Baaghi TV

Author: +9251

  • شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    صوابی :شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے، صوابی کے لوگوں نے ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا اور ن لیگ کو کامیاب کرایا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کی ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان سے پاکستانی عوام کی جان چھوٹ گئی ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ شکر ہے ان جھوٹے اور ڈرامے بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ چار سال حکمرانی کرنے والے چار سیکنڈ بھی اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرسکتا، سازش تو ایک بہانہ تھا، مقصد کارکردگی چھپانا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمہیں تمھارے اپنے ایم این ایز نے تمہیں نکالا، اس سے بڑی ذلالت کیا ہوگی کہ تمہارے ارکان مسلم لیگ سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، یہ چار سال سرکاری ہیلی کاپٹر پر گومتا رہا، سرکاری خرچے پر بنی گالہ کو چلاتا رہا۔

    مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کھائی میں گررہا تھا اگر اس وقت پاکستان کو نہ بچایا جاتا تو پتہ نہیں کیا ہوتا، یہ پاکستان کو کھوکھلا کرگیا، معیشت کو آخری حد تک برباد کردیا۔

  • ایج گروپ کرکٹ میں شفافیت لانے کےلیےمزید سخت اقدامات متعارف کروادئیےگئے

    ایج گروپ کرکٹ میں شفافیت لانے کےلیےمزید سخت اقدامات متعارف کروادئیےگئے

    لاہور:تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پی سی بی نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈ 19 پچاس اوورز ٹورنامنٹ میں شریک 2976 کھلاڑیوں کے جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق لیے جانے والے ایج ویریفیکیشن ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں۔

    اس ضمن میں ملک کے معروف ریڈیولوجسٹ کی مشاورت کے ساتھ ساتھ عمر کا اندازہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر توثیق شدہ طریقہ کارکا استعمال کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے مالیت سے مکمل کیے جانے والے ان ٹیسٹ کےدوران ہر کھلاڑی کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسریز کروائے گئے ہیں، جن کا جائزہ ممتاز ریڈیالوجسٹ نے خود لیاہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں کی درست عمر جاننے کے لیے صرف کلائی کے ایکسرے کروائے جاتے تھے۔

    گزشتہ سال چند کھلاڑیوں کی جانب سے ایج گروپ کرکٹ میں غیرمنصفانہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنی عمر میں ردوبدل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس سے متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں اور کھیل کی ساکھ کو نقصان ہوا تھا۔

    ا س اقدام کا مقصد ایچ گروپ کرکٹ میں شریک نو عمر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس میں شرکت کرتے وقت درست عمر بتانے کی ترغیب دینا ہے۔

    پی سی بی اس سے قبل جنوری میں ایسوسی ایشنز کے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑیوں کی بھی درست عمر جاننے کے لیے ایک بھرپورکاروائی کرچکا ہے۔

    ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس:

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کاکہنا ہے کہ زائدالعمر کھلاڑیوں کی شرکت خود ایج گروپ کرکٹ کے لیے ایک خطرہ ہے جو اس سطح کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ نئے سیزن میں شفافیت لانے کے لیے اٹھایا گیا یہ اقدام بہت اہم ہے۔ پی سی بی نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے خطیر اخراجات اسی لیے برداشت کیے ہیں تاکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کی ساکھ کو بلند کیا جاسکے۔

    پی سی بی نے پہلی مرتبہ کم عمر کی حد بھی متعارف کروادی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے سرکاری دستاویزات پر عمر کم کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد یا یکم ستمبر 2007 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی ہی آئندہ سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ21 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گا۔

  • ممکن ہےنئےآرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرادیئےجائیں:خواجہ آصف کا برطانوی ادارے کوانٹریو

    ممکن ہےنئےآرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرادیئےجائیں:خواجہ آصف کا برطانوی ادارے کوانٹریو

    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرا دیئے جائیں، نومبر سے پہلے نگران حکومت تشکیل پانے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کہہ چکے انہیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہیے۔ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سنیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا۔ ان سب ناموں پر غور ہو گا جو کہ اس فہرست میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان اپنی مرضی چاہتے تھے تاکہ ان کے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کر لے، تعیناتی میرٹ پر ہو گی، فوج کا تقدس ہے یہ پبلک ڈومین میں موضوع بحث نہیں بننا چاہیے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیانیوں کے پیچھے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں، وہ بیک وقت مذہب اور امریکا مخالف بیانیہ دہرا رہے ہیں۔ ان کے بیانیے کی جنگ میں ن لیگ کی شکست کا کوئی امکان نہیں۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کے متبادل کے طور پر سامنے لائی ۔ یہ تجربہ کیا گیا اور اس سے ملک کو نقصان ہوا۔ 2018 میں یہ سب کچھ فوج نے بنایا تھا اور اب جب وہ پیچھے ہوئے تو سب اتحاد بکھر گیا۔ اب آپ کہتے ہیں کہ وکٹیں دوبارہ لگا دو، اس طرح نہیں ہوتا، ملک اس وقت انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے انٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ شرمناک ہے، فوج مخالف بیانیہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا، ہم یقینی طور پر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل رول کا دفاع کریں گے، عمران خان کیخلاف کارروائی اور ایسے معاملات میں قانون پر عملدرآمد کے حق میں ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا

    پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا

    سیالکوٹ:پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے جلسوں میں‌ طلبا کو آنے کی دعوت دینا شروع کردی ہے اور یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے کالجز اور یونیورسٹیز کا بھی رُخ کرلیا ہے ،

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کے تعلیمی اداروں کو جلسوں اور کارنرمیٹنگ کے لیے استعمال میں لانے کا انکشاف ہوا ہے ، سیالکوٹ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ نے سٹی پبلک ہائی سکول میں ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوشن کی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ہے ،

     

     

    اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکول انتظامیہ نے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دی ہے کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت کے ان کے سکول کول کو اپنے سیاسی جلسے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ،

    اس کے ساتھ ساتھ کے پی میں بھی پی ٹی آئی نے جلسوں کے ساتھ ساتھ سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو سڑکوں پر لانے اور کا پلان تیار کر لیا.جس کی ابتدا پی تی آئی کے رکن مراد سعید نے خبیر میڈیکل یونیورسٹی آمد سے کر دی. مراد سعید نے طلباء کو عمران خان کا پیغام پہنچایا. مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں بدی کا اورنیکی کا راستہ حق کا راستہ کٹھن ہے لیکن اصل کامیابی اسی میں ہے. اللہ نے بھی ہمیں حق کا ساتھ دینے اور برائے کو روکنے کا حکم دیا ہے. حق کے رستے کی سب سے بڑی ڈیمانڈ ہے لا الہ اللہ اور یہ مشکل رستے کے manual کا سب سے basic step ہے. لا الہ الا للّٰہ کا مطلب اللہ کے سوا کسی کے سامنے سر نہ جھکانا

    عمران خان نے خودی کی ملکی خود مختاری کی بات کر کے امریکہ کو ابسولٹلی ناٹ کہا. عمران خان کے خلاف بیرونی سازشوں کا جال بچھایا گیا. سندھ ہاوس میں منڈی لگائی گئی. عمران خان نے پاکستان کی حقیقی آزادی اور خودداری کی بات کی. عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا زرداری اور نواز کے دور میں ۴۰۰ ڈرون حملے ہوئے، عمران خان نے عالم اسلام کا مقدمہ لڑا اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کروائی، دنیا میں خوددار قوموں کی عزت ہوتی ہے غلامی تسلیم کرنے والے انکے مہرے بننے والو کو ڈو مور کے حکم ملتے ہیں

    امپورٹڈ حکومت کو آتے ہی ڈو مور کا حکم ملا پوری قوم پاکستان کی خودداری اور حقیقی آزادی کے کے لئے اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کے لئے تیار ہے میں آج آپکو مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دینے آیا ہوا، یہ کسی پارٹی نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہےمراد سعید کے ساتھ تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے بھی خطاب کیا

  • نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے بیانات کی مذمت

    نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے بیانات کی مذمت

    لندن سے بڑا فیصلہ آگیا. مسلم لیک ن کی اعلی سطحی قیادت کا لندن میں انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبر یا نومبر مین عام انتخابات کرانے جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے. تفصیلات کے مطابق ویسٹ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور بڑے بھائی نوازشریف سے بگل گیر ہوئے. نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبادکباد دی. کچھ دیر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اسخاق ڈار بھی شریک ہوئے. نواز شریف نے شہباز شریف کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر اعتماد میں لیا.

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ملک کی تازہ ترین صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بریفنگ دی… زرائع کے مطابق دونون بھائیوں کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبر یا نومبر میں اعام انتخابات کرانے پر اتفاق گیا گیا. زرائع کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرانے کی تجویز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دی گئی. بڑون کی اہم بیٹھک کے بعد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا.پارٹی رہنماوں نے فردا فردا نواز شریف سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی. نواز شریف نےثابت قدم رہنے پر پارٹی رہنماوں کی تعریف کی.

    اجلاس کے دوران پاکستان میں عام انتخابات، عمران خان کی جانب سے پھیلاتی جانے والی اشتعال انگیزی، ریاستی اداروں، انتخابی اصلاحات سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام جو ریلیف دینے کے معاملات زیر بحث آئے.
    نواز شریف کی زیرقیادت اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شہبازشریف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعدرفیق، خرم دستگیر اور عطاء تارڑ نے شرکت کی. اجلاس میں تمام معاملات پر ارکان کی رائے لی گئی.

    ذرائع کےمطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پہلے انتخابی اصلاحات کی جائیں گی اور بعد میں انتخابات کا اعلان کیا جائے گا. اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کی مزمت کی گئی. تاہم زرائع کے مطابق عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز کو رد کر دیا. اس پر قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناءے گی.اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے پر اتفاق گیا گیا. اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اہم تجاویز دیں. اجلاس کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ختم ہونے اور نئے آرمی چیف کے تقرر سمیت اہم معاملات بھی مشاورت کی گئی.

  • اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے، شازیہ مری

    اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے، شازیہ مری

    اسلام آباد:اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے انقلاب ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اسلام آباد میں منعقدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بھرپور پزیرائی کرے گی، پاکستان بھر میں سرکاری اسکولوں میں فوڈ پروگرام کے اجراء پر مشاورت ہوئی۔

    شازیہ مری نے پاکستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات کو سراہا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام نے اسکول فوڈ پروگرام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کی نہ اپوزیشن میں حامی تھی اور نہ اب حکومت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنا رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ میں کھل کر سیاست کریں، ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا تھا کہ اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

  • آج کل سیاست اور فوج کو موضوعِ بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چوہدری شجاعت

    آج کل سیاست اور فوج کو موضوعِ بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چوہدری شجاعت

    گجرات :سابق وزیراعظم ملک کی سیاسی صورت حال سے پریشان ،اطلاعات کے مطابق n

    سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل سیاست اور فوج کو موضوعِ بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنماؤں سینیٹر کامل علی آغا، جواد بھلی، شافع حسین اور رضوان ممتاز علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سیاست اور فوج کو موضوعِ بحث بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہئے یا نہیں، سیاست کا ڈکشنری میں مطلب اصلاح احوال ہے اور اس کا مطلب سیاسی، معاشی اور سماجی حالات درست کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال ہو تو ملکی سلامتی اور بقا کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے درمیان تعاون لازم ہے کہ فوج اور حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت کا اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دفاعی اخراجات کو جواز بنا کر اپنی سیاست چمکانے اور تالیاں بجوانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا جانا چاہیئے، لیکن افسوس ہے کہ ایسے افراد قومی مفادات کو مد نظر رکھنے کی بجائے جلسوں میں تالیاں بجوانے اور نعرے لگوانے کیلئے ملک دشمن قوتوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیاسی حکومت کے فرائض کا تعلق ہے اسے چاہیئے کہ وہ ملکی سلامتی اور بقا کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے، جب ضرورت پڑے تو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سیکیورٹی ایجنسیز افواج پاکستان کو اپنی مدد کیلئے طلب کرے، اس سلسلے میں تمام مالی و دیگر وسائل بروے کار لائے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت معاملات کو سلجھانے میں اگر ناکام ہو جاتی ہے تو ملکی سلامتی کو خطرات لا حق ہو سکتے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر سول حکومت ایسی سنگین صورتحال میں وسائل فراہم کرنے میں ناکام ہو تو میری نظر میں افواج پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیز ملک کو ایسی سنگین صورتحال میں بھی خطرات سے باہر نکالنے کی ذمہ دار ٹھہرائی جائے گی۔

  • انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق:بلاول بھٹو،مراد علی شاہ کا اظہارافسوس

    انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق:بلاول بھٹو،مراد علی شاہ کا اظہارافسوس

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹریک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو مانجھند اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ مسافر وین دادو سے حیدرآباد آرہی تھی جبکہ ٹرک سہون جارہا تھا حادثے کے نتیجے میں وین مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

    ادھروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب وین اور ٹرک کے تصادم پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد، ڈی سی اور ایس ایس پی جامشورو کو ہدایات جاری کردیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ہر قسم کی بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جائے، جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اُن کے علاقوں میں بھیجنے کے اقدامات کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹرز کی ضرورت پڑے تو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی سے بھیجیں جائیں، امدادی کاموں کے حوالے سے مجھے باخبر رکھا جائے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور مسافر وین میں تصادم میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    جامشورو میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین دادو سے حیدر آباد جا رہی تھی۔

    سندھ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھمند کے قریب پیش آیا اور جاں بحق ہونے والے افراد میں 14 کی شناخت ہوگئی ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور تھے جو مزدوری کے لیے جارہے تھے۔

    خیال رہے کہ سندھ کی زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں اور اس کے علاوہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کی بروقت مینٹنس نہ ہونا بھی حادثات کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جامشورو کے قریب افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی خبر سن کر صدمے میں ہوں ، متعلقہ حکام حادثے کے اسباب معلوم کریں، حادثات کی روک تھام کے لیئے اقدام کریں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔

  • وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

    وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچے تو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کے لئے پہنچ گئے، نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف جھک کر بھائی کو مل رہے ہیں اور شہباز شریف آبدیدہ ہو چکے ہیں جبکہ نواز شریف شہباز شریف کا کندھا تھپکا رہے ہیں، نواز شریف کے لندن جانے کے بعد شہباز شریف ایک بار انکے ساتھ گئے تھے، بعد ازاں شہباز شریف واپس آئے تو انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا جس کے بعد شہباز شریف دوبارہ لندن نہیں جا سکے

    اب وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے اور وہ ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لندن گئے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی وزراء کی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی موجود تھے

    شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا، شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت نے نواز شریف کی صحت بارے دریافت کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی،

    نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نواز شریف نےو زیراعظم شہباز شریف کو ن لیگی رہنماؤں سمیت لندن طلب کیا ہے، ن لیگ کا انتہائی اہم اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،

  • مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    سری نگر:جموں وکشمیر میں آزادی پسند تنظیموں رہنماﺅں اور طلبہ تنظیموں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کشمیری طلبہ کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ ، جموںوکشمیر مسلم لیگ ، جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ، فلاح پارٹی جموںوکشمیر کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اختر رسول ، جموںوکشمیر سٹوڈنٹس یونین ، ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارتی حکومت کے حالیہ نوٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جس میں پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں نوکریاں دی جائیں گی۔

     

     

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیری طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کر رہا اور جو کشمیری بھارتی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں انہیں بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں کے عتاب کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو تعلیم کے میدان میں بھی پیچھے رکھ کر ان پر بھارتی ہندو افسروں کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کی اسناد کو قبول نہ کرنا بھارتی تعصب اور تکبر کی ایک اور نشانی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام تعلیم کے حصول کے حق کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے مزید کہا کہ بھارت پہلے ہی کشمیری ملازمین کو بلا جواز طور پر نوکریوں سے نکال رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے نوکریوں سے باہر رکھ کر کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا ایک اور ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی بھارتی اقدامات کو نوٹس لے اور کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔