Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک کی بڑی شاہرائیں ٹریفک کےلیے بند

    ملک کی بڑی شاہرائیں ٹریفک کےلیے بند

    لاہور: ملک کی بڑی شاہرائیں ٹریفک کےلیے بند ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے ملک کی بڑی شاہرات کو ٹریفک کےلیے بند کردیا ہے ، حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران امن و امان کی صورتحال کے باعث موٹر وے، جی ٹی روڈ اور ملتان روڈ پر درج ذیل پوائنٹس بند ہیں۔
    ایم 1۔ پشاور اسلام آباد موٹروے
    1. صوابی انٹرچینج
    2. صوابی انٹر چینج سے برہان انٹر چینج تک سڑک بند۔
    M2 لاہور تا اسلام آباد موٹروے
    3. کوٹ مومن انٹرچینج
    4. سلام انٹرچینج
    5. بھیرہ انٹرچینج
    6. بابو سابو انٹرچینج
    7. ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج۔
    جی ٹی روڈ
    1. اٹک میں انڈس پل۔
    2. برہان کے قریب ہیرو پل
    3. مشرقی بائی پاس پنگا ریسٹورنٹ لاہور کے قریب۔
    ملتان روڈ
    1. ٹھوکر نیاز بیگ

    امن و امان کی صورت حال بھی بتائی جارہی ہے جس کے مطابق اب صورت حال کچھ اس وقت حسب ذیل ہے:-
    1. پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ۔
    2. روڈ بلاک کی صورتحال اسلام آباد

    ▪️تھرڈ ایونیو مری روڈ کا موڑ: بلاک
    ▪️سری نگر ہائی وے مری روڈ موڑ: بلاک
    ▪️ڈھوکری چوک: کھلا لیکن سڑک کے اطراف میں کنٹینر رکھے ہوئے ہیں۔
    ▪️ سر نگر ہائی وے ڈھوکری چوک سے ایس پی سٹی آفس کی طرف: بلاک
    ▪️ سرینا چوک: بلاک
    ▪️ ایمبیسی روڈ: کھلی لیکن کنٹینرز رکھے ہوئے ہیں۔ سڑک کے اطراف میں۔
    ▪️ نادرا چوک: بلاک
    ▪️ایکسپریس چوک: بلاک
    ▪️ میریٹ چوک: بلاک

    3. مندرجہ ذیل مقامات پر جی ٹی روڈ بند ہے۔
    + سگیاں پل
    موٹروے
    +جہلم
    پرانا اور نیا پل
    + دریائے اٹک پل پر

    – قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں ،جس کے مطابق
    – – زمینی صورتحال کے لحاظ سے آج رات یا کل تک جڑواں شہروں میں سیلولر سگنل سروس بھی معطل ہو سکتی ہے۔
    – وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد تک لانگ مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جب کہ پی ٹی آئی نے اپنا احتجاجی لائحہ عمل جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ نتیجتاً پولیس اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تشدد دیکھنے میں آنے کا امکان ہے۔ عملے کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتجاج/سیاسی اجتماع سے دور رہیں۔

  • ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:وزارت داخلہ

    ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:وزارت داخلہ

    اسلام آباد: ملک کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں‌ کی جائےگی:ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں موبائل فون یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دی تھی تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب تک جاری نہیں ہوسکا۔

    دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے، اور موٹروے ایم ون کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • آزادی مارچ:لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ

    آزادی مارچ:لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ

    لاہور: آزادی مارچ:لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ ،اطلاعات کے مطابق ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    ترجمان کے مطابق کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔
    ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

     

    ادھرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پربندکی گئی، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ میٹرو سروس کی مزید بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کرکیا جائےگا۔ لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری فیض آباد تعینات کردی گئی ہے، آج رات سے فیض آباد مکمل سِیل کردیا جائےگا۔

    ادھراسلام آباد پولیس نے ڈی چوک میں پہنچے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے ڈی چوک میں تحریک انصاف کے 7کارکنان گرفتار کرلیے جنہیں تھانہ رمنا اور تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

  • طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

    طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

    اسلام آباد: طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کےبعد جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ساتھ اسلام آباد جانے کا وعدہ کررکھا ہے وہاں اس لانگ مارچ کو ناپسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ، اسلام آباد کے طالب علموں نے اس لانگ مارچ کی مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ وہ لانگ مارچ نہیں کریں گے

    طلبا نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے ایجنڈے لے کر اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں۔اور وہ نہیں جانتے کہ اس دوران تعلیم کا کتنا نقصان ہوتا ہے ، ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ اس لانگ مارچ کے خلاف ہیں

    شاید اسی حوالے سے ایک طالب علم نے ویڈیو پیغام دیا ہے کہ وہ عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کرتے ہیں۔ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلام آباد کو سیاسی منڈی بنا دیا ہے۔طالب علم کا کہنا تھاکہ اس لانگ مارچ سے ہماری تعلیم کا ہرج ہو رہا ہے،طالب علم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کووڈ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ، اب عمران خان کے دھرنوں نے مسائل پیدا کر دیے۔

    ایک طالب علم نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران۔آپ کے بچے باہر پڑھ رہے، آپ ہمارے مستقبل کے پیچھے کیوں پڑے ہو۔اس طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کو ملتوی کریں

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری،اوپن مارکیٹ میں 202 روپے کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری،اوپن مارکیٹ میں 202 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار 201 روپے سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 202 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 45 پیسے کی کمی سے 200.48روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بعد دوپہر طلب بڑھنے کے سبب ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 48پیسے کے اضافے سے 201.41روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 202روپے کی بلند سطح پر بند ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں یہ افواہیں بھی زیرگردش ہیں کہ آئی ایم ایف حکام جنوری میں طے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے، بجلی پیٹرول پر سبسڈی ختم کرکے پیٹرول لیوی اور پاور ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    رپورٹ مطابق دوحہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آنے، قائم قام گورنر اسٹیٹ بینک کی آئی ایم ایف سے مذاکرات طویل اختیار کرنے اور پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے بیان سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا جبکہ ڈالر اتارچڑھاؤ کے بعد اونچی پرواز کرتا رہا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ پر بڑھتے ہوئے دباؤ، ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے رحجان سے ڈیفالٹ رسک بڑھتا جارہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فروخت کیے جانے والے پاکستان کے یورو اور سکوک بانڈز کا شرح منافع بھی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مئی اور جون میں 4.5 ارب ڈالر کے عالمی یوروبانڈز میچور ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔ انہی عوامل کے سبب ڈالر کی اڑان جاری ہے.

  • جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا:عمران خان

    جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا:عمران خان

    پشاور:عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا۔اطلاعات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنےکیلئے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوپکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا، گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، کریک ڈاؤن ایسے کر رہے ہیں جیسے ہم قوم کے مجرم ہیں یا غداری کی ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ ساڑھے تین برس میں فضل الرحمان دھرنے کیلئے آتا تھا، ہم نے نہیں روکا، مریم نے بھی کوئی لانگ مارچ کیا تھا جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، ہم نے انہیں کبھی نہیں روکا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ان کا جمہوری حق ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔

    چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

    ادھرپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جب بھی احتجاج ہوا پر امن ہوا، ہمارے ساتھ فیملیز ہوتی ہیں انہوں نے کبھی بھی تشدد نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، پی پی اور نون لیگ نے جلسے کیے، رکاوٹ نہیں ڈالی، جب عوام نکلیں گے تو کنٹینرز دھرے رہینگے، آزادی مارچ کل ہر حال میں نکلے گا۔

    شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے اپنی ماں کے ساتھ رہ رہے ہیں، اپنے باپ اور بھائیوں کو ملک واپس بلالیں جو پاکستان کو لوٹ کر بھاگے ہیں۔

  • نیشنل کالج آف آرٹس میں منشیات کے خلاف  نمائش اور سیمینار

    نیشنل کالج آف آرٹس میں منشیات کے خلاف نمائش اور سیمینار

    نئی نسل کو منشیات سے بچانے اورمنشیات کے خلاف آگاہی کے لئے طلبہ کے بنائے پوسٹر کی نمائش اور اسی حوالے سے خصوصی سیمینارکا انعقاد نیشنل کالج آف آرٹس اور ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سے کیا گیا۔

    کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکاء کو خصوصی لیکچر دیا ۔وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نےتقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر رجسٹرار بشرہ سعید خان، ڈپٹی رجسٹرار شہزاد تنویر، کوآرڈینیٹر ڈرگ ایڈوائزری سید محسن، وائس چیئرمین عدیل راشد سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ ہم نےنیشنل کالج آف آرٹس کو دو سال کے لیے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔نیشنل کالج آف آرٹس کے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

    اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارا کام طلبہ کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینا ہے اور ان کو ایسا ماحول دیں جس میں ڈرانے والی باتیں کم اور زندگی کے مثبت پہلوں پر باتیں کی جا تی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ ہم سب کے لئے لمہ فکریہ ہے اس موقع پر طلبہ کی بنائی ہوئی منشیات کے خلاف پوسٹر کی نمائش کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کیا۔

  • ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔

    حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنےوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔

    آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سےبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کےلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان: جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگے، کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں‌بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، ایک ہفتے کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

    اس سے پہلے سرکاری حکام کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر شیرانی کے جنگلات لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی متعلقہ اداروں کو فوری طور اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکام کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف عمل تھے، آگ پر قابو پانے کی مؤثر سرگرمیوں اور اقدامات کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہےتھے۔

    واضح رہے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 روز قبل جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے دیگر علاقوں میں آگ لگنے سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • عمران خان اکیلےعوام کی تباہی کے ذمہ دار , اسی کا نام لینا پڑیگا، مریم نواز

    عمران خان اکیلےعوام کی تباہی کے ذمہ دار , اسی کا نام لینا پڑیگا، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا کہ آج ایک افسوسناک دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا ہے ایک کانسٹیبل کو شہید کردیا گیا ہے،اس طرح سے ہمیں نہیں کرنا چاہیے پولیس نے دروازہ کھڑکایا تو تحریک انصاف کے ورکر نے اس کانسٹیبل پر فائرنگ کردی.

    ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کا مائیک ہٹوا دیا اور کہا کہ ار آر وائے نیوز کو جسے عمران خان نے چالیس ارب روپے دیئے ہیں اس لئے ان کا ساتھ دے رہا ہے.

    مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے سیدھی فائرنگ کرکے بتادیا ان کے ارادے کیا ہیں، ان کے پاس آنسو گیس کے شیلز بھی ہیں انھوں نے ڈنڈے بھی رکھے ہوئے ہیں یہ چاہتے ہیں خون کا کھیل کھیلیں، جب کرسی ان سے چھین لی گئی تو ان کو دھچکا پہنچا انھوں نے کہنا شروع کردیا کہ میرے قتل کی سازش ہورہی ہے،جب عوام کے سامنے سچ آگیا تو انھوں نے سوچا ملک میں آگ لگائی جائے، یہ کہتے ہیں یہ ملک سری لنکا بن جائے گا مگر اس کو ہم سری لنکا بننے نہیں دیں گے.

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج جو کانسٹیبل شہید ہوا ہے اس میں حمزہ شہباز ، قاسم اور دوسرے بچے میں کیا فرق ہے،ان کے بچے باہر بیٹھے ہیں، کوئی بھی تحریک جہاد انقلاب گھر سے شروع ہوتا ہے.اپنے بیٹوں کو واپس بلاؤ اور ان کو کہو آکر لیڈ کریں برٹش پاسپورٹ چھوڑیں اور پاکستان آئیں اپنے بچوں کو کہے کہ آئیں اورمارچ کو لیڈ کریں

    مریم نواز نے کہا کہ جب میں نے مارچ کو نکلی تو اس کو لیڈ کیا،جب نیب نے مجھے بلایا تو سامنے کھڑی ہوگئی کہ کھولو دروازہ اور مارو مجھے پتھر، قوم کے بچوں کو استعمال کرتے ہو بلاؤ اپنے بچوں کو.

    پریس کانفرنس کت دوران مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سی این این کے انٹرویو میں انھوں نے کوئی سازش کی بات نہیں کی، انھوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا کہ امریکی صدر نے مجھے فون نہیں کیا. کیا یہ تضاد پاکستان کی عوام کو نظر نہیں آرہا، سب کو نظر آرہا ہے. آپ کی حیثیت ایک بولی سے زیادہ نہیں ہے دوسرے ملکوں میں جاتے تھے تو چغلیاں کرکے آتے تھے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہو کہ کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ آپ کی جھوٹی کمپین چلائے،کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں ، آپ نے کرسی اور فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے،جب وزیر اعظم تھے تو اپنے چیف سے اچھا کوئی نہیں تھا پھر کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے کل کہا فوج نیوٹرل رہے. ای سی پی کا چیئرمین خود لگایا پھر اس کے خلاف ہوگئے جب ان کے پاس فارن فنڈنگ کے ثبوت آگئے.پہلے عدالتوں کی تعریفیں لیکن جب آئین بچانے کے لئے رات کو آئی تو ان کے خلاف ہوگئے.

    مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں کو کہوں گی میڈیا سوشل میڈیا کو مت دیکھے عوام کے لئے فیصلے کریں کسی اور ملک میں ایسا آدمی آتا تو پاگل خانے کی وین اس کو آکر لے جاتی، ہمارے چہرے اس کے دل اور دماغ پر لکھے ہیں ہمیں وہ جانتا ہے وہ دھمکی اسٹیبلشمنٹ کو دیتا ہے یہ لانگ مارچ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہا ہے،حمزہ شہباز کو پنجاب کی عوام نے چنا ہے پہلے پنجاب کو بزدار اور فرح گجر سے لوٹا،سب سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، دو ہزار ستارہ اٹھارہ میں یہ سڑکیں نئی تھی.

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ہے وہی رہے گا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیں اور وہی رہیں گے، وہ کھلے عام کہے رہے ہیں خون اور فساد ہوجائے گا گورنمنٹ کیسے آپ کو فری ہینڈ دیدے. اگر ان کو فری کر بھی دیا جائے تو پچھلے دھرنے میں انھوں نے کیا کیا تھا.

    مریم نواز نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ بنا آج بھی کانسٹیبل شہید ہوا اس کا ذمہ دار عمران خان ہے،میٹرک اور اولیول اے لیول کے امتحان ہونے والے ہیں اپنے بچے لندن میں ہیں دو دن کے لئے سکول بند کرنے پڑگئے، تم اعلان کرکے پھنس گئے ہو تمھارا چہرہ آج لٹکا ہوا تھا
    میں نے کل وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو کہا ہے عمران خان کو آنے دیں اور بیٹھنے دیں.

    مریم نواز نے مزید کہا کہ چائنیز صدر نے آنا تھا اس کی وجہ سے نہیں آسکے پھر اس نے تباہی اور مہنگائی کی ،ن لیگ لوڈشیڈنگ ختم کرکے گئی تھی لوگ کہتے تھے یہ جن تھے جو لوڈشیڈنگ ختم کرگئے، میں شفقت سے نہیں تکلیف سے عمران خان کا نام لیتی ہوں وہ اکیلا ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہے، تم نے خواتین پر گھٹیا جملہ کسا تم خواتین کو اس نظر سے دیکھتے ہو،مریم نواز شریف کو پروٹیکشن ہے اس کا باپ اور فیملی اس کے ساتھ ہے
    تم نے ان خواتین پر حملہ کیا جو اکیلی باہر نکلتی ہیں اس کا بھی حساب ہوگا، جب تک کوئی قوم معاشی طور پر آزاد نہیں ہوتی جس انسان نے ڈالر کو 105 سے 180 تک پہنچا دیا
    اور تم امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بات کرتے ہو،چھ بلین ڈالر میں قومی اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس تم نے گروی رکھ دیا.کہتے ہیں شہباز شریف نے امپورٹڈ چیزوں پر بین لگادیا سب سے بڑے امپورٹڈ تم ہو، تمھارے سابق وزیر آکر معیشت کی بہتری کی باتیں کررہے ہیں جو ترکیبیں تب کیوں نہ آئی جب حکومت میں تھے.

    مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ وہ یہ روایت نہ لائیں پاکستان میں کہ جو عدلیہ کو گالی دے گا فیصلے اس کے حق میں آئیں گے ،تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اس شر کو روکیں،عمران خان کو اداروں کی تذلیل نہیں کرنے دیں گے. ثاقب نثار صاحب عبرت کی وہ تصویر ہے جس کو تمام عدلیہ کو سامنے رکھنا چاہیے، الیکشن جب ہونے ہوں گے تو ہوں گے اب کام ہوگا.عدلیہ کی سمت سیدھی کرنے کے لئے ثاقب نثار کو دیکھنا بہت ضروری ہے، سچ کو ایک نہ ایک دن سامنے آنا ہوتا ہے،معید پیرزادہ نے اقرار کیا اچھی بات ہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے،ایک دن عمران خان خود بھی بولے گا کہ وہ بھی استعمال ہوا ہے. آج کہتے ہیں پوری کابینہ ضمانتوں پر ہیں تو تم نے ان پر جھوٹے مقدمے بنائے. رانا ثناء اللہ پر جھوٹی ہیروئن ڈالی رانا ثناء اللہ ان کو برا لگتا ہے رانا ثناء اللہ کو اپنے ملک کا دفاع کرنا آتا ہے.پنجاب میں فرح گوگی اور بزدار کے ذریعے لوٹ مار کی ہے چاہتے ہیں وہ نہ کھلے.

    رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ جب کابینہ نہیں ہے اس کا ذمہ دار آئین شکن گروہ ہے
    تنقید یہ تھی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہے مداخلت نہ کریں، عمران خان کی تنقید یہ ہے مجھے حکومت کیوں نہیں دے رہے مجھے کیوں نے بچایا ، کیوں میرے آنکھیں اور کان نہیں بن رہے، فارن فنڈنگز کی تحقیقات بھی ہوگی اور اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،اگر اداروں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئین کا ساتھ دینا ہے اورایک شخص کا نہیں دینا تو اس میں کیا برائی ہے . انشاء اللہ تعالی بہت جلد میاں صاحب ہمارے درمیاں ہوں گے.

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    کراچی :پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

    ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکی۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ندا ڈار 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ عائشہ نسیم ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان بسمہ معروف نے 28 ، منیبہ علی اور ارم جاوید نے 18،18 رنز بنائے۔

    تاہم ڈیبیوٹنٹ گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔