Baaghi TV

Author: +9251

  • کانسٹیبل  کمال احمد کا قاتل تحریک انصاف کا سرگرم کارکن اور ٹکٹ ہولڈر نکلا

    کانسٹیبل کمال احمد کا قاتل تحریک انصاف کا سرگرم کارکن اور ٹکٹ ہولڈر نکلا

    لاہور میں دوران ڈیوٹی کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے والا تحریک انصاف کا سرگرم کارکن اور پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر نکلا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد کو ماڈل ٹاؤن میں تعینات کیا گیا،ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ،سرگرم کارکن حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم میجر(ر) ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا توکریک ڈاؤن کے دروان پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ساجد بخاری چھت سے فائرنگ کر دی اور کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگ گئی جس سے وہ شہید ہو گیا.

    رپورٹ کے مطابق میجر ریٹائرڈ ساجد بخاری پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن اور ماڈل ٹاون یو سی 207 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے چیئرمین کا امیدواربھی ہے. ساجد بخاری کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پی ٹٰی آئی کے سرگرم کارکن ملزم کارکن ساجد بخاری کو سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی مکمل آشیرباد حاصل تھی.

    رپورٹ کے مطابق ملزم ساجد بخاری کو سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کیلئے یونین کونسل 207 ماڈل ٹاون سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے امیدوار برائے چیئرمین کا ٹکت جاری کیا تھا.

    یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل کمال احمد کو ماڈل ٹاؤن میں تعینات کیا گیا تھا اس دوران ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا ، کریک ڈاؤن کے دروان چھت سے فائر کیا گیا ، کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔

  • گرفتاریوں سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما روپوش

    گرفتاریوں سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما روپوش

    کراچی: پی ٹی آئی کے آزادی مارچ سے قبل پنجاب میں پولیس کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے بعد پارٹی کے سرگرم ارکان روپوش ہوگئے۔

    یہ حکمت عملی انہوں نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے بنائی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اکثر رہنما اور کارکنان کے پی کے پہنچ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس کریک ڈاؤن کے بعد اب شہروں میں احتجاج کا پروگرام بنالیا ہے۔ بدھ کو آزادی مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے اہم اضلاع میں ان احتجاجی کیمپس لگائے جائیں گے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس کریک ڈاؤن کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ اگر آزادی مارچ روکا گیا تو ملک کی تمام مرکزی شاہراؤں موٹروے اور عوام مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے ان اطلاعات کی روشنی میں مارے گئے ہیں کہ مارچ کی آڑ میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

    آزادی مارچ کو مخصوص مقام تک آنے کی اجازت ہے۔ اگر مارچ کے شرکا نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش یا نظام زندگی کو مفلوج کیا تو پھر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔

  • امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت سے انسانی حقوق اور آزادی کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے پر بھارت سے بات چیت کا راستہ تلاش کرلیا ہے۔جیک سلیوان نے یہ ریمارکس اتوار کو صدر جو بائیڈن کے ایشیا کے دورے میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے دیے۔

    اس دورے کا مقصد امریکا کے انڈو۔پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف امریکی کوششوں کی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
    جو بائیڈن بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے جمعرات کو ٹوکیو سمٹ میں ‘کواڈ سیکیورٹی ڈائیلاگ’ کے اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

    جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے نومنتخب وزیر اعظم انتھونی البانیس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔امریکا اور بھارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جو بائیڈن اور نریندر مودی علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی مسائل کے ساتھ روس کی جارحیت پر بھی بات چیت ہوگی۔

    بھارت کے امریکا اور روس دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بھارت نے حال ہی میں روس سے رعایتی قیمتوں پر گیس اور تیل خریدا ہے حالانکہ امریکا نے ماسکو سے اس طرح کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    امریکی قومی سلامتی مشیر کو صحافی نے بریفنگ کے دوران یاد دلایا کہ انتظامیہ اپنی خارجہ پالیسی اسٹریٹجی کو جمہوریت اور آمریت کے درمیان عالمی جنگ قرار دیتی ہے۔

  • امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے

    امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے

    ٹوکیو: امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا:روس اورچین کے خلاف ڈٹ گئے،اطلاعات کے مطابق امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل انڈو پیسیفک اتحاد کے سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، یوکرین پر روس کے حملے اور خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی میزبانی میں 4 ممالک پر مشتمل انڈو پیسیفک اتحاد کے رکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس ٹوکیو میں جاری ہے جس میں امریکا کے صدر جوبائیڈن، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے نومنتخب وزیراعظم انتھونی البانی نے شرکت کی۔

    انڈو پیسیفک اتحاد کے رکن ممالک کے سربراہان کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اجلاس میں روس کی یوکرین اور چین کی تائیوان پر جارحیت سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں رکن ممالک نے امریکی صدر کی اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ روس کے یوکرین پر حملے سے پیدا ہونے والے تنازع کے خاتمے تک انڈو پیسیفک کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح چین کے تائیوان اور ہانگ کانگ میں مداخلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ روس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے بھارت نے اب تک یوکرین پر روسی حملے کی مذمت نہیں کی ہے اور نہ ہی روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری بند کی ہے۔

    2004 میں تشکیل پانے والے انڈوپیسیفک اتحاد کو امریکا نے پیسیفک ریجن میں اپنے وژن کی ترویج اور علاقائی سلامتی و شراکت داری جیسے اہداف سے نتھی کردیا تھا جو اب مشترکہ مشقیں، وبائی امراض سے مقابلہ، موسمیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی سمیت 6 ورکنگ گروپس پر کام کر رہا ہے۔

    انڈو پیسیفک اتحاد نے رکن ممالک کے لیے فیلوشپ کا بھی آغاز کیا ہے جو 100 امریکی، آسٹریلوی، بھارتی اور جاپانی طلبا کو ہر سال سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں گریجویٹ ڈگریوں کے لیے امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسپانسر کرے گا۔

  • قوم خوف ختم کردے،ایک ایک کو دیکھ لوں گا ،عمران خان

    قوم خوف ختم کردے،ایک ایک کو دیکھ لوں گا ،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق صدر رعمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ ہوگا کہ کس طرح کا پاکستان بنے گا، کیا ہم اس کو وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو قائداعظم کا پاکستان تھا یا ان چور ڈاکوؤں کا پاکستان، 60فیصد کابینہ مجرم ہے، ان میں سے 60 فیصد ضمانتوں پر ہیں، کرائم منسٹر اور بیٹے کو سزا ہونا تھی، ان پر 24 ارب کے کیسز ہیں یہ آج ملک کے فیصلے کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والے اداروں سے سوال ہے، یہ عدلیہ سے سوال ہےکہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھے گی، ہم نے واضح طور پر کہا ہےکہ 26 سالہ سیاست میں کوئی قانون نہیں توڑا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، یہ اس لیے کررہے ہیں کہ باہر کی سازش کا جو مراسلہ چیف جسٹس سمیت سب کو بھیجا، قومی سلامتی میں ثابت ہوا کہ باہر سے مداخلت ہوئی اور حکومت گرائی گئی، ان لوگوں کو لایا گیا جو اس ملک کے 30 سال کے مجرم ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ہمیں غلام سمجھتے ہیں کہ اتنا بڑا ظلم ہوا اور ہم احتجاج بھی نہ کریں، جب بلاول اور فضل الرحمان لانگ مارچ لے کر آیا تو کیا ہم نے کوئی پکڑ دھکڑ کی۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں، جن لوگوں نے زندگی میں کوئی جرم نہیں کیا، کیا ہماری عدلیہ اس کی اجازت دے گی جو ہورہا ہے، اگر آپ نے یہ اجازت دی تو عدلیہ کی ساکھ ختم ہوجائے گی، اس کا مطلب ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں قرآن میں نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا، آپ نے فیصلہ کرنا ہے آپ راہ حق کے ساتھ کھڑے ہیں یا دوسری طرف کھڑے ہیں، اللہ نے بیچ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی، جو نیوٹرل کہتے ہیں ان کو واضح کرتا ہوں ان کا حلف پاکستان کی سالمیت، خوداری کا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آج جو ہورہا ہے افسوس سے کہتا ہوں یہ ہمارے سابق فوجیوں سے جو کررہے ہیں یہ ساری قوم کو سمجھنا چاہیےکہ وہ ان کی طرف بھی دیکھ رہی ہے، ججمنٹ آپ کی طرف بھی آئےگی ، اگر ملک تباہی کی طرف جاتا ہے توآپ پر بھی ذمہ داری ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم نے واضح طور پر کہا کہ ملک کے حالات برے ہیں، انہوں نے ڈیڑھ ماہ میں معیشت تباہ کردی، جب تک یہ لوگ ہیں اندھیرا ہے، اس کا ایک ہی حل ہی فوری الیکشن کرادیں، کوئی حل نہیں، جو بھی کریں گے ملک نیچے جائیگا، خوف ہے ہم سری لنکا کی طرف جارہے ہیں کیونکہ ہمارے راستے میں چور بٹھادیے گئے، چور یہ نہیں چاہ رہے کیونکہ انہوں نے اقتدار میں آکر ملک کی خدمت نہیں کرنا کرپشن ختم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ ، عدلیہ اور نیوٹرلز سے پوچھتاہوں جو یہ کررہے ہیں یہ کونسی حکومت کرتی ہے، پاکستان سے کونسی غداری ہورہی تھی، ہمارے ممبران قومی اسمبلی کو پکڑ لیا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل پختونخوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر اسلام آباد کے لیے نکل رہا ہوں، ہر طرف قافلے آرہے ہیں، میں اسے سیاست نہیں سمجھ رہا جہاد سمجھ رہا ہوں، قوم سے کہتا ہوں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ایک سرکاری افسر اور بیوروکریٹ کا نام نوٹ کررہے ہیں، خاص طور پر اسلام آباد کے آئی جی کو دیکھ رہے ہیں، بیوروکریسی کو پیغام ہے کہ غیر قانونی آرڈر مانیں گے تو آپ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ ایک تباہی کا راستہ ایک حقیقی آزادی کا راستہ ہے جس کے لیے سب شہریوں کو تیار ہونا چاہیے، اب کوئی ہمیں روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے، عوام کو سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

  • روس یوکرین جنگ چوتھا مہینہ شروع:جنگ تیز

    روس یوکرین جنگ چوتھا مہینہ شروع:جنگ تیز

    لندن :روس یوکرین جنگ چوتھا مہینہ شروع:جنگ تیز،اطلاعات کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو اب تک تین ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے، دوسری طرف امریکہ کی جانب سے روس پر مغربی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تازہ ترین رپورٹ کے مطابق يوکرين پر روسی حملے کو چوتھا ماہ لگ گيا، ڈونباس پر حملے تيز کردیے گئے، روس نے يوکرين کے مشرقی ڈونباس خطے ميں لوہانسک پر بمباری اور حملے تيز کرديے ہيں۔

    لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کيا ہے کہ روس نے پورے خطے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزيد ہزاروں فوجی طلب کرليے ہيں اور شہريوں کے ليے انخلاء کا وقت اب گزر چکا ہے۔

    يوکرين پر روسی حملے کو شروع ہوئے اب چوتھا ماہ شروع ہوگيا ہے۔ يوکرينی صدر وولودمير زيلنسکی نے بتايا کہ تين ماہ ميں روس نے پندرہ سو ميزائل حملے اور تين ہزار سے زائد فضائی حملے کيے ہيں۔ اس جنگ کی وجہ سے اب تک چھ ملين سے زائد يوکرينی شہری بے گھر ہوچکے ہيں۔

    عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے صرف روس ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات حقیقت پسند‘ لگنے لگے ہیں مگر نتیجے پر پہنچنے کے لیے اب بھی وقت چاہیے۔

  • ’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:ممتابینرجی

    ’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:ممتابینرجی

    کولکتہ:’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے مودی حکومت کو ہٹلر، اسٹالن، اور موسولینی سے بدتر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس میں بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا بی جے پی حکومت ہٹلر، اسٹالن اور موسولینی سے بھی بدتر ہے۔انھوں نے کہا بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے تحت حالات اُس سے کہیں زیادہ بدتر ہیں، جو ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور میں تھے۔

    حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے، اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

    ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہئیں، ایجنسیاں با اختیار ہونی چاہئیں اور انھیں کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غیر جانب دارانہ طور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے نام لیے بغیر کہا کہ ایجنسیاں کام نہیں کر سکتیں کیوں کہ کوئی خود مختاری حاصل نہیں ہے، خود مختاری دو افراد اور بی جے پی کے ہاتھ میں ہے، اس طرح کی سیاسی مداخلت ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا موسولینی کے زمانے میں بھی نہیں تھی۔

  • کسی کودارالحکومت کے محاصرے کی اجازت  نہیں دیں گے،وفاقی وزراء

    کسی کودارالحکومت کے محاصرے کی اجازت نہیں دیں گے،وفاقی وزراء

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ فتنہ فساد کا لانگ مارچ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے رہے، انہیں روکا جائے گا تاکہ یہ اپنا گمراہی اور قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے کو آگے نہ بڑھاسکے، ان لوگوں نے اس سے پہلے بھی 2014 میں یہ سب کیا، یہ اب گالیوں سے گولیوں پر آگئے ہیں، لاہور میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ویسے یہ بڑے بہادر بنے پھرتے ہیں لیکن اب ان کی ساری قیادت پشاور میں اکٹھی ہے، کوئی اپنے گھروں پر نہیں، ساری لیڈر شپ کے پی کے سارے وسائل اور صوبائی فورسز کو ساتھ لے کر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے ہیں، یہ وہاں سے بڑے جتھے کی صورت میں کل آنا چاہتے ہیں، ایسا جتھا جس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہ ہو، جو سرکاری وسائل کو غیر آئینی و غیر قانونی طریقے سے وفاق پر حملہ آور ہونے آرہا ہو اسے کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

    رانا ثنا نے کہا کہ عمرانی فتنے کی گمراہی کا شکار لوگوں کو خبردار کرتا ہوں کہ اس گمراہی سے باہر نکلیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، یہ بد بخت قوم کو تقسیم اور گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج اور اظہار رائے سب کا حق ہے مگر یہ پر امن احتجاج کرنے نہیں آرہے، یہ اس سے پہلے بھی پر امن احتجاج کا نام لے کر آئے تھے پھر جو ہوا سب کے سامنے ہے، اگر یہ احتجاج کو خونی احتجاج کا نام نہ دیتے تو ہم راستے میں حائل نہ ہوتے، اس لیے اس فتنے کو اسی مرحلے پر روکا جائے گا یہ بہت بڑی خدمت ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو ریاست کے دارالحکومت کے محاصرے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام آباد کے شہریوں، تاجروں کی جان مال کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہے، اسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کی جانب سے کہا گیا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہو گا۔

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومتی حکمت عملی کے تحت پنجاب پولیس کے دستے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اہلکاروں کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر سمیت مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں دفعہ 144 دو ماہ کیلئے نافذ کر دی گئی جبکہ شہر کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کیا گیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر کے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے لاہور میں 20 مقامات پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،قانون نافذ کرنے والےاداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ساڑھے350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے ان مقامات پر موبائل فون سروس کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔

  • بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

    بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

    امرتسر:اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقلیتوں خصوصاسکھوں اور مسلمانوں کے خلاف مذموم عزائم کے پیش نظرسکھوں پر جدیدہتھیار رکھنے پر زوردیا ہے۔

    گیانی ہرپریت سنگھ نے سری گرو ہرگوبند صاحب کے یومِ گرگدی کے سلسلے میںجاری ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ گرو ہرگوبند جی نے اپنے پیروکاروںکو گھڑ سواری اور ہتھیاروں کااستعمال سیکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ لہذا سکھ برادری کو جدیدہتھیار رکھنے اور ان کے اصول کو کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔سکھ گرو ہرگوبند صاحب نے اپنے پیروکاروںکو گربانی پڑھ کر مضبوط ہونے اور مسلح ہونے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

    انہوں نے کہاکہ گروہرگوبند کی ہدایت پرعمل درآمد آج بھی سکھ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ضروری ہے۔ گیانی ہرپریت سنگھ کے بیان سے بھارتی ریاست پنجاب میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔

    وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گیانی ہرپریت سنگھ کو سکھ نوجوانوں کو ہتھیاررکھنے کی بجائے امن و ہم آہنی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی ہدایت کرنی چاہیے ۔ بی جے پی کے ریاسی صدر اشونی شرما نے کہاہے کہ ہرپریت سنگھ کے بیان سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا