Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں:مریم نواز

    بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں:مریم نواز

    اسلام آباد:بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں ، یہ کہنا تھا مریم نواز کا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پرسخت ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کواب جانا ہی پڑے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان داغتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہکوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیےاورپاکستان کی جان چھوڑیے۔

    مریم نواز آگے چل کرکہتی ہیں‌کہاقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!

    مریم نواز کہتی ہیں‌کہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا !

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو پر امن احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلوں گا، سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں، فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کرتے ہیں

  • یوکرین: ریلوے اسٹیشن پر روس کا مبینہ راکٹ حملہ، 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

    یوکرین: ریلوے اسٹیشن پر روس کا مبینہ راکٹ حملہ، 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

    یوکرین کے شہر کراماتورسک میں ایک ریلوے اسٹیشن پر مبینہ طور پر روسی راکٹ حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی راکٹ جمعے کی درمیانی شب مشرقی یوکرین کے شہر کراماتورسک میں ایک ٹرین اسٹیشن پر گرا جہاں تقریباً 4 ہزار افراد انخلاء کے منتظر تھے۔

    حکام کے مطابق روسی حملے میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 100 سے زائد زخمی ہوئے اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن پر موجودگاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب روس نے اس حملے کی تردید کی ہے۔

    یوکرین کےصدر ولودومیر زیلینسکی نے روسی افواج پر شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب حملہ کیا گیا تو یوکرین کا کوئی فوجی ٹرین اسٹیشن پر موجود نہیں تھا۔

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے یوکرین کے نمائندے نے مشرقی یوکرین میں کراماتورسک اسٹیشن پر راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کا قتل اب بند ہونا چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے میں زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر جگہ لاشیں دیکھی جب وہ اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے۔

  • امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کریں گے عوام میں جائیں گے:وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کریں گے عوام میں جائیں گے:وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں، فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، میں ایک ہی دفعہ جیل گیا اور آزاد عدلیہ کی تحریک کے لئے میں جیل گیا، امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔

    سپریم کورٹ نےغیرمُلکی مداخلت اورضمیرفروشی کوتحفظ دیا:اس کی سزا توملک وقوم کوسہنا پڑے گی:عمران خان نے انصآف کرنے والے اداروں کوجھنجھوڑ کررکھ دیا ، عمران خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرعدالتیں اس قسم کے فیصلے کریں گی تو اس سے پھرقوم توترقی نہیں کرسکتی

    قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پارٹی شروع کی تو 3 اصولوں پر چلا ہوں، خود داری اور انصاف پر بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، ایک ہی دفعہ آزاد عدلیہ کی تحریک کے دوران جیل گیا۔

    ان کا کہنا تھاکہ افسوس یہ ہوا کہ سپریم کورٹ مراسلے کو بلا کر دیکھ تو لیتا، جو ہم کہہ رہے ہیں کہ جو رجیم چینج کی سازش ہے دیکھ تو لیتے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 63 اے کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے بچے بچے کو پتہ ہے، عدالیہ سے امید تھی کہ اس معاملے پر سو موٹو ایکشن لے، یہ مذاق بن گیا ہے ملک کی جمہوریت کا، پنجاب میں لوگ بند ہیں، یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے، یہ سب سے تکلیف دہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کیا، بہت مایوس ہوں، انصاف کے ادارے اور عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، کبھی ایسی چیز مغربی جمہوریت میں نہیں دیکھی۔

    ہم کہہ رہے تھے کہ یہ اتنی بڑی سازش ہے اور حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدالت کو دیکھنا چاہیے تھا کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا سچ، سپریم کورٹ کو ہارس ٹریڈنگ پر بھی نوٹس لینا چاہیے تھا، آرٹیکل 63 اے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ ابھی تک التواء کا شکار ہے، ہم عدلیہ سے امید لگائے ہوئے تھے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ پر ازخود نوٹس لے گی، سیاستدان کھلے عام بک رہے ہیں، سب کو معلوم ہے۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہماری قوم کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کی لیڈرشپ رشوت ستانی کے ذریعے کیا مثال قائم کر رہی ہے، عدم اعتماد میں بیرونی مداخلت ہوئی تھی، بھیڑ بکریوں کی طرح ایم این ایز کی بولیاں لگائی گئیں، عدلیہ سے توقع تھی ہارس ٹریڈنگ پر موموٹو ایکشن لیتی،

    عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے 30 ،32سال پہلے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی تھی، لوگوں سے خدمت کے نام پر ووٹ لیتے ہیں اور پھر ضمیر فروشی کرتے ہیں، مخصوص نشستوں والے اراکین بھی بک رہے ہیں، ملک کو عظیم بنانے کی جدوجہد میں بہت بڑا دھچکا لگتا ہے، مغرب میں کبھی کسی کو بکتا ہوا نہیں دیکھا، امر باالمعروف پر لوگوں کو اسلام آباد یہی بتانے کیلئے بلایا تھا، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں مغرب میں معاشرے کیسے ہیں، 20سال پہلے میں بھی برطانیہ میں عراق جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    قوم کو کہتا ہوں اگر آپ لوگ کھڑے نہیں ہوںگے تو کسی نے آکر نہیں بچانا۔

    خفیہ خط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنے غیر ملکی سفارتخانوں سے موصول ہونیوالے سائفر پیغام ہوتے ہیں، کہا گیا عمران خان کو روس نہیں جانا چاہیے تھا، سیکریٹ ہونے کی وجہ سے وہ مراسلہ عوام کو نہیں دکھا سکتا، امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی آفیشل سے ایک ملاقات ہوئی، امریکی آفیشل نے کہا کہ عمران خان کو روس نہیں جانا چاہیے تھا، ہمارے سفیر نے اسے سمجھایا کہ یہ پلان پہلے سے بنا ہوا تھا، امریکی آفیشل نے کہا اگر عمران خان عدم اعتماد سے بچ گیا تو پاکستان کو خطرناک نتائج بھگتنے پڑیں گے،

    یہ کہا اگر عمران خان عدم اعتماد میں ہار گیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائیگا، امریکی آفیشل کو معلوم تھا کہ کس نے اچکن سلوائی ہوئی ہے، یہ 22 کروڑ لوگوں کی کھلے عام توہین ہے، اگر ایسی ہی زندگی گزارنی ہے تو ہم آزاد ہی کیوں ہوئے تھے، اس کے فوری بعد سندھ ہاؤس میں خریدوفروخت شروع ہو گئی، امریکی سفارتکار ہمارے لوگوں سے ملنا شروع ہو گئے، انہیں چند ماہ پہلے پتہ تھا کہ عدم اعتماد آ رہی ہے، ان کو کیسے پتہ تھا کہ شہبازشریف نے شیروانی سلوائی ہوئی ہے، آہستہ آہستہ معلوم ہوا کہ یہاں تو پورا اسکرپٹ بنا ہوا تھا، ہمیں فیصلہ کرنا ہے آزاد قوم بن کر رہنا ہے یا غلامی کی زندگی گزارنی ہے۔

    ہم ٹشو پیپر کی طرح استعمال ہونے والی قوم نہیں

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی وہ ہے کہ سب سے اچھے تعلقات رکھیں، عمران خان اینٹی امریکا نہیں ہے لیکن ہم کوئی ٹشو پیپر کی طرح استعمال ہونے والی قوم نہیں ہیں۔

  • تحریک عدم اعتماد: ریڈ زون سیل رکھنے کا فیصلہ:

    تحریک عدم اعتماد: ریڈ زون سیل رکھنے کا فیصلہ:

    قومی اسمبلی اجلاس اور عدم اعتماد کے معاملے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تناظر میں ریڈ زون کو سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہفتہ کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اہم اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے پلان تیار کر لیا ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ریڈ زون کو مکمل سیل رکھا جائے گا۔ ریڈ زون میں انٹری اور ایگزٹ کیلئے مارگلہ روڈ کھلا رکھا جائے گا۔

    ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر ان کیمرہ سیشن میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائفر میسج کا لب لباب ان کیمرہ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔

    کابینہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن تین ماہ کے بجائے 7 ماہ میں کروانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات تین ماہ میں کروائے، ای سی پی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی لیگل ٹیم کے مشورے پر عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے اسمبلی کا ان کیمرہ سیشن میں بحث کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں حکومتی لیگل ٹیم نے رائے دی کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کو کم نہیں کر سکتی۔

  • سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا: شیخ رشید

    سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا: شیخ رشید

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر پھیلی، بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی اور بندے خریدتی ہیں، 3 ماہ پہلے ہی کہا تھا استعفے دو یا اسمبلی توڑ دو۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب میں کہتا تھا اسمبلی توڑدو، گورنر راج لگا دو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا،3 ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دو یا اسمبلی توڑ دو، اس کیس میں تمام طاقتیں ایکسپوز ہوچکی، عمران خان کو کہہ چکا کہ استعفے دے دیں، زندہ قوم محسوس کر رہی ہے کہ گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محل میں لگایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں تو یہ غلط ہے، قوم کو سب سمجھ آگیا، میں نے عمران خان کو جو مشورے دیے آج سچ ثابت ہو رہے ہیں، بیرونی قوتیں ہماری خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔

    ادھروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے اور یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے کیوں کہ قوم ہمارے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لیے ملک بھر میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں جس پر اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

  • اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

    اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

    اسلام آباد:اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ا،طلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

    اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائی گئی۔

    تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے رولز اور پارلیمانی، جمہوری روایات کی خلاف ورزی کی۔

    تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے آئینی شقوں کی بھی خلاف ورزی کی، ڈپٹی اسپیکر نے حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

    تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3اپریل کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی اور سپریم کورٹ نے اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا لہٰذا ڈپٹی اسپیکر نے دانستہ طور پر اور آئین کو سبوتاژ کیا۔تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

     

  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔

    اسلام آباد :لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر حکومت سے معذرت کی۔ حکومت نے طارق خان کو دھمکی آمیز مراسلے کے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے دوران کہا کہ عالمی سازش کے خلاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو دھمکی آمیز لیٹر کی تحقیقات کرے گا۔

    فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ لیٹر میں میں رجیم چینج کی دھمکی موجود ہے یا نہیں، سازش کہاں سے بنی، مقامی ہینڈلر کون ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے عالمی سازش کو سامنے رکھ کر کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا کیوں کہ مخصوص لوگ ہیں جنہیں معلوم تھا کہ یہ سازش کہاں بنی، غیر ملکی ایمبیسی سے8 سے زائد منحرف اراکین کو اپروچ کیا گیا، منحرفین نے ان سے ملاقاتیں کیں اور کمٹمنٹس کیں، ان ملاقاتوں کے ریکارڈ خفیہ اداروں کے پاس موجود ہیں، کمیشن تفصیلات کا جائزہ لے گا اور اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنا سکےگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور اعتماد کا اظہار کر کے قرارداد بھی منظور کی، ہم کہیں نہیں جا رہے، عمران خان وزیر اعظم ہیں اور رہیں گے، پنجاب میں بھی منحرفین کو نوٹسز بھیج دیے ہیں، ہم قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ لیٹر کا مواد کل تمام ممبران اسمبلی کےسامنے رکھا جائے گا۔

     

  • پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

    پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

    پشاور:پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔

    اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔سردار بابک نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملہ اور ہو رہے ہیں۔

    ممبر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین کی تعداد 20 فی صد سے زیادہ ہے۔

    چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا تھا کہ کےپی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

    بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    لیگی ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان،خلیل طاہر سندھو،خواجہ سلیمان رفیق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد کے متن میں لکھا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔

  • عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے:  فضل الرحمن اوردیگرمرکزی کردارہیں:جلیل شرقپوری

    عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے: فضل الرحمن اوردیگرمرکزی کردارہیں:جلیل شرقپوری

    لاہور:مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔میاں جلیل شرقپوری کہتے ہیں کہ بڑے افسوس کا ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ اس سازش کوعملی جامہ پہنانے میں‌ وہ ساتھ رہے ہیں جن کی سیاست پاکستان میں جبکہ ان کا مستقبل امریکہ اور برطانیہ میں ہے

    میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور ساتھ ہی رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا، ہمارے بڑوں نے سستا آٹا چینی کے لیے قربانیاں دے کر پاکستان نہیں بنایا تھا، یورپی طاقتوں کے سامنے اسلامی تشخص منوانے والا عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے اس مولانا کو آگے لگایا ہوا ہے جو شروع سے اب تک پاکستان مخالف ہیں۔

    ادھروفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی سازش کیخلاف لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے جو دھمکی آمیز لیٹر کی تحقیقات کریگا۔

    فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ لیٹر میں میں رجیم چینج کی دھمکی موجود ہے یا نہیں، سازش کہاں سے بنی، مقامی ہینڈلر کون ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کابینہ نےعالمی سازش کوسامنےرکھ کر کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ مخصوص لوگ ہیں جنہیں معلوم تھا کہ یہ سازش کہاں بنی، غیرملکی ایمبیسی سے8 سے زائد منحرف اراکین کو اپروچ کیا گیا، منحرفین نےان سےملاقاتیں کیں اور کمٹمنٹس کیں، ان ملاقاتوں کے ریکارڈ خفیہ اداروں کے پاس موجود ہیں، کمیشن تفصیلات کا جائزہ لے گا اور اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنا سکےگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پراعتماد کااظہار کیا اور اعتماد کا اظہار کرکے قرارداد بھی منظور کی۔ ہم کہیں نہیں جارہے،عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، پنجاب میں بھی منحرفین کو نوٹسز بھیج دیے ہیں ہم قانون کے مطابق آگےبڑھیں گے۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ لیٹر کا مواد کل تمام ممبران اسمبلی کےسامنے رکھا جائیگا۔

  • ‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیےگا’:فیصل جاوید خان

    ‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیےگا’:فیصل جاوید خان

    اسلام آباد :‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا’:اطلاعات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہے بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا، آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ۔

    فیصل جاوید نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے اور کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

     

     

    پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔