Baaghi TV

Author: +9251

  • کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی:بلاول بھٹواُمید سے ہوگئے

    کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی:بلاول بھٹواُمید سے ہوگئے

    اسلام آباد :بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی۔اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹواُمید سے ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کل سے پاکستان میں ہرقسم کی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں، کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی، کل سےعوام کے مسائل کے حل کا آغاز ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے فکرمند رہنے والے تمام افراد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ آپ باعزت راستہ اپنائیں، کپتان کو اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کپتان کو پہلے ہی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا تصادم اور بد امنی ہو، یہ پارلیمان کے اندر اور باہرفساد پھیلانے کی کوشش کرینگے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ اقتدار میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، ہم موجودہ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہے ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، اپنے طرز عمل اور دھمکیوں کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ غداری کا مقدمہ سب سے پہلے آپ کے خلاف درج ہونا چاہیے۔

    نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ساری اسٹرٹیجی آخری مرحلے میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی، عمران نیازی اپنی شکست ماننے کے بجائے قوم کو تقسیم درتقسیم کرنے کی بھیانک سازش کرنے میں مصروف ہے۔ یہ تمام آئینی اداروں کا فرض ہے تمام اقدامات اٹھائیں۔ عمران نیازی آئین وقانون کے راستے پرچلنے سے انکاری ہے۔

  • ’غیر ملکی خط نہیں:فارن فنڈنگ کیس غیر ملکی سازش ہے:مبشر لقمان

    ’غیر ملکی خط نہیں:فارن فنڈنگ کیس غیر ملکی سازش ہے:مبشر لقمان

    اسلام آباد:معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس کو لٹکا رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا نہیں‌چلے گا حقیقت اب چھپ نہیں‌سکتی

    سینئر صحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ اصل میں وہ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت ہے ،عوام کہ یہ ہی نہیں پتہ کہ کس ملک ،کسی کمپنی اور کس فرد نے فنڈنگ کی اور ان کے مقاصد کیا تھے وہ کیوں فنڈنگ کر رہے تھے ؟، فارن فنڈنگ کیس سازش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کا سفارتکاراپنی رائے لکھ رہا ہے تو اس کی جانچ پڑتال کرنے کے بجائے اسے ایک دھمکی بنا کر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں،کیا یہ پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے اچھی بات ہے؟

    ایک طرف پی ٹی آئی کی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال، دوسری جانب ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا

     

    مبشر لقمان نے کہا کہ میں اس دن مانوں گا کہ وزیراعظم عمران خان سچ بول رہے ہیں جب وہ اپنے بچوں کی برطانیہ کی نیشنلٹی ختم کر وا کر پاکستان بلائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے بچوں کو گرمی میں بلا کر ذلیل کروا رہے ہیں اور ماریں پڑوا رہیں ہیں ۔

     

  • اےماہ رمضان:رب کےمہمان:تیراآنا مبارک ہو:پاکستان میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا

    اےماہ رمضان:رب کےمہمان:تیراآنا مبارک ہو:پاکستان میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا

    لاہور:اے ماہ رمضان:رب کے مہمان:تیرا آنا مبارک ہو:لاہور، اسلام آباد، کراچی میں رمضان کا چاند نظرآ گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کراچی میں رمضان کا چاند نظرآ گیالاہور، اسلام آباد اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا\ اتوار کو پہلا روزہ ہو گا۔

    زونل رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہوئی ملک بھر میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا جبکہ سحری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔

    گزشتہ روز سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کا چاند نظر آ گیا ۔چاند نظرآنےکےبعد یکم اپریل شعبان المعظم کا آخری دن تھا اور ماہ مقدس کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق امام کونسل آف ساؤتھ آسٹریلیا کہا کہنا تھا کہ جنوبی آسٹریلیا میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں اور یکم رمضان 2 اپریل کو ہو گا۔

    ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رمضان 3 اپریل کو ہو گا۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کا پیغام بھیجا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ مہینہ ہمدردی اور اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اس سال بھی وہ یکجہتی کے لیے مسلم ممالک کا دورہ کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں تنازعات والے علاقوں میں ہر ایک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو خوش آمدید کے وقت اپنی مخلصانہ خواہشات پیش کرتا ہوں۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن نے بھی امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔

    امریکی صدر نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ میری اہلیہ اور میں رمضان کے موقع پر امریکا اور دنیا بھر میں مسلم معاشروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    انکا کہنا ہے کہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے غور و فکر اور روحانی علاج کا وقت ہے۔

    جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ اس سال کی افطاریاں صحت، خاندان اور معاشرے کی خوبصورتیوں کی یاد دہانی ثابت ہوں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ دھڑکیں گے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے جنہیں اپنی میزوں پر خالی کرسیوں کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس لگن اور ایمان کے معترف ہیں کہ ہر رمضان میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا ضروری ہے۔

  • وزیراعلیٰ کون ہوگا؟حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے کاغذات منظور:حمزہ پریشان دکھائی دیئے

    وزیراعلیٰ کون ہوگا؟حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے کاغذات منظور:حمزہ پریشان دکھائی دیئے

    لاہور: پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور حکومت کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    پیپلز پار ٹی کے حسن مرتضیٰ حمزہ شہباز کے تجویز کندہ ہیں۔ حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی متحدہ اپوزیشن نے جمع کرائے۔ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے راجہ بشارت نے کاغذات جمع کرائے۔

    سیکرٹری آفس میں دونوں امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی جس کے بعد حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی گئی۔کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت حمزہ شہباز خود بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اس وقت حمزہ شہبازشریف کے چہرے پرمایوسی کے واضح اثرات نظرآرہے تھے تاہم وہ اپنے آپ کوپُراعتماد پیش کرنے کےلیے بھرپورکوشش کرتے رہے

    پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

    ادھرنئے قائد ایوان سے پہلے پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، ترین گروپ کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنےوالے تین ارکان کو پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی لے آئے۔

    خیال رہے کہ ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے حمزہ شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران نئے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا، اس دوران ترین گروپ کے متعدد اراکین اسمبلی موجود تھے۔

    تاہم سیاسی جوڑ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی ترین گروپ کے تین رہنما عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان کو مونس الہی اپنی گاڑی میں لیکر پنجاب اسمبلی پہنچے۔ تینوں ارکان نے پہلے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی خریداریاں کررہے ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ میرا یہ کام نہیں۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل جہانگیر ترین کے افراد کو پرویز الہی کے پاس بیٹھا کر پنجاب اسمبلی سے چلے گئے۔

    صحافی نے مزید سوال کیا کہ مونس الہی صاحب اب کہاں جارہے ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب مزید افراد کو لیکر آنا ہے ان کو لینے جارہا ہوں۔

    دوسری طرف اپوزیشن کی حمایت پر ترین گروپ تقسیم ہو گیا، گروپ میں اختلافات بڑھنے لگے، ترین گروپ کے مزید تین ارکان نے مونس الٰہی سے رابطہ کیا ہے۔جلد مزید ارکان کی حمائت حاصل کرکے میڈیا کے سامنے لائیں گے۔

    اُدھر نامزد وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بھی ارکان سے رابطے تیز کردیے، حسین الہی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی مختلف ناراض اراکین اور خاموشی سے متعدد ارکان اسمبلی سے رابطے کیے ہیں۔

  • پاکستانی بیرونی مداخلت قبول نہیں‌ کریں گے:یہی وقت احیا:ورنہ سزانسلیں بُھگتیں گی:وزیراعظم

    پاکستانی بیرونی مداخلت قبول نہیں‌ کریں گے:یہی وقت احیا:ورنہ سزانسلیں بُھگتیں گی:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے۔

    نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں، ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہے، قوم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اچھائی کےساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہو، جو معاشرہ اچھائی کا ساتھ دیتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے۔وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے جس میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج بیرونی سازش کے تحت سیاستدانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، اگر نوجوان چپ بیٹھیں گے تو وہ برائی کا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کیلئے احتجاج کریں ،

    عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے، نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے باہر آنا پڑے گا، کیا باہر کی قوت 15ارب روپے خرچ کرکے حکومت گرادے گی۔

    اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے،ضرور ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے، ضرور ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، کے پی کے عوام نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ سنادیا، ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

  • زرداری کاحکم:شہازشریف لبیک لبیک :کل حاضرخدمت ہونےکاوعدہ:دفعہ 144نافذ

    زرداری کاحکم:شہازشریف لبیک لبیک :کل حاضرخدمت ہونےکاوعدہ:دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد:زرداری کےحکم پرشہازشریف لبیک لبیک کہنےلگے:کل حاضرخدمت ہونےکا بھی وعدہ:ادھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔

    ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا، دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔

    خیال رہے کہ اتوار 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور اس موقع پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ بھی جاری کیا جارہا ہے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم عمران خان عہدے سے فارغ ہوجائیں گے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس اتوار کو صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔

    اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بی اے پی کے خالد مگسی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس میں ممبران کی تعداد مکمل کی جائے گی، اجلاس میں ائندہ کی حکمت عملی نئے وزیراعظم کے انتخاب پر مشاورت ہو گی۔

  • امریکہ نےرجیم چینج کی دھمکی دی:عمران خان    پاکستان کاغیرت مندبیٹا:جُھکانہ جھُکنےدے گا

    امریکہ نےرجیم چینج کی دھمکی دی:عمران خان پاکستان کاغیرت مندبیٹا:جُھکانہ جھُکنےدے گا

    اسلام آباد : امریکہ نے رجیم چینج کی دھمکی دی:عمران خان پاکستان کا غیرت مند بیٹا نہ جُھکا نہ جھُکنے دے گا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکا نے واضح طور پر رجیم چینج کی دھمکی دی،عمران خان کو ٹارگٹ کیا اور کہا عمران خان کوہٹاؤگے توہم آپ کومعاف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے بیان آرہےہیں ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی، امریکا نے کب سچا بولا؟امریکی حکومت نے ہمیشہ دنیا سے جھوٹ بولا۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا سے جو بھی تردیدی بیان آرہے ہیں وہ سراسرجھوٹ ہیں، یادرکھیں امریکا نےجوتردیدکی ہے وہ سراسرجھوٹ ہے، امریکا نےعراقی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ میں بھی جھوٹ بولا۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکاکے ساتھ آفیشل میٹنگ ہوئی، امریکا نے واضح طور پر رجیم چینج کی دھمکی دی،عمران خان کو ٹارگٹ کیا، امریکانےکہا عمران خان کوہٹاؤگے توہم آپ کو معاف کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے سوال کیا کس چیزکی معافی ؟ کیونکہ عمران خان نےقوم کی خودداری کےلیےاسٹینڈ لیا؟ امریکاکویادہوناچاہیےعمران خان کےپیچھےیہ قوم اب خوددارہوگئی ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ کے فیصلہ کن کارروائی کے دوران وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا، تاہم اب حکومت نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کر لی ہے۔

     

     

    اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔ ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے روز پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    اسمبلی قانون کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو اپنے نمبرز گیم پورے کرنے ہوتے ہیں اور ممکنہ تعداد کو قومی اسمبلی میں لانا ہوتا ہے۔

    قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

    متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنی عددی برتری ثابت کرچکی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کے روز بڑا سرپرائز دینگے۔

     

  • ن لیگ نےاپنی ناکامی کااعتراف کرلیا:چوہدری پرویزالٰہی کا وزیراعلیٰ بننا یقینی ہوگیا

    ن لیگ نےاپنی ناکامی کااعتراف کرلیا:چوہدری پرویزالٰہی کا وزیراعلیٰ بننا یقینی ہوگیا

    لاہور: پنجاب میں ن لیگ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا:چوہدری پرویزالٰہی کا وزیراعلیٰ بننا یقینی ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات اعلیٰ کے انتخاب سے قبل جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، کل پاکستان مسلم لیگ (ن)اور ق لیگ کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے، دونوں جماعتوں کی نظریں اس وقت جہانگیر ترین گروپ پر مرکوز ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ وزیراعلی کے انتخاب پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے، جس کی بڑی وجہ جہانگیر ترین کا نون لیگ کی جانب جھکاؤ بتایا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب رات گئے ترین گروپ کے چھ ارکان صوبائی اسمبلی نے سابق وفاقی وزرا اور پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کا ہر رکن انفرادی طور پر کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطے میں ہے جس کے باعث انہیں واضح اعلان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ پہلے ہی پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کرچکا ہے اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان بھی ق لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چار ارکان غیر حاضر ہوسکتے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ پرویز الہیٰ کو ہوگا۔

     

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نون لیگ کی جانب سے تاخیر سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا گیا جس کے باعث حمزہ شہباز ارکان اسمبلی سے موثر رابطہ نہ کرپائے، ارکان اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک رانا ثنااللہ کو دیا گیا ہے جو کہ ارکان سے رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اب صرف میڈیا کے سہارے پراپیگنڈہ کرکے حالات کو قابومیں رکھنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن اس وقت یہ ہتھیار بھی کامیاب ہوتے نظرنہیں آرہا اور چوہدری پرویز الٰہی کی یقینی جیت کے بعد اب ن لیگ نے اپنی شکست کواپنی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ قراردیا

  • خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اسدعمر

    خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اسدعمر

    اسلام آباد: خدارا امریکہ کی اطاعت میں قوم کی تذلیل تونہ کریں:یہ قوم بھکاری نہیں:عظیم قوم ہے:اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، البتہ اس قوم کی اشرافیہ کا ایک بڑاحصہ ضرور بےضمیر ہے، اشرافیہ اپنےذاتی مفاد کےلئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

     

    اسدعمر نے کہا کہ پاکستان قوم ایک غیرت مند قوم ہے اور قوم آج تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے، کسی سے جنگ نہیں کرنی۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پرن لیگ کے غلام حکمرانوں کی طرف سے قوم کی تذلیل کے خلاف سخت ردعمل آرہا ہے اور اہل پاکستان زرداری شریف کوقومی مجرم قراردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی وجہ سے آج قوم کو یہ دن دیکھنے پڑرہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی قوم نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،

    اکثرشہریوں کا کہنا ہےکہ امریکہ کی غلامی میں جانے کے لیے اس قدر گھٹیا جوازتلاش کرنے والوآپ ہی وہ ملت واحدہ ہیں جوسب سچ اورحقیقت کے مقابلے میں ایک ہوگئے ہیں