Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات کا امکان، ذرائع

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات کا امکان، ذرائع

    ریاض :وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات کا امکان،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان نے وزیر اعظم شہباز کو ان سے ملنے کا پیغام پہنچایا۔وزیراعظم اس وقت سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےترک صدر ایردوان سے ملاقات کا پیغام پہنچایا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں،” صدر کی طرف سے بھیجا گیا پیغام پڑھیں۔اس وقت وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک اور وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل سٹاف کے چار ارکان وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس کا دورہ.وزیراعظم نے مدینہ منورہ کے گورنر سے مختصر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی عرب روانگی سے قبل ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی "تجدید اور تصدیق” کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی قیادت کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

    دورے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک مملکت میں ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے، جس میں خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ "دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔”

  • ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

    ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں ،کچھ چیزیں سستی ہوئیں تو کچھ مہنگی ہوگئیں ،ادھر اطلاعات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی۔

     

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق حالیہ ہفتے 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 24 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

     

    ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی اوسط 5 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی اوسط قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 480 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی، دال مسور اوسط 3 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

     

    اعداد و شمار کے مطابق انڈے 4 روپے 88 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، آلو، دال ماش، مٹن، بیف، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگا ہوا۔

    حالیہ ہفتے 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966 روپے 56 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 84 روپے 80 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

  • شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    راولپنڈی :شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،اطلاعات کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کا بدترین واقعہ پیش آنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی۔

    درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے سینئر نائب صدر شیراز احمد فاروقی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر شرپسندوں کو مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی پر اکسانے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے.

     

     

    درخواست میں شیخ رشید احمد وغیرہ کے خلاف مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے واقعہ کا مقدمہ فوری طور پر درج کرتے ہوئے قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی استدعا کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔ مسجد نبوی کی حرمت کا خیال بھی نہ رکھا گیا، بعض افراد نے بدتمیزی کی انتہا کر دی، پوری دنیا کے زائرین کے سامنے اپنے ہی وزراء کا تمسخر اڑایا گیا، دونوں وزراء کو غدار اور چور کہہ کر ان کا پیچھا کیا گیا۔

    رمضان المبارک کے آخری ایام ہونے کے باوجود تماش بین بن کر لوگ اپنے موبائلوں سے ویڈیو بناتے رہے۔نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک شخص نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے سر کے بال نوچ لیے۔

  • ‏تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بیٹے سمیت لاہور پہنچ گئے

    ‏تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بیٹے سمیت لاہور پہنچ گئے

    ‏تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی خان ترین لاہور پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیاست کے مرکزی کھلاڑی جن کوعوام جہانگیرخان ترین کے نام سے یاد کرتے ہیں وہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، ان کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین اورعلی ترین دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔

    طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔

    خیال رہے کہ جہانگیر ترین کئی دنوں سے لندن میں مقیم تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

  • جرمن ٹینس لیجنڈ بورس بیکر کو ڈھائی سال کی سزائے قید

    جرمن ٹینس لیجنڈ بورس بیکر کو ڈھائی سال کی سزائے قید

    لندن :جرمن ٹینس لیجنڈ بورس بیکر کو ڈھائی سال کی سزائے قید ،اطلاعات کے مطابق ماضی میں کئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے جرمن ٹینس لیجنڈ بورس بیکر کو ڈھائی سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ یہ سزا برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک عدالت نے ان کے مالی دیوالیہ پن سے متعلق الزامات ثابت ہو جانے پر سنائی۔

    جرمنی سے تعلق رکھنے والے بورس بیکر نے 2017ء میں برطانیہ میں اپنے دیوالیہ ہو جانے کی ایک درخواست جمع کرائی تھی اور لندن کی ساؤتھ آرک کراؤن کورٹ میں ان کے خلاف مقدمے کی بنیاد اسی دیوالیہ پن سے متعلق مجرمانہ نوعیت کے الزامات بنے تھے۔

    اس برطانوی عدالت کی خاتون جج نے جمعہ 29 اپریل کی شام سنائے گئے اپنے فیصلے میں اس وقت 54 سالہ اور ماضی میں چھ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے بورس بیکر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے انہیں ڈھائی سال کی سزائے قید کا حکم سنا دیا۔ بورس بیکر کو اس سزا کا نصف حصہ جیل میں کاٹنا ہو گا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تقریباﹰ پانچ برس قبل جب بورس بیکر نے اپنے دیوالیہ ہو جانے کی درخواست دی تھی، تو وہ متعدد مالیاتی بے قاعدگیوں کے مرتکب ہوئے تھے۔اس دوران انہوں نے ان بہت بڑی رقوم کی منتقلی بھی چھپائی تھی، جو انہوں نے اپنے بزنس اکاؤنٹ سے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی تھیں۔

    اس کے علاوہ بورس بیکر نے اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے کی قانونی درخواست دیتے ہوئے نہ صرف جرمنی میں اپنی ملکیت املاک بھی چھپائی تھیں بلکہ برطانوی حکام کو اس حقیقت سے بھی دانستہ بےخبر رکھا تھا کہ تب وہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں شیئرز کی صورت میں سوا آٹھ لاکھ یورو مالیت کے اثاثوں کے مالک بھی تھے۔

  • مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے کون تھے؟شبلی فرازنے بتادیا

    مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے کون تھے؟شبلی فرازنے بتادیا

    اسلام آباد:مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے کون تھے؟شبلی فرازنے بتادیا،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسجدنبویﷺمیں جو واقعہ ہوا وہ غلط تھا جب کہ رات کوقاسم سوری پر جو حملہ کیا گیا وہ بھی انتہائی غلط تھا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا اور حرمت رسول ﷺ کیلئےکام کیے ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان کی حکومت آئےکچھ دن ہوئےاورارشدشریف کوہراساں کیاجانےلگا ن لیگ کے تو وزیرخزانہ امریکا میں کیا کچھ نہیں کہہ کر آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سازش عمران خان کےنہیں پاکستان کےخلاف ہوئی ہے مراسلہ میں نےخود دیکھا ہےجس میں دھمکی دی گئی مراسلےمیں تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عمران خان نےاسلام آبادپہنچنےکی کال دی ہے اسلام آبادمیں 20لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے عمران خان کےخلاف کچھ نہیں ملااب کردارکشی کی جارہی ہے۔

    ادھر پی ٹی آئی کے رہنماء نور الحق قادری نے مسجد نبویؐ واقعے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کوئی پری پلان نہیں تھا، یہ صرف اظہار غصہ تھانور الحق قادری نے کہا کہ مسجد نبویؐ واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ حج اور عمرے پر جانے والوں کی تربیت پر ہمیں توجہ دینی چاہیے، سیاسی دباؤ کو نیچے لانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

    دوسری جانب مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے پر سعودی عرب کا پہلا رد عمل سامنے آگیا۔ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کاکہنا ہےکہ مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر کچھ افراد کو حراست میں لینے کی کارروائی کی گئی جس میں کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق یہ گرفتاریاں قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: اسپیکر پنجاب  اسمبلی  پرویز الٰہی

    لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے: پرویز الٰہی نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں توالیکشن ہی نہیں ہوا،اسی لیے عدالتوں میں انصاف لینے گئے، فیصلہ آیا ہے اس کو چیلنج بھی کریں گے، گورنرپنجاب کا بھی مجھے فون آیا ہے، صدر مملکت، گورنر پنجاب بھی آئین کے تحت کام کر رہے ہیں، انا کی جنگ سے معاملہ کہیں اور جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کس فورم پر جا کر حلف لے گا؟ ایسے حلف تو سڑکوں پر نہیں ہوتے، الیکشن کا فورم اسمبلی تھا، حلف گورنرہاؤس ہونا ہوتا ہے، صبح عدالتیں کھلیں گی تو وکلا جا کر پیش ہوں گے، ایسے تھوڑا ہو گا ایک دم سارا کچھ ختم ہوجائے گا۔ یہ نہیں ہوسکتا گھربیٹھے ہی حلف ہوجائے۔ صبح عدالتیں کھلیں گی توفیصلہ چیلنج ہونا ہے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ عثمان بزدارکے نوٹی فیکشن میں لکھا ہے جب تک نیا حلف نہیں ہوتا وہ کام کرتے رہیں گے، ابھی تک 26 منحرف اراکین کا فیصلہ نہیں آیا، اگر منحرف اراکین کا فیصلہ آجاتا ہے تو یہ سارا الیکشن ہی ختم ہوجائے گا، 26 منحرف اراکین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ان کے پاس میجورٹی نہیں رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن گیلری میں ہونا بالکل غلط ہے، مجھ پر تو حملہ کیا گیا، یکطرفہ الیکشن نہیں ہوسکتا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسمبلی پرحملے کے براہ راست حکم دیئے، آج انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، یہ کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے، ابھی توانہوں نے حلف نہیں اٹھایا اورلوگوں کو اندر کرانا شروع کر دیا ہے۔ شریف فیملی کو 22 دن تک انتظارکرنا چاہیے تھا، اس طرح نہیں ہوتا کہ چیزوں کو بلڈوز کر دیا جائے، اس حلف کا کوئی فائدہ نہیں گوالمنڈی میں جا کر لے لیں، اس طرح نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت، گورنر پنجاب ایکشن لیں گے، صدرمملکت،گورنرپنجاب کوبائی پاس نہیں کرسکتے؟ اس طرح نہیں ہوسکتا کہ یکطرفہ فیصلہ کر دیا جائے، مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر اعتماد ہے، اللہ کی عدالت تو ہر وقت کھلی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے ہمارے وکلا آج رات ہی پٹیشن دائر کر دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی سٹاف کو اندر کر دیا جائے، اب یہ معاملات میں عدالتوں کولے آئے ہیں۔

  • عمران خان رجیم چینج کی سازش کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے:ایشین ٹیلیگراف

    عمران خان رجیم چینج کی سازش کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے:ایشین ٹیلیگراف

    اسلام اباد:عمران خان رجیم چینج کی سازش کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے:ایشین ٹیلیگراف کی رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق ایشین ٹیلیگراف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی معذول حکومت کی جانب سے غیر ملکی سازش کے دعوؤں نے ملک بھر میں سیاسی طوفان برپا کر دیا۔

    بین الاقوامی اخبار ایشین ٹیلی گراف کے مطابق اس دعوے کے حقائق گمراہ کن ہیں۔ کیونکہ عمران خان تاحال کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ فی الحال عمران خان کے لیے ٹھوس شواہد پیش کرنا مشکل نظرآرہا ہے ، تاہم آگے چل کرکیا ہوتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا

    اس سے قبل امریکہ میں تعینات سابق سفیر اسد مجید کے حوالے سے بھی افواہیں پھیلائیں گئیں کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ جس کی دفترِ خارجہ نے تردید کی۔
    جبکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھی سابق وزیر اعظم کے “حکومت کی تبدیلی کی سازش” کے بیانیے کو مسترد کیا ہے۔

    بین الاقوامی اخبار ایشین ٹیلی گراف کے مطابق سفارتی زبان میں مداخلت کا مطلب سازش نہیں ہوتا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان نے اس قسم کی مداخلت پر سفارتی احتجاج کئی بار ریکارڈ کرایا ہے۔

  • سپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز سے حلف لیں گے:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

    سپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز سے حلف لیں گے:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

    لاہور:(نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کل حلف لیں گے۔

    اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالےسے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل صبح 11.30 بجے منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں۔

     

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”489202″ /]

    جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔ جس کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں۔

  • عدلیہ پرتنقید:عدالت نے اےآروائی کے بیوروچیف کو طلب کرلیا

    عدلیہ پرتنقید:عدالت نے اےآروائی کے بیوروچیف کو طلب کرلیا

    اسلام آباد :عدلیہ پرتنقید :عدالت نے اےآروائی کے بیوروچیف کو طلب کرلیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے سینیئر اینکر ارشد شریف کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے حوالے سے عدالت نے اے آر وائی کے بیوروچیف کو طلب کرلیا ہے ، اور کہا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی کے استعمال کے حوالے سے اپنے ادارے کی پالیسی وضح کریں

    اس سے پہلے جمعے کے روز اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ’ایک بیانیہ بنا دیا گیا کہ عدالتیں کھلیں، عدالتیں کھلیں گی اور کسی کو آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے یہ بھی کہا کہ ’ارشد شریف کی پٹیشن کاغذ کا ایک ٹکڑا تھی مگر ہم نے سنا۔ آپ کہتے ہیں اس رات عدالت کیوں کھلی، کیا آپ کا چینل آئین کو عدالت سے بہتر سمجھتا ہے۔‘چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ بھی کہا کہ معاملہ آئین یا کسی پسے ہوئے طبقے کا ہو تو عدالتیں رات تین بجے بھی کھلیں گی۔

    واضح رہے کہ جمعرات کو صحافی ارشد شریف کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کو ارشد شریف سمیت کسی بھی صحافی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی ایف اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

    جمعے کو دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ارشد شریف کے خلاف نہ تو کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی کوئی انکوائری کی ہے جبکہ اس حوالے سے تحریری وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے۔’معاملہ آئین یا کسی پسے ہوئے طبقے کا ہو تو عدالتیں رات تین بجے بھی کھلیں گی‘

    دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اے آر وائی نیوز پر کاشف عباسی کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے ارشد شریف کے وکیل فیصل چوہدری سے پوچھا کہ ’کیا آپ نے کاشف عباسی کا پروگرام دیکھا؟‘’پروگرام میں حقائق کی تصدیق کے بغیر کیا کچھ کہا گیا، انھوں نے کہا کہ عدالت رات کو کیوں کھلی؟ عدالت سے عوام کا اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔‘

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ ریمارکس بھی دیے کہ ’ایک بیانیہ بنا دیا گیا کہ عدالتیں کھلیں، عدالتیں کھلیں گی اور کسی کو آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔‘