Baaghi TV

Author: +9251

  • کچھ ناراض بلوچ ملک کے دشمن بنے ہوئے: ضیاء لانگو

    کچھ ناراض بلوچ ملک کے دشمن بنے ہوئے: ضیاء لانگو

    کوئٹہ : کچھ ناراض بلوچ ملک کے دشمن بنے ہوئے:اطلاعات کے مطابق ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں سے مزکرات کی ہے کچھ ایسے لوگ ہے جو ملک کے دشمن بنے ہوئے۔

    صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل جو مسجد نبوی میں واقعہ پیش آیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے، سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کے پاکستان کے شہریوں کو تحفظ دے جب وہ وہاں آتے ہے۔

    ضیاء لانگو نے کہا کہ ناراض بلوچوں سے مزکرات کی ہے کچھ ایسے لوگ ہے جو ملک کے دشمن بنے ہوئے، حکومت کی جانب سے ان سے مزکرات کرنے کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس خاتون نے دھماکہ کیا تھا اس کو ہم دہشت گرد سمجھتے ہے۔

    صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے خواتین کو برائن واش کرنا افسوس کی بات ہے، اس طرح کے واقعات کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کو لے جانے والی گاڑی کے قریب مبینہ خود کش دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گاڑی اساتذہ کو لے کر کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آ رہی تھی۔ کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے دھماکے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی ۔

    کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کراچی یونیورسٹی میں چین کے شہر چنگڈو میں قائم سیچوان نارمل یونیورسٹی کےا شتراک سے 2013 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان کے مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے فوری بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اساتذہ کی گاڑی کے قریب سے گزرنے والا ایک موٹر سائیکل سوار بھی دھماکے کی زد میں آیا۔

    کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود کش دھماکہ تنظیم کی شیری بلوچ نامی خاتون حملہ آور نے کیا ہے۔

    بعد ازاں دھماکے کی سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں نظر آ رہا ہے کہ اساتذہ کی گاڑی کے قریب دھماکے کے وقت ایک خاتون موجود ہیں۔ البتہ ابھی پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

    کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب دھماکے کے مقام کا دورہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

  • گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا

    گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا

    لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں کو اسپیشل الاؤنس 2021 کی منظوری دے دی، اسپیشل الائونس سے گریڈ 1 سے لے کر 19 تک کے یونیورسٹی ملازمین مستفید ہوں گے۔

    یونیورسٹیوں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، لاہور ، یونیورسٹی آف دی پنجاب ، لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد شامل ہیں۔

    گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ، یونیورسٹی آف چکوال ، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ، لاہور ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ، ایمرسن یونیورسٹی ، ملتان ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف دی پنجاب ، لاہور ، یونیورسٹی آف ، گجرات ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، راولپنڈی ، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی ، بہاولپور اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹیکسلا بھی شامل ہیں۔

  • شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے

    شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے

    کوئٹہ:شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے،اطلاعات کے مطابق کل رات مدینے میں وزیراعظم شہبازشریف اورساتھیوں کے خلاف چور آئے چورآئے کےنعروں کے ساتھ ساتھ ایک شخص نے شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ ایسا ہی ردعمل دیا ، جس کے بعد سے ملک میں صورتحال بتدریج خراب ہی نظرآرہی ہے ،

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ شاہ زین بگٹی پرحملے کے بعد شاہ زین بگٹی کے حامیوں نے بھی اپنا سخت ردعمل دیا ہے اورڈیرہ بگٹی کے علاقے میں عمران خان کے پوسٹرجلائے گئےہیں

    تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی درخواست پر شاہ زین بگٹی کے گارڈز کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا کہ حملہ آور ہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں گرشتہ رات واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دوستوں کے ساتھ سحری کے لئے کوہسارمارکیٹ گیا، جہاں چند پی ٹی آئی مخالف لوگوں نے ہم پر حملہ کردیا۔ایف آئی آر میں کہا کہ حملہ آورہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے، سامنے آنے پر حملہ آوروں کو میں اور میرے ساتھی پہچان سکتے ہیں۔

    یاد رہے اسلام آباد میں کوہسار کے ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری پر شاہ زین بگٹی کے گارڈز نے حملہ کردیا تھا ، قاسم سوری سحری کیلئے ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے ، اس دوران حملہ آوروں نے شاہ زین بگٹی زندہ باد اور پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگائے۔

    حملہ شاہ زین بگٹی کے بھائی اورایم پی اےگہرام بگٹی کی ہدایت پرہوا ، حملہ آور میریٹ سمیت کئی ہوٹلوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلاش کرتے رہے ، جب کوہسار کے ریسٹورینٹ میں پی ٹی آئی رہنما نظرآئے تو حملہ کردیا۔

    حملے کے بعد قاسم سوری نے بیان میں کہا تھا کہ مجھ پر ابھی ابھی مقامی ریسٹورنٹ میں حملے کی کوشش کی گئی، غنڈوں کو ریسٹورنٹ میں آئی ہوئی فیملیز اور ویٹرز نے مار بھگایا۔

     

    یاد رہے کہ کل رات وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے۔مدینہ منورہ میں شہباز شریف وفد کے ہمراہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا استقبال چور چور کے نعروں سے کیا۔

    ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے بلند کیے جبکہ شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے میں لیے رکھا۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھے کیا اور نعرے لگائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے، وفد میں بلاول بھٹو، مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی مریم اورنگزیب شامل ہیں، وفد میں خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، خالد مقبول، محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔اس سے قبل گورنر مدینہ اور شہباز شریف کی ملاقات بھی ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں اتوار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور ہواؤں کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں اور تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

  • میرےخلاف منصوبہ سازی ہوچکی:عید کےبعد میرے ساتھ کیا ہوگا:عمران خان نے بتادیا

    میرےخلاف منصوبہ سازی ہوچکی:عید کےبعد میرے ساتھ کیا ہوگا:عمران خان نے بتادیا

    ملتان :میرےخلاف منصوبہ سازی ہوچکی:عید کےبعد میرے ساتھ کیا ہوگا:عمران خان نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 سال سے یہ مافیا دو طریقے سے چلتا ہے۔ ایک یہ لوٹوں کو پیسہ دے کر خریدتے ہیں دوسرا طریقہ کردارکشی کرنا ہے، یہ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں،2017 میں پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی، اب یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کرینگے۔

    عمران خان نے کہا کہ شریف مافیا نے بینظیر اور نصرت بھٹو کی جعلی تصاویر پھینکیں، اسی مافیا نے اس خاتون کے خلاف جو مسلمان ہوکر پاکستان آئی اس کیخلاف یہودی ہونے کی مہم چلائی، شہبازشریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں مخالفین کو مروایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق کیساتھ ملکر چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا، شہباز شریف کو اس لئے مسلط کیا گیا کیونکہ یہ کبھی باہر کی قوتوں کے مفاد کیخلاف نہیں جاتا، 400ڈرون حملےہوئے،شہبازشریف کے بھائی اور زرداری نے ایک لفظ نہیں کہا، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور ملک میں الیکشن کروانے ہیں، عوام جس کا فیصلہ کریں اسی کو ملک میں حکومت کرنی چاہیے، اب جو بھی آئے گا وہ عوام کی طاقت سے آئے گا۔

    پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وہ آدمی ہے جس پر 40ارب کی کرپشن کے کیسز ہیں، چور مافیا کو مسلط کرنا ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے، اگلے دو سے تین روز میں شریفوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر جاری کروں گا، شریفوں کے کتنے کیسز ہیں انہوں کتنا پیسہ چوری کیا یہ سب قوم کو بتاؤں گا۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد کےمارچ کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اسلام آباد کیلئے میری کال ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرےگی کہ آزاد رہنا ہے یا غلام بن کر، 75سالہ دورمیں یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہوگی، پی ٹی آئی عہدیداران، کارکنان نے جنوبی پنجاب کو اسلام آباد کیلئے تیار کرنا ہے، چیلنج کرتاہوں میری کال پر 30لاکھ لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئےگا۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ آزاد پاکستان کی جنگ ہے، اگر ہم آزاد ملک بننا چاہتے ہیں تو جدوجہد کیلئے تیار ہونا پڑے گا کیونکہ اگر ہم آزاد ملک کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے تو اللہ ایسے ہی رکھے گا اور یہ باہر کے پتلے ہم پر مسلط رہیں گے، آپ نے حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے بچے بچے کو تیار کرنا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک جنگ ہتھیار اور دوسری زبان سے ہوتی ہے، ہم اپنی زبان سے اس مافیا کیخلاف جنگ لڑیں گے اور لوگوں کو تیار کرینگے، خاص طور پر وکلا برادری بھی تیار رہے کیونکہ تحریک آزادی کی جنگ میں انہوں نے سڑکوں پر آنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو جتنا فائدہ ہمارے دور میں ہوا اتنا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، امپورٹڈ حکومت آتے ہی کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا، ابھی یہ پیٹرول اور فضل الرحمان کو مہنگا کرینگے، چوروں کے ٹولےسے ملک سنبھالا نہیں جائیگا، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے پورا زور لگایا، جنوبی پنجاب صوبےکا بل اسمبلی میں ٹیبل کردیا ہے، آپ مجھے دوتہائی اکثریت دینگے تو میں جنوبی پنجاب صوبہ بناکر دکھاؤں گا۔

  • کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کراچی :کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے کیلیے 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

    دوسرے مرحلے کیلیے کاغذات نامزدگی 8 سے11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، جب کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کو چلینج کر رکھا ہے۔

    درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

  • پنجاب کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں:ایڈووکیٹ جنرل نے سیکرٹری قانون کولاجواب کردیا

    پنجاب کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں:ایڈووکیٹ جنرل نے سیکرٹری قانون کولاجواب کردیا

    لاہور:پنجاب کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں:ایڈووکیٹ جنرل نے سیکرٹری قانون کولاجواب کردیا ،اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے سیکرٹری قانون کی جانب سے کام روکنے کے متعلق مراسلے کا جواب دے دیا، کہتے ہیں سیکرٹری نے قانون کے بارے میں لاعلمی کا مظاہرہ کیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے جواب میں نشاندہی کی کہ22 اپریل کو بھیجا گیا مراسلہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا۔

    یہ مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کی تضحیک ہے، احمد اویس نے واضح کیا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں جب تک ان کی جگہ پر دوسرا وزیراعلیٰ نہیں آجاتا۔

    اس لیے یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ صوبائی حکومت بحال نہیں ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر اُن کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی، سرکار وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری اسمبلی کیخلاف ایک مقدمہ اور نظر بندی کے احکامات ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی تین دن کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

    محمد خان بھٹی کیخلاف اسمبلی ہنگامہ آرائی کے الزام میں 16 اپریل کو ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل عامر سعید راں نے سرکاری وکیل کے بیان کے بعد درخواست واپس لینے کی استدعا کیجسے عدالت نے منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ محمد خان بھٹی نے گرفتاری کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

    وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

    مقبوضہ بیت المقدس : وزیراعظم شہباز شریف نے یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کی الگ خود مختار ریاست کے عالمی عہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قبلہ اول تمام مسلمانوں کی روح کی تسکین کا باعث ہے، پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئےعملی کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کیخلاف قرار دادوں پر عمل دنیا میں پائیدارامن لاسکتاہے، ہم جموں و کشمیر اور فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    معیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوںپر تشدد ،مسجد کی بے حرمتی، فلسطینی بچوں،خواتین اور نہتے عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔اس موقع پر جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، ڈاکٹر جاوید اعوان، حافظ نصیر احمد نورانی ، مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی، ایم اے مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،قاری خلیل مہروی، مولانا جمیل رضوی، مولانا شوکت علی ،مولانا نعیم جاوید نوری اور دیگر مقررین کے علاوہ ملک بھر میں جے یوپی کے قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

    ملک بھر میں مقررین نے خطبات جمعةالمبارک اور احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض مقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ اورفلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے اسلامی افواج کو فلسطین بھیجا جائے کیونکہ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردا اقوام عالم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔امریکہ اور یہودیوں کا دنیا میں کتا بھی مر جائے تو وہ ہنگامہ کھڑا کر دیتے ہیں یہاںاسرائیل نہتے فلسطینی سینکڑوں مسلمانوں اور معصوم بچوں کا خوں بہایا جا رہا ہے اور وہ اسرائیلی ظالموں اور دہشت گردوں کے پشت پناہ بنے ہوئے ہیں عالم اسلام کو اقوام متحدہ کا بائی کاٹ کر دینا چاہیے یہ مسلمان اور اسلام دشمن ادارے ہیں اب تک سینکڑوں مظلوم فلسطینی عورتیں ،بچے اور نہتے عوام زخمی اورشہید کیے جاچکے ہیں اس پرعالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج عالمی اسلام کی فوج ہے اس کو فلسطینی عوام اور بچوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر عالم اسلام اسرائیلی بربریت کے خلاف کچھ کرنے سے قاصر رہے تو فلسطینی عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اُمت ِ مسلمہ میں قیادت کافقدان ہے جس کی وجہ سے مصر سے شام تک اور کشمیر سے فلسطین تک مسلمانوں کا خو ن بہہ رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران بے حسی اور بے غیرتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں مسلم امہ کے نوجوانوں کو چاہیے کہ انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں

    یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منایا جاتا ہے۔

    فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے خلاف ہر سال رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے جس کا آغاز سن 1979 میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خمینی نے کیا تھا۔

    یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں بھی مختلف تنظیمی رمضان کے آخری جمعے کو نماز کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرتی ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے ایک بڑی ریلی کا اہتمام فلسطین میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ گذشتہ سال اس ہی دن ایک ریلی کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں دیڑھ سو زائد فلسطینی اور 6 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سمیت غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 22 مارچ سے تشدد کے تازہ واقعات جاری ہیں جس میں اب تک 26 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران تین اسرائیلی پولیس اہلکاروں سمیت کم ا زکم 14اسرائیلی بھی مارے جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کی کارروائی تیز کردی ہے اور مبینہ فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات کو منہدم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔حالانکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اجتماعی سزا کی اس غیرقانونی شکل کی مذمت کرتی رہی ہیں۔

  • حرمین شریفین میں جمعۃالوداع: ہزاروں نمازی شریک

    حرمین شریفین میں جمعۃالوداع: ہزاروں نمازی شریک

    ریاض :حرمین شریفین میں جمعۃالوداع: ہزاروں نمازی شریک ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین میں جمعۃالوداع میں ہزاروں نمازی شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہزاروں سعودی شہریوں سمیت وہاں مقیم غیرملکیوں اور زائرین نے رمضان کا آخری جمعہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ادا کیا۔

    جمعہ الوداع کے لیے مسجد نبوی میں لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکیوں نے نماز ادا کی اور اللہ کے حضور رمضان المبارک کے روزوں کی قبولیت اور گناہوں کی بخشش کی دعا مانگی۔جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع مسجد نبوی میں ہوا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہر رنگ ونسل کے مسلمان موجود تھے۔

    اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اندرون ملک سے بھی سعودی اور دیگر غیر ملکی پہنچے جس سے مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے نمازیوں سے بھر گئے۔

    لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے جمعۃ الوداع کے موقعہ پر اللہ کے حضور گناہوں کی بخشش اور روزوں کی قبولیت کی التجا کی۔

    نماز جمعہ کے خطبے میں امام مسجد نبوی نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں تقویٰ اور پرہیز گاری کا عملی درس دیتا ہے جس کو رمضان المبارک کے علاوہ بھی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل رہے اور انسان فلاح پا سکیں۔

  • کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کی مذمت کرتے ہیں:عرب امارات

    کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کی مذمت کرتے ہیں:عرب امارات

    دبئی :کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کی مذمت کرتے ہیں:عرب امارات نے اپنا سخت ردعمل دے دیا ، اطلاعات کے مطابق برادراسلامی ملک عرب امارات کی طرف سے پاکستان کے مرکزی شہر کراچی میں ہونے والے خودکُش حملے کے بارے میں کہاہے کہ وہ اس دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے

    عرب امارات نے کہا ہےکہ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تعلیمی عملے اور طلباء کی ہلاکت اور زخمی ہوئے، عرب امارات کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ پاکستان اور چین کے غم میں برابر کا شریک ہے

    گذشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

     

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

    یاد رہے کہ جامعہ کراچی حملے میں خودکش بمبار خاتون کے اصل گھر کا سراغ لگالیا گیا، گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شاری بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگالیا۔

    ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقع گھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے کارروائی کی ، گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گھرسے لیپ ٹاپ اوردیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گھر میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے۔گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بمبارکی بہن اسما کی شادی ہوئی تھی، خود کش بمبار شاری بلوچ کے سات بہن بھائی ہیں جب کہ بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کردیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم خودکش بمبار خاتون کے گلستان جوہر میں واقع فلیٹ پر پہنچی تھی اور فلیٹ کی تلاشی کے بعد فلیٹ کو سیل کردیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ خاتون خودکش حملہ آور نے فلیٹ چار سال قبل کرائے پر لیا تھا، خاتون کی کسی پڑوسی سے ملنا یا بات چیت نہیں تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں صرف ضرورت کا سامان ہے، کوئی فرنیچر نہیں، فلیٹ میں کئی کئی روز تک تالا لگا رہتا تھا۔