Baaghi TV

Author: +9251

  • گورنر خیبر پختونخواہ مستعفی ہو رہے؟ بیرسٹر سیف نے سب بتا دیا

    گورنر خیبر پختونخواہ مستعفی ہو رہے؟ بیرسٹر سیف نے سب بتا دیا

    گورنر خیبر پختونخواہ مستعفی ہو رہے؟ بیرسٹر سیف نے سب بتا دیا،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کی تردید کردی اور کہا کے پی میں تحریک عدم اعتمادلائی گئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی بیرسٹرسیف نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کےفیصلے کو دل سے تسلیم نہیں کرتا لیکن اسے ماننا میری آئینی مجبوری ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسئلہ ختم نہیں ہوا بلکہ لامتناہی معاملات سر ابھاریں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کی سیاست کا آغاز ہوچکا ہے، ضمیر فروشوں کی سیاست صرف اپنے مفادات کیلئے ہوگی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، عمران خان تمہارے لیے دردسر ہے۔

    بیرسٹرسیف نے کہا کہ اقتدار کی مجبوریاں اب ختم ہو چکی ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ تم کس طرح کی حکومت کرتے ہیں، منی لاندرنگ میں ملوث شخص وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور کرپشن میں ملوث بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ڈٹے رہے ہیں، عمران خان انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گورنرکے پی کے مستعفی ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہیے تاہم کے پی میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ذاتی رائے ہے مرکز میں ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا چاہے اور بطور اپوزیشن متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • گیم ابھی باقی ہے:آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے:اللہ ہمارے ساتھ ہیں‌:فیاض چوہان

    گیم ابھی باقی ہے:آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے:اللہ ہمارے ساتھ ہیں‌:فیاض چوہان

    لاہور:اللہ ہمارے ساتھ ہیں ، پاکستان تحریک انصاف نسلوں کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے ، نئی نسل کو اچھی سوچ دینا چاہتی ہےاور اس گندی سیاست سے دور رکھنا چاہتی ہے ، ، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر کو منحرف ارکان کے معاملے پر پٹیشن فائنل کروں گا، پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر رکن نااہل ہوجاتا ہے، منحرف ارکان کاپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوچکی، وہ اپنے فیصلے کا برملا اعلان کر رہے ہیں کہ ن لیگ کو ووٹ دینگے، میں عدالت سے گزارش کروں گا وہ مینڈیٹ کا مذاق اڑانے والوں پرفیصلہ دے۔

    فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اسپیکر سیکرٹریٹ سے باغی ارکان کے خلاف ریفرنس آج مکمل ہوکر چلا جائے گا، اسپیکر سیکریٹریٹ کارروائی مکمل کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے گا، الیکشن کمیشن پندرہ روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوا تو مانا جائے گا، منحرف اراکین اسمبلی کوڈی سیٹ کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اچکن پہننے کی جلدی پڑی ہوئی ہے، پنجاب میں گلبرگ ہوٹل ضمیروں کی خرید وفروخت کامرکزبن گیا، ہمارے15 سے 20 افراد نےحمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، ہماری معلومات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر حمزہ شہباز سے مل چکے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے نیا بھارتی حربہ

    مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے نیا بھارتی حربہ

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے نیا بھارتی حربہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کشمیری پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں وادی کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو بسانے کے لیے الگ کالونیاں تعمیر کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو مقبوضہ وادی میں اپنے مقامات پر واپس جانے کا پوراحق ہے لیکن انہیں بھارتی فوجیوں کے تحفظ میں منتخب بستیوں میں بسانے کا کوئی جواز نہیں ۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بہت سے پنڈت خاندان اپنے مسلمان پڑوسیوں کے ساتھ وادی کشمیر میں خوشی سے رہ رہے ہیںجبکہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت پنڈتوں کو الگ کالونیوں میں آباد کرکے مقبوضہ علاقے میں سماجی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت وادی کشمیر میں پنڈتوں کی آڑ میں ہندو انتہا پسندوں کو بسانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں فوجیوں کو مستقل طور پر آباد کرنے کے لیے فوجی کالونیاں قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت بین الاقوامی قانون کے تحت پابند ہے کہ وہ مقبوضہ علاے کی آبادی کو تبدیل نہ کرے لیکن وہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے بھارتی اقدمات کو روکے۔

  • مودی حکومت بھی شیربن گئی:کشمیریوں کوکچلنےکیلیئے ایجنسیوں کوحکم دے دیا:تاریگامی

    مودی حکومت بھی شیربن گئی:کشمیریوں کوکچلنےکیلیئے ایجنسیوں کوحکم دے دیا:تاریگامی

    کنور: کشمیری سیاست دان اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میںسیاسی مخالفین کو ڈرانے اور خاموش کرانے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

    محمد یوسف تاریگامی نے جو کہ پارٹی کنونشن میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کنور میں ہیں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت اپنے مخالفین کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کا ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔

    ان کا یہ تبصرہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو طلب کرنے کے بعد سامنے آیا۔فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور کئی دوسرے لیڈیوں کو بھی بھارتی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے طلب کیا جاچکا ہے۔

    انہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہ طریقہ ہے جس سے بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں امن بحال کرنے جا ررہی ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہ انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ(ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور این آئی اے کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں چھاپوں کی کھلی چھٹی دی گئی ہے اور مخالفین پر کالا قانون یو اے پی اے لاگو کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا یہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماﺅں کو ڈرانے اور نیچا دکھانے کی کوشش ہے تاہم ہم اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ محمد یوسف تاریگامی نے مزید کہا کہ بھارت کا کشمیر میں ترقی کا دعویٰ قطعی طور ہر بے بنیا د ہے ۔

  • آج صبح سےلاہورکےمختلف علاقوں میں بجلی پوری نہیں‌:کم وولٹیج ہیں:خیرتوہے؟:مبشرلقمان

    آج صبح سےلاہورکےمختلف علاقوں میں بجلی پوری نہیں‌:کم وولٹیج ہیں:خیرتوہے؟:مبشرلقمان

    لاہور:آج صبح سےلاہورکےمختلف علاقوں میں کم وولٹیج ہے:خیرتوہے؟رمضان المبارک میں لوگ پریشان ہیں:اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس پریشانی کا سب سے زیادہ شکار روزہ دار ہیں

     

    عوام الناس کی اسی پریشانی کودیکھتے ہوئے سینئر صحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرواپڈا والوں سے اور ان لوگوں سے جو بجلی کے معاملات کے ساتھ منسلک ہیں کہ یہ صورت حال ڈیفینس کے ایریا میں ہے یا لاہور کے دیگر علاقون میں بھی لوگ اسی مسئلے کا شکار ہیں ،

    ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ امید لیکر بیٹھے تھے کہ کہیں سے کوئی اچھا جواب مل جائے گا جس سے اس مسئلے پر قابوپانے میں آسانی رہے گی لیکن افسوس اس بات کا کہ اہل لاہورکچھ اچھے مزاجوں اور رویے کے حامل شہری ثابت نہیں ہوئے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں نے ایک سادہ سا سوال پوچھا تھا مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ مجھے نفرت انگیز پیغامات مل رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان میں سے کچھ روزہ دار بھی ہوں گے۔

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مجھے یہ جوابات سُن کرکچھ یہ احساس سا ہورہا ہے کہ یہ کیسے منہ پھٹ لوگ کہ جن کو پتہ ہی نہیں‌ کہ کسی کے بارے میں کس قدر محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے ، وہ کتہے ہیں‌کہ اصل میں یہ وہ تربیت ہے جو ان کے والدین اور رہنماؤں نے ان کو دی ہے

     

     

    مبشرلقمان بڑے افسوس کے ساتھ کہتے ہیں کہ بیوقوفوں پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کتنے احمق نظر آتے ہیں۔ان کا یہ رویہ ان کےلیے کس قدر نقصان دہ ہے

  • ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر مجبور کیا گیا : فیصل سبز واری

    ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر مجبور کیا گیا : فیصل سبز واری

    کراچی : متحدہ قومی پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سینیٹر فیصل سبزواری نے بہادرآباد مرکز پر کارکنان اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر مجبور کیا گیا جبکہ ان میں اتنی سکت بھی نہیں تھی کہ شہر سے ایک سیٹ بھی جیت سکتے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات کے بعد 3 اگست 2018 کو آج کے صدر پاکستان عارف علوی کے دستخط سے بنی گالا میں معاہدہ کیا جو کہ شہری سندھ کے بنیادی مسائل مردم شماری، ترقیاتی فنڈز، بلدیاتی وسائل اور حیدرآباد یونیورسٹی سے متعلق تھا، فیصل سبزواری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر انتہائی سست رفتاری دکھائی گئی جس پر احتجاجا ہم وفاقی کابینہ سے نکل گئے اور ہم نے طے کیا کہ کابینہ میں دوبارہ نہیں جائیں گے، اس کے ردعمل میں حکومت نے ہمارے کارکنان حتی کہ سینڑل آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران تک کو گرفتار کرنا شروع کردیا ۔
    فیصل سبزواری نے کہا کہ جو رابطہ کمیٹی مہاجر قاتل مہاجر مقتول کی پالیسی کو دفنا کر آگے بڑھتی رہی اس کو گزشتہ چند سالوں میں سمجھداری کے ساتھ مشکل فیصلے لینے پڑے لیکن آج کوئی ہمارے گھر میں گھسے گا تو تمہارے گھر بھی اسی شہر میں ہیں۔حکومتی وفد سے مذاکرات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ جب بہادرآباد آئے اس وقت کسی امریکی سازش کا تذکرہ نہیں ہوا، جب آٹھ مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی اور نو مارچ کو وزیراعظم پاکستان بہادرآباد آئے اور پھر اسکے بعد 29 مارچ کی شب جب انکا وفد پارلیمنٹ لاجز میں ہمارے پاس آیا تب بھی کسی امریکی سازش کا حوالہ نہیں دیا گیا اور آج اس نام نہاد جھوٹ پر ملک میں سیاسی دنگل لگایا گیا ہے۔
    فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ دھوکہ پیٹھ پیچھے ہوتا ہے جبکہ آپ کو ہم مسلسل بتا رہے تھے کہ آپکے اپنی جماعت کے لوگ آپکو چھوڑ کر جا رہے ہیں، انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا تحریک انصاف کا ساتھ ماضی میں چھوڑ دیتے تو کیا انکی حکومت چلتی ایک دن بھی نہیں۔متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں سے ہونے والے معاہدات پر اپنے موقف بیان کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سے ہم نے میثاق حقوق پر دستخط کروائے دوسری جانب ایم کیو ایم سپریم کورٹ میں بلدیاتی نظام پر مقدمہ جیتی ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اپنے دستخط کے ساتھ تسلیم کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا، اسکے علاوہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر انہوں نے اپنی غلطی مانی اور کمیشن بنانے کا اعادہ کیا۔
    اسکے علاوہ ساٹھ اور چالیس کے کوٹے کے تناسب سے سرکاری نوکریوں پر معاہدہ کیا تاکہ شہری سندھ کے بچوں کو انکا حق ملے اورمقامی پولیس کے لئے جو جس ضلع یا ڈویژن سے تعلق رکھتا ہے اسکی وہیں تعیناتی کے فارمولے پر تحریری معاملہ طے کیا۔فیصل سبزواری نے دوبارہ سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا ایم کیو ایم نے ایسا کبھی کوئی معاہدہ کسی سے کیا آج ہم اپنی قوم اور لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ لیاقت نہرو معاہدے کے مطابق متروکہ املاک کے معاملے پر قانون سازی پر معاہدہ ہوا۔
    سینیٹر سبزواری نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان اور دفاتر سے متعلق بھی کہا کہ اس معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اصول کی بنیاد پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، دوسروں کو بھی اپنی سیاست کا حق ہے لیکن جھوٹ کا پلندہ دکھا کر کا کسی کو حق نہیں کہ ہمیں غدار کہے کیونکہ جتنے ملک کے وفادار ہم ہیں نہ کوئی ہے نہ ہی ہو سکتا ہے۔

  • کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت:کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مخالف مواد دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کرنے کا علان کیا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

    واضح رہے کہ اس فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    اس فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے بھی وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • ‘یہ کونسا آئین ہےجوچورڈاکوکواعلیٰ عہدےپربٹھا دے’  ایسےفیصلوں سےقوم آگےنہیں بڑھ سکتی:فیصل واوڈا

    ‘یہ کونسا آئین ہےجوچورڈاکوکواعلیٰ عہدےپربٹھا دے’ ایسےفیصلوں سےقوم آگےنہیں بڑھ سکتی:فیصل واوڈا

    اسلام آباد:‘یہ کون سا آئین ہےجو چورڈاکو کواعلیٰ عہدے پربٹھا دے’ایسے فیصلوں سے توقوم آگے نہیں بڑھ سکتی:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے۔

    ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ بلدیہ میں آئین کہاں تھا جب لوگوں کو سندھ ہاؤس میں خریدا جا رہا تھا تو آئین کہاں تھا؟

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین بچانےکی قسم ہم نےبھی کھائی ہے یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے 11تاریخ کو شہبازشریف پر فرم جرم عائد ہونے جا رہی ہے فردم جرم عائد ہونے سے پہلے شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آئین کو، مسٹرضمیر اور پاکستان کو بھی بچائیں گے سپریم کورٹ کےفیصلےسےخوش ہیں الیکشن تو ہونے ہیں، آگے بھی سرپرائز ملیں گے ہمارےپاس ابھی اور بھی بہت سے سرپرائز ہیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کئی آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

    قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے الیکشن ہو کر رہے گا! انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا۔

  • عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بننے پرخوش آمدید:آصف زرداری

    عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بننے پرخوش آمدید:آصف زرداری

    اسلام آباد:عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بننے پرخوش آمدید:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ پر فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

    شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف کے وزیر اعظم منتخب ہونےکے بعد عمران خان قائدحزب اختلاف ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بننے پرخوش آمدیدکہوں گا۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ اُمید ہےعمران خان بطور قائدحزب اختلاف جمہوری کردارادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا۔

    سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔

  • تاریخ ساز فیصلہ نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کردیا:ایڈیٹرزکونسل

    تاریخ ساز فیصلہ نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کردیا:ایڈیٹرزکونسل

    اسلام آباد:تاریخ ساز فیصلہ نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کردیا، ایڈیٹرز کونسل کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل نے عدالت عظمی کے تاریخ ساز فیصلہ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور عدالت عظمی کے پانچ رکنی بنچ میں شامل تمام فاضل ججز صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلہ سے نہ صرف آئین کی بالا دستی قائم ہوئی ہے اور نظریہ ضرورت جیسے غیرآئینی عمل کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا ہے اور قوم میں پائی جانیوالی بے چینی ، ہیجانی کیفیت ، مسلسل اضطراب ، تردد اور پریشانی کا بھی خاتمہ ہوا ہے

    اس حوالہ سے رات گئے ایڈیٹرز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی کے زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کے سینئر نائب صدر نئیر سرحدی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری رضا اللہ ، مہر امیر عثمان و دیگر عہدیداران و اراکین نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو ماورائے آئین کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں کیونکہ آئین اور قانون کو توڑنے سے ملک میں انارکی ، انتشار ، افراتفری اور سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہی ملک و قوم کی وہ اساس ہے جو پوری قوم کیلئے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی استحکام کی ضامن ہے ۔

    انہوں نے مزید کہاکہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ، وفاقی وزیرقانون فواد چوہدری اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اُن کی ٹیم آئین شکنی کی مرتکب ہوئی ہے اور اُن کے اُٹھائے گئے حالیہ تمام اقدامات آئین سے متصادم ہیں ۔ قطع نظر اس کے کہ کل کلاں کسی بھی جماعت کی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو اس کے اقدامات کو بعد میں جانچنے کا مرحلہ آتا ہے لیکن اس وقت قوم کو اس سے زیادہ آئین پاکستان کے تحفظ کی فکر ہے ۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ بحیثیت صحافی ، قلم کاراور لکھاری ہمارا فرض بنتا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل ، آئین کی بالادستی اورسیاسی استحکام کیلئے ہم مقدس عدلیہ کے احسن فیصلوں کو خراج تحسین پیش کریں تاکہ قوم اطمینان کا سانس لے سکے ۔