Baaghi TV

Author: +9251

  • پیوٹن کوکینسرہوگیا، اختیارات سابق انٹیلی جنس چیف کو ملنے کا امکان

    پیوٹن کوکینسرہوگیا، اختیارات سابق انٹیلی جنس چیف کو ملنے کا امکان

    لندن :پیوٹن کوکینسرہوگیا، اختیارات سابق انٹیلی جنس چیف کو ملنے کا امکان ،اطلاعات کےمطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کینسر کی سرجری جلد متوقع ہے اور اس دوران یوکرین جنگ کا اختیار روسی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی جلد کینسر کی سرجری متوقع ہے اور چند دنوں کیلئے یوکرین جنگ کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار روسی سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی KGB کے سابق چیف، پیوٹن کے دوست نکولائی پیٹروشیف کو دیا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن میں 18 ماہ قبل پیٹ کے کینسر اور دماغی بیماری پارکنسنز کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ان میں شیزوفرینیا کی علامات بھی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے سرجری میں تاخیر کی ہے اور اب سرجری جنگ عظیم دوئم میں روس کی کامیابی کی یاد میں منائے جانے والے وکٹری ڈے کے بعد ہی ممکن ہے۔ وکٹری ڈے 9 مئی کو منایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری اپریل میں ہونی تھی لیکن پیوٹن نے اسے مؤخر کیا لیکن اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مزید تاخیر کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ روسی صدارتی محل ہمیشہ سے پیوٹن کی خرابی صحت کے حوالےسے خبروں کی تردید کرتا رہا ہے۔

    پیوٹن کی جانب سے اختیارات نکولائی پیٹروشیف کو سونپے جانے کی اطلاعات پر ناقدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کیوں کہ آئین کے تحت صدر کی غیر موجودگی میں اختیارات وزیراعظم کے پاس جاتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر نے انہیں مغربی ممالک سے منگوائی جانے والی دوائی شروع کرنے کا کہا تھا۔ ڈیلی میل کے مطابق پیوٹن نے جب یہ دوائی کھانا شروع کی تو ان میں شدید سائیڈ افیکٹس دیکھے گئے اور ان کی کمزوری اور چکر میں اضافہ ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق جس ڈاکٹر نے دوائی تجویز کی تھی بعد ازاں اسے پیوٹن کے علاج کے عمل سے فارغ کردیا گیا اور غیر دوست ملک سے امپورٹ کی گئی دوا کی بھی جانچ کی گئی۔روس کے ایک جلا وطن صحافی نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن کو تھائیرائیڈ کینسر ہے اور ہر وقت بہترین ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے ساتھ رہتی ہے۔

    حال ہی میں کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جن میں پیوٹن کے ہاتھ کو لاشعوری طور پر تھرتھراتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس سے انہیں پارکنسنز کی بیماری ہونے کی خبروں کو تقویت ملی تھی۔

    ڈیلی میل نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ملاقات میں پیوٹن کو میز کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس میٹنگ کی تصویر میں پیوٹن کے چہرے پر سوجن کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

  • اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید ہوگی

    اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید ہوگی

    کابل :اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،آج عید ہوگی ،اطلاعات کےمطابق شمالی وزیرستان میں مقامی علما کا شوال کا چاند نظر آنے پر آج عید منانے کا اعلان ہوچکا ہے

    صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی علما نے آج بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    میرعلی کی مقامی فقیران جامع مسجد کے مفتی شیر اکبر نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 افراد نے علمائے کرام کے سامنے چاند نظر آنے کی گواہی دی جس کے بعد اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا۔

    ادھراطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے شوال کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر کو ہوگی

    افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اتوار کو ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

     

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔طالبان کے ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کیا اور تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے لیے سوال کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امکان ہے کہ چاند کی پیدائش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    آسٹریلیا اور سنگاپور میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سنگاپور میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کل اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

  • ‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

    ‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

    دبئی :متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی میں شاہی محل قصر الشاطی میں ملاقات سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات ،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ابو ظبی، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں.

    متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا.

    ادھر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ یو اے ای اور پاکستان کے مابین 70 سال سے مضبوط تعلقات ہیں اور یو اے ای نے پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ مثالی تعاون کیا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی کے صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ دوستی بے لوث اور مثالی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان و امارات دوستی دنیا بھر کیلئے مثال ہے۔ یو اے ای حکومت ہر سال رمضان المبارک میں سندھ اور بلوچستان کے نواحی علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتی ہے، اس سال بھی یہ سلسلہ زور شور سے جاری رہا۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ اس رمضان المبارک میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 25 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہی نہیں مقامی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، میرپور خاص میں صحت کے شعبے پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار نے یو اے ای اور پاکستان کے مضبوط تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے پر صحافیوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

  • عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں: مصطفیٰ کمال

    عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی:عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں:اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے عوام کو ڈھال بنا رہے ہیں۔

    چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب میں خطاب میں کہا کے عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں اسی لیے پاکستانی عوام کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں۔ عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    شہر قائد سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو تعصب سے نکلنا ہوگا اپنا وہی ہے جو عوا م کے کام کرے۔ میرے شہر والوں کو مسیحا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، اپنے مینڈیٹ کی طاقت کو پہچانیں۔ رنگ، نسل اور زبان کے تعصب سے نکلنا ہوگا، ہمارا اپنا وہی ہے جو ہمارے کام کرےجو لوگ آپ سے مینڈیٹ لے کر کام نہیں کرتے انہیں مسترد کرنا ہو گا۔

    ادھر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں موجودہ حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کردیا۔

    ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’کور کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر تفصیل سے غور کیا گیا کہ اسلام آباد کی کال کب دینی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہوگی۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں سارے پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں، یہ کال اس لیے دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ کابینہ کے 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں، جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں، یہ ملک کی توہین ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ابھی سے سب تیاری کریں اور ہماری تیاری کا آغاز ہوگا چاند رات سے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے جھنڈے پکڑ کر چاند رات کو نکلنا ہے اور ساری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔ اس کے بعد ہماری ساری تیاری اسلام آباد مارچ کی ہوگی جو میرا ایمان ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع جمع ہوگا، عوام کا سمندر اسلام آباد میں آئے گا جو یہ بتائے گا کہ کبھی آج کے بعد کوئی بیرونی ملک ہمارے اوپر ایک کرپٹ ٹولہ مسلط نہیں کرسکے گا، پاکستان کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرے گی۔

  • آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار

    آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار

    آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پدھار سیکٹر کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضے کی اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی کے ساتھ انجام دہی کو سراہا۔لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا۔

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ ساتھ افطاری کی، آرمی چیف کے ساتھ روزہ افطار کرنے پر جوانوں کا عزم مزید بلند ہوا۔آرمی چیف کے دورے سے مادر وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کی عید کی خوشیاں منانے کا آغاز ہو گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پدھار سیکٹر کا دورہ کیا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضے کی اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی کے ساتھ انجام دہی کو سراہا۔لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ ساتھ افطاری کی، آرمی چیف کے ساتھ روزہ افطار کرنے پر جوانوں کا عزم مزید بلند ہوا۔

    آرمی چیف کے دورے سے مادر وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کی عید کی خوشیاں منانے کا آغاز ہو گیا۔

  • کہاں چاند نظرآگیا اورکہاں نظرنہیں آیا:پاکستان میں چاندکب نظرآئے گا:اہم پیشگوئی سامنے آگئی

    کہاں چاند نظرآگیا اورکہاں نظرنہیں آیا:پاکستان میں چاندکب نظرآئے گا:اہم پیشگوئی سامنے آگئی

    اسلام آباد: پاکستان میں چاندکب نظرآئے گا:محکمہ موسمیات کی عید کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی ،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے لیے سوال کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امکان ہے کہ چاند کی پیدائش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 28 منٹ پر ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    آسٹریلیا اور سنگاپور میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سنگاپور میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    سعودی سپریم کورٹ نے اپیل کی تھی کہ شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جائے۔سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کل اتوار 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

  • صدر ڈاکٹر عارف علوی کا چین کے سفارت خانے کا دورہ

    صدر ڈاکٹر عارف علوی کا چین کے سفارت خانے کا دورہ

    اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی کا چین کے سفارت خانے کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق چین کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کا دورہ کیا۔

    صدر مملکت نے 26 اپریل 2022ء کو کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    چین کی ناظم الامور نے سفارت خانے کا دورہ کرنے اور چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں صدر مملکت نے سفارت خانے کی وزیٹر بک میں تاثرات بھی تحریر کیے۔

    اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ قوم اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے میں ہے، ہم چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، پاکستان چینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے کچھ ایسے ممالک ہیں جو پاک چین دوستی اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ ممالک اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے چینی ناظم الامور کو یہ جذبات چینی عوام، کمیونسٹ پارٹی اور صدر شی جن پنگ کے تک چانے کا بھی کہا۔

  • پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں رعایت دینے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں رعایت دینے کا اعلان

    لاہور:پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے تمام مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ٹکٹ بکنگ پر تیس فیصد رعایت دے گا، عید کے پہلے، دورسرے اور تیسرے روز مسافر رعایت سے مستفید ہو سکیں گے۔

    نجی شعبہ میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام سمیت معمول کے مطابق کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی سے کراچی کے مابین چلنے والی سرسید ایکسپریس انتظامیہ کا عید کے لیئے اعلان کردیا، 2 مئی کے لیئے ٹکٹ میں چالیس فیصد کمی اور رعایت ایک روز کے لیئے ہو گی۔

     

    ادھرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں قید 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر قیدیوں کو خصوصی ریلیف دیا گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف جیلوں میں قید 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی خصوصی سزا معافی دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ نے صوبوں کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے مراسلہ پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔

    مراسلہ میں کہا گیا کہ 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا، سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

    مراسلہ کے مطابق ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا، ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا، وزارتِ داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج

    لندن: مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق خلاف ورزی پر برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کا خیر مقدم کیا ہے۔

    مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ خوش آئند ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزی ہو رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے۔چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، برطانوی پارلمینٹ میں احتجاج ہورہا ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ وکی فورڈ کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ خوش آئند ہے، وکی فورڈ نے آرٹیکل 370 کی بحالی پر بھی زور دیا، اینڈریو گیوین کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے خلاف احتجاج پر وکی فورڈ اور اینڈریو گیوین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، بھارت میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

    چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 13 ماورائے عدالت قتل اور مظالم کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھا تھا۔

    چوہدری سرور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا گیا تھا اور بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

    دریں اثنا چوہدری محمد سرور نے کشمیر میں مظالم اور خط کے بارے میں ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور اراکین مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔

  • اگرامریکا اورنیٹویہ چاہتےہیں تویہ کام کریں:روس

    اگرامریکا اورنیٹویہ چاہتےہیں تویہ کام کریں:روس

    ماسکو: اگرامریکا اورنیٹویہ چاہتےہیں تویہ کام کریں:اطلاعات کے مطابق روس نے امریکا اور نیٹو سے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شنہوا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اور نیٹو بحران کو حل کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں تو یوکرین کو مسلح کرنا بند کر دیں۔

    چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکا اور نیٹو پر زور دیا ہے کہ اگر وہ ‘واقعی یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں’ تو انھیں بیدار ہونا چاہیے اور وہ کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیں۔

    الجزیرہ کے مطابق امریکا اور کئی یورپی ممالک نے روسی جارحیت کے خلاف جنگ میں یوکرین کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فراہم کیے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے یوکرین کی مدد کے لیے 33 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔

    ماسکو نے بارہا واشنگٹن کو کیف کو فوجی امداد جاری رکھنے کے خلاف خبردار کیا ہے، اور امریکا پر جنگ کے ‘شعلوں پر تیل ڈالنے’ کا الزام لگایا ہے۔ کریملن نے اس سے قبل یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کو یورپی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ماسکو کیف پر جلد قبضے کے ہدف میں ناکامی کے بعد اب یوکرین کے مشرقی ڈونباس علاقے میں کارروائیاں تیز کر رہا ہے، تاہم لاوروف نے کہا کہ خصوصی فوجی آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق سختی سے جاری ہے۔

    واضح رہے کہ چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے اور ماسکو کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کا دفاع کیا ہے، سرکاری میڈیا پر اکثر جنگ پر روسی مؤقف کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔