Baaghi TV

Author: +9251

  • 36 رکنی پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل

    36 رکنی پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل کر لئے ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کیلئے ناموں پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے ،نئی کابینہ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا.

    صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم سے باقاعدہ طور پر حاصل کر لی ہے ۔ پنجاب میں حکومت کے سب سے بڑا اتحادی ترین گروپ کے اراکین کے نام بھی فائنل کر لیے گئے، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لئے فائنل کئے گئے اراکین کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ 3ٰ6ارکان پر مشتمل ہو گی.

    پنجاب کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر وزراءکا تعلق لاہور سے ہے جن میں خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارتیں دی جاتیں کی۔ سیف الملوک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار اویس لغاری، ملک احمد خان، طاہر خلیل سندھو، ملک ندیم کامران، بلال یاسین ، صبا صادق، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ کو بھی وزارت ملے گی جبکہ رانا اقبال احمد خان کو سپیکر اور وزیر دونوں کے لئے فہرست میں رکھا گیا ہے۔

    رانا مشہود احمد خان ، اعجاز اچلانہ، چودھری شفیق احمد سابق صوبائی وزیر کرنل شجاع خانزادہ مرحوم کے بیٹے عمر شجاع خانزادہ ،ظفر اقبال کے نام ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) سے فائنل کئے گئے ہیں تاہم ان میں کمی بیشی کا بھی امکان ہے. ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو4وزارتیں، 3پارلیمانی سیکرٹری اور 2 معاون خصوصی دیئے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے جن اراکین کو وزارتیں دی جائیں گی ان میں علی حیدر گیلانی، حسن مرتضیٰ، علی حسن،مخدوم عثمان ، نبیل رئیس ممتاز چانگ کے نام شامل ہیں۔ن لیگ کے بڑے اتحادی ترین گروپ سے صوبائی کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں نعمان لنگڑیال، ملک اسد کھوکھر ،عبدالعلیم خان، عاشر چوھدری کے نام فائنل کئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد اور خواجہ احمد حسان کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عطا اللہ تارڑ ترجمان پنجاب حکومت ہون گے.

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کی شاندار کارروائیوں کا سلسلہ جاری

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی شاندار کارروائیوں کا سلسلہ جاری

    ڈی پی او منڈی بہاوالدین جناب انور سعید کنگرا کی پریس کانفرنس کی مکمل تفصیلات
    رپورٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق
    ڈکیتی معہ قتل،قتل اور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 27 ارکان گرفتار کر لئے گئے.
    1۔ڈکیتی معہ قتل مقدمہ نمبر 1003/21 بجرم 392/302 ت پ تھانہ پھالیہ اندھا قتل ٹریس

    2۔ڈکیتی معہ قتل مقدمہ نمبر 21/777 بجرم 392/302 ت پ تھانہ کٹھیالہ شیخاں اندھا قتل ٹریس

    3- قتل مقدمہ نمبر 22/168 بجرم 149/148/109/302 ت پ تھانہ کٹھیالہ شیخاں قتل

    4- گرفتاری بین الاضلاعی ڈکیت گینگ 18ارکان

    بتاریخ 11.05.2022بروزبدھ

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان ، ریجنل پولیس آفسیر گوجرانوالہ عمران احمر کے احکامات کی روشنی میں اور زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا، منڈی بہاؤالدین پولیس کے تھانہ جات پھالیہ، کٹھیالہ شیخاں نے کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل،قتل کے گروہوں کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔ اور ملزمان سے آلہ ہائے قتل اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ملزمان نے تھانہ پھالیہ کے علاقہ چک دالہ میں مورخہ10.12.2021 کو دوران ڈکیتی ایک کس مسمی عمر سہیل کو بذریعہ فائر قتل کیا تھا اور نقدی رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا تھااور تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ جیہ کھوکھرا ں میں مورخہ 16.12.2021 کو میڈیکل سٹور پر دوران ڈکیتی مسمی مدثر طارق کو بذریعہ فائر قتل کیا تھا اور نقدی رقم وغیرہ بھی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ جبکہ مقدمہ نمبر 22/168 مورخہ 16.03.2022 تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں درج شدہ مقدمہ کے اصل ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے مسمی قمر عباس کو تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ کھمب خورد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
    جبکہ مقامی پولیس تھانہ ملکوال نے حالیہ دنوں میں پے در پے کی جانے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے ماسٹر مائینڈ گینگ سرغنہ سمیت 18 ارکان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ جن کا تعلق ضلع فیصل آباد، ننکانہ صاحب، پاکپتن ، گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کر لیاہے ان کے قبضہ سے7 عدد موٹر سائیکل ، نقدی رقم 15 لاکھ روپے، زیورات و دیگر مال مسروقہ ٹوٹل مالیتی تقریبا 50 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں گرفتار ملزمان سے مہلک آتشیں اسلحہ ہائے جس میں رائفلیں 4 عدد ، پسٹل 30 بور 3 عدد بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن قتل ، ڈکیتی ، سرقہ بالجبر اور دیگر جرائم کی 45سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
    طریقہ واردات :۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی زیورات اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور اس کے علاوہ دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
    ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹیوں کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ خطرناک گروہوں کی گرفتاری پر DPOمنڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع ہذا اور ارد گرد کے اضلاع میں وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
    ڈی پی او منڈی بہاوالدین جناب انور سعید کنگرا کی اہم پریس کانفرنس کی مکمل تفصیلات دیکھئے حقیقی خبر کی اس ویڈیو رپورٹ میں
    https://youtube.com/watch/GYYfGpsvPw0

  • آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔نوازشریف کی زیرصدارت فیصلہ

    آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔نوازشریف کی زیرصدارت فیصلہ

    لندن :آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔اس حوالے سے یہ فیصلہ میاں نوازشریف کی قیادت میں کیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست آج ہوئی

    ادھر اس حوالے سے موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین معاشی، آئینی اور انتظامی بحرانوں پرقائد محمد نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی گئی،حکومتی ٹیم نے موجودہ معاشی حقائق سے قائد محمد نوازشریف کو آگاہ کیا

    حکومتی ٹیم نے بتایا کہ عوام کو مہنگائی کے اضافی مزید بوجھ سے بچانے کے لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیاگیا،توانائی کے شعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں

    اجلاس نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر غور کیا،اجلاس نے حکومت آنے کے بعد سے اب تک کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کے بارے میں اپنی آراءپیش کیں

    اجلاس نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا ،اجلاس نے 3 اپریل سے اب تک آئین شکنی کےاقدامات کا جائزہ لیا،اجلاس میں اتفاق رائے پایاگیا کہ آئین شکن عناصر کو آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے ،آئین شکن عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لئے مختلف تجاویز پر مشاورت ہوئی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت حتمی فیصلوں کے لئے کل پھر اجلاس ہوگا،کل کے اجلاس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی ،ملک کو معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لئے کل حتمی فیصلوں کا اعلان ہوگا،تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی تائید و حمایت سے کیا جائے گا

  • وڈیو ایکسپرٹ نےعمران نیازی کے جلسوں کی تصویروں میں تحریک انصاف کی رنگبازی پکڑلی

    وڈیو ایکسپرٹ نےعمران نیازی کے جلسوں کی تصویروں میں تحریک انصاف کی رنگبازی پکڑلی

    لاہور:وڈیو ایکسپرٹ نے عمران نیازی کے جلسوں کی تصویروں میں تحریک انصاف کی رنگبازی پکڑ لی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں عوام الناس کی شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعووں کی قلعی کھلنے لگی ہے ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ ویڈیو ایکسپرٹس نے عمران خان کے جلسوں کی شیئر ہونے والی پکچر کا جائزہ لیا تو یہ پتہ چلا کہ دکھائی جانے والی ویڈیو اصل میں ہاتھ کی صفائی زیادہ لگتی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں ایک ویڈیو ایکسپرٹ سہیل خان سومرو نے ان تصاویر کا جائزہ لیا تو یہ حقائق سامنے آئے

    اس سلسلے میں جب سہیل خان سومرو نے کچھ تصاویر کو زوم کرکے دیکھا تومعلوم ہوا کہ کچھ رنگبازی دکھائی گئی ہے اور بعض جگہوں پرکلر اوربرائٹنیس کوزیادہ کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،سہیل خان کہتے ہیں کہ ان جلسوں میں بہت تیز روشنی والی لائٹیں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ کوئی کیمرہ ان کو پکڑ نہ سکے

    سہیل خان سومرو کہتے ہیں کہ انہوں نے کئی جلسوں کے تصاویر کو زوم کرکے دیکھا تو معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کو زیادہ تعداد میں ظاہر کرنے کے لیے کوئی نہ کچھ ٹول استعمال کیے جارہےہیں ، سہیل خان کہتے ہیں کہ عمران خان لوگوں کو یہ باورکرانا چاہتے ہیں کہ انکے جلسوں میں بڑی دنیا آتی ہے

  • سوتیلے باپ نے چودہ سالہ  بیٹی  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    سوتیلے باپ نے چودہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قصور:محلہ کھٹکاں والہ چونیاں میں سوتیلے باپ نے نشہ آور جوس پلا کر بیوی کو بہوش کرکے چودہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔جوہر ٹاون لاھور کی رہائشی روحی بانو نے پولیس تھانہ چونیاں سٹی میں مقدمہ درج کروایا ھے کہ تین سال قبل اس نے اپنی سگی بھانجی رابعہ بی بی کی شادی ملزم افضل سے کی۔

    رابعہ بی بی کے سابق خاوند سے ایک بیٹی ماریہ بی بی بھی اس کے ساتھ رہنے گئی مگر ملزم افضل کی پہلے دن سے ماریہ بی بی پر بری نظر تھی اسکی ان حرکات کی وجہ سے میں ماریہ بی بی کو واپس اپنے پاس لاھور لے آئی مگر میری بھانجی رابعہ حاملہ ھو گئی تو گھر کے کام کاج کے پیش نظر چودہ سالہ ماریہ کو دوبارہ چونیاں بھیج دیا کہ وقوعہ کے روز افضل نے جوس وغیرہ میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی رابعہ بی بی کو بہوش کر دیا اور وہ ماریہ کو کمرہ میں لیجا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور شور کرنے پر ماریہ بی بی اور اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے فرار ھو گی۔

    علاج کے لئے دونوں ماں بیٹیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصو ر منتقل کیا گیا تاہم ملزم کے تشدد سے رابعہ بی بی کا حمل ضائع ھو گیا جبکہ ماریہ بی بی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ھونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم افضل کو گرفتار کرلیا ھے ۔

  • پاک فضائیہ کے  سربراہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ آمد پر ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے سربراہ پاک فضائیہ کا استقبال کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کو اعلیٰ درجے کے تعلیمی معیار کے حصول پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کا کردار اور قربانیاں قابلِ ستائش ہیں، بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عالمی سیکیورٹی کے دور میں جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور یکسوئی کے ساتھ مقاصد کے حصول کی اہمیت ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورس کے شرکاء پاک فضائیہ کو ایک متحرک و مؤثر ایرو اسپیس فورس بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک باوقار ادارہ ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ میں پاکستانی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران اہم کمانڈ و اسٹاف تقرریوں کے لئے تربیت حاصل کرتے ہیں، کورس کے شرکاء کو سو سے زائد مضامین کے ماہرین کی آراء سے روشناس کرایا جاتا ہے۔

  • پاکستان کےچین کےساتھ منفرد اور ہمیشگی کے تعلقات ہیں:بلاول بھٹو

    پاکستان کےچین کےساتھ منفرد اور ہمیشگی کے تعلقات ہیں:بلاول بھٹو

    اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ منفرد اور کل وقتہ آزمودہ تعلقات ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور اس سے باہر کی بدلتی ہوئی صورتحال بالخصوص افغانستان کی سنگین انسانی اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر خارجہ نے چین کے بنیادی مفاد کے تمام امور پر پاکستان کی چین کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے دوطرفہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی ​​رفتار تیز کرنے اور عملی تعاون کی نئی راہیں شامل کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے سی پیک کے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعت کاری، سماجی و اقتصادی ترقی اور معیار زندگی میں بہتری پر سی پیک کے اثرات کو سراہا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان سی پیک کے زریعہ معیاری ترقی کے لیے پرعزم ہے جبکہ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان سی پیک کے کلیدی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے اور پاکستان میں بالخصوص اسپیشل اکنامک زونز صنعتی منتقلی کو تیز کرنے کا منتظر ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے میں تین چینی اساتذہ کی جانیں جانے کی مذمت کی اور وزیر خارجہ نے دشتگردی کے مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان پاکستان میں چینی منصوبوں، شہریوں اور اداروں کی حفاظت اور حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ منفرد اور کل وقتہ آزمودہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں فریقوں کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

  • عرب امارات حکومت نے بے روزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا

    عرب امارات حکومت نے بے روزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ امارات نے بے روزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محدود مدت کے لیے بے روزگاروں کو الاؤنس دیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ابوظبی کے قصرالوطن میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےعید الفطر کے بعد کام شروع کر دیا ہے۔ ابوظبی کے قصر الوطن میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ پہلا فیصلہ آباد کاری کی نئی پالیسی کے بارے میں کیا گیا ہے۔13 ہزار اماراتی خاندانوں کے لیے 115 ارب درہم کے رہائشی قرضوں کا نیا پروگرام منظور کیا گیا ہے۔

    شیخ محمد بن راشد کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں مقامی شہریوں کی تعداد بڑھانے اور ان کی پوزیشن مضبوط کرنے کا نیا قانون بھی منظور کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں اور کمپنیوں میں مقامی ہنرمندوں کی شرح دو فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ ایسے ہر نجی ادارے میں جس کے ملازمین کی تعداد 50 سے زیادہ ہوگی ان میں دو فیصد اماراتی شہریوں کا تقرر لازمی ہوگا۔ 2026 تک یہ شرح بڑھا کر 10 فیصد تک پہنچا دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں، شیخ محمد بن راشد کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کابینہ نے بے روزگاری الاؤنس کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت بے روزگاروں کو محدود مدت کے لیے نقد رقم دی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

  • مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے:قمر زمان کائرہ

    مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے:قمر زمان کائرہ

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور عوام کے مسائل سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وزرات خارجہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی غیر قانونی منصوبوں سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے ضمن میں اپنا تمام تر تعاون جاری رکھے گی۔سردار یعقوب خان نے قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے آمور کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

  • عمر سرفراز چیمہ کا ایک بار پھر آئینی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرنے کا فیصلہ

    عمر سرفراز چیمہ کا ایک بار پھر آئینی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرنے کا فیصلہ

    لاہور:عمر سرفراز چیمہ کا ایک بار پھر آئینی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے برطرف گورنرعمرسرفراز چیمہ نے ایک بارپھربڑا فیصلہ کیا ہے اوریہ بھی معلوم ہواہے کہ انہوں نےپنجاب کے آئینی بحران پر ایک بار پھر آئینی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہےکہ آئینی اداروں کے سربراہ پنجاب میں غیر آئینی اقدامات کے خلاف اپنا کردار ادا کریں ، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آئین اور قانون کو پامال کرکے حمزہ شہباز کو لایا گیا

    عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایسا عمل کیا گیا جیسا2007کو معزز جج صاحبان کو غیر آئینی طور پر فارغ کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عدلیہ کی بحالی کے لیے عوام نکلے اس تحریک میں ہم نکلے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ اب بھی ایسا نہ ہو کہ عوام باہر نکل آئیں

    عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو عوام سخت ردعمل دے سکتے ہیں

    یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز کی طرف سے دومرتبہ گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کو بدلنے کی سمری بھیجی گئی تھی ، دونوں مرتبہ صدر نے یہ سمری مسترد کردی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کے ذریعے گورنرپنجاب کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ان کے گورنرہاوس میں داخلے پرپابندی لگا دی ہے ، جس کے بعد یہ بحران بہت زیادہ شدت اختیار کرگیا ہے