلا اور منور ظریف، بے ایمان اور میں منجھی کتھے ڈاہواں شامل ہیں۔ ان کی فلم کبڑا عاشق کی ناکامی نے انہیں بڑا دھچکا پہنچایا تاہم رنگیلا نے ہمت نہ ہاری اور چند برس کے بعد ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں راج کرنے لگے۔

    اس دور میں ان کی فلموں عورت راج ، سونا چاندی اور انسان اور گدھا نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ رنگیلا نے مجموعی طور پر 660 فلموں میں کام کیا جن میں 244 فلمیں اردو میں، 362 فلمیں پنجابی میں، 33 فلمیں ڈبل ورژن میں، 19 فلمیں پشتو میں اور ایک ایک فلم ہندکو اور سندھی میں بنائی گئی تھیں۔ رنگیلا نے متعدد اعزازات بھی حاصل کئے جن میں 2004ء میں حکومت پاکستان کا دیا گیا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سرفہرست تھا۔ پاکستان کے مشہور مزاحیہ اداکار، فلمساز، ہدایت کار، کہانی نگار، گلوکار، موسیقار اور تقسیم کار رنگیلا24مئی 2005کو لاہور میں وفات پاگئے۔

  • نامور سفر نامہ نگار طاہر انوار پاشا کے چوتھے سفر نامہ "ایورسٹ کی سر زمین _سفر نامہ نیپال ” کی تقریب رونمائی

    نامور سفر نامہ نگار طاہر انوار پاشا کے چوتھے سفر نامہ "ایورسٹ کی سر زمین _سفر نامہ نیپال ” کی تقریب رونمائی

    لاہور:پاکستان کے مشہور ، معروف اور نامور سفر نامہ نگار طاہر انوار پاشا کے چوتھے سفر نامہ "ایورسٹ کی سر زمین _سفر نامہ نیپال ” کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق اس پررونق تقریب رونمائی کا انعقاد اورینٹل کالج اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کیا گیا

     

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کی مقررین اور مہمان خصوصی میں محترمہ سملی اعوان ، حسین احمد شیرازی ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر ، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کارٹونسٹ جاوید اقبال ، شاہد ظہیر سید ، ڈاکٹر عائشہ عظیم ، ناصر محمود ملک ، ڈائریکٹر الحمرا ذولفقار علی زلفی سمیت دیگر کی شرکت

    اطلاعات کے مطابق اس پررونق تقریب میں موجود شرکا سے سفر نامے کو خوب پذیرائی ملی ، اس موقع پر شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ حاضرین محفل کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ طاہر صاحب اپنا سفر یونہی جاری رکھیں گے ،شرکاکا کہنا تھا کہ اور اپنے سفر ناموں سے نوجوان نسل کو مائل کرتے رہیں گے کہ وہ بھی سفر کریں اور لکھنے کے ہنر کو فروغ دیں ،

    طاہر انورپاشا کا کہنا تھا کہ ان کے اس سفر نامے میں خاموش پیغام یے جو میاں بیوی کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بیگم کے ساتھ نا صرف اچھا سفر کیا جا سکتا بلکہ ایک کامیاب سفر نامہ بھی لکھا جا سکتا ہے ،

    شرکا نے کہا کہ سفر نامے میں محض حقائق پر مبنی سفر نامہ پیش کرنے کا ہنر طاہر صاحب سے بہتر کوئی نہیں جانتا ، ان کے سفر نامے سے دوسرے ملکوں کی ثقافت اور تاریخی عمسرتوں ڈے بھی روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے ،

  • ‏عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے  کی کال دیدی

    ‏عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دیدی

    اسلام آباد:عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں حکومت ختم ہونے اور پے در جلسوں کے بعد اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا بدھ سے آغاز ہو گا، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوابی پہنچیں گے، امبار انٹر چینج سے جلوس کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ رکاوٹیں، موٹر وے سمیت تمام راستے بند کر دیئے گئے، پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں پی ٹی آئی کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دوں گا، ریڈ زون سمیت پورے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی اہم، رینجرز اور فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا، خاص طور پر چاہوں گا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ نکلیں، عوام سے درخواست ہے کہ ملک بھر سے نکلیں، ملک میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہم پر امریکا کےغلاموں کو مسلط کیاگیا، غلاموں میں ہمت نہیں کہ امریکا کو جواب دیں، ہم اگر نہیں نکلیں تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے،

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہاہے اس کو ضائع نہ کریں۔ کل حقیقی مارچ کی قیادت کروں گا،جیلوں سے ڈرنانہیں، ہمارا مقصد ایک ہے اسمبلیاں تحلیل کریں اور الیکشن کرائیں، اللہ کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں، حقیقی آزادی کے لئے عوام دیگر شہروں سے بھی نکلے، کامیاب ہو گئے تو ان کٹھ پتلیوں سے بھی آزاد ہو جائیں گے، باہر کے سامراجوں کو اس قسم کے غلاموں کی ضرورت ہوتی ہے، عوام جہاد سمجھ کر نکلیں، عوام کی جتنی تعداد ہوگی اتنی جیلوں میں جگہ نہیں ہے۔

  • سعودی عرب پاکستان کے ذمہ واجب الادا 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھا رہے ہیں‌:سعودی وزیر

    سعودی عرب پاکستان کے ذمہ واجب الادا 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھا رہے ہیں‌:سعودی وزیر

    ڈیووس: سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے کہا کہ پاکستان کو دیے جانے والے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر سعودی وزیرخزانہ نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس وقت 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

    رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔

    محمد الجدان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشن پر غور کریں گے۔

    پاکستان کو اس وقت افراط زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے سبب زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مملکت کا اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے کی بحالی کے اوپر منڈلاتے خدشات کی وجہ سے مارکیٹ اور معیشت کو بہت زیادہ عدم استحکام کا سامنا ہے۔

  • سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    لاہور:سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    اس حوالے سے میاں محمود الرشید نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

    دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔سعدیہ سہیل کاکہنا تھا کہ پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے، گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے۔

  • سڑکوں پر نکلنے سے ملک کا نقصان ہو گا۔عمران خان کا ویڈیو بیان وائرل

    سڑکوں پر نکلنے سے ملک کا نقصان ہو گا۔عمران خان کا ویڈیو بیان وائرل

    اسلام آباد:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور آج وہ اسلام آباد پہنچیں گے عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزادی مارچ میں نکلیں اور جب تک اس حکومت کا خاتمہ نہین ہوتا تب تک وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

    تاہم دوسری جانب عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ویڈیو اسوقت کی ہے جب عمران خان وزیراعظم تھے اور غالبا تحریک لبیک احتجاج کر رہی تھی اس ویڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ یہ کہتے ہیں ملک بند کر دیں گے کچھ نہیں چلنے دیں گے اس سے کیا ہو گا غریب عوام کو نقصان ہو گا دیہاڑی دار کو نقصان ہو گا آپ نے انکی باتوں میں نہیں آنا ملک دشمن عناصر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں سڑکیں بند کرنے سے ملک کا نقصان ہو گا

    عمران خان اپنے اس بیان سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں اور اب لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہویے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یوٹرن کے بارے میں مشہور عمران خان کے کئی ایسے بیانات ہیں جس میں بعد میں انہوں نے یوٹرن لیا اب موجودہ حکومت بھی یہی کہ رہی ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ دھرنے دیئے جائیں ملک کو معاشی استحکام چاہیے دھرنے ہوں گے تو کاروبار بند ہو گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا لیکن عمران خان بضد ہیں اور وہ ہر صورت لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں

     

    عمران خان کا یہ پرانا بیان ہے جو ٹی ایل پی کے دھرنے کے موقع پر دیا گیا تھا جو اب وائرل کیا جارہا ہے

     

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے ایسے میں عمران خان اسلام آباد کیسے پہنچتے ہیں یہ آج واضح ہو جایے گا صوابی میں ہیلی پیڈ بنا لیا گیا ہے عمران خان پشاور سے صوابی ہیلی کاپٹر پر صوابی تک آئیں گے اسکے بعد مارچ کی قیادت کریں گے اور اسلام آباد کی جانب نکلیں گے

  • سنجیدہ طرز عمل نہ اپنایا گیا تو ملک انارکی طرف مزید بڑھے گی۔ سراج الحق

    سنجیدہ طرز عمل نہ اپنایا گیا تو ملک انارکی طرف مزید بڑھے گی۔ سراج الحق

    ملک کی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی:اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے والی تینوں بڑی جماعتیں اور ان کےسرپرست ہیں۔حکمران اوراوراپوزیشن جماعتیں 22کروڑ عوام کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔

    سراج الحق نے کہا ہےکہ اسلام آباد کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔ سراج الحق نے سیاسی جماعتوں‌ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو خبردار کرتا ہوں کہ سری لنکا ایسی صورت حال سے عبرت حاصل کریں۔

    سراج الحق نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے۔گرفتاریاں اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں۔پولیس نوجوان کی شہادت افسوس ناک، اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے کارکنوں کے رویوں کا جائزہ لیں۔

    سراج الحق نے اس موقع پر کہا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست نے پاکستان کے کلچر کو تباہ کر دیا۔سیاست دشمنی اور تشدد میں بدل گئی، حکمران جماعتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔سنجیدہ طرز عمل نہ اپنایا گیا تو ملک انارکی طرف مزید بڑھے گی۔

  • کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    اسلام آباد:عمران خان کے لیے مشکلات میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ وہ کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کاارادہ پر امن احتجاج کانہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔

    اس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سکیورٹی اہم ہے، ریڈ زون کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےگی، ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے جتھے خیبرپختونخوا سے اسلحہ بردار ہو کر آئیں گے، عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ 2 سے 3 دن نہیں بلکہ کل شام تک حالات نارمل ہو جائیں گے، اگر اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔

    پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

  • سابق صدررفیق تارڑ کے پوتے عطا اللہ تارڑ کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

    سابق صدررفیق تارڑ کے پوتے عطا اللہ تارڑ کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے عطا اللہ تارڑ کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا، وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق تارڑ کو اعزازی اور غیر معاوضہ کی بنیاد پر ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما فوری طور پر ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔

    مسلم لیگ (ن) کے عطا اللہ تارڑ کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔تارڑ ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری بھی ہیں۔

    دوسری طرف ن لیگ کی طرف سے کچھ ایسا ہی پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عطا اللہ تارڑ اب پنجاب حکومت کے ترجمان ہوں گے

    وہ سابق پاکستانی صدر محمد رفیق تارڑ کے پوتے ہیں اور لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز کر چکے ہیں۔

  • پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

    پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

    لاہور:پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے شہید کانسٹیبل سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاون محمد علی بٹ کہتے ہیں کہ چوہدری پرویز الٰہی نے جو بیان احمد کمال کے حوالے سے دیا ہے وہ تکلیف دہ ہے ، ان کا کہناتھا کہ چوہدری پرویز الہی کی سیکورٹی بھی تو یہی پولیس کرتی ہے انہوں نے کون سا ایٹم بم چلایا ہے کہ ان کوسیکورٹی کی ضرورت ہے پھربھی پولیس ذمہ داری نبھاتی ہے ،

     

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک چوہدری پرویز الٰہی پولیس اور احمد کمال کے خاندان سے معافی نہیں مانگتے ان کو سیکورٹی نہیں دی جائے گی

    اس سے قبل پنجاب پولیس کے ترجمان نے پرویز الٰہی کے بیان کا ویڈیو کلپ لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان دن رات فرائض کی انجام دہی میں قربانیاں دیتے ہیں اور اپنے کم سن بچوں اور اہلِ خانہ کو چھوڑ کر جامِ شہادت نوش کرتے ہیں۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ شہید کے 5 کم سن بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنے کے بجائے ان کی توہین اور شہید کو شہید ماننے سے ہی انکار کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کل رات ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ کسی کوکیاپتہ اس کےگھرآنے والاچور ہے یاڈاکو،کون ہے ؟

    یاد رہے کہ لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے متعلق پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ گھرمیں بہن، بیٹی،بہو اوربیوی ہو تو کوئی دروازہ توڑکرآجائےتو وہ کیا سمجھے گا؟ وہ یہی سمجھےگاکہ ڈاکوآگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ جو سلوک ہوتاہےوہ ہوااس کےساتھ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید ہوگئے تھے۔