Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت سعودی عرب سے وقت سے پہلے ہی واپس چلے گئی

    پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت سعودی عرب سے وقت سے پہلے ہی واپس چلے گئی

    لندن:پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت سعودی عرب سے وقت سے پہلے ہی واپس چلے گئی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت نے طے شدہ تاریخ سے ایک روز قبل ہی سعودی عرب سے نکل گئے

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر، پی ٹی آئی کے ڈونر انیل مسرت اور ان کے بہنوئی رانا عبدالستار کو ہفتہ کو واپس آنا تھا صاحبزادہ جہانگیر ، انیل مسرت اور رانا عبدالستار مسجد نبوی میں ہیش آئے ناخوشگوار واقعہ کے وقت مسجد میں موجود تھے

    ادھر سعودی عرب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دستیاب فوٹج کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر اور پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار بھی چور چور نعرے لگانے والے مظاہرین میں شامل تھے،فوٹج کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر اور رانا عبدالستار نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں

    صاحبزادہ جہانگیر کو گرفتار کرنے کے مطالبے کے بعد انھوں نے سعودیہ سے نکلنے میں جلدی کی، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نا خوشگوار واقعہ جمعرات کو افطاری کے وقت پیش آیا اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے اگلی سحری کے وقت سعودیہ چھوڑ دیا

    صاحبزادہ جہانگیر کا مظاہرے کے انعقاد سے مکمل انکار، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو اس واقعہ میں ملوث ہیں اور نہ ہی ایسے رویے کوپسند کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جب سعودیہ کا پروگرام بنایا اس وقت شہاز شریف کے دورے کا شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا،

    صاحبزادہ جہانگیر کے ہمراہ جانے ولاے وفد میں سات افراد شامل تھے، باقی چار ابھی سعودیہ میں ہی ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واپس آنے والوں میں صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت اور رانا عبدالستار شامل ہیں، سعودی عرب رہ جانے والے چار رہنما آج مانچسٹر پہنچیں گے، یہ بیان لندن پہنچ کر صاحبزادہ جہانگیر نے جاری کیا ہے

    صاحبزادہ جہانگیر کے مطابق نہ تو سعودی پولیس نے انھیں حراست میں لیا اور نہ پوچھ گچھ کی

  • عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان

    عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے دی۔

    سابق وزیراعظم نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ کے دوران پوری تفصیل میں اور پوری طرح تبادلہ خیال کیا کہ اسلام آباد میں جو کال دی اس کی نوعیت کیا ہو گی۔ میٹنگ کے دوران ہم نے فیصلہ کیا کہ مئی کے آخری ہفتے میں ہم کال دینے لگے ہیں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں تحریک انصاف کو نہیں سب پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں اور اس لیے کال دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے، بیرون ملک سازش کے تحت ملک کے کرپٹ ترین لوگوں کو ملک کے اوپر مسلط کیا گیا، اس وقت وفاقی کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، شہباز شریف کو کرائم منسٹر کہتے ہیں، ایف آئی اے اور نیب میں ان پر 40 ارب روپے کی کرپشن ہے۔ یہ ملک کی توہین ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ان تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں چاہتا ہوں کہ ابھی سے تمام لوگ تیاری کر لیں اور ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہو گا، میں نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے چاند رات کو بھی خاص طور پر نکلنا ہے، نوجوان جھنڈے پکڑ کر نکلیں۔ اور ساری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے، اور اس کے بعد ہمارا اگلا لائحہ عمل ہو گا اس کے بعد ہماری پوری تیاری ہو گی، میرا ایمان ہے اسلام آباد مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا اور عوام کا سمندر باہر نکلے گا۔ اور واضح پیغام دنیا کو جائے گا کہ کوئی بیرونی ملک ہمارے اوپر ایک کرپٹ ٹولہ کو مسلط نہیں کر سکے گا۔ ملک کا جو فیصلہ ہو گا وہ پاکستان کی عوام کرے گی۔

    مسجد نبوی ﷺ واقعہ ایک روز بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف سامنے آ گیا۔عمران خان نے کہا کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں، میرے کے دل میں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جو مقام ہے وہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مدینے میں جب یہ واقعہ ہوا تو یی ٹی آئی کارکن شب دعا منا رہےتھے، جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا، انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا، اس سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا، کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا، یہ عوام کا رد عمل ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اس طرح عوام نہیں نکلے، عوام میں غصہ ہے۔عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو چیلنج کیا کہ یہ کسی عوامی مقام پر جائیں، کہیں کوئی منہ نہیں لگا سکے گا۔

    امریکی دھمکی پر پاکستانی سفیر کے موصول ہونے والے مراسلے کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس کو الگ الگ خط لکھ دیئے۔ صدر مملکت عارف علوی سے فوری کارروائی کی سفارش کر دی۔

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو لکھے خطوط میں کہا کہ امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ نے دیگر حکام کے ہمراہ ہمارے سفیر سے باضابطہ ملاقات کی، پاکستانی سفیر کیجانب سے اس ملاقات سے متعلق بھجوائی گئی تمام تفصیلات ایک خفیہ مراسلے کی شکل میں آپ کے پاس موجود ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ خفیہ مراسلے کی رپورٹ میں امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ کی گفتگو واضح طور پر بیان کی گئی ہے، آخری کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت اس نتیجے پر پہنچی کہ مراسلے کے مندرجات میں سازش کے آثار نمایاں ہیں، اس سازش کا مقصد مجھے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا تھا، یہ ایک نہایت سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے، اس کے نتیجے میں میری حکومت کو سازش پر مبنی تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے چلتا کیا گیا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے خط میں مزید کہا کہ خفیہ مراسلے میں درج اس سازش کے باعث ڈپٹی سپیکر نے معاملے کی مکمل تحقیقات تک تحریک عدمِ اعتماد پر کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت نہ دی، اس تحریک عدمِ اعتماد پر رائے شماری سے قبل کیا عدالتِ عظمیٰ کو مراسلے کے مندرجات کا جائزہ نہیں لینا چاہئے تھا، لازم ہے کہ چیف جسٹس مراسلے کے بیرونی سازش پر مشتمل مندرجات کا جائزہ لیں، عدالتِ عظمیٰ کیلئے میموگیٹ کی نظیر موجود ہے، عدالتِ عظمیٰ سازش کے کرداروں کے تعین کیلئے کمیشن تشکیل دے جو کھلے عام معاملے کی تحقیقات کرے

    خط میں کہا گیا ہے عوام سچ جاننا اور تبدیلی اقتدار کی بیرونی سازش میں ملوث کرداروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، ایوانِ صدر اور عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے معاملے پر خاموشی سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے، ووٹ کی پرچی سے 5 سالہ حکومت منتخب کرنے کے اپنے جمہوری حق پر بیرونی سازش کی شکل میں پڑنے والے ڈاکے پر عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام حصولِ انصاف کیلئے عدالتِ عظمیٰ و سربراہِ ریاست کی جانب نظریں لگائے ہوئے ہیں، صدرِ مملکت اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔

  • عید الضحیٰ سے قبل الیکشن دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

    عید الضحیٰ سے قبل الیکشن دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

    اسلام آباد:عید الضحیٰ سے قبل الیکشن دیکھ رہا ہوں،اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ سے قبل الیکشن دیکھ رہا ہوں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں، ہماری پاکستان کے کسی ادارے سے لڑائی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے ہم انہیں امپورٹڈ کہتے ہیں، مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ان لوگوں کی شکلوں سے ہی لوگ نفرت کرتے ہیں، عمران خان پر مشکل وقت ہے ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہے، حمزہ شہباز آپ میرے بچوں کی طرح ہیں، آپ ٹریپ ہوگئے ہیں، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو پھر یہ کیا کریں گے۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج نے اس ملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں، چینی 12 اور گھی کی قیمتوں میں 15روپے اضافہ ہوگیا، میں تو پہلے سے ہی کہتا تھا ن میں سے ش نکلے گی سب میرا مذاق بناتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بتائیں ن لیگ ملک میں کہاں نظر آرہی ہے، یہ حکومت امپورٹڈ کے ساتھ سلیکٹڈ بھی ہے، مئی سیاست کے لیے اہم مہینہ ثابت ہوگا، ملک کی سیاسی صورتحال کو شدید خطرات ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ باپ اور بیٹے پر فرد جرم کی تاریخ لگی ہوئی تھی، آپ دنیا کے کسی بھی ملک جائیں آپ کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

  • بھارت نے سپر سونک براہموس بحری جہاز شکن کروز میزائل کا بھی تجربہ کر لیا

    بھارت نے سپر سونک براہموس بحری جہاز شکن کروز میزائل کا بھی تجربہ کر لیا

    نئی دہلی: بھارت کا سپر سونک براہموس بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے سپر سونک براہموس بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اندامان اور نیکو بار جزائر کے فوجی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحری بیڑے اور اے این سی نے 27 اپریل کو براہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ثبوت پیش کیا ہے کہ وہ جنگ کے لیے تیار ہے۔

    بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر نے براہموس میزائل کے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شیئر کیے ہیں۔

    براہموس میزائل جس کا نام ہندوستان کے دریا برہم پترا اور روس کے دریائے ماسکو کے نام پر رکھا گیا ہے، دونوں ممالک نے مشترکا طور پر تیار کیا ہے۔

    اِس سے قبل بھارتی فوج نے 24 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے جوہری صلاحیت کے حامل زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سونک براہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    براہموس سپر سونک کروز میزائل آبدوز، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور زمین سے بھی داغے جا سکتے ہیں۔

    بھارت میں شدید گرمی اور اُس پر بجلی کے بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ ملک کے بعض شہروں میں 18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

    بھارت میں گزشتہ چھ برسوں میں بجلی کا یہ سب سے سنگین بحران ہے جبکہ بجلی کی مانگ گزشتہ چار دہائیوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت کو اسکول و کالج بند کرنے پڑے ہیں جبکہ متعدد مسافر ٹرینیں بھی منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

    اس ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی عروج پر رہی۔ مارچ کا مہینہ بھی تاریخ کا سب سے گرم مہینہ ثابت ہوا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سے دارالحکومت دہلی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری اور شمال مغربی بھارت کے بعض علاقوں میں 47 ڈگری تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے حالآنکہ ابھی مئی اور جون کی شدت سے بھرپور گرمی باقی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ سے پہلے عملی اقدام کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تیزی سے بڑھتی گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے بیمار پڑنے کا خطرہ ہے جس کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال لو لگنے سے ہزاروں افراد کی موت ہو جاتی ہے۔

    دوسری جانب آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تقریباً تمام بجلی گھروں کو کوئلے کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی کے ایک بڑے بحران کا خطرہ ہے۔

    حکومت نے بجلی گھروں کو کوئلے کی تیز رفتار ترسیل کے لیے بعض مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں تقریباً 70 فیصد بجلی کی پیداوار تھرمل پاور اسٹیشن سے ہوتی ہے جہاں کوئلے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

  • بھارت: بورس جانسن کو بلڈوزر کی سواری بھاری پڑ گئی:اپنے ہی ناراض ہوگئے

    بھارت: بورس جانسن کو بلڈوزر کی سواری بھاری پڑ گئی:اپنے ہی ناراض ہوگئے

    لندن: بھارت: بورس جانسن کو بلڈوزر کی سواری بھاری پڑ گئی:انسانی حقوق کی تنظیموں کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو بھارت میں جے سی بی بلڈوزر کی سواری بھاری پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کی کارروائی سرخیوں میں ہے وہاں برطانیہ میں بھی بلڈوزر کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

     

    گزشتہ دنوں جب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کے دورے کے دوران جے سی بی کی سواری کی تو ان کی تصویریں اخبارات کی زینت بنیں، جس پر برطانیہ میں اپوزیشن پارٹی نے اس عمل کے لیے وزیر اعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

     

    بورس جانسن کو برطانیہ میں 2 خواتین ممبران پارلیمنٹ نے ایسے دنوں میں گجرات میں ایک جے سی بی فیکٹری کے دورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جب فرقہ وارانہ جھڑپوں کے نتیجے میں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کرایا گیا۔

     

     

    لیبر پارٹی کی ایم پیز نادیہ وہٹوم اور زارا سلطانہ نے سوال کیا کہ کیا برطانوی وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ گھروں اور دکانوں کی مسماری کا معاملہ اٹھایا؟

    خیال رہے کہ جے سی بی برطانیہ کے جے سی بیمفورڈ ایکسکیویٹر کی مکمل ملکیت والی کمپنی ہے۔ جانسن کے جے سی بی کی سواری کرنے پر سوال اس لیے اٹھایا جا رہا ہے کیوں کہ اس کمپنی کے بلڈوزر کا استعمال جہانگیر پورا میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے کیا گیا تھا، حالاں کہ سپریم کورٹ نے اس کارروائی کو فوراً روکنے کا حکم صادر کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومتوں اور شہری اداروں کا اصرار تھا کہ یہ مسماری تجاوزات کو ہٹانے کے لیے کی گئی تھی، تاہم اپوزیشن اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

  • بھارتی انتہا پسند ہندو مسلمانوں کے بعد اب سکھوں کےجانی دشمن، پُرتشدد جھڑپیں

    بھارتی انتہا پسند ہندو مسلمانوں کے بعد اب سکھوں کےجانی دشمن، پُرتشدد جھڑپیں

    بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں دوگروہوں میں جھڑپوں کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے خالصتان کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر میں زبردست کشیدگی کی وجہ سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

    پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جبکہ تناؤ کے سبب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں علیحدگی پسند تحریک خالصتان کے حامی 29 اپریل کو علامتی طور پر یومِ خالصتان مناتے ہیں۔ ہندو گروہوں نے اس کی مخالفت میں گزشتہ روز پٹیالہ میں ’’خالصتان مردہ باد‘‘ کے نام سے ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

    ہندو ریلی کی قیادت انتہا پسند جماعت شیو سینا کے ایک مقامی رہنما کر رہے تھے۔ جب یہ ریلی کالی ماتا مندر کے پاس پہنچی تو وہاں بڑی تعداد میں سکھ آ گئے اور دونوں گروہوں میں جھڑپ شروع ہو گئی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ریاست پنجاب کی حکومت نے پولیس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تین اعلیٰ افسران کا تبادلہ کر دیا ہے جبکہ پولیس نے اب تک متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

    بھارتی صوبے پنجاب کو سکھوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست خالصتان بنانے کی مہم کافی پرانی ہے جس سے وابستہ بیشتر رہنما امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہ کر اپنی مہم چلاتے ہیں۔ خالصتان تحریک کی حامی ایک معروف تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس جے) ہے۔

    گزشتہ برس اکتوبر میں سکھ فار جسٹس تنظیم نے مجوزہ خالصتان ریاست کے لیے ایک آن لائن ریفرنڈم کا اعلان بھی کیا تھا جس میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام سکھوں سے حصہ لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

    بھارت میں 2014ء سے اقتدار پر براجمان انتہا پسند جماعت بی جے پی کے وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں مسلم، سکھ اور عیسائی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیاں مشکل کر دی گئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہندوستان میں ہندوؤں کے علاوہ کسی اور کا وجود گوارہ نہیں۔

  • جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض

    جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض

    برلن :جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض،اطلاعات کے مطابق امریکی افواج جرمنی میں فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے ساتھ یوکرینی فوج کو اب تربیت بھی فراہم کر رہی ہیں۔ محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ تربیت کی ذمہ داری فلوریڈا نیشنل گارڈ کو سونپی گئی ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا جرمنی میں اپنے فوجی اڈوں پر یوکرین کے فوجیوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے اور جدید ہتھیاروں کے نظام کو سیکھنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔

    کربی کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام جرمن حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سے جاری ہے اور امریکا جرمنی کی طرف سے مسلسل حمایت کے لیے شکر گزار ہے۔ اب تک تقریباً 50 یوکرینی اہلکاروں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار ہوٹزر کی تربیت دی جا چکی ہے۔ یوکرینی فوجیوں کو ریڈار سسٹم اور بکتر بند گاڑیوں کے استعمال کا طریقہ کار بھی سکھایا جائے گا۔

    جان کربی نے بتایا کہ اس تربیت کا بیشتر کام اور ذمہ داری فلوریڈا نیشنل گارڈ کو سونپی گئی ہے۔ اسی امریکی یونٹ نے روسی حملے سے پہلے رواں برس فروری میں یوکرین کی افواج کو تربیت فراہم کی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی فوجی واپس جائیں گے اور اپنے دیگر ساتھیوں کو تربیت دیں گے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرینی افواج کی تربیت یورپ کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہے تاہم انہوں نے ان مقامات کے بارے میں نہیں بتایا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی مارچ کے اواخر میں کہا تھا کہ امریکی فوج پولینڈ میں یوکرینی افواج کو تربیت دے رہی ہیں لیکن بعد میں یہ بیان واپس لے لیا گیا تھا۔

    ادھر روس نے یوکرینی افواج کو مسلح کرنے کے خلاف ایک بار پھر مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے۔ مارچ میں روس نے مغربی ممالک کو متنبہ کرنے کے لیے پولینڈ کی سرحد کے قریب یوکرین میں ایک تربیتی مرکز پر حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا تھا۔

  • سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی

    سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میںکنگن کے علاقے سنبل بالا گنڈ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی الٹ گئی جسکے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دریں اثنا، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے درد پورہ علاقے میں ایک کار سڑک سے پھسل کر کھائی میںجا گری جسکی وجہ سے ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر افراد اس وقت زخمی ہو گئے۔

    ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بندرہنما نعیم احمد خان نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے کشمیریوں کے خلاف سیاسی اور ثقافتی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرست حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے حریت کانفرنس کی صفوںمیںاتحادو اتفاق ناگزیر ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بی جے پی کی کشمیر کے بارے میں دشمنانہ پالیسی اس کے نسلی تعصب، اسلامو فوبیا اور بھارت کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کے جنوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجماعت نماز کے انعقاد پر پابندی اور لوگوں کو مساجد میں شب قدر کی ادائیگی سے روکنا بی جے پی کے تعصب اور اسلام کے بارے میں امتیازی سلوک کا واضح مظہر ہے۔

    انہوں نے ایسی کارروائیوں کو کشمیری مسلمانوں کے دینی معاملات کی خلاف ورزی قرار دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ عبادت گاہوں کو بند کرنے اور عبادت گزاروں کو مذہبی اجتماعات میں شرکت سے روکنے کی اقدامات اسی پالیسی کے مترادف ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں مسلمانوں کے خلاف اپنا رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ مودی کی نسل پرست حکومت کشمیر کو فلسطین میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    نعیم احمد خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مٹانے کے لیے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے تو دوسری طرف سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف بھی مذموم کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت یاد رکھنی چاہئے کہ حق پر مبنی آزادی کی تحریکوں کو فوجی طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر بھارت کو کشمیر چھوڑنا پڑے گا کیونکہ وہ کشمیریوں کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں رکھ سکتا۔

  • چارسدہ  تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ : چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید ،اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں تھانہ نستہ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار رحم بادشاہ شہید ہو گیا ۔ جن کی نعش کو چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

    دھمکاکے کے نتیجے میں تھانے کے گیٹ اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہے جبکہ تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے ۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں سر چ آپریشن بھی شروع کیا گیا جبکہ چارسدہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کی گئی ۔ بم ڈسپوزل سکوآڈ تاحال یہ تعین نہ کر سکی کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور اس میں کتنا بارود ی مواد استعمال کیا گیا ۔

  • لاؤڈ سپیکر پر پابندی ۔ممبئی کی گلیوں میں مسلمانوں کی اجتماعی اذان

    لاؤڈ سپیکر پر پابندی ۔ممبئی کی گلیوں میں مسلمانوں کی اجتماعی اذان

    اترپردیش : بھارت میں مسلمانوں کا لہو پانی سے بھی سستا تو تھا ہی لیکن انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں کیلئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی ادائیگی مشکل بنا دی تو انڈین مسلمانوں نے بھی اسکا انوکھا توڑ نکال لیا۔

    ممبئی شہر کی بیشتر مساجد نے نے نما ز فجر کے وقت لاؤڈاسپیکر کا استعمال ترک کردیا ہے لیکن انہوں نے اب سڑک پر کھڑے ہوکر باجماعت اذان دینا شروع کردی ہے ۔

    یادرہے ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے کے معاملے میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈاسپیکر کو ہٹانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مساجد سے لاؤڈاسپیکر نا ہٹانے کی صورت میں راج ٹھاکرے نے مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

    جس پر ممبئی کی 72 فیصد مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کی آواز کو از خود کم کر لیا ہے اور بیشتر مساجد نے فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

    یادرہے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے 2005 کے صوتی آلودگی سے متعلق اپنے فیصلے میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی روشنی میں مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر قابو پاتے ہوئے صوتی آلودگی قانون پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی گجرات کی ریاستی حکومت نے بھی مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے لئے اجازت نامے کو لازمی قرار دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹر کے ڈی جی پی اور کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے متعلق رہنمایانہ خطوط کو طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔